قانون کا احترام کرو اور اختلاف رائے سے منت گھبراؤ

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

218
یہاں کی عورتیں بجھتی ہیں گویا اُن کے نزدیک اُن کی پیدائش کا مقصد کھانا پینا ہے۔خدا نے ہاتھ دئے
ہیں ، پاؤں دئے ہیں، زبان دی ہے، آنکھ دی ہے ، ناک دی ہے، ان میں سے اگر کوئی عضو چلا جائے تو قدر
آتی ہے۔اگر آنکھ چلی جائے یا ناک کٹ جائے تو قد رآتی ہے۔ناک کٹنا بڑی ہتک ہے۔ناک کی بڑی عزت ہے حالانکہ چھوٹا سا عضو ہے۔ناک کے بہت فائدے
ہیں آدمی اس سے سانس لیتا ہے۔ناک کے اندر جو بال ہیں وہ بھی فائدے سے خالی نہیں۔کانوں ہی کو دیکھ
لو اگر کٹ جائیں تو انسان کیسا بد نما لگے۔تو انسان سوچے خدا نے جو آنکھیں، ناک،کان وغیرہ ہزاروں
نعمتیں دی ہیں تو کیوں؟ کیا صرف اس لئے کہ دنیا میں رہ کر روٹی کھاؤں اور مر جاؤں۔کونسا کام ہے جوان
سے لیا جاتا ہے۔پس میں آج یہ نصیحت کرتا ہوں کہ اپنی زندگی کو کارآمد بناؤ۔یہاں تک کہ شہر والے سمجھیں
اُن کا مدار تمھاری زندگی پر ہے۔یا گاؤں والے دیکھیں اُن کی زندگی تمھیں سے ہے۔یا ہمسائے سمجھیں اُن کا
مدار تمھاری زندگی پر ہے۔عربی میں مثل مشہور ہے مَوتُ الْعالِم مَوْتُ الْعَالَمِ۔پس اپنی اپنی سمجھ کے مطابق
اپنی زندگی کومفید بناؤ۔غیر قوموں کی ترقی دیکھ کر اپنی زندگی کو کارآمد بناؤ۔اگر پہلے تم نے اپنی حالت میں تبدیلی نہیں کی تو اب اپنی حالت میں تغیر پیدا کرو۔مخلوق خدا کی ہمدردی
کروں کسی کی مصیبت کو اپنی مصیبت سمجھو ، دکھ میں شامل ہو، لوگ یہ نہیں دیکھتے کہ یہ شخص بڑی نمازیں
پڑھتا ہے۔اس کا نماز پڑھنا کیا فائدہ دیتا ہے جبکہ اُس کا وجود اُن کے لئے مفید نہ ہوا۔پس اپنی زندگی اور
اپنے وجود کو مفید بناؤ۔از مصباح ۱۵ جنوری ۱۹۲۹)
قانون کا احترام کرو اور اختلاف رائے سے مت گھبراؤ
لجنہ اماءاللہ قادیان کی طرف سے ایک استقبالیہ تقریب میں حضور نے یہ تقریر فرمائی)
ہمیشہ قانون کی پابندی کی جائے
میں پہلے تو نمبرات لجنہ کا اپنی طرف سے اور اپنے خاندان اور اپنے ہمراہیوں کی طرف سے اس دعوت
کے متعلق شکر یہ ادا کرتا ہوں جو ہماری آمد پر دی گئی ہے۔اس کے بعد لجنہ جو اپنے کام کو وسیع کرنے کے متعلق کر رہی ہے اس کی نسبت ایک بات کی طرف توجہ

219
ولا نا ضروری سمجھتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ انجمنوں کی زندگی در اصل قانون کی زندگی ہوتی ہے۔کسی ایک فرد سے
کام لے کر بہت سے افراد کے ہاتھوں میں کام دینے کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ افراد متحدہ جدو جہد کے احترام
کے عادی ہو جائیں اور ان کے اندر یہ مادہ پیدا ہو جائے کہ اگر کسی وقت ایک لیڈر سے انجمن محروم ہو جائے
تو کام کے تسلسل میں فرق نہ پیدا ہو۔اس غرض کو پورا کرنے کے لئے یہ اہم اور ضروری بات ہوتی ہے کہ
ہمیشہ قانون کی پابندی کی جائے اور قانون کی پابندی کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ قانون مقررہ الفاظ میں
موجود ہو۔جہاں لجنہ کی میرات اپنے کام کو وسیع کرنے کے لئے جدو جہد کر رہی ہیں وہاں انہیں اپنے ہی
قانون سے با ہر نہیں نکلنا چاہئے۔اس ایڈریس میں جو اس وقت پڑھا گیا ہے ایک سکول کا ذکر ہے مگر میرے
پاس جو اوہ کی رپورٹ پہنچتی رہی ہے اُس میں اس کا ذکر اس رنگ میں نہیں تھا۔ممکن ہے لھند نے اس کے
متعلق ریزولیوشن پاس کیا ہو اور مجھے وہ ریز رولیوشن نہ پہنچا ہو۔اس میں اور جس بات کا ذکر کیا گیا ہے بہت
فرق ہے۔پس ممبرات لجنہ کو یا درکھنا چاہیئے۔قانون پاس کرنے سے قبل کوئی کام نہ شروع کریں خواہ وہ کام کتنا بڑا
اور کتنا مفید ہی کیوں نہ ہو۔اور میں تو کہوں گا اگر جہاد بھی لجنہ کے فیصلہ پر منحصر ہو تو فیصلہ سے قبل وہ بھی شروع
نہیں ہونا چاہیے۔اختلاف سے گھبرانا نہیں چاہیئے
دوسری بات جس کی طرف میں لجنہ کو توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ جب کوئی جماعت نظام کے ماتحت
کام کرنا شروع کرتی ہے تو چونکہ وہ پہلے نظام کے ماتحت کام کرنے کی عادی نہیں ہوتی اس لئے کام کرنے
والوں میں اختلاف پیدا ہوتا ہے ایسے اختلافات سے گھبرانا نہیں چاہئے۔اس قسم کے اختلاف سے نظام کی وہ
خامیاں ظاہر ہوتی ہیں جو ابتدائی کاموں میں عموما پائی جاتی ہیں۔قانون کی خامیاں وکلاء کے بالمقابل
کھڑے ہونے سے ہی ظاہر ہوتی ہیں اور اس طرح قانون مکمل ہوتا چلا جاتا ہے۔پس اگر لجنہ کے
کاموں میں اختلاف پیدا ہو تو اس سے گھبرانا نہیں چاہیے بلکہ اختلاف تو نقائص کی طرف توجہ دلاتا ہے اور
دوسرے کی خامیاں ظاہر کرتا ہے اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ قانون مکمل ہوتا جاتا ہے اور قانون کے مکمل ہونے
سے کام کو پختگی حاصل ہوتی جاتی ہے۔پس اختلاف سے گھبرانا نہیں چاہیئے بلکہ اس کی قدر کرنی چاہیئے دیکھو

220
رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے اِخْتِلَافُ أُمَّتِي رَحْمَة میری امت میں اختلاف رحمت ہے۔یہ ایسا
اختلاف ہے جو ایک نظام کے ماتحت ، ایک انجمن کے ماتحت اور خلافت کے ماتحت کیا جائے۔ہاں جو
اختلاف اس کے مقابلہ میں اور اس کے باہر ہو کر کیا جائے وہ تباہی کا موجب ہوتا ہے۔ہر فریق جب یہ کہے
کہ ہمیں جو اختلاف ہو گا وہ جب قانون اور نظام کے خلاف ہو ہم اُسے چھوڑ دیں اور نظام کے ماتحت کام
کریں گے۔تو ایسا اختلاف نقصان کا موجب نہیں ہوتا بلکہ فائد و رساں ہوتا ہے۔ممرات لجنہ کو یاد رکھنا چاہیئے کہ اُن کے سامنے کاموں کا بہت بڑا میدان پڑا ہے۔اور ان کے کرنے
کے ایسے ایسے کام ہیں جو ابھی ان کے ذہن میں بھی نہیں آسکتے۔ایک زمانہ تھا جب میں ممبرات لجنہ کے
سامنے تقریر کرتا اور بتا تا کہ انہیں کیا کرنا چاہیئے تو مہرات تقریر سکر کہتیں ہم خوب اچھی طرح تقریر سمجھ گئی ہیں
مگر یہ تو بتا یا جائے ہم کام کیا کریں۔میں پھر تقریر کرتا اور پھر اُن کی طرف سے یہی سنتا کہ ہم نے سب باتیں
سُن لی ہیں مگر جو کام ہمیں کرنا چاہیئے وہ بتایا جائے ؟ میں اُن کی بات پر حیران ہوتا کہ میں نے تو انہیں دنیا
بھر کے کام بنادئے ہیں مگر یہ کہہ رہی ہیں بتاؤ ہم کیا کام کریں۔لیکن آپ میں دیکھتا ہوں کہ ان میں کام
کرنے کا احساس پیدا ہورہا ہے اور انہوں نے جوش سے کام شروع کئے ہوئے ہیں۔لیکن انہیں یاد رکھنا
چاہیئے کہ ان امور کے ساتھ اختلاف کا ہونالازمی ہے ان کو برداشت کرنے کی عادت ڈالنی چاہیئے۔وہ قوم جو
ایسے اختلاف کو جو اصولی نہیں ہوتے برداشت نہیں کرتی اور اختلاف کرنے والوں کو اپنے ساتھ نہیں ملاتی
بلکہ علیحدہ ہو جانے پر مجبور کرتی ہے وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتی۔مسلمانوں کی تباہی کا بہت بڑا باعث یہی ہے کہ جس سے کوئی اختلاف ہو اُسے علیحدہ کر دیا
جاتا ہے۔حالانکہ اگر اختلاف اصولی نہیں، نظام کو نہیں تو ڑتا اور اصل جڑھ پر ضرب نہیں لگاتا تو اس کا ہونا
ضروری ہے اور اسے برداشت کرنا چاہئے۔ہاں اگر اختلاف اصولی ہو اس کا جڑھ پر حملہ ہو تو ایسا اختلاف
کرنے والے کو علیحدہ کرنا ضروری ہو جاتا ہے جیسے اُس عضو کا کا مناضروری ہوتا ہے جس میں ایسے جراثیم پیدا
ہو جائیں جو سارے جسم کو تباہ کر دینے والے ہوں۔اس کے بعد چونکہ اس ایڈریس میں اس واقعہ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جو یہاں پیش آیا اور جو مذبح کا
واقعہ ہے اسکی طرف میں اپنی تقریر کا رخ پھیرتے ہوئے لجنہ کو مخاطب کرتا ہوں۔لجنہ اماءاللہ میں گوالیسی

221
عورتیں نہیں ہیں جن کی اولا د ہو یا جوان اولاد ہو الا ماشاء اللہ لیکن بوجہ ا سکے کہ یہی عورتوں کی قائمقام ہیں اس
لئے میں فرض کی طرف توجہ دلاتا ہوں جو اِس زمانہ میں عورتوں پر عائد ہوتا ہے۔اولاد کو بہادر اور مضبوط بناؤ
ہماری جماعت اس موقع پر ہا امن جماعت رہی ہے ، اب بھی با امن ہے اور با امن رہے گی مگر اس کے
یہ معنی نہیں کہ ہم کسی جبر سے اپنے حقوق چھوڑ دیں اور اُن کی حفاظت نہ کریں۔دنیا میں سب سے بڑھ کر
با ان رسول کریم اے تھے مگر آپ کی آخری عمرلڑائیوں میں ہی گزری۔دراصل امن اور جنگ متضاد نہیں۔بعض دفعہ امن اور جنگ ایک ہی ہوتا ہے۔بعض دفعہ جنگ امن کے
خلاف ہوتی ہے اور بعض دفعہ جنگ ایک حد تک امن کے خلاف ہوتی ہے اور ایک حد تک اس کے موافق
بعض دفعہ امن کے قیام کے لئے جنگ کرنی پڑتی ہے اور بعض دفعہ امن کی بربادی کے لئے جنگ کی جاتی ہے
اور بعض دفعہ تین کمان حالت ہوتی ہے۔یعنی نہیں تو امن قائم کرنے کی ہوتی ہے لیکن فعل امن کو برباد کرنے
والا ہوتا ہے۔پائیں تو امن کو برباد کرنے والی ہوتی ہے لیکن فعل امن قائم کر دیتا ہے۔پس جبکہ قیام امن کے
لئے جنگ بھی ضروری ہوتی ہے تو ضرورت اس بات کی ہے کہ ہماری اولادیں بہادر اور مضبوط دل کی ہوں۔ہمارے ملک میں بہت بڑی مصیبت یہ ہے کہ جب مردوں کے لئے کوئی خاص کام کرنے کا وقت آتا ہے تو
عورتوں میں شور پڑ جاتا ہے کہ ہمارے بچے ، ہمارے بھائی ، ہمارے خاوند ، ہمارے دوسرے رشتہ دار تکلیف
میں مبتلا ہو جائیں گے۔رسول کریم ﷺ کو جہاں مرد جری اور بہادر ملے تھے وہاں عورتیں بھی نہایت قوی دل
اور حوصلہ والی ملی تھیں۔رسول کریم ﷺ اور آپ کے غلاموں نے بڑے بڑے کا رہائے نمایاں سرانجام دئے
ورنہ اگر میدان جنگ میں جانے کے لئے گھر سے نکلنے والا مرد گھر میں ہی روتی ہوئی ماں ، چلاتی ہوئی بیوی
، اور بیہوش بہن کو چھوڑ کر جائے گا تو بہادرانہ کام نہیں کر سکے گا کیونکہ اس کے دل پر
غم کا بادل چھایا ہوا ہوگا
معلوم نہیں گھر میں کیا کہرام مچا ہوا ہوگا۔لیکن اگر وہ گھر والوں کو ہشاش بشاش چھوڑ کر جاتا ہے تو اُس کا دل
خوش ہو گا اور وہ سمجھے گا کہ میں اپنے گھر میں کسی کو افسردہ دل نہیں چھوڑ کر آیا اور اس خوشی میں وہ پوری طرح
جان کی بازی لگا سکے گا۔ہماری جماعت جوں جوں ترقی کر رہی ہے اس کے سامنے نہایت اہم کام آرہے ہیں اور ہم نہیں جانتے

222
ہمیں آگے قدم بڑھانے کیلئے کیا کیا قربانیاں دینا پڑیں گی۔اور خدا ہی جانتا ہے کتنے مستقبل قریب
میں ہمارے سپرد حکومتوں کا انتظام ہو گا اور اس کیلئے ہمیں کن حالات میں سے گزرنا پڑیگا۔پس
ضروری ہے کہ ہماری جماعت کی عورتیں بہادر اور مضبوط دل ہوں تاکہ ان کی اولاد بہادر اور جری
ہو۔میں جہاں اپنی جماعت کی عورتوں کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ وہ تعلیم میں، تربیت میں، نظام میں،
خدمت دین میں ترقی کریں وہاں یہ بھی کہتا ہوں کہ اولاد کو بہادر بنائیں اور اس کے دل ایسے
مضبوط کریں کہ جو بھی قربانی انہیں کرنی پڑے وہ خوشی سے کریں۔وہ جب قربانی کیلئے گھروں سے
نکلیں تو خوش خوش نکلیں نہ کہ دل کو ڈکھ دینے والے نظارے دیکھتے ہوئے لکھیں۔چونکہ اب مغرب کی
اذان ہوگئی ہے اس لئے میں تقریر بند کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں خدا تعالیٰ ہماری جماعت کے
مردوں اور عورتوں میں ایسی روح پیدا کرے جس سے بہترین نظام قائم ہوتا ہے اور اس کے ساتھ
ہی روحانیت بھی عطا کرے تا ایسا نہ ہو کہ نظام باقی رہ جائے اور روحانیت نہ رہے۔(الفضل ۱۱ را کتوبر ۱۹۲۹ء)

آج 10 میں سے 10 باقی