طالبات مدرسہ خواتین سے خطاب
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول
190
ہمیں تعلیم نہیں دیتے اس لئے ہم علم میں پیچھے ہیں۔میں پوچھتا ہوں ہمیں کس نے تعلیم دی خدا تعالے نے علم
اکٹھا کر کے مردوں کے پاس نہیں بھیج دیا تھا کہ مردوں نے سارے کا سارا خود لے لیا اور عورتوں کو اس میں
سے حصہ نہ دیا۔مردوں نے خود کوشش کر کے سیکھا انہیں آ گیا تم بھی کوشش کرو اور سیکھو۔در اصل بات تو یہ ہے
کہ جس قدر مردوں
کو علم سیکھنے میں بیرونی مددمل سکتی تھی اس سے زیادہ عورتوں کو مل سکتی ہے کیونکہ مرد انہیں
سکھانے کے لئے تیار ہیں مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ عورتیں جرات سے کام لیں۔مضمون لکھنے اور تقریر
کرنے کی کوشش کریں۔زیادہ سے زیادہ یہی ہوگا کہ لوگ ان کے مضمون پڑھ کر یا تقریریں سن کر اُن کی
غلطیوں پر ہنسیں گے مگر ایسے چند ہی لوگ ہوں گے زیادہ تر وہی ہوں گے جو ان کی جد و جہد کو دیکھ کر محسوس
کریں گے کہ وہ قابل عزت ہیں۔یہ بہترین نصیحت ہے جو میں ممبرات لجنہ کو کر سکتا ہوں۔اس کے علاوہ یہ بھی
کہتا ہوں کہ وہ ممبر بڑھانے کی کوشش کریں۔لجنہ نے ابھی تک اس کے متعلق کچھ نہیں کیا۔یہی ضروری نہیں
کہ جو پڑھی لکھی عورتیں ہوں اُن
کو مبر بنایا جائے بلکہ جو سنجیدگی سے بات کر سکتی ہیں اور سُن سکتی ہیں خواہ وہ
ایک لفظ بھی نہ جانتی ہوں ان کو بھی ممبر بنایا جائے۔اعلے کام ہمیشہ تعاون سے ہوتے ہیں۔پس دوسری
عورتوں کو بھی لجنہ میں شامل کرنا چاہیئے۔آج اگر لجنہ کی مبرات پچاس ساٹھ عورتیں ہوتیں تو اُن پر بھی کئی قسم
کے نیک اثرات ہوتے۔آب چونکہ مغرب کی اذان ہوگئی ہے اور میرا گلا بیٹھا ہوا ہے اس لئے میں اس دعا پر تقریر ختم
کرتا ہوں کہ خدا تعالے ہماری جماعت کے اس حصہ کو بھی ترقی کی توفیق عطا فرمائے اور اس پر اپنا فضل
نازل کرے۔الفضل ۱۵ مئی ۱۹۲۶)
طالبات مدرسہ خواتین سے خطاب
حضور نے یہ تقریر اس دعوت میں فرمائی جو طالبات مدرسہ خواتین نے محترم سید زین العابدین ولی
اللہ شاہ صاحب اور اُن کی اہلیہ صاحبہ کے اعزاز میں دی تھی:۔یہ مدرسہ میرا ایک علمی درخت ہے
ہر ایک شخص جو اپنے ہاتھ سے کوئی پودا لگا تا ہے اُسے اُس پودے سے قدرتی طور پر انس اور محبت
191
ہوتی ہے۔خصوصاً اُن پودوں سے جن کے متعلق اُسے خیال ہوتا ہے کہ ہمیشہ اس کے ذکر خیر کو جاری رکھ سکیں
گے۔جولوگ درخت بھی اپنے ہاتھ سے لگاتے ہیں وہ انہیں پیارے ہوتے ہیں حتی کہ جب اُن کے درخت
بعض حادثات یا دشمنوں کے ذریعہ کائے جاتے ہیں تو وہ روتے ہیں حالانکہ درخت بول نہیں سکتا اور ذکر خیر کو
زبان کے ذریعہ جاری نہیں رکھ سکتا۔گو درخت سے فائدہ اُٹھانیوالے کہہ دیا کرتے ہیں کہ جس نے لگایا خدا
اس کا بھلا کرے لیکن ایسے درخت جو علمی درخت ہوتے ہیں جو زبان رکھتے ہیں اور جن سے ذکر خیر قائم
رہتا ہے ان سے دوسرے درختوں کی نسبت بدرجہا زیادہ تعلق ہوتا ہے اس وجہ سے مجھے مدرسہ خواتین سے
خاص طور پر محبت ہے اور میں اس مدرسہ کے لئے تڑپ رکھتا ہوں کہ جس غرض کے لئے جاری کیا گیا ہے وہ
پوری ہو۔یعنی ایسی استانیاں تیار ہوں جو اعلے نسلوں کی تربیت کا اعلے نمونہ پیش کر سکیں اور ہمارے مدرسہ کی
نکلی ہوئی طالبات باقی تمام طالبات کو مات کر دیں۔اسی محبت اور تعلق کی وجہ سے میں سمجھتا ہوں مجھے حق ہے
کہ مدرسہ کے متعلق ایسی ہدایات یا نصائح جو مفید ہو سکتی ہوں دوں۔مجھے اس بات پر نہایت خوشی ہے کہ
طالبات اپنے فرائض کے ساتھ انس اور محبت رکھتی ہیں اور اس بات
کو بجھتی ہیں کہ تعلیم کے ذریعہ ان کی علمی اور
روحانی ترقی ہوگی اور وہ جماعت کے لئے مفید بن سکیں گی۔لیکن خالی احساس کام ہو جانے کے مساوی نہیں
ہو جایا کرتا۔کیسی ہی تڑپ ہو کتنی ہی خواہش ہو جب تک صحیح ذرائع حاصل نہ ہوں اور اُن پر عمل نہ کیا جاسکے
اُس وقت تک کوئی شخص کامیاب نہیں ہو سکتا۔دیکھو اگر کوئی سردی کے موسم میں ساری رات کنویں سے پانی
نکالنے کی مشقت برداشت کرے تو اس طرح روٹی نہ پک جائے گی۔کیوں ؟ اس لئے کہ خدا تعالے نے
روٹی پکنے کے لئے جو قانون مقرر کیا ہے اس کی اتباع نہیں کی گئی۔میرے نزدیک ہماری غرض تبھی پوری ہو سکتی ہے جب ان اصولوں کے ماتحت عمل کیا جائے جو اس
کام کے مفاد کے ساتھ وابستہ کئے گئے ہیں۔آواز میں قوت اور شوکت ہونی چاہیئے
میں سمجھتا ہوں سب سے اہم بات جس کی ان لڑکیوں
کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے ضرورت ہے وہ یہ ہے
کہ لڑکیوں اور خواتین کی آواز بلند ہو۔اس میں نرمی اور ہچکچاہٹ نہ ہو دلیری، ارادہ اور قوت پائی
جائے۔میرے نزدیک ہماری عورتیں کوئی کام کرنے میں اُس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتیں جب تک اُن کی
192
آواز میں قوت اور شوکت ایسی نہ ہو جو پختہ ارادہ رکھنے والے اور کام کرنے والے لوگوں کی آواز میں ہوتی ہے
تقریر کی نصف سے زیادہ طاقت آواز میں ہوتی ہے۔اگر آواز اس طرز پر نکلے کہ اس میں شبہ اور تر زرد پایا
جائے اور یہ خیال ہو کہ نہ معلوم سننے والے میری بات قبول کریں گے یا نہ کریں گے تو اس کا کچھ اثر نہ
ہوگا۔ہماری جماعت میں ایک مولوی صاحب ہوتے تھے جو بڑے عالم تھے مگر اس طریق سے گفتگو کرتے
تھے کہ گویا انہیں اپنی بات پر آپ شبہ ہے۔جب وہ کسی کے سامنے کوئی دلیل پیش کرتے اور وہ اس پر اعتراض
کرتا تو ڈر جاتے ایک دفعہ یہ واقعہ ہوا کہ انہوں نے ایک شخص سے کہا حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات تمہیں
آیات سے ثابت ہوتی ہے اُس نے کہا آپ کوئی آیت پیش کریں۔اس پر انہوں نے ایک آیت پڑھی۔اُس
شخص نے کہا اس پر تو یہ اعتراض پڑتا ہے کہنے لگے اچھا اسے جانے دو اور سنو۔پھر دوسری آیت سنائی۔اس پر
بھی جب اُس نے اعتراض کیا تو تیسری سنادی حتی کہ ساری آیتیں سنا کرختم کر دیں۔آواز میں رُعب ہو تو
اس کا خاص اثر ہوتا ہے۔پس ضروری ہے کہ خواتین کو اس طرح بولنے کی عادت ہو کہ اُن کی آواز میں شوکت
اور رعب پایا جائے۔لیکن باوجود اس کے کہ میری یہ خواہش رہی ہے اور باوجود اس کے کہ میں نے اس کے
لئے کوشش بھی کی ہے میں اس میں کامیاب نہ ہو سکا۔اب میں یہ کام شاہ صاحب کے سپر دکرتا ہوں اور اُمید
رکھتا ہوں کہ وہ اس بارے میں خیال رکھیں گے اگر چہ وہ پہلے خیال نہیں رکھتے تھے۔مجھے معلوم ہوا ہے کہ بعض
طالبات ایسی بھی ہیں جنہوں نے کبھی مدرس کے سوال کا جواب بھی نہیں دیا اور مدرس نے بھی مجبور کر کے اُن
سے جواب نہیں لیا۔خالی تعلیم کوئی چیز نہیں۔قرآن کریم نے اس کی مثال گدھے سے دی ہے۔جب تک
وثوق ، اُمنگ اور عزم نہیں تعلیم کا کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا اور اس کے لئے بلند ، پرشوکت، دلیری اور رُعب والی
آواز ہونی چاہیئے۔میں امید کرتا ہوں کہ مدرسہ خواتین کے مدرس اس امر کا خیال رکھیں گے اور جرات سے
بولنے، فوراً بولنے اور صحیح جواب دینے کی عادت ڈالیں گے۔چونکہ میں نقائص کے دُور کرنے پر بہت زور دیا کرتا ہوں جسے تختی سمجھا جاتا ہے اس لئے خواتین شاہ
صاحب کے آنے پر خوش ہونگی کہ اب میری مفتی جاتی رہے گی۔مگر جسے انہوں نے سختی محسوس کیا وہی دراصل
اُن کے لئے بہترین چیز تھی۔بچپن میں ہم نے ایک کہانی پڑھی تھی کہ ایک ہنری با دشاہ ہوا ہے۔لڑکپن میں وو
بہت شوخ تھا۔ایک گاؤں میں اُسے پرورش کے لئے بھیجدیا گیا۔وہاں کسی معاملے میں مجسٹریٹ کے سامنے
193
پیش ہوا اُس نے اپنے آپ کو ولی عہد سمجھ کر مجسٹریٹ سے گستاخی کی۔اس پر مجسٹریٹ نے سزا دے دی۔آخر
جب بادشاہ مرا اور ہنری خود بادشاہ ہوا تو اُسنے مجسٹریٹ کو بلایا مجسٹریٹ ڈرا کہ نہ معلوم مجھ سے کیا سلوک
کرے گا مگر اُس نے بلا کر کہا اس واقعہ کا مجھ پر ایسا اثر ہے کہ میں آپ کو اپنی حکومت میں سب سے بڑا حج بناتا
ہوں۔اُس وقت میں اگر قانون کی پابندی نہ کرنا سیکھتا تو آج بادشاہ نہ بن سکتا۔تو بعض باتیں تکلیف دہ ہوتی ہیں مگر اُن کے نتائج اچھے نکلتے ہیں۔خواتین کو اس قسم کی باتوں سے ہمت
نہیں ہارنا چاہیئے اور تکلیف برداشت کرتے ہوئے علمی ترقی کرنی چاہیئے۔اُستادوں کو نصیحت
اُستادوں کو یہ بات مد نظر رکھنی چاہیئے کہ تمام طالبات میں ایک قسم کی ہم آہنگی ہو میں امید کرتا ہوں شاہ
صاحب اس بات کو مد نظر رکھیں گے۔بعض لڑکیاں جو ہوشیار اور ذہین ہوں وہ جلدی ترقی کر جاتی ہیں۔مگر
جب جماعت بنائی جائے تو ضروری ہے کہ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ جو کمزور ہوں ان کو بھی ترقی حاصل
ہو۔اور اس کا طریق یہی ہے کہ اُن سے زیادہ سوال پوچھے جائیں اور ان کا زیادہ خیال رکھا جائے۔میرے
نزدیک اس بات کی ضرورت ہے کہ ہر ایک سے سوال کئے جائیں اور ہر ایک کو مجبور کیا جائے کہ جواب
دے۔مجھے یہ معلوم کر کے حیرت ہوئی کہ میری لڑکی نے کبھی سوال کا جواب نہ دیا تھا۔جب مجھے معلوم ہوا
تو میں نے اُسے بلا کر سختی سے کہا کہ ضرور جواب دینا چاہیئے۔شاہ صاحب کو میں نصیحت کرتا ہوں کہ جو
خواتین نہ بولتی ہوں انہیں بلوا ئیں اور جو پڑھائی میں کمزور ہیں ان کی طرف زیادہ توجہ کریں۔میں نے
صورتوں میں یہ خوبی دیکھی ہے کہ وہ کمی کو بہت جلد پورا کر لیتی ہیں اگر ان کی طرف خیال رکھا جائے۔پھر
ایک اور بات جس کا خیال رکھنا چاہیئے یہ ہے کہ خواتین کو علم کے استعمال کی ضرورت پڑے۔ہمارے لئے
صرف نحو ایک ایسا حصہ ہے کہ جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور اب کے کورس میں رکھ دیا ہے۔طالبات عموماً
کوشش کرتی ہیں کہ غیر زبان بولنے سے پیچھے ہیں لیکن اگر شاہ صاحب عربی پڑھاتے ہوئے مجبور کریں گے
کہ عربی میں جواب دیں تو امید ہے عربی میں جواب دینے لگ جائیں گی۔اب ان
کی تعلیم اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ ان سے باتیں کرائی جائیں۔میں اس سال خواتین کی پڑھائی
کے لئے زیادہ وقت نہیں دے سکا امید ہے کہ شاہ صاحب اس کمی کو پورا کریں گے اور طالبات سے بھی امید
194
کرتا ہوں کہ وہ کوشش کریں گی۔مجھے افسوس کے ساتھ معلوم ہوا ہے کہ طالبات کی انگریزی کی طرف زیادہ
توجہ ہے۔گو انگریزی کے ماسٹر (حضرت مولوی شیر علی صاحب) کہتے رہتے ہیں کہ عربی کی طرف زیادہ توجہ
ہے مگر میں دیکھتا ہوں کہ انگریزی کی طرف زیادہ ہے شاہ صاحب کو اس کا بھی خیال رکھنا ہوگا تا کہ دوسرا فریق
زیادہ توجہ نہ لے جائے۔میر انشاء ہے کہ اب سکول ٹائم زیادہ کر دیا جائے اور 1/4-1 گھنٹہ یا 1/2-1 گھنٹہ
ہر استاد پڑھایا کرے۔اور گفتگو کرنے کی طرف توجہ دی جائے اگر موٹے موٹے فقرے بولنے لگیں تو ان کی
توجہ خود بخود بڑھ جائے گی۔عربی یا تو قواعد کے ذریعہ آتی ہے یا پھر بولنے سے قواعد چونکہ مشکل ہیں اس لئے
انہیں یاد کرتے ہوئے عام طور پر ہمت ٹوٹ جاتی ہے، اور انگریزی آسانی سے آسکتی ہے اس لئے اُدھر زیادہ
توجہ دی جاتی ہے۔عربی مدرس کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیئے کہ طالبات کی ہمت نہ ٹوٹے۔میں نے خواتین
سے عربی کے چھوٹے چھوٹے فقرے بنوائے مثلاً یہ کہ کاپی کہاں ہے، کتاب کہاں ہے، کتاب کس نے اٹھائی
کی عربی بناؤ۔آئندہ گھر کی بول چال کھانے پینے کے متعلق فقرے اگر استعمال کرائے جائیں تو ان کے
حوصلے بڑھ جائیں گے یا اور کئی طریق زبان سکھانے کے ہوشیار استاد نکال سکتا ہے۔سب سے ضروری بات
یہی ہے کہ عربی کی طرف خاص توجہ ہو۔یوں تو سارے علوم ہی ضروری ہیں لیکن عربی کے ساتھ ہمارے مذہبی
امور وابستہ ہیں اس لئے یہ سب سے ضروری ہے مگر عربی میں طالب علم جلدی ہمت ہار دیتے ہیں اور ابتدائی
مشکلات کی وجہ سے سمجھتے ہیں کہ ہم اسے حاصل نہیں کر سکیں گے۔حالانکہ یہ بہت تھوڑ اسا رستہ ہوتا ہے اسے
اگر طے کر لیں تو پھر آسانی ہو جاتی ہے بشرطیکہ ارد گرد عربی بولنے والے ہوں۔اور اگر یہ نہ ہوں تو عالم بھی
عربی بولنا جانتے ہیں۔طالبات کو ابتدائی مشکلات سے گھبرانا نہیں چاہئے بلکہ کوشش کرنی چاہیئے کہ اس مقام
پر پہنچ سکیں کہ زبان دان کہلا سکیں۔اور آسانی سے علمی کتابیں پڑھ سکیں۔میں اس نصیحت کے ساتھ اس تقریر کوختم کرتا ہوں۔امید ہے شاہ صاحب بھی اس بات کی کوشش کریں
گے کہ جو خواتین تعلیم میں کمزور ہیں وہ دیکھے نہ ر ہیں۔اور خواتین بھی اس وجہ سے کہ کوئی استاد توجہ نہیں کرتا اس
کے مضمون میں سستی نہ کریں گی۔شرافت سے ناجائز فائدہ نہیں اٹھانا چاہیئے یا درکھو ہمارے سامنے اتنا عظیم
الشان مقصد ہے کہ جس کے پورا کرنے کے لئے مردوں اور عورتوں سب کو مل کر کام کرنا چاہیئے۔عورتوں میں
کام کرنے کا کچا جذ بہ ہوتا ہے مگر وہ ہمت جلدی ہار دیتی ہیں اس لئے میں نصیحت کرتا ہوں کہ استقلال کے