عورتوں کے اندر جرأت و بہادری پیدا کی جائے
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول
259
گے۔مجھے معلوم ہوا ہے کہ لڑکیوں کی ایف۔اے کلاس کے لئے مضمون جغرافیہ مقرر کیا گیا ہے۔میں نے
سنا ہے عام طور طالب علم یہ مضمون نہیں لیتے۔شاید اس لئے کہ اسے مفید نہیں سمجھا جاتا۔اس لئے کہ اس میں
امتحان سخت ہوتا ہے اور لڑکے کم پاس ہوتے ہیں۔دراصل یہ ایسا علم ہے جس کی زنجیر نہیں ہوتی اور اسی وجہ سے
یہ مشکل سے یاد ہوتا ہے۔جن علوم میں زنجیر ہوتی ہے وہ جلد یاد ہوتے ہیں کیونکہ ایک بات سے دوسری بات
یاد آ جاتی ہے۔مجھے معلوم ہوا ہے کہ فلاسفی میں امتحان دینے والے زیادہ نمبر حاصل کرتے ہیں کیونکہ اس میں زنجیر چلتی ہے۔میرے خیال میں یہ زیادہ بہتر ہوگا کہ اس مضمون کے لئے آدمی تیار کر لیا جائے۔ہمارے قاضی محمد اسلم صاحب
پروفیسر اس میں ماہر ہیں۔سکول میں آپ جو چھٹیاں ہونے والی ہیں اُن میں اُن سے یا کسی اور سے ضروری
ضروری باتیں پڑھ لی جائیں اور یہ مضمون لڑکیوں کے لئے رکھا جائے اس میں کامیابی کی زیادہ توقع ہوسکتی ہے
چونکہ یہ ہماری پہلی کوشش ہے اس لئے ایسی راہ اختیار کرنی چاہیئے جس سے کامیابی کی زیادہ تو قع ہو۔فلاسفی
تربیت اولاد میں بھی بہت امداد دیتی ہے اس لئے یہی پڑھانی چاہئے۔میں امید کرتا ہوں منتظمین اس کے لئے
کوشش کریں گے۔اس کے بعد میں دعا کرتا ہوں جس میں سب احباب شامل ہوں
اللہ تعالے ہمیں اپنے
مقاصد میں کامیاب کرے۔ہمارے اسباب میں جو کمزوری ہے اُسے دور کر کے اعلیٰ درجہ کا نتیجہ پیدا کرے اور
ایسے فوائد عطا کرے کہ جن سے نہ صرف عورتوں کی ذہنی ترقی ہو بلکہ آئندہ اولاد کی تربیت کے لئے بہتر سے بہتر
سامان پیدا ہوں۔(الفضل ۷۔جولائی ۱۹۳۱ ص ۶۔۷)
عورتوں کے اندر تجرأت و بہادری پیدا کی جائے
حضرت خلف المسیح الثانی کے خطبہ جمعہ کا اقتباس
رسول اللہ اللہ کا عملی نمونہ
رسول کریم ﷺہ امن کے زمانہ میں بھی صحابہ کرام کے دوستانہ مقابلے کرایا کرتے تھے جن میں تیر
اندازی اور دوسرے فنون حرب اور قوت و طاقت کے مظاہرے ہوتے تھے اور حدیث میں آتا ہے اس قسم کے
کھیل آپ نے مسجد میں بھی کرائے اور حضرت عائشہ سے فرمایا اگر دیکھنا چا ہو تو میرے پیچھے کھڑی ہو
260
کندھوں کے اوپر سے دیکھ لو۔نادان کہتے ہیں یہ حدیث غلط ہے کیونکہ اس سے
رسول کریم ﷺ پر اعتراض ہوتا ہے کہ آپ کھیل دیکھتے تھے حالانکہ یہی وہ خوبی ہے جسے چھوڑ کر مسلمان آج
تباہ ہور ہے ہیں۔اسلام نے ہر وقت ہوشیار اور دشمن کے مقابلہ کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا ہے اور اس کے
ساتھ ہی عورت
کو بھی بزدلی سے بچانا چاہا ہے۔مغلیہ حکومت کے تباہ ہونے کی ایک وجہ
ہندوستان میں مغلیہ حکومت کی تباہی میں عورت کی بزدلی اور مرد کے دل میں عورت کی بے جا محبت
کا بہت دخل ہے۔غدر کے زمانہ میں انگریزوں کے ہمدردوں نے جب دیکھا کہ باغی فوج نے ایک ایسے
مقام پر تو نہیں رکھی ہیں جہاں سے صاف انگریزی فوجوں پر زد پڑتی ہے اور وہ تباہ ہو جائیں گی تو انہوں نے
زینت محل کو ( جو بادشاہ کی چہیتی بیوی تھی مگر اس خیال سے کہ میرا بیٹا تخت نشین ہو انگریزوں سے بھی ساز باز
رکھتی تھی۔گو اس وقت تخت اور بادشاہت برائے نام ہی تھی مگر پھر بھی اُسے خواہش تھی کہ میرا بیٹا اسے حاصل
کرے) یہ پیغام بھیجا کہ اگر کچھ فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہو تو یہاں سے تو پیں اٹھواد و کیونکہ وہ جگہ انگریزی
فوجوں کے لئے نہایت خطرناک ہو سکتی تھی اور خیال ہے کہ اگر وہاں سے تو میں بنائی نہ جائیں تو شاید ندر کا
نتیجہ بالکل الٹ ہوتا۔زینت محل نے بادشاہ سے کہا میرا دل تو گھٹتا ہے میں بیہوش ہو جاؤں گی یا تو یہاں سے
تو ہیں اُٹھوا دو اور یا پہلے مجھے مار دو۔بادشاہ نے اس کے کہنے پر تو ہیں وہاں سے ہٹوا دیں جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ
مسلمانوں کے ہاتھ سے حکومت نکل گئی۔اگر یہ واقعہ صحیح ہے تو بادشاہ پر زینت محمل کے اس بہانہ کا اُسی وجہ سے
اثر ہوا کہ وہ جانتا تھا یہ توپوں کی آوازیں سننے کی عادی نہیں۔اگر اس کے سامنے پہلے بھی تو میں چلتی رہی
ہو تیں تو اُس وقت وہ ہرگز یہ بہانہ بنا سکتی کیونکہ بادشاہ کہ سکتا تھا کہ جب پہلے تم ان کی آواز میں سنتی رہی ہو
تو آج کیوں بیہوش ہو جاؤ گی۔تو عورتوں کو دلیری اور حوصلہ کے کاموں سے الگ رکھنے کا یہ نتیجہ ہوا کہ زینت
محل نے بادشاہ کو دھوکا دے دیا۔حضرت عائشہ کو جنگی کرتب دکھانے کی حکمت
حضرت عائشہ کوئی جنگی منظر دیکھ کر ہر گز یہ نہ کہ سکتی تھیں کہ میرا دل گھٹتا ہے کیونکہ رسول
کریم نے
261
انہیں جنگی کرتب دکھاتے اور جنگ میں ہمیشہ کسی نہ کسی بیوی کو ساتھ رکھتے تھے۔اس سے بعض نے یہ نتیجہ نکالا
ہے کہ سفر میں بیوی کو ساتھ رکھنا سنت ہے۔بے شک ہے مگر اس سے بڑی سنت یہ ہے کہ عورتوں کے اندر
جرات اور بہادری پیدا کی جائے کیونکہ جب تک ان میں بہادری نہ ہو کوئی قوم جیت نہیں سکتی۔قومی ترقی میں
سب سے بڑی روک عورت کی بزدلی ہوتی ہے۔مجھے یاد ہے ایک دفعہ ہمارے گھر میں کوئی سیڑھی سے گر پڑا
میں اُسے بچانے کے لئے گودنے لگا تو میری بیوی مجھے چمٹ گئی کہ ایسا نہ کرو۔آخر مجھے دھکا دے کر اُسے
ہٹانا پڑا۔بجائے اس کے کہ وہ یہ خیال کرتی کہ میرا خاوند اُسی وقت محبت کے قابل ہو سکتا ہے جب اس کے
دل میں جرات اور بہادری ہو اُس نے اُلٹا مجھے روکنا چاہا پس ہماری جماعت کا فرض ہے کہ عورتوں کو دلیر
بنائے۔صحابہ نے عورتوں کی بہادری سے بڑے بڑے فائدے اُٹھائے ہیں۔جنگ یرموک میں ایک نازک موقعہ پر مسلمان عورتوں کا کارنامہ
جنگ یرموک میں مسلمانوں کے لئے نہایت ہی نازک موقع تھا۔اس میں عیسائیوں کے لشکر کی تعداد
چھ سے دس لاکھ بیان کی جاتی ہے اور روم کا بادشاہ یہ عہد کر کے آیا تھا کہ یا تو میں مسلمانوں
کو تباہ کر دونگا یا خود
واپس نہیں آؤں گا۔اور اگر چہ وہ خود جنگ میں تو شامل نہ ہوا مگر فوج کے پیچھے تمام انتظامات کرتار ہا تھا اور اس
نے اپنے لشکر کے کمانڈر سے جس کا نام غالباً ماہان تھا وعدہ کیا تھا کہ اگر تم کامیاب ہو گئے تو میں اپنی لڑکی کی
شادی تمہارے ساتھ کر دوں گا۔اس جنگ میں مسلمانوں کی تعداد ساٹھ ہزارتھی اور اُن کے میسرہ کو شکست ہو
گئی۔اوّل تو کسی وقت بھی پہلو کو شکست ہو تو بہت خطرہ ہوتا ہے کیونکہ دشمن گھیرا ڈال کر ساری فوج کو تباہ کر سکتا
ہے۔مگر جس صورت میں فوج پہلے ہی قلیل ہو تو پھر اس کے بچنے کی کوئی صورت نہیں ہو سکتی اور دشمن ایک ایک
آدمی چن کر قتل کر سکتا ہے۔اگر خدا کی نصرت شامل حال نہ ہوتی تو اُس دن ایک مسلمان کا بچنا بھی محال تھا
کیونکہ دشمن کی تعداد بہت زیادہ تھی اور پھر بازو سے شکست ہو چکی تھی۔اُس وقت مسلمان عورتوں نے لشکر کو
بچایا۔جو لوگ پیچھے ہے اُن میں ابو سفیان بھی تھے۔وہ اگر چہ بڑے بہادر تھے اسلام میں بڑے بڑے کام کر
چکے تھے اور اعلی درجہ کے جرنیل تھے مگر جب باقی لشکر پیچھے بنا تو ان کو بھی لڑنا پڑا اُس وقت اُن کی بیوی ہندہ
جو مسلمانوں میں غضب ناک نگاہوں سے دیکھی جاتی تھی لکڑی ہاتھ میں لے کر آگے بڑھی اور اپنے خاوند کے
گھوڑے پر مار کر کہنے لگی تمہیں شرم نہیں آتی کفر کی حالت میں تو اسلام کا اس قدر مقابلہ اور اب اسلام کی
262
حالت میں پیچھے بھاگتے ہو۔ابو سفیان کی طبیعت با مذاق تھی۔دو یقینا بہادر آدمی تھے صرف ساتھیوں کے پیچھے
بنے نے انہیں مجبور کر دیا تھا کہ پیچھے ہیں لیکن جس وقت ہندہ نے یہ فقرہ کہا تو انہوں نے بیچ کر ساتھیوں کو
پکارا اور کہا واپس آؤ یہ بھاگنے کی موت اُس موت سے بدتر ہے جو میدان جنگ میں آئے۔چنانچہ مسلمان پھر
آگے بڑھے اور میدان مارلیا۔تو یہ عورت کا ایک فقرہ تھا جس نے جنگ کا نقشہ بدل دیا اور یہاں تک لکھا ہے
کہ نصف گھنٹہ تک عورتیں خود لڑتی رہیں اور جو gap ہو گیا تھا چو ہیں، قناتیں غرضیکہ جو کچھ کسی کے ہاتھ میں
آیا لے کر اُس کی حفاظت کرتی رہیں یہاں تک کہ مسلمانوں کا لشکر لوٹ کر واپس آ گیا۔ایران سے ایک جنگ میں خنساء کی بہادری کا نتیجہ
اسی طرح ایران سے ایک جنگ کے موقعہ پر بھی یہ خیال کیا جا تا تھا کہ مسلمان پیس ڈالے جائیں گے
کیونکہ اس سے پہلے روز مسلمان سخت زک اُٹھا چکے تھے اور اُن کے قریباً بیس ہزار آدمی شہید ہو چکے تھے۔مسلمانوں کا اس قدر جانی نقصان اس سے پہلے کبھی نہ ہوا تھا۔اس وقت ایک عورت تھی جس کے تین چار
لڑکے لڑائی میں شریک تھے۔ہمارے ملک کی اگر عورت ہوتی تو اول تو وہ اپنے ایک بچہ کو بھی جنگ میں شامل
نہ ہونے دیتی اور اگر بہت ہی مجبور کیا جاتا تو ایک دو کو بھیجتی اور ایک دو اپنے پاس رکھتی اور جسے بھیجتی اُسے بھی
یہی نصیحت کرتی کہ بیٹا دیکھنا بڑھیا ماں کا خیال کرنا اور اپنی جان کی فکر رکھنا۔مگر وہ ماں اور بُڑھیا ماں جس کا نام
خنساء تھا تین دن کی لڑائی کے بعد جب بظاہر مسلمانوں کے بچنے کی کوئی امید نہ تھی کیونکہ مسلمانوں
کو پہلی دفعہ
ہاتھیوں سے مقابلہ پڑا تھا اور وہ انہیں پاؤں میں کچلتے جاتے تھے آئی اور بیٹوں سے
کہا میں نے تمہارے باپ
دادا کی عزت میں
کبھی خیانت نہیں کی اور میں امید کرتی ہوں کہ اس خدمت کے صلہ میں جو میں تمہارے آباؤ
واجداد کی عزت کی حفاظت کرنے میں کی ہے تم آج میری عزت کی حفاظت کرو گے اور میدان سے پیٹھ دکھا
کر نہیں بھا گو گے۔اگر خدا تعالیٰ زندگی دے تو کامیاب ہو کر آؤ وگرنہ پیٹھ دکھا کر نہ آؤ۔اس شیر دل عورت
کے لڑکوں نے بھی اس دن ایسی جنگ کی کہ سب نے اُن کی تعریف کی اور اللہ تعالیٰ کو بھی اس کا اخلاص ایسا
پسند آیا کہ اُس کے سب بیٹے زندہ واپس آگئے۔
263
صلى الله
ایک مسلمان جرنیل کی بیوی
پھر عورت کی بہادری کا ایک اور واقعہ بیان کرتا ہوں۔حضرت سعد بن وقاص بڑے بہادر آدمی تھے اور
رسول کریم ﷺ کے ساتھ کئی جنگوں میں شریک رہ چکے تھے اور اس میں کیا شبہ ہے رسول کریم ﷺ کی زندگی
میں لڑائی جیسی سخت ہوتی تھی بعد میں کبھی نہیں ہوئی کیونکہ اُس وقت آپ کی حفاظت کا سوال بھی ہوتا تھا۔تو
آپ کے بعد ایک جنگ میں آپ جرنیل تھے اور آپ کی بیوی بھی ساتھ تھی جو ایک مسلمان جرنیل کی بیوہ تھیں
مگر ان کی وفات کے بعد سعد بن وقاص سے شادی کر لی تھی۔آپ کے بدن پر بہت پھوڑے نکلے ہوئے
تھے اس لئے جنگ میں شامل نہ ہو سکے۔عورت کی یہ فطرت ہے کہ بیوہ یا مطلقہ ہونے کی صورت میں وہ
دوسرے خاوند کے سامنے اپنے پہلے خاوند کا ذکر نہیں کرتی کیونکہ اگر اُس کے دل میں واقعی اس کا احترام ہو اور
وہ اس کا نام لیتے ہوئے اس کا اظہار نہ کرے تو یہ غداری ہوتی ہے اور اگر کرے تو دوسرے خاوند کے دل میں
شک پیدا ہوتا ہے۔حضرت سعد ایک اونچی جگہ پر بیٹھے تھے اور وہیں سے احکام صادر کر رہے تھے۔آپ
پرچے لکھ لکھ کر پھینکتے جاتے تھے اور سپاہی آگے لے جا کر افسروں
کو پہنچاتے جاتے تھے۔ایرانیوں کا ایک
سفید ہاتھی تھا جو قد وقامت میں بھی بہت بڑا تھا اور لڑائی کے لئے بھی اسے خاص طور پر تیار کیا گیا تھا اس نے
مسلمانوں کا ایک قبیلہ سارے کا سارا مارڈالا اور اس میں سے ایک بھی زندہ نہ چھوڑا سعد بیٹھے پہلو پر پہلو
بدلتے مگر بیماری کی وجہ سے کچھ نہ کر سکتے تھے صرف حکم لکھتے جاتے۔اُن کی بیوی کو بھی سخت اضطراب تھا۔جب اُسنے دیکھا مسلمان اس طرح ہے جا رہے ہیں تو وہ بے اختیار اپنے پہلے خاوند کا نام لے کر چلا اٹھی۔کاش آج منے ہوتا! یہ ایک ایسی طنز تھی جو سعد سے برداشت نہ ہوسکی۔وہ وہ شخص تھے جنہوں نے رسول
کریم ﷺ کے ساتھ لڑائیوں میں بڑے بڑے کار ہائے نمایاں کئے تھے اور اب اگر معذور نہ ہوتے تو ضرور
میدان جنگ میں ہوتے تاہم اُن کی بیوی کا منشاء یہ تھا کہ خواہ کچھ ہوضر ور میدان میں جاؤ۔بیوی کی اس طئر
سے انہیں سخت غصہ آیا اور انہوں نے اُسے ایک تھپڑ مار دیا۔بیوی نے کہا یہ کیا بہادری ہے کہ ایک عورت کو تو
تھپڑ مارتے ہو اور دشمن مسلمانوں کو شہید کرتے جارہے ہیں ان کے مقابلے کے لئے نہیں نکلتے۔حضرت سعد
پر اس کا ایسا اثر ہوا کہ انہوں نے خیال کیا جب میری بیوی کو یہ خیال ہے تو ممکن ہے دوسرے مسلمان بھی یہی
مجھتے ہوں کہ میں ڈر کی وجہ سے میدان میں نہیں آتا اس لئے شام کو انہوں نے سارا لشکر جمع کیا اور کپڑے