احمدی خواتین کا فریضہ وقت

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

252
نہ کیجیئے بے چون و چرا ہمارے ہاتھ اپنے آپ کو دے دیکھیئے بادشاہ بہت بڑا ہے اس کے حکم کی تعمیل میں ایران
چلئے اسی میں آپ کا بھلا ہے۔آپ نے فرمایا کہ کل اس کا جواب دوں گا، دوسرے دن آپ نے ان سے
فرمایا۔سنو! آج رات میرے خدا نے تمھارے خدا کو مار دیا ہے۔جاؤ واپس۔انہوں نے واپس جا کرسن وعن
گورنر کو کہہ دیا۔گورنر حیران ہو گیا وہ ایران کی ڈاک کا منتظر رہا یہاں تک کہ وہی اطلاع اس
کو پہنچی کہ خود اس
کے بیٹے نے اس کے قتل کر دیا ہے اور اسی رات جس رات آپ نے فرمایا تھا خط میں یہ بھی لکھا تھا کہ ہمارا
باپ بڑا ظالم تھا ہم نے اس کو مار دیا ہے اب ہم خود بادشاہ ہیں۔ہمارے باپ نے از راہ ظلم عرب کے ایک
شخص کو قتل کا حکم دیا ہے اب چونکہ وہ مار دیا گیا ہم اس کے حکم کو منسوخ کرتے ہیں۔تو اب دیکھو بادشاہت دنیا میں کوئی چیز نہیں۔اصل مقصود تو یہ ہے کہ خطروں سے محفوظ ہو جائیں اور
خطروں سے وہی محفوظ ہو سکتے ہیں جو خدا کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں خدا کی صفات پر ایمان لاتے اور دعاؤں
سے اس کی مد کو پاتے ہیں۔ہاں تو یا درکھو کہ خدا سنتا ہے مگر قاعدے سے قانون قدرت کے مطابق۔کیا دیوار
پر آٹا دے مارنے سے روٹی پک سکتی ہے؟ بلکہ روٹی اس قاعدے سے بچے گی جو قواعد اس کے لئے بنائے
ہیں۔پس دعا بھی اسی قاعدے سے قبول ہوگی جو اس کے لئے مقرر ہے۔اب میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالے تمہیں سمجھنے کی توفیق دے۔آمین۔از مصباح ۱۵- جنوری ۱۹۳۱ء)
احمدی خواتین کا فریضئہ وقت
آج سے پچاس سال قبل اگر ہندوستان کی اہلے خاندان کی ایک مسلمان عورت کو کہا جا تا کہ برقعہ پہین
کر اسٹیشن پر چلی جاؤ تو وہ کبھی یہ بات نہ مان سکتی تھی۔وہ ڈولی میں جاتی، پھر پر دو تان کر گاڑی میں اسے
داخل کیا جاتا جس کی تمام کھڑکیاں بند کر دی جائیں اور منزل
پر پہنچ کر پھر اسی طرح اسے اتارا جاتا۔اس وقت
سے یہ خیال آ سکتا تھا کہ اس حالت میں کبھی تغیر ہو جائے گا مگر آج دیکھو ہزاروں میل سے ایک وبا آتی ہے
اور اس کے ماتحت وہ ہندوستانی عورتیں جن کی نانیاں اور دادیاں ڈولی میں اپنے گھر میں آئیں اور پھر وہاں
سے ان کے تابوت نکلے آج بے تکلفی سے مردوں کے ہاتھ میں ہاتھ ڈالے سڑکوں پر پھر رہی ہیں۔اس وقت
ہندوستانی مسلمان خیال کرتے تھے کہ ہم بالکل محفوظ ہیں کیونکہ اپنی رسوم اور رواج کو چھوڑ نے کا کوئی خیال

253
ہمارے دل میں نہیں مگر یہ کس طرح ممکن تھا کہ ایک انسان دوسرے سے اثر قبول نہ کرتا۔جس طرح ہزاروں
میل سے آئے ہوئے بادل اور ٹڈی فصل کو تباہ کر دیتی ہے اسی طرح ہزاروں میل سے آئے ہوئے خیالات
بھی ہمارے خیالات کو تباہ کر سکتے ہیں اور جب تک کہ ہم ایک ایسا دائرہ نہ بنائیں جس سے کوئی چیز گزر نہ سکے
ہم محفوظ نہیں رہ سکتے۔یہ دائرے دو قسم کے ہوتے ہیں ایک آسمانی اور ایک زمینی۔آسمانی دائرہ تو یہ ہے کہ قریب کے زمانہ میں
مامور کے ہاتھ میں ہاتھ دیا ہو یا اس کے ہاتھ میں ہاتھ دینے والوں کے ہاتھ میں ہاتھ دیا ہو۔یا انکے ہاتھ
میں ہاتھ دینے والوں سے تعلق پیدا کیا جائے یہ آسمانی دائرہ ہے جس میں آنے والی جماعتیں باوجود شرارت اور
بدی کی فروانی کے زیادہ تر محفوظ رہتی ہیں اور اللہ تعالے اُن کی دستگیری فرماتا ہے۔چنانچہ دیکھ لو آج ساری دنیا
میں جو فسادات پھیل رہے ہیں احمدی جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے ان سے محفوظ ہے۔احمدی جماعت محض
حضرت
مسیح موعود علیہ اسلام سے تعلق کی وجہ سے اُن سے اٹھی حفاظت میں ہے۔پس حفاظت کا ایک ذریعہ تو نبی کا قرب ہے اور دوسرا ذریعہ قرآن کریم نے یہ بیان کیا ہے وَمَا كَانَ
الله مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتغفرون یعنی جو لوگ بدی کے سامانوں کو تباہ کر ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں وہ
بھی عذاب سے بچائے جاتے ہیں۔مگر مومن کا کام یہ ہے کہ وہ ہدی کو مٹانے کی کوشش کرتا ہے۔جس طرح
گندگی کو بالکل تو نا بود نہیں کیا جاسکتا لیکن گڑھا کھود کر اس میں ڈال کر او پر مٹی ڈالی جاسکتی ہے اور اس طرح
اس کی عفونت سے انسان بچ سکتا ہے اسی طرح ہم بدی کو دنیا سے بالکل مٹا نہیں سکتے مگر اُسے دبا سکتے ہیں۔پس دوسرا ذریعہ یہ ہے کہ بدی کو دبا دیا جائے اور اسے پھیلنے سے روکا جائے۔اس کا طریق یہی ہے کہ ان
لوگوں کو جو بدی پھیلانے والے ہیں اپنے اندر شامل کر لیا جائے اور اس طرح اُن کے بد ارادوں کو دور
کر دیا جائے۔پس تباہی سے بچنے کے یہ دونوں طریق ہیں۔ایک نبی کا قرب اور اُس کی جماعت میں
شمولیت یا یہ کہ کوشش کر کے بدی کو دبادیا جائے۔اور جہاں یہ دونوں باتیں جمع ہو جائیں وہ تو نُور علی
نُور ہے۔پردہ کے متعلق ہندوستان میں پیزو پیدا ہورہی ہے کہ اسے بالکل چھوڑ دیا جائے۔ایسے لوگ اپنی پستی
کے تمام الزامات پر دہ پر لگاتے ہیں حالانکہ جو پر دو ترک کر رہے ہیں وہ دل سے بھی دوسروں کے غلام بنتے

254
صلى الله
جارہے ہیں۔یعنی ذہنی اور روحانی غلامی اختیار کر رہے ہیں اور ہم جو پردہ ضروری سمجھتے ہیں اس سے آزاد ہیں
کیونکہ ہم اس تہذیب کے سخت مخالف ہیں جسے وہ اپنی ترقی کا ذریعہ سمجھتے ہیں اور ظاہری غلامی ہمارے
نزدیک کوئی چیز نہیں۔ظاہری حکومت آخر کسی نے تو کرنی ہے۔اگر ہندوستانیوں کی اپنی حکومت ہو تو بھی کیا
سارے ہی حکمران ہوں گے ایک حصہ ہی حکومت کریگا پس ظاہری غلامی کوئی چیز نہیں۔غلامی دراصل دماغی
خطرناک ہوتی ہے۔پس پردہ چھوڑنے والے پورے طور پر یورپ کے غلام بنتے جارہے ہیں۔لیکن پردہ
جس کے متعلق کہتے ہیں کہ اس نے اسے زوال تک پہنچایا اسے مسلمانوں نے اختیار کرنے کے باوجود تمام
دنیا کو فتح کر لیا تھا۔رسول کریم نے کی بیویاں پردہ کرتی تھیں مگر جنگوں میں شامل ہوتی تھیں۔جنگ صفین
میں حضرت عائشہ خود کمان کرتی رہیں بڑے بڑے جرنیل بھی اس وقت پیچھے ہٹ گئے مگر وہ برابر میدان میں
موجود ہیں۔پس اپنا نقص کسی اور طرف منسوب کرنا حماقت ہے یہاں قادیان میں پردہ ہے مگر یہاں کی
عورتیں دوسری اقوام کی عورتوں کی نسبت زیادہ پڑھی ہوئی ہیں۔میں نے ایک دفعہ معلوم کرایا تو پڑھ لگا کہ ان
پڑھ لڑکیاں بہت کم ہیں مگر ان پڑھ لڑ کے بہت زیادہ ہیں مگر پردہ با قاعدہ ہے۔پھر کئی ایک لڑکیاں مولوی کا
امتحان دے چکی ہیں، کئی نے انٹرنس کا امتحان پاس کر لیا ہے اور اب ایف۔اے کی تیاری کر رہی ہیں۔اس
کے مقابلہ میں ان میں جو پردہ کی مخالف ہیں ابھی تک وہی جہالت اور تاریکی پھیلی ہوئی ہے۔بے شک اُن
کے پاس سامان زیادہ ہیں اور اگر وہ کوشش کریں تو ہم سے بڑھ جائیں گی لیکن ان کی ترقی مال و دولت کی وجہ
سے ہوگی نہ کہ پردہ چھوڑنے کی باعث۔پھر یہ بھی دیکھنا چاہیئے کہ پردہ چھوڑنے والوں کو حکومت کی امداد بھی
حاصل ہے۔گورنر صاحب کی بیوئی پردہ کی سخت مخالف تھیں حتی کہ انہوں نے پر دو کلب میں جانا ترک کر دیا تھا
کیونکہ وہ اسے بنک بجھتی تھیں اور بہت سے مسلمانوں کی بیویوں نے محض اس وجہ سے پردہ ترک کر دیا کہ
لاٹ صاحب کی بیوی کی ملاقات سے محروم نہ رہ جائیں۔ہماری جماعت کے لوگوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ ہمارا کام صرف وفات مسیح ہی منوانا نہیں۔بے شک یہ بھی
بہت ضروری ہے مگر یہ روئیں جو چل رہی ہیں دہریت کی اور اسلامی احکام سے روگردانی کی اور یہ کہ اسلام
نے عورتوں کو حقوق نہیں دیئے ان کا مقابلہ کرنا بھی ہمارا فرض ہے اور اس کا بہترین طریق یہ ہے کہ عورتوں کی
تعلیم کا پورا انتظام کریں۔اگر ان عورتوں سے جو اسلامی احکام کی خلاف ورزی کرنے پرتلی ہوئی ہیں ہم خود

255
کہیں گے کہ یہ طریق تمھارے لئے مفید نہیں بلکہ نقصان رساں ہوگا تو سابقہ اثرات کے ماتحت وہ ہماری
بات نہیں سنیں گی اور کہہ دیں گی تم ظالم مرد ہو تم نے عورتوں کے حقوق غصب کر رکھے ہیں لیکن اگر عورتیں
جا کر انہیں کہ دیں کہ ہم علی وجہ البصیرت اور تجربہ کی بناء پر کہتی ہیں کہ اسلام کی تعلیم اسلئے اور فائدہ بخش ہے تو
اس کا اُن پر اثر ہوگا۔عورتوں کے متعلق جو رو چل رہی ہے اس کا اگر مرد مقابلہ کریں تو اس کامیابی سے نہیں
کر سکیں گے جس طرح صرف عور تیں کر سکتی ہیں۔اگر عورتیں کہیں ہم اسلامی احکام کی پابندی کرتی ہوئی تمام
حقوق سے فائدہ اٹھارہی ہیں تو ان کو خیال ہوگا کہ اگر یہ فائدہ اٹھا رہی ہیں تو ہم کیوں نہیں اٹھا سکتیں۔اسی
وجہ سے میں نے مجلس مشاورت میں عورتوں کے حق رائے دہندگی کے متعلق سوال اٹھایا تھا۔میں نے ۱۹۲۴ء
میں ولایت سے ایک چٹھی لکھی تھی جس میں بتایا تھا کہ اب ہندوستان میں پردہ کے خلاف رو چلے گی۔میرے
اُس وقت کے مضامین الفضل میں چھپے تھے ان میں یہ چٹھی بھی تھی۔آب گزشتہ دو سال سے پردہ کے خلاف
جو تحریک شروع ہوگئی ہے میں نے کئی سال قبل اس کے متعلق خبر دی تھی اور مجلس شوری میں اسی وجہ سے
عورتوں کے حقوق رائے دہندگی کا سوال اٹھایا تھا کہ جس حد تک شریعت عورتوں
کو حق دیتی ہے ہمارا فرض ہے
کہ دیں تا انہیں اسلامی تعلیم سے ہمدردی پیدا ہو اور جب تک اُن کے اندر یہ جذبہ پیدا نہ ہو وہ عورتوں کو
اسلامی احکام پر چلنے کی دعوت نہیں دے سکتیں اور عورتوں میں تبلیغ نہیں کر سکتیں۔تم میں سے کوئی یہ نہیں کہہ سکتا
که مدرسه احمد یہ یا جامعہ احمد یہ اڑا دیا جائے کیونکہ سب جانتے ہیں کہ جب تک مبلغ نہ ہو تبلیغ نہیں ہوسکتی۔یہی
وجہ ہے کہ مجلس شوری پر زور دیا جاتا ہے کہ مبلغین کی تعداد زیادہ کی جائے۔پھر یہ کس طرح خیال
کیا جاسکتا ہے کہ عورتوں میں اسلامی احکام کے خلاف جور و چل رہی ہے جب تک عور تیں تبلیغ کا کام نہ کریں
اُسے روکا جاسکتا ہے۔لیکن جو عورت خود اپنے کو مظلومہ سمجھے وہ دوسری کو کیا تبلیغ کر سکے گی۔پس دونوں چیزیں
ضروری ہیں۔عورتوں کو تعلیم بھی دی جائے اور ان کے حقوق بھی۔جو حقوق اسلام نے انہیں دیئے ہیں ہمیں
چاہیئے کہ خودہی انہیں دیدیں تا ان کے اندر جوش پیدا ہو اور وہ اسلام کی جنگ اپنی جنگ سمجھ کر لڑیں۔عورتوں
کے جلسوں میں مرد تقریریں نہیں کر سکتے عورتیں ہی کر سکتی ہیں اور عورتوں کے جلسوں میں جو کچھ بیان کیا
جاتا ہے اس کے نوٹ بھی عورتیں ہی لے سکتی ہیں اس لئے عورتوں کو ہی اس کام کے لئے تیار کرنا چاہیئے اور
انہیں جو حقوق اسلام نے دیئے ہیں دے دینے چاہئیں۔

256
پچھلے دنوں باہر سے ایک نوجوان یہاں آیا ہوا تھا اس کا اپنی بیوی سے جھگڑا تھا۔اسنے مجھے لکھا کہ ایک
بزرگ نے مجھے کہا اگر تمھارا کہنا نہیں مانتی تو ڈنڈا لے کر سیدھا کرو۔یہ پڑھ کر مجھے تو بہت شرم آئی کہ کس
طرح ایسے شخص کو بزرگ سمجھ رہا ہے جو بیوی کو مارنے کی تلقین کرتا ہے۔بزرگی اسلام کی تعلیم جاری کرنے
میں ہے نہ کہ ہو کرنے میں ممکن ہے کہ کوئی شخص بیوی کو مار کر چپ کرا دے مگر وہ بیوی کو نہیں اسلام کو مارتا ہے۔کیونکہ وہ عورت اور اس سے تعلق رکھنے والی دوسری عورتیں ایسے مذہب سے بیزاری کا اظہار کریں گی۔پھر
مارنے سے ممکن ہے اس کے گھر میں تو امن ہو جائے مگر وہ اسلام کے گھر کو اجاڑنے کی کوشش کرے گا۔پس
وہ بزرگ کہلانے والے اگر اس وقت یہاں موجود ہوں وہ سن لیں کہ وہ خدا کی نگاہ میں بزرگ نہیں بلکہ خورد۔سے بھی چھوٹے ہیں۔دنیا میں انصاف ، عدل اور رحم سے ہی امن قائم ہو سکتا ہے جب تک یہ نہیں اس وقت
تک کامیابی نہیں ہو سکتی۔فرض عورتوں کو تعلیم دینی چاہیئے۔اچھی تربیت بھی کرنی چاہیئے اور آزادی بھی جس حد تک اسلام نے
اجازت دی ہے دینی چاہیئے۔بلکہ اسلام نے تو آزادی ہی دی ہے۔اس لئے کہنا چاہئے کہ جس حد تک اُس
نے قید کا حکم دیا ہے اُس سے زیادہ کے لئے مردوں کو کوشش نہیں کرنی چاہیئے کیونکہ جیسے دماغ ہمارے ہیں
ویسے ہی عورتوں کے بھی ہیں۔میں امید کرتا ہوں کہ قادیان کے عموماً اور باہر کی جماعتیں خصوصاً اس طرف
متوجہ ہوں گی۔کئی کام ایسے ہیں جن میں مرکزی جماعت کو زیادہ توجہ دینی پڑتی ہے اور کئی ایسے ہیں جن میں
باہر کی جماعتوں کو زیادہ متوجہ ہونا ضروری ہے اور یہ بات زیادہ تر باہر کی جماعتوں سے تعلق رکھتی ہے انہیں
چاہیئے کہ عورتوں کو پردہ وغیرہ کے مسائل اچھی طرح سمجھا کر اور پوری طرح مطمئن کر کے ان کے ذریعہ
خلاف اسلام باتوں کو دور کریں اور انہیں اسلام سے واقف و آگاہ کر کے کوشش کریں کہ وہ دوسری عورتوں
سے مل کر انکے خیالات کی اصلاح کریں ورنہ اگر یہ تو زیادہ بڑھی تو اس کا مقابلہ مشکل ہوگا۔ابتداء میں جو کام
آسانی سے ہو سکتا ہے بعد میں مشکل سے ہوتا ہے۔( مصباح یکم فروری ۱۹۳۱)

آج 10 میں سے 10 باقی