حقیقی علم حاصل کرو ۱۹۳۳ء

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

282
ایسا برقعہ سوچیں کہ جو صحت اور شرعی پردہ کے لحاظ سے آرام دہ ہو پھر ہمیں بتا ئیں۔میں تو سینا پرونا نہیں جانتا
خواتین خود ہی بہتر طور سے جانتی ہیں۔امید ہے کہ وہ سوچ کر ہمیں اطلاع دیں گی اور ہم اس پر غور کر کے پھر
اسے رائج کردیں گے۔دوسری بات زنانہ نمائش کی نسبت ہے جو صنعت و حرفت کے لحاظ سے ہو۔ہر قسم کے نمونے کی اشیاء جو
آپ کے شہروں میں بنتی ہوں وہ مرکز میں لانی چاہئیں۔موجودہ نمائش تو بجائے اشیاء کی نمائش کے خود لجنہ کی
زمائش ہو جاتی ہے۔سو ہماری خواتین کو اس پر توجہ کرنی چاہیئے کہ ہر ایک چیز جو ان کے شہر میں عمدہ بنتی ہے اس
کے بھیجنے کا انتظام کریں یا مجھے بتلائیں پھر میں اس کا انتظام کر کے لجنہ کو بتاؤں گا کہ نمائش کس کو کہتے ہیں۔دو تین سال سے تو تجربہ کر کے دیکھا ہے یہ کچھ نہیں کر سکتیں۔سو ہماری خواتین کو ضرور اس کی کوشش کرنی
چاہیئے۔یہ دو کام ان کے ذمہ ہیں۔امید ہے کہ آئندہ سال اس پر عمل درآمد ہوگا۔اخیر میں میں دُعا کرتا ہوں
کہ اللہ تعالے تم کو ان نیک کاموں کے کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔حقیقی علم حاصل کرو!
از مصباح ۱۵ جنوری ۱۹۳۳)
تقریر حضرت خلیفہ اسیح الثانی بر موقع جلسہ سالانہ خواتین ۱۹۳)
تشہد اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔سیدہ فضیلت بیگم صاحبہ کی آواز چونکہ بلند ہے اس لئے وہ سٹیج کے چاروں طرف کہدیں کہ چونکہ میں
ابھی کل ہی انفلوئنزا کے باعث بستر سے اٹھا ہوں اس لئے بلند آواز سے نہیں بول سکوں گا اگر وہ خاموشی سے
سُن لیں تو بہتر ہے۔جن کو آواز نہ پہنچے وہ بھی اگر خاموشی سے سنیں گی اور تقریر کے دوران خاموش رہیں گی تو
کم از کم ثواب ہی حاصل کریں گی۔اس پر سیدہ فضیلت بیگم صاحبہ نے سٹیج کے چاروں طرف حضور کا پیغام پہنچا دیا )
اس کے بعد حضور نے فرمایا:۔ہر زمانہ میں جو گزرا ہے مرد ہو یا عورت یہ خیال کرتے رہے کہ اپنے آپ کو بلند مرتبہ یا بڑائی کے اظہار
کے لئے خوبصورت بنائے رکھیں اور نہیں تو اپنے جسم کو ہی سرمہ سے گود دیں یا عمارتیں ایسی بلند بنائیں کہ

283
خوبصورتی اور تفاخر کا اظہار ہو اور اُس کو فخر یا بلندی مرتبہ کا معیار رکھا۔چنانچہ دہلی ، بغداد اور قرطبہ وغیرہ میں
ایسی عمارتیں بکثرت تھیں اور ہیں۔بعض گانا بجانا ہی خوبی سمجھتے تھے۔بعض ممالک میں لباس اعلیٰ اور
خوبصورت پسند کیا جاتا تھا۔چنانچہ بعض لوگ شلواریں ۴۰۔۵۰ گز کی پہنتے تھے ایک زمانہ ہندوستان پر بھی ایسا
آیا کہ لباس تفاخرانہ پہنتے اور موجودہ شلواروں یا پاجاموں کو بُرا جانتے تھے مگر رفتہ رفتہ فیشن اور
کا اور ہو گیا۔غرض ہر زمانہ میں کوئی نہ کوئی بڑائی اور نئی ایجاد کا طریقہ اکتا رہا۔چنانچہ آج کل ہمارے ملک میں
بھی اعلی تعلیم پانے کا فیشن ہے اور ڈگریاں حاصل کرنیکا بھی نہیں نہیں سمجھتا کہ سکندر یا تیمور کو ملک فتح
کرنے کا اتنا شوق ہو گا جتنا کہ آج کل کے ماں باپ لڑکیوں کو اعلیٰ ڈگریاں دلانے کے شائق ہیں۔یہ ایک
فیشن ہو گیا ہے جو انگریزوں کی ریس اور تقلید میں ہے اور اس فیشن کی رو جنون کی حد تک پہنچ چکی ہے اور
ہمارے ملک میں دوسرے ممالک کی ریس سے لڑکیوں کو ڈگریاں حاصل کرنے کی ترقی ہو رہی ہے اور یہ بھی
ایک جنون ہے۔پہلے جنون تھا جہالت کا اور اب جنون ہے موجودہ طریق تعلیم کا۔حالانکہ یہ بھی ایک جہالت
دوسرے ممالک والے انگریزوں کو دیوانہ علم قرار دیتے ہیں مگر وہ غلط سمجھتے ہیں۔انگریز قوم علم جہالت
کے لئے نہیں سیکھتی بلکہ وہ ضرورت کے ماتحت مفید علم سیکھتی ہے اور اپنے ملک و ملت کے لئے مفید اور فیض
رساں ہوتی ہے۔اگر چہ ہمارے ملک
کو انگریزی تعلیم حاصل کرنے کی ریس تو پیدا ہورہی ہے مگر نقصان
کرنے کے لئے۔ابھی چودھری ظفر اللہ خان صاحب نے سنایا کہ ایک شخص نے یورپ میں اپنے لڑکے کو
اصلے تعلیم پانے کے لئے کالج میں بھیجا مگر کہا کہ خود ملا کر اور خرچ مہیا کر کے ڈگری لو ہمارے پاس تمہیں
دینے کو روپے نہیں ہیں۔تو یہ ایک مفید بات ہوئی مال ضائع نہیں کیا گیا بلکہ بچے کو اپنی قوت بازو پر انحصار
رکھنے کی تلقین کی گئی۔۔آج کل عورتوں میں ڈگریاں پانے کا جنون پیدا ہو رہا ہے۔وہ بجھتی ہیں کہ ہم مہذب نہیں کہلا سکتیں
جب تک کہ کوئی علمی ڈگری ہمارے پاس نہ ہو۔مگر یہ اُن کی جہالت کا ثبوت ہے۔میں نے ارادہ کر لیا ہے کہ
اپنی جماعت کی عورتوں کو جہاں تعلیم کرنے کی ترغیب دوں وہاں یہ بھی بتاؤں کہ کتنی تعلیم اور کیسی تعلیم حاصل
کرنی چاہیئے۔

284
ہر ایک انسان کو خدا تعالیٰ نے کوئی نہ کوئی نعمت دی ہے۔بعض کی آواز اچھی ہوتی ہے اور بعض کی تحریر۔بے شک تحریر بھی اچھی چیز ہے اس کے ذریعہ سے انسان ہزاروں میل پر اثر پیدا کر سکتا ہے اور اظہار مدعا کا
یہ بہترین طریق ہے۔پھر عورتوں کے لئے میں ایک آسان مثال دیتا ہوں۔پہلے سوئی استعمال ہوتی تھی لیکن
آب سلائی مشین سے فائدہ اُٹھایا جاتا ہے۔پس علم کے معنے ہیں اپنی طاقتوں کو وسیع کرنا اور ضرورت کے
مطابق اپنی زندگی کے آرام و آسائش کی چیزیں مہیا کر لینا۔اور اچھی چیزوں سے فائدہ اٹھانا اور اسے اپنی قوم
اور مذہب کے لئے مفید بنانا۔علم دو قسم کا ہے۔علم الادیان جس سے دین کو فائدہ پہنچتا ہے اور علم الا بدان جس سے جسم کو فائدہ پہنچتا
ہے۔ان دونوں چیزوں کا نام علم ہے اور کسی دوسری شئے کا نہیں۔مثلاً ایک عورت ہے جو اپنی عمر کو ریاضی کے مسئلے سیکھنے میں گزار دے اور بچوں کی تربیت اور خانہ داری
کے فرائض کو چھوڑ دے تو اُسے عقلمند یا علم سیکھنے والی کون کہے گا۔مرد تو ایسا علم سیکھنے کے لئے مجبور ہے کیونکہ اسنے
روزی پیدا کرنی ہے مگر عورت کو ریاضی کے سوال حل کرنے کی کیا ضرورت ہے یہ علم نہیں یہ جہالت ہے۔عورتوں کا کام ہے گھر کا انتظام اور بچوں کی پرورش ہنگر لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ دوسرے کی چیز کو
اچھی جانتے ہیں اور اپنی شئے پسند نہیں کرتے اس لئے یورپ کی عورتوں کی ریس کر کے ہماری مسلمان قوم اپنی
لڑکیوں کو ڈگریاں دلانا چاہتی ہے حالانکہ عورت گھر کی سلطنت کی ایک مالکہ ہے اور ایک فوجی محکمہ کی گویا
آفیسر ہے کیونکہ اسنے پر ورش اولا د کرنی ہے۔عورتیں جھتی ہیں کہ مردوں کے کام شاید زیادہ سہولت اور عزت کے ہیں اور کالجوں میں پڑھنا اور ڈگری
پا نا کوئی آسان امر ہے اور یہ اعزاز کا موجب ہے۔لیکن اگر عورتوں نے مردوں کا کام لے لیا اور مردوں نے
عورتوں کا تو یہ ایک ذلّت ہوگی۔کوئی زمانہ تھا کہ لکھنو میں شاعر بھی زنانہ پن سے شعر کہنے لگے اور عورتوں کی
زبان اختیار کی مگر دیکھو اودھ کے بادشاہ جب نسوانی با تیں سیکھنے لگے تو سلطنت کھودی۔ہندوستان کے مسلمانوں کے بچے اس لئے خراب ہیں کہ مائیں نالائق ہیں ان کو تربیت نہیں آتی۔میں ولایت
گیا تو جہاز پر ایک انگریزی طرز رہائش کا ہندوستانی تعلیم یافتہ دیکھا جو بالکل یورپ کا تمدن رکھتا تھا حتی کہ
اپنی ہندوستانی زبان کا ایک لفظ بھی اُسے نہ آتا تھا۔تو یہ ہے ڈگریاں پانے کا نتیجہ۔گویا وہ ہندوستان سے ایک

285
طرح بالکل الگ ہو گیا۔تو ہمارے ملک میں اگر کسی کو کھانے پینے کومل جائے تو سمجھتا ہے کہ میں دوسروں سے
الگ ہوں۔انگریزوں کے ملک میں یہ دستور نہیں کیونکہ وہ لوگ علم سے فائدہ اٹھاتے ہیں نہ کہ بجائے قوم کو
فائدہ پہنچانے کے الگ رہ کر نقصان پہنچاتے ہیں۔دیکھو ہماری سٹیج پر ہی یہ بات ہوئی ہے کہ لوگوں کو یہ نظر ہو گیا ہے کہ وہ بیج کی بیوی یا بیرسٹر کی ماں یا ڈ پٹی کی
بیوی ہیں اس لئے انہیں اونچی جگہ ملنی چاہیئے حالانکہ اُن کو یہ خیال رکھنا چاہئے تھا کہ فلاں بہن چونکہ
پریذیڈنٹ ہے یا سیکرٹری ہے یا قومی کار گن ہے اس لئے ان کا یہاں ہونا ضروری ہے۔دنیا میں عزت پیسوں سے نہیں ہوا کرتی۔روپے ملنے سے آدمی بڑا نہیں بن جایا کرتا اور کوئی آدمی نہ تو
الی بھر کدار لباس پہننے سے یا بیش قیمت زیورات پہن لینے سے قدر پاتا ہے بلکہ نیچی تعلیم انسان کے اندر
وقار پیدا کرتی ہے۔قابل عزت وہی ہوتا ہے جو تعلیم یافتہ ہو۔گری ہوئی قوموں میں اچھے کپڑوں کا بےشک
لحاظ کیا جاتا ہے مگر اصل نیک لوگوں میں ایسا نہیں ہوتا۔حضرت شیخ سعدی کا قصہ آتا ہے کہ ایک امیرانہ دعوت
میں اُن کی عزت نہ ہوئی کیونکہ وہ سادہ لباس پہنا کرتے تھے۔دوسرے دن جبکہ وہ اعلیٰ لباس پہن کر گئے تو
عزت کی اُونچی جگہ دی گئی اور آپ نے اپنے کپڑوں کو کھلانا شروع کیا۔جب لوگوں نے استفسار کیا تو فرمایا
کہ میری نہیں بلکہ میرے لباس کی عزت کی گئی ہے۔ہندوستان میں یہ جو بڑے بڑے بیج اور گورنر ہیں ان کو
اپنے بڑے لوگوں میں کوئی پوچھتا بھی نہیں۔ایک فنانشنل کمشنر تھا اسنے تصویر کھنچوانے کے وقت حافظ روشن علی
صاحب مرحوم کے پیچھے کھڑا ہونے کی اجازت حاصل کی حالانکہ وہ ہمارے ہندوستان میں جب حاکم تھا بہت
جابر اورا علے عزت کا مالک تھا کیونکہ تنخواہ زیادہ تھی اور لوگ زیادہ پیسوں والے کی عزت کرتے ہیں مگر یہ غلط
ہے دولت سے عزت حاصل نہیں ہوتی۔خیر ہماری جماعت میں تو ابھی یہ دنیوی عزت آئی ہی نہیں۔عزت
ابھی کہاں۔یادر کو حقیقی عزت روحانیت سے نیکی تقویٰ اور طہارت سے پیدا ہوتی ہے۔ترقی کرنے کا زریعہ
ہی نیک عملی ہے۔عزت خدمت سے حاصل ہوتی ہے۔دینی تعلیم حاصل کرنی چاہیئے جس سے قوم اور ملت کو
فائدہ ہو۔تم میں سے کتنی ہیں جو خدمت دین اور تبلیغ اسلام کرتی ہیں۔ئیس خدا اور رسول کی باتیں سنو ، حضرت صاحب کی کتابیں پڑھو، ناولوں اور رسالوں کے پڑھنے کی
فرصت مل جاتی ہے لیکن دینی کتابوں کے لئے وقت نہیں ملتا؟ کتنی شرم کی بات ہے کہ اب انگریز تو مسلمان

286
ہو کر اُردو سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں کہ حضرت صاحب کی کتابیں پڑھیں مگر ہماری عورتیں اُردو نہیں سیکھتیں۔اور اگر کچھ شدید پڑھ لیتی ہیں تو ناول پڑھنے شروع کر دیتی ہیں۔علم دین سیکھو، قرآن پڑھو، حدیث پڑھو،
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں میں علم و حکمت کی باتیں لکھی ہیں ان سے مفید علم سیکھو، لی۔ائے
ایم۔اے کی ڈگریاں لینی دین کے لئے مفید نہیں ہیں۔پچھلے سال ایک لڑکی جو بی۔اے میں تعلیم پاتی تھی اُسے کہا گیا کہ اپنی ہمجولیوں میں تبلیغ احمدیت کیا کرو
اُس نے جواب دیا کہ میں آپس میں تفرقہ ڈالنا پسند نہیں کرتی مگر وہ عالم نہیں جاہل تھی۔آپ کیا فائدہ دیا اُسے
ایسے علم نے ؟ اگر بعض باتیں سیکھنے کا نام علم ہے تو کیا بعض باتیں لوہاروں اور تر کھانوں کو نہیں آئیں ؟ علم کے
معنے ہیں اپنے مطلب کی چیزوں کو حاصل کرنا۔ضرورت پوری کرنے والی شئے کا نام علم ہے۔ایک بی۔اے
کو فوج میں بھرتی نہ کیا گیا اس لئے کہ وہ فوجی کرتبوں سے ناواقف تھا اور وہ فوجی لوگوں
کا علم نہیں جانتا تھا۔ایک طبیب اگر موسیقی جانتا ہے تو اسے لائق کون کہے گا۔پس ہمیں دیکھنا چاہیئے کہ ہمیں کن علوم کی ضرورت ہے ہمیں علم دین کی ضرورت ہے۔کوئی لڑکی اگر
ایم۔اے پاس کر لے اور اس کو تربیت اولا د یا خانہ داری نہ آئے تو وہ عالم نہیں جاہل ہے۔ماں کا پہلا فرض
بچوں کی تربیت ہے اور پھر خانہ داری ہے۔جو حدیث پڑھے ، قرآن کریم پڑھے وہ ایک دیندار اور مسلمان
خاتون ہے۔اگر کوئی عورت عام کتابوں کے پڑھنے میں ترقی حاصل کرے تا کہ وہ مدرس بن سکے یا ڈاکٹری
کی تعلیم سیکھے تو یہ مفید ہے کیونکہ اس کی ہمیں ضرورت ہے لیکن باقی سب علم لغو ہیں۔میں کہتا ہوں بی۔اے، ایم۔اے ہو کر کرو گی کیا؟ میں اپنی جماعت کی عورتوں کو کہتا ہوں کہ دین سیکھو اور
روحانی علم حاصل کرو۔حضرت رابعہ بصریہ یا عائشہ صدیقہ کے پاس ڈگریاں نہیں تمھیں دیکھو حضرت عائشہ نے
علم دین سیکھا اور وہ نصف دین کی مالک ہیں۔مسئلہ نبوت میں جب ہمیں ایک حدیث کی ضرورت ہوئی تو ہم
کہتے ہیں کہ جاؤ عائشہ سے سیکھو۔شیر محمد ایک یکہ بان ان پڑھ جاہل تھا مگر تبلیغ کرنے کا اُسے سلیقہ آتا تھا۔جب یکہ چلانے بیٹھتا تو ایک
کتاب حضرت صاحب کی ہاتھ میں لے لیتا اور کسی پاس بیٹھے ہوئے کو کہتا کہ مجھے سناؤ۔اس طرح سے وہ تبلیغ
کرتا تھا۔غرض جاہل ، ان پڑھ اگر مطلب کی مفید باتیں جانتا ہے تو وہ عالم ہے جاہل نہیں ہے۔حضرت

آج 10 میں سے 10 باقی