احمدی خواتین کی تعلیم و تربیت کی اہمیت اور ضرورت

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

139
احمدی خواتین کی تعلیم وتربیت کی اہمیت اور ضرورت
دار حضرت مسیح موعود میں احمدی خواتین کے سکول کا افتتاح
تاریخ سلسلہ میں ۱۷۔مارچ ۱۹۲۵ء کا دن ایک قابل یادگار دن ہوگا جبکہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی
اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس مقدس اور بابرکت دار میں جس کے متعلق خدا تعالیٰ کی
بڑی بڑی بشارتیں موجود ہیں خواتین سلسلہ کی تعلیم کے لئے ایک سکول کا افتتاح فرمایا۔حضور کو مستورات
سلسلہ کی تعلیم کا جس قدر خیال تھا اس کا اظہار حضور مختلف مواقع پر فرما چکے ہیں اور اسی توجہ اور خیال کا نتیجہ ہے
کہ حضور نے مستورات کی تعلیم کو ایک منظم صورت میں لانے کے لئے سکول کا افتتاح فرمایا۔مبارک ہیں وہ خواتین جنہیں اس سکول میں داخلہ کا شرف حاصل ہوا اور جو ہماری جماعت کے طبقہ
اناث کی تعلیم کے لئے بطور بنیاد ہوں گی۔انشاء اللہ۔خدا تعالیٰ ان کی ہمتوں میں برکت اور ارادوں میں
استقلال بخشے تا وہ ان عظیم الشان ارادوں اور خواہشوں کو پورا کرنے والی ہوں جو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی
رضی اللہ عنہ مستورات سلسلہ کی تعلیم کے متعلق رکھتے تھے۔اور جو انشا اللہ ایک دن ضرور پورے ہوں گے۔مرکز سلسلہ میں اس سکول کا افتتاح اور اس کے متعلق حضرت
خلیفہ امسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی
خاص کوشش اور سعی جماعت احمدیہ کو مستورات کی تعلیم کی طرف متوجہ کرنے کے لئے ایسا پر اثر اُسوہ ہے کہ
اب جس سے ایک لمحہ بھی تغافل نہیں ہونا چاہیئے۔۔۔۔۔پس تمام احمدی جماعتوں کے ذمہ دار اصحاب کو چاہیئے کہ جلد سے جلد اس طرف توجہ فرمائیں اور
مستورات کی تعلیم کی اہمیت اور ضرورت کا انداز و لگانے کے لئے حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی
حسب ذیل تقریر کو پڑھیں جو حضور نے مرکز سلسلہ میں احمدی مستورات کے ٹرنینگ سکول کا افتتاح کرتے
ہوئے ۱۷۔مارچ بعد نماز ظہر فرمائی۔حضور نے فرمایا:۔تعلیم کا مسئلہ ایک ایسا اہم اور ضروری مسئلہ ہے کہ جہاں تک ہم دیکھتے ہیں انسانی تاریخ کی ابتداء سے
ہی ہمیں انسان اس طرف توجہ کرتے معلوم ہوتے ہیں۔انسان کی پیدائش کے بعد سب سے پہلا کام یا انسان

140
کے انسان بننے کے بعد سب سے پہلا سلوک جو اللہ تعالیٰ نے کیا وہ یہ ہے کہ عَلَّمَ ادَمَ الَا سُمَاءَ كُلَّهدَ
آدم علیہ السلام کو اشیاء کی حقیقت بتلائی گئی۔در حقیقت نام سے اصل غرض یہی ہوتی ہے کہ کسی چیز کو پہنچاتا
جائے اور پہچاننے سے مُراد ہوتی ہے کہ کسی چیز کی حقیقت معلوم ہو۔ایک چیز کو دوسری چیز کے مقابلہ میں اسی
طرح پہچانا جاتا ہے کہ فلاں چیز میں یہ گن اور یہ یہ صفات ہیں اور فلاں میں یہ۔مثلاً آم اور خربوزہ ہے۔ان کی شکل اور مزے کے اختلاف سے ہی ان
کو پہچانا جاتا ہے اگر ان کے گن اور صفات الگ الگ نہ ہوتے
تو ان میں امتیاز نہ کیا جاسکتا۔یہی وجہ ہے کہ عربی زبان میں جو ابتدائی نام الہامی طور پر اشیا کے رکھے گئے ہیں
وہ اُن اشیا کی حقیقت پر دلالت کرتے ہیں۔پس عَلَّمَ آدَمَ الا سَمَاءَ کے ایک یہ بھی معنے ہیں کہ حضرت
آدم پر حقیقت اشیاء ظاہر کی گئی۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ سارا فلسفہ، ساری سائنس اور ہر ایک چیز کے متعلق
پورا پورا علم انہیں سکھایا گیا بلکہ جس قدر اس زمانہ میں کام چلانے کے لئے ضرورت تھی اس قدر اشیاء کے
متعلق انہیں علم سکھایا گیا اور اس سے ظاہر ہو گیا کہ تمام علوم کی ابتداء الہام کے ذریعہ ہوئی ہے اور پہلی چیز
جس کی بنیاد انسان کی پیدائش کے بعد رکھی گئی وہ علم ہے۔اور جس طرح خدا تعالیٰ نے ساری چیزیں ابتداء
میں خود بنائی ہیں اور پھر اُن کی ترقی انسان کے سپرد کی ہے اسی طرح علم کی بنیاد خدا تعالی نے خود رکھی اور اس
کی ترقی انسان کے سپرد کر دی جیسے پہلا آدم خدا تعالیٰ نے خود بنایا آگے ترقی انسانوں کے سپرد کر دی۔پہلے
آگ اللہ تعالیٰ نے خود قائم کی اور انہیں آگے ترقی انسان نے دی۔یہی حال علم کا ہے۔پہلے علم خدا تعالیٰ نے
دیا آگے اس میں ترقی انسان کرتے گئے ، اسے بڑھاتے گئے اور ہم برابر ابتداء سے اب تک دیکھتے چلے آتے
ہیں کہ انسان علم میں ترقی کرتا جا رہا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ کچھ لوگ اس قسم کے بھی
موجود ہوتے ہیں جو علوم کی قدر نہیں کرتے اور ایسے وجود بھی ابتداء سے ہی چلے آئے ہیں۔ایسے وجودوں کا
نام ابلیس رکھا گیا ہے۔یعنی نا امیدی میں جتلا رہنے والا۔در حقیقت امید ہی تمام علوم کو بڑھانے اور ترقی
دینے والی ہوتی ہے اور جتنی زیادہ امید ہوتی ہے اتنی ہی زیادہ علوم میں ترقی کی جاسکتی ہے۔امید کا لفظ ہمیں دو باتیں چلاتا ہے۔ایک تو یہ کہ انسان کے لئے ترقیات کے رستے کھلے ہیں اور دوسری
یہ کہ ہم ان ترقیوں کو حاصل کر سکتے ہیں۔پس جب ہم امید کا لفظ بولتے ہیں تو ساتھ ہی یہ بھی کہتے ہیں کہ
ہمارے لئے ترقی کا رستہ کھلا ہے اور ہمیں بہت کچھ ملنا باقی ہے۔پھر یہ لفظ اس امر پر بھی دلالت کرتا ہے کہ جو

141
باقی ہے وہ ہمیں مل بھی سکتا ہے۔اور نا امیدی کے معنے ہیں۔ہے تو سہی دُنیا میں بہت کچھ مگر ہمیں مل نہیں سکتا۔پس علم سیکھنا اور علم میں
ترقی کرنا امید کے ساتھ وابستہ ہے۔اگر کسی کو امید ہوگی تو وہ علم سیکھے گا اور اگر نہیں ہوگی تو نہیں سیکھے گا۔ابلیس کے معنے یہی ہیں کہ اسنے علم حاصل نہ کیا۔اس نے سمجھا کہ جو کچھ پل سکتا تھا وہ مجھے مل گیا اور جو مجھے
نہیں ملا وہ کسی کو نہیں مل سکتا جس کا مطلب یہ ہے کہ اس کی امید منقطع ہوگئی۔خدا تعالیٰ اس کے متعلق فرماتا
ہے أَبَىٰ وَاسْتَكْبَرَ وَكَانَ مِنَ الْكَفِرِينَ۔اس نے کہا کہ میں اس مصیبت میں نہیں پڑنا چاہتا کہ علم
سیکھوں۔استکبار کے معنے کسی چیز کو بڑا سمجھنے کے بھی ہیں۔اسنے اس کو بڑا سمجھا کہ یہ کہاں ممکن ہے یہ باتیں
سیکھی جاسکیں۔چونکہ یہ سب ڈھکو نسلے ہیں اس لئے مجھے ضرورت نہیں کہ آدم کا شاگرد بنوں۔اس انکار علم کی وجہ سے وہ محروم ہو گیا اور محروم ہونے کا یہ نتیجہ ہوا کہ ذلیل ہو گیا اور آدم جس نے علم حاصل
کیا تھا اس کی نسل غالب آگئی۔اب بھی ہم دیکھتے ہیں دنیا میں عَلَّمَ آدَمَ الْأَسْمَاءَ کا سلسلہ جاری ہے۔ایک قوم علوم کے حصول میں کوشش کرتی ہے اور نت نئی باتیں نکالتی رہتی ہے اور ایک دوسری کہتی ہے یہ کہاں
ممکن ہے کہ کوئی نیا علم نکلے۔اس کا نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ علم میں ترقی کرنے والی قومیں غالب آرہی ہیں اور
دوسری ذلیل ہورہی ہیں۔جب یورپ والے توپ اور بندوق کی ایجاد کر رہے تھے تو ایشیا والے کہتے تھے یہ
کہاں
ممکن ہے کہ کوئی ایسی چیز بھی بن سکے جو دور سے دشمن کو مارلے۔اس
کا نتیجہ یہ ہوا کہ یورپ والے ترقی
کر گئے۔پس یہ مجھتا کہ فلاں بات حاصل نہیں ہو سکتی انسان کو ابلیس بنا دیتا ہے اور پھر ایسے انسان سے دُنیا
میں وہی سلوک ہوتا ہے جو آدم کے مقابلہ میں ابلیس سے ہوا۔جس طرح ابلیس کو نکال دیا گیا اُسی طرح ایسے
انسانوں کو بھی دُنیا سے نکال دیا جاتا ہے اور دُنیا سے نکال دینے کا یہ مطلب ہے کہ ایسی قوم منادی جاتی ہے یا
ذلیل اور خوار کر دی جاتی ہے۔اب چونکہ یورپ والے آدم کا کام کر رہے ہیں نئے نئے علوم دریافت کرتے
اور تمام علوم کو ترقی دے رہے ہیں اس لئے وہ ترقی کر رہے ہیں اور وہ لوگ جو علوم کی طرف توجہ نہیں کرتے
اور نئے علوم نہیں نکالتے وہ مٹ رہے ہیں۔امریکہ کے اصلی باشندوں کو دیکھو ان کی کیا حالت ہے۔اسی
طرح آسٹریلیا میں پرانی نسل کے کروڑوں انسان تھے مگر آب شاید چند ہزار رہ گئے ہوں گے۔عقلی طور پر
ہندوستانیوں کا بھی یہی حال ہے گو وہ ہندوستان سے نکالے نہیں گئے مگر ان پر بھی حکومت انہی لوگوں کی ہے۔

142
جنہوں نے علوم کو ترقی دی۔ان قوموں کا یہ حال کیوں ہوا؟ اسی لئے کہ اُنہوں نے علم سے استکبار کیا۔مختلف
زمانوں میں ابلیس مختلف رنگ اختیار کرتا ہے۔اس زمانہ میں اُس نے یہ رنگ اختیار کیا کہ ایجادیں نہیں ہو
سکتیں اور یہ ناممکن بات ہے۔چنانچہ جب پہلے پہل ریل گاڑی ہندوستان میں چلی تو ہندوستان کے لوگ
اس بات سے انکار کرتے ہوئے کہ آگ اور پانی میں اس قسم کی طاقت ہو سکتی ہے اُسے دیوتا سمجھنے لگے اور
گاڑی کھڑی ہوتی تو انجن پر پھول چڑھاتے کہ یہ بھی ایک دہوتا ہے۔یہ اُن کی اس مایوی کا نتیجہ تھا کہ بھلا
انسان اس
قسم کی ایجاد کہاں کر سکتا ہے۔پس جب ابتداء سے انسان کی عظمت اور ترقی آدم سے مشابہ ہونے
یعنی علم حاصل کرنے پر ہے اور علم سے مایوس ہونا ابلیس بننا ہے تو سمجھ لو انسان کے لئے کس قد ر ضروری ہے
کہ علم حاصل کرے۔دوسرے لفظوں میں یوں کہا جا سکتا ہے کہ اسلام کے معنے علم اور کفر کے معنے جہالت ہیں۔یہی وجہ ہے کہ رسول کریم ﷺ نے کئی جگہ جہالت کا لفظ کفر کے معنوں میں استعمال فرمایا ہے چنانچہ آپ
فرماتے ہیں مَنْ لَّمْ يَعرِفْ اِمَامَ زَمَانِهِ فَقَدْ مَاتَ مِيْتَةً جَاهِلِيَّةٌ کہ جو اپنے زمانہ کے امام کو نہیں
پہچانتا وہ کفر کی موت مرتا ہے۔پس ہر ایک مسلمان کا فرض ہے کہ خود علم سیکھے اور علم پھیلانے کی کوشش کرے۔اور جس طرح مسلمان
کے لفظ سے مرد مخاطب ہیں اسی طرح عورتیں بھی ہیں مگر چونکہ خدا تعالیٰ کا یہ قانون ہے کہ نبیوں کو اسی قوم
میں مبعوث کرتا ہے جو سب سے زیادہ گری ہوتی ہے تا کہ یہ بتائے کہ کس طرح اس نے گرے ہوئے لوگوں کو
بڑھایا اس لئے اُس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ہندوستان میں بھیجا جو تمدنی ، سیاسی اور علمی حالت میں
گرا ہوا ہے تا کہ ہندوستان سے ایک ایسی جماعت پیدا کرے جو ساری دنیا کی استاد ہو۔مگر قوموں کی حالت
ایک دن میں نہیں بدلا کرتی چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلو انا اسلام نے اپنی پہلی جماعت جاہلوں میں سے ہی
لی تھی اس لئے ضروری ہے کہ کچھ عرصہ تک اس جماعت کے لوگ بھی جاہل ہی نظر آتے۔اس وجہ کے ماتحت
ہماری جماعت میں بھی یہ نقص ہے کہ مرد بھی تعلیم میں کم ہیں اور عورتیں بھی اور اس نقص کا دُور کرنا نہایت
ضروری ہے مگر ہر کام کے لئے وقت مقرر ہوتا ہے۔پہلے مردوں میں سے اس نقائص کو دور کرنے کی ضرورت تھی
پھر عورتوں میں سے۔گو اس وقت تک مردوں کی طرف بھی ایسی توجہ نہیں کی گئی جو خوشکن ہو مگر ان کے متعلق
امید ہے کہ انہیں ایسے رستہ پر ڈال دیا گیا ہے جس پر چل کر ان کی ترقی ہو سکتی ہے اب عورتوں کی طرف توجہ

143
کرنے کی ضرورت ہے۔اسی غرض کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ سکول جاری کیا گیا ہے جس کا افتتاح اس وقت کیا
جا رہا ہے۔ابتدائی حالت کی وجہ سے اس کی طرف توجہ کم ہوگی مگر ابتداء میں ہر کام کے متعلق ایسا ہی ہوتا ہے۔مجھے یاد ہے ہمارا دو ہائی سکول جس کی اب ایسی عظیم الشان عمارت کھڑی ہے کہ معائنہ کرنے والے انسپکٹر کہتے
ہیں پنجاب بلکہ ہندوستان میں کسی سکول کی عمارت ایسی نہیں۔اس کا جب پہلے دن افتتاح ہوا تو مرزا نظام
الدین صاحب کے کنوئیں کے پاس ٹاٹ بچھا کر لڑکوں کو بٹھایا گیا تھا۔پھر کچھ دن تک لڑکے مہمان خانہ میں
اٹھائے گئے۔پھر ایک کچا مکان بنایا گیا۔اس کے مقابلہ میں آج عورتوں کے سکول کی ابتداء بہت اعلیٰ ہے۔یہ چوں پر جن کے سامنے میزیں میں بیٹھی ہیں وہ ناٹ پر بیٹھے تھے۔یا اپنے مکان میں بیٹھی ہیں وہ کسی کی جگہ
پر بٹھائے گئے تھے۔پس گو اس سکول کی یہ بنیاد ہے مگر ہائی سکول کی بنیاد سے بہت اعلیٰ ہے۔آج یہ بنیا دا دئی
معلوم ہوتی ہے لیکن اگر عور تیں شوق سے کام کریں تو جیسا کہ خدا تعالی کی سنت ہے کہ وہ کسی کی محنت کو ضائع
نہیں کرتا اور یہ صفت رحیمیت اس بات کو ظاہر کرتی ہے۔یہ سکول بھی اسی طرح ترقی کرے گا جس طرح
ہمارے ہائی سکول نے کی ہے اور ایک وقت آئے گا جب اس درجہ پر پہنچ جائے گا کہ سارے ہندوستان میں
نہیں بلکہ ساری دنیا میں بے نظیر ہوگا۔چونکہ قادیان اُم القریٰ ہے اس لئے جس طرح یہاں کے لوگ دین
میں نمونہ ہوں گے اسی طرح یہ سکول علم میں دنیا کے لئے نمونہ ہوگا۔پس اس کی ابتدائی حالت سے گھبرانا نہیں
چاہئے۔اپنے وقت پر اس میں ترقی آئینگی اور اس قدر ترقی آئے گی کہ اب اس کا انداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ
وہ خدا تعالیٰ کے فضلوں میں سے ایک فضل ہوگا۔اور خدا تعالیٰ کے فضل کا اندازہ اس کے آنے سے ایک منٹ
بھی پہلے کوئی نہیں کرسکتا۔اس امید کے ساتھ اور اس درخواست کے ساتھ کہ عورتیں ہمت اور استقلال کے ساتھ کام کریں
میں اس سکول کا افتتاح کرتا ہوں۔اس کی طرف مردوں کی توجہ کو کھینچنا بھی انہیں کا کام
ہوگا اور وہ اگر کوشش کریں گی تو ضرور کھینچ سکیں گی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے ماں
کی چھاتیوں میں دودھ اسی وقت اترتا ہے جب بچہ روتا ہے۔یہ بیچی ہے کہ مردوں کے پاس اسباب اور اختیار
ہوتے ہیں اور عورتیں بطور طعنہ کہا بھی کرتی ہیں کہ جب مرد کچھ نہ کریں تو ہم کیا کر سکتی ہیں۔مگر انہیں یا درکھنا
چاہیئے کہ ماں جس قدر اپنے بچہ سے محبت رکھتی ہے اور خدا تعالی جس قدر اپنے بندہ پر مہربان ہے مرد اس سے

آج 10 میں سے 10 باقی