ایف اے کلاس کے افتتاح کے موقع پر حضورؓ کی تقریر

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

257
ایف اے کلاس کے افتتاح کے موقع پر حضور کی تقریر
۱۹۳۵ میں میں نے اس نیت سے کہ عورتوں کی تعلیم ایسے اصول پر ہو کہ دنیوی تعلیم کے ساتھ ساتھ مذہبی
تعلیم کی بھی تکمیل ہو سکے اور اس خیال سے کہ مذہبی تعلیم اپنے ساتھ دلچسپی اور دلکشی کے زیادہ سامان نہیں رکھتی
اور بعد میں اس کا حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے مذہبی تعلیم کو پہلے رکھا تا کہ ایک حد تک دینی تعلیم حاصل کرنے کے
بعد لڑکیاں انگریزی تعلیم حاصل کر سکیں۔اور چونکہ اس سے زیادہ دلچسپی ہوتی ہے اس لئے یہ بڑی عمر میں بھی
اگر حاصل کرنی پڑے تو گراں نہ گزرے گی لڑکیوں کے لئے پہلے عربی کلاسیں کھولیں۔اس وقت قادیان میں
بھی ایسے لوگ تھے جو اس پر معترض تھے اور باہر بھی۔خاص کر پیغامی سیکشن نے بہت ہنسی اڑائی لیکن اللہ
تعالیٰ کے فضل سے پنجاب میں ہی نہیں بلکہ ہندوستان میں یہ پہلی مثال ہے کہ اس کثرت سے مولوی
کا امتحان ہماری جماعت کی لڑکیوں نے پاس کیا۔میرا خیال ہے سارے ہندوستان میں اتنے عرصہ میں مولوی
کا امتحان پاس کرنے والی اتنی لڑکیاں نہ ہوں گی جتنی ایک سال میں ہماری لڑکیوں نے یہ امتحان پاس
کیا۔اس کے بعد چونکہ زنانہ سکول کی ہائی کلاسوں کی تعلیم پاسکتی تھیں اس لئے مدرسہ ہائی کے استادوں کی
امداد سے ہائی کلاسیں کھولی گئیں ان میں بھی خدا کے فضل سے اچھی کامیابی ہوئی اور اس سال سات طالبات
انٹرنس کے امتحان میں کامیاب ہوئیں۔یہ بھی اپنی ذات میں پہلی مثال ہے کیونکہ کسی سکول سے سات
مسلمان لڑکیاں آج تک ایک سال میں کامیاب نہیں ہوئیں۔اور چونکہ لڑکیوں کی تعلیم کے لئے ہم اپنی
جماعت کو بھی تحریک کرتے رہتے ہیں اس لئے قادیان سے باہر بھی کئی لڑکیوں نے انٹرنس کا امتحان پاس کیا
اور اچھے نمبروں پر پاس کیا ہے۔چنانچہ ایک احمدی لڑکی لڑکیوں کے مقابلہ میں سیکنڈ رہی اور لڑکوں کے مقابلہ
میں اس کا ۳ اوان یا ۴ اواں نمبر ہے۔میرانشاء یہ ہے کہ اس تعلیم کو جاری رکھا جائے حتی کہ اتنی کثیر تعداد گر یجو یٹ خواتین کی پیدا ہو جائے کہ
ہم سکول میں بھی زنانہ شاف رکھ سکیں اور کالج بھی قائم کر سکیں۔گورنمنٹ نے اب مردوں کے لئے یہ شرط
عائد کر دی ہے کہ وہ پرائیویٹ امتحان نہیں دے سکتے لیکن عورتوں کے لئے یہ شرما نہیں۔پیشتر اس کے کہ
عورتوں کے لئے بھی پرائیویٹ امتحان نہ دینے کی شرط پنجاب یونیورسٹی عائد کر دے ہم اتنی تعداد پیدا کر لیں

258
جو کہ ہماری آئندہ نسلوں کو تعلیم دینے اور ہماری تعلیمی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے کافی ہو۔میں نے جہاں تک غور کیا ہے جب تک عورتیں ہمارے کاموں میں شریک نہ ہوں ہم کامیاب نہیں ہو
سکتے۔زیادہ تر امور ایسے ہیں جن میں عورتوں کا سوال پیش آتا ہے۔اسی طرح تربیت اولا د کا سوال ہے جو
عورتوں سے خاص طور پر تعلق رکھتا ہے۔اور یہ حل نہیں ہو سکتا جب تک کہ عور تیں تعلیم یافتہ نہ ہوں اور یہ کام اُن
کے سپرد نہ کر دیا جائے۔کسی گھر میں
کتنی ہی تعلیم یافتہ عورت ہو اور وہ بچوں
کی کتنی ہی اعلے تربیت کرتی ہو اس
میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔کیونکہ اولاد پر ارد گرد کے بچوں کا بھی اثر پڑتا ہے اور تمام بچوں کی صحیح تربیت اسی
وقت ہوسکتی ہے جبکہ کافی تعداد میں تعلیم یافتہ عورتیں مل جائیں۔اور چھوٹی عمر کے بچوں کے بورڈ نگ بنا کر
اُن کا انتظام عورتوں کے سپرد کر دیا جائے تاکہ وہ ان میں بچپن میں ہی خاص اخلاق پیدا کریں اور پھر وہ بچے
بڑے ہو کر دوسروں کے اخلاق کو اپنے اخلاق کے سانچے میں ڈھالیں۔بغیر ایسی اجتماعی جدو جہد کے کامیابی
نہیں ہو سکتی۔نہ تقریروں سے نہ وعظوں سے نہ درس سے اس میں کامیابی کی یہی صورت ہے اور قومی کیریکٹر
اسی طرح بن سکتا ہے کہ ایسے ہو مز قائم کئے جائیں اور جنہیں خدا تعالے توفیق دے وہ ان میں اپنے بچوں کو
داخل کریں۔عورتیں ان کی نگران ہوں۔بچے چھوٹی عمر سے لے کرے۔۸ سال تک ان میں رہیں اور اس
عرصہ میں اُن میں اعلے اخلاق پیدا کئے جائیں۔پھر یہ جماعت دوسروں کو اپنے رنگ میں ڈھالے۔یہ لڑ کے
اور لڑکیاں جن کے لے۔۸ سال تک کی عمر میں ایک جگہ تربیت پانے میں کوئی حرج نہیں قوم کے لئے بہت مفید
ہو سکتے ہیں۔اگر ہم ایسے ہو مز قائم کر سکیں تو اس کے ذریعہ سے اخلاق پیدا کئے جاسکتے ہیں اور ایسی تربیت ہو
سکتی ہے جو ہماری جماعت کو دوسروں سے بالکل ممتاز کردے۔مگر یہ بات بھی حاصل نہیں ہو سکتی جب تک
کافی تعلیم یافتہ عورتیں نہ ہوں۔اس وجہ سے میں سمجھتا ہوں زنانہ کالج مردانہ کالج سے بھی زیادہ اہم ہیں۔اس
کا یہ مطلب نہیں کہ ہمیں مردانہ کالج کی ضرورت نہیں۔ضرورت ہے مگر اس کے متعلق سرکاری طور پر جو شرائکے
ہیں وہ ہم ابھی پورے نہیں کر سکتے۔لیکن اگر ہم ان شرائط کو پورا کر سکیں تو بھی میرے نزدیک لڑکیوں کے لئے
کالج ضروری ہے کیونکہ لڑکے تو باہر بھی رہ سکتے ہیں لیکن لڑکیوں کے لئے باہر رہنا مشکل ہے۔ان حالات کو
مد نظر رکھ کر جیسا کہ ناظر صاحب نے بیان کیا ہے بے سروسامانی کی حالت میں کام شروع کیا جارہا ہے۔ہم
امید کرتے ہیں کہ ہائی سکول کے اساتذہ نے لڑکیوں کی تعلیم کے متعلق جیسے پہلے محنت کی ہے آپ بھی کریں

آج 10 میں سے 10 باقی