تقریر برموقع جلسہ سالانہ ۱۹۲۸ء

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

214
غرض غلط استعمال نے نقائص پیدا کر دیئے ہیں اس کی اصلاح ہونی چاہیئے۔عورتوں کو اسلام نے جس
حد تک آزادی دی ہے وہ دینی چاہیئے۔مثلا وہ باہر نکلیں ، کاموں میں حصہ لیں، مجلسوں میں شریک ہوں ،مگر
اسی طریق سے جو اسلام نے بتایا ہے اور جس پر عمل ہوتا رہا ہے۔یہاں اب اس قدر تو ہو گیا ہے کہ پردہ قائم
رکھتے ہوئے ایڈریس پڑھے جاتے ہیں۔بے پردہ مسلمان عورتیں بھی ابھی اس قدر جرات نہیں کر سکتیں
تو عورتوں کو اس حد تک آزادی دینی چاہئے جو اسلام نے انہیں دی ہے اور وہی ان کے لئے بہترین اور مفید
آزادی ہے اس سے آگے انہیں قدم نہیں بڑھانا چاہیے۔میں اس بُرقعہ کو پسند کرتا ہوں جو نئی طرز کا نکلا ہے۔اس میں عورت زیادہ آزادی سے چل پھر سکتی ہے مگر بعض نے اس کا بھی غلط استعمال شروع کر دیا ہے۔انہوں نے اسے کوٹ بنا لیا ہے جس سے جسم کی بناوٹ نظر آتی ہے اس طرح یہ نا جائز ہو گیا ہے۔شریعت
نے جلباب کا کیوں حکم دیا ہے، کیوں کر تہ ہی نہیں رہنے دیا، اس لئے کہ جسم کی بناوٹ ظاہر نہ ہو۔ڈھیلا ڈھالا
کپڑا اوڑھا جائے۔اب اس غلط استعمال سے اس بُرقعہ کو برانہیں کہا جائے گا مگر جو نقص ہوا ہے اسے دور کرتا
چاہیئے۔پس ضرورت ہے نقائص کی اصلاح کی کسی بات کی اندھا دھند تقلید نہ کی جائے۔اسلام وہ ہے جو نہ
شرقی ہے نہ غربی اس لئے مسلمانوں کو نہ ایشیا کی نقل کرنی چاہئے نہ مغرب کی۔اس لئے کسی کی اندھا دھند تقلید
نہ کرو نہ یہ کہ ایشیا میں چونکہ پر دو رائج ہے اس لئے جس طرح کا رائج ہے اس کو جاری رکھنا چاہیے نہ یہ کہ
یورپ چونکہ پردہ نہیں کرتا اس لئے ہمیں بھی نہیں کرنا چاہئے بلکہ افراط تفریط سے بیچ کر صیح راستہ پر چلنا چاہئے۔از الفضل ۱۱۔دسمبر ۱۹۲۸ جلد ۶ انمبر ۴۷)
تقریر لایه ای را بر موقع جله سالانه ستورات به ۱۹ حضرت
۱۹۲۸
حضور نے تشہد اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالے کا بڑا فضل ہے کہ اس نے مجھے آج بولنے کی توفیق دی ہے۔بیماری کی وجہ
سے میری آواز اگر کسی تک نہ پہنچ سکے تو اٹھ کر چلی نہ جائے تو اب تو نیت پر موقوف ہے۔اگر آواز سننے کی نیت
سے بیٹھے گی تو پہنچ جائے گی ورنہ نیت ہو گی تو ثواب تو مل ہی جائے گا۔اللہ تعالیٰ کے دین کے لئے اجتماع

215
ہوتے ہیں ، لاکھوں بلکہ کرڑوں آدمی ہر سال مکہ معظمہ میں جاتے ہیں، حج کر کے واپس آ جاتے ہیں۔بعض
طواف کر کے ہی واپس آ جاتے ہیں اور بعض عمرہ کر کے ہی واپس آ جاتے ہیں، حج کا انہیں موقع نہیں ملتا مگر
باوجود اس کے اللہ تعالیٰ نے حج کو ایک بہت بڑی تقریب قرار دیا ہے وہاں نہ کوئی تقریر ہوتی ہے، نہ کوئی
لیکچر ہوتا ہے، نہ کوئی وعظ ہوتا ہے، صرف ایک خطبہ ہوتا ہے جس کو صرف چند سو آدمی ہی سن سکتے ہیں۔خدا تعالے نے اس تقریب حج کو بہت بڑی عزت دی ہے۔کئی آدمی باتیں ہی کر کے آ جاتے ہیں لیکن اس
کوسب عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس کا ادب کرتے ہیں اور وہ حاجی صاحب ہی کہلاتا ہے۔صرف اس
وجہ سے کہ اس نے خدا کی راہ میں سفر اختیار کیا اور خدا کے لئے تکلیفیں اٹھا ئیں۔غرض خدا کی راہ میں سفر کرنا
ہی ثواب ہے۔ہر وہ شخص جو پاک ارادہ سے اس مقام کو جاتا ہے جہاں خدا تعالے کا جلال ظاہر ہوا ہو دو اس
کے خاص فضلوں کا وارث ہو کر آتا ہے۔اللہ تعالیٰ تو قربانیوں کو دیکھتا ہے لَنْ يَنَالَ اللهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلَكِنْ يَنَا لُهُ التَّقْوَى
مِنكُمُ۔اس کو قربانی کا گوشت یا خون نہیں پہنچتا اس کو تو نیت اور ارادہ کی ضرورت ہے۔پس ہر عمل جو انسان کرتا ہے اس میں نیکی کرتا ہے یا نیکی کی تڑپ رکھتا ہے، تقویٰ کرتا ہے اور وہ خدا تعالی
کی طرف مائل ہوتا ہے وہ ضائع نہیں جاتا۔ایک آدمی اگر ساری ساری رات میں پڑھتا ہے لیکن ہمسائے
کو اس کا کیا فائدہ ہے۔وہ کیا جانتے ہیں یہ شخص تمام رات نماز پڑھتا ہے۔ہندوؤں میں ہم نے دیکھا ہے
بعض ساری ساری رات جاگتے رہتے ہیں اور بعض تو خوراک چھوڑ کر معمولی ساگ پات پر گزارہ کرتے ہیں
لیکن با وجود اس کے لوگ ان کو کافر کہتے ہیں۔پس یاد رکھو ایمان ایک ایسی چیز ہے جو خدا تعالے کا مقرب بناتی ہے۔نیک نیت اور ایمان سے اگر
یہاں بھی بیٹھو تو قادیان آنا با برکت ہوگا۔رسول کریم نے ایک مجلس میں بیٹھے تھے کہ جگہ کم تھی۔تین آدمی
آئے اُن میں سے ایک نے جگہ کی تلاش کی اور آنحضرت ﷺ کے قریب بیٹھ گیا۔دوسرے نے تلاش کی اور
درمیان رستے ہی میں بیٹھ گیا۔تیسرے نے ہجوم دیکھا جگہ نہ تلاش کی واپس لوٹ گیا۔خدا تعالے نے فرمایا
پہلے نے جگہ تلاش کی اور بیٹھ گیا اُسے زیادہ اجر ملے گا اور جو درمیان میں بیٹھ رہا اُس کے لئے بھی اجر ہے لیکن
جو جگہ نہ تلاش کرنے کی وجہ سے چلا گیا اُس کو میں بھی جزاء نہ دوں گا۔

216
پس نیت اور ارادہ ہی ایک ایسی چیز ہے جو انسان کو ہر فعل اور ہر مقصد میں کامیاب کرتا ہے۔اس وقت میں خواتین کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر تمام کے
تمام انبیاء اس بات کی خبر دیتے آئے ہیں کہ آخری زمانہ میں ایک بہت فتنہ اٹھے گا۔ایک آدمی اگر صبح مسلمان
ہوگا تو شام کو کافر، رات کو مسلمان سوئے گا تو صبح اُٹھے گا کافر، سو آج اسلام کی نہایت درد ناک اور نازک
حالت ہے۔تمام مذاہب اسلام ہی کے کچل ڈالنے کے درپے ہیں۔لیکن میں دیکھتا ہوں انسان گھر کے پالتو
سکتے یا پالتویلی کی پروا کرتا ہے لیکن آج اسلام کی اتنی بھی پرواہ نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔بیکسے شد دین احمد پیچ خویش و یار نیست
کسے درکار خود با دین احمد کار نیست
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے ایک بزرگ نے رویا میں دیکھا بھوپال کے شہر میں ایک
کوڑھی ہے جس کا کوئی بھی عضو جسم پر صیح نہ تھا۔اس کو پوچھا کہ تو کون ہے تو اُس نے جواب دیا کہ میں اللہ
میاں ہوں۔وہ بہت پریشان ہوئے کہ اللہ میاں تو مستجمع جمیع صفات حسنہ کاملہ ہے یہ اللہ میاں کیسا؟ کوڑھی
نے کہا میں بھو پال والوں کا خدا ہوں انہوں نے مجھے ایسا ہی سمجھ لیا ہے۔مگر اس زمانہ میں جو بھو پال کے خدا
کی شکل دکھائی گئی تھی وہی آج تمام دنیا کے خدا کی ہے۔ایران کیا، ترکستان کیا ، افغانستان کیا، غرض دنیا میں
آج اسلام ایسا سمجھا گیا ہے جیسے کلنک کا ٹیکہ ہوتا ہے۔اسلام کا وہ نام جو عزت سے لیا جاتا تھا آج اس میں شامل ہونے کو ہتک خیال کیا جاتا ہے۔یہ صرف
مسلمانوں کے اسلام کو چھوڑ دینے کی وجہ سے ہے۔شہروں میں آوارہ گرد مسلمان ، سواتی مسلمان ، جیل میں زیادہ مسلمان عورت و مرد، فاحشہ عورتیں جس قدر
ہوتی ہیں مسلمان شہروں میں غنڈے بدمعاش اکثر مسلمان، ملازموں میں کام چور مسلمان بددیانت مسلمان
تو مسلمانوں
کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایسی ذلت پڑ رہی ہے کہ ہر صورت میں ذلیل ہورہے ہیں صرف اس
لئے کہ مسلمان سمجھ بیٹھے ہیں ، اگر اسلام سچا ہے تو ہم ذلیل کیوں اور ہے ہیں، غیر قو میں کہتی ہیں کہ مسلمان نیچے
ہیں تو ڈلیاں کیوں ہیں لیکن یہ ساری ذمہ داری مسلمانوں پر آتی ہے۔مسلمانوں نے اسلام کو چھوڑ دیا تو ذلیل
ہوئے۔

217
مسلمانوں میں سے جو آسودہ حال لوگ ہیں وہ سمجھتے ہیں گھر میں بیٹھ کر خوب کھالیا ، کام نوکروں سے
کرالیا بس یہی ہماری زندگی ہے حالانکہ اسلام انتہائی تن آسانی سے روکتا ہے۔دوسرے کو کام کی فرمائش کرنا
سوال ہے۔ایک صحابی کہیں سفر پر گھوڑے پر سوار ہو کر جا رہے تھے کہ اُن کا کوڑا نیچے گر پڑا پیچھے سے ایک آدمی
نے اُٹھا کر دینا چاہا آپ نے انہیں قسم دی۔خدا کی قسم کوڑا نہ اُٹھانا۔صحابی خود گھوڑے سے اترے اور کوڑا پکڑا
تا کہ سوال سے بچیں۔رسول کریم ﷺ کی تعلیم عیب یا بیکاری کی نہیں مگر مسلمان عورتیں اکثر بے کار رہتی ہیں یعنی کوئی مفید
اور نتیجہ خیز کام نہیں کرتیں جو صرف گھر کا کام ہی کام سمجھ کر کرتی ہیں ، اُن کا کام کھانا پکانا، بستر کرنا۔بچوں کے
کپڑے دھونا بچوں کا پاخانہ صاف کرنا ہے لیکن اپنے پیٹ کے لئے اور اپنے بچوں کے لئے تو بلی وغیرہ بھی
انتظام کر لیتی ہیں انسان میں اور حیوان میں کیا فرق رہا۔اپنی زندگی میں سے ضرور کچھ وقت نکالو جو دوسروں کے کام آئے۔گھر کا کام بھی کرو لیکن کچھ نہ کچھ
دوسروں کے فائدے کے لئے بھی کرو۔اپنے نفس سے سوال کرو کہ تم نے اپنی پچھلی زندگی میں دنیا کے فائدے کے لئے کیا کام کیا ہے اگر کچھ
نہیں تو اب کرو۔آسودہ حال عورتوں کا کام تو صرف نوکروں پر حکم چلاتا ہے۔پھر بھی انہیں شکایت رہتی ہے بڑا کام ہے
بڑا کام ہے۔انگلستان میں عورتیں بڑا کام کرتی ہیں دفتروں میں کلرک تیں ،نرس ، ڈاکٹری وغیرہ کا کام کرتی
ہیں۔میں نے پچھلے سال عورتوں میں تحریک کی تھی کہ جو یہاں آکر تبلیغ کا کام سیکھنا چاہے ہم اُس کے لئے
انتظام کر دیں گے۔مردوں میں درس کی تحریک کی تھی جس میں مرد تو پا لچھو آئے لیکن عورتوں کی طرف سے
صرف ایک مخط آیا جس نے آمادگی ظاہر کی تھی۔عورتوں کو پچھلے سال ہر جگہ لجنہ قائم کرنے اور دستکاری کی تحریک کی تھی باوجود اس کے سوائے چند عورتوں
کے کسی نے توجہ نہ کی۔دستکاری سیکھ کر تم غریبوں کی مدد کرو۔ہاتھ سے کام کرنا بہتک نہیں بلکہ بہترین عزت
ہے۔بادشاہ اورنگ زیب قرآن شریف کی کتابت کیا کرتا تھا رسول کریم ﷺ گھر کے کام کاج میں عورتوں
کا ہاتھ بٹاتے۔کام کرنا عیب کی بات یا ہتک نہیں۔صلى الله

آج 10 میں سے 10 باقی