اسلامی پردہ کے متعلق ضروری تشریحات

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

203
کرے تو شاید ساری قوم اس کا بائیکاٹ کر دے لیکن شریعت کے احکام آج سے تیرہ سو سال پہلے مل چکے
ہیں ان میں کوئی تبدیلی نہیں کر سکتا۔آنحضرت ﷺ کے اس ارشاد کے ماتحت میں فتویٰ دوں گا کہ عورتوں کی
گاڑیوں میں کوئی خطرہ ہو تو مرد عورت کو اپنے پاس مردانہ گاڑی میں بٹھالے یا عورت اکیلی مردانہ گاڑی
میں جا بیٹھے جہاں وہ شریف مردوں کی موجودگی میں اپنی عزت
کو بہ نسبت اکیلے کمرے میں بیٹھنے کے زیادہ
محفوظ بجھتی ہو۔جہاں تک اس وقت لکھواتے ہوئے میرے ذہن میں مسائل آئے ہیں میں نے لکھوا دیئے
ہیں اگر آپ کو اور دریافت کرنے کی ضرورت ہو تو دریافت فرمائیں۔مرزا محمود احمد۔قادیان
از مصباح یکم اپریل ۲۸)
اسلامی پردہ کے متعلق حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کی تشریحات
(الفضل کے رپورٹر کے قلم سے)
البوزی ۲۹ جون ۱۹۲۸ - نماز جمعہ کے بعد شیخ عبدالغفور صاحب میڈیکل سٹوڈنٹ نے پوچھا۔اسلامی پردہ
کی کیا حدود ہیں۔حضور نے فرمایا:۔زیادہ سے زیادہ پر وہ تو یہ ہے کہ منہ سوائے آنکھوں کے اور وہ لباس جو جسم کے ساتھ چسپاں ہو چھپایا
جائے۔باقی الا ماظہر کے ماتحت کسی مجبوری کی وجہ سے جتنا حصہ نگا کرنا پڑے کیا جاسکتا ہے۔مثلاً ایک
زمیندار عورت منہ پر نقاب ڈال کر گوڈی وغیرہ زمینداری کا کام نہیں کر سکتی اس کے لئے جائز ہے کہ ہاتھ اور
مُنہ ننگے رکھے تا کہ کام کر سکے لیکن جن عورتوں کو اس قسم کے کام نہ کرنے ہوں بلکہ یوں سیر کے لئے باہر نکلنا
ہوان کے لئے یہی چاہیئے کہ منہ کوڈھانکیں۔آج کل پردہ کے متعلق جس طریق پر بحث کی جارہی ہے وہ درست نہیں ہے۔کوشش یہ کی جارہی ہے کہ
قرآن کریم کی وہ آیت جس میں پردہ کا حکم ہے اسے اور معنے پہنائے جائیں۔اگر چہ اس آیت سے وہ بات
نہیں نکلتی جو نکالنے کی کوشش کی جاتی ہے مگر دیکھنا یہ چاہئے کہ رسول کریم ﷺ نے اس کے کیا معنے سمجھے اور پھر
صحابہ نے کیا سمجھے اور اس پر کس طرح عمل کیا۔اس کے متعلق جب دیکھا جاتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ اُس وقت منہ پردہ میں شامل تھا۔صاف طور پر لکھا
ہے کہ رسول کریم ﷺ نے اپنے نواسہ کے لئے شادی کی تجویز کی تو ایک عورت
کو بھیجا کہ وہ جا کر دیکھ آئے
صلى الله

204
لڑکی کا رنگ کیسا ہے۔اگر اُس وقت چہرہ چھپایا نہ جاتا تھا تو پھر عورت
کو بھیج کر رنگ معلوم کرنے کی
کیا ضرورت تھی۔اسی طرح حضرت عمر نے ایک عورت سے
کہا اُم ہانی میں نے تمہیں پہچان لیا ہے۔اس کا
مطلب یہی تھا کہ چال دیکھ کر پہچان لیا ہے نہ یہ کہ شکل دیکھ کر۔ایسے انسان کو جو واقف ہو یہ کہنا کہ میں نے
تمھاری شکل دیکھ کر تمہیں پہچان لیا ہے کوئی خوبی کی بات نہیں ہے۔اسی طرح رسول کریم ﷺ ایک دفعہ اعتکاف میں بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ کی ایک بیوی آپ کے پاس
آئیں۔شام کا وقت ہو گیا آپ انہیں گھر پہنچانے کے لئے ساتھ جارہے تھے کہ راستہ میں دو آدمی ملے ، غالباً
منافق ہوں گے کہ آپ نے خیال کیا ان کے دل میں کوئی بدظنی نہ پیدا ہو آپ نے اپنی بیوی کے منہ سے پردہ
ہٹا کر کہا یہ میری بیوی ہے جو میرے ساتھ ہے، اگر منہ کھلا رکھا جاتا تھا تو رسول کریم ﷺے کو اس طرح اپنی بیوی
کا چہرہ دکھانے کی کیا ضرورت ہوسکتی تھی۔اسی طرح ایک شخص نے رسول کریم ﷺ سے عرض کیا میں فلاں لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں مگر
معلوم نہیں وہ کیسی ہے۔آپ نے فرما یاد یکھنا جائز ہے تم دیکھ سکتے ہو۔اُس شخص نے لڑکی کے باپ سے آکر
یہ بات کہی تو اسنے کہا میں اپنی لڑکی دکھانے کے لئے تیار نہیں ہوں۔یہ باتیں لڑ کی بھی سن رہی تھی اسنے کہا
جب رسول کریم ﷺ نے جائز قرار دیا ہے تو کیوں روکا جاتا ہے۔اگر لڑ کی کھلے منہ پھرتی تو اول رسول کریم
سے اور پھرلڑکی کے باپ سے کہنے کی کیا ضرورت تھی۔اس قسم کے بہت سے واقعات سے پتہ لگتا ہے کہ کھلے منہ عورتیں نہ پھرتی تھیں۔ہاں کام کے لئے باہر
نکلتی تھیں ، مردوں سے باتیں کرتی تھیں، جنگوں میں شامل ہوتی تھیں۔اصل بات یہ ہے کہ پردہ کے متعلق بے جا جو تشدد کیا گیا اس کا یہ نتیجہ ہے کہ پردہ کو بالکل ازادینے کی
کوشش کی جارہی ہے۔میں نے خود دیکھا ہے عورتوں کو ڈولی میں لاتے اور پھر ڈولی کے ارد گرد پردہ تان کر
گاڑی میں سوار کراتے یہ بے جانتی تھی مگر یہ طریق بھی خطرناک ہے کہ اصل مسئلہ کو بگاڑا جارہا ہے اس
طرح اسلام پر زد پڑتی ہے۔اگر مخالفین یہ کہیں کہ اسلام میں پردہ کا علم تو ہے مگر ہم اس کی پابندی نہیں کرتے تو
یہ اور بات ہے۔سمجھ لیا جائے کہ جس طرح اور کئی شرعی باتوں پر عمل نہیں کرتے اسی طرح اس پر بھی نہیں
کرتے۔اور جب یہ سمجھ آ جائے گی کہ اسلامی پردہ کسی لحاظ سے مضر نہیں بلکہ مفید ہے تو لوگ اس کی پابندی

205
کرنے لگ جائیں گے مگر یہ کہنا کہ اسلام میں پردہ کا حکم ہی نہیں ہے یہ اسلام پر حملہ کرنا ہے اور جن لوگوں کے
دلوں میں یہ بات بٹھا دی جائے گی اُن سے پھر توقع نہیں ہو سکتی کہ اصل پردہ کی پابندی کبھی اختیار کر سکیں
گے۔موجودہ جو پردہ ہے میں تو اسے سیاسی پردہ کہا کرتا ہوں کیونکہ حالات اس
قسم کے ہیں۔انگریزی قانون
میں عصمت کی قیمت رو پیر رکھی گئی ہے اس لئے احتیاط کی ضرورت ہے ورنہ جہاں مسلمانوں کی حکومت ہو
وہاں عورتیں بھی آزادی کے ساتھ چل پھر سکتی ہیں۔عرب میں میں نے دیکھا ہے عورتیں بازاروں میں جاتی اور چیزیں خریدتی ہیں اور وہاں کے لوگوں نے
بتایا ہے کہ ہماری خریدی ہوئی چیز عورتوں کو پسند بھی نہیں آتی۔وہ کہتی ہیں مرد کیا جانیں کپڑا کیا پہننا چاہیئے یا
اور چیزوں کے متعلق انہیں کیا واقفیت ہو سکتی ہے وہ خود جا کر خرید وفروخت کرتی ہیں۔شیخ عبد الغفور صاحب میں نے مولوی محمد علی صاحب سے پردہ کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا
کہ میرا دل تو یہی چاہتا ہے کہ عورتیں ننگے منہ پھریں مگر مجھ میں ابھی تک اتنی طاقت نہیں ہے کہ میں اس کو
برداشت کر سکوں میں چاہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ مجھے توفیق دے کہ جو اسلامی پر دہ ہے وہ کر سکوں یعنی منہ کھلا
رکھاؤں۔مولوی صاحب نے اس کی تائید میں یہ بات بیان کی تھی کہ اگر منہ کھلا نہ رکھا جاتا تو قرآن میں یہ حکم
دینے کی کیا ضرورت تھی کہ مرد اور عورتیں اپنی آنکھیں نیچی رکھا کریں۔حضرت خلیفتہ اسیح آنکھیں اور ان کے ارد گرد کا تھوڑا تھوڑا حصہ نگا رکھا جا سکتا ہے اس لئے
آنکھیں نیچی رکھنے کا حکم دیا گیا۔شیخ عبد الغفور صاحب: کیا عورتیں خود کو داخر یہ
نے بازاروں میں جاسکتی ہیں ؟
حضرت خلیفہ اسیح: جاسکتی ہیں اگر کوئی خطرہ نہ ہو۔موجودہ بُرقعہ بہت تکلیف دہ چیز ہے مجھے یہ
نا پسند ہے۔مصری طرز کا بُر قعدہ آرام دہ ہے۔کہا جاتا ہے کہ پردہ کی وجہ سے عورتیں ترقی نہیں کر سکتیں، ان کی
صحت خراب رہتی ہے مگر یہ درست نہیں۔وہ عورتیں جو بے پردہ پھرتی ہیں وہ کیا کر رہی ہیں جو پردہ کرنے
والی نہیں کر سکتیں۔جس وقت عورتیں اسلام کے احکام کے مطابق پردہ کرتی تھیں اس وقت تو ان کی صحتیں بھی

آج 10 میں سے 10 باقی