تربیت اولاد کے متعلق حضورؓ کے ارشادات تقریر جلسہ سالانہ ۲۷؍دسمبر ۱۹۲۵ء

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

294
دینی پڑے گی۔اُسی زیور کی جائداد خرید لوتو تمھاری آمد کا حصہ ہو جائیں گے۔تم بھی آسانی سے خرچ کر سکوگی
اور دین کی راہ میں بھی خرچ کرنے کی سہولت ہوگی اور تم مل کر بھی جائداد بناسکتی ہو۔جہاں لجنہ ہو وہاں لجنہ
والیاں کوشش کریں۔جہاں لجنہ نہ ہو وہاں لجنہ بنائی جائیں۔زمیندار عورتیں بھی اپنے کام کاج کرنے کے
درمیان میں گھنٹہ آدھ گھنٹہ وقت نکال لیں اور چھٹو اور ٹوکریاں ہی بنالیں تو آنہ دو آ نہ ضرور کماسکتی ہیں اور بڑی
ہر والیاں ہیں نہیں روپے ماہوار تک کما سکتی ہیں۔لیکن میں نے چونکہ آج کل حکم دیا ہے کہ آرائش نہ کرو اس
لئے ایسی سادہ چیزیں بنائیں۔مثلاً پراندے، ازار بند۔آئندہ کے لئے میں تجویز کرتا ہوں ۱۹۳۶ فروری
سے نمائش ہوا کرے اور اس میں سب جگہ کی عورتیں چیزیں بھیجا کریں وہاں یہ چیزیں پک سکتی ہیں اور یہ
لاہور میں نمائش ہو۔اس میں ہر جگہ کی عورتیں شامل ہوں۔حیدر آباد دکن ، بنگال ، یو، پی ، سرحد پنجاب کی
عورتیں بھی آئیں اور اس وقت جو مخالفت ہو رہی ہے اُس کے جواب میں ہماری عورتیں عورتوں میں تبلیغ
کریں اور اس کانفرنس و نمائش۔۔۔میں قصور ، امرتسر ، فیروز پور، گوجرانوالا ، ہر ضلع کی عورتیں ہوں۔لیکچراروں کو عمدگی سے لیکچروں کے لئے تیار کرایا جائے میں اس کی مدد کے لئے مرد بھی مقرر کروں گا۔اسی
طرح عورتیں بھی تبلیغ میں حصہ لے سکتی ہیں۔رفتہ رفتہ دوسری جگہوں میں بھی تبلیغی مرکز بنائے جائیں۔مثلاً
لاہور، امرتسر سیالکوٹ تا دوسری جگہ بھی عورتیں تبلیغ کر سکیں۔اب میں نے تمہارے لئے بھی کام بتا دئے ہیں
آئندہ تم یہ نہیں کہ سکتیں کہ تم کو خدمت کا موقع نہیں ملا۔اپنی زندگیوں کو سادہ بناؤ تبلیغی کاموں میں حصہ لور
اگر تم اب بھی عذر کرو تو جائز نہ ہوگا۔میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آئندہ اسلام کی خدمت کی توفیق ہماری
عورتوں اور ہمارے بچوں اور مردوں کو دے۔اور تم کوشش کرو کہ دشمن تمہاری کوششوں
کو دیکھ کر تم میں داخل
ہوں۔اب تمہارے لئے کوئی عذر کی گنجائش نہیں۔ہر ایک کے لئے علیحدہ علیحدہ کام مقرر ہیں۔ستی کرو گی تو
خدا کے حضور جوابدہ ہوگی۔اللہ تعالی مجھ کو اور آپ
کو توفیق دے کہ ہم اس کی رضا پر چلیں۔آمین۔از مصباح ۱۵- جنوری ۱۹۳۵ء)
تربیت اولاد کے متعلق حضرت مسیح الثانی کے ارشادات
حضرت خلیہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالی عنہ نے ۱۹۳۵ء کے جلسہ سالانہ پر تربیت اولاد کے متعلق ایک
تقریر فرمائی تھی جس میں بتایا تھا کہ اگر اولاد کی تربیت شروع سے ہی اسلامی تعلیم کے مطابق کی جائے تو اولاد

295
گناہوں سے پاک اور اعلیٰ اخلاق والی پیدا ہو سکتی ہے۔چونکہ یہ نہایت ہی ضروری اور اہم امر ہے اور
خواتین جماعت احمدیہ کے ہمیشہ پیش نظر رہنا چاہیئے اس لئے اس بارہ میں حضور کے بعض ارشادات پیش کئے
جاتے ہیں :۔حضور نے فرمایا:۔اسلام نے دوسرے مذاہب کے برخلاف صرف اسی طرف توجہ نہیں دلائی کہ گناہ کا قلع قمع کس طرح کیا
جائے بلکہ اس طرف بھی توجہ دلائی ہے کہ سب سے پہلے یہ کوشش کرو کہ گناہ پیدا ہی نہ ہو۔مگر میں افسوس کے
ساتھ کہتا ہوں کہ باوجود اس کے کہ قرآن کریم نے ادھر توجہ دلائی ہے اور بعض اسلامی بزرگوں نے بھی اس پر
زور دیا ہے بحیثیت قوم مسلمانوں نے ادھر پوری توجہ نہیں کی اور اس امر کو نظر انداز کر دیا ہے کہ گناہ انسان کے
بلوغ سے پہلے پیدا ہوتا ہے۔جب لوگ کہتے ہیں کہ فلاں اب گناہ کرنے لگا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے
کہ گناہ کا پیج جو اس کے اندر تھاوہ درخت بن کر ظاہر ہو رہا ہے ورنہ کیسے ہوسکتا ہے کہ بیج نہ ہو اور درخت پیدا
ہو جائے ؟ ہر گز نہیں۔اگر گناہ کی قابلیت پہلے ہی نہ تھی تو پھر وہ بالغ ہونے پر کہاں سے آگئی۔پس اصل بات
یہ ہے کہ گناہ بچپن سے پیدا ہوتا ہے اور ہر ایک بدی بلوغ سے پہلے انسان کے دل میں جاگزیں ہو جاتی ہے
بلکہ بعض
دفعہ تو پیدا ہونے سے بھی پہلے بعض بدیوں کی ابتداء شروع ہو جاتی ہے۔جب ایک شخص بالغ ہو جاتا
ہے اور علماء کہتے ہیں اسے بدیوں سے بچاؤ تو اس وقت وہ شخص پورے طور پر شیطان کے قبضہ میں جاچکا ہوتا
ہے۔میرے اس کہنے کا یہ مطلب نہیں کہ اس میں سب بدیاں پائی جاتی ہیں بلکہ یہ ہے کہ اُس میں گناہ کی
طاقت اور ان کا شکار ہو جانے کا میلان ہو چکا ہوتا ہے۔میں پہلے بتا چکا ہوں کہ اخلاق میلان کی چند خاصیتوں سے پیدا ہوتے ہیں۔وہی میلان اگر بچپن میں
خراب ہو جا ئیں تو کو بچہ بالکل بے گناہ آئے مگر اس کے اندر گناہ کے ارتکاب کا پورا سامان موجود ہو گا۔اب ذرا سوچو تو سہی کہ گناہ کہاں سے پیدا ہوتا ہے۔کیا گناہ ورثہ سے نہیں پیدا ہوتے۔وہ قو میں جو کوئی
خاص کام کرنے والی ہوتی ہیں اسی قسم کا میلان اُن کی اولاد میں پایا جاتا ہے۔ایک ایسی قوم جس میں نسلاً بعد
نسلاً بہادری کی روح نہ ہو اور اسے بہادر بنانے کی کوشش کی جائے وہ لڑائی کے وقت بُز دلی دکھائے گی یا ویسی
بہادری نہیں اس سے ظاہر ہوئی جیسی کہ ایک نسلی بہادر قوم سے ظاہر ہوگی۔تو گو اس قسم کی باتوں سے اصلاح ہو

296
سکتی ہے مگر پھر بھی ورثہ میں اثر ضرور ہوتا ہے۔اسی طرح گناہ، لالچ ، غصہ، ڈر محبت خواہش کی زیادتی وغیرہ سے پیدا ہوتا ہے۔آب غور کرو کیا یہ وہی
خصلتیں نہیں جو بچپن میں بچہ سیکھتا ہے کہ اس کی چھوٹی چھوٹی بے ضرر آنے والی عادتیں ہی نہیں ہیں جو
سارے گناہوں کا موجب ہوتی ہیں۔ماں باپ کہتے ہیں کہ جی بچہ ہے اس لئے فلاں فعل کرتا ہے مگر کیا بچپن
ہی کا زمانہ وہ زمانہ نہیں ہے جب سب سے زیادہ گہری جگہ پکڑنے والے نقش جمتے ہیں۔ایک شخص جو کسی کا
مال چوری کر کے لے جاتا ہے اسے اگر بچپن میں اپنے نفس پر قابو پانا سکھایا جاتا تو وہ بڑا ہوکر چوری کا کیوں
مرتکب ہوتا۔ایک شخص جہاد کے لئے جاتا ہے مگر دشمن سے ڈر کر بھاگ آتا ہے۔لوگ کہتے ہیں کیسا خبیث
ہے۔مگر غور کرو کیا اسے وہی بُزدلی پیدا کرنے والے قصے نہیں بھگا لائے جو ماں اُسے بچپن میں سنایا کرتی
تھی۔ہے۔اسی طرح غصہ ہے۔بچپن میں ماں باپ خیال نہیں رکھتے اس وجہ سے بچہ بڑا ہو کر ہر ایک سے لڑتا پھرتا
پھر کیا گناہ قوت ارادی کی کمی سے پیدا نہیں ہوتا ؟ اور کیا یہ کی کسی سبب کے بغیر ہی پیدا ہو جاتی ہے؟ آخر
وجہ کیا ہے کہ انسان ساری عمر ارادے کر کے توڑتا رہتا ہے مگر اُس سے کچھ نہیں بنتا ؟ یا ارادہ کی کمی ایک ہی دن
میں تو نہیں پیدا ہو جاتی بلکہ یہ بھی بچپن میں صرف بچپن میں پیدا ہوتی ہے۔ورنہ کیا سبب ہے کہ باجود کچی
خواہش کے کہ میں فلاں بدی کو چھوڑ دوں یہ اسے چھوڑ نہیں سکتا۔اگر تربیت خراب نہ ہوتی تو انسان کی اصلاح
کے لئے صرف اس قدر کہہ دینا ہی کافی تھا کہ فلاں بات بُری ہے اور وہ اُسے چھوڑ دیتا اور وہ بات اچھی ہے وہ
اسے اختیار کر لیتا۔اب میں اس نقص سے اولاد کو محفوظ کرنے کا طریق بتاتا ہوں۔پہلا دروازہ جوانسان کے اندر گناہ کا کھلتا
ہے وہ ماں باپ کے ان خیالات کا اثر ہے جو اس کی پیدائش سے پہلے اُن کے دلوں میں موجزن تھے۔اور
اس دروازو کا بند کرنا پہلے ضروری ہے۔پس چاہیئے کہ اپنی اولادوں پر رقم کر کے لوگ اپنے خیالات کو پاکیزہ
بنا ئیں لیکن اگر ہر وقت پاکیزہ نہ رکھ سکیں تو اسلام کے بتائے ہوئے علاج پر عمل کریں تا اولا دہی ایک حد تک
محفوظ رہے۔اسلام ورثہ میں ملنے والے گناہ کا یہ علاج بتاتا ہے کہ جب مرد و عورت ہم صحبت ہوں تو یہ دعا

297
پڑھیں اللهم جنبنا الشيطان وجنب الشيطن ما رزقتنا اے خدا ہمیں شیطان سے بچا اور جو
اولاد ہمیں دے اُسے شیطان سے محفوظ رکھ۔یہ کوئی ٹو نہ نہیں، جادو نہیں اور ضروری نہیں کہ عربی کے الفاظ ہی بولے جائیں بلکہ اپنی زبان میں ہی
انسان کہہ سکتا ہے کہ انہی گناہ ایک بری چیز ہے اس سے ہمیں بچا اور بچہ کو بچا۔اس وقت کا یہ خیال اس کے اور
بچہ کے درمیان دیوار ہو جائے گا اور رسول کریم اللہ نے فرمایا ہے یہ دعا کرنے سے جو بچہ پیدا ہوگا اس
میں شیطان کا دخل نہیں ہوگا۔کئی لوگ حیران ہوں گے کہ ہم نے کئی دفعہ دعا پڑھی مگر اس کا وہ نتیجہ نہیں نکلا جو بتایا گیا ہے انکے طلبہ کا
جواب یہ ہے کہ اول تو وہ لوگ اس دعا کو صحیح طور پر نہیں پڑھتے صرف ٹونے کے طور پر پڑھتے ہیں۔دوسرے
سب گناہوں کا اس دُعا سے علاج نہیں ہوتا بلکہ صرف ورثہ کے گناہوں کے لئے ہے۔ورثہ کے گناہ کے بعد
گناہ کی آمیزش انسان کے خیالات میں اس کے بچپن کے زمانہ میں ہوتی ہے اس کا علاج اسلام نے یہ کیا ہے
کہ بچہ کی تربیت کا زمانہ رسول کریم نے نے وہ قرار دیا ہے جبکہ بچہ بھی پیدا ہی ہوا ہوتا ہے۔میرا خیال ہے
کہ اگر ہو سکتا تو رسول کریم یہ فرماتے کہ جب بچہ رحم میں ہو اسی وقت سے اس کی تربیت کا وقت شروع ہو
جانا چاہئے مگر یہ چونکہ ہو نہیں سکتا تھا اس لئے پیدائش کے وقت سے تربیت ضروری قرار دی اور وہ اس طرح
که فرما دیا کہ جب بچہ پیدا ہو اسی وقت اس کے کان میں اذان کہی جائے اذان کے الفاظ نو نے یا جادو کے
طور پر بچہ کے کان میں نہیں ڈالے جاتے بلکہ اس وقت بچہ کے کان میں اذان کا حکم دینے سے ماں باپ کو یہ
امر سمجھانا مطلوب ہے کہ بچہ کی تربیت کا وقت ابھی شروع ہو گیا ہے۔اذان کے علاوہ بھی رسول کریم ہے نے
بچوں کو بچپن سے ہی آداب سکھانے کا حکم دیا ہے اور اپنے عزیزوں
کو بھی بچپن میں آداب سکھا کر علمی ثبوت دیا
ہے۔حدیثوں میں آتا ہے کہ امام حسن " جب چھوٹے تھے تو ایک دن کھانا کھاتے وقت آپ نے اُن سے فرمایا
بيمينك و كل ممّا يليك كہ دائیں سے کھاؤ اور اپنے آگے سے کھاؤ۔حضرت امام حسن کی عمر اس وقت
اڑھائی برس کے قریب ہوگی۔ہمارے ملک میں اگر بچہ سارے کھانے میں ہاتھ ڈالتا اور سارامنہ بھر لیتا ہے
بلکہ اردگرد بیٹھنے والوں کے کپڑے بھی خراب کرتا ہے تو ماں باپ بیٹھے جنتے ہیں اور کچھ پروا نہیں کرتے یا یونہی
معمولی بات کہہ دیتے ہیں جس سے اُن کا مقصد بچہ کو سمجھانا نہیں بلکہ دوسروں
کو دکھانا ہوتا ہے۔حدیث میں

آج 10 میں سے 10 باقی