شادی بیاہ کی رسمیں اور اُنکی اصلاح
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول
239
ہے۔جیسے لڑائیاں اور جنگیں ہیں۔پس ناقصات العقل نسبتی امر ہے اور اس سے عورت کا حق نمائندگی نہیں مارا
جاسکتا کیونکہ اگر ایسا کیا جائے تو سب کے سب اول درجہ کی عقل رکھنے والے مردوں کو حق نمائندگی ملنا چاہیئے
دوسروں کا حق نہیں ہونا چاہئے مگر مجلس مشاورت میں جو نمائندے آتے ہیں ان میں گوا ملے درجہ کی عقل رکھنے
والے بھی ہوتے ہیں مگر بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جو کچھ نہیں جانتے۔اُن سے بڑھ کر بیسیوں مرد دوسرے
مقامات پر ہوتے ہیں۔اور مرد ہی نہیں بیسیوں عورتیں بڑھ کر ہوتی ہیں۔مثلاً ایک ایسا شخص جو کسی گاؤں سے
آتا ہے اور مجلس مشاورت کا نمائندہ ہوتا ہے اس سے زیادہ واقفیت رکھنے والے بہت سے ہماری جماعت
کے مرولا ہور میں ہوتے ہیں مگر انہیں نمائندگی کا حق نہیں دیا جاتا۔غرض عورتوں کو نمائندگی دینا ان کا حق ہے
مگر دیکھنا یہ ہے کہ کس طرح انہیں یہ حق دیں۔میں سمجھتا ہوں الفضل کے مضامین پڑھ کر بعض لوگوں کو تو یہ
خیال پیدا ہو گیا ہو گا کہ جہاد کا موقع آگیا ہے۔مگر انہیں یا درکھنا چاہیئے عورتوں کا یہ حق ہے۔ہاں سوال یہ ہے
کہ کس طریق سے اُن سے مشورہ لیا جائے تا کہ اُن کا حق بھی زائل نہ ہو اور ان کے مشورہ سے ہم فائدہ بھی
اُٹھائیں۔از (الفضل ۷۔جنوری ۱۹۳۰ء جلد ۷ انمبر ۵۳)
شادی بیاہ کی رسمیں اور انکی اصلاح
حضرت سید محمد الحق صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی دختر سیدہ نصیرہ بیگم صاحبہ کے رخصتانہ کی تقریب
پر رسوم شادی کے متعلق ایک بیان پڑھا تھا جس کے متعلق حضرت
خلیفہ مسیح ثانی رضی اللہ تعالی عنہ نے ایک
تقریر فرمائی۔اس تقریر سے اصولی طور پر ان رسوم کے متعلق ایک رہنمائی ہوتی ہے۔شادی کے متعلق صحیح اسلامی تعلیم
نکاح کے متعلق چار باتیں ہیں۔دو تو اسلام کا حصہ ہیں۔ایک یہ کہ لڑکی کی اجازت کے ساتھ نکاح کیا
جائے اور دوسرے اعلان نکاح لیکن دوسری دو اسلام کا حصہ نہیں۔پہلی یہ کہ لڑکے والے لڑکی کے مکان پر جا
کر لڑکی کو لائیں کیونکہ یہ بات دونوں طرح ثابت ہے۔لڑکے والے بھی جا کر لڑکی کو لے آتے ہیں اور ایسا
بھی ثابت ہے کہ خودلڑکی والے لڑکے کے گھر لڑکی پہنچا دیتے ہیں بلکہ میرا امطالعہ تو یہ ہے کہ کثرت سے اس کی
240
مثالیں ملتی ہیں کہ خود لڑکی والے لڑکے والوں کے گھر لڑکی کو لے آئے۔پس ایک نئی پابندی اسلام میں داخل
کرنی کہ لڑکے والے ہی ضرور لڑکی کو لینے جائیں ٹھیک نہیں اور اس سے مشکلات ہوں گی۔اس میں شبہ
نہیں کہ لڑکی کے احترام کو مد نظر رکھتے ہوئے عام طور پر لڑکے والے اُسے لینے جاتے ہیں لیکن اگر لڑکی والے
خود پہنچا دیں تو بھی کوئی حرج نہیں۔دوسری بات جہیز دینا ہے۔جس چیز کو شریعت نے مقرر کیا ہے وہ یہی ہے
کہ مرد عورت کو کچھ دے۔عورت اپنے ساتھ کچھ لائے یہ ضروری نہیں۔اور اگر کوئی اس کے لئے مجبور کرتا ہے
تو وہ سخت غلطی کرتا ہے۔ہاں اگر اس کے والدین اپنی خوشی سے کچھ دیتے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں لیکن
یہ ضروری نہیں ہاں لڑکے والے نہ دیں گے تو یہ نا جائز ہوگا۔شریعت نے ہر مرد کے لئے عورت کا مہر مقرر کرنا
ضروری رکھا ہے۔میر صاحب کے مضمون میں بعض باتیں اور بھی ہیں جو میری سمجھ میں نہیں آئیں۔مثلاً اگر یہ کہ اگر رشتہ
دار شامل ہوں گے تو انہیں کپڑوں کا لحاظ رکھنا پڑے گا اور وہ نئے کپڑے بنوائیں گے حالانکہ شمولیت کا لازمی
نتیجہ کپڑے بنانا نہیں۔ہم یہاں موجود ہیں لیکن ہم نے کوئی نئے کپڑے نہیں بنائے جو موجود تھے وہی پہنے
ہوئے ہیں۔تو شمولیت کو اس وجہ سے ترک کرنے کی کوشش کی جائے کہ نئے کپڑے بنوانے پڑتے ہیں تو اس
کا نتیجہ یہ ہوگا کہ جماعت میں شمولیت کو ہی معیوب سمجھا جانے لگے گا اور آہستہ آہستہ جماعت میں یہ احساس
پیدا ہونے لگے گا کہ لوگ ایسے موقعوں پر ایک دوسرے سے تعاون نہ کریں۔عورتیں اور مرد سب اپنے اپنے
گھروں میں بیٹھے رہیں اس لئے یہ بھی درست نہیں طاقت و استطاعت نہ ہونے کے باوجود محض ایسی تقریب
میں شمولیت کی غرض سے نئے کپڑے بنوانے کے خیال کو مٹانے کی ضرورت ہے نہ کہ شمولیت کو ہی۔جہیز اور بری کی رسوم کی اصلاح
اس میں طلبہ نہیں کہ جہیز اور بری کی رسوم بہت بُری ہیں اس لئے جتنی جلدی ممکن ہو ان کی اصلاح کی
کوشش کرنی چاہیئے اور میں اس امر میں میر صاحب کی تھی تائید کرتا ہوں۔ایسی و با اور مصیبت جو گھروں کو تباہ
کر دیتی ہے اس قابل ہے کہ اسے فی الفور مٹا دیا جائے اور میں نے دیکھا ہے کہ اچھے اچھے گھرانے اس رسم
میں بہت بُری طرح مبتلا ہیں اور مجھے اس کے اظہار میں بھی کوئی شرم نہیں محسوس ہوتی کہ ہمارے اپنے گھر کی
مستورات کو بھی اس کا خیال رہتا ہے اور میں نے اُن کے مُنہ سے ایسے کلمات ضرور سنے ہیں
کہ کچھ نہ کچھ
241
ضرور کرنا چاہیئے۔عام طور پر اپنی مالی حالت کو دیکھا نہیں جاتا۔پس اس میں کوئی شبہ نہیں کہ نہ صرف جہیز بلکہ
بری بھی بُری چیز ہے اپنی استطاعت کے مطابق جہیز دینا تو پھر بھی ثابت ہے لیکن بُری کا اس رنگ میں جیسے
کہ اب مروج ہے مجھے اب تک کوئی حوالہ نہیں ملا لیکن اس کے یہ معنے نہیں کہ جہیز بھی اگر کوئی دے سکے تو نہ
دے۔ایسے موقعوں پر ہمارے لئے سنت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا طرز عمل ہے قرآن کریم سب سے
مقدم ہے اور جن مسائل کے متعلق وہ خاموش ہے اُن کے لئے حدیث کو دیکھنا جائز ہے لیکن احادیث کے
راوی ہمارے سامنے موجود نہیں اور ہم ذاتی طور پر ان کے اخلاق اور صداقت کے متعلق کچھ نہیں جانتے۔عین
ممکن ہے کہ ان میں سے بعض وضاع ہوں۔اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی حدیث ہو لیکن آج وہ روی کے کاغذ
سے زیادہ حیثیت نہ رکھتی ہو اور ایک حدیث جو کہ رڈی میں پھینکنے کے قابل ہو وہ مسیح کبھی جاتی ہو۔چنانچہ
حضرت مسیح موعود کے متعلق بھی کئی احادیث وضعی ثابت ہوئی ہیں اور کئی ایسی ہیں جو صحیح ہونی چاہیئے تھیں مگر
وضعی کبھی جاتی ہیں۔لیکن خدا تعالیٰ کی طرف سے جو مامور آیا اس کی وحی تازہ بہ تازہ ہے۔اور جو کچھ اسنے کہا
ہے وہ اس اس کی طرح سے جو تازہ پھل سے نچوڑا گیا ہو۔پس اس کا عمل ہی صحیح سنت اور تعلیم اسلام ہے۔چونکہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے آیا ہے۔اور احادیث کی مثال تو ایسی ہے جیسے زید آ کر ہم سے کہے قرآن میں
یوں لکھا ہے حالانکہ ہم نے خود نہ دیکھا ہو لیکن ہم براہ راست خدا تعالیٰ کے مرسل سے اس کے متعلق جو کچھ
سنیں اسے ہم مقدم سمجھیں گے۔لڑکی والوں کی طرف سے دعوت
لڑکی والوں کی طرف سے دعوت جہاں تک میں نے غور کیا ہے ایک تکلیف دہ چیز ہے لیکن اگر لڑکی
والے بغیر دعوت کے آنے والوں کو کچھ کھلا دیں تو یہ ہر گز بدعت نہیں۔ہاں اگر یہ کہا جائے جو نہیں کھلاتا وہ
غلطی کرتا ہے تو یہ ضرور بدعت ہے۔اور اسی طرح جو یہ کہے کہ جو جہیز نہیں دیتا وہ غلطی کرتا ہے اور جہیز ضرور
دینا چاہیئے تو وہ بھی بدعت پھیلانے والوں میں سے ہے۔لیکن اگر کوئی شخص اپنی خوشی سے لڑکی کو کچھ دیتا ہے
یا آنے والے مہمانوں کو کچھ کھلاتا ہے تو یہ ہر گز بدعت نہیں کہلا سکتی۔خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
مبارکہ بیگم کی شادی پر بعض چیزیں اپنے پاس سے روپے دے کر آنیوالے مہمانوں کے لئے امرتسر سے
منگوا ئیں۔جو شخص یہ سمجھ کر کہ ایسا کرناضروری ہے ایسا کرتا ہے وہ بدعتی ہے لیکن جو شخص اپنے فطری احساس