احمدی بچوں کی تعلیم و تربیت
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول
125
ہوتا ہے کہ اگر اللہ تعالی کے لئے جانیں بھی قربان کرنی پڑیں تو ہماری جماعت دریغ نہ کرے گی۔دوستوں کو چاہیئے کہ جہاں تک ہو سکے جلدی اس ثواب کو حاصل کرنے کی عورتوں کو تحریک کریں کیونکہ ،
اگر اسی وقت مسجد بجنے لگے تو اس رقم میں بن سکتی ہے ورنہ بعد میں ممکن ہے کہ دس لاکھ میں بھی نہ بن سکے۔پس مردوں کو چاہئے کہ تحریک میں جلدی کریں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے اور اُن کو پورا کرنے کی توفیق دے اور ہدایت پر قائم رکھے۔احمدی بچوں کی تعلیم وتربیت
تقریر فرموده ۲۹ - جوان ۱۹۳۳ ء بعد نماز مغرب بمقام محله دار الفضل قادیان)
بچوں کی تربیت کا سوال یہ سوال ایسا اہم سوال ہے کہ کسی قوم کی بہتری کا دارو مدار اسی پر ہوتا ہے۔ہمیشہ جو قو میں تباہ ہوئی ہیں اسی وجہ سے ہوئی ہیں کہ پہلے لوگ مرگئے اور پچھلے اُن کے قائمقام نہ بن سکے۔اگر
حضرت ابو بکر کا قائمقام ابو بکر پیدا ہو جاتا ، اگر حضرت عمر کا قائمقام عمر پیدا ہو جاتا ، اگر حضرت عثمان کا
قائمقام عثمان پیدا ہو جاتا اگر حضرت
علی کا قائمقام علی پیدا ہو جاتا ، اسی طرح طلحہ ، زبیر اور دوسرے صحابہ کے
قائمقام پیدا ہوتے اور پھر اُن کے قائمقام ہوتے پھر اُن کے اور یہی سلسلہ چلتا رہتا تو آج اسلام میں ایسے
مولوی کیوں پیدا ہوتے جنہوں نے حضرت مسیح موعود پر کفر کے فتوے دیئے اور آپ کے رستے میں روکیں
ڈالیں۔کیا شروع سے مسلمان ایسے ہی تھے۔ہر گز نہیں۔ان کے پیدا ہونے کی وجہ یہی ہے کہ پہلوں کی
نسلیں ان کی قائمقام نہ پیدا ہوئیں۔پس کسی قوم میں جس قدر خرابیاں پیدا ہوتی ہیں اس کی وجہ یہی ہوتی ہے
کہ آئند و اولاد میں ماں باپ کے نقش قدم پر نہیں چلتیں۔بعد میں آنیوالوں کا دُنیوی علوم میں ترقی کرنا اور یہ عجیب بات ہے کہ ہر علم سے متعلق ہم
دیکھتے ہیں کہ بعد میں آنیوالے پہلوں کی نسبت اس میں زیادہ ترقی کرتے ہیں مثلاً پہلے جو حساب ہوتا تھا آج
اُس سے بڑھا ہوا ہے اور آجکل کے حساب دان پہلے حساب دانوں سے بڑھے ہوئے ہیں۔اسی طرح تاریخ
کا حال ہے اس زمانہ میں پہلے سے زیادہ عمدگی کے ساتھ تاریخ مدون ہو چکی ہیں جو نہ صرف اس زمانہ کے
حالات کی بلکہ اُس زمانہ کے حالات کی بھی جس میں وہ واقعات ہوئے اس وقت اُس زمانہ کے حالات اس
126
سے زیادہ اچھی طرح لکھے گئے جیسے کہ پہلے زمانہ میں لکھے گئے تھے۔مثلا ساتویں آٹھویں صدی کے حالات
اس زمانہ کے لوگوں کو زیادہ عمدگی کے ساتھ معلوم ہیں یہ نسبت اُس زمانہ کے لوگوں کے۔اسی طرح جغرافیہ کا
حال ہے پہلے سے زیادہ لوگوں کو اس کا علم ہے۔پہلے جن ملکوں کے کسی کو نام بھی معلوم نہ تھے آج ان کو سب
لوگ جانتے ہیں۔مثلاً امریکہ۔اور ہمارے تو بچے بھی امریکہ کا نام خوب جانتے ہیں کیونکہ مفتی ( محمد صادق )
صاحب وہاں گئے ہوئے ہیں اور اُن کے حالات پڑھتے سنتے رہتے ہیں۔دین میں بعد میں آنے والوں کا تیل مگر عجیب بات یہ ہے کہ جہاں اُن میں بعد میں آنیوالے
ترقی کرتے ہیں وہاں دین کے معاملہ میں تنزیل اختیار کرتے ہیں۔حساب جاننے میں اولا د اپنے باپ
دادوں سے بڑھ کر ہوتی ہے، تاریخ میں زیادہ علم رکھتی ہے ، جغرافیہ زیادہ جانتی ہے ، اسی طرح
لوہار، ترکھان ، سُنار جو پہلے مر گئے اب اُن سے بہتر کام کر نیوالے موجود ہیں مگر دینی معاملات میں یہ مثال
نہیں ملتی اس کی وجہ کیا ہے؟ حالانکہ دین دُنیا کے ہر ایک کام اور ہر ایک پیشہ سے زیادہ اہم اور ضروری ہے اور
چاہیئے تھا کہ اس میں زیادہ ترقی کرنے والے ہوتے۔اس کی وجہ ایک ہی ہے اور وہ یہ کہ جبکہ تار یخدان تار یخدانی میں فائدہ دیکھتا ہے تو کوشش کرتا ہے کہ اس
کے متعلق اپنا جانشین چھوڑ جائے تا کہ یہ علم مٹ نہ جائے ، اسی طرح حسابدان جب حسابدائی میں فائدہ دیکھتا
ہے تو کوشش کرتا ہے کہ اپنا قا ئمقام پیدا کرے، اسی طرح جغرافیہ والا جب اس علم کو نفع رساں پاتا ہے تو اپنے
بعد اسے جاری رکھنے کے لئے اپنا قائمقام بنانے کی کوشش کرتا ہے لیکن دین کے معاملہ میں لوگوں میں بہت
کم خواہش ہوتی ہے کہ اپنے سے زیادہ جاننے والے پیچھے چھوڑ ہیں۔گوکسی قدر یہ خواہش ان لوگوں میں پائی
جاتی ہے جو ری دین کے پابند نہیں ہوتے بلکہ اس کو مجھتے ہیں۔صرف خواہش کافی نہیں مگر خرابی یہ ہے کہ کسی امر کی صرف خواہش ہی کافی نہیں ہوتی بلکہ یہ بھی
ضروری ہوتا ہے کہ اس خواہش کو پورا کرنے میں مدد دینے والے بھی ہوں۔مثلاً ایک حساب دان کی خواہش
ہی کافی نہیں کہ اس کے پیچھے کوئی حساب دان رہے اور یہ خواہش اس وقت تک پوری نہیں ہو سکتی جب تک
ایسے ماں باپ نہ ہوں جو اپنے بچوں کو اسکے سپر د کر یں۔یہی حال اور باتوں کا ہے مگر دین کے معاملہ میں ایسا
نہیں تے۔
127
دین بچپن میں سکھانا چاہئے اسی طرح ایک اور خرابی یہ ہے کہ اور تو ساری باتیں بچپن میں سکھانے کی
خواہش کی جاتی ہے مگر دین کے متعلق کہتے ہیں کہ بچہ بڑا ہو کر سیکھ لے گا ابھی کیا ضرورت ہے۔بچہ نے ابھی
ہوش نہیں سنبھالی ہوتی اور ڈاکٹر منع کرتا ہے کہ ابھی اسے پڑھنے نہ بھیجو مگر ماں باپ اُسے سکول بھیج دیتے ہیں
اور گروہ کہتے ہیں کہ چونکہ ادارہ پھرتا ہے اس لئے سکول میں بیٹھار ہے گا نگر اُن کی خواہش یہی ہوتی ہے کہ وہ
سال جو اسکے ہوش میں آنے کے ہیں اُن میں بھی کچھ نہ کچھ پڑھ ہی لے۔مگر نماز کے لئے جب وہ بلوغت
کے قریب آگئی جاتا ہے تب بھی یہی کہتے ہیں ابھی ابچہ ہے بڑا ہو کر سیکھ لے گا۔اگر یہ کہا جائے کہ بچے کو نماز
کے لئے جگاؤ تو کہتے ہیں نہ جگاؤ نیند خراب ہو گی لیکن اگر صبح امتحان کے لئے انسپکٹر نے آنا ہو تو ساری رات
جگائے رکھیں گے۔گویا انسپکٹر کے سامنے جانے کا تو اتنا فکر ہوتا ہے کہ مگر یہ نہیں کہ خدا کے حضور جانے کے
لئے جگا دیں۔تو بچے کو چین میں ہی دین سکھانا چاہئے جو بچپن میں نہیں سکھاتے اُن کے بچے بڑے ہو کر بھی
نہیں سیکھتے۔جس طرح بڑی عمر میں جو شخص علم سیکھنا شروع کرتا ہے وہ کبھی اعلے ترقی نہیں کر سکتا اسی طرح
بڑی عمر میں دین بھی نہیں سیکھا جا سکتا۔مگر مصیبت یہ ہے کہ دنیا کے کاموں میں جو عمر بلوغت کی کبھی جاتی ہے
دین کے متعلق نہیں سمجھی جاتی۔۱۸- ۱۸ سال تک کے لڑکے کے متعلق کہتے ہیں ابھی بچہ ہے دین کی پابندی
کرانے کے لئے بھی کرنے کی ضرورت نہیں حالانکہ چھوٹا سا بچہ جو چند سال کا ہوتا ہے اگر قلم اُٹھا کر کہیں
پھینک دیتا ہے تو اسے دھمکایا جاتا ہے اگر کسی کتاب کو پھاڑ دیتا ہے تو ڈانٹا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اگر ا بھی
سے اُسے نہ سمجھایا گیا تو اُسے چیزیں خراب کرنے کی عادت پڑ جائے گی لیکن اگر خدا کے دین کو خراب کرے تو
کچھ نہیں کہا جاتا۔اور دین اس وقت سکھانے کی کوشش کی جاتی ہے جب لڑکا سمجھتا ہے کہ اب تو میں اُستاد ہوں
اور میں دوسروں کو سکھا سکتا ہوں اور اس وجہ سے کچھ نہیں سیکھ سکتا۔میں جب تک ماں باپ یہ نہ سمجھیں گے کہ
دین سیکھنے کا زمانہ بچپن ہے اور جب تک یہ نہ سمجھیں گے کہ ہمارا اثر بچپن میں ہی بچوں پر پڑسکتا ہے تب تک
بچے دیندار نہیں بن سکیں گے۔بچوں کی تربیت میں عورتوں کا حصہ اور پھر جب تک عورتیں بھی مردوں کی ہم خیال نہ بن
جائیں گی بچے دیندار نہیں ہوسکیں گے کیونکہ مرد ہر وقت بچوں کے ساتھ نہیں ہوتے۔بچے ماؤں کے ہی پاس
ہوتے ہیں اور دیکھا گیا ہے کہ دیندار مائیں بھی بچوں کو دین سکھانے میں سستی کر جاتی ہیں۔نماز کا وقت ہو
128
جائے اور بچہ سورہا ہو تو کہتی ہیں ابھی اور سولے۔پس جب تک ماؤں کے ذہن نشین نہ کریں کہ بچوں کی دینی
تربیت بچپن میں ہی کی جاسکتی ہے اُس وقت تک کامیابی نہیں ہو سکتی۔پس پہلی نصیحت تو یہ ہے جس کے مخاطب والدین ہیں اور دراصل والد ہی ہیں کیونکہ اس وقت یہاں
عورتیں نہیں ہیں کہ پیلوں کی دینی تربیت بچپن میں ہی کرو اور بچپن میں ہی اُن کو دین سکھاؤ تا کہ وہ حقیقی دیندار
بنیں۔ہر کام میں استقلال کی ضرورت اس کے بعد میں بچوں کو مخاطب کرتا ہوں۔میں نے بتایا ہے کہ
کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی جب تک بعد میں آنے والے ترقی یافتہ نہ ہوں مجھے قدر تا بچوں کی تربیت سے
بہت لگاؤ ہے لیکن کبھی کوئی کام عمدگی سے نہیں ہو سکتا جب تک اس کے کرنے کا طریق مد نظر نہ رکھا جائے اور
ہمارے ملک میں مشکل یہ ہے کہ اس طریق کو مد نظر نہیں رکھا جاتا جس سے کسی کام میں کامیابی ہوسکتی ہے۔میرے نزدیک جس بات کی طرف سب سے پہلے توجہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور جو نہایت خطرناک طور
پر پھیلی ہوئی ہے وہ بے استقلالی ہے۔رسول اللہ نے سے کسی نے پو چھا سب سے بڑی نیکی کا کام کونسا ہے۔آپ نے فرمایا ماں باپ کی خدمت کرنا۔اُس نے پھر پوچھا اور آپ نے پھر یہی جواب دیا۔اسی طرح ایک
شخص نے یہی سوال کیا تو آپ نے اُن کی حالت کے مطابق اسے جواب دیا اور جب تک وہ پو چھتار ہا اُس
کوڈ ہراتے رہے۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہی سب سے بڑی نیکیاں ہیں بلکہ یہ کہ چونکہ ان میں اس کی
خلاف ورزی سب سے بڑا نقص تھا اس لئے اس کی طرف توجہ دلائی۔ہمارے ملک میں بھی ایک نقص ہے اور
اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ سب سے بڑا کامیابی کا گر کیا ہے تو میں یہی کہوں
گا کہ استقلال، پھر پوچھے گا تو ہیں
کہوں
گا، پھر پوچھے گا تو بھی کہوں گا اور اگر دوسرا آدمی آکر پوچھے گا تو اس کو بھی یہی جواب دوں گا ، اور
تیسرے کو بھی یہی حتی کہ جتنے پو چھتے جائیں گے اور جتنی بار پوچھیں گے یہی کہوں گا کہ ہر کام میں کامیابی
حاصل کرنے کا گر استقلال ہے اس کے نہ ہونے کی وجہ سے ہر کام میں خرابیاں پیدا ہوتی ہیں۔ایک شخص
اُٹھتا ہے اور کوئی کام شروع کرتا ہے پھر چھوڑ کر بیٹھ رہتا ہے۔اس طرح جو تھوڑے بہت کیا کرایا ہوتا ہے وہ
بھی ضائع ہو جاتا ہے۔پس جب تک استقلال کی عادت بچوں میں اور اُن کی تربیت کر نیوالوں میں نہ ڈالی
جائے اس وقت تک ساری کوشش بے فائدہ ہے۔
129
بے استقلالی کا اثر دیکھو آج تو یہاں جلسہ ہو رہا ہے لیکن اگر سال کے بعد اس کام سے متعلق کچھ بھی
نہ ہو اور اسے چھوڑ دیا گیا ہو تو اس کا بچوں پر زیادہ مضراثر پڑے گا۔کسی کام کے شروع کرنے کا ایک اثر ہوتا
ہے مگر وہ عارضی ہوتا ہے اور کام کو چھوڑ دینے کا ایسا اثر ہوتا ہے کہ جن پر ہوتا ہے اُن کو بھی اس کا پتہ نہیں لگتا
مگر نہایت خطرناک ہوتا ہے۔ہر کام جو شروع کر کے چھوڑ دیا جاتا ہے اس کا اثر بچوں پر یہ ہوتا ہے کہ وہ سمجھتے
ہیں بڑے ہمیں یہ تعلیم دے رہے ہیں کہ کسی کام کو لگا تار نہیں کرنا چاہئے اور اس طرح وہ کامیاب نہیں ہو سکیں
گے لیکن اگر اُن پر یہ اثر پڑے کہ جو کام شروع کیا جائے اُسے کرتے ہی جانا چاہیئے تو وہ ہر کام میں استقلال
اختیار کریں گے اور کبھی نا کام نہ ہوں گے۔بے استقلالی ایک بہت بڑا نقص ہے۔یہ تو بچوں کی انجمن ہے اس نے مجھے بار بار اپنے جلسہ میں شامل
ہونے کے لئے لکھا اور میں آج سے قبل نہ آسکا لیکن ایک بڑوں کی انجمن میں نے بنائی تھی پہلے پہلے میں اُس
میں خود شامل ہوتا رہا تا کہ کام چلنے لگ جائے لیکن جب سے میں نہیں گیا اس کے جلسے بھی بند ہو گئے۔اس
کے سیکرٹری کا دوسروں کو استقلال سے کام کرنے کا وعظ کرتے کرتے تو منہ خشک ہو جاتا ہوگا اور کام کرنے کی
تجویزیں سوچتے سوچتے دماغ پر اگندہ ہو جاتا ہو گا مگر وہ کام جو شروع کیا تھاوہ نہ کر سکے اور چھوڑ دیا۔وہ تجویز
میں تو بڑی بڑی گورنمٹوں کو بتانے کے لئے تیار ہوں گے مگر یہ چھوٹا سا کام بھی نہ کر سکے۔یہ ٹھیک ہے کہ کوئی
اکیلا آدمی کام نہیں چلا سکتا لیکن اگر استقلال اختیار کیا جائے تو اگر سب میں نہیں تو کچھ آدمیوں میں ضرور
استقلال پیدا ہو جائے گا۔یورپ کے لوگوں نے اس بات کو خوب سمجھا ہے اور وہاں ایسی دُکانیں اور اخباریں
ہیں جو تین تین سوسال سے برابر چل رہی ہیں۔جب سے خیال آیا کہ اخبار جاری کیا جائے یا اس قسم کی دُکان
نکالی جائے اسی وقت سے وہ چلی آرہی ہیں۔اسی طرح کئی مدر سے ہیں جب سے اُن کا خیال آیا اُسی وقت
سے چلے آرہے ہیں۔اس کی وجہ یہی ہے کہ شروع کر نیوالوں نے استقلال سے کام چلا یا اس کا اثر اوروں پر
پڑا انہوں نے کام شروع کر دیا۔پھر اوروں پر۔اسی طرح کام چلتا گیا۔تو والدین کے بعد کارکن اور بچوں
کو نصیحت کرتا ہوں کہ استقلال سے کام کرو۔ماسٹر ( عل محمد ) صاحب
نے کہا ہے کہ اس کام میں بچوں اور اُن کے والدین نے مجھ سے تعاون نہیں کیا اس لئے ایک دفعہ یہ کام شروع
ہوکر بند ہو گیا تھا اب پھر جاری کیا گیا ہے۔میں کہتا ہوں اگر وہ استقلال سے کام کرتے رہتے تو اس کا اثر
130
ضرور ہوتا اور کام جاری رہتا۔انہوں نے دوبارہ کام کیوں شروع کیا اسی لئے کہ اُن کے دل سے پہلی ناکامی کا
اثر دُور ہو گیا۔اُنہوں نے سمجھ لیا تھا کہ کوئی مدد نہیں دیتا اس لئے کام نہیں رہ سکتا مگر پھر شروع کر دیا۔اس کا نام
بے استقلالی ہے۔وہ پہلی باتوں کو بھول گئے اور پھر کام شروع کر دیا۔انہیں یا درکھنا چاہیئے کہ استقلال سے
جب تک کام نہ ہو گا اس وقت تک کامیابی نہ ہوگی۔بچوں کی تربیت کے لئے والدین کا تعاون اسی طرح والدین ہیں۔شروع میں وہ کہتے ہیں کہ
فلاں شخص ہمارے بچوں
کی نگرانی کرتا ہے کیوں نہ ہم اس سے مل کر کام کریں اور اسے مدد دیں لیکن پھر ان کی
حالت ایسی ہی ہو جاتی ہے جیسے کہتے ہیں کہ کوئی مشخص دھوپ میں بیٹا تھا کسی نے کہا سائے میں ہو جاؤ تو کہنے
لگا کیا دو گے۔وہ سمجھتے ہیں فلاں شخص جو ہمارے بچوں کے پیچھے پڑا ہوا ہے تو اس کو ضرور کوئی فائدہ ہی ہوتا
ہوگا۔ایک مثال ہے کہتے ہیں ایک آدمی کو کسی نے بتایا کہ درزی سب چور ہوتے ہیں کپڑا چرا لیتے ہیں۔وہ
ایک دن ٹوپی سلانے کے لئے درزی کے پاس کپڑا لے گیا اور جا کر پوچھا کیا اس کی ٹوپی بن جائے گی۔درزی نے کہا ہاں بن جائے گی اُس نے کہا فی الواقعہ درزی چور ہوتے ہیں اُس نے کچھ کپڑا خود رکھنا ہوگا تبھی
کہہ دیا کہ بن جائے گی۔یہ سمجھ کر کہنے لگا کیا دو بن جائیں گی۔درزی نے کہاہاں دو بن جائیں گی۔اس پر تو
اسے سمجھا کہ درزی کے چور ہونے میں کوئی شبہ نہیں رہ گیا۔اگر میں دو کے لئے نہ کہتا تو ایک خود رکھ لیتا اور
ایک مجھے دے دیتا۔یہ خیال کر کے کہنے لگا۔کیا چار بن جائیں گی۔درزی نے کہا ہاں۔اس پر تو اسے یقین
ہو گیا کہ ضرور یہ چوری کرتا ہے اور کہنے لگا کیا چھ بن جائیں گی۔درزی نے ہاں چھ بن جائیں گی۔یہ سن کر
اس نے سمجھا اب شاید اور نہ بن سکے لیکن چلو پوچھ تو لیں۔اور کہنے لگا کیا سات بن جائیں گی۔درزی نے کہا
ہاں سات بن جائیں گی۔اس سے زیادہ کی اسے امید تو نہ تھی لیکن کہنے لگا کیا آٹھ بن جائیں گی۔درزی نے
کہا ہاں آٹھ بن جائیں گی۔اس کے بعد وہ چلا گیا۔دوسرے دن جب وہ آیا تو ڈراز راسی آٹھ نو بیاں رکھی
تھیں۔انہیں دیکھ کر درزی سے کہنے لگا یہ کیا؟ درزی نے کہا اپنا کپڑا ناپ لو تم نے اس کی آٹھ نو پیاں بنانے کو
کہا تھا میں نے بنا دیں۔اسی طرح والدین سمجھتے ہیں کہ یہ مدرس بچوں
کی نگرانی کرتا ہے تو اس کو ضرور کوئی فائدہ ہوتا ہو گا کیوں
اسے فائدہ پہنچائیں۔یہ سمجھ کر وہ اس کی مدد کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔
131
ماسٹر صاحب نے جو واقعہ سنایا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ پہلے دونوں طرف سے بے استقلالی ہوئی۔ماسٹر صاحب نے بھی بے استقلالی کی اور والدین نے بھی۔جب تک دونوں یہ نیت نہ کرلیں کہ استقلال سے
کام کریں گے اس وقت تک کام نہیں چل سکے گا۔دونوں پورے استقلال سے کام کرنے کا وعدہ کریں اور
چاہے آندھی آئے چاہے میںبہ اپنی بات پر قائم رہیں۔یورپ کے متعلق میں نے کئی بار پڑھا ہے کہ کلب
میں جو لوگ جاتے ہیں وہ ہیں بیس سال متواتر جاتے رہے۔جب یورپ کے لوگ معمولی معمولی باتوں
میں جو کھیل اور تفریح سے تعلق رکھتی ہیں اس قدر استقلال دکھائیں تو ہم ان باتوں میں کیوں استقلال نہ
دکھا ئیں جو ہماری ترقی سے تعلق رکھتی ہیں۔اس کے بعد میں تربیت کے متعلق بعض موٹی موٹی باتیں بیان
کرتا ہوں۔بیچے کی آواز بلند ہونی چاہیے
اول تو مجھے اس بات سے صدمہ ہوا ہے کہ جتنے بچوں نے مضمون سنائے ہیں نیچی آواز سے سنائے ہیں
مجھے نیچی آواز سے سخت چڑ ہے اور بہت تکلیف ہوتی ہے۔میرے نزدیک نچہ کا یہ پیدائشی حق ہے کہ ماں باپ
اس کی آواز اونچی بنا ئیں تا کہ بچہ دنیا سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنی آواز سنا سکے۔جس بچہ کی آواز طوطی کی
سی ہوگی وہ دنیاں کے نقار خانہ میں اپنی آواز نہیں سنا سکے گا۔دیکھو کوئی نبی ایسا نہیں ہوا جس کی آواز عمدہ اور
اچھی نہ ہو۔اور یہ نہایت ضروری ہے کہ انسان کی آواز بلند ہو مگر ان بچوں کی آواز دھیمی اور کانپتی ہوئی تھی
میرا تو یہاں تک خیال ہے کہ رشتے چنتے وقت ایسا رشتہ تلاش کرنا چاہیئے جس کی آواز بلند ہو۔اور استادوں کو
چاہیئے کہ بچوں کی آوازیں بلند کرنے کے متعلق جو کتابیں ہیں انہیں پڑھیں اور جو طریق بتائے گئے ہیں ان کو
کام میں لائیں۔میرا چھوٹا بچہ منور احمد بہت آہستہ ہوتا تھا اس کو قاری غلام بین صاحب کے پاس قرآن
کریم پڑھنے کے لئے بھیجا گیا۔ایک دن گھر جب اس سے سبق سنے لگے تو اس نے شور ڈال دیا اور بہت زور
سے سنانے لگا۔مجھے اس پر تعجب ہوا اور میں نے وجہ پوچھی تو معلوم ہوا کہ قاری صاحب چونکہ اونچا سنتے ہیں
اس لئے ان کو زور سے سنانے کی وجہ سے اونچی آواز سے پڑھنے کی عادت ہوگئی ہے۔میں گھر میں بیویوں کو پڑھا تارہا ہوں اور اونچی آواز کرنے کے لئے اس طرح کرتا تھا کہ اپنے سے دور
بٹھاتا نا سنانے کے لئے زور سے پڑھیں۔اسی طرح جب میں مدرسہ احمدیہ میں پڑھاتا تھا تو جواڑ کا نیچی آواز
132
سے پڑھتا اس کو پرے بٹھا دیتا یا اپنی کرسی بہت پیچھے بنا لیتا۔اس پر اسے مجبور از ور سے پڑھنا پڑتا۔تو اونچی
آواز کرنے سے آواز اونچی ہو جاتی ہے اس کی ضرور کوشش کرنی چاہیئے۔بچوں میں دلیری اور جرات پیدا کرو
دوسری بات یہ ہے کہ اخلاق کے متعلق جو بات مد نظر رکھنی چاہیئے اور جو ا علیٰ خلق ہے اور دوسرے
اخلاق پر حاوی ہے وہ دلیری اور خجرات ہے۔کوشش یہ ہونی چاہئے کہ بچوں کو بہاؤ ر اور دلیر بنایا جائے ماسٹر
صاحب نے مثال بیان کی ہے کہ ڈھاب میں نہانے سے جب بچوں کو روکا جا تا تو اُن کے والد مخالفت کرتے
اور کہتے یہ تیرنا جانتے ہیں یہ نہیں ڈوبیں گے مگر وہ دوسروں
کو تو ڈبو دیتے جو تیر نانہیں جانتے۔میرے نزدیک
اگر بچے بے احتیاطی سے ڈوبتے ہیں تو ان کو بچانا چاہئے لیکن اگر تیرنا سیکھتے ہوئے باوجود ممکن احتیاط کے
ڈوبتے ہیں تو کیا حرج ہے؟ انگریزوں میں تیرنے کے مقابلے ہوتے ہیں۔کشتیاں دوڑنے کا مقابلہ کرتی
ہیں اور بعض اوقات ٹوٹتی اور ڈوبتی ہیں۔جانیں بھی ضائع ہوتی ہیں لیکن یہ نہیں کہ آئندہ کے لئے مقابلہ
چھوڑ دیں۔پھر جاتے ہیں اور مقابلہ کرتے ہیں۔ماں باپ بچوں کو بزدل بناتے ہیں
جب تک ماں باپ یہ نہ سمجھیں کہ بچہ کا دلیری اور جرات کا کام کرتے ہوئے مرجانا اچھا ہے بہ نسبت
اس کے لکھا بکر زندہ رہنے کے۔اس وقت تک اصلی جرات اور دلیری بچوں میں پیدا نہیں کی جاسکتی مگر یزی
خرابی یہ ہے کہ ماں باپ خود بچوں کو نکما اور بزدل بناتے ہیں۔ذرا اندھیرا ہو تو کہتے ہیں باہر نہ جانا۔ذرا کوئی
مشقت کا کام کرنے لگے تو روک دیتے ہیں۔وہ یہ چاہتے ہیں کہ چھوٹی موٹی بنار ہے۔اور اس طرح بچے کسی
کام کے نہیں رہتے۔ماں باپ کا تو یہ کام ہونا چاہیئے کہ جان بوجھ کر بچوں کو اندھیرے میں بھیجیں اور ہر طرح
جرات اور دلیری سکھائیں۔بچوں کو تیراک بنانا
وہ بچے جو تیر نا نہیں جانتے ان کو اکیلے پانی میں نہیں جانا چاہیئے مگر تیر نے والے ان کو اپنے ساتھ لے
جائیں اور تیرنا سکھائیں۔یہ نہایت ضروری ہنر ہے اس لئے ضرور سکھانا چاہیئے اور اپنے بزرگوں کی پیروی
133
کرنی چاہیئے۔حضرت اسمعیل شہید کے متعلق لکھا ہے وہ ایک جگہ گئے اور سنا کہ ایک سکھ ہے جو بہت تیرتا ہے
اور کوئی مسلمان اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔یہ سن کر انہوں نے تیرنا شروع کر دیا اور آخر اس سے بڑھ گئے۔تو ہر
کام میں مومن کو دوسروں کا مقابلہ کرنا چاہیئے۔بشرطیکہ وہ شریفانہ ہنر ہو یہ نہیں کہ کوئی مسلمان کسی ڈاکو سے
بڑھ کر ہو جائے یا کسی چور سے بڑھ جائے بلکہ یہ کہ مثلاً کشتی لڑنا سواری کرنا، تیرنا وغیر ہ جسمانی طاقت کے
کاموں میں بڑھنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔پس احمدی بچوں میں قوت اور بہادری پیدا کرنی چاہیئے۔انگریزوں میں یہاں تک احتیاط کی جاتی ہے
کہ فٹ بال کھیلتے ہوئے یا کسی اور کھیل میں اگر کسی لڑکے کی ہڈی بھی ٹوٹ جائے تو بھی کھیل بند نہیں کریں
گے۔اس کو کھیل کے میدان سے اٹھا کر علیحدہ لے جائیں گے اور کھیل برابر جاری رہے گا کیونکہ کھیل بند
کرنے سے لڑکوں پر برا اثر پڑتا ہے اور ان کے دلوں میں خوف اور بد دلی پیدا ہوتی ہے۔اسی تربیت کا نتیجہ
ہے کہ انگریزوں کی چھوٹی سی قوم دنیا پر حکومت کر رہی ہے مگر ہمارے ہاں اگر کسی کو کھیل میں معمولی سی چوٹ
آجائے تو آئندہ کھیل کو بند کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔تو تیرنا بہت اچھا ہنر ہے ہاں اس ڈھاب کا پانی اس
قدر خراب ہے کہ اس میں بچوں کا تیر نا ان کی صحت کے لئے مضر ہے اس کا خیال رکھا جائے اور ایسے دنوں
میں انہیں تیرنا سکھا ئیں جبکہ پانی صاف ہو۔مجھے یاد ہے جب بچپن میں مجھے تیر نا نہیں آتا تھا تو دوسروں کو
دیکھ کر میرے دل پر بہت برا اثر پڑتا تھا کہ کیوں نہیں آتا۔اور حضرت مسیح موعود نے ہمیں تیرنے والوں کے
سپر د کر دیا کہ تیرنا سکھائیں۔تو بچوں
کو تیر ناضرور سکھانا چاہیئے۔بچوں کو کھلاڑی بنانا
اور میرا تو دل چاہتا ہے کہ اگر خدا تعالیٰ روپیہ دے تو گھوڑے رکھے جائیں اور ان پر بچوں کو سواری
سکھائی جائے اور وہ پورے پورے سوار ہوں لیکن جب تک اتنا مال نہیں ملتا بچوں کو دوسری کھیلوں کا کھلاڑی
بنانا چاہیئے۔کیونکہ اچھے کھلاڑی کے اخلاق بھی اچھے ہوتے ہیں۔برخلاف اس کے جو بچے بچپن میں ان
باتوں میں پڑتے ہیں جو بڑوں سے تعلق رکھتی ہیں وہ بڑے ہو کر بالکل لکھتے ثابت ہوتے ہیں۔ایک شخص جو
آب وکالت کرتا ہے اور سلسلہ سے اس کو کوئی تعلق نہیں رہا۔طالب علمی کی حالت میں بڑی لمبی لیسی نمازیں
پڑھتا اور نمازوں میں اتنا رو تا کہ چیخیں نکل جاتیں۔مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم جن کے متعلق حضرت مسیح
134
موعود علیہ السلام کو الہام ہوا تھا کہ مسلمانوں کا لیڈر۔وہ کہتے میرا دل چاہتا ہے کہ اسے مسجد سے اٹھا کر نیچے
پھینک دوں۔یہ کیوں روتا ہے۔اسنے کونسے گناہ کئے ہیں۔اسی طرح میاں عبدالسلام حضرت خلیفہ اول کے
لڑکے جب دعا ہونے لگے تو رونے لگ جاتے۔حضرت مولوی صاحب روکتے اور فرماتے یہ اعصابی کمزوری
ہے۔بڑا آدمی تو سمجھتا ہے کہ میری عمر کا بڑا حصہ ضائع ہو گیا ہے مجھ سے کئی کوتاہیاں ہوئی ہیں خدا معاف
کر دے اس لئے روتا ہے۔بچہ اگر اس رنگ میں روتا ہے کہ میری انگلی عمر اتھی اور اعلے ہو تو یہ جائز ہے۔اور
اگر اس لئے روتا ہے ہے کہ اسکے گناہ بخشے جائیں تو وہ نقال ہے اُس نے گناہ ہی کب کئے ہیں کہ بخشوا تا ہے۔ہاں اگر اس کی یہ خواہش اور اُمنگ ہے کہ دین کا خادم بنوں اور اس پر اسے رونا آتا ہے تو جائز ہے۔کھیل میں اخلاق سکھانا
پس بچوں کے لئے کھیلنا کودنا بہت ضروری ہے۔ہاں کھیل میں اخلاق سکھانا چاہئیں۔مثلاً یہی کہ کہا
جائے کہ اگر کوئی گالی دے تو اس کو گالی نہ دی جائے۔اور پھر گروپ کے لڑکوں کے متعلق رپورٹ منگوائی
جائے کہ کونسے لڑکے ہیں جنہوں نے گالی کا جواب گالی سے دیا۔اگر کوئی ہو تو اس سے تو یہ کرائی جائے۔اس
طرح یہ کہ ہر ایک غریب اور مسکین کو مدد دیں اور اس قسم کے واقعات آکر سنا ئیں کہ اس طرح کے لڑکے کو مدد
کرنے کا موقع ملا ہے مگر اس نے مدد نہیں کی۔مثلا کوئی چھوٹا بچہ ہے۔ادھر گائے آئی ہے لڑ کا پاس کھڑا تھا
اسے چاہئے تھا کہ چھوٹے بچے کو پرے ہٹالیتا مگر اسنے نہ ہٹایا تو اس کی باز پرس کی جائے یا مثلاً کوئی برقع پوش
عورت تھی جس پر جانور حملہ کرنے لگا تھا اور لڑ کا پاس کھڑا تھا مگر اسے بچانے کی کوشش کرنے کی بجائے جنس
رہا تھا تو اس کو بھی تنبیہہ کی جائے ایسے واقعات پر سرزنش کی جائے اور آئندہ کے لئے عہد لیا جائے کہ ایسانہ
کریں گے اس طرح عملی طریق سے اخلاق سیکھ سکتے ہیں۔ان کی مثال طوطے کی سی ہوتی ہے جو کہتا ہے میاں
مٹھو چوری کھانی ہے مگر نہ یہ جانتا ہے کہ میاں مٹھو کیا ہے اور نہ اسے یہ خبر ہوتی ہے کہ چوری کیا ہے۔عملی طریق سے اخلاق سکھانا
میچوں کو اگر یوں کہا جائے کہ حاجتمند کی مدد کیا کرو تو کہیں گے ہاں کریں گے مگر انہیں یہ نہیں معلوم ہوگا
کہ کیا کرنا ہے لیکن جب عملی طور پر انہیں سکھایا جائے گا اور ہوشیار لڑکے امداد دینے کے واقعات سنائیں گے تو