ہمیں اصلاح کی فکر رکھنی چاہئے
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول
313
تقال ہوتا ہے اور باتیں سیکھتا ہے پانچ چھ سال کی ہوتی ہے۔اس وقت نہ باپ اس کی اصلاح
اور نگرانی کر سکتا
ہے اور نہ وہ اس عمر میں کسی استاد یا ادب سکھانے والے کے پاس جا سکتا ہے جس سے وہ اخلاق سیکھے۔صرف
مان جس کے پاس وہ ہر وقت رہتا ہے اُس کی نگرانی کر سکتی ہے۔اگر ماں بچے کے سامنے جھوٹ بولے گی تو
بچہ بھی جھوٹ بولنا سیکھ لے گا اور ماں چوری کرے گی تو بچہ بھی چوری کرنا سیکھ جائیگا اور اگر ماں دین سے بے
پروائی اور غفلت اختیار کرے گی تو بچہ بھی دین سے بے پروا اور غافل ہو جائیگا لیکن اگر ماں اسکے سامنے بچ
بولے گی تو بچہ بھی سچ بولنے کا عادی ہوگا۔اور اگر ماں دوسروں سے ملتے وقت اخلاق فاضلہ سے پیش آئے گی
تو بچے میں بھی اخلاق فاضلہ پیدا ہو جائیں گے۔اگر ماں غریبوں اور مسکینوں پر رحم کرے گی تو بچہ میں بھی رحم کا
مادہ پیدا ہو جائے گا۔اگر ماں دیندار اور تقوی شعار ہوگی تو بچہ بھی دیندار اور تقوی شعار ہو جائے گا۔غرض
ماؤں کی تربیت پر ہی بچہ کے مستقبل کا انحصار ہوتا ہے اور رسول کریم ﷺ کے اس ارشاد کا کہ جنت ماں کے
قدموں کے نیچے ہے یہی مطلب ہے۔دُنیا میں کئی مائیں ایسی ہوتی ہیں جو بچوں کی اچھی تربیت نہیں کرتیں
بلکہ بجائے درست کرنے کے بگاڑ دیتی ہیں۔مذہب سے لا پرواہ بنا دیتی ہیں ایسی ماؤں کے قدموں کے
نیچے جنت کا ہونا کوئی معنے نہیں رکھتا۔جو او لا دا چھی نہ ہو لوگ اس کی ماں کو بُرا کہیں گے اور اگر اولا د اچھی ہو تو
لوگ اس کی ماں کی تعریف کریں گے۔کیونکہ ابتدائی تربیت جس کا اثر بعد کی زندگی پر پڑتا ہے ماں ہی کرتی
ہے۔باپ کا نام اس لئے نہیں لیا جاتا کہ اُسے نگرانی کے لئے موقع بہت کم ملتا ہے۔مگر ماں کو ہر وقت نگرانی
اور اصلاح کرنے کا موقع ملتا رہتا ہے۔وہ ہر وقت بچہ کے ساتھ رہتی ہے اور بچہ بھی ہر وقت ماں کی امداد کا
طالب ہوتا ہے۔بچہ ہر وقت اپنی ماں کا سلوک اور محبت دیکھتا ہے۔پھر وہی عادات جو اس کی ماں کی ہوتی ہیں
خواہ اچھی ہوں یا ئمری اس بچہ میں پیدا ہو جاتی ہیں کہ اس کے ذریعے انسان میں ایسا اہم تغیر پیدا ہو جاتا ہے
جس کا بعد میں آنے والی زندگی پر بہت بڑا اثر پڑتا ہے۔" (۳۰ جون ۱۹۳۷ء خطبہ نکاح )
"
ہمیں اصلاح
کی فکر رکھنی چاہیئے
( خطبه جمعه فرموده یکم اپریل ۱۹۳۸ء)۔۔۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا عورتوں کے حقوق کی ہمیشہ حفاظت کیا کرتی تھیں اور بعض
314
صلى الله
دفعہ جب کوئی عورت اپنے خاوند کی شکایت رسول کریم ﷺ کے پاس لاتی تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا
بڑے زور سے اس کی تائید کیا کرتیں اور بار بارفرما ہیں کہ حقوق تلف ہورہے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیئے۔یہاں
تک کہ رسول کریم ﷺ بھی بعض دفعہ فرماتے کہ عائشہ تم تو عورتوں کی بڑے زور سے حمایت کرتی ہو پھر بھی
ان کے کاموں میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بڑا حصہ لیتی تھیں۔ایک دفعہ رسول کریم ﷺ نے ارادہ فرمایا
کہ اعتکاف بیٹھیں۔حضرت
عائشہ رضی اللہ عنہا کواس کا علم ہوا تو انہوں نے اسی وقت مسجد میں خیمہ جالگایا باقی
امہات المومنین نے یہ دیکھا تو انہوں نے بھی اپنے اپنے خیمے مسجد میں آکر لگا دیئے۔رسول کریم ہے جب
مسجد میں تشریف لائے تو آپ دیکھتے ہیں کہ جس طرح کہیں فوج اُتری ہوتی ہے اسی طرح مسجد میں خیمے
لگے ہوئے ہیں۔آپ نے فرمایا یہ کیا ہے؟ صحابہ نے عرض کیا یہ امہات المومنین کے خیمے ہیں جو انہوں نے
مختلف ہونے کے لئے لگائے ہیں۔آپ نے فرمایا اٹھا دو سب کو۔اگر یہ خیمے یہاں لگے رہیں تو لوگوں کو نماز
پڑھنے کی جگہ نہیں ملے گی۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا عورتوں کے حقوق کا ہمیشہ خاص خیال رکھا کرتی تھیں۔صلى
الله
مگر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے متعلق ہی آتا ہے کہ رسول کریم ﷺ کی وفات کے بعد ایک موقع پر آپ
نے فرمایا اگر عورتوں کے رسول
کریم ہے کے زمانہ میں ویسے ہی حالات ظاہر ہوتے جیسے آج کل ظاہر ہیں تو
رسول کریم نے عورتوں کو مسجد میں نماز پڑھنے سے روک دیتے۔اب یہ بالکل قریب زمانہ کی بات ہے۔صلى الله
زیادہ سے زیادہ رسول کریم ﷺ کی وفات کو تمیں چالیس برس ہوئے ہوں گے مگر آپ فرماتی ہیں اگر آج سے
چند سال پہلے یہ حالت ظاہر ہوتی تو رسول کریم ﷺ عورتوں کو مساجد میں آنے کی ممانعت فرما دیتے۔آپ
نے جواجازت دے رکھی تھی اسے منسوخ فرما دیتے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض حدیث العہد عورتیں یا غیر
قوموں کی عورتیں پردہ میں پوری احتیاط لموظ نہیں رکھتی ہوں گی اور لوگ اعتراض کرتے ہوں گے جس پر آپ
نے یہ فرمایا۔جیسے قادیان میں بھی بعض ایسی باتوں پر لوگ اعتراض کر دیا کرتے ہیں مگر باوجود حضرت عائشہ
رضی اللہ عنہا کے اس اعتراض کے وہ زمانہ خیرالقرون ہی کہلاتا ہے کیونکہ انہوں نے اصلاحی پہلو سے
اعتراض کیا تھا یہ نہیں کہا کہ قوم گندی ہوگئی۔مگر اسکے یہ معنے نہیں کہ ان چیزوں
کو قائم رکھا جا تا بلکہ ہمیں ان
امور کی اصلاح کی فکر کرنا چاہیئے اور وہ اصلاح اسی رنگ میں ہوسکتی ہے کہ نوجوانوں کو اس امر کی تلقین کی
جائے کہ وہ اپنے اندر ایسی رُوح پیدا کریں کہ اسلام اور احمدیت کا حقیقی مغز انہیں میتر آ جائے۔۔۔۔۔۔"
الفضل ۱۰۔اپریل ۱۹۳۸ء صفحہ ۳)