مبلغ انگلستان کے اعزاز میں دعوت پر تقریر
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول
211
حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی تقریر
یکم دسمبر کو لجنہ اماءاللہ قادیان نے جناب مولوی عبد الرحیم صاحب در دایم۔اے مرحوم مبلغ انگلستان کے
اعزاز میں چائے کی دعوت دی اور ایڈریس پیش کیا۔ایڈریس پڑھے جانے کے بعد مولوی صاحب نے تقریر
کی۔اس کے بعد حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے ذیل کی تقریر فرمائی:۔حضور نے فرمایا:۔پہلے تو میں سمجھتا ہوں درد صاحب کی ایک ذمہ داری ہے جس کی طرف میں انہیں توجہ دلاؤں گو اب اُن
کے لئے بولنے کا موقع نہیں مگر دل میں اس فروگذاشت کا اقرار کر سکتے ہیں جو انہوں نے اپنی تقریر میں
عورتوں کو آدمیت سے خارج کرنے میں کی ہے۔عورتیں بھی آدمیت کے مقام پر اسی طرح ہیں جس طرح
درد صاحب ہیں یا ہم ہیں۔اگر انسان آدم کی اولاد ہونے کی وجہ سے آدمی کہلاتے ہیں تو درد صاحب کا یہ حق
نہیں کہ خود آدمی بن جائیں اور عورتوں کو آدمیت سے خارج قرار دے دیں۔مگر میں سمجھتا ہوں کہ اس میں
عورتوں کا بھی دخل ہے وہ کیا کرتی ہیں کہ پردہ کر لو آدمی آگئے یا اس قسم کے اور فقرات بولتی ہیں۔پس چونکہ وہ
خود بھی اپنے آپ کو آدمیت سے خارج کرتی ہیں اس لئے در و صاحب کو بھی غلطی لگ گئی۔در دصاحب نے اس وقت جو باتیں بیان کی ہیں وہ بہت مفید ہو سکتی ہیں لیکن ایک چیز ہے جو اس قسم کی
تحریکیں کرنے والے لیکچرار نظر انداز کر جایا کرتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ اُن کی نگاہ ہمیشہ ولایت کے اعلیٰ طبقہ پر
پڑتی ہے اوئی طبقہ یا غرباء کے طبقہ پر وہ نظر نہیں ڈالتے۔اس میں شبہ نہیں کہ یورپ کے تعلیم یافتہ طبقہ کی
حالت یہاں کے تعلیم یافتہ طبقہ کی نسبت بہتر ہے مگر دوسرے طبقوں میں میں نے خود ایسے لڑکے لڑکیاں دیکھے
ہیں جن کے بال بکھرے ہوئے اور چہرے میلے کچیلے تھے ایسے بچے میں نے اٹلی میں بھی دیکھے ہیں اور انگلینڈ
میں بھی۔دراصل صفائی اور تربیت میں بہت کچھ دخل تعلیم اور مالی حالت کا بھی ہوتا ہے۔۔۔۔ہمارے ملک
میں بچہ سے پیار کرنے کا یہ مطلب سمجھا جاتا ہے کہ اسے تکتا بنایا جائے مگر اُن ملکوں میں پیار کے یہ معنے
ہوتے ہیں کہ کارآمد بنایا جائے یہ ایک مرض ہے ہمارے ملک میں کہ ماں باپ کوشش کرتے ہیں کہ بچہ کو کوئی
تکلیف نہ اٹھانی پڑے حالانکہ بچہ کو تربیت میں جو تکلیف اٹھانی پڑے وہ دراصل اُس کے لئے راحت ہوتی
212
ہے کیونکہ آج اگر ہم بچہ میں کام کرنے کی عادت نہیں ڈالتے ، اچھے اخلاق اُس میں پیدا نہیں کرتے تو اس کا
لا ز ما یہ نتیجہ نکلے گا کہ بچہ بڑا ہو کر سخت تکلیف اٹھائے گا اور اُس تکلیف میں ہم خود بھی حصہ دار ہوں گے۔پس
ہمیں ابتداء سے ہی بچوں کی تربیت اور اُن میں اعلیٰ اخلاق پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔بے شک
ہمارے مد نظر یہ بات بھی رہے کہ وہاں کے ملکی حالات کی وجہ سے بعض خصوصیات ان لوگوں کو حاصل ہیں
لیکن جس حصہ میں ہماری غلطی اور کوتا ہی ہو اس کی اصلاح ضرور کرنی چاہیئے۔مثلاً ہمارے ملک کے بچوں
میں یہ ایک خطر ناک نقص ہوتا ہے کہ ہر ایک الگ الگ چیز لے کر کھانے کی کوشش کرتا ہے اس طرح ایک تو
چیز زیادہ خرچ ہوتی ہے دوسرے بچوں میں اسراف کی عادت پیدا ہوتی ہے علاوہ ازیں اُن کے معدے الگ
خراب ہوتے ہیں۔مگر علیحدہ کھانے کا ہمارے ملک میں اس حد تک رواج ہے کہ اگر کوئی کسی کی دعوت کرتا
ہے تو اُس کے آگے کھانا رکھ کر خود رفو چکر ہو جاتا ہے اور مہمان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا اپنی ہتک سمجھتا ہے۔پھر
گھروں میں اس طرح ہوتا ہے کہ عورت خاوند کے آگے دستر خوان بچھا کر اور اس پر کھانا رکھ کر خود اور کام
کرنے چلی جاتی ہے اکٹھے بیٹھ کر کھانا نہیں کھاتے۔اگر اکٹھے اور مل کر کھانا کھایا جائے تو بہت سا کھانا ضائع
نہ ہو اور انتظام بھی قائم رہے۔اس کے لئے تربیت کی ضرورت ہے لیکچروں سے یہ کام نہیں ہوسکتا۔اس کے
لئے ضرورت ہے کہ قوم کے لئے دستور العمل بنایا جائے۔ایک کتاب تیار کی جائے جس میں لکھا جائے کہ
عورتوں کو بچوں کی تربیت اس طرح کرنی چاہئے تا کہ عورتیں اسے پڑھ کر اس پر عمل کریں ورنہ یہ کوئی نہیں کر
سکتا کہ "افضل" اور "ریویو" کے قائل اپنے پاس رکھ چھوڑے جن کے ان مقامات پر نشان لگے ہوں
جہاں تربیت وغیرہ کے متعلق مضامین درج ہوں اور ان کو پڑھ پڑھ کر عمل کرے لیکن اگر ایسی باتیں ایک جگہ
جمع ہوں اور ایسی کتاب عورتوں کے کورس میں شامل ہو یا وہ اپنے طور پر پڑھ کر اس پر عمل کریں تو بہت مفید
ہو سکتا ہے۔مگر جب تک اس قسم کی کوئی کتاب نہ بنے عورتیں اپنے طور پر ان باتوں پر عمل کرنے کی کوشش
کریں۔اس وقت اتنا تو ہوا ہے کہ ہم نے عورتوں کو تعلیم کی طرف توجہ دلائی ہے اس کے بعد انشاء اللہ تعالے
تربیت کی طرف بھی توجہ ہو جائے گی۔تعلیم حاصل کرنے پر انسان سمجھ سکتا ہے کہ اولاد کتنی قیمتی چیز ہے اور اس
کی تربیت کرنے کی کتنی ضرورت ہے۔میرا منشاء ہے کہ موجودہ گرلز سکول کو ہائی سکول بنادیا جائے اس کے
لئے چندہ جمع ہورہا ہے اور امید ہے کہ تین چار ماہ میں ہم گرلز ہائی سکول کے لئے زمین خریدنے کے قابل ہو
213
جائیں گے۔کچھ گورنمنٹ کی طرف سے ایڈیل جائے گی ، کچھ اور چندہ جمع ہو جائے گا اور اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا
تو ہم ۱۹۲۹ میں اس کی بنیادر کھنے کے قابل ہو جائیں گے۔اور لجنہ کی ممبر جو عورتیں تعلیم پارہی ہیں وہ سکول کی
تعلیم میں تو مدد دیں گی اگر فی الحال تربیت میں مدد نہ دے سکیں۔میرے نزدیک ہمیں زیادہ توجہ جس طرف دینی چاہیئے وہ تعلیم ہے، اور وہ بھی مذہبی تعلیم۔یہی تعلیم ہماری
اولاد کے ہوش و حواس قائم رکھ سکتی ہے۔میں تو نو جوانوں کی موجودہ رو کو دیکھ کر ایسا بد دل ہوں کہ چاہتا ہوں
یورپ کی ہر چیز کو بدل دیا جائے۔ہمارے ملک کے لوگ اس طرح دیوانہ وار یورپ کی تقلید کر رہے ہیں کہ
اسے دیکھ کر شرم و ندامت سے سر جھک جاتا ہے۔آج درد صاحب نے کہا ہے کہ یورپ جن باتوں کو تنگ
آ کر چھوڑ رہا ہے ہمارے ملک کے لوگ اُن کی بڑی خوشی اور شوق سے نقل کر رہے ہیں مگر میں دس سال سے
کہہ رہا ہوں کہ جن باتوں کے خلاف خود یورپ آواز اُٹھا رہا ہے انہیں ہمارے ملک کے لوگ ترقی کا ذریعہ
سمجھتے ہیں۔وہاں سود کے خلاف شور برپا ہے مگر یہاں اُسے رائج کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اسی طرح
وہاں کے لوگ شراب کی بندش پر زور دے رہے ہیں لیکن یہاں اس کا خاص شوق ظاہر کیا جاتا ہے۔غرض
یورپ کی تقلید میں لوگ بالکل اندھے ہو رہے ہیں۔ہمیں نہ صرف اپنے آپ
کو بلکہ دوسروں کو بھی بچانے کے
لئے یہ کوشش کرنی چاہیئے کہ لوگوں کو محسوس کرائیں ہمارا تمدن ناقص اور کمز ور نہیں۔نقص یہ ہے کہ اس کا
استعمال درست طور پر نہیں کیا گیا۔دیکھو ایک رنگ ایک خاص حد تک اچھا لگتا ہے۔مثلا تصویر میں ایک حد
تک نیلا یا کالا رنگ استعمال کرتے ہیں اور آسمان کا نظارہ نظر آتا ہے لیکن اگر نیلے یا سیا ور تنگ کی بوتل اُنڈیل
دی جائے تو اس سے خوبصورتی نہ پیدا ہوگی بلکہ بد صورتی ہو جائے گی۔اسی طرح تصویر میں سفید رنگ سے
بادل دکھائے جاتے ہیں لیکن اگر کاغذ پر کوئی قلعی پھیر لے تو یہ اس کی نادانی ہوگی۔پس ہم نے اپنے تمدن کو
غلط طور پر استعمال کر کے نقائص پیدا کر لئے ہیں ورنہ اس میں نقص نہیں۔مثلا عورتوں کا پردہ ہے اس کے لئے
خود رسول کریم ﷺ نے جہاں تک عورتوں کے لئے آزادی رکھی ہے اس پر اگر کوئی عمل کرے تو اس کے
خلاف ایک شور برپا ہو جائے۔آپ نے فرمایا کہ اگر کوئی سوار ار ہا ہو اور عورت پیدل چل رہی ہو تو اسے اپنی
پیٹھ پیچھے بٹھا لے۔اب اگر کوئی اس طرح کرے تو کتنا شور پڑ جائے حالانکہ رسول کریم میں اللہ نے اسے صدقہ
کتنی
قرار دیا ہے اور مرد کی ذمہ داری فرمائی ہے۔