مسجد لندن کی مرمت کیلئے احمدی خواتین کو تحریک
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول
264
اُتار کر دکھائے کہ دیکھو میرے بدن پر سر سے پاؤں تک پھوڑے نکلے ہوئے ہیں۔لجنات اما ء اللہ کا فرض
تو ابتدائی ایام میں مسلمان عورتوں نے بڑا کام کیا مگر اسی وجہ سے کہ انہیں جنگوں میں شامل ہونے کا
موقع دیا گیا۔رسول کریم نے ہمیشہ انہیں جنگوں میں شامل رکھتے تھے۔لڑائی کے فنون سکھاتے تھے اور مشق
کراتے تھے۔مگر اب مسلمانوں نے یہ بات چھوڑ دی ہے۔میں نے لجنات اماءاللہ قائم کی ہیں مگر وہ ابتدائی
حالت میں ہیں۔بعض عورتیں بعض اوقات ہمت دکھاتی ہیں مگر کئی ہمت مار کر بیٹھ جاتی ہیں۔ہمارا فرض ہے
کہ انہیں دلیر بنائیں اور اگر لڑائی میں شامل ہونے کے لئے تیار نہیں کر سکتے تو کم از کم اُن کے اندر اتنی جرات
تو پیدا کر دیں کہ اگر ہم میں سے کوئی اسلام کے لئے جان دینے کے لئے جائے تو انہیں بجائے صدمہ کے اس
خیال سے خوشی ہو کہ اس ثواب میں ہم بھی شریک ہیں۔جو آدمی جنگ کے لئے ایسی حالت میں نکلتا ہے کہ
اپنے گھر والوں کے دل ٹوٹے ہوئے دیکھتا ہے وہ شکستہ دل ہو جاتا ہے۔لیکن اگر اسے یہ محسوس ہو کہ گوفطری
طور پر میرے گھر والوں کو میری جدائی کا غم ہے مگر وہ خوش بھی ہیں۔اور اگر چہ دعا کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ
میری حفاظت کرے لیکن اگر میں شہید ہو جاؤں تو بھی انہیں خوشی ہوگی تو وہ اپنے اندر خاص دلیری اور نجرات
محسوس کرے گا۔اگر ہم مذہب کو سچا سمجھتے ہیں تو موت کیا چیز ہے؟ یہ تو ایک دروازہ ہے خدا تعالے تک پہنچنے کا
اور خداتعالے کے راستہ میں تکالیف اٹھانے سے بڑھ کر انعام اور کیا ہوسکتا ہے؟ ( از مصباح یکم مئی ۱۹۳۱ء)
مسجد لنڈن کی مرمت کے لئے احمد کی خواتین کو تحریک
تمام احمدی خواتین کے لئے میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ انگلستان کے خطوط سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ مسجد
لنڈن جو صرف احمدی خواتین کے روپیہ سے تیار ہوئی تھی اور جس کی وجہ سے ہماری جماعت کی مستورات کے
اخلاص اور قربانی کی تمام دنیا میں دھوم پڑ گئی تھی اس کا گنبد کسی انجینئر میں نقص کی وجہ سے خطرہ کی حالت میں
ہے اور عمارت کے فن کے ماہروں نے مشورہ دیا ہے کہ فورا گنبد کی مرمت کی جائے اور ایسے خول چڑھائے
جائیں جن سے وہ کلی طور پر محفوظ ہو جائے ورنہ مسجد کی تمام عمارت کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہی نہیں بلکہ غالب
یقین ہے۔
265
اس اطلاع کے ملنے پر میں نے مناسب سمجھا کہ کئی کمپنیوں کی رائے معلوم کر لی جائے تا کہ اس تنگی کے
زمانہ میں کوئی ناواجب بوجھ جماعت پر نہ پڑے لیکن ہر ایک ماہرفن جس سے مشورہ لیا گیا اسنے یہی مشورہ
دیا ہے کہ مسجد کی فوری مرمت نہایت ضروری ہے ورنہ سب عمارت کے ضائع ہو جانے کا احتمال ہے۔پس اس مجبوری کی وجہ سے میں نے خانصاحب فرزند علی خاں صاحب امام مسجد لنڈن کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ
کسی معتبر کمپنی کے ذریعہ سے مسجد کی مرمت کرانی شروع کریں اور میں اس عرصہ میں جماعت احمدیہ کی
خواتین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی یادگار کو قائم رکھنے کے لئے چندہ کریں تا کہ یہ مسجد گلی طور پر انہی کی
طرف منسوب ہوتی رہے۔ضروری مرمت کے اندازے بھی میں نے لگوائے ہیں اور کم سے کم انداز و نچھ ہزار روپے کا ہے لیکن
چونکہ اخراجات عام طور پر اندازے سے بڑھ جایا کرتے ہیں اس لئے اصل اندازہ سات آٹھ ہزار کے
درمیان لگانا چاہیئے۔پس اس رقم کے جمع کرنے کے لئے میں خواتین جماعت احمدیہ سے اپیل کرتا ہوں۔گو اس میں کوئی
تک نہیں کہ اس قدر عظیم الشان یادگار قائم کرنے کے بعد اگر انہوں نے اس کی ضرروری مرمت سے بے
تہ بہی برتی تو جس طرح دنیا میں ان کی پہلی قربانی کی وجہ سے ان کی شہرت ہوئی ہے اسی طرح ان کی دوسری
سستی کی وجہ سے بدنامی ہوگی کیونکہ ان کی تیار کردہ مسجد دنیا کے اقتصادی مرکز کے اندر ہے اور سب دنیا کے
لوگ وہاں آتے رہتے ہیں۔لیکن میرے نزدیک مسلمان کا کام نمود کے لئے نہیں بلکہ خدا تعالے کے لئے
ہوتا ہے پس دنیا میں اپنے نام کو بلند کرنے کے لئے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے حضور میں اپنا درجہ بڑھانے کے
لئے ہماری جماعت کی مستورات کو اس وقت کہ سخت مالی پریشانی کا وقت ہے ایک اعلیٰ نمونہ قربانی کا دکھا کر
ثابت کر دینا چاہیئے کہ مومن کی قربانی مال کی وسعت کے مطابق نہیں بلکہ اس کے دل کی وسعت کے مطابق
ہوتی ہے اور وہ تنگی کے وقت میں بھی دین کے کام کو ہر ایک دوسرے امر سے مقدم رکھتا ہے۔اے بہنو! یا درکھو کہ اس وقت ساری دنیا میں اسلام کی خدمت احمدیوں کے ذمہ لگائی گئی ہے اور اللہ
تعالے کی طرف سے کسی قوم کو اس قدر عظیم الشان ذمہ داری کا ملنا کوئی معمولی انعام نہیں ہے۔یہ وہ انعام
ہے جس کے لئے جسم کا ہر ذرہ بھی اگر قربان کرنا پڑے تو یہ قربانی اس انعام کے مقابلہ میں بالکل بیچ ہوگی۔
266
پس اپنے عمل سے یہ ثابت کرو کہ اگر دوسری قوموں کی عورتیں مذہبی اور قومی کاموں سے بے پرواہ اور
غافل ہیں تو احمدی جماعت کی مستورات ایسی نہیں ہیں۔انہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے وہ دل وگردہ
دیا ہے کہ ہر ایک آواز جو دین کی خدمت کے لئے اُٹھتی ہے وہ اس پر لبیک کہتی ہیں اور دین کی خدمت
میں ان کے دل میں ملال نہیں پیدا ہوتا بلکہ ان کا دل اس خوشی سے بھر جاتا ہے کہ انہیں اللہ تعالیٰ کی رضا کے
لئے ایک کام کرنے کا موقع ملا۔چونکہ مسجد کی مرمت شروع ہو گئی ہے اور روپیہ کی فوری ضرورت ہے اس لئے ہر جگہ لجنہ اماءاللہ کو اور جس
جگہ بجلد نہ ہو وہاں انجمن احمد یہ فورا عورتوں میں تحریک کر کے مسجد کی مرمت کا چندہ احمدی عورتوں سے جمع
کرنا شروع کر دیں اور جس قدر چندہ ہو محاسب صاحب صدر انجمن احمد یہ کے نام پر ارسال کر دیں۔چونکہ
ہر ایسی تحریک کے موقع پر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ کوئی شخص جو جماعت میں نہ ہو چندو دے تو اس سے چند ولے
لیا جائے یا نہیں۔اس لئے میں اس سوال کا جواب بھی ابھی دے دیتا ہوں
کہ گو تعمیر مسجد کے وقت میری ہدایت
تھی کہ اس عمارت کو صرف احمدی خواتین کے روپیہ سے تیار کیا جائے لیکن اب جبکہ عمارت بن چکی ہے اور
صرف مرمت اور حفاظت کا سوال ہے اگر کسی بہن کی کوئی سہیلی خوشی سے اس میں روپیہ دینے کے لئے تیار ہو
تو شوق سے اس روپیہ کو قبول کر لیا جائے کیونکہ شاید اللہ تعالے اس امداد کے طفیل اس پر اپنے فضلوں کے
دروازے کھول دے اور مزید برکتوں کا وارث کر دے۔میں ناظر صاحب بیت المال اور کل صوبائی ، اضلاعی یا مقامی انجمنوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ چونکہ ہماری
عورتیں اس طرح ابھی منظم نہیں جس طرح کہ مرد ہیں اس لئے اس کا خاص انتظام کیا جائے کہ ہر جگہ تک یہ
آواز آتی جائے اور مرد خواتین کو جمع کرنے اور ان تک یہ آواز پہنچانے کا ذمہ اپنے اوپر لیں اور کوشش کریں
کہ کسی جگہ کی مستورات بھی اس کام میں حصہ لینے سے
محروم نہ رہ جائیں۔وہ حصہ خواہ کم ہو یا زیادہ کیونکہ تھوڑا
تھوڑا کر کے بھی بہت برکت ہو جاتی ہے۔نیز یہ مناسب نہیں کہ جماعت کا کوئی حصہ بھی ثواب کے کاموں
میں حصہ لینے سے محروم رہ جائے کہ یہ امر اس حصہ کے اخلاص کے جن مات کو ئند کر کے آخر سب جماعت پر
مضر اثر ڈالتا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ وہ بہت جلد احمدی خواتین کو توفیق عطا فرمائے کہ اس ذمہ کی کہ ادا کر سکیں۔