عورتوں کا مشاورت میں حق نمائندگی
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول
237
مجلس مشاورت میں عورتوں کا حق نمائندگی
مورخہ ۲۸ دسمبر ۱۹۲۹ء کو جلسہ سالانہ کے موقع پر بعض اہم امور کے متعلق تقریر فرماتے ہوئے حضور
نے مجلس مشاورت میں عورتوں کے حق نمائندگی کے متعلق فرمایا:۔ایک اور مسئلہ جس نے ہماری جماعت میں بہت شور برپا کر دیا ہے وہ مجلس مشاورت میں عورتوں کے
حقوق کا مسئلہ ہے۔میں نے مجلس مشاورت میں سوال پیش کیا تھا کہ عورتوں کو حق نمائندگی ملنا چاہیئے یا نہیں۔کسی مسئلہ کے متعلق اتنا جوش، جوش نہیں بلکہ دیوانگی نہیں پیدا ہوئی جتنی اس بارے میں پیدا ہوئی ہے، عورتوں
ہیں تو کمٹر ور مگر معلوم ہوتا ہے اُن میں مردوں کو بہادر بنانے کا خاص ملکہ ہے، بعض دوستوں میں اتنا جوش پایا
جاتا ہے کہ وہ کہتے ہیں اگر عورتوں کو حق نمائندگی مل گیا تو اسلام مُردہ ہو جائے گا اس کے مقابلہ میں دوسرے
فریق میں جوش نہیں دیکھا گیا لیکن عورتوں میں جوش ہے۔الفضل میں ایک مضمون ان کے حق نمائندگی کے
خلاف جب چھپا تو لجنہ کی طرف سے میرے پاس شکایت آئی کہ اب ہم کیا کریں۔جامعہ احمدیہ میں اس
مسئلہ پر بحث ہوئی اور وہاں حق نمائندگی کے مخالفین کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔میں نے کہا تم بھی میٹنگ کرو
جس میں اس مسئلہ پر بحث کرو کہ مردوں کا مجلس مشاورت میں حق نمائندگی ہے یا نہیں اور پھر فیصلہ کر دو کہ نہیں۔جامعہ احمدیہ میں تو بچوں کے مضامین کا فیصلہ کیا گیا ہے نہ کہ حق نمائندگی کا۔اگر چہ یہ معمولی سوال نہیں ہے
اس میں غلطی بہت خطرناک ہو سکتی ہے تا ہم ایسا اہم بھی نہیں ہے کہ اگر عورتوں کو حق نمائندگی دے دیا جائے تو
اسلام کو مردہ قرار دینا پڑے۔بے شک یہ سوال بہت اہم ہے مگر اس کا شریعت سے تعلق نہیں۔شریعت سے
ثابت ہے کہ رسول کریم اللہ نے مرد سے بھی مشورہ لیا اور عورت سے بھی۔باقی رہا یہ کہ کس طریق سے مشورہ
لینا چاہئے یہ نہ مردوں کے متعلق بتایا نہ عورتوں کے متعلق۔یہ بات عورتوں کو حق نمائندگی نہ ملنے کا کوئی بڑے
سے بڑا مد بھی ثابت نہیں کر سکتا۔شریعت نے کہا ہے مشورہ کرو۔آگے یہ کہ کس طریق سے کیا جائے یہ ہم پر
چھوڑ دیا کہ زمانہ کے حالات کے مطابق جس طرح مناسب ہو کر و۔اگر رسول کریم ﷺ کے وقت اس طرح
مشورہ کیا جاتا کہ شام ، یمن ، حلب وغیرہ علاقوں کے نمائندے آتے اور مشورہ میں شریک ہوتے تو ہوسکتا تھا
مدینہ میں مشورہ ہی ہو رہا ہوتا اور پیچھے حملہ ہو جاتا اس لئے رسول
کریم ﷺ کا یہ طریق تھا کہ نماز کے لئے
238
لوگوں کو جمع کرتے اور پھر مشورہ کر لیتے۔بعد میں اس طریق کو بدلنا پڑا۔پس طریق مشورہ بدلا جاسکتا ہے
کیونکہ یہ شریعت میں موجود نہیں یہ ہم نے حالات کے مطابق خود مقرر کرنا ہے اس میں اگر غلطی کریں گے تو
نقصان اٹھا ئیں گے مگر شریعت دفن نہ ہو گی وہ زندہ ہی رہے گی۔یہ بات ہماری جماعت کے لوگوں کو اچھی طرح یا درکھنی چاہیئے کہ آج وہ زمانہ نہیں کہ کھڑے ہو کر کہہ دیا
جائے عورتیں ناقصات العقل ہیں اور اس کے یہ معنے کر لئے جائیں کہ عورتوں میں کوئی معقل نہیں یہ معنے خود
رسول کریم ﷺ کے عمل اور آپ کے بعد کے عمل سے غلط ثابت ہوتے ہیں۔اگر اس کے یہی معنی ہیں جو عام
طور پر سمجھے جاتے ہیں تو رسول کریم ﷺ نے اہم مسلمہ سے کیوں مشورہ لیا۔اگر عورتیں ناقصات اعتقل ہوتی
مہیں تو کیا وجہ ہے کہ ایسی عورتیں بھی ہوئی ہیں جنہوں نے کامل اعقل مردوں کو عقل کے بارے میں شکست دی
اور ان کے پایہ کے مرد نہیں ملتے۔میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو پیش کرتا ہوں۔قرآن کریم میں خاتم
النبین کے الفاظ آئے تھے اُدھر حدیثوں میں لائی بعد می کے الفاظ موجود تھے۔جوں جوں زمانہ نبوت سے
بعد ہوتا جاتا ان سے یہ نتیجہ نکالا جاتا کہ رسول کریم ﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔اس خطرے کے انسداد
کے لئے کسی مرد کو توفیق نہ ملی سوائے حضرت
علی یا ایک اور کے۔مگر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا دھڑلے سے
فرماتی ہیں۔قولوا انه خاتم الانبياء وَلَا تَقُولُو الانبي بعده، تو کہو کہ رسول کریم اللہ خاتم العین ہیں مگر
یہ نہ کہو کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں۔اب دیکھ لو اس زمانہ کے مامور نے کس کی تصدیق کی۔اُن کی جنہیں
ناقصات اعقل کہا جاتا ہے یا اُن کی جو کامل العقل کہلاتے تھے۔اگر اس وقت وہ یہ کہتیں کہ میں جسے ناقصات
العقل میں شامل کیا جاتا ہے کیوں بولوں تو آج اس بارے میں کس قدر مشکلات پیش آتیں اور ہم کتنے
میدانوں میں شکست کھاتے۔جب ہم خاتم انیمین کے یہ معنے پیش کرتے کہ رسول کریم ہے کے بعد آپ کی
است میں سے آپ کی غلامی میں نبی آسکتا ہے تو کہا جاتا پہلے کسی نے یہ معنے کیوں نہ سمجھے۔اب جب یہ کہا
جاتا ہے تو ہم کہتے ہیں دیکھو رسول کریم ﷺ کی بیوی نے یہی معنے سمجھے تھے۔در اصل ناقصات العقل نسبتی امر ہے کہ مرد کے مقابلہ میں عورت
کم عقل رکھتی ہے یعنی کامل سے کامل مرد
سے کامل سے کامل عورت عقل میں کم ہوگی اور دوسرے درجہ کے مرد ہے دوسرے درجہ کی عورت کم ہوگی۔اور
اس سے کوئی انکار نہیں کرتا۔بعض باتیں مردوں سے تعلق رکھنے والی ایسی ہیں جن میں عورتوں
کو پیچھے رہنا پڑتا