پردہ کے متعلق مزید گفتگو

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

206
اچھی تھیں ، وہ جنگوں میں بھی شامل ہوتی تھیں، دشمن کو مارتی بھی تھیں مگر اب بے نقاب پھرنے والی کچھ نہیں کر
رہیں۔دراصل صحت امید اور امنگ سے قائم رہتی ہے جب کسی میں امنگ ہی نہ ہو تو چاہے اسے پہاڑ کی چوٹی
پر کھڑا کر دو وہ نیچے ہی گری ہوئی ہو گی اور اگر امنگ اور امید ہو تو خواہ لحاف اوڑھا وہ پھر بھی بلند ہوتی جائیگی
کلیلہ والے نے ایک چوہے کی مثال لکھی ہے کہ کسی نے کسی شخص سے شکایت کی کہ چوہا ہر چیز خراب کر دیتا
ہے۔اس نے کہا اونچی جگہ رکھ دیا کرو۔اس کے جواب میں شکایت کرنے والے نے کہا چوہا وہاں بھی اُچھل
کر پہنچ جاتا ہے اُس نے کہا پھر کوئی بات ہے۔تم چوہے کا بل کھو دو جب بل کھودا گیا تو اُس میں سے نقدی نکلی
وہ اُس نے لے لی۔پھر جب چو ہ باہر آیا تو بالکل ادھ موا تھا۔اچھی طرح چل بھی نہ سکتا تھا۔یہ چوہے کی
تو مثال دی گئی ہے انسانوں کی بھی یہی حالت ہوتی ہے کسی بات پر ہمت اور جوش پیدا ہوتا ہے۔وہ عورتیں جو
کھلے منہ پھرتی ہیں وہ ان عورتوں کے مقابلہ میں کیا کر سکتی ہیں جو عرب میں منہ پر نقاب ڈال کر رہتی ہیں۔وجہ یہ کہ عرب کی عورتوں کو اپنے ملک میں آزادی حاصل ہے اس لئے باوجود پردہ کی پابندی کرنے کے وہ
طاقتور اور مضبوط ہوتی ہیں۔ضرورت اس بات کی ہے کہ موجودہ پر دو کی اصلاح کی جائے جب تک یہ قائم
رہے گا اُس وقت تک اُن کا پلہ بھاری رہے گا جو پردہ کے خلاف ہیں اور یہ اصلاح اس طرح ہوسکتی ہے کہ
عورتیں تعلیم یافتہ ہوں وہ خود شرعی پردہ پر عمل کریں۔پردہ کرتی ہوئی کام کاج کرتی رہیں، اُن کی صحت بھی
اچھی ہو، وہ عورتوں کو بتائیں کہ دیکھو پردہ کی پابندی کرتے ہوئے ہر طرح کی ترقی کی جاسکتی ہے۔ایسی
عورتوں کی باتوں کا عورتوں پر اثر ہو سکتا ہے مردوں کے کہنے کا نہیں ہوتا کیونکہ عورتیں کہہ دیتی ہیں کہ تم باہر
پھرتے ہو تمھیں کیا معلوم ہے کہ پردہ کی کیا تکالیف ہیں۔میرے نزدیک یہ بھی ظلم کیا جاتا ہے کہ چھوٹی عمر میں ہی لڑکیوں کو بُرقعہ اڑھادیا جاتا ہے اس سے اُن کی
صحت پر بھی بُرا اثر پڑتا ہے قد بھی اچھی طرح بڑھ نہیں سکتا۔جب لڑکی میں نسائیت پیدا ہونے لگے اُس وقت
سے پردہ کرانا چاہیئے۔از الفضل ۶۔جولائی ۱۹۲۸ نمبر ۲ جلد ۱۶)
پردہ کے متعلق مزید گفتگو
مغرب کے قریب جناب مشرف حسین صاحب ایم۔اے دہلوی انسپکٹر ڈاکخانہ جات حضور کی ملاقات

207
کے لئے تشریف لائے جن سے دہلی کے شاہی خاندانوں کی تباہی اور پُر انے اہل علم گھرانوں کی بربادی کے
متعلق گفتگو ہوتی رہی پھر انسپکٹر صاحب نے پردہ کے متعلق حضور کی رائے معلوم کرنی چاہی اسپر حضور نے اس
گفتگو کا حوالہ دیا جو چند ہی دن قبل ایک میڈیکل سٹوڈنٹ سے ہوئی اور جو الفضل میں شائع ہو چکی ہے
الفضل کا یہ پر چہ انسپکٹر صاحب کو دیا گیا۔اس گفتگو پر حضور نے مزید اضافہ یہ فرمایا کہ:۔ایسے امور جو اعمال سے تعلق رکھتے ہیں اُن کے متعلق الفاظ پر بحث کرنے کی بجائے اُن لوگوں کے
اعمال دیکھنے چاہیں جو ان کے پہلے مخاطب تھے۔پردہ کے متعلق ہمیں رسول کریم ﷺ اور صحابہ کے عمل کو
دیکھنا چاہیئے اس سے پتہ لگتا ہے کہ منہ کا پردہ تھا۔اس قسم کے واقعات احادیث میں پائے جاتے جن سے اس
بات کا ثبوت ملتا ہے۔یہ واقعات ایسے نہیں جو پردہ کی حمایت میں کسی نے بیان کئے ہوں کہ ان کے متعلق
کہا جائے ان میں بیان کرنے والوں کی ذاتی رائے اور رجحان طبیعت کا دخل ہے بلکہ وہ باتیں دوسرے
واقعات کے سلسلہ میں بیان ہوئی ہیں اس وجہ سے پردہ کے متعلق فیصلہ کن ہیں کیونکہ یہ واقعات پردہ کا مسئلہ
ذہن میں
رکھ کر نہیں بنائے گئے بلکہ عام حالات بیان کئے گئے ہیں پس منہ کا چھپانا احادیث اور اسلامی تاریخ
کے واقعات سے ثابت ہے۔انسپکٹر صاحب :۔الا ماظھر کے کیا معنے آپ خیال فرماتے ہیں ؟
حضرت خلیفہ اسی:۔اس کے معنے ہیں وہ حصہ جو آپ ہی آپ ظاہر ہو۔جس کو کسی مجبوری کی وجہ سے
چھپایا نہ جاسکے ، خواہ یہ مجبوری بناوٹ کے لحاظ سے ہو جیسے قد ہے، یا بیماری کے لحاظ سے ہو کہ کوئی حصہ جسم
علاج کے لئے دکھانا پڑے یا کام کے لحاظ سے ہو کہ کام کرنے کے لئے کوئی حصہ نگا رکھنا پڑے۔قرآن کریم
کا یہ حکم ہے کہ زینت کو چھپاؤ، اور سب سے زیادہ زینت کی چیز چہرہ ہے۔وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ چہرہ
چھپانے کا حکم نہیں ان سے ہم پوچھتے ہیں کہ پھر زبانت ہے کیا چیز جسے چھپانے کا حکم دیا گیا ہے ؟ ہم اس حد
تک قائل ہیں کہ چہرہ کو اس طرح چھپایا جائے جس سے صحت پر اثر نہ پڑے۔یعنی باریک کپڑا ڈال لیا جا۔یا عرب کی طرح نقاب بنالیا جائے۔عرب میں اسی طرح کا نقاب ہوتا ہے کہ آنکھیں اور ناک کا کچھ حصہ کھلا
رہتا ہے۔ڈلہوزی ۹۔جولائی از الفضل ۱۷۔جولائی ۱۹۲۸ نمبر ۵ جلد ۱۶)

آج 10 میں سے 10 باقی