تقریر جلسہ سالانہ دسمبر ۱۹۳۰ء
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول
242
اور جذبہ کے ماتحت آنے والوں کی کچھ خاطر کرتا ہے اُسے بدعت نہیں کیا جا سکتا۔میر صاحب نے اپنے
مضمون میں بیان کیا ہے کہ اوسط درجہ کے لوگوں کو چاہئے کہ کچھ پار چات، کتا ہیں اور ایک ٹریک و غیر لڑکی کو
دے کر رخصت کر دیں لیکن اگر لڑکی کو کچھ دینا بدعت ہے تو پھر یہ بات بھی بدعت کو رواج دینے والی ہے ایسا
کیوں کیا جائے۔اصل بات یہ ہے کہ اپنی استطاعت کے مطابق اگر کوئی دیتا ہے تو اچھی بات ہے لیکن جو
شخص یہ معمولی چیزیں بھی دینے کی استطاعت نہیں رکھتا اور پھر زیر بار ہو کر ایسا کرتا ہے تو شریعت اُسے ضرور
پکڑے گی۔چونکہ اُس نے اسراف سے کام لیا۔حالانکہ قرآن کریم میں خدا تعالیٰ نے اسراف تبذیر سے منع
فرمایا ہے۔جیسے ارشاد ہے:۔لَا تُبَذِّرِ تَبْذِيرًا۔اور اسراف کرنیوالوں کو شیطان کا بھائی کہا ہے لیکن اگر کوئی
اپنی طاقت اور خوشی کے مطابق اس سے بہت زیادہ بھی دے دیتا ہے تو اس میں مضائقہ نہیں۔اگر آج ایک
شخص اس قدر حیثیت رکھتا ہے کہ وہ لڑکی کو دس ہزار روپیہ دے سکتا ہے بے شک دے۔اگر اس کے بعد اس
کی حالت انقلاب دہر کے باعث ایسی ہو جائے کہ دوسری لڑکی کو کچھ بھی نہ دے سکے تو اس میں اس پر کوئی
الزام نہیں آسکتا۔کیونکہ پہلی کو دیتے وقت اسکی نیت یہی تھی کہ سب کو دے اب حالات بدل گئے۔بدعت کی نمائش اور اسراف سے اجتناب
مختصر یہ کہ بدعت وہ ہے جسے لوگ قطعی حکم نہ ہونے کے باوجود پابندی سے اختیار کریں اور وہ اسلام سے
ثابت نہ ہو لیکن لوگوں کے کہنے سے اس کو ضروری سمجھا جائے۔یہ نمائش ہوتی ہے اور اس کو اختیار کرنا اسراف
میں داخل ہے اور اسراف کرنے والے کو خدا تعالیٰ نے شیطان کا بھائی قرار دیا ہے۔پس اس سے بچنا چاہئے
اور تباہ کن بدعات سے جس قدر ممکن ہو مخلصی حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔۔(مصباح ۱۵۔مئی ۱۹۳۰ء )
تقریر حضرت خلیفہ اسیح الثانی بر موقع جلسہ سالانہ دسمبر ۱۹۳۰ء
تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد آیات تلاوت کیں:۔وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَئِكَةِ إِنِّي جَاعِلُ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةٌ قَالُوا أَتَجْعَلُ
فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَ نَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ
لَكَ ، قَالَ إِنِّي أَعْلَمُ مَالَا تَعْلَمُونَ
فرمایا:۔243
دنیا میں خلیفے دو قسم کے ہوتے ہیں۔ایک وہ جنہیں انسان بناتا ہے دوسرے وہ جنہیں خدا الہام کے
ذریعہ بناتا ہے۔الہام کی بناء پر ہونے والے خلیفہ کو نبی کہتے ہیں جو لہم خلیفے ہوتے ہیں اُن کے آنے پر دنیا
میں فساد برپا ہو جاتا ہے اس لئے نہیں کہ وہ خود فسادی ہوتے ہیں بلکہ وجہ یہ ہوتی ہے کہ طبائع نا موافق ہوتی
ہیں۔اس رکوع میں اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم کی پیدائش کے واقعہ کے متعلق فرمایا کہ اُس وقت فرشتوں نے
بھی یہی کہا کہ آپ دنیا میں ایسے شخص کو پیدا کرنا چاہتے ہیں جو زمین میں فساد کرے۔یعنی فرشتوں نے سوال
کیا آپ کی غرض اصلاح معلوم ہوتی ہے مگر در حقیقت یہ فساد کا موجب ہے۔اس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے
فرمایا کہ جو میں جانتا ہوں تم نہیں جانتے۔میں خلیفہ اس لئے بنا تا ہوں کہ تا اچھے اور خراب علیحد و کئے جائیں۔قرآن میں پہلے اسی سوال کو لیا گیا ہے کیونکہ ہر ایک نبی کی بعثت پر فساد بر پا ہوئے اور نبیوں کو ان کا موجب
بنایا گیا۔دیگر نبیوں کے علاوہ محمد رسول اللہ ﷺ کے وقت بھی یہی عام مقولہ تھا کہ اسنے بھائی بھائی کو الگ کر دیا۔اب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وقت میں بھی لوگ یہی کہتے ہیں کہ آپ بانی فساد ہیں۔بہتر ہے فرقے
تو پہلے ہی تھے۔اب آپ نے احمدیوں
کا تہتر و آن فرقہ نکال دیا۔چاہئے تو یہ تھا کہ یہ تفرقے کم کئے جاتے آلنا
ایک زائد کر دیا۔شاید تمہارے خیال میں بھی جو غیر احمدی ہیں انکا یہی خیال ہو اس لئے پہلے میں اسی مسئلہ کو
صاف کرتا ہوں۔پہلا سوال خون و فساد کا ہے اس کے متعلق یاد رکھو کہ قرآن کریم نے نبی کی آمد سے پہلے کی حقیقت ہوں
واضح کی ہے کہ ظَهَرُ الفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ یعنی اس وقت خکلی وتری میں فساد تھے اور ہمیشہ یہی
ہوتا ہے۔اب ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ حضرت مرزا صاحب کے آنے سے پہلے کیا دنیا ایک ہی فرقہ پر تھی یا یہ فساد
موجود پہلے ہی تھے؟ شیعہ خفی پہلے ہی موجود تھے یا نہیں ؟ گیارھویں، آمین، بالجبر ، رفع یدین کے قضیے پہلے ہی
تھے یا نہیں؟ وغیرہ وغیرہ۔غور کرو تو معلوم ہوگا کہ اتنا فساد تھا جس کی حد نہیں اور جس کے سننے سے بھی شرم آتی
ہے۔افغانستان میں سینکڑوں آدمیوں کی انگلیاں مروڑ دی گئیں صرف اس لئے کہ الحیات میں تشہد کے وقت
د و شہادت کی انگلی کو اٹھاتے تھے اور حنفی اپنے عقیدہ کے مطابق ایسی نماز کو ضائع سمجھتے تھے۔ایک دوست نے سُنایا کہ ایک مرتبہ ایک اہلحدیث حنفیوں کی مسجد میں اُن کے ساتھ باجماعت نماز پڑھ
244
رہا تھا التحیات میں اس نے انگلی اٹھائی۔اُس کا انگلی اٹھانا تھا کہ تمام مقتدی نمازیں تو ڑ کر اس پر ٹوٹ پڑ۔اور حرامی۔امی کہنا شروع کر دیا۔چنانچہ یہ فسادی حضرت مسیح موعود کے آنے سے پہلے ہی تھے۔مسیح موعوڈ نے تو آکر اصلاح کی چوٹ
لگانے والا فساد ہوتا ہے یا ڈاکٹر جو نشتر لے کر علاج پر آمادہ ہوتا ہے؟ ایک شخص کا بخار سے مُنہ کڑوا ہو ڈاکٹر کو
نین دے کوئی نہیں کہہ سکتا کہ ظالم نے منہ کڑوا کر دیا۔اگر ڈاکٹر عالم کو نہ پکاتا تو جسم کی خرابی بڑھ جاتی بلغم نکال
دینے پر اعتراض کیسا؟ ہڈی ٹوٹی رہتی اگر زخم کو نشتر سے صاف نہ کیا جاتا ، اسپر جلن آمیز ، وائی نہ چھڑ کی جاتی تو
مریض کی حالت کس طرح بہتر ہو سکتی ، اُس کی تو جان خطرے میں پڑ جاتی ، اس صورت میں کس طرح کوئی
ڈاکٹر کو ملزم بنا سکتا ہے۔ایک شخص نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حضور ای تفرقے کے متعلق سوال کیا۔آپ نے فرمایا۔اچھا بتاؤ اپنا اچھا دودھ سنبھالنے کے لئے دہی کے ساتھ ملا کر رکھتے ہیں یا علیحد و؟ ظاہر ہے کہ دہی کیساتھ اچھا
دودھ ایک منٹ بھی اچھا نہیں رہ سکتا۔پس فرستادہ جماعت کا در مائندہ جماعت سے علیحد ہ کیا جانا ضروری تھا۔جس طرح بیمار سے پر ہیز نہ ہو تو تندرست بھی ساتھ گرفتار ہو جاتا ہے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ کی سنت ہے کہ وہ
روحانی بیماریوں سے فرستادہ جماعت کو علیحدہ رکھے اس لئے اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ جنازہ،شادی ، نماز وغیرہ
علیحدہ ہو کیونکہ اکثر عورتیں ہی اس میں اختلاف کرتی ہیں۔اس لئے میں عورتوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ جس
طرح مریض کے ساتھ تندرست کی زندگی خطرہ میں پڑ جاتی ہے یاد رکھو یہی حالت تمہاری غیر احمد یوں سے
تعلق رکھنے میں ہوگی۔اکثر عورتیں کہتی ہیں کہ بہن یا بھائی کا رشتہ ہوا چھوڑا کس طرح جائے۔میں بچ بچ کہتا
ہوں کہ اگر زلزلہ آ جائے یا آگ لگ جائے تو ایک بہن بھائی کی پروانہ کر کے بلکہ اُس کو پیچھے دھکیل کر خود اس
گرتی ہوئی چھت سے جلدی نکل بھاگنے کی کوشش کرے گی تو پھر دین کے معاملہ میں کیوں یہ خیال کیا جاتا
ہے؟ دراصل یہ آرام کے وقت کے جذبات ہیں مصیبت کے وقت کے نہیں۔اگر خدا رات کو تم میں سے کسی
کے پاس فرشتہ ملک الموت بھیجے جو کہے کہ حکم تو تیرے بھائی یا دوسرے عزیز کی جان نکالنے کا ہے مگر خیر
میں اس کے بدلے تیری جان لیتا ہوں تو کوئی عورت بھی اس کو قبول نہ کرے گی۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یا يُّهَا
الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَ أَهْلِيكُمْ نَارًا۔یعنی بچاؤ اپنی اور اپنے اہل وعیال کی جانوں کو آگ سے
245
اب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیرو اگر دوسرے غیر احمدی سے بیاہی گئی تو خاوند کی وجہ سے یقیناً وہ
احمدیت سے دُور ہو جائے گی یا گوھ گڑھ کر مر جائے گی اپنے رشتہ دوروں سے الگ کی جائے گی بوجہ تعصب
مذہبی کے تو یہ ایک آگ ہے۔کیا وہ خود اپنے ہاتھ سے اپنی بیٹی کو آگ میں ڈالتی ؟ مگر اس طرح ایک تھوڑے
سے تعلقات کے لئے اُسے دائمی آگ میں ڈال دیا۔پس اس سے بچو۔مسیح موعود کے آنے پر جو تفرقے اُٹھے یہ پہلے ہی تھے نئے نہیں۔لیکن اگر تم قربانیاں کرو تو دوسروں کو
تحریک ہو کہ اس طرح یہ تفرقے مٹ سکتے ہیں۔مثلاً احمدی ہو کر غیروں سے رشتے نہ کرو اپنا نمونہ اچھا دکھاؤ تو
اُن کو بھی ترغیب ہو اور اگر احمدی ہو کر بھی تم اُن سے رشتے برابر قائم رکھتی ہو تو وہ کہتے ہیں کہ رشتے تو ہم کو یوں
بھی مل جاتے ہیں پھر احمدی ہو کر کیا کرنا۔یادرکھو کہ یہ قومی گناہ ہے اگر تم ان سے بکلی ایسے تعلقات قطع کرلو
اور خدا کے لئے اس قربانی کو اختیار کرو تو ادھر تو خدا خودان رشتہ داروں کی بجائے تم کو بہتر رشتے دے گا اور پھر
تمہارے اس استقلال کے صلے میں تمہارے وہ رشتہ دار بھی واپس ملا دے گا مگر شرط یہی ہے کہ تم استقلال کو
ہاتھ سے نہ دو۔یہ مت سمجھو کہ خدا تمہیں ہمیشہ کے لئے جدا ہی رکھے گا۔نہیں ہرگز نہیں۔وہ تمہیں ملائے گا اور
دائی طور پر ملائے گا وہ تمہارا استقلال دیکھتا ہے۔پس اپنے تعلقات خدا کے لئے قطع کرو اور راضی برضاء ہوتا
تمہارے رشتہ دار بھی تم سے بالآخر دائی مل جائیں۔میں نے ایک دفعہ خواب میں دیکھا کہ کبڈی ہو رہی ہے احمدی اور غیر احمدی دو پارٹیاں ہیں، احمدیوں کی
پارٹی فریق مخالف کو پکڑ پکڑ کر لا رہی ہے یہاں تک کہ سب ختم ہو گئے۔فریق مخالف میں سے صرف ایک بڑا
سا آدمی رہ گیا جو دیوار کے ساتھ لگ کر رینگتا ہوا آخر احمد یوں میں مل کر کھڑا ہو گیا اور کہنے لگا کہ جب سارے
ادھر آگئے تو میں تنہا اُدھر کیا کروں۔اس میں تمہارے لئے سبق ہے کہ اللہ تعالیٰ کا اٹل فیصلہ ہے کہ وہ تمہارے
رشتہ داروں کو تم سے ملا کر لائے گا لیکن اگر تم خود اس کے فیصلوں کو توڑ کر یہ قرابتیں قائم کرو تو یاد رکھو کہ ہمیشہ
کے لئے وہ تم سے دور کئے جائیں گے کیونکہ تمہارا یہ فضل خدا تعالیٰ کی مرضی کے خلاف ہوگا۔پس اُس کی
ناراضگی ہمیشہ کے لئے تمہیں جدا کر دے گی۔حضرت عمرؓ کے متعلق آیا ہے کہ وہ آنحضرت ﷺ کے نہایت سخت مخالف تھے اتنے سخت کہ ایک مرتبہ اپنی
ایک لونڈی کو محض اسلام لانے کی وجہ سے اتنا مارا کہ اُس کی آنکھیں ضائع ہوگئیں اور ایک دفعہ جب آنحضرت
246
کو مارنے کا کفار نے منصوبہ کیا تو آپ نے اس بیڑے کو اٹھانے کا تہیہ کیا۔کسی نے آپ کا ارادہ معلوم
کر کے کہا کہ پہلے گھر کی خبر تو لو تمہاری بہن اور بہنوئی بھی تو محمد کے حلقہ بگوش ہیں۔اُسی وقت بہن کے
گھر گئے ، بہن بہنوئی ایک صحابی سے قرآن شریف سُن رہے تھے قرآن چھپا دیا گیا۔عمر نے ان سے
دریافت کرنے کے بعد اپنے بہنوئی پر کوار کا حملہ کیا بہن آڑے آگئی اور زخمی ہو گئی۔عورت کو مارنا چونکہ بند ولی
کی علامت کبھی جاتی ہے عمر شرمندہ ہو گئے۔بہن کا خون بہتا دیکھ کر اس ندامت کو مٹانے کے لئے پو چھا تہ و تو
کیا پڑھ رہے تھے۔بہنوئی نے چاہا کہ قرآن شریف دکھا دیں مگر بہن نے جوش سے کہا تو نا پاک سے وہ
مقدس کتاب کیونکر تجھے دکھائی جاسکتی ہے۔عمر چونکہ اپنے فضل اور بہن کی قوت ایمانی سے بے حد متاثر ہو چکے
تھے نرم ہو گئے اور جھٹ ایمان لے آئے۔یہ اس لئے کہ عورت نے تہیہ کر لیا تھا کہ اپنے اس معزز بھائی کو
قطعی چھوڑ دیں گے مگر اس مقدس دین کو نہ چھوڑیں گے۔پس اُن کے اس استقلال پر اللہ تعالیٰ نے عمر کے
دل کو نرم کر دیا۔وہ مسلمان ہو کر اسلام کے جاں نارین گئے۔اگر غورت یہ ہمت نہ دکھاتی تو عمر پر اتنا اثر نہ ہوتا
اور نہ بہن بھائی ابدی طور پر یوں ملتے کہ ذرا بھی جدائی نہ ہوتی۔یادرکھو کہ پی محض قربانی کا ثمر ہ تھا۔پس اگر تم اپنے رشتہ داروں کو اپنے ساتھ ملانا چاہتی ہو تو قربانی کرو۔اللہ تعالی کا نشتر فائدہ کے لئے اور
اس کی سزا رحم کے لئے ہوتی ہے۔وہ کبھی ظلم سے کسی کو سزا نہیں دیتا۔اُس کا رتم بے پایاں ہے۔خود فرماتا ہے
وَسِعَتْ رَحْمَتِی کہ میری رحمت وسیع ہے۔تو وسیع رحمت والے سے کس طرح ظلم کی توقع ہوسکتی ہے اس
کے کسی فعل سے ظلم ظاہر نہیں ہوتا۔دوزخ محض سزا دی اور تادیب کے لئے ایک ہسپتال ہے جہاں کوئی چند
دن رہا، کوئی چند ہفتے کوئی چند مہینے ، کوئی چند سال مگر جس طرح کوئی ہمیشہ دُنیوی ہسپتالوں میں نہیں رہتا اسی
طرح وہ ہسپتال (دوزخ) بھی دائی نہیں جنت گھر ہے اور دوزخ ہسپتال۔اللہ تعالیٰ کبھی برداشت نہیں کرتا
کہ وہ اپنے بندوں کو دائی ڈکھ میں ڈال دے۔حدیث میں آتا ہے کہ آخر ایک دن دوزخ کے دروازے
جنت کی ہوا میں بلائیں گی اور اُسے ٹھنڈا کر دیں گی۔یہ بھی وسیع رحمت کی دلیل ہے۔پس تمہارے اقرباء کی جدائیاں تادیب و ترقی کے لئے ہیں نہ ظلم و جور کی وجہ سے۔جیسے ماں کے پیٹ
سے بچے کا جد اہونا اُس کی ترقیات کے لئے مفید اور ضروری ہے۔تو کیا کوئی ماں اپنے بچے کا پیٹ سے جُدا
ہونا پسند کرتی ہے؟ کیا وہ کبھی کہتی ہے کہ ہائے کیوں میرا بچہ میرے پیٹ سے الگ کیا گیا ؟ ہرگز نہیں کہتی
247
کیونکہ وہ بجھتی ہے کہ اس علیحدگی میں اُس کے بڑھنے اور ترقی کرنے کے راستے نکلیں گے۔وہ پیٹ میں کوئی
ترقی نہیں کر سکتا تھا۔پس خدا تعالیٰ بھی تمہارے رشتہ داروں کو اسی لئے جدا کرتا ہے کہ تا وہ ہمیشہ کے لئے ترقی کر کے تم سے
آملیں۔عَلَّمَ آدَمَ الَا سُمَاءَ
میں اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو فرمایا ہے کہ اس تفرقے میں ( جو تمہارے نزدیک تفرقہ ہے ) مدرسہ ہے اور
اس طرح الگ کر کے علوم سے بہرہ ور کرنا مقصود ہے۔دیکھو اگر بہن بھائی ماں باپ سب اکٹھے ہوں تو تعلیم کیونکہ پوری : دمکتی ہے۔لیکن سکول علیحد ہ ہوتا ہے تو
تعلیم کا انتظام بھی مکمل ہو سکتا ہے۔ایک لڑکا جو خاص طور پر سکول بھیجا جائے خیال کرتا ہے کہ میں تمام رشتہ
داروں سے محض تعلیمی فرض سے علیحد ہ کیا گیا ہوں۔اس طرح پڑھنے اور پڑھانے والے دونوں کو اس فرض کا
احساس رہتا ہے اور غرض بھی پوری ہوتی ہے۔اکٹھا رہ کر یہ احساس ناممکن ہے پس عَلَّمَ آدَمَ الَّا سَمَاءَ کا
یہ مطلب ہوا کہ ہم نے تعلیم کے تمام پہلوؤں یا شعبوں کو مکمل کرنے کیلئے خلیفہ بنایا کہ تاو ہ اس طرح لوگوں کو
علیحدہ کر کے تعلیم دے اور خدا تعالیٰ کی صفتوں کا علم مخلوق کو دے۔پس یہ علیحد گی زحمت نہیں رحمت ہے۔روحانی بیماروں سے علیحدگی کے بغیر خدا کو پالیتا تمہارے لئے ناممکن تھا۔اب علیحد ہ ہو کر تم نے خدا کو پالیا۔تو
یہ تم کو نہایت بیش قیمت نعمت مل گئی جس کا جتنا شکر کرو تھوڑا ہے نہ کہ الٹا اُن اقرباء کی جدائیوں پر گھبراؤ یا
لغزش دکھاؤ۔میں مگر رنصیحت کرتا ہوں کہ اُن رشتہ داروں سے جن کا روحانی طور پر تم سے قطع تعلق ہو چکا رشتہ
داریاں قائم نہ کرو، اُن کے جنازوں وغیرہ میں شرکت نہ کرو، اپنے آپ کو ان تعلقات کی وجہ سے خدا تعالی
کے عذاب کے مورد نہ بنو۔اب اس کے بعد میں خدا تعالیٰ کے علم سے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔سب سے ضروری چیز خدا کا علم ہے
بہت عورتیں سمجھتی ہوں گی کہ ہمیں خدا کا علم ہے مگر نہیں وہ خدا کو نہیں جانتیں۔اگر جانتیں تو اس پر پورا
ایمان ہوتا۔نہ جاننے کے سبب سے ہی عورتیں جھٹ ہر کام اور ہر انجام پر تقدیر کولے بیٹھتی ہیں۔یہ ثبوت ہے
خُدا کا علم نہ ہونے کا اور اس کی صفات سے بے خبری کا۔
248
یا درکھو یہ تمھارا تقدیر کا مسئلہ غلط ہے۔اپنی کوتاہیوں کے صلہ میں جو بد انجامیاں ظاہر ہوتی ہیں اُن
کا نام تم
تقدیر رکھ کر خدا تعالیٰ پر الزام رکھتی ہو۔یہ نہیں خیال کرتیں کہ خدا جو اتنا بڑ از مین و آسمان کا بادشاہ ہے اُس کو کیا
ضرورت ہے تم میں سے کسی کو دُکھ دے کسی کو سکھ کسی کوڑ لائے کسی کو ہنسائے اُس کا اِس میں کیا فائدہ ہے۔کیا کوئی ماں پسند کرتی ہے کہ ایک بیٹا جئے ایک مرجائے ، ایک اندھا ہوا ایک سوجا کھا، ایک بیمار ہو ایک
تندرست؟ یہ جاہلانہ خیال ہے۔ہماری قوم کی بہت سی تباہی یہی تقدیر کا مسئلہ ہے۔اسی مسئلہ کی طفیل ہماری
کوششیں ضائع ہو گئیں ، ہماری محنتیں برباد ہو گئیں اور ہماری تمام سرگرمیاں بے شمر رہ گئیں۔تم خوب یاد رکھو کہ یہ تقدیری مسئلہ بالکل غلط ہے۔اللہ تعالی نے قانون بنائے ہیں جو ان پرسید ھے
چلے انہوں نے کامیابی پائی جو الٹے چلے وہ نا کام رہ گئے۔مثلاً یہی جلسہ ہے جس میں کئی پیچھے بیٹھی ہیں کئی
آگے۔لیکن کیا اس طرح ان کو خدا نے بھلایا ہے؟ مانا کہ منتظمات کو بھی ایک حد تک اس میں دخل ہو گا مگر پھر
بھی پہلے اور پیچھے کا فرق ضرور ہے۔پہلے آنے والی کو اچھی اور قریب جگہ مل گئی پیچھے آنے والی کو دور اِس میں
تقدیر کا کیا دخل ہے۔حضرت عمر کے زمانہ میں ایک دفعہ طاعون کے موقع پر لوگوں نے کہا یہاں سے چلے جانا چاہیے حضرت
عمر کی بھی یہی رائے تھی مگر آجکل کے مسئلہ کے مطابق اُس وقت بھی چند لوگ ایسے تھے جنہوں نے اختلاف کیا
اور اسی تقدیر کو پیش کر کے کہا ا تَفِرُّونَ مِنْ قَدَرِ اللهِ یعنی کیا تم تقدیر سے بھاگتے ہو؟ مگر اس کا جواب
حضرت عمرؓ نے کیا ہی لطیف دیا۔فرمایا اَفِرُّ مِنْ قَدَرِ اللَّهِ إِلَى قَدَرِ اللَّهِ سوچوا گر یہ تقدیر ہے کہ ایک
کیڑے کا کاٹنے سے آدمی بیمار ہو تو یہ بھی تقدیر ہے کہ ڈاکٹر دوائی دے اور وہ اچھا ہو جائے۔تم ایک تقدیر پر
ایمان لاتی ہو دوسری پر نہیں۔تمہاری مثال اُس میراثی کی سی ہے جو کھتو تھا۔بیوی معاش کے لئے مجبور کرتی تھی اور وہ عذر کرتا تھا کہ
کوئی کام ہی نہیں ملتا۔آخر ایک دفعہ فوج میں بھرتی ہوئی بیوی نے کہا کہ تو اس میں ہی شامل ہو جا۔کہنے لگا
شاید تو میری موت کی خواہشمند ہے۔کیونکہ بھرتی جنگ کے لئے ہے اور جنگ میں موت ہی ہے۔بیوی نے
اس کو سبق دینے کے لئے چوکی میں دانے پیسے جن میں کچھ ثابت رہے کچھ پس گئے اور خاوند سے کہا کہ دیکھے
سارے ہی دانے چکی میں پس نہیں جاتے ثابت بھی تو رہتے ہیں۔پس تو نے کیونکر کہا جنگ میں سب کی
249
موت ہی ہے۔وہ کہنے لگا تو مجھے پسے ہوئے دانوں میں شمار کر۔کیا تم یہ بجھتی ہو کہ بچہ ماں کی پھٹکار سے بیمار ہوا یا ماں کی بددعا سے مرا؟ مگر اللہ تعالیٰ کے متعلق تم نہایت
بے باکی اور بے خوفی سے کہہ دیتی ہو کہ یہ علم خدا کی تقدیر ہے۔تم خدا کو مالک خیال کرتی ہو تو ساتھ رحیم بھی
خیال کرو ظالم کیوں خیال کرتی ہو۔خدا کا کیا فائدہ ہے کہ تمہارے بچے کو بیمار کرے تم نے اس کو نگا رکھا تم
نے بے احتیاطی کی، تم نے بد پرہیزی کی وہ نمونیا میں مبتلا ہو گیا۔اب تم خدا پر الزام رکھتی ہو اپنی غفلت نہیں
کہتیں۔تمہارا بچہ جاہل رہا اس لئے کہ تم نے اُسے پڑھنے کا شوق نہ دلایا، اس کی تادیب نہ کہ، اُس کو آوارگی
سے نہ بچایا مگر اپنے اس قصور پر اب تقدیر کا حوالہ دیتی ہو۔بھلا کب خدا کے فرشتوں نے تمہارے بچے کو جاہل
رہنے کی ترغیب دی؟ کب اُنہوں نے تمہارے بچے کی کتابیں چھین لیں؟ کب اُس کے سکول کے راستے کو
روکا۔یہی وہ تقدیر کا مسئلہ ہے جس پر ایمان لا کر ہمارا ملک خدا کے فضلوں سے محروم ہو گیا۔دیکھو اسی ملک کے
انگریز پیچ تندرست اور تمہارے بیمار ہیں، اس میں انگریز تعلیم یافتہ اور تم جاہل ، انگریز آسودہ حال تم فلاکت
زردہ ، وہ عالی مرتبہ اور بغاش تم سراپا عکسبت اور نگین ، ا
کی وجہ یہ نہیں کہ تقدیر کی اُن سے دوستی اور تم سے
دشمنی ہے بلکہ وہ محض یہ ہے کہ انہوں نے قانون قدرت کے مطابق کام کیا یا یوں کہو کہ دنیا کی مشینری کا صحیح
استعمال
کیا اور فائدہ اٹھایا مگر تم نے نافرمانی اور خلاف قائدگی سے نقصان پایا۔جب کچھ بیمار ہو جاتا ہے
تمہاری غفلت کی وجہ سے تمہاری بے وقوفی کی وجہ سے ، تمہاری جہالت کی وجہ سے
، تو تم اس کو تقدیر سے
وابستہ کرتی ہو اپنی غلطی کو نہیں مانتیں اور نہ اپنی اصلاح کی کوشش کرتی ہو۔خود تربیت کا خیال نہیں رکھتیں مگر
جب وہ خراب اور اوباش ہو جاتا ہے تو کہتی ہو " جی تقدیر "۔یا د رکھو یہ تمام باتیں غفلت اور قانون شکنی کی ہیں۔خدا نے قانون بنائے ہیں اُن پر چلنے والے کامیاب ہوں گے خلاف ورزی کرنے والے تباہ۔پس میں پھر
کہتا ہوں کہ اس تقدیر کی آڑ میں خدا پر الزام نہ رکھو۔عَلَّمَ آدَمَ الْأَسْمَاءَ کا یہی مطلب ہے کہ خدا کا علم
یعنی اس کی صفات سے واقفیت تم خدا کی فرستادہ جماعت کا حصہ ہو تم کو اُس کی ذات کا علم ہونا ضروری ہے۔تم
تقدیر کو چھوڑ و تقدیر خدا کے ساتھ اچھے موقعوں پر منسوب کرو۔جانو کہ وہ قادر ہے، وہ رحیم ہے، وہ رحمن ہے ، وہ
عقدہ کشاہ ہے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اس مسئلہ تقدیر کو کیسی لطیف شان دی ہے۔فرماتے ہیں بیمار
میں پڑتا ہوں شفا خدا دیتا ہے، جاہل میں رہتا ہوں علم خدا دیتا ہے غفلت میں کرتا ہوں ہوش میں و دلاتا ہے،
250
پس تم بھی ظالمانہ باتیں خدا تعالیٰ کی طرف منسوب نہ کرو۔اپنی غفلتوں اور کوتاہیوں کو دُور کرو۔اُس کے
بنائے ہوئے تو انہیں کو صحیح طریق سے عمل میں لاؤ تا یاد بار تم سے ڈور ہو۔اور یہ بات یاد رکھو کہ آئندہ ہماری
جماعت میں یہ مسئلہ نہ اُٹھے۔دوسرا مسئلہ دُعا ہے
یہ ایسا ہتھیار ہے کہ جہاں پڑے کاٹ دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے رسول سے فرماتا ہے کہ اے میرے
رسول ! ہمارے بندوں سے کہدے کہ میرا رب تمھاری کیا پرواہ کرتا ہے اگر تم دعا سے اسکے ساتھ تعلق نہ رکھو
مگر افسوس ہمارے ملک میں دعا کی ایسی بے قدری ہوئی ہے کہ ٹوٹی ہوتی کی بھی نہ ہوتی ہو حالانکہ اسلام نے
مسلمانوں کو یہ ایک ایسا ہتھیار دیا ہے جس پر مسلمان جتنا بھی ناز کرتے کم تھا۔دعا خالق اور مخلوق کے مابین
راستے کی سیڑھی ہے۔ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ اسلام نے خواب میں دیکھا کہ ایک کھائی کھدی ہوئی ہے اور بھیٹر میں لیٹی
ہوئی ہیں گویا ذبح کرنی ہیں۔جب حضرت مسیح موعود علیہ اسلام وہاں پہنچے تو لوگوں نے کہا کہ ہم آپ کے منتظر
تھے کہ ان کو ذبح کریں۔اس وقت کشفی طور پر آپ کو معلوم ہوا کہ بھیریں گناہ گار انسان ہیں۔پھر آواز آئی
که قُلْ ما يَعْبُقُ بِكُمُ رَبِّيٌّ لَوْ لَا دُعَاءُ كُم خدا سے دعا کرو کہ تمھاری سختیاں معاف ہوں
مگو یا سخت سے سخت مشکلات کامل دعا سے ہو سکتا ہے۔اگر دعا نہ ہوتی تو انسانی زندگی بالکل بے کیف رہتی۔حضرت مسیح ناصری نے کیا لطیف فرمایا کہ انسان روٹی سے نہیں خدا کے کلام سے زندہ رہتا ہے پس خدا کا
علم اور اس کے بعد دعا انسانی زندگی کے لئے ضروری ہیں اس کے بغیر تمھاری زندگیاں بریکار تمھارے کام بے
ثمر ہیں۔یہ مت خیال کرو دنیا میں بڑے بڑے بادشاہت خدا کو نہیں مانتے اور وہ پھر بھی بڑے خوش نصیب
ہیں۔یہ صحیح ہے مگر بادشاہ کوئی کامیابی نہیں۔اگر کوئی اس پر گھمنڈ کرتا ہے تو اس کی بیوقوفی ہے۔کیا تم نے نہیں
دیکھا کہ جس طرح ایک کسمپرس چوڑا۔جان کندنی یا تکلیف جسمانی کے وقت درد و کرب سے کراہتا ہے اسی
طرح ایک طاقت ور مگر خدا کو نہ ماننے والا بادشاہ بھی۔نبیوں کی زندگی دیکھو کہ جن کو زمانہ کے معدومد کی کچھ پرواہ نہیں، دکھوں کا غم نہیں ، مصائب میں سینہ سپر
بھی ہیں اور بے فکر بھی۔غرض ان کا دل اس طرح مطمئن ہے کہ تمام جہان کی بادشاہت حاصل کر کے ایک
251
دنیاوی بادشاہ کو بھی نہیں ہو سکتا۔وجہ یہ کہ دنیاوی بادشاہ کا بھروسہ اسباب مادی پر ہوتا ہے مگر خدا کے فرستادہ کا
چونکہ خدا کے ساتھ تعلق مضبوط ہوتا ہے پس وہ اپنے اس حامی کی حمایت میں ہر طرح بے فکر رہتا ہے۔گو اس
کے پاس مادی اسباب کی قلت ہو بلکہ نہ ہونے کے برابر۔مگر اس کی مسرت اور اس کے اطمینان
کو کوئی نہیں
پاسکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کے پاس کونسی سلطنت یا طاقت تھی۔مگر آپ مصائب اور شدا نکر زمانہ سے
بے فکر تھے۔زار روس جو ایک نہایت بلند بادشاہ تھا اُس کے متعلق آپ نے پیشگوئی فرمائی کہ وہ نہایت بے کسی
کی حالت میں تباہ ہو گا۔پھر اسی طرح ہوا۔اب شہنشاہ زار کی پہلی قوت دیکھو پھر اس پیشگوئی کے بعد اس کی
بے کسی۔پس معلوم ہوا کہ بادشاہوں کی کچھ حقیقت نہیں ہوتی۔وہ بالکل مُردہ بدست زندہ کی مثال ہیں مگر خدا
کے پیارے ہر طرح با اقتدار۔ایک ولی بزرگ کا واقعہ ہے جو دہلی میں رہتے تھے بادشاہ وقت ان سے ناراض ہو گیا۔کہیں دہلی سے باہر
گیا ہوا تھا۔دشمن نے کوئی چغلی لگائی اور بادشاہ نے فیصلہ کیا کہ دہلی پہنچتے ہی اس بزرگ کو سزائے موت دوں گا
لوگوں نے آپ سے کہا کہ آپ بادشاہ کے آنے سے پہلے ہی یہاں سے کہیں چلے جائیں یا معافی مانگیں
مگر آپ خاموش رہے یہاں تک کہ بادشاہ دہلی کے قریب پہنچ گیا۔خبریں آتی تھیں کہ بادشاہان بزرگ پر
غضب ناک ہو رہا ہے او آتے ہی عبرت ناک سزا دے گا۔خیر خواہوں نے پھر وہی مشورہ دیا مگر آپ نے کہا
، آنے دو ہوا کیا آخر بادشاہ ہے خدا تو نہیں ، یہاں تک کہ سنا گیا کہ کل صبح بادشاہ کی سواری شہر میں داخل
ہوگی۔بادشاہ آب دہلی کے بہت نزدیک ہے مگر ان بزرگ نے بڑے اطمینان سے فرمایا ، ہنوز دتی دو
راست، سننے والے حیران تھے کہ بادشاہ چند لمحوں میں آیا چاہتا ہے یہ دلی دور بتاتے ہیں مگر اُسی رات کو
بادشاہ قولنج سے مر گیا اور اسے دتی میں داخل ہونا نصیب ہی نہ ہوا۔آنحضرت ﷺ کے متعلق واقعہ ہے کہ دنیوی حالت نہایت غربت میں تھی ہاں ظاہری حالت بے بسی
کی سی مگر باوجود اس ظاہری بے سرو سامانی کے ایران کے بادشاہ کے پاس آپ کی نبوت اور ترقی کی رپوٹیں
برابر پہنچتی تھیں اور وہ آپ سے باوجود بادشاہ ہونے کے خائف تھا آخر اس نے عرب کے گورنر کو آپ کی
گرفتاری کا حکم بھیجا۔آدمی شاہی حکم لے کر آپ کے پاس آئے اور صاف صاف عرض کر دیا اور کہا کہ نا فرمانی