احمدی خواتین کی تعلیم و تربیت کے متعلق چند ضروری امور
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول
185
احمدی عورتوں کو کیسا بننا چاہیئے
چونکہ مردانہ جلسہ میں حضور کی تقریر کا وقت ہو گیا تھا اس لئے حضور نے بقیہ آیات کی مختصر تفسیر فرما کر
ان الفاظ پر تقریر ختم فرمائی کہ جب تک تم احمدیت کی تعلیم کو پورا نہیں کرو گی احمدی کہلانے کی مستحق نہیں۔میں
چاہتا ہوں کہ تم پوری احمدی ہو تا کہ اگر ایسا وقت آئے جب ہمیں خدا تعالے کے دین کے لئے تم سے جدا ہونا
پڑے تو تم ہمارے بچوں کی پوری پوری تربیت کر سکو۔دنیا اس وقت جہالتوں میں پڑی ہوئی ہے۔تم قرآن کو
سمجھو اور خدا کے حکموں پر چلو۔( از مصباح اکتوبر ۱۹۴۵)
احمدی خواتین کی تعلیم و تربیت کے متعلق چند ضروری امور (من (1)
لجنہ اماءاللہ نے حضرت مولوی محمد دین صاحب سابق مبلغ امریکہ کو ایڈریس دیا۔اس موقع پر حضور نے
حسب ذیل تقریر فرمائی:۔میں اس انتظام دعوت سے پہلے کہ رہا تھا کہ نہ صرف جس کو مدعو کیا جائے اُس کی بیوی کو بھی بلانا چاہیئے
بلکہ جیسا کہ اسلامی طریق ہے درمیان میں پردہ ڈال کر دوسری طرف مدعو کرنے والی عورتیں بھی بیٹھی ہوں۔ہمارے ہاں پنجابی دعوت کا یہ طریق ہے کہ مہمان بیٹھا کھاتا ہے اور میزبان ہاتھ پر ہاتھ دھرے اس کی
طرف دیکھ رہا ہوتا ہے۔مگر اسلامی طریق یہ ہے کہ میزبان بھی کھاتا ہے۔یورپ کا تمدن اسلام پر حملہ آور ہے
میں پچھلے دنوں سے جس کی تاریخ یورپ کے سفر سے بعد کی نہیں بلکہ پہلے کی ہے یہ کجھ رہا تھا اور میں
نے اس کا مضمون میں ذکر بھی کیا تھا جو یورپ جانے کے وقت لکھا تھا کہ اسلام پر حملہ کر نیوالا اہل مغرب کا
مذہب نہیں بلکہ ان کا تمدن ہے۔اس تمدن نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ بعض بڑی باتیں بھی اچھی اور اچھی
باتیں بُری ہو گئی ہیں گو ہمارے مذہب نے سب سے اچھی باتیں بیان کی ہیں مگر چونکہ مسلمانی در کتاب والا
معاملہ ہے۔مسلمانوں کا ان باتوں پر عمل نہیں وہ کتابوں میں بند پڑی ہیں اس لئے ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ ہم
میں پائی جاتی ہیں اور نہ لوگ یہ بات ماننے کے لئے تیار ہیں۔ورنہ ہماری مثال آریوں کی طرح ہوگی جو ہر
ایجاد کے متعلق کہہ دیتے ہیں کہ اس کا ذکر وید میں موجود ہے۔اگر ہم بھی یورپ والوں سے کہیں کہ اچھی
186
باتیں ہمارے مذہب میں موجود ہیں تو وہ ہم پر ہنسیں گے جبکہ ہم ان باتوں پر عمل کر کے نہ دکھا ئیں۔میں نے
بتایا تھا کہ یور چین تمدن کی وہ باتیں جو قرآن کریم اور حدیث کے ماتحت نہیں ان کو تو رڈ کر دینا چاہیئے لیکن جو
قرآن اور حدیث میں موجود ہیں انہیں اختیار کر لینا چاہیئے مگر اس طرف توجہ نہ ہوئی۔اور اس بارے میں اتنی
روک مردوں کی طرف سے نہیں ہے جتنی عورتوں کی طرف سے ہے۔عورتوں میں اتنی دلیری نہیں ہے کہ پرانی
رسموں اور رواجوں کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہو سکیں۔اگر چہ ہم اس وقت پورے طور پر اس بات کا فیصلہ نہ
کر سکیں کہ عورتوں کو کس حد تک مردوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیئے۔مگر یہ تو موٹی بات ہے کہ اسلام نے مرد
وں اور عورتوں کا اتحاد ایک حد تک ضروری قرار دیا ہے۔اسلام نے مرد عورت کا ایک حد تک ملنا منع رکھا ہے۔حدیث میں آتا ہے اگر مردسوار ہو اور عورت پیدل جارہی ہو تو عورت کو اپنے پیچھے سوار کر لے۔جب ایک
مرد ایک عورت کو اس طرح سوار کر کے گھر پہنچا سکتا ہے تو قومی اور مذہبی کاموں میں کیوں مرد و عورت بل کر
کام نہیں کر سکتے۔وہ وقت آئے گا اور ضرور آئے گا کہ جب مرد و عورتیں مل کر کام کریں گے۔معلوم نہیں
ہماری زندگی میں آتا ہے یا بعد میں مگر آئے گا ضرور۔البتہ ڈر ہے تو اس بات کا کہ عورتوں کو اسلام نے جو
آزادی دی ہے وہ نہ دینے کی وجہ سے وہ حدود بھی نہ ٹوٹ جائیں جو اسلام نے مقرر کی ہیں۔تربیت اولا د اور مائیں
ماسٹر محمد الدین صاحب نے اپنی تقریر میں ایک نکتہ بیان کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ ماں کے قدموں کے نیچے
جت ہے۔اگلے جہان کی بخت تو الگ رہی اس دنیا کی رخت بھی ماں کے قدموں کے نیچے ہے۔تعلیم و تربیت
کا جس قدر اثر بچہ پر ہوتا ہے اتنا اور کسی چیز کا نہیں ہوتا اور یہ ماں کے سپر د ہوتی ہے۔ہمیں تعلیم وتربیت میں
جس قدر مشکلات در پیش ہیں ان میں عورتوں کا بھی بہت بڑا حصہ ہے۔عورتیں کہتی ہیں ہمیں پیچھے رکھا ہوا
ہے ہمیں کوئی کام نہیں دیا جاتا۔میں کسی پر الزام نہیں لگا تا مگر اس ظلم کی وجہ سے جو متواتر عورتوں پر ہوتا چلا آ رہا
ہے اور وہ گری ہوئی ہیں یہ کہنے سے بھی باز نہیں رہ سکتا کہ وہ خود بھی ہمت نہیں کرتیں کہ ہمارا ہاتھ بٹائیں۔ہم یہ نہیں کہتے کہ عورتوں کے لئے کوئی باہر کا کام کرنا یا ملازمت کرنا نا جائز ہے مگر اس میں بھی شبہ نہیں کہ
عورتوں کے کثیر حصہ کا کام گھر میں ہی ہے۔یورپ میں جہاں اتنی آزادی اور اتنی تعلیم ہے وہاں بھی۔9 فیصدی
عورتیں گھروں میں کام کرتی ہیں کیونکہ یہ ناممکن ہے کہ عورتیں کثرت سے مردوں کی طرح کاروبار میں حصہ لے
187
سکیں جب تک یہ فیصلہ نہ ہو جائے کہ نہ ان کی شادی ہوگی اور نہ بیچے جنیں گی۔پس جب یورپ کی عورتیں انتہائی تعلیم پا کر بھی زیادہ تر گھر ہی کام کرتی ہیں تو معلوم ہو اعورتوں
کی تعلیم کا
جزو اعظم تربیت اولا د اور گھر کا کام ہی ہے۔اِس کا یہ مطلب نہیں کہ بچوں کے کپڑے سینا اور پہنانا ہی
عورتوں کا کام ہے بلکہ بچوں کو تعلیم دینا بھی ان کا فرض ہے۔اس کے علاوہ بچہ کی مذہبی تعلیم ، امور خانہ داری
کا انتظام یعنی حساب کتاب رکھنا، بصحت کا خیال رکھنا ، خوراک کے متعلق ضروری معلومات ہونا ، اوقات کی
پابندی کا خیال رکھنا ، یہ جاننا کہ سونے جاگنے، اندھیرے روشنی وغیرہ کا صحت پر کیا اثر ہوتا ہے کیونکہ عورت
نے بچہ کے متعلق ان باتوں کو اس وقت کرنا ہے جس وقت کے اثرات ساری عمر کی کوششوں سے دُور نہیں
کئے جاسکتے۔مگر ہماری عورتیں ابھی اِن باتوں کے متعلق کچھ نہیں جانتیں۔تعلیمیافتہ عورتوں کی ضروت
اس کے لئے سب سے پہلی چیز جو ضروری ہے وہ تعلیم یافتہ عورتوں کا میسر آتا ہے اور سیاسی صورت میں
ہو سکتا ہے کہ پہلے استاد عورتیں میسر آجائیں۔مردوں کے ذریعہ لڑکیوں کو ایک عرصہ تک تو تعلیم دی جاسکتی
ہے زیادہ عمر تک نہیں دی جاسکتی کیونکہ قدرتی طور پر رسم و رواج کے لحاظ سے لڑکی جب جوانی کی عمر کو پہنچتی ہے
تو اس میں ایک حد تک حیا پیدا کرنا ضروری ہوتا ہے جسے یورپ میں ضروری نہیں سمجھا جاتا لیکن ہم اسے نظر
انداز نہیں کر سکتے۔آب ادھر لڑکی میں اس کا پیدا ہونا ضروری ہوتا ہے اور ادھر مر د استادا سے پڑھانے والا ہو تو
اس کے جذبات اور احساسات دب جائیں گے کیونکہ وہ اس عمر کی امنگیں اور جذبات کا اظہار نہ کر سکے گی جو
صورت استاد ہونے پر اس کے سامنے کر سکتی تھی۔ہمیں لڑکیوں کے لئے ایسے استادوں کی ضرورت ہے جو
موقع اور محل پر سنجیدگی اور متانت سے بھی کام لیتے ہوں لیکن انہیں جنسی بھی آسکتی ہو، کھیل کود میں بھی حصہ
لے سکیں اور ان میں خوش طبیعی پیدا کر سکیں۔یہ باتیں ہم مردوں کے ذریعہ لڑکیوں میں پیدا نہیں کر سکتے کیونکہ
مردوں کے ذریعہ یا تو ان میں وہ باتیں پیدا ہو جائیں گی جنہیں ہم پیدا نہیں کرنا چاہتے اور جن کے پیدا
کرنے کی اسلام اجازت نہیں دیتا۔یا وہ مردہ ہو جائیں گی۔ان میں زندگی کی روح باقی نہ رہے گی اس لئے
ضروری ہے کہ لڑکیوں کے لئے عورتیں استاد مہیا کی جائیں۔جن عورتوں کی پڑھائی کا علیحدہ انتظام کیا گیا ہے وہ دراصل استانیاں ہیں نہ کہ طالبات۔ان میں زیادہ
188
شادی شدہ ہیں اور تھوڑی بن بیاہی ہیں۔پھر زیادہ ہیں جو پہلے ہی تعلیم یافتہ ہیں اور تھوڑی ایسی ہیں جو کم علم
رکھتی ہیں۔ان سے ہم امید رکھتے ہیں کہ جو اپنے گھروں میں رہنے والی ہوں گی وہ بھی وقت دیں گی اور سکول
میں لڑکیوں کو پڑھائیں گی تاکہ لڑکیوں میں تعلیم بڑھے۔دنیا میں یہ جیب بات ہے کہ بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ کسی چیز کا منبع وسیع ہوتا ہے مگر علم میں یہ بات ہے کہ
منبع چھوٹا ہوتا ہے اور آگے جا کر زیادہ وسعت ہو جاتی ہے۔استاد سے لڑ کا زیادہ علم رکھتا ہے جس کی وجہ یہ ہوتی
ہے کہ شاگرد کو استاد سے ورثہ میں تجربہ اور عقل بھی ملتی ہے اس لحاظ سے ہم کہہ سکتے ہیں بے شک یہ عورتیں
ایسی نہ ہوں گی جنہیں ہم مکمل استانیاں بنا سکیں مگر ان سے جو تعلیم پائیں گی وہ ان سے اعلے ہوں گی۔پھر ان
سے جو تعلیم پائیں گی وہ ان سے اعلی ہوں گی۔یہی یورپ میں ہوا اور یہی یہاں بھی ہو سکتا ہے۔ہم سکول
میں بھی مرد مدرس رکھ کر تعلیم دلا سکتے ہیں مگر اس طرح ایسی کامیابی کی امید نہیں ہو سکتی جیسی اس صورت میں
ہے کہ مردوں کے ذریعہ استانیاں تیار کی جائیں اور وہ آگے لڑکیوں کو پڑھائیں تا کہ وہ اپنی شاگردوں سے
نس کھیل بھی سکیں۔تربیت تب ہی عمدگی سے ہو سکتی ہے جبکہ استاد شاگرد آپس میں کھیل بھی سکیں۔مرد یہ نہیں
کر سکتے۔ہاں اگر یہ استانیاں کام کی ہو جائیں تو یہ لڑکیوں سے مل کر رہ سکیں گی جولڑکیوں کی استاد بھی ہوں گی
اور ہمجولی بھی۔لڑکیاں ان کے ساتھ کھل کر باتیں بھی کرسکیں گی اور ان کے رنگ میں رنگین ہو جائیں گی۔ہم امید رکھتے ہیں کہ اگر اللہ تعالے چاہے تو یہ استانیاں تیار ہو کر ہماری جماعت کی تعلیم مکمل ہو سکے
گی۔ہم پر دوسروں کی نسبت بہت زیادہ ذمہ داریاں ہیں۔دوسرے لوگ یا تو جہالت پسند کرتے ہیں کہ
عورتوں
کو تعلیم ہی نہ دلائی جائے۔یا پھر یورپ کی نقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ہم جہالت کو پسند نہیں
کرتے کیونکہ رسول
کریم ﷺ فرماتے ہیں ہر حکمت کی بات مومن کی گمشدہ چیز ہے جہاں پائے۔لے
لے۔مگر دوسری طرف ہم یورپ
کی نقل بھی نہیں کر سکتے اس وجہ سے ہمیں نیا طریق اختیار کرنا ہے۔نیا اس
لئے کہ اب تک جاری نہیں ورنہ اسلام میں تو موجود ہے۔اب ہم نے جو کوشش شروع کی ہے وہ اگر چہ
بہت چھوٹے پیمانہ پر ہے لیکن ہر بات جو ابتداء میں چھوٹی معلوم ہوتی ہے اور اپنے وقت پر اس کا نتیجہ
نکلتا ہے۔یہی مدرسہ احمد یہ جو اس حد تک ترقی کر گیا ہے اس کے متعلق کئی دفعہ بعض لوگوں نے چاہا کہ اسے
توڑ دیا جائے مگر جو توڑنے والے تھے وہ خود آج زبان حال سے کہہ رہے ہیں رُبَّمَا يَوَد الَّذِينَ
الله
189
كَفَرُوْالَوْ كَانُوا مُسْلِمِینَ۔کاش! ہم ایسا ہی کرتے۔غیر مبائعین کی طرف سے آواز آ رہی ہے کہ
مولوی نہیں ہیں اس کے لئے انتظام ہونا چاہیئے۔تو خواتین کی تعلیم سے متعلق جو کوشش کی گئی ہے وہ ابتدائی
حالت میں ہے اور ہم اس کو کافی نہیں سمجھتے۔لیکن ابتدائی کام اس طرح شروع نہ کریں تو نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ
بالکل رہ جاتا ہے۔اگر تعلیم کا کام اسی طرح جاری رہا تو انشاء اللہ ۲-۳ سال میں ایسی استانیاں تیار
ہو جائیں گی کہ ہم مڈل تک لڑکیوں کا سکول جاری کر سکیں گے پھر مڈل تک تعلیم یافتہ لڑکیوں کو پڑھا کر
انٹرنس تک کے لئے استانیاں تیار کر سکیں گے۔پھر ان سے لے کر اور اعلیٰ تعلیم دلا سکیں گے۔ابھی ہمیں
ایسی استانیوں کی بھی ضرورت ہے جو لڑکیوں کو نرسنگ اور ڈاکٹری کی تعلیم دے سکیں۔اس کے لئے چوہدری
غلام محمد صاحب نے اپنی لڑکی کو ڈاکٹری سکول میں داخل کر کے اچھی بنیاد رکھ دی ہے۔آگے لڑکی کو بھی اس
کام کو پورا کرنے کی اللہ تعالے توفیق دے تو ہمیں بنی بنائی لیڈی ڈاکٹر مل جائے گی۔یہ ابتداء ہے اگر یہ کام جاری رہا اور اگر عورتوں نے ہمت کی تو بہت کچھ کا میابی ہو سکتی ہے اور خدا تعالے
بھی ان کی مدد کرے گا۔عورتیں حجرات سے کام لیں
یہی ایڈریس جو اس وقت پیش کیا گیا ہے لجنہ کی سیکرٹری نے جو میری بیوی ہیں بہت کوشش کی کہ میں اس
کو دیکھ کر اصلاح کردوں لیکن میں نے کہا میں ایک لفظ کی بھی اس میں کمی بیشی نہ کروں گا۔میں نے کہا تم
سمجھتی ہو اگر تمہارے لکھے ہوئے ایڈریس میں کوئی غلطی ہوئی تو لوگ تمھیں جاہل کہیں گے مگر مرد بھی غلطیاں
کر سکتے ہیں اور کرتے ہیں پھر تمھیں کیا خوف ہے۔وہ ناراض بھی ہوئیں مگر میں نے ان کے مضمون میں دخل
نہ دیا۔میرا طلب یہ تھا کہ اس طرح امداد دینا اوروں میں بولی پیدا کرتاہے عورتیں بھی کام کرسکتے یں
جب وہ جرأت اور دلیری سے کام لیں۔مجھے سب سے بڑی تعلیم جو حضرت خلیفتہ امبیع الاول نے دی وہ یہی
تھی کہ جب میں پڑھتے ہوئے کوئی سوال کرتا تو آپ فرماتے میاں آگے چلو اس سوال کے متعلق گھر جا کر
خود سوچنا۔گویا آپ مجھے کوئی سوال نہیں کرنے دیتے تھے۔حافظ روشن علی صاحب کی عادت تھی کہ سوال کیا
کرتے تھے اور انہیں جواب بھی دیتے تھے مگر مجھے جواب نہ دیتے اور بعض اوقات تو میرے سوال کرنے پر
حافظ صاحب پر ناراض بھی ہوتے کہ تم نے اسے بھی سوال کرنے کی عادت ڈال دی ہے۔عورتیں
کہتی ہیں تم