مسجد برلن کیلئے تحریک

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

116
سے بنے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ عورتوں کی ذاتی جائیداد نہیں ہوگی لیکن اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ
عورتوں کی مالی بنیاد زیورات پر ہوتی ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ مرد کا دخل آمدنی میں ہوتا ہے لیکن اس میں
بھی کوئی شک نہیں کہ مردوں میں سے اکثروں کے پاس بوجہ ان کی ذمہ داریوں کے مال نہیں ہوتا لیکن
عورتوں کے پاس زیور کی صورت میں کچھ نہ کچھ ضرور ہوتا ہے اس وجہ سے قحط کے دنوں میں مرد عورتوں سے
کچھ لے کر گزارہ کرتے ہیں اس لئے یہ نہ کوئی خیال کرے کہ عورتوں کے پاس کہاں سے مال آئے گا آخر وہ
ہم سے ہی لیں گی۔عورتیں اپنے زیورات وغیرہ سے چندو دے سکتی ہیں۔یہ علیحد و بات ہے کہ کسی کے پاس
زیادہ ہو اور کسی کے پاس تھوڑا ہو۔خدا کے حضور تھوڑے بہت کا سوال نہیں اُس کے حضور تو اخلاص کا سوال
ہے۔مسجد برلن کے لئے چندہ کی تحریک میرا یہ منشاء ہے کہ جرمنی میں مسجد عورتوں کے چندہ سے
بنے کیونکہ یورپ میں لوگوں کا خیال ہے کہ ہم میں عورت جانور کی طرح سمجھی جاتی ہے۔جب یورپ کو یہ
معلوم ہوگا کہ اس وقت اس شہر میں جو دنیا کا مرکز بن رہا ہے اس میں مسلمان عورتوں نے جرمن کے نو مسلم
بھائیوں کے لئے مسجد تیار کرائی ہے تو یورپ کے لوگ اپنے اس خیال کی وجہ سے جو مسلمان عورتوں کے متعلق
ہے کس قدر شرمندہ اور حیران ہوں گے۔اور جب وہ مسجد کے پاس سے گزریں گے تو ان پر ایک موت طاری
ہوگی اور مسجد بآواز بلند ہر وقت پکار ریگی کہ پادری جھوٹ بولتے ہیں جو کہتے ہیں کہ عورت کی اسلام میں کچھ
حیثیت نہیں۔وہ لوگ خیال کرتے ہیں کہ ہمارے ملک میں عورتیں بالکل جانور ہیں اور ان کو جانور ہی سمجھا
جاتا اور یقین کیا جاتا ہے۔مسلمان عورتوں کو جانور کی طرح سمجھتے ہیں۔اب جب صرف عورتوں کے چندہ
سے وہاں مسجد بنے گی تو ان کو یہ معلوم ہوگا کہ یہاں کی عورتوںکو تو یہ بھی علم ہے کہ ایسے لوگ بھی دُنیا میں ہیں
جو ایک بندے کی پرستش کرتے ہیں۔یوں تو اُن میں یہ بھی قاعدہ ہے کہ شادی سے ایک ماہ بعد میاں بیوی آپس میں لڑ پڑتے ہیں اور میاں
کسی
اور کی تلاش میں پھرتا ہے اور بیوی کسی اور کی تلاش میں پھرتی ہے۔وہاں اگر ایک ماہ تک میاں بیوی آپس
میں محبت کے ساتھ رہتے ہوئے دکھائی دیں تو بڑا تعجب کیا جاتا ہے۔اور ہمارے ہاں حقیقی تعلقات جو میاں
بیوی میں ہوتا ہے ان کی ہوا بھی اُن
کو نہیں چھو گئی۔

117
مگر قلم در کف دشمن والی بات ہے۔قلم ان کے ہاتھ میں ہے جو کچھ وہ چاہتے ہیں اسلام اور مسلمانوں
کے متعلق لکھ دیتے ہیں۔مولوی مبارک علی صاحب نے ایک خط بھیجا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ فن
تعمیر کے ایک ماہر نے مسجد بنانے کے لئے دولاکھ روپے کا اندازہ لگایا تھا کیونکہ اس نے خیال کیا کہ جس قوم
نے ہمارے ملک میں مسجد بنانے کا ارادہ کیا ہے وہ کوئی بڑی مال دار قوم ہوگی لیکن مولوی صاحب نے اُسے
کہا کہ اتارو پیہ ہمارے پاس نہیں تو پھر اسنے پچاس ہزار روپیہ کا اندازہ لگایا۔پانچ ہزار کی زمین اور ۴۵ ہزار
روپیہ عمارت پر خرچ آئے گا کیونکہ اس کا نقطہ خیال یہ ہے کہ چونکہ یہ بڑا شہر ہے اور اُمراء کا شہر ہے اس لئے
اس میں بڑی عمارت چاہیئے کہ جس کا لوگوں پر اثر ہو اور لوگ اس کی طرف توجہ کر سکیں معمولی عمارت کا ان
لوگوں پر اثر نہیں ہوگا۔وہ تو پھر ویسے ہی ہے جیسے ایک پختہ مکان ہو اور پھر اس میں کوئی حصہ کچی اینٹوں کا ہو تو
وہ معیوب معلوم ہوگا۔خیر اس کے اندازہ کے مطابق پچاس ہزار روپیہ سے مسجد کی عمارت قائم ہوسکتی ہے جو
صرف مسجد ہی نہیں ہوگی بلکہ اس میں مبلغین کی رہائش کے لئے بھی مکان ہوگا۔یہ معاملہ میں تمام جماعت کی
عورتوں کی سامنے پیش کرتا ہوں۔یہ زمانہ مقابلہ کا ہے۔ولایت میں تو عورتیں وکالت اور ڈاکٹری کے امتحان
تک مردوں
کا مقابلہ کرتی ہیں مردوں سے برابری بتانے کے لئے آگے خواہ وہ کام نہ کرسکیں۔خیر وہ تو اپنی عمر کو
ضائع کرتی ہیں لیکن ہم کو ایک نیک مقابلہ کرنا چاہیئے اس لئے ہم کہتے ہیں کہ اب عورتیں یورپ میں مسجد
بنوائیں۔پہلے لنڈن والی مسجد میں عورتوں کا دس ہزار چندہ تھا اور شریعت کے لحاظ سے مردوں سے عورتوں کا نصف
چندہ ہونا چاہیئے کیونکہ عورتوں کا حصہ شریعت نے نصف رکھا ہے۔اس لئے اب عورتیں پچاس ہزار روپیہ چندہ
مسجد احمد یہ برلن کے لئے تین ماہ کے اندر دیدیں۔حضرت مسیح موعود کی پیشگوئی ہے کہ زار روس کا عصا چھینا
گیا ہے اور وہ آپ کے ہاتھ میں دیا گیا ہے۔اور روس کا دروازہ برلن ہے اور اس دروازہ کے ذریعہ سے روس
فتح ہو سکتا ہے۔یوں تو روس میں تبلیغ کرنا تو الگ رہا اس میں ہمارا موجودہ حالات کی وجہ سے گھسنا ئی مشکل
ہے۔اس میں تبلیغ کا ذریعہ جرمن ہی ہے۔جرمن کے ذریعہ ہم بڑی آسانی سے روس میں تبلیغ کر سکتے ہیں اور
عورتوں کے ہاتھ سے اس اہم پیشگوئی کا پورا ہونا ان لوگوں پر بہت اثر کرے گا جو بعد میں آئیں گے اور انہیں
معلوم ہو گا کہ عورتوں میں بھی مردوں کی طرح بہت اخلاص ہے۔اور ادھر یورپ کو معلوم ہوگا کہ کس قدر

118
مسلمان عورتوں میں اپنے مذہب کی اشاعت کا جوش ہے اور اس مسجد کی پیشانی پر جلی حروف میں لکھا جائے کہ
احمدی خواتین کی طرف سے نو مسلم بھائیوں کے لئے یہ مسجد بنائی گئی۔اور پھر دوسرے لوگوں کی بھی آنکھیں
کھل جائیں گی اور پیغامیوں کو بھی معلوم ہو جائے کہ احمدی خواتین اس قدر ہی چندہ دے دیتی ہیں جس قدر
کہ وہ غیر لوگوں کے آگے اور ہاتھ پھیلا پھیلا کر چندہ جمع کرتے ہیں۔پس ہر جگہ عورتوں کو بتایا جائے کہ وہ اس کام کے لئے چندہ دیں اور تمام اخبارات جو قادیان سے نکلتے
ہیں اس کام کے لئے چندہ کے واسطے تحریک کریں اور میرا یہ خطبہ شائع کر دیں تا کہ تمام وہ لوگ جو ان
اخباروں سے تعلق رکھنے والے میں اپنے گھروں میں عورتوں
کو بتا ئیں اور تحریک کریں کہ وہ تین ماہ کے اندر
مسجد کے لئے چندہ دیں اور ہر جگہ مرد اپنی عورتوں کو یہ بات سُنا دیں اور یہاں جن کی عورتیں جمعہ میں نہیں
آئیں وہ بھی اپنے گھروں میں اطلاع دیں اور اس کام کے لئے چندہ کے واسطے تحریک کریں۔اور یہ کام میں نے اس انجمن کے سپرد کیا ہے جس کا نام میں نے لجنہ اماءاللہ رکھا ہے۔ہندوستان میں
ایک انجمن ہے جو اپنے آپ کو خادمان ہند بتاتے ہیں۔ہم تو کسی خاص قوم کے خادم نہیں ہم اللہ کے خادم اور
غلام ہیں۔لجنہ اماء اللہ یعنی اللہ کی لونڈیوں کی انجمن۔اس لئے میں نے یہ نام اس انجمن کا رکھا ہے اور ان کے سپرد یہ کام کیا ہے لیکن چونکہ خالی عورتیں اگر
تحریک کرتیں تو اُن
کا اتنا اثر نہ ہوتا اس لئے میں نے اُن کی طرف سے یہ تحریک کی ہے۔عورتیں یہ نہ سمجھ لیں
کہ چندہ جمع کرنا خاص خاص عورتوں کا ہی کام ہے بلکہ ہر عورت کھڑی ہو جائے اور باقی بہنوں سے تین ماد
کے اندر چندہ جمع کرے۔اندان کی مسجد کے لئے زمین تو خریدی جا چکی ہے لیکن چونکہ اس کی عمارت پر ایک لاکھ روپیہ خرچ ہوتا تھا
اس لئے وہ فورا نہ بنائی جاسکی۔لیکن بر تن کی مسجد کے لئے ایسا نہ ہوگا بلکہ ارادہ ہے کہ ادھر روپیہ جمع ہو اور اُدھر
کام جاری کر دیا جائے۔چونکہ ہمیں یقین ہے کہ یہ کام ہو کر رہے گا اس لئے جو نہی روپیہ جمع ہونا شروع ہو گا
فورا عمارت کا کام شروع کر دیا جائے گا۔میں اب خطبہ کے ذریعے تمام احمدی عورتوں کو تحریک کرتا ہوں کہ وہ
اس کام کے لئے تین ماہ کے اندر پچاس ہزار روپیہ چندہ جمع کر دیں۔ہاں یہ یادر ہے کہ مردوں کا ایک چیسہ بھی

آج 10 میں سے 10 باقی