احمدی خواتین کی تعلیمی ترقی
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول
267
اور اُن کی یہ عظیم الشان یادگار نہ صرف قائم رہے بلکہ اللہ تعالیٰ اسے بڑھانے کی بھی توفیق
دے۔واجِرُدَ عُوْنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِين
خاکسار میرزامحمود احمد خلیلة امسیح الثانی
احمدی
خواتین کی تعلیمی ترقی
مورخہ یکم ستمبر ۱۹۳۱ ( اخبار مصباح)
۱۳ ستمبر بعد نماز عصر لجنہ اماءاللہ شہر سیالکوٹ نے حضرت خلیفہ المسیح الثانی کے اعزاز میں ایک شان
دار دعوت چائے دی جس میں شہر کے بعض معززین بھی مدعو تھے اس موقع پر حضور نے حسب ذیل مختصری تقریر
فرمائی:۔میں سب سے پہلے اپنی ، اپنے ساتھیوں اور دوسرے مہمانوں کی طرف سے لجنہ اماءاللہ کا اس چائے کی
دعوت کے لئے شکر یہ ادا کرتا ہوں۔دعوتیں دنیا میں ہوتی رہتی ہیں اور یہ ایک ایسا رواج ہو گیا ہے جو شاید اپنی
کثرت کی وجہ سے بہت سی خوبصورتی کھو بیٹھتا ہے لیکن وہ دعوت جو جوش اور اخلاص کے نتیجہ میں ہو وہ دل
کے لئے نہایت ہی مسرت کا موجب اور قلب کے لئے فرحت کا باعث ہوتی ہے۔رسول کریم ﷺ نے
اپنے صحابہ کو محبت اور تعلق بڑھانے کا ایک ذریعہ یہ بھی بتایا ہے کہ اگر توفیق ہو تو ایک دوسرے کی دعوت کرتے
رہنا چاہیئے۔خود رسول کریم نے بھی لوگوں کو دعوت پر بلاتے تھے اور اس کو اتنی اہمیت دیتے کہ فرماتے دعوت
کارڈ کرنا میری سُنت کے خلاف ہے۔اور میں چونکہ جانتا ہوں کہ لجنہ کی یہ دعوت اخلاص اور اسی روح کے
ساتھ ہے جو رسول کریم نے اپنی امت میں پیدا کرنا چاہتے تھے اس لئے میں اللہ تعالے سے دُعا کرتا ہوں
کہ ان کھانوں کی قیمت کے مطابق نہیں بلکہ اس نیت کی قیمت کے مطابق ان سے فضل و برکت کا سلوک
کرے۔سیالکوٹ کی لجنہ باوجود اس کے کہ اس سے پہلے مجھے انہیں مخاطب کرنے کا موقع نہیں ملا لیکن اُن کی
محترم اور مخلص کارکن جو یہاں کی جماعت کے امیر کی اہلیہ ہیں کے بعض خطوط اور بیانات سے پتہ لگتا ہے کہ
نہایت اعلے درجہ کا کام کرنے والی اور بہت ہی بات کے لئے نمونہ ہے۔بلکہ بسا اوقات مجھے سیالکوٹ کی
لجنہ کے کام بتا کر مرکزی لجنہ کو شرمندہ کرنا پڑا ہے۔اگر چہ اس میں شک نہیں کہ مرکزی لجنہ کی نوعیت مختلف ہے
268
لیکن پھر بھی میں سمجھتا ہوں کہ جس استقلال کے ساتھ سیالکوٹ کی لجنہ نے کام کیا ہے وہ ہر ایک کے لئے
نمونہ ہے۔عورتوں
کی تعلیم سے مجھے اللہ تعالی اسکے فضل سے خاص دلچسپی ہے۔میں نے اس کی وجہ سے لوگوں کے
اعتراضات بھی سنے ہیں اور اختلافی آراء بھی سنی ہیں لیکن پھر بھی پورے یقین کے ساتھ اس رائے پر قائم
ہوں کہ عورتوں کی تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔جب جماعت احمدیہ کا انتظام میرے ہاتھ میں آیا
اُس وقت قادیان میں عورتوں کا صرف پرائمری سکول تھا لیکن میں نے اپنی بیویوں اور بیٹیوں کو قرآن کریم
اور عربی کی تعلیم دی اور انہیں تحریک کی کہ مقامی عورتوں کو قرآن کریم کا ترجمہ اور حدیث وغیرہ پڑھائیں
میں نے اپنی ایک بیوی کو خصوصیت کے ساتھ اس کے لئے تیار کیا اور میرا خیال تھا کہ وہ اپنی تعلیمی ترقی کے
ساتھ دوسری عورتوں کو فائدہ پہنچا ئیں گی لیکن خدا تعالے کی مشیت تھی کہ میرے سفر ولایت سے واپسی پر وہ
فوت ہو گئیں اس پر میں نے سمجھا کہ صرف ایک عورت تیار کرنے سے کام نہیں چلے گا کیونکہ اس کے یہ معنے
ہوں گے کہ اگر وہ فوت ہو جائے تو دوسری کو تیار کرنے کے لئے چھ سات سال مزید عرصہ درکار ہو گا۔اس پر
میں نے یہ انتظام کیا کہ طالبات چکوں کے پیچھے بیٹھ کر اُستادوں سے تعلیم حاصل کریں۔اس پر قادیان میں
بھی اور باہر بھی اعتراض ہوئے کہ یہ اچھی تعلیم ہے کہ عورتوں کو مرد پڑھاتے ہیں لیکن میں نے اس کی کوئی
پرواہ نہ کی کیونکہ ثابت ہے کہ رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں ضرورت کے موقع پر مرد عورت ایک دوسرے سے
پڑھتے پڑھاتے رہے ہیں۔خود حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا صحابیوں اور نو مسلموں کو رسول کریم ہے
کلمات طیبات سکھاتی رہی ہیں اور ہماری عورتوں کی عزت رسول کریم کے زمانہ کی عورتوں کی عزت سے زیادہ
نہیں ہو سکتی۔اور جو فعل اُن کی عزت کے مطابق ہے اُس سے ہماری عزت میں فرق نہیں آسکتا۔پس میں
نے اس سلسلہ کو جاری رکھا یہاں تک کہ پچھلے سال عورتوں کی کافی تعداد نے مولوی کا امتحان پاس کر لیا۔گویا وہ
ڈگری حاصل کی جو عربی میں ایف ائے کے برابر ہے۔اس کے ساتھ ہی میں نے پرائمری سکول کو مڈل تک
پہنچا دیا۔اور چونکہ عربی کا امتحان دے کر انٹرنس پاس کیا جا سکتا ہے اس لئے مولوی پاس عورتوں نے اور کچھ
با قاعدہ سکول میں پڑھانے والیوں نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے انٹرنس بھی پاس کر لیا اور اس سال سے قادیان
میں عورتوں کے لئے کالج بھی جاری ہو چکا ہے امید ہے دو سال تک کئی عورتیں ایف۔اے پاس کر لیں گی اور
269
میر افشاء ہے کہ اسی طرح کم از کم پندرہ سالہ عورتوں کو بی۔اے، ایم۔اے تک تعلیم دلائی جائے تا
عورتیں خود دوسری عورتوں کو تعلیم دے سکیں۔مردوں کیلئے کالم قائم کرنے کی شرائط سخت ہیں۔یعنی
جب تک ایک خاص رقم جمع نہ کی جائے اور عمارت تعمیر نہ ہو اس کی اجازت نہیں ہو سکتی۔لیکن عورتوں
کے لئے ایسی شرائط نہیں اس لئے ہمیں ان کے لئے انتظام کرنے میں تھوڑے سے خرچ پر بہت سی
سہولتیں مل سکتی ہیں اور جب قادیان میں ہی تعلیم دینے کے لئے تیار ہو جائیں تو میرا ارادہ ہے وہاں
ہوٹل قائم کر کے باہر کی عورتوں کے لئے بھی وہاں رہ کر تعلیم حاصل کرنے کا انتظام کر دیا جائے گا۔یہ امر کس قدر افسوسناک ہے کہ سارے پنجاب میں مسلمانوں کا ایک بھی زنانہ کالج نہیں اور
قادیان کا کالج پہلا زنانہ کالج ہے اور خدا کے فضل سے وہاں عورتوں کی تعلیم اس قدر زیادہ ہے کہ چند
ماہ ہوئے میں علی گڑھ گیا تو مجھے بتایا گیا کہ صرف چار لڑکیوں نے انٹرنس کا امتحان دیا ہے لیکن قادیان
میں پہلے ہی سال سولہ لڑکیوں نے امتحان دیا اور ہم نے اندازہ کیا کہ قادیان میں قریباً سو فیصد لڑکیاں
تعلیم حاصل کرتی ہیں گویا ان کی شرح لڑکوں سے بھی زیادہ ہے اور یہ خوشی کی بات ہے کہ ہماری
جماعت میں عورتوں کی تعلیم اس سرعت سے پھیل رہی ہے، خصوصاً قادیان میں انشاء اللہ بہت جلد
عورتوں کی جہالت سے ہم بچ جائیں گے۔“
سیالکوٹ کی بجد نے جو کام جاری کیا ہے مجھے امید ہے ان کی کوشش سے یہاں بھی تعلیم کا
خچر چا وسیع ہو جائے گا۔مجھے یہ سن کر بہت خوشی ہوئی کہ یہاں کی احمدی مستورات نے اپنے حسن
اخلاق سے دوسرے طبقوں میں بھی ایسی قبولیت حاصل کر لی ہے کہ سب کی لڑکیاں ان کے سکول
میں تعلیم حاصل کرتی ہیں اور کسی قسم کی Friction نہیں۔یہ ان کے کام کی روح کے متعلق ایک
نباعت عمدہ شہادت ہے۔اگر مردوں میں نہیں تو کم از کم عورتوں میں اس روح کا پیدا ہونا کہ اسلامی
کاموں کو مل کر کرنا چاہیے نہایت مسرت بخش ہے اور جب عورتوں میں یہ روح پیدا ہو جائے تو پھر
مرد بھی متحدہ جدوجہد کیلئے مجبور ہو جائیں گے۔میں اس وقت زیادہ نہیں بول سکتا کیونکہ میں جب
کبھی کسی شہر میں جاتا ہوں تو چونکہ میری صحت بھی خراب ہے اور اس وجہ سے بھی کہ ہم دیہات کے
270
رہنے والے لوگ شہروں کا ناقص گھی کھانے کے عادی نہیں ہوتے اس لئے لاہور میں تو پہلا ہی کھانا
کھانے کے بعد میرا گلا خراب ہو جایا کرتا ہے لیکن یہاں تیسرے کھانے کے بعد یہ تکلیف ہو گئی
ہے۔اس کے علاوہ شام کے بعد بھی مجھے ایک تقریر کرتی ہے اس لئے اختصار کے ساتھ یہ کہہ کر میں
اپنی تقریر ختم کرتا ہوں کہ عورتوں کے اندر عام طور پر یہ احساس ہوتا ہے کہ ہم کسی کام کی نہیں۔یہ
خیال قطعاً بے بنیاد ہے اور اسے جس قدر جلد ممکن ہو دل سے نکال دینا چاہیے۔سیالکوٹ کی لجنہ
نے ثابت کر دیا ہے کہ عورتیں بھی کام کر سکتی ہیں۔عورتوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالی کے حضور مرد و عورت برابر ہیں اور مردوں کی طرح وہ بھی
ترقی کے مدارج طے کر سکتی ہیں۔رسول کریم اللہ نے اپنی ایک بیوی کے متعلق فرمایا ہے حلوا
نِصْفَ دِينِكُمْ مِنْ هذِهِ الْحُمَيْرَاءِ یعنی نصف دین عائشہ سے سیکھو اور ہم دیکھتے ہیں حضرت
عائشہ نے ایسے ایسے اہم امور میں مردوں کی راہنمائی کی ہے کہ حیرت ہوتی ہے۔رسول کریم کی
باتوں کے سمجھنے میں انہیں کمال حاصل تھا۔بسا اوقات مردوں کی عقل وہاں تک نہ پہنچتی تھی جہاں ان
کا دماغ پہنچ جاتا تھا۔ایک لطیفہ مشہور ہے کہ رسول کریم ﷺ کے خاندان میں ایک میت ہو گئی اور غالباً حضرت علی
کے بھائی لڑائی میں شہید ہو گئے۔عورتوں کو سخت صدمہ تھا وہ نہین کرنے لگیں اور چونکہ یہ بات منع
ہے اس لئے کسی نے آکر رسول کریم سے ذکر کیا۔آپ نے فرمایا جاؤ جا کر ان کو منع کرو۔اس نے
منع کیا مگر وہ نہ رکیں۔اسلام اس وقت ابتدائی حالات میں تھا اور عورتوں کی تربیت مکمل نہ ہوئی
تھی۔اس نے پھر آ کر رسول کریم نے سے عرض کیا کہ وہ باز نہیں آتیں۔آپ نے فرمایا:۔فَاجِتُ فِي أفْوَاهِهِنَّ التراب یعنی ان کے منہ پر مٹی ڈالوں
اس شخص نے واقعی مٹی اٹھائی اور جا کر اُن پر ڈالنی شروع کر دی۔حضرت عائشہ کو علم ہوا تو آپ نے
اُس شخص کو ڈانٹا اور فرمایا تم مرد ہو لیکن اتنی عقل نہیں رکھتے کہ رسول کریم کے اس ارشاد کا مطلب
کجھو۔آپ کا مطلب یہ تھا کہ ان کو ان کے حال پر چھوڑ دو یہ نہیں کہ واقعی ان پر مٹی ڈالو۔تو