تقریر جلسہ سالانہ ۲۷؍دسمبر ۱۹۲۶ء
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول
195
ساتھ اپنی کوشش جاری رکھیں۔چونکہ اذان (مغرب کی ) ہو چکی ہے اس لئے میں تقریر ختم کرتا ہوں اور دُعا کرتا ہوں۔کیونکہ سنت ہے
کہ جو دعوت کرے اُس کے لئے دعا کی جائے۔اور چونکہ یہ دعوت خواتین کے مدرسہ کی طرف سے دی گئی
ہے اس لئے یہ دُعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ دعوت دینے والی خواتین کو علم حاصل کرنے کی توفیق دے اور اس
(1
سے اپنے دین کی خدمت کرنے کا موقع بخش (الفضل وہ جولائی 1- صفر )
لمصل
تقریر حضرت اصلح الموعود رضی اللہ عنہ
بر موقع جلسہ سالانہ ۲۷۔دسمبر ۱۹۲۶۔۳ بجے سہ پہر )
سورۃ یونس رکوع ۶ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔۔۔۔۔مسجد لنڈن کے متعلق پانچ سال ہوئے میں نے تحریک کی تھی۔مسجد برلن کا چندہ بھی اس میں شامل
کیا گیا۔اب میں عورتوں میں تحریک کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں کہ یا تو مسجد لنڈن اپنے اس روپیہ کے معاوضہ
میں لے لیں اور یا اپنا روپیہ بطور قرضہ ہمارے پاس رہنے دیں تا ہم اسے سلسلہ کی اور ضروریات کے لئے کام
میں لے آئیں ان دو باتوں میں سے جو بات وہ پسند کریں اس کے لئے ہم تیار ہیں۔افتتاح مسجد کی اہمیت
افتتاح مسجد کا واقعہ اپنے اندر اس قدر اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ اب دنیا کی کوئی تاریخ اس
کو نہیں منا سکتی
اور معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالی کے ہاں یہ مقدر ہو چکا ہے کہ یہ مسجد ہمیشہ قائم رہے اور اللہ تعالی نے اسکی تعمیر
کے لئے اور اس کی اس شہرت کے لئے ایسے سامان کر دیئے کہ جن سے اس کی اہمیت اس قدر بڑھ رہی ہے
کہ حیرانی ہی ہوتی ہے پہلے اللہ تعالی نے اسے میرے ولایت جانے تک روکے رکھا۔میرے وہاں جانے
سے سلسلہ کی یکدم حیرت
انگیز شہرت ہوگئی۔کیونکہ ولایت کے لئے یہ عجیب بات تھی کہ ایک نبی کا خلیفہ وہاں
پہنچتا ہے۔اس لئے ہر اخبار میں ہمارا ذکر متواتر ہوتا رہا اور کثرت کے ساتھ فوٹو چھپتے رہے۔چونکہ میرے
وہاں جانے پر میرے ہاتھ سے مسجد کی بنیاد رکھی گئی تھی اس لئے پہلے بنیاد کے موقع پر ہی بڑے بڑے وزیر
ولارڈ آئے۔ان وجوہات کے باعث اب لوگوں کو یہ انتظار گھی ہوئی تھی کہ کب یہ مسجد مکمل ہو تو ہم دیکھیں۔
196
اور جب پی مکمل ہونے لگی تو شہرت کے اور کئی ایک سامان پیدا ہونے شروع ہو گئے۔مثلاً ایک یہ بات شہرت کا
باعث بن گئی کہ ابن سعود کے لڑکے کو بلایا جائے۔چنانچہ ابن سعود نے بھی اس تحریک کو پسند کیا اور اپنے لڑ کے
امیر فیصل کو جو مکہ کا گورنر ہے۔بھیجنے کا وعدہ کیا۔اب امیر فیصل کے خاص افتتاح مسجد کے لئے آنے کی خبر سے
اور بھی شہرت ہونے لگی۔جب امیر فیصل ولایت پہنچا تو بیان کیا جاتا ہے کہ ہندوستان سے مولویوں نے تاریں
دیں۔۔۔۔اسی طرح مصر سے بھی ہمارے خلاف آوازیں اُٹھیں۔یہ تاریں گئیں اور اُسے روک دیا گیا۔اب
اس کے روکنے پر سارے برطانیہ میں اور بھی شور پڑ گیا کہ روکنے کی کیا وجہ ہوئی۔یہ کیا بات ہے کہ امیر فیصل
مکہ سے چل کر جس کام کے لئے دلایت پہنچتا ہے اُس کام سے اُسے روکا جاتا ہے۔کوئی خاص راز ہوگا۔ولایت کے لوگ راز کے پیچھے بہت پڑ جاتے ہیں۔راز کو معلوم کرنا چاہتے ہیں۔۔۔۔وہاں لوگوں میں اور بھی
زیادہ ہیجان پیدا ہوا کہ چلو اس مسجد کو چل کر دیکھیں کہ جس کے افتتاح کے لئے امیر فیصل مکہ سے یہاں پہنچا
اور یہاں آکر اس کے افتتاح سے رُک گیا دراصل یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے اس منشاء کے ماتحت ہو کہ ہمارے
سلسلہ کی شہرت بھی ہو جائے اور پھر احسان بھی کسی کا نہ ہو پھر وہ مسجد اتنی بابرکت ہے کہ اس کے افتتاح کے
ساتھ ہی اس کی برکات ظاہر ہونی شروع ہو گئیں۔افتتاح ہی کے موقع پر چار انگریز مسلمان ہو گئے۔پھر
افتتاح پر ابھی دو ہفتے ہی گزرے کہ ایک اعلئے درجہ کا تعلیم یافتہ نوجوان انگریز مسلمان ہو گیا جس نے اسلام کی
تائید میں ایک نہایت ہی لطیف مضمون شائع کیا ہے۔اسی وجہ سے اُس کے باپ نے اس پر تشد د شروع کر دیا
ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ اب وہ محسوس کرنے لگے ہیں کہ اسلام تو واقعہ میں پھیلنے لگا ہے۔پہلے
ہمارے کام کو ایک کھیل سمجھتے تھے لیکن اب محسوس کرنے لگے ہیں کہ اسلام پھیل رہا ہے۔وہاں کا ایک اخبار لکھتا
ہے کہ ہزاروں
تعلیم یافتہ لوگوں کے دلوں میں محسوس ہورہا ہے کہ اب ہمیں عیسائیت کو چھوڑنا ہوگا۔اور یادر ہوں
نے بھی ہمارے خلاف شور مچانا شروع کیا ہے۔۔۔۔آج ہی تار آیا ہے کہ آسٹرین حکومت کا وزیر احمدی ہو
گیا ہے۔اُس نے احمدیت کا اعلان کر دیا ہے۔اور چھ اور انگریزوں نے اس ہفتہ میں احمدیت کا اعلان کیا ہے۔غرض اس افتتاح کے بعد ۱۳ بڑے بڑے آدمی سلسلہ میں داخل ہوئے ہیں۔یہ گویا تیرہ حواری ملے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ پہلے مسیح کے ساتھ جو کچھ ہوا یہاں اسکے الٹ ہو گا۔اس لئے میں کہہ
سکتا ہوں کہ ان تیرہ حواریوں میں یہودا اسکر یولی انشاء اللہ کوئی نہیں ہوگا۔( الفضل ۱۴ جنوری ۱۹۴۷ صفر ۳ ۴۰)