تقریر جلسہ سالانہ ۱۹۳۴ء

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

287
صاحب فرماتے تھے کہ خدمت دین میں ترقی علم کا راز ہے۔امیر انسان تکبر سے نہیں ہوتا۔نہ روپے سے بلکہ
سچے علم۔اب میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ تم سب کو سچا علم حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور تم حقیقی علم
حاصل کرو۔(از مصباح ۱۵- جنوری ۱۹۳۴ء)
تقریر جلسه سالانه ۱۹۳۷ء خواتین جماعت احمدیہ
حضور نے تشہد اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔ہمارے ملک بلکہ تمام ملکوں میں یہ بات پھیل گئی ہے کہ عورتیں جو ہیں وہ طبیعی طور پر اور فطری طور پر کوئی
بڑا کام کرنے کی اہل نہیں تو عورتوں کو چاہیئے تھا کہ وہ بڑے کام کر کے اُن کے اس خیال کو غلط ثابت کرتیں
لیکن برخلاف اس کے وہ بھی اس پر قانع ہو گئیں۔کیا واقعی وہ کسی بڑے کام کی اہل نہیں ؟ اور کیا اس کی بڑی
الله
بھاری وجہ یہ ہے کہ رسول کریم ﷺ نے حدیث شریف میں فرمایا ہے کہ دوزخ میں میں نے بہت سی عورتیں
دیکھیں بوجہ احسان فراموش ہونے اور بہیجہ ناقص اعتقل اور بوجہ ناقص الدین ہونے کے ؟ حضور کا یہ فرمانا تو
عورتوں کو اُن کے نفس سے آگاہ کرنے کے لئے تھا کہ دیکھو تمہارے یہ نقص تم کو دوزخ میں لے جانے کے
محرک ہیں۔احسان کی قدر نہ کرنا یہ فطرت نہیں ہو سکتی بلکہ یہ عادت ہے دیکھو اگر ایک چور چوری کرتا ہے تو
چوری اس کی فطرت نہیں بلکہ عادت ہے، اگر عورتوں کی عادت احسان فراموشی کرنا ہے تو یہ عادت جو ہے وہ
بدلی جاسکتی ہے لیکن اس وقت کے جاہل علماء نے عورتوں کو بجائے یہ بتانے کے کہ تم میں یہ عادات خراب ہیں
ان کو چھوڑ دوان
کو یہ بتلایا کہ تمہاری فطرت ہی ایسی ہے کہ تم اس کو چھوڑ ہی نہیں سکتیں اور عورتوں نے بھی کہہ
دیا کہ اچھا ایسا ہی سہی۔پس جب طبعیت کسی بیماری کا علاج نہ کرے اور مریض تسلی پا جائے تو پھر نتیجہ ہلاکت
ہی ہے۔لیکن رسول کریم ﷺ نے یہ فرما کر کہ عورتیں بوجہ اسکے دوزخ میں جائیں گی کہ وہ احسان فراموش
ہیں، ناقص ہیں دین میں اور ناقص ہیں عقل میں ، اُن کو غیرت دلائی کہ تم ان عادتوں
کو چھوڑ دو تو جنت میں
داخل ہو جاؤ گی جیسا کہ رسول کریم ﷺ کی دایہ آپ کے پاس آئیں تو آپ نے خوش طبعی کے طور پر کہا کہ
بوڑھا تو جنت میں داخل ہوہی نہیں سکتا۔وہ بہت پریشان ہو ئیں تو آپ نے فرمایا کہ جنت میں سب جوان ہو

288
کر داخل ہوں گے۔تو مطلب آپ کا عورتوں کو کہنے کا یہی تھا کہ تم احسان فرموشی چھوڑ دو اور اپنی عقلوں کو
بڑھاؤ۔اکثر بچوں کو دیکھا ہے کہ پہلے عقل کم ہوتی ہے لیکن عمر کے ساتھ ساتھ عقل درست ہو جاتی ہے۔تو
اب اگر عورتوں کو بھی ایسا کہا کہ تم عقل میں یادین میں ناقص ہو تو کیا وہ معقل یا دین چھوڑ کر بیٹھ جائیں۔نہیں
ہرگز نہیں۔کیونکہ تم ناقص ہو دین میں اس کا مطلب یہ نہ تھا کہ تم دین چھوڑ کر بیٹھ جاؤ بلکہ یہ تھا کہ تم دین سیکھو۔ہم دیکھتے ہیں بچے سکولوں میں جاتے ہیں اور شروع میں کچھ نہیں جانتے لیکن آخر سیکھ کر جانتے ہیں۔تو کیا
شروع میں پڑھنا نہ آئے تو پڑھنا ہی چھوڑ دیا جائے ؟ یہ تو نصیحت تھی کہ احسان فراموشی چھوڑ دو۔دیکھو رسول
کریم ﷺ کا کتنا بڑا احسان ہے کہ آپ سے پہلے عورتوں کو جانورں کی طرح سمجھا جاتا تھا اور طرح طرح کے
ناقص نام رکھے جاتے تھے اور اب بھی اکثر قو میں اُن میں روح ہی نہیں مانتیں۔تو رسول کریم ﷺ نے کس
قدر احسان کیا ہے یہ فرما کر کہ عورت اور مرد انسانیت میں برابر ہیں۔ہم دیکھتے ہیں ایسا ہو سکتا ہے کہ عورت
دیندار ہوتی ہے اور مرددین میں کمزور ، عورت عقلمند ہوتی ہے اور مرد عقل میں کمزور، یہ کتنا بڑا رسول کریم ہے
نے عورتوں پر احسان کیا تو عورتوں کا فرض تھا کہ اس احسان کے شکریہ میں اشاعت اسلام
کرتیں لیکن یہ سب
قصور علماء زمانہ کا ہے۔انہو یا نے عورتوں کو یہ بتلایا کہ تمہاری عقل اور ذہن کمزور ہے تم کچھ کر ہی نہیں سکتیں۔حالانکہ رسول کریم میں نے نے عورتوں کو غیرت دلائی تھی تم کہاں بغیر امر صالح کے جنت میں داخل ہو سکتی ہو
عقل نہیں سیکھتی ہو ، دین کے کام نہیں کرتی ہو عقل کام سے آتی ہے اور کام سیکھنے سے آتے ہیں۔لیکن اس کا
النا مفہوم سمجھانے کا قصور مولویوں کا ہے۔آج میں نے تمہیں حدیث کی حقیقت سمجھا دی ہے تا کہ تم اچھی
طرح سمجھ لو کہ اس کا مطلب یہ تھا۔اب اس نصیحت کے بعد جو تمہید ہے میرے مضمون کی یہ اختلا نا چاہتا ہوں کہ اسلام کی خدمت کا یہ نادر
موقع ہے کیونکہ اسلام کا آدھا دھڑ مولویوں نے مار دیا تھا کہ عورتیں ناقص العقل ہیں وہ کچھ کر ہی نہیں سکتیں اور
اسلام کے متعلق ایسی ایسی باتیں مسلمانوں میں پیدا کی تھیں کہ مسلمانوں کا یہ عقیدہ ہو گیا کہ تمام انبیاء مسن
شیطان سے مبر انہیں۔الغرض سارے انبیاء پر کچھ نہ کچھ عیب لگائے ہوئے تھے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ
السلام نے آکر اسلام کی اصل تصویر پیش کی۔علماء نے لوگوں میں یہ پھیلایا ہوا تھا کہ قرآن کریم کی بہت کو
ایسی باتیں ہیں جو ماننے کے قابل نہیں۔اگر وہ سب میں تم کو بتاؤں تو تم حیران ہو جاؤ۔یادرکھو اسلام و ؟

289
ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پیش کیا ہے حقیقی اسلام ہے تو وہ احمدیت ہی ہے۔پس اگر اس وقت
احمدیت خطرے میں ہے تو اسلام خطرے میں ہے۔اب جو اسلام مولوی پیش کرتے ہیں وہ ہرگز ماننے کے
قابل نہیں۔غیر مسلموں کے سامنے یہ اسلام کی تعلیم بُرے رنگ میں پیش کرتے ہیں۔مثلاً اگر کوئی غیر مسلم
مسافرا کیلامل جائے تو اُس کا مال چھین لو ، اگر کسی کافر کی بیوی مل جائے تو بغیر نکاح کے جائز ، تو ایسے اسلام کو
کون مانے گا۔پھر علماء کہتے ہیں کہ جہاد کا مسئلہ اصل اسلام ہے ، ہندو، عیسائی سکھ جو بھی ہو اُس کا قتل جائز
،اُس کا مال لے لینا جائز ، حضرت خلیفہ اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ میں ایک دفعہ امرتسر گیا اور
ایک آدمی کو چار آنے دئے کہ کچھ مٹھائی خرید لاؤ۔جب وہ چیز لے کر واپس آیا تو پیسے بھی اُس کے ہاتھ میں
تھے۔میں نے پوچھا تم چیز بھی لائے ہو اور پیسے بھی واپس لائے ہو۔کہنے لگا کہ یہ مال غنیمت کا ہے میں نے
دکان دار کو کہا کہ اندر سے دوسری چیز مجھے لا کر دکھاؤ وہ اندر سے چیز لینے گیا تو میں نے اٹھنی اُس کی اُٹھالی۔میں نے کہا تم نے یہ چوری کی ہے۔کہنے لگا وہ تو ہندو تھا مسلمان نہ تھا۔پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ
احسان ہے کہ اسلام کی صحیح تعلیم پیش کی ہے۔اگر کوئی اسلام کی یہ تعلیم پیش کرے کہ ہندو ہو، سکھ ہو، عیسائی
ہو، ان کو مارڈان کی چوری کرو تو کیا کوئی ایسے اسلام کو مانے گا؟ ہرگز کوئی ماننے کو تیار نہ ہو گا۔اس بناء پر وہ
کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جہاد کو منسوخ کر دیا ہے اور آج کل مولویوں نے جگہ جگہ جتھے
بنائے ہیں اور کہتے ہیں چونکہ اسلام جہاد کا حکم دیتا ہے اور یہ اس کے برخلاف ہیں اس لئے ان کو اور ان کی
جماعت کو تباہ کر دو کیونکہ انہوں نے مسلمانوں کی تلوار توڑ دی۔وہ جماعت احمدیہ کی تباہی و ایذارسانی کے
کیوں درپے ہیں؟ اسی لئے کہ حضرت صاحب نے ظلم اور بے ایمانی دُور کی۔حضرت صاحبزادہ عبداللطیف
صاحب کو کابل والوں نے اسی لئے مروایا تھا کہ وہ کہتے تھے انگریزوں
کو نہ مارو۔اسی طرح ایک اور احمدی تھا
جوا کیلا تھا ، اُس کا باپ اور رشتہ دار غیر احمدی تھے ، اُس کو کھانا کھلانے سے پہلے اس طرح مارا جاتا تھا جیسے
کھانے کے ساتھ سالن لیا جاتا ہے اور ہر روز اُسے اسی طرح مارا جاتا تھا۔ایک دفعہ اُس کے بھائی اُس کو مار
رہے تھے کہ اُس کا باپ آ گیا اور وہ چلایا کہ میں مر گیا تو اس کے باپ
کو کچھ رحم آ گیا اور کہا کہ اس کو چھوڑ دو۔دو
سال برابر اس کی یہی حالت رہی صرف اس پر غصہ یہی تھا کہ وہ احمدی ہو گیا ہے۔اسی طرح نارووال کا ایک
شخص جو تجارت
کیا کرتا تھا اس کو بڑی تکلیفیں پہنچائی گئیں۔کابل کی حالت تم سن چکی ہو جو جو حالات وہاں

290
پیش آتے رہے ہیں۔پھر لاہور اور بعض جماعتوں کے احمدی تبلیغ کے لئے گئے تو کئی سو آدمی اُن کے پیچھے
پڑے۔مٹتے اُن کے پیچھے ڈالے گئے۔بعض عورتیں جو احمد ی ہو گئیں یا غلطی سے غیر احمدیوں کے ہاں بیاہی
گئیں اُن کے میرے پاس اکثر خطوط آتے ہیں۔اُن کو گالیاں دی جاتی ہیں اور طرح طرح کی تکلیفیں
پہنچاتے ہیں۔اکثر غیر احمدی جو دفتروں میں افسر ہیں وہ احمدیوں کو تکلیفیں دیتے ہیں اور اُن کو چھٹیاں
نہیں دیتے کہ وہ جلسہ سالانہ میں شمولیت کر سکیں۔یا برخاست کرا دیتے ہیں۔پھر تعلیم یافتہ جو دفتروں میں
ملازمت کے لئے جاتے ہیں اُن کی ملازمت میں طرح طرح کی روک ڈالتے ہیں محض اس لئے کہ ملازمت
چاہنے والے احمدی ہیں۔پھر کئی احمدی ایسے ہیں جن کی بیوی بچوں نے اُن کا بائیکاٹ کر دیا اور سالہا سال
کے بعد بیوی احمدی ہوئی اور وہ کئی سال تکلیفیں اٹھاتے رہے۔پھر گورنمنٹ کے پاس جا کر اطلاع دی جاتی
ہے کہ یہ گورنمنٹ کے بر خلاف ہیں۔ادھر ہمیں یہ کہا جاتا ہے کہ یہ گورنمنٹ کے جاسوس ہیں اور گورنمنٹ کو یہ
کہہ کر ہمارے برخلاف کرتے ہیں اور اُدھر پبلک کو اُکساتے ہیں کہ ان پر حملہ کر دو، ان کے اسباب توڑ دو۔مسجدوں میں کہا جاتا ہے کہ احمدی سور ہیں ان
کو مسجدوں میں نہ آنے دو۔نکاحوں کے فسخ کرنے کی تجویز ہیں
پاس کرتے ہیں۔غرض اس وقت ہماری حالت ایسی ہی ہے جیسے کہ رسول کریم اللہ کے زمانہ میں مسلمانوں
کی تھی۔باوجود زمین وسیع ہونے کے ہم پر تنگ ہے۔ابھی حال میں قادیان میں جلسے ہوئے اور ہمیں گالیاں
دی گئیں اور گورنمنٹ کے بعض افسروں نے بھی اُن کا ساتھ دیا۔ادھر گورنمنٹ کو بر خلاف کیا جاتا ہے، ادھر
لوگوں کو بر کا یا جارہا ہے۔بہر حال ہمارے دشمن یا درکھیں وہ ناکام رہیں گے۔بے شک بیوی بچے اور خاوند کو
چھوڑ دے اور خاوند بچوں اور بیوی کو چھوڑ دے لیکن احمدیت نہیں چھوڑی جاسکتی۔ابھی حال ہی کا واقعہ ہے
ایک بچہ آیا اُس کے ماں باپ نے اُس پر بڑی سختیاں کیں ، اُس کے کپڑے تک اُتار لئے ، ہماری جماعت
اس کو کپڑے پہنا کر لائی ہے۔سو جو آنے والے ہیں آئیں گے خواہ کچھ بھی ہو۔جسے خدا نے لانا تھا وہ کپڑے
تک اُتر وا آیا اور آ گیا۔جسے خدا لاتا ہے کون ہے جو اُس کو روک سکتا ہے؟ ایمان کو کوئی تلوار سے کاٹ کر
پتھروں سے مار کر ہٹا نہیں سکتا۔کابل کے حالات، صاحبزادہ عبداللطیف صاحب کے حالات اور نعمت اللہ
خان شہید کے حالات سب جانتے ہیں کہ اُن کو بازاروں میں پھر اتے تھے۔بعض کو نکیل ڈال کر کہا کہ تم
احمدیت چھوڑ دو لیکن وہ احمدیت سے نہ پھرے۔صاحبزادہ عبداللطیف صاحب کو جب میدان میں لایا گیا تو

291
بادشاہ نے کہا اب بھی احمدیت کو چھوڑ دو۔علماء پتھر مارتے تھے۔آپ کے مرید ہتھکڑیاں دیکھ کر روتے تو آپ
فرماتے یہ سونے کے کنگن ہیں۔ایک ہندوستان کا تاجر جو اُس وقت وہاں موجود تھا اور وہ اب احمدی ہے وہ
کہتا ہے کہ میں نے بھی کئی پتھر مارے تھے۔خون بہہ رہا تھا اور آپ یہ کہتے جاتے تھے کہ میری قوم نادانی سے
یہ کر رہی ہے۔لوگ شکاری کتوں کی طرح لپک رہے ہیں، ہڈیاں پتھروں سے چور ہورہی ہیں لیکن آپ ہاتھ
اُٹھائے دعا کرتے ہیں۔یہ تھا ایمان ایک احمدی کا۔۔۔۔تو ایمان کسی کے مٹانے سے مٹ نہیں سکتا۔غرض
کوئی بھی ایمان کو مٹا نہیں سکتا۔حکومتیں ہوں، رعایا ہوں امیر ہو یا علماء ہوں وہ ہمارے جسم اور جان کو مار سکتے
ہیں لیکن ایمان کو خراب نہیں کر سکتے۔تو ہمارا فرض ہے مردوں ہی کا نہیں بلکہ عورتوں کا بھی ویسا ہی فرض ہے
کہ سلسلہ کے لئے قربانیوں کے لئے تیار رہیں ایک نہیں بلکہ سینکڑوں مثالیں ایسی ہیں جنہوں نے سلسلہ کے
لئے بڑی بڑی تکلیفیں اٹھا ئیں جب تک کہ خدا نے انہیں موت نہیں دی۔اس لئے تمہارا فرض ہے کہ مردوں
کے دوش بدوش رہو۔اگر تمہیں دین سے محبت ہے تو ان فتنوں کے زمانے میں میں نے جو سکیم مقرر کی ہے اُس
کی پابند رہو۔دیکھو ماں ساری رات بچے کے لئے جاگتی ہے تو کیا وہ کسی پر احسان کرتی ہے؟ تو اگر دین کی
محبت ہے تو اس کے لئے ہر ایک قسم کی تکلیف برداشت کرو۔میں سب راز تو آپ کو بتلا نہیں سکتا کیونکہ جرنیل
کا کام نہیں کہ ہر ایک راز سپاہیوں کو بتلا دے۔میں نے ساڑھے ستائیس ہزار روپے کی اپیل کی تھی لیکن ہم
صرف روپے سے مقابلہ نہیں کر سکتے۔دشمنوں کے پاس ایسے کئی آدمی ہیں جو بڑے معمول ہیں وہ یکمشت
ساٹھ ہزار روپے دے سکتے ہیں۔بمبئی میں کئی سوداگر ہیں جو دس دس بیس بیس لاکھ کے مالک ہوں گے۔تو
اگر ہم ایک کروڑ روپیہ بھی جمع کر لیں تو تب بھی مقابلہ نہیں کر سکتے۔دین کی خاطر قربانی سادہ زندگی
اصل کام ہر احمدی مرد اور احمدی عورت کا قربانی ہے تو ہر ایک عورت مرد سادہ زندگی بسر کرے کیونکہ ہم کو
نہیں معلوم ہمیں کیا کیا قربانیاں کرنی پڑیں گی۔دیکھو اگر یہ ہی عادت ڈالیں کہ جو ہوا وہ خرچ کر دیا، حالانکہ
قرآن مجید میں صاف حکم ہے کہ اپنے مال میں نہ نکل کرو نہ اسراف تو نتیجہ یہ ہوگا کہ جب دین کے لئے
ضرورت ہوگی تو کچھ بھی دینے کے لئے نہ ہوگا۔پس میں یہ کہتا ہوں کہ سادہ زندگی بسر کرو اور محنت کی عادت
ڈالو۔اچھے کھانے کھانے والے یا جن کے گھر سامانوں سے بھرے پڑے ہوں وہ کس طرح ہجرت کریں

292
صلى الله
گے ( اگر ہجرت کی ضرورت پڑ جائے یا کسی کو دین کی خدمت کے لئے کسی دوسرے علاقے میں بُو دو باش
رکھنی پڑے ) رسول کریم کے کے زمانہ میں ایک دفعہ جانا پڑا اور میں ہزار مسلمان گئے تین مسلمان نہ گئے۔جو
مسلمان نہ گئے وہ بہت مالدار تھے۔اُن کو یہ خیال تھا کہ ہمارے پاس بار برداری وغیرہ سب کچھ ہے ہم پیچھے
جا شامل ہوں گے اور وہ اسی سال کے گھمنڈ میں نہ گئے۔حضور علیہ السلام کی عادت تھی کہ آپ ٹھہر تے ہوئے
جایا کرتے تھے۔اس دفعہ آپ نے شہر کے قریب ڈیرہ نہ لگایا اور چلے گئے اور جب وہ اپنے گھروں سے پیچھے
نکلے اور آپ
کو نہ پایا۔راستہ میں خطرہ تھا آخر واپس آنا پڑا۔اللہ تعالے کو اُن کا فعل پسند نہ آیا اور پہچاس دن
کی سزا ان کے لئے مقرر کی کہ کوئی اُن سے کلام نہ کرے۔نوکر چاکر اور بیوی بچے اور کسی مسلمان کو اجازت نہ
تھی کہ اُن سے کلام کرے۔ایک مرد نے تو خود اپنی بیوی کو اس کی ماں کے گھر بھیج دیا کہ ایسانہ ہوئیں بھول
جاؤں اور اس سے کلام کرلوں۔ایک شخص کو بولنے کی زیادہ عادت تھی۔وہ کہتے ہیں کہ میں سب سے بولتا اور
کوئی مجھے جواب نہ دیتا۔ایک روز میں اپنے چا زاد بھائی کے پاس گیا وہ اپنے باغ میں بیٹھا ہوا تھا اُسے کہا
اے میرے بھائی میرا کھانا اور میرا بیٹھنا ایک ہے اور تو میرا ہمراز ہے۔کیا میں منافق ہوں ؟ مطلب یہ تھا
کہ اس کے منہ سے سن لوں کہ میں مومن ہوں یا منافق لیکن اُس نے کوئی جواب نہ دیا تو آسمان کی طرف منہ
اُٹھا کر کہا اللہ اور اُس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔جب میں نے یہ رنگ دیکھا تو دل میں یہ کہتا تھا کہ زمین پھٹ
جائے اور میں سما جاؤں۔میری آنکھوں کے سامنے اتنا اندھیرا ہوگیا کہ مجھ کو اس باغ کے دروازے نظر نہیں
آتے تھے اور میں دیوار پھاند کر باہر آیا۔میں بازار میں سے گزر رہا تھا تو ایک شخص نے میری طرف اشارہ
کر کے ایک دوسرے شخص کو بتایا کہ یہ ہیں۔اُس آدمی نے مجھے ایک خط دیا جب دیکھا تو وہ خط ایک بادشاہ
کا تھا جس میں لکھا تھا سنا ہے کہ محمد (ﷺ) نے تمھاری عزت کا کوئی پاس نہیں کیا تم میرے پاس چلے
آؤ۔تب میں سمجھا یہ شیطان ہے اور مجھ کو دھوکا دینا چاہتا ہے۔میں نے اُس آدمی کو کہا میرے پیچھے چلے آؤ
اور جاتے جاتے جب میں ایک تنور کے پاس پہنچا تو وہ خط میں نے تنور میں ڈال دیا۔اُس کو کہا جا اپنے بادشاہ
کو کہ یہ تیرے خط کا جواب ہے۔میں روز رسول کریم ﷺ کی خدمت میں جاتا اور سلام کر کے حضور کامنہ
دیکھتا شاید آہستہ سے جواب دیا ہو اور چلا جاتا اور تھوڑی دور جا کر پھر واپس آتا کہ شاید حضور نے سنا نہ ہو اور
پھر سلام کر کے مُنہ دیکھتا کہ شاید ہونٹ ہلیں اور آہستہ سے جواب دیتے ہوں۔غرض با وجود زمین وسیع ہونے

293
کے ہم پر تنگ تھی۔ایک روز صبح کے وقت جب ہمارے گناہوں کی معافی کا حکم نازل ہوا تو بہت سے لوگ خبر
دینے کے لئے دوڑے۔ایک شخص بہت ہوشیار تھا وہ ایک چھت پر چڑھ گیا اور چلا یا اے مالک تیرا قصور
خدا نے معاف کر دیا (میں اس لئے یہ بتلارہا ہوں کہ مال روک ہو جاتا ہے۔دیکھو غریب لوگ چل پڑے
لیکن جو مالدار تھا مال اس کی راہ میں روک ہو گیا ) جو آدمی سب سے پہلے میرے پاس آیا میں نے اس کو ایک
جوڑا دیا اور کہا میرے پاس یہی مال ہے باقی سب دولت باغ و زمین چونکہ یہی سامان میرے راستے میں
روک ہوئے میں نے عہد کر لیا ہے کہ رسول کریم ﷺ کے سپر د کروں گا۔تو یہی جوڑا میرا مال ہے جو میں آپ
کو دیتا ہوں۔اس تاریخی واقعہ سے فائدہ اٹھاؤ اور یہ اقرار کرو ہم کھانے پینے میں سادگی اختیار کریں گی۔ایک کھانا
کھائیں گی۔اکثر زمیندار عورتیں بھی کئی قسم کی سبزیاں پکا لیتی ہیں۔ہر احمدی نچہ عورت اقرار کرے کہ لباس
سادہ رکھیں گے۔جتنے جوڑے پہلے بناتے تھے آپ کم بنا ئیں گے اور گولہ کناری آئندہ نہ خریدیں گے پہلا
نا ہوا منع نہیں۔ڈاکٹر ایسے نسخے تجویز کریں جو ملکی قیمت کے ہوں، کھیل تماشے نہ دیکھیں ، بیاہ شادی میں نقد
روپیہ دیں۔یا بالکل تھوڑا روپیہ دیں، رسم و رواج میں مکان کی آرائش پر زیادہ نہ خرچ کریں، اگر کوئی چیز ٹوٹ
پھوٹ جائے تو بنا سکتے ہیں۔اس میں بہت سے حکم امراء کے لئے ہیں، کچھ درمیانے لوگوں کے لئے ، کچھ
غرباء کے لئے۔جو بچت ہو اس کی جائداد میں بنائی جائیں۔اس طرح اس میں غربا، عورتیں بھی شامل ہو سکتی
ہیں۔گاؤں کی عورتیں باہم مل جائیں اور دو دو روپے ملا کر ایک رقم جمع کریں اور دوسو کی کوئی جائداد لے لیں
اور کرائے کی جو آمد ہو اس کو آپس میں تقسیم کر لیں۔اگر کسی وقت چندے کی ضرورت ہو تو اس میں سے دے
سکتی ہیں۔اگر اسی طرح ہر ایک شخص کچھ نہ کچھ بچا کر اپنی جائداد میں بنانے لگ جائے تو تھوڑے عرصے میں
بہت کچھ بنا سکتے ہیں۔پھر جب مالی حالت مضبوط ہو جائے گی تو خدمت دین کا بھی موقع مل جائے گا۔اگر
ہزار کازیور کسی جائداد کی صورت میں تبدیل کر لیں تو پانچ روپے ماہوار کم از کم آمد ہو سکتی ہے لیکن میں یہ حکم نہیں
دیتا کہ کمزور ابتلاء میں نہ پڑ جائیں کیونکہ حضرت صاحب فرماتے تھے کہ عورت کو زیورات اپنے عزیزوں سے
زیادہ پیارے ہوتے ہیں۔تم میں سے اکثر ہیں جن کے زیور تو ہیں لیکن زکوۃ نہیں دیتی ہو۔اسی طرح سے تم
ان عذابوں سے بچ جاؤ گی جو ز کو نہ دینے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔اگر تمھارے پاس زیور ہیں تم کو پھر زکوة

آج 10 میں سے 10 باقی