جماعت احمدیہ کی خواتین توجہ کریں
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول
208
جماعت احمدیہ کی خواتین توجہ کریں
(حضرت خلیفہ المسح الثانی رضی اللہ تعالی عن)
میں اس سے پہلے اعلان کر چکا ہوں کہ چونکہ برتن میں روپیہ کی کمی کی وجہ سے مسجد بنی ناممکن ہوگئی تھی
اس لئے لنڈن میں عورتوں کے چندہ سے مسجد بنادی گئی ہے۔اور میں نے عورتوں سے دریافت کیا تھا کہ
اگر وہ چاہیں تو اسی مسجد کو اُن کی طرف منسوب سمجھا جائے اور اگر چاہیں تو مرد اس کی قیمت ان
کو ادا کر دیں گے
اور اُن کی مسجد کسی اور ملک میں بنوادی جائے گی۔چونکہ اس کا جواب عورتوں کی طرف سے نہیں ملا اس لئے
میں سمجھتا ہوں کہ ہماری جماعت کی خواتین اس امر پر راضی ہیں کہ لنڈن کی مسجد جو اب ایک عالمگیر شہرت
حاصل کر چکی ہے اُن کی طرف منسوب کر دی جائے اور میرے خیال میں لنڈن کی عظمت کو مد نظر رکھ کر
مناسب بھی یہی ہے کہ اس مسیحیت کے مرکز میں عورتوں کی بنائی ہوئی مسجد ہوتا کہ مسیحیت جو اعتراض کرتی
ہے کہ اسلام عورتوں کے حقوق کو پامال کرتا ہے اس کا ایک عملی جواب ہو۔مگر پھر بھی میں اس سوال کو آئندہ
مجلس شوریٰ میں پیش کروں گا اور اس وقت تک بہنیں بھی غور کر لیں کہ آیا وہ یہ پسند کریں گی کہ مسجد لنڈن اُنکی
طرف منسوب کر دی جائے یا یہ کہ جب امریکہ یا یورپ کے کسی اور ملک میں مسجد کی ضرورت پیش آئے تو
وہاں اُن کی طرف سے مسجد بنادی جائے۔سر دست میں ایک اور معاملہ کی طرف تمام بہنوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ اس مسجد کے بن
جانے کے سبب سے انگلستان میں تبلیغ کا کام بہت بڑھ گیا ہے اور آب خدا تعالیٰ کے فضل سے کام دو
آدمیوں کی طاقت سے زیادہ ہے۔اس کے متعلق مجھے پہلے شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی نے ولایت سے
توجہ دلائی تھی اور لکھا تھا کہ اس کا نقص یہ ہوتا ہے کہ بعض اہم کاموں
کو چلا کر پھر انہیں بند کر دینا پڑتا ہے اور اس
سے وہ مفید نتائج پیدا نہیں ہوتے جو ہونے چاہیں۔اسکے بعد اور چند دوستوں نے بھی اس طرف توجہ دلائی
اب خانصاحب مولوی فرزند علی صاحب نے بھی خط لکھا ہے کہ کام زیادہ معلوم ہوتا ہے اور عملہ بڑھانے کی
ضرورت ہے۔چونکہ مسجد کی تعمیر کے بعد مناسب عملہ کا نہ رکھنا گویا پہلے خرچ کئے ہوئے رو پیسہ کو بھی ضائع کرتا ہے اس
209
لئے میں نے تجویز کیا ہے کہ ایک مبلغ وہاں اور بڑھا دیا جائے اور اس دفعہ ایک نیا تجربہ کیا جائے کہ بجائے
ہندوستان سے بھیجنے کے نیا مبلغ خود انگلستان کے نومسلموں میں سے ہو جس میں میرے نز و یک کئی فائدے
ہیں۔ایک تو انگریزوں میں بعض لوگ اسلام کے زیادہ گہرے واقف ہو جائیں گے۔دوسرے انسان اپنی
قوم کے خیالات کو چونکہ زیادہ سمجھتا ہے لہذا ان کے ذریعہ تبلیغ میں آسانی ہوگی۔پہلے میرا ارادہ یہ تھا کہ ایک انگریز کو یہاں بلوا کر اس کی تربیت کی جائے مگر اب میرا خیال ہے کہ پہلے کچھ
مدت وہاں کام لے کر پھر اگر مناسب ہو تو یہاں بلوایا جائے تاکہ پہلے تجربہ سے معلوم ہو جائے کہ آیا وہ کام کی
اہلیت بھی رکھتا ہے یا نہیں۔اور پڑھانے کے بعد پھر علیحدہ کرنے کی مصیبت نہ اٹھانی پڑے۔چونکہ ہمارے بجٹ میں گنجائش نہیں ہے اور چونکہ عورتوں کو بھی تبلیغی کاموں میں مناسب حصہ لینا چاہئے
اس لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس زائد خرچ کو ہماری عورتیں اٹھا ئیں۔اس خرچ کا اندازہ چار ہزار روپیہ
سالانہ ہے۔اس کے علاوہ یہ بھی خان صاحب کے خط سے معلوم ہوا کہ پچھلے چار سالوں میں بجٹ کی کمی کی
وجہ سے مشن ولایت مقروض ہوا ہے اور اس وقت وہ پانچہزار روپیہ کے قریب مقروض ہے اور کئی پل لوگوں
کے ادا نہیں ہوئے جس کی وجہ سے کام میں خرابی ہورہی ہے۔اصول تو یہ ایک سخت نقص ہے کہ جو بجٹ منظور کیا
جائے اگر اس سے زائد خرچ ہو تو فور منظوری نہ حاصل کی جائے لیکن چونکہ غلطی ہو چکی ہے جب وہ خرچ جائز
اور سلسلہ کی ضروریات پر ہوا ہے تو اسے ہمیں اٹھانا پڑے گا۔لیکن چونکہ بجٹ میں اس کی بھی گنجائش نہیں اس
لئے میں چاہتا ہوں کہ اس زائد خرچ کو بھی عورتیں ہی برداشت کریں اور اس سال نو ہزار روپیہ چندہ او پر کے
مقاصد کے لئے جمع کر دیں۔آئندہ سالوں سے خدا تعالے چاہے تو صرف زائد مبلغ کے اخراجات انہیں
دینے ہوں گے جن کا اندازہ اس وقت چار ہزار روپے کا ہے۔میں نے قادیان میں اس تحریک کو احمدی خواتین کے سامنے پیش کیا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے
قادیان کی عورتوں نے حسب معمول نہایت اخلاص کا ثبوت دے کر ایک ہزار سے زائد رقم کا وعدہ کیا ہے
جس میں سے چھ سو روپیہ کے قریب نقد یا بصورت زیور وصول ہو چکا ہے۔میں اب اس تحریک کو اس تحریر کے
ذریعہ سے عام کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ دوسری جگہ کی احمدی خواتین قادیان کی بہنوں سے پیچھے نہیں
رہیں گیا گر وہ یاد رکھیں کہ مومن مرد اور مومن عورتیں نیکی اور تقویٰ میں ایک دوسرے سے پیچھے رہنا کسی
210
صورت میں برداشت نہیں کرتے۔ہماری جماعت کی عورتیں خدا تعالیٰ کے فضل سے کام کر سکتی ہیں جیسا کہ
سیالکوٹ کی احمدی مستورات کے کام سے ظاہر ہے جو ایک کامیاب گرلز سکول چلا رہی ہیں۔اسی طرح
لا ہور اور امرتسر میں باوجود مخالفت کے ان کا سترہ جون کے جلسوں کے کام کو چلانا بھی اُن کی بڑھی ہوئی ہمت
کو ظاہر کرتا ہے۔چاہیئے کہ ہر جگہ کی احمدی مستورات جلد سے جلد جلسے کر کے اس رقم کو جمع کرنے کی کوشش کریں اور جلد
سے جلد اس رقم کو بھیجواد ہیں تا کہ کام شروع کیا جاسکے۔جہاں لجنہ نہیں یا جہاں مستورات کے جمع ہونے کا
دستور نہیں وہاں مرد سیکرٹریوں کو چاہئے کہ عورتوں کے اجتماع کے لئے آسانیاں بہم پہنچا ئیں اور اس طرح
بالواسطہ طور پر خود بھی شریک ثواب ہوں۔میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ عورتوں کو چاہیئے کہ یہ چندہ اپنے پاس سے ہی دیں خواہ نقدی کی صورت میں
خواہ زیور کی صورت میں، اور مردوں سے ہرگز اس چندہ کے لئے کچھ طلب نہ کریں۔اگر ان کے پاس کم رقم
ہے تو اس سے شرما ئیں نہیں کہ اللہ تعالے دلوں
کو دیکھتا ہے نہ کہ رقموں کو۔وہ اخلاص سے کام کریں تو اللہ
تعالے اس امر کی توفیق دے گا کہ ان کا مجموعی چندہ اس سے زیادہ ہو جائے جتنا کہ اُن سے مانگا گیا ہے اور
انہیں آئندہ نسلوں کے لئے نمونہ بنا کر ہمیشہ کی رحمتوں کا وارث بنا دیگا۔میں یہ بھی ظاہر کر دینا چاہتا ہوں کہ مسجد برلن کی تحریک کے وقت بعض غیر احمدی عورتیں بھی چندہ میں
شامل ہونا چاہتی تھیں لیکن چونکہ اس وقت شرط تھی کہ صرف احمدی عورتوں کا چندہ ہو اس لئے اس کی اجازت
نہ دی گئی تھی حتی کہ بعض عورتوں نے اس وجہ سے احمدیت بھی قبول کر لی۔چونکہ وہ ایک مستقل کام تھا اُس
وقت یہ شرط کر دی گئی تھی کہ صرف احمدی عورتوں کا چندہ ہو لیکن اس وقت چونکہ عام تبلیغی امراض کے لئے چندہ
ہو رہا ہے اس لئے اس شرط کی ضرورت نہیں۔اگر کوئی بہن اپنی خوشی سے اس چندہ میں حصہ لینا چاہیں تو اُن کا
چندہ بھی خوشی کے ساتھ قبول کر لینا چاہیئے۔چونکہ کام کا فورا شروع کیا جانا ضروری ہے اس لئے ایک دفعہ پھر میں جلدی کی تاکید کرتا ہوں۔خاکسار مرز امحمود احمد خلیفہ ایسیح - ۱۷ اکتوبر ۱۹۲۸