خلاصہ تقریر برموقع جلسہ سالانہ دسمبر ۱۹۳۱ء
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول
271
حضرت عائشہ نہایت فہیم عورت تھیں۔اسی طرح حضرت فاطمہ تقویٰ اور طہارت میں بے نظیر تھیں
شی که رسول کریم بعض راز کی باتیں آپ سے کہہ دیتے تھے۔یہی حال اور عورتوں کا بھی تھا۔تو
عورتوں کے لئے ترقی کے ذرائع ویسے ہی ہیں جیسے مردوں کے لئے اور میں امید کرتا ہوں کہ احمدی
مستورات کبھی یہ خیال بھی دل میں نہ لائیں گی کہ ان کے لئے ترقی کی گنجائش نہیں بلکہ ان کا ہر قدم
آگے ہی بڑھے گا اور وہ مسلمانوں کی قوت، طاقت کو ترقی دینے، دنیا میں اخلاص کی روح پھونکنے اور
انسانوں کو انسانیت کے مقام پر کھڑا کرنے کے لئے اسی طرح کام میں لگی رہیں گی جس طرح ہم
مردوں سے امید رکھتے ہیں یا جس طرح ہمارا اللہ ہم سے امید رکھتا ہے۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا
ہوں کہ وہ انہیں جماعت، دین اور مسلمانوں کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے اور ہر قسم کی ترقیات
جن کا اس نے اپنے نبی سے وعدہ فرمایا ہے انہیں عطا کرنے اور وہ دوسری جماعتوں کیلئے نمونہ
ہوں۔آمین
الفضل (۲۹ ستمبر ۱۹۳۱ء)
خلاصہ تقریر حضرت
خلیفۃالمسیح الثانی رضی اللہ عنہ
یہ تقریر حضور نے دسمبر 1931ء کو جلسہ سالانہ کے موقع پر مستورات میں فرمائی لیکن بوجہ مشق نہ
ہونے کے کوئی خاتون مکمل طور پر تقریر نوٹ نہ کر سکی لہذا تقریر کے جستہ جستہ حصوں کے کچھ نوٹ شائع
کئے جاتے ہیں۔فرمایا:-
میں نے پچھلے سال غالباً کشی نوح پڑھنے کی ہدایت کی تھی آپ میں سننا چاہتا ہوں۔جن بہنوں نے
شی نوح پڑھی اور سنی ہے وہ کھڑی ہو جائیں۔( جب عورتیں کھڑی ہوئیں تو فرمایا) معلوم ہوتا ہے کہ ابھی
جماعت میں زیادہ چرچا نہیں ہو اگر ایک حد تک لجنہ اماء اللہ قصور وار ہے کہ اُسکے عام اعلان پر جوش کا
272
اظہار
نہیں کیا ہے۔میں نے قرآن کریم کا ایک رکوع جو اس وقت پڑھا ہے بغیر کسی ارادے کے یونہی کھول کر پڑھا ہے
کیونکہ میں عورتوں کے جلسے میں کبھی سوچ کر نہیں مضمون کہتا کیونکہ جانتا ہوں کہ عورتیں سنتی ہی نہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے بادلوں سے پانی برساتا ہوں۔اکثر عورتوں اور مردوں کا خیال ہو گا کہ بادل کوئی
جانور ہے جو سمندر سے جا کر پانی پی آتا ہے مگر بارش بھاپ کے برسنے کا نام ہے۔بے شک گندے پانی سے
بادل
بنتا ہے مگر وہ اللہ تعالیٰ کی مشین میں جا کر مصفا ہو کر برستا ہے۔تو اللہ تعالیٰ نے اسی طرح تم لوگوں کو ہر
ایک نعمت ، دماغ ،سمجھ وغیرہ دی ہے جو اللہ تعالیٰ کے الہام سے صاف ہو کر تم نیک بنتے ہو۔انسان بھی اللہ
تعالی کے الہام کے پانی کو جس رنگ میں قبول کرتا ہے اسی طرح کا انسان بنتا ہے۔دیکھو سرسوں اور ہرڑ اور
آلو مختلف پھل ہیں اور اللہ تعالیٰ کا پانی ایک ہی چیز ہے مگر چیزیں اپنے اپنے اثر قبول کرتی ہیں۔اسی طرح خدا
تعالیٰ کے کلام سے مومن اپنے ایمان میں بڑھ جاتا ہے، کافر اپنے کفر میں بڑھ جاتا ہے اور منافق اپنے نفاق
میں بڑھ جاتا ہے۔دل کا بدلنا بندے کا اپنا کام ہے۔اللہ تعالی کی رحمت تو وسیع اور عام ہے۔دیکھو یہی کلام الہی ہے جس
سے حضرت ابو بکر صدیق ہے یعنی جن کا ذرہ ذرہ کی بولنے والا تھا۔کہاں تو اتنے رقیق القلب انسان تھے اور
پھر ایسے بہادر ہو گئے کہ حضرت عمر سے کہا کہ کوئی بات بھی حضرت رسول کریم نے کی منسوخ نہیں کروں گا۔قرآن کریم نے ہی ابو جہل جو ابو الحکم تھا پیدا کیا تو کلام الہی سے اسی طرح انسان اپنی سمجھ کے مطابق فائدہ
اٹھاتا ہے ورنہ کچھ فائدہ نہیں ہوتا۔دیکھو میری تقریر سے بھی اپنی اپنی سمجھ کے موافق فائدہ اُٹھا سکو گی۔اللہ تعالیٰ تو بارش برساتا ہے مگر فائدہ
اٹھانا انسان
کا اپنا کام ہے۔اسی طرح تم اگر کسی سچائی کو قبول کرو تو اس میں اپنی محنت بھی کرو۔دیکھو سلائی کرتی
ہوتو کیا سوئی خود بخودی سکتی ہے؟ نہ خود بخو روٹی پک سکتی ہے۔اگر چہ آنا، پانی آگ موجود ہو۔پس جب
خود محنت نہ کرو گی تو کیا خود بخو د روٹی تیار ہو جائے گی ؟ ہر گز نہیں اسی طرح اللہ تعالی نے اپنا الہام نازل کر دیا
اب اسے سیکھنے اور رکھنے کی کوشش کر وتب فائدہ ہوگا۔ویسے کچھ نہیں بن سکتا۔علم دین سیکھو۔یہ مت سمجھو کہ ہم
گنہگار ہیں ہم کو علم دین سیکھنے کی بھلا کیا تو فیق حاصل ہوگی۔خوب جان لو کہ اگر تم بہت بڑے گنہگار ہو تو اللہ
273
تعالیٰ ہی سب سے بڑا غفور رحیم ہے۔کیا پھر تم بہت بڑے ہو یا اللہ بہت بڑاز بردست ہے۔اللہ تعالیٰ سے
بخشش مانگو وہ ضرور بخش دے گا۔اسی طرح قرآن کریم میں حکم ہے اقامت نماز کا۔عورتیں جماعت سے نماز پڑھیں تو بہت بہتر ہو۔نماز
با جماعت پڑھو تو ہزاروں طورت فائدے حاصل کروا کیلے نماز پڑھنا درست نہیں۔اگر عورتیں یہ عزم کریں تو
کچھ مشکل نہیں اور نہ عورتوں کو کوئی ممانعت ہے۔عورتیں جماعت کر سکتی ہیں۔جماعت سے کوئی تکلیف نہیں
نہ فرق صرف اتنا فرق ہے کہ ثواب ستر گنا زیادہ ملے گا اور اسی طرح روحانیت اور دین میں عورتیں زیادہ
ترقی کر سکتی ہیں۔اسی طرح خرج اللہ تعالیٰ کے راہ میں کرنا ہے۔میں جماعت کی عورتوں کی تعریف کئے بغیر
نہیں رہ سکتا کہ انہوں نے ساری دوسری عورتوں کی نسبت بہت زیادہ ایثار اور مالی قربانیوں میں حصہ لیا ہے
ہماری بہنیں چندے دینے میں بہت بہادر ہیں مگر پوشیدہ طور سے دینا اور مخفی طور سے دینا بہت زیادہ ثواب
رکھتا ہے ہمارے ملک میں جبر ادینے اور دکھلا کر دینے کی بہت زیادہ رسم ہوگئی ہے۔اس کی مثال اس عورت کی
ہے جس نے ایک انگوٹھی دکھلانے کے لئے اپنا گھر جلا دیا تھا۔تو کسی غریب کی امداد کرو مگر وہ نر ا کرو اس میں تمہیں گھانا نہیں ہوگا نہ اللہ تعالی اسے ضائع کرے گا
کیونکہ وہ تو دونوں جہاں کا مالک اور شہنشاہ ہے۔قرآن کریم کی پیشگوئیوں کو اگلے انبیاء بیان کرتے آئے ہیں اور گویا رشک کرتے آئے ہیں۔پھر
کسقد رافسوس ہے کہ تم اس کی وحی سے فائدہ نہ اٹھاؤ۔اس کے احکام کی تعمیل نہ کرو۔یادرکھو اس کی مخالفت
سے سزا بھی عبرتناک ہوگی۔عورتیں اپنے آپ کو کمزور جانتی ہیں مگر یہ کوئی خوبی کی بات نہیں۔مرد بھی تھکنے کی شکایت نہیں کرتے مگر
عورتیں گاڑی تک چلنے سے بھی اپنی کمزوری اور نزاکت ہی ظاہر کرتی ہیں۔پھر افسوس یہ ہے کہ اپنی لڑکیوں کو
بھی یہی سکھاتی ہیں یہ کوئی اچھی خوبی نہیں۔جن لوگوں کو ترقی کرنی ہوتی ہے وہ کبھی بھی اپنی کمزوریاں ظاہر نہیں
کرتے۔جتنا انسان اپنے نفس پر جبر کرے وہ ترقی میں بڑھتا جاتا ہے۔تو دین میں روحانیات میں ترقی
کرنے میں اپنے نفس پر جبر کرو۔پھر خود بخو دمشق ہو جائے گی۔دوسرں سے آگے بڑھنے کی کوشش نہیں کرتے
مسلمان قوم اس لئے سب قوموں سے پیچھے رہ چلی ہے۔مولانا اسمعیل شہید نے دوسروں کو شکست دینے کے