برلن میں احمدیہ مسجد بنانے کی تحریک ۲؍مارچ ۱۹۲۳ء
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول
119
اس کام میں نہیں لیا جائیگا اگر کسی مرد کی طرف سے چندہ آگیا تو وہ کسی اور مد کی طرف منتقل کر دیا جائے گا۔اس میں صرف عورتوں کا ہی روپیہ ہوگا تا کہ یہ مسجد ہمیشہ کے لئے عورتوں کی ہی یادگارر ہے۔میں دُعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ عورتوں کو اس کام کی توفیق عطا کرے۔الفضل ۸ فروری ۱۹۲۳ صفحه ۶،۵)
برتن میں احمد یہ مسجد بنانے کی تحریک
خطبه جمعه از حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ فرموده ۲ مارچ ۱۹۲۳ ،
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔حضرت مسیح علیہ السلام کا ایک قول جو ایک عام قانون قدرت کی طرف اشارہ کرتا ہے وہ مجھے بہت پسند
آتا ہے فرماتے ہیں:۔درخت اپنے پھلوں سے پہچانا جاتا ہے“
کسی درخت کی قیمت کسی درخت کی حقیقت، کسی درخت کا فائدہ اس کے عام نفع رسانی اور اس کا لوگوں کے
لئے موجب برکات ہونا اس کا اندازہ اس کے پھل سے ہی لگایا جا سکتا ہے۔پھل سے یہ مراد نہیں کہ وہ میوہ جو
کھایا جاتا ہے بلکہ پھل سے وہ مقصد اور مدعا، وہ کام اور غرض مراد ہے جس کے لئے کوئی درخت لگایا جاتا ہے
کہ اس کے پتوں سے فائدہ اُٹھایا جائے اس کے پتے ہی اس کا پھل ہیں۔ایک درخت جو اس لئے لگایا جاتا
ہے کہ اس کا ایندھن بنایا جائے اُس کی لکڑی اُس کا پھل ہے۔ایک ایسا درخت جو میوے کے لئے لگایا جاتا
ہے اس کا میوہ اس کا پھل ہے۔غرض جو درخت جس مقصد کے لئے لگایا جاتا ہے اگر اسی کے مطابق وہ میوہ
پیدا کرتا ہے اور لوگ اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں تو وہ اعلیٰ درجہ کا پھل لاتا ہے۔مثلاً ایک ایسا درخت جو پتوں
کی غرض سے لگایا جاتا ہے یعنی اس کے پتے ایسے مفید ہوتے ہیں کہ دوائیوں میں پڑتے ہیں یا اس کی شاخیں
ایسی محمد و اور کارآمد ہوتی ہیں کہ صنعت و حرفت میں کام آتی ہیں یا اس کا سایہ ایسا اچھا ہوتا ہے کہ لوگ اس
120
سے آرام پاتے ہیں جب یہ کام دینے لگ جائے تو وہ درخت اچھا ہوگا کیونکہ اس کا پھل اچھا ہے۔لیکن اگر وہ
اس غرض کو پورا نہیں کرتا جس کے لئے لگایا گیا تو وہ درخت اچھا نہیں ہو گا اس کو اگر ساری دنیا اچھا کہے تو وہ
اچھا نہیں بن سکتا اور اگر اس کی جو غرض ہو اُسے وہ پورا کرے ساری دُنیا کے بُرا کہنے سے وہ بُر انہیں ہوسکتا یہ
ایک ایسی حقیقت ہے کہ اس سے ہزاروں جگہ فائدہ اُٹھایا جا سکتا ہے۔کسی سلسلہ کی سچائی اور اُس کی راستی کا
معیار بھی یہ بات ہے کہ آیا اُس کا پھل قیمتی اور کار آمد ہے یا نہیں۔وہ سلسلہ اس غرض اور غائیت کو پورا کرتا ہے
یانہیں جو روحانی سلسلہ کی ہوا کرتی ہے۔اگر کوئی سلسلہ اپنی تاثیرات اور اپنے اثرات اور اپنی نفع رسانیوں
سے ثابت کر دے کہ وہ اس فرض کو پورا کر رہا ہے جو روحانی سلسلہ کی ہوا کرتی ہے تو وہ اعلیٰ اور سچا ہے لیکن
اگر کوئی سلسلہ اپنے پھلوں سے اپنے اعلیٰ ہونے کا ثبوت
نہیں دیتا تو وہ سچا کہلانے کا مستحق نہیں ہوسکتا
ہمارے سلسلہ کے متعلق بھی لوگوں کو شبہات پیدا ہوتے ہیں اور شبہات پیدا کیا ہوتے ہیں یوں کہو کہ
چونکہ ہمارا سلسلہ ان لوگوں کے عقائد اور خیالات کو باطل قرار دیتا اور اُن کور و کرتا ہے اس لئے عام طور پر وہ
لوگ سلسلہ کی مخالفت پر کھڑے رہتے ہیں اور عیب نکالنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں لیکن ایک عقلمند اور
منصف انسان کے لئے فیصلہ کرنے میں بہت آسانی اور سہولت ہو جاتی ہے اگر وہ یہ دیکھے کہ کیا اس سلسلہ
کے پھل ایسے ہی ہیں جیسے پہلے روحانی سلسلوں کے ہوتے رہے ہیں۔اگر اسے ویسے ہی پھل نظر آ ئیں تو
اُسے اس سلسلہ کو بھی روحانی ماننا پڑے گا لیکن اگر کوئی پھر بھی اعتراض کرے گا تو یہ اس کی اندرونی خرابی اور
نقص کی وجہ سے ہوگا نہ یہ کہ سلسلہ سچا نہیں ہوگا۔دیکھو اگر نیشکر اعلیٰ درجہ کا ہے اور اس کے چکھنے سے کسی کو
کڑواہٹ معلوم ہوتی ہے تو یہ نیشکر کا نقص نہیں ہوگا بلکہ چکھنے والے کا ہو گا۔اسی طرح اگر شیریں پھل سے کسی
کے منہ میں کڑواہٹ پیدا ہوتی ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ پھل خراب ہے بلکہ یہ چکھنے والے کے اندر مرض
ہے۔اسی طرح اگر ایک کھانے کا عمدہ ہونا دلائل اور مشاہدات سے ثابت ہو جائے۔اور پھر کچھ لوگ اسکے
متعلق اعتراض کریں کہ یہ پھیکا ہے۔بدمزہ ہے یا یہ کہ اس میں نمک زیادہ ہے تو اس کے یہ معنے نہیں ہونگے
کہ کھانا خراب ہے بلکہ یہ کہ نقص نکالنے والوں میں نقص ہے۔اس صورت میں ہمارے لئے ضروری نہیں ہو گا
کہ ہم کھانے کی اصلاح کریں بلکہ یہ ضروری ہوگا کہ اعتراض کرنے والوں کی بیماری کی اصلاح کریں۔اُن
کی ناک ، زبان اور عقل کی شہادت اس امر کے لئے کافی نہیں ہوگی کہ کھانے میں تغیر کریں بلکہ وہ اس امر کی
121
طرف توجہ دلائے گی کہ اُن کی بیماری کی طرف توجہ کی جائے۔اس وقت ہمارے سلسلہ اور سلسلہ کے کاموں کے متعلق ایک نئی تحریک کے متعلق اسی قاعدہ کے مطابق
صداقت ثابت ہوئی ہے۔تین چار ہفتے ہوئے میں نے مسجد برلن کے لئے اعلان کیا تھا۔ہماری جماعت
غریب اور کمزوروں کی جماعت ہے پھر اس کے اخراجات کو دیکھ کر کون کہہ سکتا ہے کہ ایسی بڑی بڑی رقمیں
جن کی ضرورت پیش آتی رہتی ہے جمع کر سکتی ہے۔خلافت لڑکی کے لئے چندہ کی سارے ہندوستان میں
تحریک کی گئی اور مسلمانوں میں ایسے ایسے لوگ موجود ہیں جو کیلے کروڑ کروڑ رو پی دے سکتے ہیں مگر اس کے
باوجود اُن کی رقمیں دس بارہ لاکھ سے زیادہ نہ ہو سکیں اور اس کا اثر ایسا پڑا کہ اگر خلافت کے لئے چندہ دیتے
ہیں تو یہاں کی تحریکوں کو چلانے کے لئے کچھ نہیں رہتا۔حتی کہ مرکزی خلافت کمیٹی کو فیصلہ کرنا پڑا کہ انگورہ فنڈ
سے روپیہ کاٹ کر یہاں کے اخراجات میں لگایا جائے۔اس کے مقابلہ میں ہماری جماعتہے جو مال اور تعداد کے لحاظ سے یہاں کی سب اقوام سے کم ہے حتی کہ
صرف پنجاب میں جتنے چوڑھے رہتے ہیں اُن سے بھی احمدی کم ہیں اور مال کے لحاظ سے بھا بڑے وغیرہ
بہت چھوٹی اقوام بلکہ ان قوموں کے بعض افراد کے پاس جتنا مال ہے اتنا ہماری ساری جماعت کے پاس
نہیں ہے مگر باوجود اس کے اللہ تعالیٰ اس جماعت سے جو کام لے رہا ہے اس کی طرف دیکھو کہ وہ کیسا عظیم
الشان ہے۔ہندوستان میں سات آٹھ کروڑ کے قریب کہتے ہیں مسلمان ہیں۔پھر مسلمانوں کی زندگی اور
موت کا سوال تھا ہمارے چندہ کے متعلق یہ سوال نہیں تھا۔مسجد لنڈن ایک تحریک تھی اور بہت با برکت اور
ضروری تحریک تھی لیکن اس کا یہ مطلب نہیں تھا کہ اگر انڈن میں مسجد نہ بنی تو ہم بلاک ہو جائیں گے۔اس
طرح برلن میں مسجد کی تحریک ہے یہ مفید ہے مگر یہ نہیں کہ اگر مسجد نہ بنی تو ہماری جماعت ٹوٹ جائے گی۔میمز
مسلمانوں کی تحریک ایسی تھی کہ وہ خود کہتے تھے اگر اس میں کامیابی نہ ہوئی تو مسلمان تباہ و برباد ہو جائیں گے
لیکن باوجود اس کے اُن کے لئے چند لاکھ روپیہ جمع کرنا مشکل ہو گیا۔بالمقابل اس کے ہماری جماعت جوان
کا سود ان حصہ بھی نہیں بنتی ایک لاکھ چند دنوں میں مسجد لنڈن کے لئے دیدیتی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر
ہماری زندگی اور موت کا سوال ہو تو ہماری مٹھی بھر جماعت دو کروڑ روپیہ بھی جمع کر سکتی ہے اور اس سے زائد
ہم اس لئے نہ جمع کریں گے کہ اور دینا نہ چاہیں گے بلکہ اس لئے کہ ہمارے پاس اور کچھ ہوگا ہی نہیں۔وہ
122
سوال جو ہمارے لئے زندگی اور موت کا سوال ہوگا اُس کے لئے روپیہ کی انتہاء خواہ کوئی بھی ہو اس لئے نہ
ہوگی کہ اس سے زیادہ ہم دینا نہ چاہیں گے بلکہ اس لئے ہوگی کہ ہمارے پاس دینے کے لئے کچھ اور ہوگا ہی
نہیں۔باقی صرف جانیں ہوں گی اور جانوں کے دینے سے بھی دریغ نہ ہوگا۔کیا عقلمند اور سمجھدارلوگوں کے لئے یہ بات غور و فکر کے قابل نہیں ہے کہ ایک ایسی قوم جو مدتوں سے مُر
چلی آتی ہے اُس کے افراد میں ایسی روح ایسا جوش اور ایسا ولولہ پیدا ہو جائے یہ کوئی معمولی بات نہیں۔یہ خدا
تعالیٰ ہی کا کام ہے کہ اُس نے ایسی حالت پیدا کر دی ہے۔یہ کسی انسان کا کام نہیں ہوسکتا۔دیکھو بڑے
بڑے لوگ اُٹھے جنہوں نے لوگوں کی عقلوں اور فہموں پر تصرف حاصل کر لیا مگر اُن کا تصرف عارضی اور چند
دن کا تھا۔مسٹر گاندھی کو کتنا عروج ہوا مگر عارضی محمد علی شوکت علی صاحبان کو کس قدر لوگوں نے بلند کیا مگر
عارضی، کچھ عرصے پہلے مسٹر گاندھی کا کتنا شور تھا مگر دو ہی سال کے عرصہ میں آج ان کو لوگوں پر پہلے اثر کا
دسواں حصہ بھی حاصل نہیں۔ان عارضی جوشوں کی ایسی ہی مثال ہوتی ہے جیسے روڑیوں پر پھول آگ آتے
ہیں اور چند دن میں مر جھا جاتے ہیں مگر جو پھول باغ میں ہوتے ہیں اُن کی باغبان نگرانی کرتا ہے ایک مُرجھا
جاتا ہے تو دوسرا اُس کی جگہ لگا دیتا ہے۔تو انسانوں کے پیدا کئے ہوئے جوش مستقل نہیں ہوتے مگر خدا تعالیٰ
کے پیدا کر وہ جوشوں میں استقلال ہوتا ہے۔جب کبھی ڈراستی پیدا ہونے لگے تو اور جوش پیدا کر دیتا ہے۔برتن میں مسجد کے متعلق جو تحریک کی گئی ہے اُس میں دیکھا گیا ہے کہ عورتوں نے اپنے اخلاص کا ایسا
الے نمونہ دکھایا ہے جو کسی اور جگہ ہر گز نہیں مل سکتا۔اس وقت تک ۲۵ ہزار کے وعدے ہو چکے ہیں اور کوئی
تعجب نہیں کہ جو تم کہی گئی ہے اس سے بہت زیادہ ہو جائے کیونکہ ابھی تک کئی جماعتیں باقی ہیں۔اس تحریک کے متعلق بھی دیکھا جائے تو اس میں بھی یہی بات پائی جاتی ہے کہ درخت اپنے پھل سے
پہچانا جاتا ہے اور وہی بات میں آج پیش کرنا چاہتا ہوں جو یہ ہے کہ خدا تعالے نے بعض ایسے سامان پیدا کئے
ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے ہاں یہ تحریک مقبول ہے۔جہاں دوسرے لوگوں کی یہ حالت ہے
کہ مال خرچ کرنے کی وجہ سے اُن میں سے لوگ مُرتد ہو جاتے ہیں وہاں ہمیں ایک نیا تجربہ ہوا ہے۔میں
نے اس مسجد کی تحریک کے لئے یہ شرط رکھی تھی کہ احمدی عورتوں کی طرف سے یہ مسجد ہو گی جو ان کی طرف سے
نو مسلم بھائیوں کو بطور ہدیہ پیش کی جائے گی۔اب بجائے اس کے وہ عورتیں جنہیں کمزور کہا جاتا ہے اس
123
تحریک کو سنکر پیچھے ہمتیں عجیب نظارہ نظر آیا اور وہ یہ کہ اس تحریک پر اس وقت تک گیارہ عورتیں احمدیت میں
داخل ہو چکی ہیں تا کہ وہ بھی اس چندہ میں شامل ہو سکیں۔یہ خبر اس وقت تک آچکی ہے اوروں کا پتہ نہیں۔میں
سمجھتا ہوں کہ یہ عورتیں پہلے ہی احمدی تھیں، کوئی اس لئے مذہب نہیں بدلا کرتا کہ چندہ دے، وہ پہلے احمدی
تھیں مگر اُن میں احمدیت کے اظہار کی جرات نہ تھی۔اب انہوں نے دیکھا کہ اگر اب بھی جرات نہ کی تو اس
ثواب سے محروم رہ جائیں گی۔گویا اس طرح اس تحریک نے گیارہ روحوں کو ہلاکت سے بچالیا اور یہ پہلا پھل
ہے جو اس تحریک سے ہم نے چکھا ہے کہ گیارہ روحیں ہلاکت سے بچ گئی ہیں۔ایک مثل مشہور ہے اور وہی
بات یہاں بن جاتی ہے۔کہتے ہیں ایک بادشاہ گزر رہا تھا اسنے دیکھا ایک بوڑھا ۸۰-۹۰ سال کی عمر کا
درخت لگارہا ہے۔وہ درخت کوئی اس قسم کا تھا جو لمبے عرصہ کے بعد پھل دیتا ہے۔بادشاہ نے اس بوڑھے کو
کہا کہ یہ درخت تو بہت عرصہ کے بعد پھل دے گا تم اس سے کیا فائدہ اُٹھا سکو گے۔بڑھے نے کہا بادشاہ
سلامت بات یہ ہے کہ ہمارے باپ دادا نے درخت لگائے جن سے ہم نے پھل کھائے اب ہم درخت
لگاتے ہیں جن سے آئندہ آنیوالے پھل کھائیں گے۔بادشاہ نے یہ سنکر کہا۔زہ۔یعنی کیا خوب بات کہی ہے،
اور اس کا حکم تھا کہ جس کی بات پر میں زہ کہوں اُسے چار ہزار روپیہ دینا چاہیئے۔جب بادشاہ نے یہ کہا تو چار
ہزار کی تھیلی اُسے دے دی گئی۔بڑھے نے تھیلی ہاتھ میں لے کر کہا۔بادشاہ سلامت آپ کہتے تھے کہ تو اس
درخت کا پھل کب کھائے گا۔لوگوں کے درخت تو دیر کے بعد پھل دیتے ہیں میرے درخت نے لگاتے
لگاتے پھل دے دئے۔بادشاہ نے پھر کہا۔زہ۔اور خزانچی نے چار ہزار کی اور تھیلی اُسے دیدی۔بڈھے نے
دوسری تحصیلی لے کر کہا۔بادشاہ سلامت لوگوں کے درخت تو سال میں ایک دفعہ پھل دیتے ہیں میرے درخت
نے بیٹھے بیٹھے دو دفعہ پھل دے دئے۔بادشاہ نے پھر کیا۔ہو۔اور تیسری تھیلی اُسے دی گئی۔اس پر بادشاہ
نے کہا یہ بڑھا تو ہمیں کوٹ لے گا چلو یہاں سے چلیں اور روانہ ہو گیا۔مسجد برلن کے متعلق بھی زہ والی ہی مثال ہے۔لوگوں کی مسجد میں تو اس لئے بنتی ہیں کہ جو ایمان لے
آئے ہیں وہ نمازیں پڑھیں مگر ہماری مسجدوں کی تحریکوں سے ہی لوگ ایمان لے آتے ہیں۔یہ درخت کا
پھل ہے جو بتاتا ہے کہ یہ درخت کس قسم کی خوبیاں رکھتا ہے۔پھل سے ہی درخت کی خوبی معلوم ہوتی ہے۔اور اس درخت کے پھل نے بتا دیا ہے کہ یہ بہت اعلے ثمرات رکھتا ہے۔دیکھو جس درخت کو لگاتے ہوئے
124
اس کی جڑ میں گیارہ آدمیوں کے ایمان کا پانی سینچا جائے گاوہ کیسا اعلے ہوگا اور اپنے وقت پر وہ کیسے ثمرات
دے گا۔اس کے بعد میں یہاں کی جماعت کے لوگوں اور اُن کی عورتوں کو اور باہر کی جماعتوں کو اور ان کی عورتوں
کو مخاطب کرتا ہوں کہ ابھی تک بہت سی جماعتوں کے چندے نہیں آئے۔تازہ تازہ کام کے کرنے میں جو
ثواب اور لطف ہوتا ہے وہ بعد میں نہیں ہوتا اور سابقوں کو جو درجہ حاصل ہوتا ہے وہ بعد میں آنے والوں سے
بہت اعلیٰ ہوتا ہے۔دیکھو ایک صحابی تو ابو بکر بن گیا اور ایک وہ بھی صحابی ہوگا جو بعد میں ایمان لایا۔اور اُس کا
کوئی نام بھی نہیں جانتا۔اس کی کیا وجہ ہے یہی کہ ابو بکر اُسی وقت ایمان لایا جب اُس کے کان میں آواز پڑی
اور دوسرے بعد میں ایمان لائے۔تو دیر سے کام کرنے میں بھی ثواب میں کمی ہو جاتی ہے۔یہاں کی ان
مستورات کو جنہوں نے چندے نہیں دے یا ادا نہیں کئے اور باہر کی مستورات کو بھی جنہوں نے چندے نہیں
لکھائے یا ادا نہیں کئے تحریک کرتا ہوں کہ وقت پر ایک پیسہ جو فائدہ دے سکتا ہے بے وقت ہزار ہا روپیہ بھی
اتنا فائدہ نہیں دے سکتا۔پس جن بہنوں نے چندے لکھائے ہیں ان کو چاہیے کہ جلدی ادا کریں اور بھائیوں
کو چاہیئے کہ اُن کو تحریک کرتے رہیں۔اگر چہ اس کام میں مردوں کا چندہ نہیں رکھا گیا مگر وہ عورتوں میں تحریک
کر کے ثواب حاصل کر سکتے ہیں اب
کئی گھبرا کر لکھ رہے ہیں کہ ہماری عورتیں غیر احمدی ہیں ہم کیا کریں۔میں کہتا ہوں کہ تمہاری سستی کا خمیازہ ہے کیوں تم نے ان کو احمدی نہیں کیا اور جب تم نے اس قدرستی دکھائی
ہے تو یہی وقت ہے کہ تمہیں چوٹ لگے اور تم محسوس کرو کہ تم سے کس قدر کوتا ہی ہوئی۔پھر یہ بھی ایمان کی علامت ہے کہ کئی لوگ لکھ رہے ہیں کہ آپ دُعا فرمائیں میری بیوی چندہ دینے میں
کمزوری نہ دکھائے۔کہتے ہیں کسی مولوی نے عورتوں میں چندہ کی تحریک کی اُس کی اپنی بیوی بھی بیٹھی ہوئی
تھی وہ بھی ایک بالی دے آئی جب وہ گھر آیا اور معلوم ہوا کہ اُس کی بیوی نے بھی بالی دی ہے تو کہنے لگا تم نے
بالی کیوں دی؟ یہ تحر یک تو اوروں کے لئے تھی نہ کہ اپنے گھر کے لئے ؟ لیکن ہماری جماعت کے لوگوں کی یہ
حالت ہے کہ وہ لکھ رہے ہیں دُعا کی جائے کہ اُن کی عورتیں چندہ دینے میں کوتا ہی نہ کریں پھر بعض لکھ رہے
ہیں کہ وفات یافتہ بیوی کی طرف سے چندہ دینے کی اجازت دی جائے۔غرض یہ ایسا نظارہ ہے کہ جو اپنی نظیر نہیں رکھتا اور جس کا نمونہ صحابہ کے زمانہ میں ہی پایا جاتا ہے اور معلوم