کیا لڑکی اپنا مہر والدین کو دے سکتی ہے؟
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول
144
زیادہ عورتوں پر مہربان نہیں ہو سکتے اور جبکہ ماں بھی بچہ کو رونے پر دودھ دیتی ہے اور خدا بھی بندہ کو بہت سے
انعام مانگنے پر دیتا ہے تو مردان سے بڑھ کر مہربان کس طرح ہو سکتے ہیں کہ خود بخو دعورتوں کو امداد دیں۔اس
وجہ سے عورتوں ہی کی توجہ اور کوشش مردوں
کی توجہ کو اس طرف کھینچے گی تا وہ وقت آجائے کہ عورتیں اس کام میں
مردوں کی محتاج نہ رہیں۔ایک دوسرے کا تعاون تو جاری رہے گا مگر مقدار کا لحاظ کیا جائے گا۔اگر سارا کام
مرد کریں اور عورتیں کچھ نہ کریں تو عورتوں کے لئے شرم کی بات ہوگی اور اگر سارا کام عور نہیں کریں اور مرد کچھ
نہ کریں تو یہ مردوں کے لئے قابل شرم ہو گا اس لئے ایسا وقت نہیں آنا چاہیئے مگر یہ ضرور ہونا چاہئے کہ عورتیں اپنا
بوجھ آپ اُٹھا سکیں۔چونکہ اس وقت وہ لوگ بھی بیٹھے ہیں جو سلسلہ کے نظم و نسق سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے اُن کو میں اس
اہم پہلو کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ ابلیسیت نہیں نکل سکتی جب تک علم کی طرف خاص توجہ نہ کی جائے اور
وہ اُسی وقت نکلے گی جب ہم عورتوں
کی تعلیم کی طرف پوری پوری توجہ کریں گے۔مجھے افسوس کے ساتھ
لڑکیوں کے پرائمری سکول کے متعلق یہ معلوم ہوا کہ اس میں ایک سو ساٹھ لڑکیاں پڑھتی ہیں مگر وہ اس مکان
میں کس طرح بیٹھ سکتی ہیں جس میں اُن کا سکول ہے سوائے اس کے کہ بلیک ہول کی طرح اس میں بند ہوں۔میں صیغوں کے افسروں کو توجہ دلاتا ہوں کہ عورتوں کی تعلیم کی طرف زیادہ خیال رکھیں اور عورتوں کو نصیحت کرتا
ہوں کہ پورے استقلال سے کام کریں تا کہ نا امیدی اور مایوسی کا جواثر پڑتا ہے وہ دُور ہوکر خدا تعالیٰ کا رحم اور
فضل افق سے ظاہر ہو۔اخیر میں میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ہم پر ایسی برکتیں نازل کرے جو دین ودنیا اور
عاقبت کے لئے مفید ہوں اور ایسے نتائج ظاہر نہ ہوں جو مضر ہوں
بلکہ خدا تعالیٰ کی رضا کا باعث ہوں۔الفضل ۲۱ مارچ ۱۹۲۵ء جلد ۱۲ نمبر ۱۰۴)
کیا لڑ کی اپنا ہر والدین کو دے سکتی ہے؟
عورتوں سے مہر معاف کرانے سے پہلے اُن کو مہر دیا جانا ضروری ہے
۲۴۔جولائی ۱۹۲۵ء کو حضرت خلیفتہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مہر کے متعلق ایک اہم خطبہ ارشاد
فرمایا تھا چونکہ عورتیں بالعموم مہر سے تعلق رکھنے والے مسائل سے ناواقف ہوتی ہیں اس لئے واقفیت عامہ کے
لئے وہ خطبہ درج ذیل کیا جاتا ہے:۔145
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔ابھی مجھے ایک دوست نے ایک رقعہ دیا ہے جس میں یہ سوال کیا گیا ہے کہ ایک عورت جو عاقل اور بالغ
ہے وہ اگر یہ چاہتی ہے کہ اُس کے نکاح کے وقت اُس کا مہر دے دیا جائے تا کہ وہ اسے اپنے والدین کو
دیدے جو قابل امداد ہیں تو آیا یہ جائز ہے یا نہیں؟ چونکہ ہمارے ملک میں لڑکیوں کے متعلق والدین کا فائدہ
اُٹھانا ایسا عام ہو رہا ہے کہ پنجاب میں پچاس فی صدی کے قریب لوگ یہ کام کرتے ہیں اس لئے میں سمجھتا
ہوں کہ میں اس مسئلہ کے متعلق جو میری رائے ہے اور قرآن اور حدیث سے جو کچھ پتہ چلتا ہے وہ اس خطبہ
میں بیان کروں۔والدین کی امدادلر کی کی طرف سے
یہ ایک موٹی بات ہے اور اسے ہر شخص آسانی کے ساتھ سمجھ سکتا ہے جس میں نہ کسی کو انکار ہے اور نہ
اختلاف ہے کہ اگر صدقہ اور خیرات ایک اشد ترین مخالف کو جس کے ساتھ کوئی رشتہ نہ ہو، کوئی خونی تعلق نہ
کوئی رھی تعلق نہ ہو دیا جا سکتا ہے تو کوئی وجہ نہیں ہو سکتی کہ عورت والدین کے ساتھ حسن سلوک نہ کرے اور
اس روپے کو اشد ترین ضرورتوں کے وقت اُن کو نہ دے اس لئے یہاں یہ سوال نہیں پیدا ہوتا کہ کوئی عورت
اپنے ماں باپ
کی مدد کر سکتی ہے یا نہیں کیونکہ اس بات میں کسی مذہب والا بھی اختلاف نہیں رکھے گا کہ جس
طرح ایک مرد پر ماں باپ کی خدمت فرض ہے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ جہاں تک اس سے ہو سکے
اُن کے ساتھ حسن سلوک کرے، یہ بات نہیں کہ ماں باپ لڑکوں کو تو پالتے ہیں مگر لڑکیوں کو نہیں پالتے۔اور نہ
یہ ہے کہ لڑکے تو پیدا ہوتے ہیں اور لڑکیاں آسمان سے گرتی ہیں بلکہ دونوں کو ایک ہی طرح پالتے ہیں اور
دونوں پیدا ہی ہوتے ہیں اور دونوں کے لئے انہیں ایک ہی طرح کی تکلیفیں برداشت کرنی پڑتی ہیں اس لئے
جس طرح لڑکوں کے لئے فرض ہے کہ ماں باپ سے حسن سلوک کریں اسی طرح لڑکیوں پر بھی فرض ہے کہ
وہ اُنکی مدد کریں۔پس یہاں یہ سوال پیدا نہیں ہو سکتا کہ آیا لڑکیوں کے لئے ماں باپ کی امداد کرنا جائز ہے یا
نہیں؟
146
سوال کے مختلف پہلو
کسی سوال کے مختلف پہلو ہوتے ہیں اور جب تک ان سب پہلوؤں پر غور نہ کیا جائے تب تک سوال
اچھی طرح حل نہیں ہو سکتا۔ہم نماز کے متعلق ، روزہ کے متعلق ، حج کے متعلق ، زکوۃ کے متعلق بلا استثناء کوئی
حکم نہیں دے سکتے۔شریعت میں استنشی رکھے گئے ہیں اور ہمیں اُن کا لحاظ رکھنا پڑے گا۔پس اگر اس جگہ یہ
سوال ہوتا کہ لڑکی اپنے ماں باپ
کی مدد کر سکتی ہے یا نہیں تو جواب یہ ہوتا ہے کہ ضروری ہے کہ وہ کرے اور
جہاں تک اُس سے ہو سکتا ہے اُن کے ساتھ حسن سلوک اور مروت کرنے سے دریغ نہ کرے لیکن اس سوال
کے بعض اور پہلو بھی ہیں اور اُن کا مد نظر رکھنا ضروری ہے۔مثلاً پہلی بات جسے مد نظر رکھنا ضروری ہے یہ ہے
که انسان مال
کو وقتی طور پر قربان کر سکتا ہے، جان
کو وقتی طور پر قربان کر سکتا ہے، وقت کو وقتی طور پر قربان کر سکتا
ہے، آرام کو وقتی طور قربان کر سکتا ہے، مگر ان میں سے کسی قربانی کو مسلسل جاری نہیں رکھ سکتا۔ایک انسان یہ تو
کر سکتا ہے کہ ایک وقت کے لئے کسی تکلیف کو برداشت کرلے لیکن یہ نہیں کر سکتا کہ کسی ایک چیز کو بھی ہمیشہ
ہمیش کے لئے برداشت کرتا رہے۔صلى الله
حضرت ابو بکر کا اخلاص
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور ایثار کا اس سے اندازہ ہوسکتا ہے کہ ایک دفعہ جب رسول کریم ﷺ نے
چندہ کی تحریک فرمائی تو حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں میں نے دل میں کہا آج ابو بکر (رضی اللہ عنہ )
سے بڑھنے کا میرے لئے موقعہ ہے۔یہ خیال کر کے آپ نے اپنا نصف مال لا کر رسول کریم ﷺ کے آگے
رکھ دیا۔جب رسول کریم ﷺ نے پوچھا کہ کتنا مال لائے ہو ؟ تو انہوں نے کہا حضور نصف لے آیا ہوں اور
نصف گھر والوں کے لئے چھوڑ آیا ہوں۔پھر آپ نے حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا۔انہوں نے
کہا میں سب کچھ لے آیا ہوں اور گھر میں خدا اور رسول کا نام چھوڑ آیا ہوں۔یہ سنکر حضرت عمر نے سمجھا آج
بھی میں حضرت ابو بکر کا مقابلہ نہیں کر سکا۔میرے دل میں شرمندگی پیدا ہوئی کہ میں نیت کر کے بھی نہ بڑھ سکا
اور یہ بے نیت ہی بڑھ گئے۔
147
ہر روز قربانی کرنا ناممکن ہے
الله
سی ایک وقتی قربانی تھی جو پورے اخلاص کے ساتھ کی گئی لیکن اگر یہ ہمیشہ ہمیش کے لئے ہوتی یعنی جو کچھ
بھی انہیں میسر آتا وہ سارے کا سارا ہر روز رسول کریم ﷺ کے حضور لا کر رکھ دیتے۔تو یہ ابو بکر جیسے انسان
کے لئے بھی ناممکن اور نا قابل برداشت ہوتا اور وہ اپنے نفس کے حقوق، اپنے بیوی بچوں کے حقوق،
ہمسائیوں کے حقوق قرابتیوں کے حقوق ادا نہ کر سکتے جن کا ادا کرنا بھی انسان پر فرض ہے۔پس ہمیشہ ہمیش
کے لئے ایسا نہیں ہوسکتا البتہ وقفہ وقفہ کے بعد ہو سکتا ہے اور ہمیشہ کے لیئے ایسا کرنا
شرعاً بھی ناجائز تھا کیونکہ
مال پر اُن کی اپنی زندگی کا بھی مدار تھا، اُن کے بیوی بچوں کی زندگی کا بھی مدار تھا انہوں نے کھانا کھانا تھا،
کپڑے پہنے تھے، مکان کا انتظام کرنا تھا، رہائش کا بندو بست کرتا تھا اور دوسری ضروریات پوری کرنی تھیں۔پس اگر وہ ہمیشہ کے لئے ہی اس طریق کو اختیار کر لیتے کہ ہر روز سب کچھ رسول کریم ﷺ کو لا کر دے دیتے
تو یہ نبھ نہ سکتا اور اُن کے لئے ایسی مشکلات پیدا ہو جاتیں جو نا قابل برداشت ہوتیں۔اسی طرح ایک انسان یہ تو برداشت کرلے گا کہ مال تو مال جان تک بھی ایک دوست کی خاطر دیدے۔مثلاً اگر وہ یہ دیکھے کہ اس کا دوست ڈوب رہا ہے تو اس کو بچانے کے لئے خواہ وہ تیرنا بھی نہ جانتا ہو گو د پڑے
گا اور یہ بھی وہ خیال نہیں کرے گا کہ مجھے تیر نا نہیں آتا کیونکہ ایک دوست کی خاطر جان دید بیناوہ گوارہ کرے
گالیکن یہ نہیں گوارہ کر سکے گا کہ سسک سسک کر جان دے اور متواتر صدمات سہنے کے لئے اپنی جان پیش کر
دے۔پس یہ تو برداشت ہو سکتا ہے کہ اپنی زندگی کو ایسی تکلیف میں ڈال دے جو وقتی ہو لیکن ہمیشہ کے لئے
کوئی تلخی میں پڑنا گوارہ نہیں کر سکتا۔ایک دوست ایک دوست کی خاطر ایک گھنٹہ میں تو جان دے دے گا لیکن
ساری عمر کے لئے اپنی زندگی اس کی خاطر ایسی بنالے کہ ہر وقت اپنے آپ کو موت کے منہ میں ڈالے رکھے
یہ ناممکن ہے۔مثلاً ایک شخص کو کسی سے محبت ہو اور وہ اُس سے جان طلب کرے تو وہ دے دیگا لیکن اگر وہ یہ
کرے کہ ایک نشتر کے ساتھ اُس کے جسم کو چھیلنا شروع کر دے یا اُس کے بدن سے تھوڑاتھوڑا گوشت کاٹنا
شروع کر دے تو اس کے لئے اپنے آپ
کو تیار نہیں پائے گا۔اسی طرح ایک شخص اپنے کسی دوست یا عزیز کے
واسطے کو ٹھے سے گر کر جان دے دینا گوارہ کر سکتا ہے ، آگ میں جل کر جان دینے کے لئے تیار ہو جائے گا
لیکن سوئیوں سے چھیدا جا کر جان دینا اس کی برداشت سے باہر ہوگا اور اس کے لئے اپنے آپ
کو وہ ہرگز تیار
148
نہ پائے گا کیونکہ وقتی طور پر جان دینا ممکن ہے لیکن زندہ رہتے ہوئے ہمیشہ کے لئے تکلیف میں پڑے رہنا
بہت عمل ہے بلکہ بعض حالتوں میں ناممکن العمل بات ہے۔مہر کیا ہے؟
آب دیکھو ہر کیا چیز ہے؟ مہر عورت کی آئندہ زندگی کے ایسے اخراجات کے پورا کرنے لئے ہے کہ جن
میں بعض کا ذکر وہ اپنے خاوند سے بھی نہیں کر سکتی یا جن اخراجات کی اُسے آئندہ زندگی میں ضرورت پیش آتی
ہے اور شادی کے وقت وہ انکو جانتی بھی نہیں۔پھر عورتوں کی بعض ایسی ضرورتیں ہوتی ہیں کہ وہ خاوندوں کو کہہ
تو سکتی ہیں لیکن بعض حالات کے ماتحت خاندان کو پورا نہیں کر سکتے اس لئے ان کے پاس اپ کچھ مال ہوتا
چاہیئے۔مثلاً ایک عورت اگر اس کے پاس مال ہو تو وہ اپنے غریب رشتہ داروں یا غریب والدین کی مدد کر سکتی
ہے۔غریب اقرباء کو مدد دے سکتی ہے۔مگر یہ اُس کی غیرت کے خلاف ہے کہ خاوند سے کہے کہ میرے ماں
باپ قابل اعداد میں اُن کی مدد کرو، یا میرے رشتہ داروں کو کچھ دو، اس بارے میں عورت بڑی غیرت رکھتی
ہے اور وہ فطرتا اس بات کو پسند نہیں کرتی کہ اپنے والدین کو خاوند کے سامنے حاجتمند قرار دے۔غرض کئی
صورتیں ہیں جن کے لئے عورت کا اپنا مال بھی ہونا چاہیئے اسی لئے شریعت نے مہر رکھا ہے تا کہ اگر ضرورت
پڑے تو اس سے وہ اپنے ان کاموں میں خرچ کر سکے جن کے لئے وہ اپنے خاوند سے نہیں کہہ سکتی اور ان
قابل امدا درشتہ داروں کی مدد کر سکے جن کے لئے وہ اپنے خاوند سے کہنا مناسب نہیں خیال کرتی۔پس مہر وہ
مال ہے جو عورت کی ساری عمر میں کام آنے کے لئے ہے۔نیت پر اثر
دوسری بات جس کا مد نظر رکھنا بہت ضروری ہے۔نیت ہے۔اگر یہ بات رائج ہو جائے کہ لڑکی کا مبر
والدین لے لیا کریں تو اس بات کا بہت بڑا خطرہ ہے کہ بہت سے والدین کی نیت اُس شادی میں صاف اور
بے لوث نہیں رہے گی۔ماں باپ عورت کے لئے آخری اپیل کی جگہ ہوتے ہیں۔جب اُسے تکلیف پہنچتی
ہے وہ جھٹ ماں باپ سے اس کا ذکر کرتی ہے اور اُسے خیال ہوتا ہے کہ اگر اور کسی جگہ میری بات نہ سنی گئی تو
اس جگہ ضرور سنی جائے گی اس لئے ضروری ہے کہ لڑکی کے معاملات میں ماں باپ کی کوئی نفسانی غرض شامل
149
نہ ہوتا اُن کی ہمدردی اس سے متاثر نہ ہو اور مصیبت کے وقت لڑکی کے لئے وہ جائے پناہ بن سکیں۔نکاح کے وقت ماں باپ کے مہر لینے سے نقصان
اس لئے ضروری ہے کہ ماں باپ کی نیت نکاح کے وقت بالکل پاک وصاف ہو لیکن اگر یہ بات جائز
رکھ دی جائے کہ وہ مہر کی رقم لے لیا کریں یا اپنے لئے کچھ رکھ لیں تو قطع نظر اس سے کہ اخلاق کیا کہتا ہے قطع
نظر اس سے کہ شریعت کا کیا حکم ہے، قطع نظر اس سے کہ تمدن پر اس کا کیا اثر پڑتا ہے اس کا ایک خطر ناک
نتیجہ یہ ہوگا کہ اُن کے مد نظر لڑکی کو کسی مناسب جگہ بیاہنا نہیں ہوگا بلکہ یہ ہوگا کہ کہاں سے انہیں زیادہ رقم مل
سکتی ہے۔یعنی اگر اُن کے لئے یہ اجازت ہو کہ وہ مہر کا روپیہ لے سکیں تو وہ حتی الوسع یہ کوشش کریں گے کہ کسی
ایسی جگہ لڑکی بیا ہیں جہاں سے انہیں زیادہ روپیہ ملنے کی امید ہو اور یہ نہیں دیکھیں گے کہ لڑکی کے لئے وہ جگہ
موزوں بھی ہے یا نہیں۔وہ طبع کے نیچے آکر کسی مناسب جگہ کے بدلے غیر مناسب جگہ بیاہ دینے کی کوشش
کریں گے مثلا کسی ایسے امیر سے بیاو دیں گے جو بعض وجوہ کی بنا پرلڑکی کو اچھی طرح نہ رکھے جہاں اس کیلئے
بجائے سکھ کے دُکھ اور بجائے راحت کے تکلیف ہو اور وہ ساری عمر مصیبت میں پڑی رہے۔ماں باپ کی
خاطر لڑ کی ایک وقت تو کنویں میں بھی گو د سکتی ہے لیکن ہمیشہ کی مصیبت اس کے لئے نا قابل برداشت ہوتی
ہے اور جولڑ کی والدین کی نفسانی اغراض کا شکار ہو کر کسی ایسی جگہ بیاہی جائے جو اس کے مناسب حال نہ ہو وہ
ہمیشہ کے لئے تکلیف میں رہے گی۔نا مناسبت کی وجہ سے جب اس کے محبت کے تقاضے ، جذبات کے
تقاضے، احساسات کے تقاضے ، ضروریات کے تقاضے ، آرام و آسائش کے تقاضے پورے نہ ہوں گے تو وہ
اپنی زندگی کوموت سے بدتر خیال کرے گی۔اس وجہ سے کوئی لڑکی اس قسم کی تکلیفوں
کو تمام عمر برداشت کرنے
کے لئے تیار نہیں ہوسکتی۔حالانکہ اگر ایک وقت اُسے ماں باپ کے لئے جان بھی دینی پڑے تو وہ دیدے گی۔نفسانی غرض کے ماتحت شادیوں کا نتیجہ
لڑکی فطرنا خواہشمند ہوتی ہے کہ نکاح کے بعد خاوند کے ہاں جا کر آرام و آسائش کی زندگی بسر کرے،
خوشی اور مسرت سے دن کاٹے لیکن جب لڑکیوں کی شادیاں بعض اغراض کے ماتحت نا مناسب جگہ کر دی
جاتی ہیں وہ ہمیشہ کڑھتی اور غم وغصہ کا اظہار کرتی رہتی ہیں جس سے صاف طور پر معلوم ہو جاتا ہے کہ وہ اس
150
شادی سے مطمئن نہیں اور انہیں اس سے بجائے آسائش کے رنج پہنچ رہا ہے میرے پاس چونکہ اس قسم کی
شکائتیں آتی رہتی ہیں اس لئے مجھے اس بارے میں کافی علم ہے۔انہیں جب سمجھایا جائے ، گزارہ کرنے کی
نصیحت کی جائے تو کہتی ہیں ہم کیا کریں اس مصیبت کی زندگی کی وجہ سے ہمارے اندر سے
غم وغصہ کی آگ
نکل رہی ہے۔ہمارے ماں باپ اندھے تھے کہ انہوں نے ہمیں ایسی جگہ دھکیل دیا جہاں ہمارے لئے
سوائے رنج اور مصیبت کے اور کچھ نہیں۔لڑکیوں کی ماں باپ سے محبت
اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان لڑکیوں کو ماں باپ سے محبت نہیں ہوتی یا دو ماں باپ کی خدمت اور ان سے
سلوک نہیں کرنا چاہتیں بلکہ وہ اپنے آپ کو ہمیشہ کی مصیبت میں سمجھ کر اور اُسے نا قابل برداشت پا کر اس
طرح کہتی ہیں ورنہ وہی ماں باپ جن کے متعلق ایک لڑکی یہ کہہ رہی ہوتی ہے اگر دریا میں بہہ رہے ہوں تو وہ
لڑکی اُن کو بچانے کے لئے بلا تامل پانی میں کود پڑے گی اور یہ نہ دیکھے گی کہ وہ انہیں بچا بھی سکتی ہے یا نہیں۔اس جوش محبت میں جو اُسے والدین سے ہوگا اُسے یہ بھی محسوس نہ ہو گا کہ خود اس کی اپنی جان بھی تو اس
کوشش میں خطرہ میں پڑ جائے گی۔لڑکیوں کا نیلام
پس اگر اس بات کی اجازت دی جائے کہ ماں باپ مہر کا روپیہ لے لیں تو ہزار ہا ایسی لڑکیاں ہوں گی جو
ایسی نامناسب جگہ بیاہی جائیں گی جہاں سے اُن کے والدین کوتو رو پسیل جائے گا لیکن وہ ڈکھ کی زندگی بسر
کریں گی۔اب بھی بہت سی ایسی مثالیں مل سکتی ہیں جو اس قسم کی اندھادھند شادیوں کے متعلق ہیں اور جولڑکی
کو بیاہنے کے لئے نہیں بلکہ بیچنے کے مترادف ہیں۔بہت لوگ رو پے کالالچ کرتے ہیں اور جہاں سے اُن کو
زیادہ روپیہ ملتا ہے وہاں وہ بغیر دیکھے بھالے لڑکی کا بیاہ کر دیتے ہیں۔میں نے اپنی آنکھوں سے ایسے ماں
باپ دیکھے ہیں جو اپنی لڑکیوں کو نیلام کرتے ہیں اور کہتے ہیں جو سب سے زیادہ رو پیدے وہی لے جائے۔ایسے ماں باپ صرف روپیہ کو دیکھتے ہیں جس سے زیادہ روپیہ ملے اس کے ساتھ اپنی لڑکی کو بیاہ دیتے ہیں خواہ
اُن میں کسی قسم کا جوڑ اور مناسبت ہو یا نہ ہو اور بعض ماں باپ تو اس قدر ظلم کرتے ہیں کہ عمر کالحاظ بھی نہیں
151
کرتے۔چنانچہ ہندوؤں میں یہ عام رواج ہے کہ خواہ اسی برس کا بڈھا ہو اس کی شادی پانچ چھ سال کی لڑکی
سے کر دیتے ہیں۔یہ شادی نہیں بلکہ بردہ فروشی ہے اور بردہ فروشی کی شریعت اجازت نہیں دیتی کیونکہ آزادی
ہر انسان کا حق ہے اور یہ حق چھینے کا کسی کو اختیار نہیں۔انسانی آزادی فروخت نہیں کی جا سکتی
ممکن ہے کوئی کہے اولاد ماں باپ کی چیز ہوتی ہے اس لئے ان کا حق ہے کہ ان سے فائدہ اٹھا ئیں۔مگر
یہ بھی جائز نہیں اور میرا تو یہ عقیدہ ہے کہ انسان اپنے آپ کو بھی نہیں بیچ سکتا اور میرے نزدیک یہ نا جائز ہے کہ
کوئی شخص اپنے آپ
کو بیچ دے بہ جائیکہ کوئی اُس کی آزادی کو پیسے خواہ وہ ماں باپ ہی ہوں انہیں بھی اپنے
بچوں کی خریت اور آزادی کے بیچنے کا حق نہیں لیکن ایسے ماں باپ ہیں جو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کرتے۔ہمارے گھر میں ہی قریب کے ایک گاؤں کی ایک عورت آیا کرتی تھی جو زمیندار تھی وہ خوشی سے سُنایا کرتی تھی
کہ ہم نے اتنے روپے پر فلاں لڑکی کو بیاہ دیا اور اتنے روپے پر فلاں کو اور اس طرح قرض اُتار دیا۔ان
لڑکیوں کو اتنی ڈور ڈور بیاہ دیا کہ پھر وہ آبھی نہ سکیں۔ان حالات میں اگر اس بات کی اجازت دے دیں کہ
ماں باپ لڑکیوں کا مہر لیا کریں تو یہ ایک بہت بڑا علم اور احکام الہی کی منشاء کے بالکل خلاف ہو گا اور لڑکیوں کو
مصیبت اور تکلیف میں ڈالنے کی کھلی اجازت ہوگی۔نیک نیتی سے شادی کرنے کا انجام
اس میں کوئی شک نہیں کہ بعض دفعہ نہایت سوچ سمجھ کر ماں باپ لڑکی کی شادی کرتے ہیں مگر پھر بھی
وہ شادی لڑکی کے لئے آرام کا باعث نہیں ہوتی لیکن یہ تو صاف ظاہر ہے کہ اس میں اُن کی بدنیتی نہیں
ہوتی اور اس صورت میں لڑکی ماں باپ کو کوستی بھی نہیں کیونکہ وہ مجھتی ہے کہ میرے ماں باپ نے تو دیکھ
بھال کر میرا بیاہ کیا تھا آگے میری قسمت کہ مجھے اچھا پر نہ ملا اس پر وہ صبر اور شکر کے ساتھ زندگی
گزارنے کی کوشش کرتی ہے۔مہر عورت کی ضروریات زندگی کے لئے ہے
غرض مہر چونکہ عورت کی ساری عمر کے اخراجات کے لئے ہوتا ہے اور ان ضرورتوں کے لئے ہوتا ہے جو
152
اُسے آئندہ زندگی میں پیش آتی ہیں اس لئے اُس کا نکاح کے موقعہ پر اسے اس لئے دے دینا کہ وہ اپنے ماں
باپ کو دیدے یا کسی اور ایسے مصرف میں لے آئے جو اتنا ضروری نہیں درست نہیں ہوسکتا کیونکہ اُسے اُس
وقت اتنا بھی معلوم نہیں ہوتا کہ مال کی کیا حقیقت ہے اور اس کو یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ بیا ہتا زندگی کی کیا
ضرورتیں ہیں۔وہ اُس وقت بجھتی ہے کہ خاوند کے گھر جا کر جو چاہوں گی لے لوں گی لیکن اُسے نہیں معلوم کہ
جو کچھ وہ اس وقت سمجھ رہی ہے وہ درست نہیں بلکہ اس کے پاس کچھ اپنا مال ہونا بھی ضروری ہے جسے وہ اپنے
طور پر خرچ کر سکے۔جیسے مثلا ماں باپ کی مدد ہے یا بھائیوں کی مدد ہے یا رشتہ داروں کی مدد ہے۔ان باتوں کے ماسوا مہر کا روپیا اس کے اپنے بال بچوں کے بھی کام آسکتا ہے۔خاوند کی زندگی میں بھی وہ
اسے خرچ کر سکتی ہے لیکن جب خاوند مر جائے تو پھر وہ اس سے اپنا گزارہ کرسکتی ہے اور یہی روپیہ اُس کی اور
اُس کے بال بچوں کی پرورش کا باعث ہو سکتا ہے لیکن اِن حالات سے وہ ابتدا میں ناواقف ہوتی ہے اور اگر
ایسے وقت میں اُس کے والدین اس کے مہر کا روپیہ لے لیں تو وہ موقعہ پڑنے پر بالکل تہی دست ہوگی اور
مشکلات میں پڑ جائے گی۔پس یہ جائز نہیں کہ مہر پہلے ہی ماں باپ لے لیں۔ہاں عورت انہیں قابل اعداد کجھ
کر اس میں سے اُس وقت دے سکتی ہے جب وہ شادی کے بعد اپنی ضرورتوں اور حاجتوں سے واقف
ہو جائے۔یوں تو عورت اپنے خاوند کو بھی مہر کا رو پی دے سکتی ہے لیکن یہ نہیں کہ خاوند مہر ادا کئے بغیر ہی لینے کا
اقرار کرائے۔اس طرح عورت بجھتی ہے مہر پہلے کونسا مجھے ملا ہوا ہے صرف زبانی بات ہے اس کا معاف نہ کرتا
کچھ فائدہ نہیں دے سکتا اس لئے کہہ دیتی ہے میں نے معاف کیا۔ورنہ اگر اُسے دیدیا جائے اور وہ اسکے
مصارف جانتی ہو تو پھر معاف کرا لینا اتنا آسان نہ ہو۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور دیگر ائمہ کہار اور بزرگوں کا
فیصلہ تو یہ ہے کہ کم از کم سال کے بعد عورت اپنا مہر اپنے خاوند کو دے سکتی ہے۔یعنی مہر وصول کرنے کے بعد
ایک سال تک وہ اپنے پاس رکھے اور پھر اگر چاہے تو خاوند کو دیدے۔مہر ضرور ادا کرنا چاہئے
حکیم فضل دین صاحب جو ہمارے سلسلہ میں السابقون الاولون میں سے ہوئے ہیں انھی دو
بیویاں تھیں۔ایک دن حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے فرمایا مہر شرعی حکم ہے اور ضرور عورتوں کو دینا
چاہئے۔اس پر حکیم صاحب نے کہا میری بیویوں نے مجھے معاف کر دیا ہوا ہے۔حضرت صاحب نے فرمایا کیا
153
آپ نے اُن کے ہاتھ میں رکھ کر معاف کرایا تھا؟ کہنے لگے نہیں حضور یو نہی کہا تھا اور اُنہوں نے معاف کر
دیا۔حضرت صاحب نے فرمایا کہ پہلے آپ اُن کی جھولی میں ڈالیں پھر اُن سے معاف کرائیں ( یہ بھی اوئی
درجہ ہے ) اصل بات یہی ہے کہ مال عورت کے پاس کم از کم ایک سال رہنا چاہیئے اور پھر اس عرصہ کے بعد
اگر وہ معاف کرے تو درست ہے ) ان کی بیویوں کا مہر پانچ پانچ سورو پیر تھا۔حکیم صاحب نے کہیں سے
قرض لے کر پانچ پانچ سورو پید ان کو دے دیا اور کہنے لگے تمہیں یاد ہے تم نے اپنا مہر مجھے معاف کیا ہوا ہے۔۔سواب مجھے یہ واپس دیدو۔اس پر انہوں نے کہا اُس وقت ہمیں کیا معلوم تھا کہ آپ نے دے دینا ہے اس
وجہ سے
کہ دیا تھا کہ معاف کیا۔اب ہم نہیں دیں گی۔حکیم صاحب نے آکر یہ واقعہ حضرت صاحب کو سُنایا
کہ میں نے اس خیال سے کہ روپیہ مجھے واپس مل جائے گا ایک ہزار روپیہ قرض لے
کر مہر دیا تھا مگر روپیہ لے
کر انہوں نے معاف کرنے سے انکار کر دیا۔حضرت صاحب یہ منکر بہت ہنسے اور فرمانے لگے۔است
بات یہی ہے پہلے عورت کو مہر ادا کیا جائے اور کچھ عرصہ کے بعد اگر وہ معاف کرنا چاہے تو کر دے ورنہ دئے
بغیر معاف کرانے کی صورت میں تو " مفت کرم داشتن والی بات ہوتی ہے۔عورت سمجھتی ہے نہ انہوں نے مہر
دیا اور نہ دیں گے۔چلو یہ کہتے جو ہیں معاف کر دو مفت کا احسان ہی ہے نا۔تو جب عورت کو مہر مل جائے پھر
اگر وہ خوشی سے دے تو درست ہے ورنہ دس لاکھ روپیہ بھی لاگر اس کا مہر ہو گا اُس کو ملانہیں تو وہ دیدے گی
کیونکہ وہ جانتی ہے کہ میں نے جیب سے نکال کے تو کچھ دینا نہیں صرف زبانی جمع خرچ ہے اس میں کیا حرج
ہے۔پس عورتوں سے معاف کرانے سے پہلے اُن
کو مہر دیا جانا ضروری ہے۔اور اگر یہ مہر ایسے وقت میں دیا
جاتا ہے جب اُن کو اپنی ضروریات کی خبر نہیں یا جبکہ والدین اُن سے لینا چاہتے ہیں تو یہ نا جائز ہے اور بردہ
فروشی جو کسی طرح درست نہیں ہو سکتی۔دھوکہ دہی جائز نہیں
اگر بردہ فروشی کی صورت نہ بھی ہو تو بھی نا جائز ہے کہ ایسا فعل کیا جائے جس سے عورت کو نقصان پہنچے۔ایسا سودا دھوکہ ہے ، ناجائز ہے۔ایک بچہ اگر اپنا مکان بیچ دے تو کیا یہ سودا درست ہوگا ؟ یقینا نہیں۔کیونکہ
اس
کو ابھی اپنے نفع ونقصان
کا علم نہیں اس لئے اس حالت میں اگر وہ ایسا کام کرے گا تو درست تصور نہیں کیا
جائے گا۔اس طرح عورت کا مہر اگر اُس کی نا سمجھی کی حالت میں جبکہ اُس کو آئندہ پیش آنے والے اخراجات