تقریر برموقع جلسہ سالانہ ۲۸؍دسمبر ۱۹۲۴ء

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

135
دوسروں کو پتہ لگے ؟ا کہ اس طرح مدد کرنی چاہیئے۔سکاؤٹ بوائے کو اسی طرح سکھایا جاتا ہے کہ بچوں کے گھر
بنا کر اور ان میں ضروری اشیاء رکھ کر آگ لگاتے ہیں اور پھر آگ کو بجھانا اور چیزوں
کو بچانا سکھایا جاتا
ہے۔تو سبقاً سبقاً بچوں
کو یہ باتیں سکھانی چاہئیں اور گروپ میں ہی سکھائی جاسکتی ہیں۔الگ الگ ایسا انتظام نہیں
ہوسکتا۔اسی طرح ڈوبتے کو بچانا سکھانے کے لئے بھی گروپ ضروری ہے اور بچوں کو مشق کرانی چاہئے۔اس
میں دوسرے لوگ بھی اگر دلچسپی لیں تو زیادہ مفید ہوسکتا ہے۔مگر ہمارے ملک کے اخلاق ایسے ہیں کہ اگر کوئی
بڑی عمر کا آدمی کھیل میں شامل ہو تو حیرت اور تعجب کا اظہار کیا جاتا ہے حالانکہ رسول
کریم نے سے متعلق آتا
ہے کہ آپ شامل ہو جاتے تھے۔ماں باپ
کو بھی چاہیئے کہ بچوں کے اس قسم کے کاموں میں کبھی کبھی شامل ہو
جایا کریں۔پھر غریبوں اور مسکینوں کی مدد کرنا سکھانا چاہیئے۔اس کا مطلب یہ نہیں کہ جیبیں بھری ہوں بلکہ یہ
ہے کہ مثلا اگر کوئی تکلیف میں ہے، اندھی ہے اور بچہ اُس کے ساتھ ہے جسے دو اٹھا نہیں سکتی تو لڑکا اٹھالے۔اگر کوئی گر جاتا ہے تو اُسے اٹھائے۔اسی قسم کے اور بیسیوں کام ہیں۔چونکہ اب وقت زیادہ ہو گیا ہے اس لئے باقی باتیں پھر کسی وقت بیان کر دی جائیں گی۔(الفضل ۱۰۔جولائی ۱۹۲۳ ص ۶ تا ۱۰)
تقریر حضرت خلیفہ اسیح الثانی
( جو حضور نے جلسہ سالانہ ۱۹۳۳ کے موقع پر ۲۸۔دسمبر کو مستورات میں فرمائی )
حضور نے تشہد اور تعوذ کے بعد سورۂ فاتحہ کی تلاوت کی اور پھر فرمایا:۔میں سب سے پیسے اللہ تعالے کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہماری ہدایت کے لئے مسیح موعود کو بھیجا اور
ہمیں اس کے قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔ذَالِكَ فَضُلُ اللهِ يَو تِيهِ مَنْ يَّشَاءُ وَاللهُ ذُو الْفَضْلِ
العظیم پھر میں خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہماری جماعت کے دلوں میں اس بات کا جوش اور
تڑپ رکھدی ہے کہ وہ اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیں۔اس زمانہ میں مسلمانوں کی جو حالت ہے اور جس
حالت میں وہ مبتلا ہورہے ہیں اس کو دیکھ کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ بہت بڑا معجزہ ہے کہ آپ کے
طفیل عورتوں تک میں بھی یہ خواہش موجود ہے کہ اولاد ایسی ہو جو خادم دین ہو۔وہ عورتیں جو پہلے اپنے وقت
کو لڑائی جھگڑوں یا غیبت میں گنواتی تھیں اب حضرت
مسیح موعود علیہ السلوۃ والسلام کو قبول کر کے دین کی خدمت

میں صرف کرتی ہیں۔136
اور میں اس امر کے اظہار سے رک نہیں سکتا کہ جہاں ہماری جماعت کے مردوں کے لئے دینی ترقی
کے راستے طے کرنے باقی ہیں وہاں ہماری جماعت کی عورتوں کے لئے بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے بلکہ میں یہ
کہ سکتا ہوں کہ مردوں کی نسبت عورتوں میں ابھی دینی ترقی کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔دینی اور دنیاوی حالت اور چیز ہے اور کام کرنے کی قابلیت اور چیز ہے۔ایک ہیں کہ انہیں دل میں
بہت جوش ہے مگر ان کے لئے سامان نہیں۔یا تو سامان ہیں مگر انہیں استعمال نہیں کر سکتے۔مثلاً ایک آدمی بیمار
ہے اور وہ چاہتا ہے کہ میں اچھا ہو جاؤں اور کونسا بیمار ہے جو یہ نہ چاہتا ہو کہ مجھے صحت ہو جائے۔مگر وہ جنگل
میں ہے جہاں کوئی معالج یا ڈاکٹر نہیں مل سکتا۔یا اگر حسن اتفاق سے مل تو سکتا ہے لیکن اس کے پاس ڈاکٹر کو
دینے کے لئے فیس نہ ہو۔یا اگر فیس ہو بھی تو دوائی نہیں تو محض اچھا ہونے کی خواہش اور جوش سے وہ
تندرست نہیں ہو سکتا۔اسی طرح بعض دفعہ انسان کے دل میں جوش تو ہوتا ہے مگر اس کو سامان میسر نہیں آتے اور کبھی ایسا ہوتا
ہے کہ جوش بھی ہوتا ہے اور سامان بھی میسر آ جاتے ہیں مگر اُن سامانوں سے کام نہیں لینا آتا تو وہ جوش اور وہ
سامان رکسی کام نہیں آتے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پہلے دل میں تڑپ ہو اور جوش ہو پھر سامان ہوں اور
اُن سامانوں کے استعمال کا علم ہو۔یہی حالت ہماری عورتوں کی ہے۔میں دیکھتا ہوں کہ ان کے دل میں دین کی تعلیم اور اسلام کے حاصل کرنے کی خواہش ہے لیکن اس کے
پورا کرنے کے سامان میسر نہیں۔کتنا ہی شوق اور جوش ہو کہ خدا کی راہ میں کام کریں لیکن اگر سامان ہی نہ
ہوں اور نہ اُن کے استعمال کا طریقہ آتا ہو تو کچھ نہیں ہو سکتا۔عورتیں جماعت کا ایک ایسا حصہ ہیں کہ جب
تک اُن کی تعلیم و تربیت اس طرح نہ ہوئیں سمجھتا ہوں کہ ہماری جماعت کی ترقی اور تربیت میں بڑی سخت
روک رہے گی۔اُن کی مثال اس ہیرے والے کی ہوگی جو اُس کے استعمال سے بے خبر ہو وہ اُسے ایک گولی
سمجھ کر پھینک دیتا ہے۔مجھے یاد ہے کہ ایک مرتبہ میں بمبئی گیا۔اُن دنوں وہاں ایک شخص پر مقدمہ چل رہا تھا کہ اُس نے چوری
کے میرے خریدے ہیں۔بات یہ تھی کہ ایک جو ہری جار ہا تھ جاتے ہوئے اس کے بیروں
کی پوڑ یہ گر گئی جو

137
ایک لڑکے کے ہاتھ آئی پندرہ سولہ ہیرے تھے۔اُس نے سمجھا کہ شیشہ کی گولیاں ہیں حالانکہ وہ کئی لاکھ کے
ہیرے تھے۔ایک شخص نے دیکھا کہ ہیرے ہیں اُس نے پیسہ کے چار چار خرید کر لئے۔اس بچہ کو معلوم نہ
تھا کہ کیا چیز ہے اور ان کا استعمال کیا ہے۔اسی طرح ہمارے ہاتھ میں کیسی ہی قیمتی چیز ہوا اگر ہمیں علم نہیں یا
اس کا استعمال نہیں جانتے تو اس کی گویا کچھ بھی قیمت نہ ہوگی۔مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہماری عورتوں
کے دل میں جوش ہے ، اُن کو خدا سے ملنے کی تڑپ ہے، خدا کی راہ میں کام کرنے کے لئے بیقرار ہیں مگر ہم
اُن کے لئے اب تک کوئی سامان نہیں کر سکے۔یورپ کی عورتیں
یورپ میں میں نے دیکھا ہے کہ مقابلہ علم کے لحاظ سے وہاں کی عورتوں کا یہاں کی عورتوں سے مقابلہ
جانور اور آدمی کا مقابلہ ہے۔وہاں ہر اک عورت تعلیم یافتہ ہے۔کوئی عورت ایسی نہ ہوگی جو تعلیم یافتہ نہ ہو اور
کوئی عورت اس قسم کی نہیں مل سکتی جو اس بات
کو بجھتی نہ ہو کہ تعلیم کی کیا قدر ہوتی ہے اور اس کی قوم کو کس طرح
فائدہ اٹھانا چاہیئے۔وہاں میں نے دیکھا ہے کہ عورتیں مردوں کی طرح میدان عمل میں نکلتی ہیں، وہ ویسی ہی
تقریریں کرتی ہیں جیسی مرد تقریر کرتے ہیں ، وہ اسی طرح مختلف قسم کی سوسائٹیوں میں شریک ہوتی ہیں جیسے
مرد اُن کے ممبر ہوتے ہیں اور وہ تمام معاملات میں مردوں کی طرح اس سوسائٹی میں دخل دیتی ہیں۔ملکی
معاملات اور حکومت کے کام میں بھی اسی طرح دخیل ہیں جس طرح مرد، پارلیمنٹ کی ممبر بنتی ہیں ، مردوں کی
طرح معقولیت سے پارلیمنٹ کے کاموں میں حصہ لیتی ہیں ، یورپ میں کوئی میدان نہیں جہاں مرد جائیں
اور عورتیں نہ جائیں۔وہاں عورتیں مردوں سے لڑتی ہیں کہ ہمیں کیوں کام پر نہیں جانے دیتے اور مطالبہ کرتی
ہیں اور اپنے مطالبات میں کامیاب ہو جاتی ہیں۔انسانیت کے لحاظ سے مرد عورت دونوں برابر ہیں۔خدا نے جیسے دو آنکھیں ، دوکان، زبان ، ناک وغیرہ اعضاء برابر بنائے ، دل دونوں میں ہے، ہاتھ دونوں
کے ہیں۔اپنے علم کے مطابق جو مرد کر سکتا ہے عورت بھی کر سکتی ہے۔بے شک بعض کام ہیں جو عور تیں نہیں
کر سکتیں جیسے جنگ کا کام مگر پھر بھی بہت سی عورتیں ملتی ہیں جنہوں نے میدانِ جنگ میں اپنی قابلیت کے
جو ہر دکھلائے۔ایک موقع پر ابوسفیان کی بیوی نے اسلام کی وہ خدمت کی جو مرد نہیں کر سکتے تھے۔عیسائیوں
کی فوج دس لاکھ تھی اور مسلمان مرد ساٹھ ہزار تھے۔کافروں نے ایسا حملہ کیا کہ مسلمان بھاگنے لگے۔اسلامی

138
لشکر عرب سے دُور تھا اور انہیں بہت خطرہ ہو گیا۔جب یہ شکر بھاگتا ہوا عورتوں کے خیمہ کے پاس پہنچا تو ہندہ
جس نے کفر کے زمانہ میں حضرت حمزہ کی لاش کے ناک، کان کٹوا دئے تھے اپنے خیمہ کی چوبیں اُٹھا لیں اور
عورتوں سے کہا کہ تم میں سے ہر ایک اپنے اپنے باپ بھائی وفیہ کو رو کے کہ وہ یہاں نہ آئیں واپس جا کر
لڑیں۔ابو سفیان خود بھی آرہے تھے اسلئے ہندہ نے ابو سفیان کے گھوڑے کو ڈنڈا مار کر پیچھے پھیر دیا اور کہا کہ
اگر اس طرح بھاگ کر آؤ گے تو اپنے ہاتھ سے قتل کر دوں گی۔نتیجہ یہ ہوا کہ مسلمانوں کا لشکر جو بیدل ہو کر
واپس آرہا تھا پھر پیچھے مڑا اور دس لاکھ کو شکست فاش دی۔وہ فتح محض عورتوں کی بہادری کا نتیجہ تھی۔میں یہ کہہ رہا تھا کہ یورپ میں عورتیں مردوں سے ہمیشہ مطالبہ کرتی رہتی ہیں کہ ہمیں کام کیوں نہیں
کرنے دیتے۔جس کا نفرنس میں میں گیا تھا اس کی سیکر ٹری ایک عورت تھی۔محنت سے کام کرتی تھی میں نے
وہاں کے حالات مطالعہ کر کے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ ہمارے ملک کے مردوں کے دماغ وہاں کے مردوں سے
اچھے ہیں اور عورتوں کے دماغ بھی وہاں کی عورتوں سے اچھے ہیں میں نے دیکھا ہے کہ جو بات عورتیں
آسانی سے سمجھ سکتی ہیں وہاں کے تعلیم یافتہ مردوں
کو سمجھنے میں دقت ہوتی ہے۔دماغی حیثیت سے ہمارے دماغ اچھے ہیں۔ایسا ہی عورتوں کے :۔نوں کی حالت ہے۔پس اس
افسوس کے بعد کہ ہماری عورتوں کی تعلیم و تربیت کے انتظام میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے میں اپنی
جماعت کی عورتوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنی کمزوریوں کے خیال کو چھوڑ کر دینی اور دنیاوی تعلیم میں
کوشش کریں۔وہ یا درکھیں کہ محض جوش کام نہیں آتے جب تک اس کے ساتھ علم و ہنر نہ ہو۔میں جانتا ہوں
کہ تم میں سے بہتوں کے دل میں جوش ہے کہ وہ خدمت دین کریں مگر یہ جوش اُس وقت کام آئے گا جب علم
و تربیت کے ساتھ ہو۔اگر تعلیم و تربیت نہ ہو تو کوئی نتیجہ پیدا نہ ہوگا۔پس اگر تم چاہتی ہو کہ کوئی کام کریں تو علم
حاصل کرو اور سیکھنے کی کوشش کرو۔علم تمہیں وہ قابلیت عطا کرے گا کہ تم کام کرنے کے طریق سے واقف ہو
جاؤ گی۔(الفضل ۵ فروری ۱۹۲۰ء)

آج 10 میں سے 10 باقی