تقریر سوم، ۵؍مارچ ۱۹۲۳ء

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

105
(۴۷) سینتالیسواں علم خواص قانونِ قدرت۔کبھی یکدم سردی ہو جاتی ہے کبھی گرمی۔تغیرات
کیوں ہوتے ہیں۔(۴۸) اڑتالیسواں علم علم الروایات ہے۔(۴۹) اُنچاسواں علم علم اللسان ہے۔کسی طرح تغیرات زبان میں ہوتے ہیں۔اس علم کے
ماتحت (۱) مقابلہ زبان ہے۔عربی سکسرت، عربی انگریزی، فارسی عربی وغیرہ زبانوں کا باہم مقابلہ کرتا۔کونسے الفاظ ملتے ہیں۔کیا تغیرات ہوتے ہیں۔(۶) تحقیق اللسان۔اس میں یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ کامل
زبان کونسی ہے۔(۳) نظیر است انسان کا علم بھی اس میں داخل ہے۔(۵۰) پچاسواں علم علم الہیت ہے۔ستاروں کی بحث ہے۔گردش فلکی، حقیقت سیارگان کیوں چلتے
ہیں ان کے اثرات زمین پر کیا ہیں۔ان کی رفتار اور گردش کس قسم کی ہے۔اس گردش کا اثر خود ان کی ذات پر
کیا ہوتا ہے۔پھراسی میں اقسام سیارگان پر بحث ہوگی۔اس کے ساتھ ہی اُن کے طریق پیدائش پر بحث ہے کہ چاند کس
طرح بن گیا۔اور پھر اسی علم میں علم النور پر بھی روشنی ڈالنی ہوگی کہ روشنیاں کس طرح پر ہوتی ہیں۔تری هم مطرت ت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ
جلسه لجنہ اماء اللہ منعقده ۵ مارچ ۱۹۲۳ء
پچاس علوم پہلے بیان کر چکا ہوں چند اور باقی ہیں اُن کو اب بیان کر دیتا ہوں۔علم سائنس و طبقات الارض
(۵۱) واں علم فزکس کہلاتا ہے۔یہ حصہ ہے اس علم کا جس کو ہمارے ملک میں سائنس کہتے ہیں اس
کے کئی حصے ہیں۔ایک حصہ کا نام فزکس ہے۔اس علم میں اس بات پر بحث کی جاتی ہے کہ آواز کس طرح پیدا
ہوتی ہے؟ روشنی گرمی، سردی کیا چیز ہیں؟ سیال چیزیں کیا ہیں؟ پھر اس علم کے ماتحت یہ بحث بھی ہوتی ہے کہ
بجلی کیا ہے؟ مقناطیس کیا ہے؟ ذرات کیا ہیں؟ مادہ میں کیا کیا قو تیں ہیں؟ اس کی کتنی صورتیں ہیں؟ ٹھوس ،

106
مائع اور گیس کے جدا جدا کیا خواص ہیں؟
جس قدر مشینیں ایجاد ہوتی ہیں وہ اس علم سے بنتی ہیں۔غرض یہ علم سیال ، گیس ، آواز ، روشنی ، مقناطیس
ذرات اور اجزائے مادہ پر بحث کرتا ہے۔اسی کی وجہ سے ایجادیں ہوتی ہیں۔مثلاً ریل کا انجن اسی علم سے بنا
کہ گرمی کی کیا طاقت ہے۔کس طرح اس طاقت کو پیدا کیا جاتا ہے اور کس طرح بند کیا جاتا ہے۔اسی علم نے
بجلی کی روشنی پیدا کی اور پھر اسی علم سے بتایا جاتا ہے کہ کس طرح بجلی ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جائی جاتی
ہے۔پھر اس علم کے ذریعہ یہ بھی معلوم ہوا کہ بغیر تار کے بھی بجلی جاسکتی ہے۔کوئی حرکت ضائع نہیں جاتی۔پھر
ذرات کا علم ہے جس سے ترقی کر کے ٹیکا نکلا ہے۔غرض مشینوں کا کام گیس ، سیال اور مقناطیس کے ذریعہ
چل رہا ہے اور یہ تمام اس علم کا نتیجہ ہیں اور ایجادات میں اس کا بڑا دخل ہے۔پھر اس علم کا ایک حصہ ملی کہلاتا
ہے یعنی علم کتابی کو کس طرح استعمال کر کے فائدہ اُٹھایا جاتا ہے اور ایک مکینیکل کہلا تا ہے۔مشینوں پر کیا اثر
پڑتا ہے۔(۵۲) با ونواں علم کیمسٹری ہے۔یہ وہی ہے جس کو پرانے زمانہ میں کیمیا کہتے تھے۔دو چیزیں ملا
کر تیسری چیز پیدا ہونے پر اس علم میں بحث کی جاتی ہے۔غرض یہ علم بتاتا ہے کہ مختلف چیزیں مل کر کونسی نئی چیز
پیدا ہوتی ہے اور اس کے خواص میں کیا تبدیلیاں ہو جاتی ہیں۔اس علم پر طلب کی بنیاد ہے۔مثلاً کونین دوسری چیزوں سے مل کر کیا اثر کرتی ہے۔طب کی بنیاد اور
سائنس کے شعبدے اس پر موقوف ہیں۔یہ بھی علمی اور عملی ہوتی ہیں۔پھر اسی علم کے ایک حصہ میں جسمانی چیزوں کے تجربہ کئے جاتے ہیں۔ایک خاص صبہ انسان کی زندگی
سے تعلق رکھتا ہے۔کیمسٹری میں اس بات پر بحث ہوتی ہے کہ خون کے کیا اجزاء ہیں۔پھر دو حصے اس کے
اور ہیں جو نباتات اور جمادات سے تعلق رکھتے ہیں۔(۵۳) تر پونواں علم جیالوجی ہے۔اس کو علم طبقات ارض بھی کہتے ہیں۔اس علم کی کئی شاخیں ہیں۔اسی علم کی شاخوں میں سے ایک حصہ وہ ہے جو دنیا کے لئے مفید ثابت ہو رہا ہے وہ زلزلہ کا علم ہے۔زلزلہ سے
دُنیا کی بڑی تباہی ہوتی ہے۔۱۹۰۵ء میں جو زلزلہ پنجاب میں آیا تھا اس میں میں ہزار کے قریب لوگ ضائع

107
ہوئے تھے۔اس علم کے ذریعے سے یہ معلوم ہو جاتا ہے کہ زلزلہ آنے والا ہے اور اس ذریعہ سے قبل از وقت
علم پا کر ہلاکت سے بچ سکتے ہیں۔اس علم میں جو زلزلہ کے متعلق ہے زمین کی حرکات پر بحث ہوتی ہے۔اس
سے عام حرکت مراد نہیں ہے بلکہ ایسی حرکت مراد ہے جیسے بعض اوقات انسان کے جسم کے اندر کوئی حصہ
پھڑ کنے لگتا ہے۔اسی طرح زمین کی غیر معمولی حرکات کا پتہ اس علم سے لگ جاتا ہے۔شملہ ایک آلہ لگا ہوا ہے جس سے
پتہ لگ جاتا ہے کہ کہاں زلزلہ آیا ہے اور کتنے میل کے فاصلہ پر آیا ہے۔جاپان نے اس علم میں بہت ترقی کی
ہے۔اس آلہ کو ٹیلو گراف کہتے ہیں۔اس کے نگران جو میں اُن میں ایک احمدی محمد یوسف نام بھی مقرر ہوئے
ہیں۔اس آلہ کو میں نے دیکھا ہے۔اُس کمرہ میں داخل ہوتے ہی ستون حرکت کرنے لگتا ہے۔باریک سے
بار یک حرکت کا پتہ لگ جاتا ہے۔دوسراحصہ جو اس علم کا ہوتا ہے وہ طبقات الارض سے تعلق رکھتا ہے۔وہ زمین کے مختلف حصوں کو دیکھ کر
بتاتا ہے کہ یہ کب بنا۔مثلاً یورپ کا علاقہ بہت بعد کا بنا ہوا ہے اور ایشیا اس قابل ہو گیا تھا کہ اس پر آدمی آباد
ہوسکیں۔اسی علم کے ذریعہ کانوں کا علم ہوتا ہے۔لوہا وغیرہ کب بنے۔یہ چیزیں ایک ہی مادے سے بنی ہیں۔کوئلہ اور ہیرا ایک ہی چیز ہے صرف زمانہ کا فرق ہے۔اس فرق نے ایک کی قیمت اتنی بنادی ہے کہ ایک تولہ
لاکھوں روپیہ کو آئے گا اور دوسرا کئی من دس ہیں پچاس روپیہ کو جائیگا حالانکہ دونوں ایک ہی چیز ہیں۔اس علم کے ماتحت علم الاوزان ہے یعنی وزنوں کا علم ہوا ، وقتی ، رطوبت اور خنکی کا علم بھی اس کے ماتحت
ہے کہ اُن
کا کیا اثر ہوتا ہے۔اسیطرح بارشوں اور ہواؤں
کا علم معلوم ہو جاتا ہے۔اس علم میں یہ بحث بھی کی
جاتی ہے کہ پتھروں کی کیا کیا مقسمیں ہیں۔کس طرح اُن کے خواص معلوم ہوتے ہیں۔کن حالات میں اُن کی
لمنیوں کا اندازاہ ہوتا ہے۔عام پتھروں سے لے کر ہیرے تک بحث آجاتی ہے۔پیدائش اجسام وعلم الاقدام
(۵۴) چونواں علم پرائھی ٹالوجی۔پیدائش ابتدائی کا علم ہے اس میں اس بات پر بحث ہوگی
کہ پہلے پیدائش کس طرح پر ہوئی پھر اس میں آگے چل کر اس طرح پر بحث ہوگی کہ نباتات کس طرح پیدا

ہوئے۔108
شروع ہی سے آم یا امرود تھے یا یہ کوئی اور پھل تھے اور ترقی کرتے کرتے آم اور امرود ہو گئے ؟ نباتات کی
ابتدائی پیدائش کے ماہر کہتے ہیں کہ پہلے سبزہ ذرا سا تھا پھر اس سے ترقی کرتے کرتے اس کی شاخیں ہوئیں
پھر شاخیں در شاخیں سلسلہ چلا گیا اور ہزاروں لاکھوں قسمیں ہو گئیں جیسے آدم کی اولا د ایک تھی پھر کوئی کہیں چلا
گیا ، اور کوئی کہیں کوئی گورا ہو گیا اور کوئی کالا۔اسی طرح نباتات کے متعلق کہتے ہیں کہ ابتداء میں ایک ذرہ سا تھا پھر اسی علم کے ماتحت جانوروں کے
متعلق بحث ہوتی ہے اور پھر ان کی موٹی تقسیم دو طرح پر کی ہے۔ظہری اور غیر قطبری یعنی وہ جن کی ریڑھ کی
ہڈی ہوتی ہے اور وہ جن کی ریڑھ کی ہڈی نہیں ہوتی۔پھر اس ترقی کے مدارج پر بحث ہے کہ کس کس طرح
ترقی ہوئی۔(۵۵) پچپنواں علم بایولوجی یعنی حیات جسمانی کا علم ہے۔جسم کی زندگی پر اس علم کے ذریعہ
بحث ہوتی ہے۔مثلا ہاتھ حرکت کرتا ہے وہ اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ اس میں ایک حیات ہے روح ایک
الگ چیز ہے۔جسم میں ایک حیات ہوتی ہے۔پھر اس حیات کے بھی مدارج ہوتے ہیں۔یہ ایک بہت
باریک اور وسیع علم ہے۔علم الارتقاء میں اس پر بحث ہوگی۔کس طرح پر ایک جانور سے دوسرا بن جاتا ہے۔علم
الارتقاء کے ماہرین کہتے ہیں کہ انسان ایک کیڑا ہوتا ہے وہی ترقی کرتے کرتے کوئی بندر بن گیا اور کوئی کچھ۔اور پھر آخر ترقی کرتے کرتے انسان بن گیا۔یہ لوگ ایک نیا سلسلہ چلاتے ہیں۔ان کا خیال ہے کہ ترقی
کرتے کرتے وہ کیڑر بندر بنا اور پھر اس سے ترقی کر کے ایک اور جانور بنا۔پھر اس سے انسان بن گیا۔یہ علم
الارتقاء کہلاتا ہے۔یہ علم بجائے خود ایک بحث طلب چیز ہے مگر اس علم والوں نے اس علم سے ایک فائدہ اُٹھایا
کہ چھوٹی چیزوں کو بڑی بنالیا۔مثلاً کدو بہت بڑا بنا لیا۔اور بعض نئے مزے کی چیزیں بنالیں۔ایک مزے کا
انگور تھا اس میں ترقی کر کے کچھ اور تبدیلی کر لی۔نباتات کی ترقی میں اس علم سے بہت فائدہ اُٹھایا گیا ہے۔ہی علم میں یہ بحث بھی آتی ہے کہ باپ سے بیٹے کو کیا ورثے آتا ہے یعنی بیٹا باپ سے کن کن خصائل و
عادات وغیرہ کو لیتا ہے۔کس طرح سے ایک خاندان اپنی خاص بات اپنی اولاد میں منتقل کرتا چلا جاتا ہے۔(۵۶) چھپنواں علم علم الاقوام ہے مختلف قوموں میں آپس میں کیا تعلق ہے اور کس حد تک اُن میں

109
تفریق و امتیاز ہے۔ایک طرح سے تمام اقوام ایک ہی ہیں کیونکہ ایک آدم کی اولاد ہیں مگر مختلف ملکوں میں
چلے جانے اور رہنے سہنے سے اختلاف ہو گیا۔یورپ کے لوگوں کا دماغ خاص قسم کا ہے۔ایشیا کے لوگوں کے
قومی اور رنگ کے ہیں۔افریقہ والے اور قسم کے۔پھر میدانوں میں رہنے والے اور پہاڑوں کے رہنے
والوں میں جدا امتیاز ہے۔یہ آب و ہوا اور تمدن کے اثر کے سبب سے ہوتا ہے یہاں تک کہ چمڑوں اور
ہڈیوں کی بناوٹ میں فرق ہو جاتا ہے۔اس علم کے ماہر ایک ہڈی کو دیکھ کر بتا دیتے ہیں کہ وہ کس قوم کا آدمی
ہے۔غرض یہ علم بھی بہت وسیع ہے۔اور اس میں آئے دن ترقی ہورہی ہے۔علم نباتات و حیوانات
(۵۷) ستاونواں علم علم النباتات ہے۔یہ علم بھی آجکل بہت ترقی کر گیا ہے۔نباتات کے کیا اعمال
ہیں؟ نباتات زندہ ہیں یا نہیں ؟ اور وہ سنتے اور دیکھتے ہیں یا نہیں؟ ان میں جس ہوتی ہے یا نہیں؟ قوتیں ہوتی
ہیں یا نہیں ؟ ان پر رنج و راحت کا اثر ہوتا ہے یا نہیں؟ پھر ان باتوں کے معلوم کرنے کے کیا طریق ہیں
اس علم کا ایک بہت بڑا ماہر ایک ہندوستانی ڈاکٹر یوس ایک بنگالی ہے۔اس نے یورپ میں جا کر اپنے
تجربوں سے ثابت کر دیا ہے کہ نباتات میں بھی جس اور زندگی ہے اور وہ انسان کی طرح مختلف جذبات سے
متاثر ہوتے ہیں۔سنتے ہیں، چلتے ہیں، ان میں غصہ بھی ہوتا ہے اور وہ خبر رسانی کرتے ہیں۔ان میں شرم
اور حیا بھی ہوتی ہے اور اُن کو بھوک اور پیاس بھی لگتی ہے۔پھر اس علم میں نباتات کے اقسام پر بحث ہوتی ہے اور یہ بھی کہ مختلف آب و ہوا میں کس قسم کے پودے
ہوتے ہیں اور کس قسم کے نباتات کن ملکوں میں نہیں ہو سکتے۔ان کے امراض کیا ہیں؟ اور ان کے اسباب اور
علاج کیا ؟
پھر اس علم میں ایک بحث علمی ترکیب سے ہو گی۔مفردات کو لے کر بحث کریں گے کہ یہ فلاں چیز کی رشتہ
دار ہے۔بعض اوقات ایک پودے کی شکل نہیں ملتی مگر وہ رشتہ دار ہوتا ہے۔مثلا گنا اور کانا (سرکنڈا) کو ایک
ہی قوم سے بتاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ سر کنڈا ترقی کرتے کرتے گنا ہو گیا۔(۵۸) اٹھاونواں علم علم الحیوانات ہے۔اس میں جانوروں کے متعلق بحث ہوگی اور اس علم میں
حیوانات کے اعمال پر بحث ہوتی ہے۔باریک باریک ذرات کے کیا کام ہیں۔ریڑھ کی ہڈی والوں کی کیا

110
کیفیت ہے۔پھر اس میں تقسیم بلاد کے لحاظ سے بحث کریں گے کہ کون سے جانور کس ملک میں پائے جاتے
ہیں اور کس ملک میں وہ نہیں پائے جاتے اور کیوں ہیں۔غرض یہ بھی ایک وسیع علم ہے۔(۵۹) انسٹھواں علم کان کنی ہے۔اس کی کئی شاخیں ہیں۔کانوں کا دریافت کرنا۔ان میں روشنی اور ہوا
کا پہنچانا۔پہلے زمانہ کے لوگ ترقی نہ کر سکتے تھے اور وہ نہیں جانتے تھے کہ زمین کے اندر کس قسم کے خزانے بھرے
ہوئے ہیں۔کان کنی کے علم نے آب بہت ترقی کی ہے۔کانیں زمین کے اندر ہوتی ہیں وہاں روشنی اور ہوا کا پیدا کرنا
ایک خاص علم کو چاہتا ہے۔جس کے ذریعہ وہاں کام کرنے والے کام کر سکیں اور آگ لگنے یا دم گھٹنے کے
حادثات بھی پیدا نہ ہوں۔(۶۰) ساٹھواں علم علم العناصر ہے۔اس میں عناصر اور دھاتوں کے متعلق بحث کی جاتی ہے۔علوم بجراحی والا دویة والامراض
اکسٹھواں علم علم التشریح ہے۔اس میں بتایا جاتا ہے کہ انسان یا جانداروں کے جسم کی کیا حقیقت
ہے۔اس علم کے ذریعہ ہی اُن کو معلوم ہوتا ہے کہ فلاں ناڑ کہاں ہے یا فلاں ہڈی کس مقام پر ہے اور اس کی
کیسی شکل ہے۔اس علم کے ذریعہ علاج میں بڑی مددملتی ہے اور اب اس علم نے بہت ترقی کی ہے اور مختلف
قسم کے اور علوم اس کی مدد کے لئے پیدا ہو گئے ہیں۔(۶۲) باسٹھواں علم علم الادویہ ہے۔دواؤں کی کیا تاثیرات ہیں۔زیادہ یا کم مقدار میں وہ کیا اثر کرتی
ہیں۔کسی خاص بیماری میں ان کی تاثیر کیا ہے۔یہ ایک مستقل علم ہے اور بہت وسیع ہورہا ہے۔(۶۳) تریسٹھواں علم علم الجراحت ہے۔یعنی جراحی کا علم۔ہڈیوں کو جوڑنا۔چیرا دینا یا دوسرے
جانوروں کی ہڈیاں لے کر انسان کی بعض ہڈیوں کی جگہ لگا دینا۔(۶۴) چونسٹھواں علم ز سرتی ہے۔اس میں بتایا جاتا ہے کہ بیار کی تیمارداری کس طرح کرنی چاہیئے
بیمار کا مزاج چڑ چڑا ہو جاتا ہے۔یہ علم بتائے گا کہ بیمار کے مزاج کو مد نظر رکھ کر کہاں ہم کو غصہ دکھانا چاہیئے اور
کہاں نرمی کا برتاؤ کیا جائے۔بعض وقت اندر فضہ ہوتا ہے مگر ظاہر میں نرمی کا برتاؤ کرنا پڑتا ہے اور بعض

111
اوقات سختی اور غصہ کا اظہار ضروری ہوتا ہے۔ایک دفعہ ایک ڈاکٹر نے ایک مریض پر میرے سامنے غصہ کا اظہار کیا میں نے کہا یہ کیا کرتے ہو اُس
نے کہا یہ بھی ضروری ہے۔اس لئے اس علم کو الگ کر دیا گیا ہے اور یہ ایک خاص پیشہ ہو گیا ہے۔نرسیں الگ
ہوتی ہیں۔بیار کا اُٹھانا بٹھانا، کھانا کھلانا وغیرہ تمام امور کی وہ نہایت عمدگی سے نگہداشت کرتی ہیں۔(۶۵) پینسٹھواں علم جو پہلے نیا علم نہ تھا اب وہ نیا اور مخصوص ہو گیا ہے۔یہ علم عورتوں کی خاص
بیماریوں اور علاج کا علم ہے۔بعض ادویات ایسی ہیں جو عورتوں پر خاص اثر کرتی ہیں اس لئے عورتوں کی
مخصوص بیماریوں کا ایک خدا اور مستقل علم ہو گیا ہے۔جدااور
(۶۶) چھیاسٹھواں علم بچوں کی مخصوص بیماریوں اور علاج کا علم ہے۔(۶۷) تھا سٹھواں علم عام علم الامراض ہے۔اس علم الا امراض میں یہ بحث ہوتی ہے کہ امراض سے
کیا مراد ہے؟ امراض کیونکر پیدا ہوتی ہیں، ان کے اسباب اور علامات اور علاج کیا ہیں؟
علم زراعت و مسمریزم و علم قیافه
(۶۸) ارسٹھواں علم علم زراعت ہے۔اس میں یہ بحث ہوتی ہے کہ کوئی چیز کسی وقت ہونی چاہیئے ،
زمین کو کس طرح تیار کیا جائے ، بونے کے بعد اس کی حفاظت اور پرورش کا کیا طریق ہے۔پھراسی میں یہ
بحث آتی ہے کہ کونسی چیز کس ملک میں پیدا ہوتی ہے اور وہ چیز دوسرے ممالک میں کس طرح پیدا کی جاسکتی
ہے۔یہ بہت ہی وسیع علم ہے اس کے لئے خاص قسم کے مدرسے اور کالج بنائے گئے ہیں۔(۶۹) اُنسٹھواں علم مسمریزم ہے۔اس علم کی کئی شاخیں ہیں (۱) ایک علاج الامراض (۲) دوسرے
دور بین یعنی دُور کی بات معلوم کرنا۔ایک بند کمرے یا الماری میں کوئی چیز ہو تو اس کو دیکھ لینا
(۳) تیسر اعلم اس کے تحت میں خبر رسانی ہے۔یہاں بیٹھے ہوئے دوسرے مقام پر جو دور فاصلہ پر ہو
اپنی خواہش کو ڈال دینا۔سیا بھی ابتدائی حالت میں ہے۔(۴) چوتھا علم جو اس کی شاخ ہے وہ روح کو اور بھیج دینا ہے۔اس سے انسانی روح مراد نہیں بلکہ اس

112
سے مُراددماغ کا وہ حصہ ہے جو اثر قبول کرتا ہے جس کو متاثر دل کہتے ہیں۔وہ باہر جاتا ہے اور دوسرے کو نظر
آجاتا ہے۔(۵) پانچوں حصّہ اصلاح الاخلاق ہے جس کے ذریعہ بعض بد عادتوں کو چھڑا دیا جاتا ہے جیسے چور کی
عادت وغیر ہ چھڑائی جاتی ہے۔(۷۰) سترواں علم روحوں کو بلانے کا علم ہے۔بڑے بڑے سائنسدان اس علم کو پڑھ رہے ہیں جو اور
علوم کو چھوڑ کر اس کی طرف آرہے ہیں مگر دراصل یہ وہم ہوتا ہے۔عیسائیوں کو عیسائیوں کی اور ہندوؤں کو
ہندوؤں کی بات بتائی جاتی ہے۔ایک آدمی پر توجہ ڈالی جاتی ہے اور وہ کہتا ہے کہ مجھ پر زوح آگئی ہے۔کبھی
الگ آتی ہے اور وہ اپنے آنے کی علامت بتاتی ہے۔مثلاً کبھی گری اُلٹ دی یا کوئی اور فعل کر دیا۔روح تو
نہیں آتی مگر یہ ایک علم ہے اور صحیح علم ہے۔(۷۱) اکہترواں علم علم القیافہ ہے۔اس علم کے جانے والے شکل دیکھ کر بناوٹ سے یہ بتا دیتے ہیں
که مشخص کس قسم کے عادات اور خصائل کا ہے۔اس میں کس قسم کے خواص ہیں۔دھوکا، دعا محبت ، وفا وغیرہ
جذبات کا اندازہ ہو جاتا ہے۔اس علم کی ایک شاخ علم ایکشرہ ہے۔چیرہ کی بناوٹ سے بنا دینا کہ اس کے اخلاق کسی قسم کے ہیں۔کانوں اور آنکھ کے فرق سے، ہونٹ ناک وغیرہ کی بناوٹ ، لمبائی اور موٹائی سے ہر قسم کے اخلاق کا پتہ دے
دیا جاتا ہے۔دوسراحصہ اس علم کا علم الرآس ہے جس کو سرکا علم بھی کہتے ہیں۔یہ زیادہ بہتر حالت میں ہے جس قد را خلاق
ہیں قتل ، خونریزی و غیر وان کا تعلق دماغ کے مختلف حصوں سے ہے۔خدا تعالیٰ نے دماغ کو کئی حصوں میں تقسیم
کیا ہے اور انسان کے مختلف جذبات اور اخلاق کے لئے الگ الگ حصے ہیں۔جھوٹ، سچ ،فریب ،محبت وغیرہ
کے لئے اس میں جد اخد ا کمرے ہیں۔پس اس علم کے ذریعہ سر کی پیمائش کر کے بتا دیا جاتا ہے کہ اس میں کونسا
مادہ زیادہ ہے۔مثلاً حرص کا یا قناعت کا، غصب کا یا برداشت کا۔اس
علم کا کمال یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اگر دماغ کے بعض حصوں
کا اپریشن کر کے کم و بیش کر دیا جائے تو اس
سے اخلاقی اصلاح میں بڑی مددل سکتی ہے۔یہ علم ترقی کر رہا ہے۔

113
(۷۲) بہترواں علم علاج بالمشورہ ہے۔یہ مسمریزم کے سوا ایک الگ چیز ہے۔اس میں بغیر اپنا زور یا
توجہ صرف کرنے کے یونہی کہے کہ تم بیمار نہیں ہو۔خیال کے ساتھ جسم میں اثر ہو جاتا ہے اور اگر کسی بخار کے
مریض کو کہا جائے کہ بخار نہیں تو اُترنے لگتا ہے۔یہ ایک علم ہے یونہی کہہ دینے سے اثر نہیں ہوتا۔نجوم ، جفر، رمل ، طلسمی علوم
(۷۳) تہترواں علم علم نجوم ہے۔یہ علم البعیت نہیں جو پہلے بتایا تھا یہ وہ جہالت والا علم ہے۔ایک
حد تک اس میں صداقت بھی ہے جیسے سورج کا کیا اثر ہوتا ہے۔اس
علم میں اتنی ترقی نہیں کی کہ یہ باتیں معلوم
ہو سکیں۔یہ علم تو سچا ہے۔خدا تعالیٰ نے کواکب میں تاثیرات رکھی ہیں مگر جس طریق پر لوگ اس کو استعمال
کرتے ہیں وہ غلط ہے۔لوگ اس کو غیب کا ذریعہ بنانا چاہتے ہیں اور غیب کی خبریں بتانے کا دعوی کرتے
ہیں۔یہ غلط ہے، غیب کا علم اللہ تعالیٰ نے اپنے پاس رکھا ہے۔(۷۴) چوہترواں علم علم الجفر ہے۔اس میں ہندسوں کے ذریعہ آئندہ کی خبریں معلوم کرتے ہیں۔(۷۵) چھتر واں علم الرمل ہے۔لکیروں کے ذریعے حالات معلوم کرتے ہیں۔(۷۶) چھہترواں علم علم الاستخارہ ہے۔یہ وہ اسلامی علم نہیں جس کو استخارہ کہتے ہیں بلکہ یہ وہ ہے کہ تی
لے کر بیٹھے رہتے ہیں اور اس کے دانوں سے ایک نتیجہ نکالتے ہیں۔بعض عورتیں عید لین کا فالنامہ دیکھتی
ہیں۔یہ ڈھکوسلے ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہوتی۔یہ ایسی ہی بات ہے جیسے نجومی کہہ دیتے ہیں لڑکی نہ
لڑکا۔(۷۷) ستترواں علم طلسم کا علم ہے۔اس کو جادو بھی کہہ دیتے ہیں۔دراصل یہ علم علاج بالمطوروی کی
شاخ ہے۔پڑھ کر کوئی چیز دے دیتے ہیں یا ہند سے لکھ کر کوئی کاغذ کا ٹکرا بطور تعویذ دے دیتے ہیں۔(۷۸) اٹھتر ھواں علم علم التسخیر ہے جس کے ذریعہ دوسروں کو یا بچوں کو قابو کیا جاتا ہے۔یورپ
والے بھی اس میں مبتلا ہیں۔(۷۹) نواسیواں علم جس نے دُنیا میں تباہی مچائی ہے وہ علم کیمیا ہے۔یہ سونا بنانے کا خبط ہے۔بہت
لوگ اس خبط سے تباہ ہوئے ہیں۔بعض احمد کی بھی اس مرض میں مبتلا تھے مگر اب وہ اس میں جتلا نہیں۔ایک
مولوی دہلی سے یہاں آیا اُسنے مجھ کو کہا کہ مولوی صاحب (حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ ) تو سونا بنایا کرتے تھے

آج 10 میں سے 10 باقی