تقریر جلسہ سالانہ ۱۹۳۲ء
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول
274
لئے تیرنے میں ترقی کی۔پس چاہیئے کہ تم سلائی میں، تعلیم میں، معلمی میں لیکچروں میں دوسری قوم کی
عورتوں کو شکست دو۔سابق بالخیرات ہو۔اپنے نفسوں کو ٹولو کہ کیا تم میں یہ مادہ ہے۔کوشش کرو کہ دوسری
عورتوں سے بڑھ جاؤ۔اگر تم نے چندہ میں زیورات دئے ہیں تو اللہ تعالی کا وعدہ ہے کہ تم کو اس سے کئی گنا
سونے وچاندی کا زیور دیا جائے گا۔ایک زمانہ تھا کہ جب مسلمان دنیا میں غالب تھے مگر اب ذلیل ہو گئے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جو
ہمارے قوانین کو توڑے گا اس کا یہی بدلہ ملے گا۔غلام بنا دئے گئے۔غفلت وستی چھوڑو۔اپنے اندر ہمت و
استقلال پیدا کرو۔اللہ تعالیٰ اولا دہے تو اولاد کی تربیت بھی سکھا دے۔میں بھی دعا کر دیتا ہوں۔یدا کرد ا ای اولاد سے اولاد کی بھی کھادے دعا کردیتا ہوں۔تقریر حضرت خلیفہ اسیح الثانی بر موقع جلسہ سالانہ خواتین ۱۹۳۲ء
حضور نے تشہد اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔جس طرح اعصاب اور رگوں کا آپس میں تعلق ہوتا ہے اسی طرح عورتوں اور مردوں کے تعاون کے
ساتھ دُنیا کا نظام چلتا ہے مگر آج کل کے زمانہ میں ہر طرف جنگ شروع ہے۔آپس میں نا اتفاقی بڑھ رہی
ہے اور پیشگوئی ہے کہ قیامت کے قریب سب نعمتیں مٹادی جائیں گی۔سب وحوش یعنی غیر تعلیم یافتہ قو میں اور
ادی قو میں ملائی جائیں گی اور ان کو اٹھایا جائے گا۔تمام بنی آدم مساوات چاہیں گے۔اس واسطے بنی آدم کے
اس حصہ کو بھی یعنی عورتوں کو احساس ہوا کہ ہم بھی مساوات وغیرہ میں حصہ لیں اس لئے عورتوں نے بھی جنگ
اور جھگڑوں میں حصہ لینا شروع کیا۔ہمارے ملک میں مثل مشہور ہے کہ خربوزہ کودیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے
اور اس کا نام بھیڑ چال بھی رکھا ہے۔گو یہ ملکہ اور جذبہ ہر ایک ملک میں پایا جاتا ہے مگر ہمارے ملک میں یہ
بہت زیادہ ہے۔جس طرح ایک گیدڑ بھاگا جاتا تھا کسی نے پوچھا کہاں بھاگے جاتے ہو۔کہنے لگا بادشاہ
سلامت نے حکم دیا ہے کہ شہر کے تمام اونٹ پکڑ لئے جائیں۔اسنے کہا تم تو گیدڑ ہو اور حکم اونٹوں کے لئے
ہے۔کہنے لگا شاید گیدڑ بھی پکڑے جائیں۔تو بعینہ یہی طریقہ ہمارے ملک کی عورتوں نے اختیار کیا کہ عیسائی
اور ہندو وغیرہ عورتوں کی ریس میں آکر کہہ دیا کہ ہمیں ہمارے حقوق دئے جائیں حالانکہ مرد کون ہوتے ہیں
اُن
کو حقوق دینے والے۔اُن کو خود خدا تعالیٰ نے حقوق دئے ہیں۔قرآن کریم میں جس طرح مسلمان عورت
275
کی تعریف آئی ہے کسی کتاب یا مذہب میں نہیں پائی جاتی۔عیسائیوں کا مذہب ہے کہ عورت میں روح ہی
نہیں۔دوسرے مذاہب میں کہیں تو عورت کو شیطان کا آلہ اور کہیں شر کی جڑ اور کہیں کچھ کہیں کچھ کہہ دیا ہے مگر
اسلام نے قرآن نے جہاں مومن مرد کا ذکر فرمایا وہیں مومنات عورتوں کا ذکر بھی فرمایا۔حضرت عائشہ صدیقہ
رضی اللہ عنہا کی رسول کریم ﷺ کی بیوی کی حیثیت سے ہی قدر نہیں بلکہ عائشہ عائشہ ہو کر مشہور ہوئیں۔چھر
صلى
الله
عیسائیت میں عورت کا حق کوئی نہیں رکھا گیا۔بلکہ ماں کا بھی حق نہیں رکھا ہے کیونکہ حضرت مسیح کو جب یہ کہا گیا
کہ مریم ملنے آئی ہے تو کہا مریم کون ہے۔جا اے عورت میں تجھ کو نہیں جانتا۔سوجبکہ ماں کا حق نہیں جانا تو
بیوی کا حق بھلا کیا جانے گا تو عیسائی جبکہ عورت میں روح ہی نہیں مانتے تو حق کیا دیں گے اور مسلمان عورتوں
نے اُن کی ریس کی معقلمند آدمی کا قاعدہ ہے کہ وہ کسی کے زیر اثر نہ ہو۔اسلام نے عورت کو مساوی حقوق دئے
ہیں بلکہ اس سے بڑھ کر۔دیکھو عورت کے نکاح پر مہر پہلے دلواتا ہے اور وہ محض اس کی ملکیت قرار دیا گیا جس
پر کسی اور کا تصرف نہیں ہو سکتا۔فرانس ایسا ملک ہے کہ وہاں کی تہذیب و تمدن سب یورپ میں آزادانہ
ہے۔چونکہ عورت کو کوئی حق نہیں دیا گیا۔اس لئے وہاں کی عورتوں نے اپنے حقوق لینے کے لئے جنگ شروع
کی اور محض بھیڑ چال کے طور پر ہماری مسلم عورتوں نے بھی اپنے حقوق لینے کا مطالبہ کیا حالانکہ ان کو خدا نے
سب حقوق دئے تھے مگر خدا جانے وہ کیوں مانگنے لگیں۔ہاں انہوں نے اپنے ملے ہوئے حقوق کو استعمال نہیں کیا۔غیر مسلم عورتوں کو تو حقوق ملے ہی نہیں تھے
تب ان کا مطالبہ تھا۔مگر مسلم عورت کو تو خود خدا نے حقوق دئے۔اصل بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنے حقوق کو
استعمال کرنا نہیں سیکھا اور نہ اُن کو استعمال کرنے آتے ہیں۔سو تم بجائے جھگڑے اور حقوق طلبی کی جدو جہد کے اپنے حقوق کو جو اسلام نے تم کو دئے ہیں استعمال
کرنا سیکھو۔یونہی غلطی کھا کر شور و غل کرنا پھر وہی مثال ہوگی جیسا کہ ایک بادشاہ کے کسی قابل سپاہی کو تلوار
چلانا عمدگی سے آتی تھی اور شہزادہ صاحب کو ریس آئی کہ بادشاہ سلامت کی اس پر اتنی مہربانی اور شفقت ہے
کہ ہر روز انعامات دیتے اور قدر افزائی کرتے ہیں بادشاہ کے حضور عرض کیا کہ مجھے ایک عمدہ تلوار دی جائے۔بادشاہ نے سپاہی کو بلایا کہ تلوار شہزادہ کو دے دو۔بہادر سپاہی نے بہتیر ا عرض کیا کہ حضور ان کو چلانی نہیں آتی
کہیں ٹیڑھی اور غلط چلا کر الٹا نقصان کریں گے مگر شہزادہ کی ضد برابر جاری رہی۔آخر تلوار حاصل کر لی اور غلط
276
انداز سے چلا کر اپنا بازو کاٹ لیا اس پر بادشاہ نے ڈانٹا اور وہ مور دعتاب ہوا۔تو ٹھیک اسی طرح مسلمان
عورتوں
کو حقوق کا استعمال کرنا نہیں آتا۔دیکھو اسلام میں بچے کو ماں کا دودھ چھڑانے کے متعلق بھی حکم ہے کہ
آپس کے مشورے سے چھڑاؤ مہر کے متعلق فرمایا تمہاری ملکیت ہے چاہے جس طرح استعمال کرو۔تو لوگوں
نے اس پر غلطی یہ کی کہ مہر دس لاکھ یا اس سے بھی زیادہ باندھنے شروع کئے۔کیا فائدہ اگر کسی کی آمدنی ایک
پیسہ کی بھی نہ ہو اور مہر باندھ لے لاکھ دولاکھ تا کہ وہ ادا نہ ہو سکے۔یہ کوئی فخر یا اظہار دولتمندی کا طریقہ نہیں۔ایسی ایسی مشکلات لوگوں نے صحیح طور سے حقوق کا استعمال نہ سیکھنے کی وجہ سے خود بخود اپنے اوپر ڈال لی ہیں۔الفرض مسلمان عورت کو خدا نے ہر طرح کے حقوق دئے ہیں چاہئے کہ ان
کا صحیح استعمال کرنا سیکھے۔اگر
انسان کے پاس ایک بہت عمدہ گھوڑا ہے مگر وہ اُس پر چڑھنا نہیں جانتا تو گھوڑا بے فائدہ ہے۔صحیح استعمال
کے بعد ارادہ کی ضرورت ہے۔اگر انسان
کو علم بھی ہو ، قابلیت بھی ہو، ارادہ نہ ہو تو وہ قابلیت بھی کچھ مفید نہیں۔بعض لوگ عالم اور قابل ہوتے ہیں مگر ارادہ نہیں ہوتا تو وہ کچھ بھی کام نہیں کر سکتے۔پھر نیٹ ہفتہ اور عمل ہو۔جب کام کا ارادہ کرے اُس پر عمل کرے۔بعض لوگ کسی کام کا علم رکھتے ہیں، قابلیت بھی ہوتی ہے، ارادہ بھی
کرتے ہیں مگر اس پر عمل نہیں کرتے تو اُن کی مثال اُس بڑھیا کی سی ہوتی ہے جس نے اپنے گھر کا دروازہ لگوا
کر بھی اُسے کتوں کے لئے کھلا چھوڑ دیا تھا۔ہمارے ملک میں عورتوں نے غلطی سے
سمجھ لیا ہے کہ ہمارے
حقوق پر مردوں نے قبضہ مخالفانہ کر رکھا ہے۔سو مسلمان عورتوں کو یاد رکھنا چاہیئے کہ کہ اگر وہ اپنے اسلام کے
دے ہوئے حقوق کا استعمال
کرنا نہ سیکھیں گی تو شکوہ بے فائدہ ہوگا۔اسلام میں دئے ہوئے حقوق اگر دریافت کرنے ہوں تو قرآن پڑھو، حدیث کا مطالعہ کرو، پھر اس کی
صحیح تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب سے ملے گی۔دیکھو حضرت مولوی عبدالکریم صاحب نے ایک
دفعہ اپنی بیوی سے کوئی سخت بات کی تو الہام ہوا کہ مسلمانوں کے لیڈر سے کہہ دو کہ یہ بات اچھی نہیں۔تو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے طرز عمل اور عمدہ معاشرت سے سبق سیکھو کہ آپ نے اصل اسلام کے طریق پر
عمل کر کے دکھا دیا کہ عورت کی کتنی قدر اسلام نے رکھی ہے۔بے شک لوگ دعوی کرتے ہیں اور بڑے بڑے
لیڈران ملک حامی حقوق نسواں بھی ہیں اور سرسید احمد خان وغیرہ بہت لائق لیڈر تھے مگر اُن کی جماعت خود
اسلام پر اعتراض کرتی ہے۔دوسرے مذہب عیسائی تو خیر ہیں ہی دشمن اسلام ان کا تو کام ہی یہی ہے مگر
277
ہماری عورتیں اگر اپنا دین سیکھیں، قرآن مجید کو پڑھیں تو ان کو معلوم ہوگا کہ غیر مذہب کے اعتراضات کا کیا
جواب ہو سکتا ہے۔قرآن شریف ایک جامع کتاب ہے اس میں سے سب کچھ معلوم ہو سکتا ہے بشرطیکہ تدبر
اور غور سے پڑھا جائے۔دیکھو میں چونکہ صحت کا کمزور تھا اور شروع سے ہی مدرسہ میں میر الحاظ کیا جاتا تھا اس
لئے پرائمری سے انفرنس تک میں نے کوئی امتحان پاس نہیں کیا مگر میں نے صرف قرآن مجید پڑھا۔فلسفہ منطق
وغیرہ میں نے نہیں پڑھا مگر اب تک خدا کے فضل سے اور صرف قرآن مجید پڑھنے کے باعث ہر ایک بڑے
انسان سے، غیر مذاہب کے پیشواؤں سے، بڑے سے بڑے لیکچراروں اور مدبروں سے گفتگو کرنے پر کبھی
بھی نہیں جھجکا اور نہ کسی بڑے بڑے لیکچرار، پرنسپل ، بشپ تک نے میرے سامنے کبھی گفتگو کی جرأت کی۔میں
یورپ میں گیا تو بھی انگریزی میں برابر مضمون بیان کرتا اور بڑے بڑے فلسفیوں کی مجالس میں برابرگفتگو کرتا
اور دل میں کوئی رکاوٹ نہ ہوئی مگر یہ میرے ذہن کی کوئی خوبی نہیں بلکہ میرے پاس قرآن کی تلوار ہے۔پس
اگر تم بھی قرآن، حدیث اور احمدیت کی کتابیں پڑھوگی تو پتہ لگے گا کہ اسلام کیسا عمدہ مذہب ہے۔کوئی عیسائی
جرات نہیں کر سکتا کہ احمدیوں کے سامنے آئے۔تمہارے پاس قرآن کا ہتھیار ہونا چاہیئے۔دیکھو کوئی ڈاکٹر
کامیاب نہیں ہو سکتا محض اپنی دواؤں یا عدہ چمکدار اوزاروں سے بلکہ خود اس کی دماغی قابلیت ہونی چاہیئے۔اگر قابلیت نہ ہو تو اوزار یا دوا میں کچھ بھی مفید نہیں ہو سکتیں۔چند اخلاق کے ساتھ قابلیت پیدا ہوتی ہے۔ایک مشکر ہے۔شکر گزاری کے ساتھ بہت سے نیک اخلاق
پیدا ہوتے ہیں اور شکر گزاری کے ساتھ ترقی اور بہتری کے سامان پیدا ہوتے ہیں شکر یہ ادا کرنے کا فعل قوم
کے اندر محبت اور اتحاد پیدا کرنے کا موجب ہوتا ہے۔جب کسی نیک تحریک پر شکر یہ ادا کر کے اپنا فرض ادا
کرتے ہیں تو بہت سے نیک اخلاق پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔حضرت جنید (یا شیلی فرمایا ) رحمتہ اللہ علیہ
ایک بزرگ گزرے ہیں وہ پہلے کسی صوبہ کے گورنر تھے ایسے نیک اور صالح بزرگ تھے کہ اولیاء کرام میں
سے ہوئے۔چنانچہ ان کے نام پر لوگ بچوں کے نام رکھتے ہیں۔(چنانچہ ہمارے قاضی اکمل صاحب کے
بچوں کے نام بھی جنید و شبلی ہیں ) اُن کا ذکر ہے کہ بادشاہ نے اُن کو زمانہ گورنری میں انکی حسن خدمات کے صلہ
میں بہت اعلیٰ درجہ کا خلعت بخشا۔جب وہ خلعت پہن کر دربار میں بادشاہ کے حضور بیٹھے تھے چھینک آ گئی تو
اپنی ناک اسی خلعت فاخرہ کے دامن سے پونچھ لی۔بادشاہ نے دیکھ لیا اور سمجھا کہ ہمارے خلعت کی بے حرمتی
278
کی ہے۔غلاموں کو حکم دیا فوراً اُن سے چھین لو چنا نچہ انہوں نے ایسا ہی کیا اور دربار سے نکال دیا کہ جاؤ تم
میں اعزاز شاہی کے شکریہ کی قابلیت نہیں۔کہتے ہیں کہ یہ بہت سخت حاکم اور ظالم گورنر تھے مگر پھر ایسے نرم دل
اور عاجز بندے خدا کے ہو گئے کہ جن جن افراد رعیت کو ستایا تھا اُن کے دروازے پر جا کر معافی طلب کی اور
تقصیریں معاف کروائیں اور توبہ کی اور عبادت الہی میں مصروف ہوئے۔یہ اس خلعت کے واقعہ کا اثر تھا۔آپ سمجھ گئے کہ اے مولا ! جب انسان کے ایک خلعت کی تحقیر کر کے ایسی سزا پائی ہے تو ٹو نے جو نعمتیں بخشیں
اُن کا شکر یہ ادا نہ کرنے پر تو بہت زیادہ مستحق سزا ہوں گا۔چنانچہ پھر وہ شکر یہ ربی ادا کرنے سے اولیاء کرام
میں سے ہو گئے۔سو تم زیادہ شکر گزار بنو۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے میں نے دوزخ میں زیادہ حصہ
عورتوں کا دیکھا کیونکہ وہ ناشکر ہوتی ہیں۔پھر عورتوں میں تعاون نہیں ہوتا اور یہ ہمارے ملک میں ہی نہیں بلکہ یورپ کی عورتیں بھی تعاون نہیں کر
سکتیں ( اسی سلسلہ میں حضور نے فرمایا) میں یورپ میں گیا تو ایک عورت نے سوال کیا کہ کیا تمہارے ملک
میں دروازے ہوتے ہیں ( یورپ کے لوگ عموماً دروازے بند رکھتے ہیں ) تو میں نے کہا دروازے ہوتے
ہیں اور پھر کھلے رہتے ہیں تو اس عورت نے غلطی سے سمجھا کہ ہم پر اعتراض کیا ہے کہ یورپ کے لوگ مہمان
نواز نہیں ہوتے اور ہم مہمان نواز ہیں۔پھر شکر کے ساتھ آپس میں ہمدردی ہونی چاہیئے۔پھر عورتوں کو بہت زیادہ صبر کرنے کی بھی مشق چاہیئے جو ان میں بہت کم ہے۔صبر کا جذ بہ مشق کرنے سے
پیدا ہوتا ہے۔جو ہمارے ملک کی عورتوں میں بہت ہی نایاب ہے کیونکہ ان کو عادت نہیں اور یہ محنت اور
بہادری سے آتا ہے۔یہاں تو اگر کوئی ذرا بھی تکلیف پہنچ جائے تو یہ رونے لگ جاتی ہیں حالانکہ ملکوں کے
ساتھ جنگ ہو تو رونا کیسا ؟ تحمل، برداشت اور صبر کی صحابیات میں بہت مشق تھی۔ایک صحابیہ کا ذکر ہے کہ ان
کا جنگ میں باپ، بیٹا ، خاوند شہید ہوئے تو کچھ پرواہ نہ کی اور بار بار رسول اللہ ﷺ کی خیریت دریافت
فرماتیں اور پھر حضور کی زندگی کی خوشخبری سنکر کہا رسول اللہ ﷺ زندہ ہیں تو کچھ پرواہ نہیں۔اسی طرح ایک
صحابیہ بی بی نے جنگ میں دشمنوں میں گھرے ہونے پر خیموں کے ڈنڈے اکھاڑ کر اتنی جنگ کی کہ دشمن کا
ناطقہ بند کر دیا اور ان کو بھگا دیا مگر ہمارے ملک کی عورتیں ہیں کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر رونے لگ جاتی ہیں کہ
الله
میر امبر۔یہ صبر کوئی صبر نہیں ہوتا۔چنانچہ رسول اللہ ﷺ کی نسبت آیا ہے آپ کہیں تشریف لے جارہے تھے
279
ایک عورت بے تابی سے رورہی تھی۔آپ نے دریافت فرمایا کیوں روتی ہے؟ عرض کیا گیا حضور اس کا بچہ
فوت ہو گیا ہے۔آپ نے اُس عورت کے پاس جا کر فرمایا صبر کرو۔وہ جواب دیتی ہے کہ جس کے دل کو لگے
وہی جانے۔اے شخص (اسنے رسول کریم کو پہچان نہ تھا) تیرا بھی کوئی بچہ مرتا تو جانتا کتنا دکھ ہوتا ہے۔آپ
نے فرمایا میرے تو کئی بچے مر گئے ہیں۔پیچھے جب اس کو کسی نے بتایا کہ آپ رسول کریم مانتے تھے تو وہ عورت
دوڑی آئی کہ یارسول اللہ ہے میں نے آپ
کو پہچانا نہ تھا اب صبر کرتی ہوں معاف فرما ئیں۔آپ نے
فرمایا اب کیا صبر ہے! اصبر تو پہلے کرنا تھا رو دھو کر صبر کرتا ہے فائدہ ہے۔تو تم بھی اگر صحابیات کی طرح صبر
کرنے کی مشق کرو گی تب کچھ ملکی معاملات اور حقوق کو استعمال کرنے کی قابلیت پیدا کرو گی۔ورنہ جو آ دمی
ذراذرا بات میں صبر اور تحمل برداشت کی عادت نہیں رکھتا وہ ملکی معاملات میں کیا ہمت دکھلا سکتا ہے۔تمھا راد ماغ غم والم وغیرہ سے خالی ہو گا تب کچھ کام کر سکو گی ورنہ یوں ہی زبانی واویلا بے کار ہے۔پھر جرآت ہے یا درکھو انسان سے جرآت سب کام کرواتی ہے۔اگر دل میں جرات ہو تو انسان بہادری
سے کام کر سکتا ہے ورنہ کچھ نہیں کر سکتا۔اپنی وکی جرات جس طرح کام کروا سکتی ہے کسی دوسرے کی امداد سے
وہ کام ہرگز نہیں ہوسکتا۔ایک واقعہ کشمیریوں کا لکھا ہے کہ کشمیری قوم کے لوگ ایک فوج میں بھرتی ہوئے۔جب جنگ ہونے لگی
جرنیل نے حکم دیا کہ فلاں جگہ فوج کھڑی ہو تو ایک دو سپاری افسر کے پاس جا کر عرض کرنے لگے کہ حضور
ہمارے ساتھ کوئی پہرہ دار ہونا چاہیئے جو ہماری حفاظت کرے۔افسر نے سمجھ لیا کہ یہ بزدل ہیں چنانچہ آب
کشمیریوں کو فوج میں بھرتی نہیں کیا جاتا۔مگر ہمارے ایک بزرگ بادشاہ ہوئے ہیں انہوں نے چیونٹی سے
سبق لیا کہ وہ کئی بار اُن کے سامنے دیوار سے گرمی اور پھر چڑھی۔آخر پوری دیوار طے کر کے کامیاب ہوگئی تو
اس سے بادشاہ نے سبق لیا اور کئی بار ہارنے پر آخر فاتح شہنشاہ بن گئے۔یہ جرآت اور ہمت تھی۔کہتے ہیں رستم ایک بار کسی پہلوان سے شکست کھا کر نیچے گر پڑا مگر اس کی بہادری اور ہمت کا رعب
مشہور تھا۔تو اُس نے سوچا کی آؤ ہمت کر کے چھوٹ جاؤں۔چنانچہ جبکہ دشمن اس کی پیٹھ پر سوار تھا اور گردن
وہائے بیٹا تھا اس نے جرآت کر کے اسے زور کی آواز سے ڈرایا کہ رستم آ گیا۔رستم آ گیا تو دشمن بہ نام سنکر
سہم گیا اور بھاگ گیا۔اپنے نام کی آڑ لے کر رستم زندہ و سلامت رہ گیا۔تو جرآت اور ہمت کے بغیر بھی
280
انسان ناکام رہتا ہے۔پھر انکسار اور تواضع ہے۔ہمارے ملک میں تواضع بہت اچھا لفظ رائج ہے مگر اس کے
معنے کم لوگ جانتے ہیں۔اگر کوئی کسی کو اچھی طرح روٹی کھلا دے تو کہتے ہیں بھئی بڑی تواضع کی۔یا کوئی حاکم
تھانیدار کسی گاؤں میں چلا جائے تو اُس کی خاطر تواضع کرنا بولتے ہیں مگر اصل ترجمہ تواضع کا نہیں جانتے۔ذکر ہے کہ ایک بادشاہ بذات خود بھیس بدل کر شہروں میں پھر ا کرتا۔ایک دن کسی ایسے مقام پر
جانکلا جہاں ایک جمعدار پہرہ پر کھڑا تھا اُس نے بادشاہ کو بھی جو بھیس بدلے ہوئے تھا معمولی آدمی سمجھ کر
نخوت اور غرور سے گزرنے نہ دیا اور کہا تو جانتا نہیں میرا کیا عہدہ ہے؟ بادشاہ نے پوچھا حضور آپ کا کیا
عہدہ ہے۔کیا سپاہی ؟ کہا ذرا اوپر چڑھو۔اُس نے کہا کیا جمعدار؟ کہاہوں۔پھر سپاہی نے پوچھا تو کون ہے
تھانیدار؟ بادشاہ نے بھی کہا ذرا اور اوپر بڑھو۔پھر اس نے کہا اور اوپر بڑھو۔سپاہی نے کہا ڈپٹی ؟ اس نے کہا
ذرا اور اوپر بڑھو۔اسی طرح سوال و جواب سے بادشاہ کے عہدہ تک پہنچا۔آخر سپاہی نے شرمندہ ہو کر معافی
طلب کی تو بعض لوگ تو اضع اور انکسار کرنا نہیں جانتے کسی کو ذرا دنیاوی قد رمل جائے پھر نخوت اور تکبر سے
بھر جاتے ہیں۔غرور سے پاؤں زمین پر رکھنا بھول جاتے ہیں مگر نہیں جانتے کہ بڑے لوگ اگر انکسار کریں تو
ان کی قدر افزائی ہوتی ہے اور عزت بڑھتی ہے۔دیکھو زار روس کی تباہی قیصر جرمنی کی شکست محض غرور اور
نخوت اور انکسار نہ کرنے کے سبب سے ہوئی مگر شاہ جارج پنجم کی بہت بڑی عزت ہے۔رعیت کو اگر
انکسار اور تواضع سے پیش آئیں تو ہزار گنا زیادہ عزت ہوتی ہے۔شہنشاہ معظم کی رعایا اُن کے انکسار کے
طرز عمل سے قدر کرتی ہے۔بڑے لوگ اگر انکسار کریں تو لوگ اُن
کو آنکھوں پر بٹھاتے ہیں۔اُن کی دل
و جان سے خدمت کرتے ہیں۔قوم کا امیر اُن کا خادم ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے عین اسلام پر
عمل درآمد فرماتے ہوئے ایک فارسی شعر لکھا ہے۔منہ کرسی ز بهر ما که ماموریم خدمت را
یعنی میرے لئے کرسی مت رکھو کہ میں ایک غریب اور عاجز انسان ہوں۔تو بہت سے فوائد انکسار کرنے اور عاجز بننے میں ہوتے ہیں۔یہ ایک نفس کی اصلاح اور اپنی قدر
کروانے کا طریقہ ہے۔پھر ایک قابل قدر چیز قربانی ہے۔اگر اپنے حقوق سے فائدہ لینا چاہتی ہو تو قربانیاں کر نفس کی
281
قربانیاں، مال کی قربانیاں ، اپنی خواہشات کی قربانیاں ، دوسروں کی خدمت کرو ، خدمت کرنے والا آدمی
بڑا ہوتا ہے دوسرے سب چھوٹے ہیں۔دیکھو اگر یورپ کی کوئی بڑی شہزادی خدمت کرتی ہے، ہسپتالوں میں
جا کر بیماروں ،معذوروں
کو دیکھتی ہے، اُن کو کچھ دیتی ہے یا پوچھتی ہے تو کتنا بڑا رتبہ پاتی ہے۔سوتم بھی
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت میں سے ہو جو اپنے آپ کو خادم اسلام
سمجھتے تھے۔تم بھی ہر قسم کی
قربانیاں کر کے خدمت خلق میں مصروف ہو جاؤ تا کہ دین و دنیا کی کامیابیاں حاصل کرو۔آخر میں ضروری نصیحت کرتا ہوں کہ اتحاد کے لئے ایک نظام اور پابندی کی ضرورت ہے عورتوں میں
نظام اور پابندی قوانین بالکل نہیں یہ بہت ضروری بات ہے کوشش سے اس پر عامل ہونا چاہیئے۔دیکھو اسلام
میں جب شراب کی حرمت کا حکم ہوا ہے فور اصحابہ کرام نے تعمیل کی۔پھر ایک دفعہ کا واقعہ ہے کہ حضرت رسول
کریم ﷺ نے بلند آواز سے
فرمایا کہ بیٹھ جاؤ تو سب لوگ جہاں بھی آپ کی آواز پہنچی بیٹھ گئے۔کسی صحابی
نے دوسرے کو ایک راستہ میں غیر مانوس کی جگہ پر بیٹھے دیکھ کر پوچھا۔یہاں کیوں بیٹھے ہو تو اُس نے کہا میں
نے رسول اللہ نے کی آواز سنی تو تعمیل ارشاد کے لئے نہیں بیٹھ گیا۔مجھے یہ نہیں معلوم کہ کیا بات ہے نہیں
نے صرف تعمیل ارشاد کی۔سو تم بھی یہ ضروری اور نہایت ضروری بات سیکھو کہ نظام اور پابندی قوانین کے لئے ہر ایک حکم ماننا
ضروری ہے۔اس کے بعد میں عورتوں کو دو کام بتا تا ہوں چاہئے کہ کوشش کر کے سوچیں اور مجھے نتیجہ سے اطلاع دیں
تا کہ پھر ہم اپنی ساری جماعت میں اس کو رائج کریں۔اس میں اول
تو یہ قعدہ اور پردہ کا سوال ہے۔شرعی پردہ
کے لئے نہ تو وہ پرانا بر قعہ کچھ مفید ہوا کیونکہ پردہ کے علاوہ عورت کو تازہ ہوا اور صحت کی بھی ضرورت ہے جو
اس برقعہ میں نہیں اور نہ اس میں بچہ گود میں اٹھایا جاسکتا ہے۔اگر آگے سے ہوا سے کھل جائے یا اُٹھانا پڑے
تو صرف پچھلا حصہ ہی چھپ سکتا ہے سامنے کا سب لباس نظر آتا ہے۔اور نئے فیشن کا برقعہ بھی بعض کو پسند
نہیں شاید۔اس لئے بھی کہ اس میں زینت اور خوبصورتی نمایاں پائی جاتی ہے اس لئے رڈی سمجھتے ہیں اور
چادر سے بھی وقت ہوتی ہے۔اس لئے میں سلسلہ کی قابل خواتین اور سلائی کی ماہر بہنوں سے خواہش رکھتا ہوں کہ وہ اپنے لئے کوئی