تقریر جلسہ سالانہ ۲۸؍دسمبر ۱۹۲۹ء
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول
223
تقریر حضرت خلیفة لمسیح الثانی جلسه سالانه مستورات ۲۸ دسمبر ۱۹۲۹ء
تشھد اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔عورتوں کی موجودہ علمی قابلیت
میں نے ہر سال جماعت کی مستورات کو اس طرف توجہ دلائی ہے کہ جب تک تعلیم نہ ہو خدا سے اُن کا
اپنا معاملہ درست نہیں ہو سکتا اور نہ ہی وہ ذمہ داریاں پوری ہو سکتی ہیں جو اپنے رشتہ داروں اور خاندان اور اپنی
قوم اور ملک کی طرف سے اُن پر عائد ہوتی ہیں۔شاید یہ الفاظ جو اس وقت میں نے بیان کئے ہیں آپ کو
بوجھل معلوم ہوتے ہوں کیونکہ ان میں یہ کہا گیا ہے کہ تم میں تعلیم نہیں۔مگر حقیقت یہ ہے کہ ابھی تک تم دوسری
زبا نہیں تو در کنار خود اپنی زبان سے بھی ناواقف ہو۔مجھے عورتوں میں تقریر کرتے وقت یہ دقت پیش آتی ہے۔تقریر میں مشکلات
میں کوشش کرتا ہوں کہ میری تقریر میں ایسے الفاظ نہ آئیں جن کو تم سمجھ نہ سکو۔حالانکہ میں کسی غیر زبان
میں تقریر نہیں کیا کرتا۔جب قوم کی ایسی گری ہوئی حالت ہو وہ اپنے ملک کی زبان میں بھی بات سمجھنے کی
قابلیت نہ رکھتی ہو تو اس کی کمزور حالت کا اندازہ اس سے ہی ہو سکتا ہے۔تقریر میں روز مرہ کی زبان ہوتی
ہے۔مثلاً اگر دین کا ذکر آئے تو اس میں قیامت ، تقدیر وغیرہ کے الفاظ ضروری ہیں۔پھر جو نہ سمجھے تو واعظ
کے لئے کتنی مشکلات ہیں۔اس کی دو ہی صورتیں رہ جاتی ہیں۔یا تو وہ آسان آسان لفظ لا کر عام فہم طریق
کے لفظوں ہی کے خیال میں پڑا رہے اور اپنے مضمون کو خراب کر لے یا اصطلاحی لفظ استعمال کر کے اپنے
مضمون کو تو ادا کر دے مگر سامعین اس
کو نہ سمجھ سکیں۔پس ہر ایک عورت کو تعلیم کی ترقی کی طرف متوجہ ہونا چاہیئے۔میں مردوں میں ایک آیت کے موضوع پر کئی کئی گھنٹے بول سکتا ہوں
مگر عورتوں میں ادھر ہی توجہ رہتی ہے کہ
مضمون عام فہم ہو۔اسی وجہ سے عورتوں میں درس وعظ وغیرہ بہت آسان رہ جاتا ہے اور اصل مضمون ذہن
224
سے اُتر جاتا ہے۔میں جب عورتوں میں درس دیتا ہوں تو بعض اوقات ڈیڑھ ڈیڑھ دو دو رکوع کا درس
تھوڑے سے وقت میں دے دیتا ہوں حالانکہ مردوں میں اتنا وقت بعض دفعہ صرف ایک آیت کی تشریح میں
لگ جاتا ہے۔میں پھر اور بار بار تمہیں اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ سب سے پہلے اپنے ملک کی زبان سیکھو۔اپنی ترقی کی طرف توجہ کرو
اس کے بعد میں تمہیں توجہ دلاتا ہوں کہ سب سے ضروری تعلیم دینی تعلیم ہے۔کس طرح سمجھاؤں کہ
تمہیں اس طرف توجہ پیدا ہو۔اس زمانہ میں خدا تعالیٰ کا مامور آیا اور اُس نے چالیس سال تک متواتر خدا کی
باتیں سُنا کر ایسی خشیت الہی پیدا کی کہ مردوں میں سے کئی نے غوث، قطب ولی 'صدیق' اور صلحاء کا درجہ حاصل
کیا۔ان میں سے کئی ہیں جو اپنے رتبے کے لحاظ سے کوئی تو ابوبکر اور کوئی عثمان کوئی علی ، کوئی زبیر کوئی
تھ ہے۔تم میں سے بھی اکثر کو اس نے مخاطب کیا اور انہیں خدا کی باتیں سُنائیں اور ان کی بھی اسی طرح
تربیت کی مگر تب بھی وہ اس رتبہ کو حاصل نہ کر سکیں۔اس کی وفات کے بعد اللہ تعالیٰ نے تم میں ایک صدیقی
وجود کو کھڑا کیا مگر اس سے بھی وہ رنگ پیدا نہ ہوا۔پھر خدا نے مجھے کو اس مقام پر کھڑا کیا اور پندرہ سال سے
متواتر درس اور اکثر وعظ ، نصائح اور لیکچروں میں دین کی طرف توجہ دلاتا ہوں اور ہمیشہ یہی میری کوشش رہی
ہے کہ عورتیں ترقی پائیں مگر پھر بھی اُن میں وہ روح پیدا نہ ہوسکی جس کی مجھے خواہش تھی۔اور کوئی عورت تم میں
سے اس قابل نظر نہیں آتی جو کسی وقت تمہاری لیڈری اور راہنمائی کر سکے۔افسوس وہ کونسی کوشش ہے جس سے
میں تمہیں بیدار کروں۔دنیا میں ایک آگ لگی ہوئی ہے مگر تم خواب غفلت میں سوتی ہو۔کیا تم میں کوئی قرآن مجید جانتی ہے؟
پچھلے دنوں میں نے یہاں کی عورتوں سے ایک سوال کیا تھا کہ تم کسی ایک عورت کا بھی نام بتاؤ جس نے
قرآن کریم پر غور کر کے اس کے کسی نکتہ کو معلوم کیا ہو؟ حالانکہ مردوں میں سے عالم کے علاوہ کئی ایسے لوگ
ہیں جو ظاہری تعلیم کے لحاظ سے جاہل یا معمولی سے علم کے شہر کے رہنے والے یا گاؤں کے رہنے والے ہیں
جو باوجود عدم علم ظاہری کے یا کمی علم کے قرآن کے کئی معرفت کے نکتے بتاسکیں گے جولوگوں
کو پہلے معلوم نہ
ہوں گے۔قادیان کے کئی عربی سے ناواقف بھی عجیب معرفت اور نکات کی باتیں قرآن سے بیان کرتے
225
ہیں ایک عورت کی مثال پیش کرو جس نے قرآن کریم سے کوئی نئی بات نکالی ہو اور ایسی بات پیش کی ہو جو دنیا
کو پہلے معلوم نہ تھی۔اور اب تو آپ میں کچھا ایسی عورتیں بھی موجود ہیں جو مولوی کہلاتی ہیں۔میں پھر توجہ دلاتا
ہوں اور سوال کرتا ہوں کہ تم میں سے کون ہے جسے قرآن شریف کی معرفت نصیب ہوئی ہو؟
اس کمی کی وجہ کیا ہے؟
تم میں سے کئی عورتیں ہیں جو کہتی ہیں کہ مردوں کی طرفداری کی جاتی ہے مگر میں پوچھتا ہوں کہ کیا خدا
تعالی کو بھی تم سے دشمنی ہے کہ وہ تمہاری مدد نہیں کرتا۔کیوں خدا کے کلام کا درواز ہ تم پر بند ہے اور کیوں فرشتے
خدائی دربار تک تمہاری رسائی نہیں کراتے۔آخر اس کی کیا وجہ ہے؟ اس کی صرف یہ وجہ ہے کہ تم قرآن کو
قرآن کر کے نہیں پڑھتیں اور نہیں خیال کرتیں کہ اس کے اندر علم ہے، فوائد ہیں، حکمت ہے بلکہ صرف خدائی
کتاب سمجھ کر پڑھتی ہو کہ اس کا پڑھنا فرض ہے اس لئے اس کی معرفت کا درواز ہ تم پر بند ہے۔دیکھو قرآن
خدا کی کتاب ہے اور اپنے اندر علوم رکھتا ہے۔قرآن اس لئے نہیں کہ پڑھنے سے جنت ملے گی اور نہ پڑھنے
سے دوزخ بلکہ فرمایا کہ فِيهِ ذِكْر كُمْ۔اس میں تمہاری روحانی ترقی اور علوم کے سامان ہیں۔قرآن کو نہ
نہیں۔یہ اپنے اندر حکمت اور علوم رکھتا ہے۔جب تک اس کی معرفت حاصل نہ کرو گی قرآن
کریم تمہیں کوئی
فائدہ نہیں دے سکتا۔تم میں سے سینکڑوں ہوں گی جنہوں نے کسی نہ کسی سچائی کا اظہار کیا ہوگا۔لیکن اگر پوچھا
جائے کہ تمہارے اس علم کا ماخذ کیا ہے تو وہ ہرگز ہرگز قرآن کو پیش نہ کریں گی بلکہ ان کی معلومات کا ذریعہ
کتابیں ، رسائل ، ناول یا کسی مصنف کی تصنیف ہوں گی اور غالباً ہماری جماعت کی عورتوں میں حضرت مسیح
موعود کی کوئی کتاب ہو گی۔تم میں سے کوئی ایک بھی یہ نہ کہے گی کہ میں نے فلاں بات قرآن پر غور کرنے کے
نتیجے میں معلوم کی ہے۔کتنا بڑا اندھیر ہے کہ قرآن جو دنیا میں اپنے اندر خزانے رکھتا ہے اور سب بنی نوع
انسان کے لئے یکساں ہے اُس سے تم اس قدر لا علم ہو۔اگر قرآن کا دروازہ تم پر بند ہو تو تم سے کس بات کی
توقع ہو سکتی ہے؟
ایک عورت نے کس طرح ترقی کی
میں
تمہیں ایک عورت کا واقعہ سنا تا ہوں کہ جسے صرف معمولی لکھنا پڑھنا آتا تھا۔اس کے لکھنے کے متعلق
226
مجھے اس وقت صحیح علم نہیں ہے لیکن بات ضرور تھی کہ اسے پڑھنا آتا تھا۔اس نے قرآن کو قرآن کر کے پڑھا،
جت کی طمع اور دوزخ کے خوف سے نہیں ، عادت اور دکھاوے کے طور پر نہیں بلکہ خدا کی کتاب
سمجھ کر اور یہ سمجھ
کر کہ اس کے اندر دنیا کے تمام علوم میں اسے پڑھا۔اس کے نتیجہ میں باوجود اس کے کہ اسنے کسی کے پاس زا
نوئے شاگردی تبہ نہیں کیا تمام دنیا کی استاد بنی۔وہ عورت کون تھی ؟ اُس کا نام عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا تھا۔وہ بی بی فہم قرآن میں اکثر مردوں سے بڑھ گئی
اُس نے قرآن کو جیسا کہ سمجھنے کا حق تھا سمجھا۔اُن کی صرف ایک مثال سے دنیا کے مرد شرمندہ ہیں۔کہ وہ
بایں ہمہ عقل و دانش اس فہم و فراست کو حاصل نہ کر سکے۔وہ آیت ہے مَا كَانَ مُحَمَّد أَبَا أَحَدٍ مِّنْ
رِّجَا لِكُمْ وَلَكِنْ رَّسُوْلَ الله وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ - یعنی حد تم میں سے کسی مرد کے باپ نہیں۔ہاں اللہ کے
رسول اور نبیوں کے خاتم ہیں۔دنیا نے سمجھا کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا اور ادھر چونکہ
آنحضرت ﷺ نے بھی فرما دیا ہے کہ لا نبی بعدی ( جس سے آپ کی یہ مرا تھی کہ میری شریعت کو منسوخ
کر نیوالا کوئی نبی نہ آئے گا۔) یہ امر ایسے خیال کے لوگوں کے لئے اور بھی موید ثابت ہوا اور سب نے یہ نتیجہ
نکالا کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔مسلمان تمام دنیا میں پھیل گئے اور انہوں نے اپنے اس خیال کی
خوب اشاعت کی۔ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ اس قسم کی باتیں ایک مجلس میں ہورہی تھیں حضرت عائشہ وہاں سے
گزریں اور آپ نے سنکر فرمایا
قولواله عالم الأنبياءِ وَلَا تَقُولُو الا نبي بعده " دیکھو حضرت عائشہ نے قرآن پر غور کرنے سے کس
قدر صحیح نتیجہ نکالا کہ آج اس زمانہ کے نبی نے اس سے فائدہ اٹھایا۔وہ خیالات جو تیرہ سو سال سے مسلمانوں
کو مغالطہ میں ڈالے ہوئے تھے اُن کو کس صفائی کے ساتھ رڈ فرمایا ہے۔تو حضرت عائشہ کے قرآن پر
غور کرنے سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی فائدہ اٹھایا اور احمدی جماعت اُن کی ممنون احسان
ہے۔انہوں نے ان کی مشکلات کو آسان کر دیا۔یہ تو ایک واقعہ ان کے فہم قرآن کا ہے۔،،
اسی بی بی کی فہم حدیث کی ایک مثال
دوسرا واقعہ یہ ہے کہ جس سے ان کے کمال فراست اور غور و فکر کا ثبوت ملتا ہے وہ حضرت علی کے بھائی
227
حضرت جعفر کی شہادت کا واقعہ ہے۔جب اُن کی اطلاع گھر پر آئی تو عور تمیں رونے پیٹنے اور نوحہ کرنے لگیں
جیسا کہ عرب کا رواج تھا۔اسلام چونکہ نیا نیا تھا اِس لئے اسلامی عادات ابھی پوری طرح لوگوں میں پیدانہ
ہوسکی تھیں اور جاہلیت کے زمانے کے اثرات باقی تھے اسی کی پیروی ان عورتوں نے کی۔آنحضرت ملا لیا کہ
جب کسی نے آکر اس کی اطلاع دی تو آپ نے فرمایا کہ انہیں منع کرو۔منع کرنے سے بھی وہ باز نہ آئیں۔پھر کسی نے شکایت کی۔آپ نے فرمایا احثوا التراب في وجوههن یعنی ان کے منہ پر مٹی ڈالو۔وہ
لوگ جنہوں نے آپ کے اس ارشاد کو سنافی الواقع مٹی ڈالنے کے لئے دوڑے۔حضرت عائشہ کو جب اس
واقعہ کا علم ہو اتو بہت ناراض ہوئیں اور فرمایا کہ تم رسول کریم ﷺ کو ایسا بد اخلاق سمجھتے ہو کہ اس مصیبت کے
وقت بھی تکلیف پہنچانے کا حکم دیں۔آپ کا تو یہ مطلب تھا کہ انہیں ان کی حالت پر چھوڑ دو۔قال اللہ وقال الرسول کا صحیح فہم اسی خاتون کو تھا
اب دیکھو جس بات کو مردوں نے نہ سمجھا اُسے ایک عورت یعنی حضرت عائشہ نے سمجھا اور یہی دنیا میں
ایک عورت ہے جس نے قرآن کو اور خدا تعالے کے رسول کے کلام کو صحیح معنوں میں سمجھا۔اس کا ایک ثبوت
افك کے واقعہ سے بھی ملتا ہے کہ جب آنحضرت ﷺ نے آپ سے فرمایا کہ عائشہ بچی سچی بات بتا دو کہ کیا
معاملہ ہے تو انہوں نے جواب دیا یہ میرا کام نہیں خدا تعالے خود جواب دے گا۔چنانچہ قرآن کی بعد کی وحی
سے یہی ہوتا ہے۔اُن کا یہ خیال درست تھا کیونکہ قرآن نے یہی کہا ہے کہ الزام دینے والا گواہ لائے نہ کہ
جس پر الزام ہو وہ اپنی بریت کے لئے قسمیں کھاتا پھرے۔حضرت عائشہ نے قرآن کو قرآن کر کے پڑھا
اس لئے مردوں سے زیادہ معرفت حاصل کی۔اگر آپ بھی اسی طرح اس پر غور کرنے اور سمجھنے کی کوشش کریں
گی تو ایسا ہی فائدہ حاصل کریں گی اور کسی علم کے حاصل کرنے میں کسی کی محتاج نہ ہوں گی۔قرآن شریف ہر
ایک زمانے کے علوم اپنے اندر رکھتا ہے اگر کوئی اس پر غور کرے تو دنیا کو حیران کر دینے والے علوم کا دروازہ
اہل دنیا پر خدا کی تائید سے کھول سکتا ہے۔قرآن مجید علوم کا خزانہ ہے
قرآن کے متعلق ایک موٹی مثال کو لو کہ کس طرح تیرہ سو سال پہلے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے
228
زمانے کے حالات بیان کئے ہیں فرمایاوَإِذَا الْعَشَارُ عُطَلَت یعنی اونٹنیوں کی سواریاں بے کار ہو جائیں
گی دنیا نے آج ریل نکالی ہے اِس سے ثابت ہو گیا کہ قرآن نے سالہا سال پہلے بتا دیا تھا کہ ایک زمانہ ایسا
آئے گا یعنی ایسی سواریاں پیدا ہو جائیں گی کہ ان سواریوں کی ضرورت نہ رہے گی۔وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَت۔یعنی ادنی و جاہل تو میں عزت والی بن جائیں گی اور ایک زمانہ ایسا آئے
گا کہ وہ بھی بیدار ہو کر اپنا حق مانگیں گی اور دنیا کو اُن کے حقوق دینے پڑیں گے۔اب الیکشن کے سوال کو ہی
دیکھو کس زیر دست طور پر اس پیشگوئی کی تصدیق کر رہا ہے کہ بڑے بڑے علات والے برہمن چوہڑوں کے
دروازوں پر ووٹ مانگنے کے لئے جاتے ہیں۔وَإِذَ التَّقْوَسُ زُوجَت یعنی لوگ ملا دئیے جائیں گے۔یعنی اونی اور اعلیٰ ایک جگہ پر ا کٹھے ہوں گے۔اس کا ایک نمونہ آج کا جلسہ ہی ہے۔تم میں سے
کئی ہیں جن کی مائیں اور دادیاں اپنے سے ادنی لوگوں کے ساتھ مل کر بیٹھنے کو اپنی ہتک خیال
کرتی ہوں گی مگر تم خدا کی وحی کے مطابق مل کر بیٹھی ہو اور خدا نے سب کو برابر بنا دیا۔زمانہ بدل چکا اس لئے تم بھی تبدیلی پیدا کرو
آج تمام سرداریاں ختم ہو گئیں۔پہلے زمانہ میں جو حال تھا اس کا نقشہ اس مثال سے خوب ظاہر ہو جاتا
ہے۔کہتے ہیں کہ ایک چوہدری ایک مراثی کو ساتھ لے کر سفر کو جا رہا تھا راستے میں سرائے میں ٹھہرا جس
چار پائی پر وہ جیٹھا اُس کے نیچے بارش کی وجہ سے سخت کچھڑ تھا۔ناچار بیچارہ مراثی چوہدری کے پاس بیٹھ گیا
چوہدری نے اُسے خوب جوتے لگائے اور کہا تم ہماری برابری کرتے ہو۔دوسری منزل پر انہیں چار پائی نہ ملی
اور چوہدری کو زمین پر بیٹھنا پڑا۔جب مراثی پھاؤڑے سے زمین کھودنے لگا اور قبر کی طرح ایک گڑھا بنانے
لگا۔چوہدری نے کہا یہ کیا کرتے ہو؟ اس نے جواب دیا بر ابر کیسے بیٹھوں۔اب وہ زمانہ نہیں رہا۔آج کئی اونی
اقوام کے ڈپٹی ہیں اہل غرض سید ، پٹھان، مغل سلام کرنے اُن کے دروازے پر جاتے ہیں۔اب وہ معز ز اور
بڑا ہے جو خدا تعالیٰ کے نزدیک مومن اور متقی ہے۔اس زمانہ میں یاد رکھو کہ اب تم بھی گھروں میں بیٹھ کر
حکومت نہیں کر سکو گی۔وہ راج کا زمانہ چلا گیا۔ساری بڑائیوں کو مٹا کر خدا تعالیٰ اتحاد پیدا کرنا چاہتا ہے۔فیصلہ قرآن کے مطابق آج وہ بڑھایا جائے گا جو نیک ہوگا۔اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُمْ کے مطابق
229
متقی عالم ہوتا ہے۔قرآن مجید امیوں کو اعلم الناس بنا دیتا ہے
دنیاوی لحاظ سے دیکھو حضرت صاحب کو کوئی ایسا دنیوی علم حاصل نہ تھا گو ہم اعتقادی طور پر آپ کو عالم
مانتے ہیں۔آپ نے جو کتابیں لکھی ہیں معجزانہ رنگ میں لکھی ہیں مگر ظاہری طور پر آپ عالم نہ تھے اسی لئے
مخاطب مولوی آپ کو طعن کے طور پر منشی لکھا کرتے تھے مگر خدا تعالی نے علوم کے دروازے آپ پر کھول
دئے۔میرا اپنا حال دیکھو زمانہ طالب علمی میں فیل ہی ہوتا رہا۔ایک جماعت بھی پاس نہ کر سکا اسی بناء پر
حضرت صاحب سے لوگوں نے شکائت کی کہ یہ پڑھائی کی طرف توجہ نہیں دیتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے مجھے طلب کیا اور ساتھ حضرت مولوی نورالدین صاحب خلیفہ اول گوبلا یا۔میں ڈر رہا تھا کہ دیکھئے میرے
لئے کیا سزا تجویز ہوتی ہے مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک عبارت
لکھ کر مجھے دی کہ اسے نقل کردو۔جب میں نے اُسی طرح نقل کر دی تو مولوی صاحب کو دکھا کر فرمایا کہ شکایت تو غلط معلوم ہوتی ہے۔یہ میرا
امتحان ہوا۔پھر اس کے بعد حضرت خلیفہ اول نے مجھے پڑھایا۔اُن کے پڑھانے کا یہ طریق تھا کہ آپ ہی
ایک ایک سپارہ پڑھتے جاتے سوال کرنے پر فرماتے کہ میاں آپ ہی آجائے گا۔علماء زمانہ کو بالمقابل تفسیر القرآن کا چیلنج
میرے ظاہری علم کو لیا جائے تو میں کسی صورت میں بھی عالم نہیں کہلا سکتا مگر میں نے قرآن کو قرآن سمجھ کر
ھا اور اس سے فائدہ اٹھایا۔اور اب اس قابل ہوا کہ میں تمام مخالف علماء کو چیلنج دیتاہوں کہ کوئی آیت لے کر
مجھ سے تفسیر کلام الہی میں مقابلہ کر لیں میں انشاء اللہ تعالی تائید الہی سے اُس کے ایسے معنے بیان کروں گا کہ
دنیا حیران رہ جائے گی۔کوئی مضمون ہو بغیر سوچنے کے کھڑا ہوتا ہوں
اور اللہ تعالی مجھ پر علم کے دروازے کھول
دیتا ہے۔خدا تعالی نے مجھ پر قرآن کریم کے ایسے ایسے نکات ظاہر کئے ہیں جو رسول کریم اللہ اور حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کو مستی کر کے اس تیرہ سو سال کے عرصہ میں کسی سے ظاہر نہیں ہوئے۔پس تمام علوم اخلاص
اور تقویٰ سے پیدا ہوتے ہیں ظاہر سے نہیں۔تم خود اس کو آزماؤ اخلاص سے قرآن کو پڑھو خدا خود تمہیں اس کا
علم عطا کرے گا۔بسا اوقات مختلف امور کے ماہر میرے پاس آتے ہیں اور وہ اس کے متعلق مجھ سے اس
230
مارے میں سوال کرتے ہیں۔جب میں اُن کے سوالوں کا ٹھیک جواب دیتا ہوں تو اس وقت حیران ہوتے
ہیں اور پوچھتے ہیں کہ اسکے متعلق آپ نے کون سی کتاب پڑھی ہے۔میرے یہ کہنے پر کہ کوئی نہیں۔وہ کہتے
ہیں کہ جواب سے تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے اس علم کی کتابیں پڑھی ہیں۔میں جواب دیتا ہوں کہ میں
نے علوم کی جامع کتاب پڑھی ہے۔قرآن کے ہر ایک لفظ اور بات پر غور کرو پھر تم پر قرآن کے علوم کا دروازہ
کھولا جائیگا معمولی لیاقت کی عورت بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔میں نے سالہا سال وعظ کیا لیکن تمھیں
کوئی فائدہ نہیں ہوا۔خدا کرے کہ اس دفعہ میں دیکھ لوں کہ میری اس نصیحت سے تم کیا فائدہ حاصل کرتی
ہو۔قرآن کس طرح پڑھنا چاہیئے
دینی علوم کے لئے سب سے پہلے قرآن کی ضرورت ہے اس کے پڑھنے میں یہ نیت ہونی چاہیئے کہ یہ
خدا کی کتاب ہے ، سارا علم اس میں موجود ہے، ہر لفظ پر اعتراض پیدا کرو خدا تعالے خود اس کا حل بتائے
گا۔غور کرو کہ صرف الحمد للہ کہنے سے کوئی نکتہ نہیں معلوم ہوسکتا لیکن اگر کوئی تم یہ اعتراض پیدا کرو کہ ہمارے
والدین اور ہمارے استاد کیوں قابل تعریف نہیں تو آگے رب العالمین میں خود اس کا جواب موجود ہے کہ
تمھارے احسان کرنیوالوں کا رب بھی تو وہی ہے۔فوراً سمجھ میں آ جاتا ہے کہ کیوں سب تعریفیں خدا ہی کے
لئے ہیں۔اس طرح پر معارف آپ پر کھلیں گے لیکن اگر نیت صرف یہ ہو کہ قرآن کے الفاظ پڑھ کر برکت
حاصل کی جائے تو کچھ نامعدہ نہ ہوگا۔قرآن کے بعد سنت رسول کا علم حاصل کرو
دوسری چیز جس کا پڑھنا دینی تعلیم کے لئے ضروری ہے وہ سنت رسول کا علم ہے یعنی احادیث نبی
کریمی و دینی تعلیم اس کے بغیر ناقص ہے۔اگر چہ قرآن کریم میں سب کچھ ہے مگر اس کا علم حاصل کرنے
کے لئے کامل تقویٰ کی ضرورت ہے۔وہ باتیں جو تقویٰ کے کامل ہونے پر منحصر ہیں ان کو قرآن نے چھپایا ہوا
ہے۔وہ پڑھنے والے پھر اس وقت تک نہیں کھلیں گے جب تک وہ درجہ حاصل نہ ہو جائے۔انتہائی تقوے
سب کو نہیں مل سکتا اس لئے آنحضرت ﷺ نے شریعت کے اہم مسائل اور ابتدائی علوم نکال کر لوگوں پر خود
231
ظاہر کر دئے ہیں۔جیسے نماز ، روزہ ، حج ، زکوۃ وغیرہ۔اور چونکہ ایمان کے لئے عملی اور عمل کے لئے ان
مسائل کا جانا ضروری ہے اس لئے آپ لوگ سنت و حدیث کا علم بھی ضرور حاصل کریں۔ضروری ہے کہ
عورتیں قرآن وحدیث سے واقف ہو کر دوسروں کو پڑھائیں۔اپنے گھروں شہروں اور محلوں میں اس
کی تعلیم
کا انتظام کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابیں پڑھو
تیسرے ضروری دینی تعلیم کے لئے وہ چیز جس کا پڑھنا ضروری ہے حضرت بیچ سوز دعا یہ اسلام کی
کتابیں ہیں۔اللہ تعالے نے تمھاری حالت پر رحم کر کے اس زمانے کے نبی سے اردو کی کتابیں لکھوائیں تا تم انہیں
آسانی سے پڑھ کرفائدہ اٹھا سکو۔آب تمھیں کوئی عذر نہیں ہوسکتا۔قرآن کا اس زمانے سے متعلق ضروری علم
آپ کی کتابوں میں موجود ہے۔اگر تم اس کے پڑھنے یا سننے کی کوشش کرو تو تم میں وہ قابلیتیں پیدا ہوسکتی ہیں
که بار یک دربار یک مسئلوں کو حل کر سکتی ہو۔حضرت صاحب کی کتابوں کا امتحان لوں گا
اس وقت میں حضرت صاحب کی دو کتابیں مقرر کرتا ہوں جن کو ہر ایک عورت پڑھے یا سنے آئندہ سال
میں ان کا امتحان لوں گا تا پتہ لگ جائے کہ تم نے میری نصیحت پر عمل کیا ہے یا نہیں۔میں وعظ کر کر کے تھک
گیا ہوں مگر تم پر ابھی کوئی اثر نہ ہوا۔اب میں چاہتا ہوں
کہ تم عملی زندگی کی طرف قدم اٹھاؤ۔وہ کتا بیں کشتی
نوح اور شہادت القرآن ہیں۔ان کو پڑھنے کی کوشش کریں۔اور جو نہیں پڑھ سکتیں وہ اپنی اپنی انجمن کے
سیکرٹری کی معرفت اس کے سنے کا انتظام کریں۔میں اس طرح سوال کروں گا کہ ان پڑھ عورتیں بھی جواب
دے سکیں۔مثلاً اس طرح سوال کروں گا کہ فلاں کتاب میں فلاں بات ہے یا نہیں ؟ تم میں سے ہر ایک کھڑی
ہو سکتی اور بیٹھ سکتی ہے۔تو میں یہ کہوں گا جس کے نزدیک اس سوال کے متعلق اس کتاب میں یہ ہے وہ کھڑی
ہو جائے۔یہ معلوم کرلوں گا کہ آپ لوگوں نے وہ کتاب پڑھی ہے یا نہیں کیونکہ جو بات اس کتاب میں نہ
ہوگی جو اس پر کھڑی ہوگی اس کا نہ پڑھنا ظاہر ہو جائے گا۔جیسے کہتے ہیں کہ ایک آدمی یونہی حاجی بن بیٹھا تھا
232
اور حج کے متعلق سنی سنائی باتیں بیان کیا کرتا تھا۔حجر اسود ایک پتھر ہے جسے ہاتھ لگانے چومنے یا اس کی طرف
اشارہ کرنے کا طواف کے وقت حکم ہے یہ حاجی اس سے ناواقف تھا۔ایک دانا آدمی وہاں آ گیا اور اُس نے
اس سے استحان کے طور پر چند ایک اہل مکہ کے نام پوچھے وہ کیسے تھے ، پوچھتے پوچھتے کہا کہ حجر اسود صاحب کا
کیا حال ہے؟ جواب دیا اچھے ہیں مگر آپ بوڑھے ہو گئے ہیں اور اس سے اس کا جھوٹ کھل گیا۔اس طرح
میں اس بات کا علم حاصل کرلوں گا کہ آپ نے وہ کتابیں پڑھی ہیں یا نہیں۔مثلاً یہ کہ کشتی نوح میں حضرت
مسیح ناصرتی کا ذکر ہے یا نہیں؟ یا شہادت القرآن میں نماز کا ذکر ہے یا نہیں؟ اتنی بات تو جاہل سے جاہل
عورت بھی کر سکتی ہے۔تمھیں چاہئے کہ ان کتابوں کو اچھی طرح پڑھو تا وقت پر شرمندہ نہ ہونا پڑے۔ہماری
جماعت کی عورتوں کو دوسری عورتوں سے دینی تعلیم میں زیادہ ہونا چاہیئے۔رسول کریم ہونے کے زمانے میں
ایک مرد و عورت بھی ان پڑھ نظر نہ آتا تھا۔یہ بہت بڑے اخلاص کا ثبوت ہے حالانکہ عرب میں تعلیم کا بالکل
رواج نہ تھا۔اس زمانے میں تعلیم سے متعلق بہت ہی آسانیاں پیدا ہوگئی ہیں اس سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔عام اخبارات بھی پڑھا کرو
سب سے آسان ذریعہ کتاب ہے یا تازہ اخبار کا مطالعہ۔ہفتہ واری یا دوسرے اخبار گومفید ہوتے ہیں
مگر اس سے معلومات روزانہ اخبار کی طرح نہیں ہو سکتے۔میرے پاس پانچ روزانہ اخبار، پندرہ سولہ رسالہ
آتے ہیں مگر میں اپنے گھر میں دیکھتا ہوں کہ روزانہ اخبار کے مطالعہ کی طرف بہت کم توجہ ہے۔رسالے تو
پڑھ لیتی ہیں حالانکہ رسالوں سے زیادہ اخباروں میں معلومات ہوتی ہیں۔علم کی ترقی خبروں سے ہوتی ہے نہ
کہ مضمونوں سے۔رائے پڑھنا نبیوقوفی ہے خبریں زیادہ مفید ہوتی ہیں۔میں نے اخبار والوں کی رائے کو کبھی
نہیں پڑھا کیونکہ میں خود رائے رکھتا ہوں۔چاہیئے کہ ہم اپنی رائے رکھیں۔خبروں کی طرف خاص توجہ ہو۔دوسروں کی راؤں پر کبھی اعتماد نہیں کرنا چاہئے۔رائیں تو مختلف بھی ہوا کرتی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے ایک الہام سے کوئی کافر ہو جاتا ہے کوئی مومن۔یعنی کسی کی رائے ہوتی ہے کہ یہ جھوٹ ہے، کوئی کہتا ہے
کہ یہ درست ہے اس پر صداقت کھل جاتی ہے۔غرض دونوں رائیں اپنی اپنی طرز کی ہوں گی۔رائے پڑھنے
والا رائے سے متاثر ہو گا نہ اصل حقیقت سے۔میں اس کی مثال کے طور غیر مبائعین کے اخبار پیغام صلح کی
ایک خبر بتا تا ہوں۔میری خلافت کے شروع ایام میں اس میں ایک خبر شائع ہوئی جس کے عنوان اس قسم کے
233
تھے کہ حقیقت کھل گئی راز طشت از بام ہو گیا محمود کی سازش ظاہر ہوگئی۔لیکن نیچے میری نسبت یہ
خبر دی تھی کہ میں رات کو لوگوں کو جگاتا پھرتا تھا کہ اٹھو اور نمازیں پڑھو اور دعائیں کرو تا اللہ تعالی جماعت کو
فتنہ سے بچائے۔اس پر کئی دوستوں کے میرے پاس خط آئے کہ کیا یہ سی بات ہے۔میں نے لکھا کہ گھبراتے
کیوں ہو، کیا دعا کرنا گناہ ہے؟ میں نے یہ تو نہیں کہا کہ چوری کرو ، ڈاکے ڈالو، تو اخباروں کی ہیڈنگ سے
ڈرنا نہیں چاہئے۔الفضل و مصباح کا مطالعہ ضروری ہے
خصوصیات سلسلہ کے لحاظ سے یہاں کے اخبار میں سے دو اخبار الفضل و مصباح کا مطالعہ ضروری
ہے۔اس سے نظام سلسلہ کا علم ہوگا۔بعض لوگ اس وجہ سے ان اخباروں
کو نہیں پڑھتے کہ ان کے نزدیک ان
میں بڑے اور اُونچے مضامین ہوتے ہیں اُن کے سمجھنے کی قابلیت اُن کے خیال میں ان میں نہیں ہوتی اور بعض
کے نزدیک ان میں ایسے چھوٹے اور معمولی مضامین ہوتے ہیں وہ اسے پڑھنا فضول خیال کرتے ہیں دونوں
خیالات غلط ہیں۔حضرت امام ابو حنیفہ کے متعلق یہ بیان کیا جاتا ہے کہ ان سے کسی نے پوچھا کہ آپ
کو کبھی
کوئی لائق استاد بھی ملا ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ مجھے ایک بچے سے زیادہ کوئی نہیں ملا۔اس نے مجھے ایسی
نصیحت کی جس کے خیال سے میں آپ بھی کانپ جاتا ہوں۔اس بچے کو بارش اور کیچڑ میں دوڑتے ہوئے
دیکھ کر میں نے اُسے کہا میاں کہیں پھسل نہ جانا۔اُس نے جواب دیا امام صاحب میرے پھسلنے کی فکر نہ کریں
اگر میں پھسلا تو اس سے صرف میرے کپڑے ہی آلودہ ہوں گے مگر دیکھیں کہ کہیں آپ نہ پھسل جائیں
آپ کے پھسلنے سے ساری امت پھسل جائے گی۔پس تکتیر مت کرو اور اپنے علم کی بڑائی میں رسائل اور اخبار
کو معمولی نہ سمجھو۔قوم میں وحدت پیدا کرنے کے لئے ایک خیال بنانے کے لئے ایک قسم کے رسائل کا پڑھنا
ضروری ہے۔مصباح کو مفید بنانے کی تجویز
اکثر کہا جاتا ہے کہ مصباح میں کوئی علمی مضمون نہیں ہوتا میں اسے دیکھتا ہوں تو بہت مفید یا تا ہوں۔ہاں
مضمون کی ایک ترتیب چاہیئے۔سو یہ تقتص اخباروں میں عام ہوتا ہے اس میں ترتیب نہیں ہوتی۔اگر کہیں خدا
234
تعالیٰ کے رزاق ہونے کا بیان ہوتا ہے اس کے ساتھ ہی کشیدہ کا ذکر آ جاتا ہے اور اس قسم کے مضامین سے
دانی تربیت نہیں ہو سکتی اس لئے ہمارے اخباروں میں مضامین کی ایک ترتیب ہونی چاہئے۔اگر تم وعدہ کرو کہ
اس کا با قاعدہ مطالعہ کرو گی تو اس ترتیب کا دعدو میں کرتا ہوں اس کی ابتداء پیدائش عالم سے شروع کی جائے
گی اور ترتیب وار مفید اور کارآمد معلومات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ہم ان سبقوں کو ایسا آسان کر دیں گے کہ
کسی مجلس میں تم شرمندہ نہ ہوگی۔اگر کسی جگہ ویدانتی اور زرتشی فرقوں کا ذکر ہو رہا ہے تو ان کے الفاظ تمہارے
لئے موجب حیرت نہ ہوں گے کیونکہ سارے علوم کا تذکرہ اس میں موجود ہو گا۔احمدی خواتین مصباح کو باقاعدہ پڑھنے کا اہتمام کریں
لجد والیاں یہ کریں اپنے اپنے جائے قیام میں جا کر ریزولیوشن پاس کرائیں کہ ہم مصباح کو با قاعدہ
پڑھیں گی یا سنیں گی اور اس کی اشاعت کریں گی۔تو دوسولجنہ یا تا مات کی طرف سے اس ریزولیوشن کے
متعلق اطلاع آنے پر میں اس سلسلہ مضامین کا انتظام کروں گا۔گزشتہ سے گزشتہ سال کا ذکر ہے کہ میں نے
اسی جلسہ میں آپ لوگوں سے کہا تھا کہ اگر پیر و نجات کی پندرہ عورتیں یہاں آنے کی کوشش کریں تو میں آسان
طریقوں سے تمام سلسلہ کے متعلق ضروری مسائل انہیں پندرہ دن کے اندر سکھا دوں گا مگر سوائے ایک عورت
کے کسی نے اس کے متعلق کوئی اطلاع نہ دی۔اگر اب بھی تمہارا یہی حال ہوا تو پھر تمہاری قسمت۔تیسری نصیحت یہ ہے کہ لجنہ کا قیام خدا تعالیٰ کے فضل سے کامیاب ہو رہا ہے۔اس وقت تین لجنا ئیں
نہایت عمدہ کام کر رہی ہیں یعنی قادیان، سیالکوٹ، امرتسر کی اور ان سے اتر کر لاہور، پشاور وغیرہ کی
بنا ئیں۔میں امید کرتا ہوں کہ دوسری جگہوں کی بجا ئیں بھی مفید کام کرنے کی کوشش کریں گی۔قادیان کی
لجنہ کا کام ابھی مرکز تک محدود ہے میں امید کرتا ہوں کہ وہ آئندہ باہر کے انتظامات کو بھی اپنے ہاتھ میں لینے کی
کوشش کریں گی۔عورتیں اپنا کام آپ سنبھالیں
عورتوں کو چاہئے کہ وہ اپنے کام آپ سنبھالیں
تبھی وہ ترقی کرسکتی ہیں۔ہم نہیں جانتے کہ تمہارے دلوں