خواتین کے پردے کے متعلق
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول
199
ہماری جماعت میں ایسے سامان ہیں کہ عورتیں ترقی کی طرف مائل ہورہی ہیں اور یہ اسی ترقی کا نتیجہ ہے کہ
اپنے آپ کو مذہب کا محمود مجھنے لگ گئی ہیں۔اگر یہ رو جاری رہی تو ہماری جماعت کی عورتیں بہت جلد ترقی
کرلیں گی مگر ضرورت یہ ہے کہ مرد ان کی مدد کریں۔ہر باپ کا فرض ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو ترقی کرنے میں مدد
دے۔ہر خاوند کا فرض ہے کہ اپنی بیوی کی ترقی کا انتظام کرے۔ہر بھائی کا فرض ہے کہ اپنی بہن کو امداد دے
حتی کہ ہر بیٹے کا فرض ہے کہ اپنی ماں کو اوپر اٹھائے۔اگر اس طرز پر ساری جماعت کے لوگ عورتوں کو امداد
دینے لگ جائیں تو بہت جلد ترقی ہوسکتی ہے۔(اخبار مصباح قادیان مئورخہ یکم فروری ۱۹۳۸
حضرت خلیفہ اسیح الثانی کا مکتوب خواتین کے پردے کے متعلق
مکرمی ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتی
آپ کے خط مورخہ ۲۸-۱-۲۳ کے جواب میں تحریر ہے کہ رائج الوقت پردہ مسلمانوں میں کئی طرح کا
ہے۔بعض قوموں اور بعض علاقوں میں ایسا پردہ ہے کہ ڈولیوں کو بھی پردوں میں سے گزارتے ہیں۔اور بعض
قوموں اور بعض علاقوں میں اس سے بھی بڑھ کر پردہ یہ ہے کہ کہتے ہیں کہ عورت ڈولی میں آئے اور پھر اس کا
جنازہ ہی نکلے۔یہ پردے صریح ظلم ہیں اور ان کا اثر عورتوں کی صحت ، اخلاق علم اور دین پر بہت ہی گندہ
پڑا ہے۔قرآن کریم اور حدیث سے اس قسم کے کسی پردے کا پتہ نہیں چلتا۔قرآن کریم سے صریح طور پر معلوم
ہوتا ہے کہ عورتوں کو باہر نکلنے کی اجازت ہے۔اگر انہیں باہر نکلنے کی اجازت نہ ہوتی تو غض بصر کے حکم کی
بھی ضرورت نہ ہوتی۔تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں خود آپ کی بیویاں۔آپ
کی بیٹیاں باہر گلتی تھیں۔جنگوں پر جانا۔کھیتوں وغیرہ پر کام کرنے کے لئے جانا حاجات بشر یہ پورا کرنے
کے لئے جانا۔علم سیکھنے۔علم سکھانے کیلئے جانا یہ نہایت ہی کثرت کے ساتھ ثابت ہے اور چھوٹی سے چھوٹی
تاریخوں سے بھی اس کے لئے ثبوت مل سکتے ہیں۔ہزاروں واقعات اس قسم کے پائے جاتے ہیں جن میں
200
عورتوں کا گھروں سے نکلنا ثابت ہوتا ہے۔فطرت انسانی بھی اس بات
کو تسلیم نہیں کر سکتی کہ مرد جو مضبوط
ہے اُسے صحت کے درست رکھنے کے لئے باہر کی آب و ہوا کی ضرورت ہو لیکن عورت جو فطر تا کمزور صحت لیکر
آئی ہے اُسے کھلی ہوا سے محروم کر دیا جائے۔حدیثوں سے تو یہاں تک ثابت ہے کہ رسول کریم ﷺ اپنی
بیوی حضرت عائشہ ام المومنین کے ساتھ لوگوں کے سامنے مقابلہ دوڑے اور ایک دفعہ حضرت عائشہ بڑھ
گئیں اور ایک دفعہ حضرت نبی کریم سے آگے نکل گئے۔پس اگر مروجہ پردے سے مراد آپ کی مذکورہ بالا
پردہ ہے تو یہ پردہ نہایت ہی ظالمانہ پردہ ہے اور اسلام اور مسلمانوں پر ایک داغ ہے جسے جس قدر جلد دُور کیا
جائے اتنا ہی اسلام کے لئے بہتر اور مسلمانوں کے لئے بہتر ہے۔ہماری نسلیں اس پردے سے کمزور ہوگئی
ہے، ہماری عورتیں دین و دنیا سے جاتی رہی ہیں، ہم غیر قوموں کا نشانہ طعن بن رہے ہیں اور دین کو لوگوں
کی نظروں میں ایک قابل ہنسی چیز بنارہے ہیں۔ایک پردہ ہمارے ملک میں یہ ہے کہ عورتیں برقعہ پہن کے
باہر نکلتی ہیں ، ایک گھر سے دوسرے گھر تک چلی جاتی ہیں اور اس سے زیادہ باہر نکلنے کی اُن کو اجازت نہیں
ہوتی۔یہ پردہ کو اوپر کے پردوں کے برابر قابل اعتراض نہیں لیکن اس سے بھی عورتوں کے دینی ارتقاء اور
ان کی صحت کی ترقی میں ایسی مدد نہیں ملتی کہ اُسے قومی ترقی کے لئے کافی سمجھا جائے۔دوسرا ہمارا پرانا برقعہ یا
تو عورت کی صحت کو بر با ذ کرنے والا ہے یا پردے کے نام سے بے پردگی کا موجب ہوتا ہے۔اس برقعے
میں اوپر سے لے کر نیچے تک ایک گنبد بنا ہوا چلا جاتا ہے، عورت کے ہاتھ بھی اندر بند ہوتے ہیں ، اگر وہ بچے
کو اٹھائے تو سر سے پاؤں تک اس کا اگلا حصہ سارے کا سارانگا ہو جاتا ہے اور ایک ایسا حقارت پیدا کرنے
والا نظارہ ہوتا ہے کہ ایسے پردے سے طبیعت خود بخود نفرت کرتی ہے۔اس سے بہتر اور بہت بہتر وہ چادر
کا طریق تھا جو بُرقعے کی ایجاد سے پہلے تھا۔عورت اپنے کام بھی کر سکتی تھی اور اپنے آپ کو لپیٹ بھی سکتی تھی۔پیکر قعہ جیسا کہ میں اوپر بیان کر آیا ہوں صحت کے لئے مضر ہے اور پردے کے کام کا نہیں۔میرے نزدیک نیا بُرقعہ جسے لڑکی بُرقعہ کہتے ہیں پردے کے لحاظ سے تمام برقعوں سے بہتر ہے بشرطیکہ
اس میں اتنی اصلاح کرلی جائے کہ وہ جسم کے اوپر لپیٹا ہوا نہ ہو، سیدھا کوٹ ہو جو کندھوں سے پاؤں تک آ تا
ہوا ایسا کوٹ نہ ہو جو جسم کے اعضاء کو الگ الگ کر کے دکھاتا ہو، اگر اس قسم کا کپڑا جائز ہوتا تو پھر جسم کے
کپڑے کافی تھے اُٹھے او پر کسی اور کھلے کپڑے کے لینے کا قرآن مجید حکم نہ دیتا۔اس برقعے میں یہ بھی فائدہ
201
ہے کہ چونکہ ہاتھ کھلے ہوتے ہیں عورت سب قسم کے کام اس برقعے میں کر سکتی ہے۔اسکی مثال ایسی ہی ہوگی
جیسے ڈاکٹر اپریشن کے وقت ایک کھلا کوٹ پہن لیتا ہے۔پردے کا قرآن کریم نے ایک اصل بتایا ہے اور وہ یہ ہے کہ عورت کے لئے پردہ ضروری ہے إِلَّا مَا
ظَهَرَ مِنْهَا ( یعنی سوائے اس کے جو آپ ہی آپ ظاہر ہو ) آپ ہی آپ ظاہر ہونے والی موٹی چیزیں تو دو
ہیں یعنی قد اور جسم لیکن عقلاً یہ بات ظاہر ہے کہ عورت کے کام کے لحاظ سے یا وقت کے لحاظ سے جو چیز آپ
ہی آپ ظاہر ہو وہ پر دے میں داخل نہیں۔چنانچہ اس حکم کے ماتحت طبیب عورتوں کی نبض دیکھتا ہے۔بیماری
مجبور کرتی ہے، کہ اس چیز کو ظاہر کر دیا جائے۔اگر مُنہ پر کوئی جلدی بیماری ہے تو طبیب منہ بھی دیکھے گا ، اگر
اندرونی بیماری ہے تو زبان دیکھے گا، حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ ایک جنگ میں ہم پانی لاتی تھیں اور ہماری
پنڈلیاں
ننگی ہو جاتی تھیں۔اُس وقت پنڈلیوں کا ننگا ہونا قرآن کریم کے خلاف نہ تھا بلکہ اس قرآنی حکم کے
مطابق تھا۔جنگی ضرورت کے لحاظ سے ضروری تھا کہ عورتیں کام کرتیں اور دوڑنے کی وجہ سے پنڈلیاں خود
بخودنگی ہو جاتی تھیں۔اس وقت پانجامے کا نہیں بلکہ تہ بند کا رواج تھا۔اسی اصل کے ماتحت اگر کسی گھرانے
کے شغل ایسے ہوں کہ عورتوں
کو باہر کھیتوں پر یا میدانوں میں کام کرنا پڑے تو ان کے لئے آنکھوں اور ان
کے ارد گرد کا علاقہ کھلا ہونا نہایت ضروری ہوگا۔پس إِلَّا مَا ظَهَرَ کے ماتحت ماتھے سے لے کر منہ تک کا حصہ
کھولنا اُن کے لئے بالکل جائز ہوگا اور پردہ کے حکم کے مطابق بغیر اس کے کھولنے کے وہ کام نہیں کرسکتیں اور
جو ضروریات زندگی کے لئے اور ضروریات مصیبت کے لئے کھولنا پڑتا ہے بشرطیکہ وہ مصیبت جائز ہو اس کا
کھولنا پر دے کے حکم میں شامل ہی ہے۔لیکن جس عورت کے کام اُسے مجبور نہیں کرتے کہ وہ کھلے میدانوں
میں نکل کر کام کرے اُس کا منہ اُس پر دے میں شامل ہے جیسا کہ حدیثوں میں صاف آتا ہے کہ ایک شخص
نے رسول کریم ﷺ کی خدمت میں عرض کیا کہ میں ایک عورت سے شادی کرنا چاہتا ہوں مجھے معلوم نہیں
اُس
کی شکل کیسی ہے اُس کا باپ شکل دکھانے سے انکار کرتا ہے۔آپ نے فرمایا کہ شادی کے لئے شکل دیکھنا
جائز ہے۔جب اس شخص نے جا کر لڑکی کے باپ سے ذکر کیا تو پھر بھی اس نے اپنی ہتک سمجھتے ہوئے لڑکی کی
شکل دکھانے سے انکار کیا۔لڑکی اندر بات سُن رہی تھی وہ اپنا منہ نگا کر کے باہر آگئی اور اُسنے کہا جب رسول
اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ منہ دیکھ لو تو پھر ہمیں کیا انکار ہو سکتا ہے اگر ہر طرح کی عورتوں کے لئے منہ کھلا رکھنا
202
جائز ہوتا تو یہ سوال بھی پیدا نہ ہوتا۔اسی طرح حدیثوں میں آتا ہے کہ رسول کریم ﷺہ ایک دفعہ اپنی ایک
بیوی کے ساتھ جن کا نام صفیہ تھا شام کے وقت گلی میں سے گزر رہے تھے آپ نے دیکھا کہ دو آدمی سامنے
سے آ رہے ہیں اور آپ کو کسی وجہ سے شبہ ہوا کہ اُن کے دل میں شاید یہ خیال ہو کہ میرے ساتھ کوئی اور
عورت ہے آنحضرت ﷺ نے اپنی بیوی کا چہرہ نگا کر دیا کہ دیکھ لو یہ صفیہ ہے اگر منہ کھلا رکھنے کا حکم ہوتا تو
اس قسم کے خطرہ کا کوئی احتمال نہیں ہوسکتا تھا۔اسی طرح حضرت عائشہ کے متعلق آتا ہے کہ جب وہ جنگ
صفین میں فوج کولڑا رہی تھیں اور اُن کی ہورج کی رسیوں کو کاٹ کر گرا دیا گیا تھا تو ایک خبیث الطبع خارجی
نے اُن کے ہو رج کا پردہ اٹھا کر کہا تھا کہ او ہو یہ تو سرخ و سفید رنگ کی عورت ہے۔اگر رسول کریم نے کی
بیویوں میں منہ کھلا رکھنے کا طریق رائج ہوتا تو جب حضرت عائشہ ہودج میں بیٹھی فوج کولڑا رہی تھیں اُس
وقت وہ اُنہیں دیکھ چکا ہوتا اور اس کے لئے کوئی تعجب کی بات نہ ہوتی۔اسی طرح بہت سے ایسے واقعات
ملتے ہیں کہ بعض طبقات کی عورتوں کے لئے مُنہ کو جس قدر ہو سکے چھپانے کا ہی حکم ہے۔قرآن کریم کی ایک
آیت بھی اس بات پر دلالت کرتی ہے وَلَيَضْرِبَنَّ بِخُمُرِهِنَّ عَلَى جُيُوبِهِنَّ یعنی اپنے سر کے رومالوں
کو کھینچ کر اپنے سینوں تک بلے آیا کریں۔خمار کسی چادر یا دوپٹے کا نام نہیں ہے بلکہ اس رومال کا نام ہے
جو کام کرتے وقت عورتیں سر پر رکھ لیا کرتی ہیں۔پس اس کے یہ معنی نہیں کہ دو بیٹے کی آنچل کو اپنے سینوں پر
ڈال لیا کریں کیونکہ خمار کی آنچل نہیں ہوتی چھوٹا ہوتا ہے اس کے یہ معنی ہیں کہ سر سے رو مال
کو اتنا نیچا کرو کہ وہ
سینے تک آجائے جس کے معنے یہ ہیں کہ سامنے سے آنے والے آدمی کو منہ نظر نہ آئے۔پردے کا سوال ایک
حد تک عورتوں اور مردوں کے ملنے جلنے کے ساتھ بھی تعلق رکھتا ہے۔اس کے متعلق قرآن وحدیث سے یہی
معلوم ہوتا ہے کہ پردے کے قواعد کو مد نظر رکھتے ہوئے عورت ہر قسم کے کاموں میں مردوں کے شریک حال
ہو سکتی ہے۔وہ مردوں سے پڑھ سکتی ہے، لیکچر سن سکتی ہے، پیکچر بنا سکتی ہے، مجالس وعظ اور لیکچروں میں
مردوں سے الگ ہو کر بیٹھ سکتی ہے، ضرورت کے موقعہ پر اپنی رائے بیان کر سکتی اور بحث کر سکتی ہے۔ایسے
امور جن میں عورتوں کا دخل ہے اُن امور میں عورتوں کا مشورہ لینا بھی ضروری ہے۔عورت حاجت کے وقت مرد کے ساتھ مل کر بیٹھ سکتی ہے جیسے کہ رسول
کریم نے نے فرمایا کہ کوئی مخلص
سوار چار ہا ہو اور عورت ہو تو اس عورت کو اپنے پیچھے بیٹھا لے۔ہمارے ملکی رواج کے مطابق اگر کوئی شخص ایسا