احمدی خواتین کے متعلق ضروری ارشادات
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول
175
احمد کی خواتین کے متعلق حضرت
خلیفتہ المسیح الثانی کے ارشادات
۱۹۲۵ میں جلسہ سالانہ پر حضرت امیر المومنین خلیفتہ اسیح الثانی نے خواتین کے جلسہ میں جو تقریر فرمائی وہ
مکمل تو نہ لکھی جاسکی البتہ اس کا جو مفہوم مرتب کیا گیا وہ درج ذیل کیا جاتا ہے۔حضور نے سورہ دھر کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔اس سورۃ میں بلکہ اس رکوع میں جو میں نے پڑھا ہے اللہ تعالے نے انسان کی زندگی کے ابتدائی
و درمیانی و آخری انجام بتائے ہیں اس لئے یہ رکوع اپنے مضمون کے لحاظ سے کامل رکوع ہے۔اپنی پیدائش پر غور کر و
اللہ تعالی فرماتا ہے هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ حِيْنُ
مِّنَ الدَّهْرِلَمْ يَكُنْ شَيْئًا مَذْكُورًا۔دنیا میں انسان گناہ کا
مرتکب تکبر کی وجہ سے ہوتا ہے اور تکبر اُس کی عقل پر پردہ ڈال
دیتا ہے۔وہ با وجود آنکھوں کے نہیں دیکھتا اور با وجود کانوں کے نہیں
سنتا اور وہ یہ نہیں جانتا کہ ہر ایک انسان پر ایک زمانہ ایسا آیا ہے،
خواہ وہ امیر ہو یا غریب، فقیر ہو یا بادشاہ کہ اُس کا ذکر دنیا میں کوئی نہ
کرتا تھا۔ہر ایک شخص اپنی زندگی پر غور کر کے دیکھ لے جس کی عمر آج
چالیس سال کی ہے اکتالیس سال پہلے اُس کو کون جانتا تھا ، اور جس
کی عمر پچاس سال کی ہے اکاون سال پہلے اُس کو کوئی جانتا تھا۔پس
چاہے کتنا ہی بڑا انسان ہو خیال کرے کہ اُس کی زندگی شروع کہاں
سے ہوئی ہے۔دنیا تو پہلے سے آباد چلی آرہی تھی اور جب اُس کے
176
پیدا ہونے سے پہلے بھی دنیا آبادتھی اور یہ بعد میں آیا اور اس کے نہ
آنے سے پہلے کوئی نقصان نہیں تھا اور دنیا کا کوئی بڑے سے بڑا جابر
و فاتح بادشاہ جو گزرا ہے اُس کے نہ رہنے اور مر جانے سے دنیا کو
کوئی نقصان نہیں ہوا اور دنیا ویسے ہی آباد چلی آرہی ہے۔بڑے
بڑے بادشاہ جو ایک وقت حکومت کرتے تھے ایک وقت آیا کہ اُن کو
کوئی جانتا بھی نہ تھا۔انسان کو چاہیئے کہ اپنی پیدائش پر غور کرتا رہے۔اس سے اُس میں تکبر پیدا نہیں ہوگا اور وہ بہت سے گنا ہوں سے بیچ
جائے گا۔بچہ کی پیدائش
پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّا خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَةٍ أَمْشَاجِ نَبْتَلِيْهِ فَجَعَلْنَهُ
سَمِيعًا بَصِيرًا۔ہر ایک انسان پر ایسا زمانہ آیا ہے کہ دنیا میں اُس کا کوئی مذکور نہیں تھا۔پھر ہم نے اُس کو
مختلف چیزوں کے خواص سے تسبیح اور بصیر انسان بنا دیا۔انسان کیا ہے انہی چیزوں یعنی مختلف قسم کے اناجوں،
ہوں بہتر کاریوں اور گوشت کا خلاصہ ہے جو ماں باپ کھاتے ہیں۔بچہ ماں باپ سے ہی پیدا ہوتا ہے اور کبھی
کوئی محمد آسمان سے نہیں گرا۔دیکھو اگر کسی شخص کی غذا بند کر دی جائے تو اُس کے ہاں بچہ پیدا ہونا تو در کنار وہ
خود بھی زندہ نہیں رہ سکے گا۔روح کی پیدائش
پھر بچہ ہی سے رُوح پیدا ہوتی ہے۔عام لوگوں کا خیال ہے کہ بچہ تو ماں باپ سے پیدا ہوتا ہے رُوح
کہیں آسمان سے آ جاتی ہے جو اللہ تعالے کے پاس پہلے ہی موجود ہوتی ہے مگر یہ خیال روح کی نسبت غلط
ہے۔صحیح یہ ہے کہ روح بھی ماں باپ سے ہی پیدا ہوتی ہے اور یہ ایک بیہودہ اور لغو خیال ہے کہ بچہ تو ماں۔
177
باپ سے پیدا ہوتا ہے اور روح آسمان سے آتی ہے۔یہ آریوں کا خیال ہے کہ رُوح ہمیشہ سے چلی آتی ہے
اس طرح خدا روح کا خالق تو نہ ہوا۔سورہ دھر میں اللہ تعالے ماں کے پیٹ میں بچہ کے نشو ونما کو اس طرح
بتاتا ہے کہ جس وقت دنیا میں اُس کا کوئی مذکور نہ تھا ہم نے چند چیزوں کے خلاصہ سے اس کو سمیع اور بصیر
انسان
بنایا اور یہ اس ہی غذا کا خلاصہ ہے جو ماں باپ کھاتے تھے۔بچہ کی پیدائش اور رُوح کی مثال اُس
طرح ہے جس طرح ہو اور کھجور سے سرکہ بناتے ہیں اور سرکہ سے شراب۔اسی طرح بچہ سے رُوح پیدا ہو جاتی
ہے۔گلاب کا عطر گلاب کے پھولوں کا ایک حصہ ہے جو خاص طریقہ پر تیار کرنے سے بن جاتا ہے۔پس
جس طرح پھول کی پتیوں سے عطر نکل آتا ہے اور سرکہ سے شراب بن جاتی ہے اسی طرح بچہ کے جسم سے
رُوح تیار ہو جاتی ہے۔ہمارے ملک میں تو ابھی اس قدر علم نہیں ہے یورپ میں دوائیوں سے عطر تیار کرتے
ہیں۔دو ایک دوائیاں ملائیں اور خوشبو بن گئی۔پس جس طرح پھولوں سے خوشبو اور جو سے شراب بن جاتی
ہے اسی طرح جسم سے روح پیدا ہو جاتی ہے۔پہلے بچے کا جسم پیدا ہوتا ہے اور پھر جسم میں ہی روح پیدا
ہو جاتی ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اِنَّا خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ نُطْفَةٍ که گوشت ، ترکاریاں، پانی،
طرح طرح کے پھل، ہر ایک قسم کی دالیں جو ماں باپ کھاتے ہیں، ان مختلف قسم کی غذاؤں کا خلاصہ نکال کر
ہم نے انسان کو پیدا کیا۔انسان کو مقدرت دی گئی
پھر إِنَّا هَدَينه السَّبِيلِ إِمَّا شَاكِرًا إِمَّا كَفُورًا۔ہم نے جو سب چیزوں کے نچوڑ سے
خلاصہ بن گیا تھا اس پر انعام کیا اور وہ بولنا چاہتا انسان بن گیا۔پس تم دیکھو کہ تمھاری ابتداء اس طرح پر ہوئی
اور پیدائش کے لحاظ سے تمھارے اور گائے بھیڑ بکری میں کوئی فرق نہیں۔اگر فرق ہوا تو احسان سے ہوا ہے
اور وہ یہ کہ اس کی طرف وحی بھیجی اس پر اپنا کلام اتارا اور اس کے اندر یہ قوت رکھ دی کہ چاہے تو شکر کرے اور
چاہے تو انکار کرے۔ہم نے انسان کو ان حقیر چیزوں سے پیدا کیا اور اس میں یہ قوت رکھ دی کہ چاہے ہماری
راہ میں جدو جہد کر کے ہماری رضاء کو حاصل کرلے اور چاہے ہمارے نبی کا منکر ہو جائے۔اس کو جو اقتدار
حاصل ہے ہم اس میں دخل نہیں دیتے۔ہاں خدا کا کلام اُس پر اترا اور اسے بتایا کہ اُس پر چل کر ترقی کر سکتے
178
مقدرت کیوں دی گئی
کوئی کہہ سکتا ہے خدا نے انسان کو یہ قدرت ہی کیوں دی اور اس کو آزاد کیوں چھوڑا، اس سے اُس کی کیا
غرض تھی ؟ سو معلوم ہو کہ اگر خدا تعالے انسان کو قدرت نہ دیتا تو وہ ترقی بھی نہ کرتا۔دیکھو آگ کی خاصیت
جلانا ہے۔آگ میں جو چیز بھی پڑے گی وہ اس کو جلا دے گی چاہے وہ چیز آگ جلانے والی ہی کیوں نہ ہو۔دیکھو اگر کسی گھر میں چراغ جل رہا ہو اور وہ گر پڑے اور سارا گھر جل جائے تو کوئی چراغ کو ملامت نہیں
کرے گا۔اسی طرح کوئی شخص آگ کو کبھی الزام نہیں دیتا کیونکہ جانتے ہیں کہ آگ کی خاصیت جلانا ہے
لیکن اگر کوئی انسان کسی کو بلا وجہ انگلی بھی لگائے تو لوگ اس کو ملامت کریں گے کیونکہ اس میں یہ بھی مقدرت
ہے
کہ کسی کو ایذاء نہ پہنچائے۔اسی طرح دیکھو مکان بھی انسان کو سردی سے بچاتا ہے مگر کبھی کسی انسان نے
مکان کا شکر یہ ادا نہیں کیا۔اس کے مقابلہ میں کوئی انسان کسی کو ایک کر نہ دے دیتا ہے تو اُس کا احسان
مانتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اس کو اختیار تھا چاہے دیتا چاہے نہ دیتا۔تو آگ اگر بچہ کو جلا دے تو بھی کوئی
آگ کی مذمت نہیں کرے گا اور انسان اگر انگلی بھی لگائے تو اُسے بُرا بھلا کہیں گے اس کی کیا وجہ ہے یہی کہ
آگ کو اختیار نہیں مگر انسان
کو اختیار تھا چاہے دُکھ دیتا چاہے نہ دیتا۔اسی طرح پانی کا کام ہے ڈبونا۔سمندر
میں کئی انسان ڈوبتے رہتے ہیں مگر کبھی کوئی سمندر کو ملامت نہیں کرتا کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ قانون ہے اس
میں سمندر کو اختیار نہیں۔پھر سارے انعام اختیار کے ساتھ وابستہ ہیں۔انسان کو اس لئے اختیار دیا گیا کہ
اُس کو انعام دیا جائے اور جو انعام کے قابل ہو سکتا ہے وہی سزا کا بھی مستحق ہو سکتا ہے۔بعض دفعہ بچہ زمین پر
گر پڑتا ہے تو زمین کو پیٹتا ہے یا بعض عورتیں کہتی ہیں آؤزمین کو پیٹیں اس نے کیوں تمھیں گرایا۔مگر یہ محض
ایک تماشہ ہوتا ہے جو بچہ کے بہلانے کے لئے ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے انسان کو اختیار اس لئے دیا کہ
چاہے بڑھ چڑھ کر انعام لے جائے چاہے سزا کا مستحق ہو جائے۔کئی مسلمان مرد اور عورتیں کہتی ہیں جو کچھ
اللہ تعالے نے ہمیں بنانا تھا بنادیا میں کسی کوشش کی ضرورت نہیں۔اگر بیگی ہے تو بتلاؤ پھر آب خدا کا کیا حق
ہے کہ ہم میں سے کسی کو سزا دے یا انعام۔دیکھو آگ کا کام خدا نے جلانا اور پانی کا کام ڈبونا رکھا ہے۔آب
اگر کوئی چیز کے جلنے پر آگ کو یا ڈبونے پر پانی کو مارے تو چوڑھی چماری بھی کہے گی یہ پاگل ہے۔مگر تم میں
سے بہت سی عورتیں ہیں جو کہتی ہیں اگر ہماری تقدیر میں جہنم ہے تو جہنم میں ڈالے جائیں گے اور اگر بہشت
179
ہے تو بہشت میں جائیں گے کچھ کوشش کرنے کی کیا ضرورت ہے۔دیکھو پانی یا آگ کو مارنے والی عورت کو
تمام پاگل کہتے ہیں اس لئے کہ آگ یا پانی کا جو کام تھا اس نے وہی کیا۔پھر خدا اگر انسان کو ایک کام کرنے
کے لئے مجبور بنا کر پھر سزا دیتا ہے تو کیا نعوذ بااللہ لوگ اُسے پاگل نہ کہتے۔کیونکہ اُس آدمی نے تو وہی کام کیا
جو اُس کی تقدیر تھا۔پھر چور، ڈاکو ، جواری سب انعام کے قابل ہیں کیونکہ انہوں نے وہی کام کیا جو اُن کے
مقدر میں تھا اور جس کام کے لئے وہ پیدا کئے گئے تھے۔مگر اللہ تعالے اس کی تردید فرماتا ہے اور کہتا ہے اگر
جبر ہوتا تو کافر نہ ہوتے۔کیا تم میں سے کوئی ایسا ہے جو مار مار کے لوگوں سے کہے کہ مجھ کو گالیاں دو یا میرے
بچہ کو مارو۔جب تم میں سے کوئی ایسا نہیں کرتا تو خدا نے جو زبان دی ، کان دئے تو کیا اس لئے کہ مجھ کو اور
میرے رسولوں کو گالیاں دو۔جب دنیا میں کوئی کسی کو اپنے ساتھ بُرائی کرنے کے لئے مجبور نہیں کرتا تو
خدا تعالے کیوں لوگوں کو بُرے کاموں کے لئے مجبور کرنے لگا۔اگر اُس نے مجبور ہی کرنا ہوتا تو سب کو نیکی
کے لئے مجبور کرتا۔پس یہ غلط خیال ہے اور خدا تعالے اس کو رد کرتا ہے۔تقدیر کے متعلق غلط خیال
عورتوں میں یہ مرض زیادہ ہوتا ہے کہ کسی کا بیٹا بیمار ہو جائے تو کہتی ہیں تقدیر یہی تھی کوئی اور بات
ہو جائے تو تقدیر کے سر تھوپ دیتی ہیں۔میں کہتا ہوں اگر ہر بات تقدیر سے ہی ہوتی ہے اور انسان کا اس
میں دخل نہیں ہوتا تو ایک عورت روٹی کیوں پکاتی ہے تقدیر میں ہوگی تو خود بخود پک جائے گی ، رات کو لحاف
کیوں اوڑھتی ہے ، اگر تقدیر میں ہوگا تو خود بخود سب کام ہو جائے گا مگر ایسا کوئی نہیں کرتا۔ایک دفعہ میں
لاہور سے قادیان آ رہا تھا اُسی گاڑی میں پیر جماعت علی شاہ صاحب لاہور سے سوار ہوئے۔حضرت
صاحب ایک دفعہ سیالکوٹ گئے تو انہوں نے یہ فتوی دیا تھا کہ جو کوئی اُن کے وعظ میں جائے یا اُن سے ملے
وہ کافر ہو گا اور اُس کی بیوی کو طلاق ہو جائے گی کیونکہ یہ مسئلہ ہے کہ جب مرد کا فر ہو جائے تو اُس کی بیوی کو
طلاق ہو جاتی ہے۔ایک دفعہ ایک احمدی اُن کے وعظ میں گیا اور اُن سے کہا آپ نے میری شکل دیکھ لی ہے
میں احمدی ہوں اس لئے آپ آب کافر ہو گئے اور آپ کی بیوی کو طلاق ہوگئی۔اس پر سب لوگ اُس کو
مارنے لگ گئے۔خیر انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کہا جائیں گے؟ میں نے کہا بٹالہ۔انہوں نے کہا
خاص بٹالہ یا کسی اور جگہ ؟ میں نے کہا بٹالہ کے پاس ایک گاؤں ہے وہاں۔انہوں نے کہا اُس گاؤں کا کیا نام
180
ہے ؟ میں نے کہا قادیان۔کہنے لگے وہاں کیوں جاتے ہو؟ میں نے کہا میرا وہاں گھر ہے۔کہنے لگے کیا تم
مرزا صاحب کے رشتہ دار ہو؟ میں نے کہا میں اُن کا بیٹا ہوں۔اُن دنوں اُن کا کسی احمدی کے ساتھ جھگڑا تھا
اور وہ چاہتے تھے کہ میں اُس احمدی سے کہوں کہ مقدمہ چھوڑ دے۔مگر انہوں نے پہلے غرض نہ بتائی اور کچھ
خشک میوہ منگوا کر کہا کھاؤ۔میں نے کہا مجھ کو نزلہ کی شکایت ہے۔کہنے لگے جو کچھ تقدیر الہی میں ہوتا ہے وہی
ہوتا ہے۔میں نے کہا اگر یہی ہے تو آپ سے بڑی غلطی ہوئی ناحق سفر کی تکلیف برداشت کی اگر تقدیر میں
ہوتا تو آپ خود بخود جہاں جانا تھا پہنچ جاتے۔اس پر خاموش ہو گئے۔تو تقدیر کے متعلق بالکل غلط خیال سمجھا
گیا ہے
اللہ تعالی فرماتا ہے ہم کسی کو مومن یا کا فرنہیں بناتے بلکہ وہ خود ہی شکر گزار بندہ یا کافر بنتا ہے۔اور ہم
نے جب اُس کو مقدرت دیدی تو حساب بھی لیتا ہے۔دیکھو جس نوکر کو مالک اختیار دیتا ہے کہ فلاں کام اپنی
مرضی کے مطابق کرو اس سے محاسبہ بھی کرتا ہے۔منکروں کی سزا
پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّا أَعْتَدْنَا لِلْكَفِرِينَ سَلَا سَلَا وَأَغْلَالًا وَّسَعِيراً۔جو لوگ انکار کرتے ہیں اُن کے لئے زنجیریں اور طوق ہیں اور آگ رکھی ہے۔(سورۃ دلدھر )
رسوم اور عادات سے بچو
وہ زنجیر کیا ہے؟ وہ رسوم ہیں جن کا تعلق قوم کے ساتھ ہوتا ہے۔مثلاً بیٹے کا بیاہ کرنا ہے تو خواہ پاس
کچھ نہ ہو قرض لے کر رسوم پوری کرنی ہوتی ہیں۔یہ زنجیر ہوتی ہے جو کا فرکو جکڑے رہتی اور وہ اس سے علیحدہ
نہیں ہونے پاتا۔اس کے مقابلہ میں مومن ہے اُس کے نکاح پر کچھ خرچ نہیں ہوتا۔اگر توفیق ہے تو
چھوہارے بانٹ دو اگر نہیں تو اس کے لئے بھی جبر نہیں۔پھر اغلال وہ عادتیں ہیں جن کا اپنی ذات سے تعلق
ہے۔اسلام عادتوں سے بھی روکتا ہے، شراب، حقہ، چائے کسی چیز کی بھی عادت نہ ہونی چاہئے۔انسان
عادت کی وجہ سے بھی گناہ کرتا ہے۔حضرت صاحب کے زمانہ میں حضرت صاحب کے مخالف رشتہ داروں
میں سے بعض لوگ محلہ لے کر بیٹھ جاتے۔کوئی نیا آدمی جسے للہ کی عادت ہوتی وہاں چلا جاتا تو وہ خوب
گالیاں دیتے۔چنانچہ ایک احمدی انکی مجلس میں گیا انہوں نے مطلہ آگے رکھ دیا اور حضرت صاحب کو گالیاں
181
دینے لگ گئے۔اس سے اُس احمدی کو سخت رنج ہو ا کہ میں ان کی مجلس میں کیوں آیا۔انہوں نے جب دیکھا
کہ یہ کچھ ہوتا نہیں تو پوچھا میاں تم کچھ بولے نہیں۔احمدی نے کہا بولوں کیا میں اپنے آپ کو ملامت
کر رہا ہوں کہ حلقہ کی عادت نہ ہوتی تو یہ باتیں نہ ملنی پڑتیں۔آخر اس نے عہد کیا کہ میں آئندہ کبھی حلقہ نہ
پیوں گا۔تو عادت انسان کو گناہ کے لئے مجبور کر دیتی ہے۔کافروں کو جلن
پھر سعیر وہ آگ ہوتی ہے جو ان کے اندر لگی ہوتی ہے اور انہیں تسلی نہیں ہونے دیتی۔دیکھو ایک بت
پرست کے سامنے جب ایک مومن اپنے خدا کی وحدانیت بیان کرتا ہے تو وہ کس قد رجلتا ہے۔اور ایک عیسائی
کے سامنے جب ایک یہودی کہتا ہے کہ تمھارا خداوہی ہے جس کو ہم نے کانٹوں کا تاج پہنایا اور یہ یہ تکلیفیں
دیں تو اس کے سینہ میں کس قدر جلن پیدا ہوتی ہے۔تو کافروں کے دلوں میں ایک آگ ہوتی ہے جو ان کو
جلاتی ہے۔ایک دفعہ ایک یہودی حضرت عمر سے کہنے لگا مجھ کو تمھارے مذہب پر رشک آتا ہے اور میرا سینہ
جلتا ہے کہ کوئی بات نہیں جو اس شریعت نے چھوڑی ہو کاش کہ یہ سب باتیں ہمارے مذہب میں ہوتیں۔تو یہ
ایک آگ ہے جو اُن کو جلاتی ہے۔اس کے مقابلہ میں اللہ تعالے مومن کا حال اس آیت میں بیان فرماتا ہے
إِنَّ الْأَبْرَارَ يَشْرَبُونَ مِن كَأْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُوْرًا۔یعنی کافروں کے مقابلہ میں خداوند کریم
مومنوں کو کافوری پیالہ پلاتا ہے۔کافور کی خاصیت ٹھنڈی ہے۔پس جہاں کا فر کا سینہ جلتا ہے اُس کے مقابلہ
میں مومن کا مزاج کا فور ہو جاتا ہے۔یعنی جہاں کا فر جلتا ہے مومن خوش ہوتا ہے کہ میرے مذہب جیسا کوئی
مذہب نہیں۔توحید کی تعلیم اور کلام الہی اس کے سامنے ہوتا ہے۔ایک مسلمان جس وقت قرآن پڑھتا ہے کہ
وہ لوگ جو ایمان لاتے ہیں اُن پر فرشتوں کا نزول ہوتا ہے اُن کو الہام ہوتا ہے تو اس کا دل اس بات پر کس
قدرخوش ہوتا ہے کہ میں خدا تعالے سے کس قدر قریب ہوں۔اسلام پر چلنے سے ہی خدا سے تعلق ہوتا ہے۔اس کے مقابلہ میں وید کا ماننے والا جب وید پڑھتا ہے تو کس قدر کڑھتا ہے کہ خدا جو وید کے رشیوں سے
کلام کرتا تھا اب مجھ سے نہیں کرتا میں کیا اس کا سوتیلا بیٹا ہوں۔تو مومن خوش ہوتا ہے اور کا فرجاتا ہے۔
182
مومن بننے کے لئے قربانیوں کی ضرورت
مگر وہ کا فوری پیالہ جو مومن کو دیا جاتا ہے مشکل سے ملتا ہے اللہ تعالی فرماتا ہے۔عَيْنًا يَّشْرَبُ
صلى الله
بِهَا عِبَا دُاللَّهِ يُفَجِّرُ ونَهَا تَفجيرًا - جب رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں لوگ ایمان لائے تو قتل کئے
گئے۔حضرت بلال کو گرم ریت پر لٹا کر مارتے اور کہتے کہولات خدا ہے۔فلاں بُت خدا ہے، مگر وہ لا إله
الا اللہ ہی کہتے۔اور باوجود اس قدر تکلیفوں کے انہوں نے اپنا ایمان نہ چھوڑا۔تو ایمان لانا کوئی معمولی بات
نہیں۔جنت کے اردگرد جو روکیں ہیں وہ مشکل سے ہٹتی ہیں اور جو لوگ ایمان کی نہر کھود کر لاتے ہیں وہ بڑی
بڑی قربانیاں کرتے ہیں۔یہاں جو نہر سے مشابہت دی ہے تو اسی لئے کہ نہر بڑی مشکل سے کھدتی ہے۔اگر
اکیلے کسی کو کھودنی پڑے تو کبھی نہ کھود سکے۔اب اگر ہماری جماعت کے مرد یا عور تیں خیال کریں کہ ہم کو یونہی
ایمان مل جائے اور کوئی قربانی نہ کرنی پڑے تو یہ ناممکن ہے۔ایمان کے لئے بہت سی قربانیوں کی ضرورت
ہے۔قربانیاں دو قسم کی ہوتی ہیں۔ایک تو خدا کی طرف سے ہوتی ہیں اور دوسری بندہ آپ اپنے او پر عائد
کرتا ہے۔پہلی قربانیاں جو خدا کی طرف سے ہوتی ہیں وہ اس قسم کی ہوتی ہیں۔مثلا کسی کا بچہ مرجائے یا کسی
کی بیوی مر جائے اس میں بندے کا دخل نہیں ہوتا۔اس کے علاوہ جو دوسری قربانی ہے اس میں انسان کا دخل
ہوتا ہے کہ بھائی بند ، بیٹا بیوی سب مخالف ہیں اور وہ ایمان لاتا ہے اور اُن کی پرواہ نہیں کرتا یہ ہے جو ایمان کی
نہر کو چیر کر لاتا ہے۔اسی طرح ایک عورت ہے جس کی سمجھ میں حق آ گیا۔یا کوئی لڑکا لڑکی ہے جس پر حق کھل
گیا اور وہ اپنے ایمان پر قائم رہے اور مخالفت کا خیال نہ کرے تو یہی نہر ہے جو کھود کر لاتے ہیں۔بچپن میں
ایمان لانے والوں میں بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی ہیں جو پہلے ہندو تھے۔اُن کے والد آ کر اُن کو لے
گئے اور جا کر ایک کمرہ میں بند کر دیا۔چھ مہینے بند رکھا ایک دن انہیں موقعہ ملا تو وہ پھر بھاگ کر یہاں آگئے۔تو
ایمان کی نہر حاصل کرنے کے لئے بڑی قربانی کی ضرورت ہے۔دنیا میں جب کوئی کپڑا، جوتی ، روپیہ، غرض
کوئی چیز مفت نہیں ملتی تو ایمان جیسی نعمت کیسے مفت مل جائے اور نہر کا لفظ ہی بتا رہا ہے کہ یہ بڑا مشکل کام
ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مومن وہی ہے جو قربانی کرتا ہے۔اس سے وہ ترقی کرتا ہے۔
183
مومن کی صفات
پھر اللہ تعالے فرماتا ہے يُوفُونَ بِالنَّذْرِ وَيَخَافُونَ يَوْمًا كَانَ شَرُّهُ، مُسْتَطِيْرًا۔وہ خدا کے عہد
کو پورا کرتے ہیں اور ڈرتے ہیں اُس دن سے کہ انجام کا دن ہوگا انجام کا دن ایک دنیا میں بھی آتا ہے
اور ایک آخرت میں آئے گا۔اوّل آپ قربانی کرتے ہیں پھر اس سے بڑھ کر دنیا میں خدا کے مظہر بن جاتے
ہیں۔وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ مِسْكِيْنًا وَيَتِيمَ وَ أَسِیرًا۔خدا رزق دیتا ہے وہ بھی لوگوں کو کھانا
کھلاتے ہیں حتی کہ آپ محتاج ہوتے ہیں مگر اپنا کھانا غریبوں، مسکینوں اور قیدیوں کو کھلا آتے ہیں۔پھر
إنما نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللهِ لَا نُرِيدُ مِنكُمْ جَزَاءً وَلَا شُكُورًا۔وہ کھانا کھلا کر احسان نہیں جتاتے کہ
فلاں وقت ہم نے یہ احسان کیا تھا ، یہ دعوت دی تھی، بلکہ اُن کا احسان اپنے او پر سمجھتے ہیں کہ انہوں نے ہم کو
نیکی کا موقعہ دیا۔اُن کو کسی کے ساتھ سلوک کرنے میں مزا آتا ہے۔پس مومن جس کے ساتھ سلوک کرتا ہے اسکا
احسان
سمجھتا ہے کہ اُس نے شکر کا موقعہ دیا۔عَلى حُبّہ کا یہ مطلب ہے کہ وہ جو کچھ کرتا ہے اللہ ہی کے
لئے کرتا ہے شہرت کے لئے نہیں کرتا۔وہ اللہ تعالے کی رضاء جوئی کے لئے کرتا ہے۔اس کا ایک ہی مقصود
ہوتا ہے کہ میرا مولا مجھ سے راضی ہو جائے۔مومنوں کو کیا بدلہ ملے گا
پھر اُن کی احسان کرنے کی ایک اور بھی غرض ہوتی ہے اور وہ یہ کہ إِنَّا نَخَافُ مِنْ رَّبِّنَا
يَوْمًا عَبُوسًا قَمُطَرِيرًا۔اُس دن خدا ہمارے کام آئے جو کہ بہت ڈراؤنا دن ہے۔اللہ تعالے ہم
کو ان خطرات سے بچائے اور ہم پر رحم کرے۔ایسے لوگوں کی نسبت اللہ تعالی فرماتا ہے فَوقَهُمُ
اللهُ شَرَّذْلِكَ الْيَوْمِ وَلَقَهُمْ نَضْرَةً وَّ سُرُوْرًا۔ایسے ایمان والوں کے ساتھ اللہ تعالے ایسا
سلوک کرے گا کہ وہ قیامت کے دن محفوظ رہیں گے اور ان کو اچھا بدلہ دے گا۔پھر فرماتا ہے
وَجَزْهُمْ بِمَا صَبَرُوا جَنَّةٌ و حَرِيرًا۔یہ بدلہ اُن کو اُن کے ایمان کے بدلے میں ملے گا۔مُتَّكِثِينَ فِيهَا عَلَى الْأَرَائِكِ لَا يَرَوْنَ فِيهَا شَمْسًا وَلَا زَمْهَرِ يُرًا۔وہ سب کے سب
بادشاہ ہوں گے۔وہاں نہ گرمی ہوگی نہ سردی ، وہ ایک نئی دنیا ہوگی ، وہاں گرمی بھی نہیں ہوگی یعنی نہ
184
وہان جوش آئے گا اور نہ ٹھنڈ ہی ہوگی۔یعنی نہ ہی جوش کم ہو جائے گا ایک ہی رنگ ہوگا۔قرآن کریم کا کمال
دیکھو قرآن کریم کی تعلیم کیا پر حکمت ہے۔قرآن کریم نے دوزخ کے عذاب میں بتلا دیا کہ وہاں سردی
کا بھی عذاب ہوگا اور گرمی کا بھی۔سرد ملک کے لوگوں کو سردی کے عذاب سے ڈرایا ہے اور گرم ملکوں کے
لوگوں کو گرمی سے۔بعض ملک اس قدر برفانی ہیں کہ وہاں کے لوگ برف ہی کے مکان بنا لیتے ہیں۔وہاں پر
اگر کسی کو پانی پینا ہوتا ہے تو برف کو رگڑ رگڑ کر پانی بناتے ہیں۔وہاں آگ ایک نعمت سمجھی جاتی ہے۔چونکہ
انجیل میں صرف آگ کے عذاب کا ہی ذکر ہے اس لئے جب اس برفانی ملک میں ایک پادری گیا اور وہاں
جا کر عیسائیت کی تبلیغ کی اور کہا اگر تم نہ مانو گے تو خدا تم کو آگ میں ڈالے گا تو وہ لوگ سنکر بہت خوش ہوئے کہ
او ہو ہم آگ میں ڈالے جائیں گے کیونکہ آگ اُن کے لئے نعمت تھی۔اس طرح جب پادریوں نے دیکھا
کہ یہ آگ سے نہیں ڈرتے تو انہوں نے ایک کمیٹی کی اور کہا کہ آگ کی جگہ برف کا عذاب لکھ دو۔مگر قرآنِ
شریف میں کسی انسانی دخل کی ضرورت نہیں ہے۔اس میں برف کا عذاب موجود ہے اس میں تبدیلی کی
ضرورت نہیں۔پھر فرماتا ہے وَدَانِيَّةٌ عَلَيْهِمْ ظِلَلُهَا وَذُلِلَتْ قُطُوْ فُهَا تَذْلِيْلًا۔وہاں سائے جھکے
ہوئے ہوں گے اور وہاں ہر قسم کے کھانے ہوں گے۔بہشت میں چھوٹے بچے
حضور نے اسی طرح دیگر آیات کی تفسیر فرماتے ہوئے اس آیت کے متعلق کہ وَيَطُوفُ عَلَيْهِمْ
وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ إِذَا رَأَيْتَهُمْ حَسِبْتَهُمْ لُؤْلُؤًا مَّنْتُورًا۔فرمایا آب یہ عورتوں کے متعلق ہے اور
عورتیں خوش ہوں گی کہ انکے آگے جو بچے پھریں گے وہ وہی ہوں گے جو اُن کے مرجاتے ہیں۔وہ
خوبصورت موتیوں کی طرح ہوں گے۔وہ ہمیشہ ایک ہی سے رہیں گے۔اس دنیا میں تو بچہ بیمار ہو جاتا ہے،
بعض دفعہ اس کی شکل بگڑ جاتی ہے، پھر کوئی بچہ ذہین ہوتا ہے کوئی کند ذہن ہوتا ہے مگر وہاں سب بچے ایک
سے ہوں گے گویا موتی بکھرے ہوئے ہوں گے۔