تربیت اولاد کے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو تقریر جلسہ سالانہ ۱۹۳۸ء

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

316
تربیت اولاد کے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو
تحریک جدید کے
تمام مطالبات پر عمل پیرا ہو جاؤ
۲۷۔دسمبر ۱۹۳۸ء کو جلسہ سالانہ کے موقع پر خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے خواتین جماعت احمدیہ کو
مخاطب کر کے مندرجہ ذیل تقریر فرمائی:۔تشہد اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔ہمارے ملک میں ایک کہانی مشہور ہے بلکہ اس کے متعلق ایک ضرب
المثل بنی ہوئی ہے کہ کو انس کی
چال چلا اور اپنی بھی بھول گیا۔کہانی یوں بیان کرتے ہیں کہ کسی کوے نے ہنسوں کی چال جود دیکھی تو وہ اُسے
پسند آئی۔اُس نے سمجھا کہ میری چال اچھی نہیں۔آخر اس نے کچھ ہنسوں کے پر اٹھائے اور اپنے پروں میں
اُڑس لئے اور لگا اُن کی سی چال چلنے۔مگر وہ اُن کی چال کب چل سکتا تھا۔ہنسوں نے اُسے اجنبی پرندہ سمجھ کر
اُسے مارنا شروع کیا یہ وہاں سے نکل کر اپنے گووں میں آشامل ہوا مگر چونکہ یہ کچھ مدت ہنسوں کی چال چل
کر اپنی بھول گیا تھا اس لئے کووں نے بھی اُسے چونچیں مار مار کر اپنے میں سے نکال باہر کیا۔اب پیدا کیلارہ
گیا، نہ ادھر کا رہانہ ادھر کا رہا، نہ ہنسوں نے اُسے ساتھ ملایا نہ کو وں نے اُسے شامل کیا اس مثال یا اس کہانی
کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالی نے جس چیز کو جس کام کے لئے پیدا کیا وہی اس کام کو بخوبی سمجھ سکتی اور احسن طور
پر سرانجام دے سکتی ہے۔اُردو میں ایک اور ضرب المثل ہے کہ " جس کا کام اُسی کو ساجھے جب ایک کا کام
دوسرا کرنے لگے تولا ز ما خرابی پیدا ہوگی اور وہ ایک مجو بہ بن جائے گی اور کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو دو قسموں میں تقسیم کیا ہے۔ایک مرد دوسری عورت۔ان میں اللہ تعالیٰ نے بعض
اشتراک رکھے ہیں اور بعض اختلاف بھی رکھے ہیں۔مثلا کھانے پینے میں مرد اور عورت ایک ہی قسم کے ہیں
یہ بھی نہیں ہوا کہ مرد کھاتے ہیں اور عورتیں نہ کھاتی ہوں گو غذاؤں میں تھوڑ اسا فرق ہوتا ہے مثلا بعض حصے
عورتوں کے اور تم کی غذا چاہتے ہیں اور مردوں کے اور قسم کی۔مثلا عورتوں کے جسم پر چربی زیادہ آجاتی ہے

317
اس لئے عورتیں سردی زیادہ برداشت کر سکتی ہیں۔اور یہ اس لئے ہے کہ عورت اپنے بچوں
کو دودھ پلا سکے۔تو
اس طرح خدا تعالیٰ نے بچے کی حفاظت فرما دی۔تو یہ صرف خدا تعالی کی حکمت کے ماتحت فرق ہے۔اسی
طرح مرد اور عورت میں اللہ تعالیٰ نے یکساں طور پر ترقی کرنے یعنی عقل کا مادہ رکھا ہے۔نہ مرد کہہ سکتا ہے کہ
عقل اور دماغ مجھے ہی دیا اور نہ عورت ایسا دعویٰ کر سکتی ہے۔اسی طرح زبان مرد و عورت کو ایک سی دی ہے۔اگر مرد بڑے بڑے مقرر ہوتے ہیں تو عورتیں بھی۔ہاتھ پاؤں وغیرہ بھی اللہ تعالیٰ نے دونوں
کو برابر دئے
ہیں مگر قوتوں میں اللہ تعالیٰ نے فرق رکھا ہے۔بعض قوتیں اللہ تعالیٰ نے مردوں کو زیادہ دی ہیں اور عورتوں
میں کم ہیں۔مثلاً اعصاب کی طاقت مرد میں عورت کی نسبت بہت زیادہ ہے۔مرد عورت کی نسبت بہت زیادہ
پوجھ اُٹھا سکتا ہے۔مگر اس کے مقابل میں عورت میں اللہ تعالیٰ نے صبر کی طاقت بہت زیادہ رکھی ہے۔صبر
سے مراد ایک مشکل کو لمبے عرصہ تک برداشت کرنا ہے۔یہ طاقت مرد میں یا تو ہے ہی نہیں یا بالکل کم ہے۔اس
کی مونی مثال بچے کی ہے۔بچہ روتا ہے چلاتا ہے مگر عورت کے ماتھے پر بل تک نہیں پڑتا۔سو میں سے ایک
مرد ہو گا جو عورت کا یہ کام کرے گا۔اس معاملہ میں عورت کا دل خدا تعالیٰ نے پہاڑ بنایا ہے۔دنیا کے بڑے
سے بڑے فلاسفر کو ایک دن کے لئے بچہ دے دو شام تک وہ نیم پاگل ہو جائے گا۔اس کے مقابلے میں سفر
میں جنگ میں مرد ہی کام آتے ہیں یہاں عورت کتنی ہی ہوشیار کیوں نہ ہو گھبرا جائے گی۔حالانکہ بچوں کی
پرورش کے معاملے میں جاہل سے جاہل عورت عقلمند سے عقلمند مرد سے زیادہ معاملہ نہم اور عقلمند ثابت ہوگی۔یہ
طاقت عورتوں میں اس قدر بڑھی ہوئی ہے کہ مردوں میں مقابلہ اس
کا سینٹر واں حصہ بھی نہیں۔مردوں میں
بھی بعض ایسے ہوتے ہیں جو بچے پالنے جانتے ہیں۔میں نے اپنے تجر بہ میں کئی ایسے آدمی دیکھتے ہیں جنہوں
نے بچوں کی پرورش اچھی طرح کی۔مثلاً ایک مرد کی بیوی مرگئی تھی اُس کا ایک لڑکا اور ایک لڑکی تھی اُس نے
دوسری شادی نہیں کی اور خود اپنے بچوں کی پرورش کی۔اسی طرح ہمارے ایک دوست قادیان کے ہیں پیر
افتخار احمد صاحب یہ حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کے سالے اور منشی احمد جان صاحب کے بیٹے ہیں۔منشی احمد
جان صاحب کو خدا تعالیٰ نے ایسی بصیرت عطا کی تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی دعویٰ مسیحت بھی
نہیں کیا تھا کہ انہوں نے حضور کو لکھا۔ہم مریضوں کی ہے تہی پہ نظر تم مسیحا بنو خدا کے لئے تم مسیحا نوخدا کے لئے۔

318
تو وہ بہت بڑے بزرگ اور ولی اللہ تھے۔اُن کے بیٹے پیر افتخار احمد صاحب بچوں کے پالنے میں بڑے ماہر
ہیں۔مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم سلسلہ کے بہت بڑے رُکن تھے۔اُن کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کے حضور ایک قرب حاصل تھا اور سلسلہ کے معاملات میں بہت غیرت رکھتے تھے۔اُس زمانہ میں
تکلف اور آسائش وغیرہ کا خیال تو ہوتا ہی نہیں تھا۔پیر صاحب کے رہنے کے لئے ایک کوٹھری حضرت
صاحب کے گھر میں تھی اور اُس کے اوپر والی کوٹھری میں مولوی عبد الکریم صاحب رہا کرتے تھے۔پیر صاحب
کے بچوں کے رونے چلانے کی آواز آنے پر اُن کو غصہ آیا کرتا تھا اور اکثر پیر صاحب سے فرمایا کرتے تھے
پیر صاحب آپ بھی کیسے ہیں بچوں کو چُپ کیوں نہیں کراتے مجھے تو اُن کے رونے کی آواز سے سخت گھبراہٹ
ہوتی ہے جب ۱۹۰۵ ء میں زلزلہ آیا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام مع اپنے دوستوں کے باغ میں
رہنے لگے تو ان دونوں کے جھونپڑے بھی پاس پاس تھے وہاں ایک دن مولوی صاحب نے پیر صاحب سے
کہا " پیر صاحب ! میری سمجھ میں نہیں آتا کہ آپ کے بچے روتے ہیں اور آپ نے اُن میں سے ایک کو نہایت
اطمینان سے کندھے سے لگایا ہوا ہوتا ہے اور دوسرے کو نرمی سے پچکارتے رہتے ہیں۔اگر میرے پاس ہوں
تو ایسا نہ ہو سکے بلکہ مجھے تو یہ دیکھ کری گھبراہٹ ہوتی ہے پیر صاحب مسکرائے اور کہنے لگے میری سمجھ میں یہ
بات نہیں آتی کہ بچوں کو تو میں نے اٹھایا ہوتا ہے اور آپ
کو یونہی گھبراہٹ کیوں ہوتی ہے۔تو بعض مرد ایسے
ہوتے ہیں۔مگر بالعموم مردوں کو اگر بچے سنبھالنے پڑیں تو تھوڑی ہی دیر میں گھبرا جائیں۔مجھے تو پانچ منٹ
بھی اگر بچہ رکھنا پڑے تو گھبرا جا تا ہوں۔لیکن محور میں کھانا پکانا، پڑھنا لکھنا سب کام کرتی ہیں۔اور بچوں کی
نگہداشت سے اور اُن کے رونے چلانے سے ذرا نہیں کمبرا تیں۔اگرگھبر ابھی جائیں تو ذراسی چپت رسید کی
اور ایک منٹ کے بعد پھر گلے لگا لیا۔غرض فطرتیں اللہ تعالیٰ نے مختلف رکھی ہیں۔اگر کوئی چاہے کہ دونوں کے
فرائض بدل دئے جائیں تو دونوں اپنے کاموں میں ناقص رہ جائیں گے۔ہر ایک اپنا کام کر سکتا ہے۔جیسا
کہ اگر کوئی ہاتھ کا کام پیر سے لینا چاہے یا پیر کا کام ہاتھ سے لینا چا ہے تو یہ ناممکن ہے۔بیسیوں کام ہاتھ کے
ایسے ہیں جو پیر یا تو بالکل کر ہی نہیں سکے گا یا اگر کرنیکی کوشش کرے گا تو خراب کر دے گا۔دونوں کے کام
مختلف ہیں اور علیحدہ علیحدہ کاموں کے لئے خدا تعالیٰ نے ہاتھ اور پاؤں بنائے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ نے جہاں بعض باتوں میں مرد اور عورت میں اتفاق رکھا ہے وہاں دونوں کے مختلف کاموں

319
کے مدنظر اختلافات بھی رکھتے ہیں۔مگر افسوس کہ ہمارے مرد اور عورتیں اس فرق
کو نہیں سمجھتے۔مرد تو اختلافات
پر زور دیتے ہیں مگر عورتیں اتحاد و اتفاق پر زور دیتی ہیں۔حالانکہ دونوں غلطی پر ہیں۔مرد شادی کے بعد عورت
کو ایک حقیر جانور خیال کرتا ہے جو اس کے پاس آنے کے بعد اپنے تمام تعلقات کو بھول جائے۔اور وہ یہ
امید کرتا ہے کہ وہ بالکل میرے ہی اندر جذب ہو جائے اور میرے رشتہ داروں میں مل جائے۔اگر وہ اپنے
رشتہ داروں کی خدمت یا ملاقات کرنا چاہے تو یہ بات مرد پر گراں گزرتی ہے اور بعض اوقات تو وہ دیدہ دلیری
سے ایسی بات یا حرکت کا مرتکب ہوتا ہے جو اُس عورت کے خاندان کے لئے ذلت کا باعث ہوتی ہے۔وہ
نہیں سوچتا کہ اللہ تعالیٰ نے عورت کے اندر بھی ویسا ہی دل رکھا ہے جیسا کہ اُس کے اپنے اندر۔ان باتوں کا
نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ عورت کی صحت خراب ہو جاتی ہے اور وہ بچاری اپنے جذبات
کو دبا دبا کر رکھتی ہے اور اس
کے نتیجہ میں رسل اور دق کا شکار ہو جاتی ہے اور میرے خیال میں آج کل ہسٹیر یا وغیرہ کی بیماریاں ہیں اُن کا
یہی سبب ہے۔پس مرد سمجھتا ہے کہ عورت میں جس ہی نہیں حالانکہ اُس کے پہلو میں بھی ویسا ہی دل ہے جیسا
کہ اُس کے اپنے پہلو میں۔اگر وہ سمجھتا ہے کہ اُس کی بیوی کے اندر ایک محبت کرنے والا دل ہے تو کیونکر ہو
سکتا ہے کہ وہ ماں جس نے اپنی بیٹی کو ایسی حالت میں پالا تھا جبکہ اگر وہ مرد اُس کود یکھتا تو ہر گز دیکھنا بھی پسند نہ
کرتا۔اُسے وہ چھوڑ دے؟ یہی حال آج کل کی ساسوں کا ہے وہ بھول جاتی ہیں اپنے زمانہ کو، وہ بھول جاتی
ہیں اُس سلوک کو جو اُن کے خاوندوں نے یا اُن کی ساسوں نے اُن سے کیا تھا۔اسی طرح عورتیں اپنی بہوؤں
کے جذبات اور طبعی تقاضوں کا خیال نہیں کرتیں اور بات بات پر لڑائی شروع کر دیتی ہیں حالانکہ یہ طریق غلط
ہے۔دنیا میں ایسی کئی مثالیں ملتی ہیں جن سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ مرد عورت کے جذبات کے متعلق اتنی
بد خیالی کرتا ہے گویا عورت میں دل ہی نہیں یا عورت کے جذبات ہی نہیں۔لیکن عورتوں میں یہ بات بہت ہی
کم دیکھی گئی ہے۔بعض عورتیں ہوتی ہیں۔جوز بر دست ہوتی ہیں جو کہتی ہیں کہ مرد سب کچھ بھول جائیں اور
صرف اُنہی میں محو ہو جائیں مگر بہت ہی کم۔رسول کریم ﷺ کو ہم دیکھتے ہیں کہ آپ کس قدر اپنے رشتہ داروں کے جذبات کا خیال رکھتے تھے۔ایک دفعہ آپ گھر میں تشریف لائے دیکھا کہ آپ کی بیوی ام حبیبہ ( جو ابو سفیان کی بیٹی تھی ) کی ران پر
اپنے بھائی کا سر ہے اور وہ اُن کے بالوں سے کھیل رہی ہیں آنحضرت ﷺ نے فرمایا اہم حبیبہ کیا آپ کو

320
معاویہ بہت پیارا ہے؟ انہوں نے جواب دیا۔ہاں۔آپ نے فرمایا مجھے بھی بہت پیارا ہے۔آج کل کی تعلیم یافتہ عورتیں یہ سمجھنے لگ گئی ہیں کہ ہم بھی وہ سب کام کر سکتی ہیں جو مر د کر سکتے ہیں۔اگر
گشتی کرتے ہیں تو عورتوں نے بھی کشتی لڑنی شروع کر دی ہے۔حالانکہ کجا عورتوں کی شرم و حیا اور کجا
کشتی۔اسی طرح عورتیں کہتی ہیں کہ ہم نوکریاں کریں گی۔حالانکہ اگر وہ نوکریاں کریں گی تو اُن کی اولادیں
تباہ ہو جائیں گی۔وہ بچوں کی تربیت کیونکر کر سکیں گی۔یہ غلط قسم کی تعلیم ہی ہے جس نے عورتوں میں اس قسم
کے خیالات پیدا کر دئے ہیں۔ولایت میں عورتوں کے اس قسم کے طریق اختیار کرنے پر ایک شور برپا ہے۔چنانچہ جن ملکوں کے لوگوں میں اولادیں پیدا کرنے کی خواہش ہے وہ یہی چاہتے ہیں کہ عورتوں کے لئے تمام
ملازمتوں کے دروازے بند کر دئے جائیں اور جس کام کے لئے عورتیں پیدا کی گئی ہیں وہی کام کریں حالانکہ
گھر میں سب سے قیمتی امانت بچہ ہے اور بچہ کی تعلیم و تربیت ماں
کا اولین فرض ہے۔اگر عورتیں نوکری کریں
گی تو بچوں کی تربیت ناممکن ہے۔میری غرض اس تمہید سے یہ ہے کہ جہاں خدا تعالیٰ نے عورت کوفکر اور دل و دماغ بخشا ہے تا کہ وہ عرفان
حاصل کرے وہاں مردوں اور عورتوں میں اختلاف و اشتراک بھی رکھا ہے اور مردوں کو اپنے اختلاف دیکھتے
ہوئے اپنے کام کرنے چاہئیں اور عورتوں کو اپنے۔ہاں جن باتوں میں اشتراک ہے وہ مرد اور عورت دونوں
پر فرض ہیں۔مثلاً جہاں مرد کے لئے نماز ، روزہ ، حج ، زکوۃ فرض ہیں وہاں عورتوں پر بھی فرض ہیں تا دونوں
اپنے اپنے اعمال کی جزا سزا حاصل کریں اور یہ قانون بھی خدا تعالی کی حکمت کے ماتحت ہے۔لیکن جہاد کے
متعلق رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ جہاد عورتوں پر فرض نہیں مجھے مردوں کے لئے جہاد کرنے کا حکم دیا
گیا ہے۔ہاں جنگ میں عورتیں مرہم پٹی کرسکتی ہیں۔اصل ذمہ داری عورتوں پر بچوں
کی تعلیم و تربیت کی ہے اور یہ ذمہ داری جہاد کی ذمہ داری سے کچھ کم
نہیں۔اگر بچوں کی تربیت اچھی ہو تو قوم کی بنیاد مضبوط ہوتی ہے اور قوم ترقی کرتی ہے اگر اُن کی تربیت اچھی
نہ ہو تو قوم ضرور ایک نہ ایک دن تباہ ہو جاتی ہے۔پس کسی قوم کی ترقی اور تباہی کا دارومدار اس قوم کی عورتوں
پر ہی ہے۔اگر آجکل کی مائیں اپنی اولادوں کی تربیت اسی طرح کریں جس طرح صحابیات نے کی تو کیا یہ
ممکن نہیں تھا کہ اُن کے بچے بھی ویسے ہی قوم کے جان نثار سپاہی ہوتے جیسے صحابیات کی اولادیں تھیں۔اگر

321
آج بھی خدا نخواستہ جماعت احمدیہ میں کوئی خرابی واقعہ ہوئی تو اس کی عورتیں ہی ذمہ دار ہوں گی۔الغرض ماؤں کی ذمہ داری اس قدر اہم ہے کہ اگر مخلص مرد چاہیں کہ وہ اپنی اولادوں کی تربیت کریں تو
اُن میں ایسا کرنے کی طاقت نہ ہوگی۔کیونکہ بچوں کی تربیت کرنے کی طاقت اور ملکہ عورت میں ہی ہے اس
لئے تمہیں چاہئے کہ تم اپنی اس اہم ذمہ داری کو معمولی سمجھ کر نظر انداز نہ کرو بلکہ پوری توجہ سے اس فریضہ کو ادا
کرو۔تم میں سے کتنی ہیں جو یہ چاہتی ہیں کہ تمہارا بچہ خوبصورت ہو، تندرست ہو، اگر وہ بدصورت ہوتا ہے یا
کالا ہوتا ہے تو تم سارے جہاں کے پوڈر لگا لگا کر اُس کو خوبصورت بنا کر دیکھنے کی کوشش کرتی ہو۔لیکن اگر تم
اُس کو انسانوں والی شکل دے بھی دو مگر اُس کی رُوح انسانوں والی نہ ہو تو کیا تم اس کو دیکھ کر خوش ہو گی ؟ اگر تم
اپنے بچوں کی رُوح کی خوبصورتی کی پرواہ نہ کرو گی تو تم اُس کی سخت ترین دشمن ثابت ہوگی کیونکہ تم نے
ظاہری زیبائش اور آرائش میں کوئی کمی نہ کی مگر اُس کے اندر شیطان پیدا ہو گیا۔پس اگر آج کی عورتیں اپنے
بچوں کی تربیت کا خیال چھوڑ دیں گی تو آئندہ نسل انسان نہیں بلکہ سانپ اور بچھو پیدا ہوں گے۔تو پھر کیا تم
اُس وقت جب سانپ اور بچھو انسانوں کی شکل میں آجائیں اُن کو دیکھ کر خوش ہو گی ؟ اگر تمہارے ہی بیچے
تمہاری تربیت کے نتیجہ میں کسی دن نیک ہوں گے تو تمہارے لئے اور تمہاری رُوحوں کے لئے دعا ئیں کریں
گے ورنہ وہ تم پر لعنت کے سوا اور کیا بھیجیں گے۔ایسی کئی مثالیں ہیں کہ مائیں اپنے بچوں کو چوری اور ڈاکے اور
جھوٹ کی عادتیں ڈالتی ہیں۔مثلاً ایک بچہ کو چوری کی عادت تھی وہ باہر سے سکول سے چیزیں پھر اپر اگر گھر
لا تا اور ماں اُس سے وہ چیزیں لے لیتی۔ایسی ہی باتوں کے نتیجہ میں وہ پکا چور اور قاتل بن گیا۔اُسے پھانسی
کی سزاملی جیسا کہ قاعدہ ہے۔اُس لڑکے سے بھی پھانسی دئے جانے سے
قبل پوچھا گیا تمہاری آخری خواہش
کیا ہے؟ اُسنے کہا کہ مجھے میری ماں سے ملا دو۔جب اُس کی ماں آئی تو اس نے اس کے کان میں بات کہنے
کے بہانے پر اس کے کان کو دانتوں سے کاٹ ڈالا۔لڑکے نے اس فعل کی نسبت دریافت کئے جانے پر بتلایا
کہ اگر یہ میری ماں نہ ہوتی تو آج میں پھانسی نہ چڑھتا۔اس نے ہی مجھے انسان سے شیطان بنایا ہے۔یہ ضروری نہیں کہ عملی طور پر ہی بدیاں اور بری باتیں مائیں اپنے بچوں کو سکھائیں بلکہ بے پروائی اور بے
تو جہی سے جو بدیاں بچے میں پیدا ہو جائیں یا جو بری عادتیں وہ سیکھ لیتا ہے اس کی ذمہ داری بھی عورتوں پر ہی
آتی ہے۔تم میں سے بہت ہیں جو یہ کہیں گی کہ میرا بچہ بے شک کلمہ نہ پڑھے لیکن زندہ رہے۔لیکن تم میں سے

322
کتنی ہیں جو یہ کہیں کہ میرا انچہ کلمہ پڑھ لے پھر بے شک مرجائے۔ایک عورت اپنے بیمار بچہ کو لے کر حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کے پاس آئی اور کہنے لگی میرا بچہ عیسائی ہو گیا ہے آپ اس کا علاج بھی کریں
لیکن جو بات وہ اصرار کے ساتھ کہتی تھی وہ یہ تھی کہ آپ اس سے ایک کلمہ پڑھوا دیں پھر بے شک یہ مرجائے
مجھے کوئی پروا نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ اصلاۃ والسلام نے اس لڑکے کو چونکہ وہ بیمار تھا حضرت خلیفہ اول
رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجاتا آپ اس کی بیماری کا علاج بھی کریں اور کچھ تبلیغ بھی کریں لیکن وہلڑ کا بڑا پتہ تھا
وہ کلمہ پڑھنے سے بچنے کی خاطر ایک رات بھاگ کر چلا گیا۔رات کو ہی اُس کی ماں کو بھی پتہ چل گیا وہ بھی
اُس کے پیچھے دوڑ پڑی اور بٹالہ کے نزدیک سے اُسے پکڑ کر پھر واپس لائی۔آخر خدا نے اُس کی سنی اُس کا بیٹا
ایمان لے آیا۔بعد میں گو وہ فوت بھی جلد ہو گیا مگر اس عورت نے کہا میرے دل کو ٹھنڈ پڑ گئی ہے موت سے
پہلے اُس نے کلمہ تو پڑھ لیا ہے۔یہ ہوتی ہے صحیح تربیت اور یہ ہوتی ہے وہ روح جو اسلام عورت میں پھونکنا چاہتا
ہے۔اس
قسم کی تربیت کرنے والی عورتیں جو اپنے بچوں کو نیک اور تربیت یافتہ دیکھنا پسند کرتی ہیں۔وہ اپنے
لئے ہی نہیں بلکہ ساری قوم کے لئے فائدہ مند ہوتی ہیں۔وہ ساری قوم کو زندہ کرنے والی ہوتی ہیں۔امام
بخاری بہت بڑے آدمی تھے۔اُن کے بڑے آدمی ہونے میں اُن کی ماں کا بہت بڑا حصہ تھا۔تو کیا تم مجھتی ہو
کہ ایسی ماں سے فائدہ اُٹھانے والے کا ثواب اُن کی ماں
کو نہ ملتا تھا ؟ نہیں امام بخاری کی نیکیوں کے ثواب
میں اُن کی ماں بہت حد تک حصہ دار تھیں۔اسی طرح حضرت امام ابو حنیفہ کی والد ہ تم نہیں کہ سکتیں کہ معمولی
عورت تھیں۔وہ ہرگز معمولی صورت نہ تھیں۔کیا ابو حنیفہ کو بنانے والی معمولی عورت ہو سکتی ہے؟ قرآن کریم
میں خدا تعالی فرماتا ہے کہ جب کوئی انسان کسی بڑے درجے کو پہنچے گا تو اس کے ماں باپ اور دیگر رشتہ
داروں کو اس کے ساتھ رکھا جائے گا اور وہ بھی اس کے ثواب کے مستحق ہوں گے۔مومن کے بنانے میں اُس
کے ماں باپ کا حصہ ہوتا ہے۔ایک ہندو ماں کا یا ایک عیسائی ماں کا بچہ اگر مسلمان ہو جائے گا تو یہ مت خیال
کرو کہ اُس کی ماں کو ثواب نہ ملا ہوگا۔اگر چہ اُس کی ماں پوری طرح نہ بخشی جائے گی لیکن پھر بھی اُس کے
گناہوں میں کمی ہو گی۔تم میں سے اکثر جہاد کی خواہش مند ہیں لیکن آؤ میں تمہیں بتلا دوں کہ یہ جہادی ہے
اگر تم اپنے بچوں کی صحیح تربیت کرو گی اور اُن کو نیک بناؤ گی۔تم اور حکومتوں میں تو کہہ سکتی ہو کہ اگر بچوں کی خدمت میں لگی رہیں گی تو ہم تاجر کیسے بنیں گی۔اگر ان

323
کی تربیت میں ہی لگی رہیں تو وزیر وکیل اور جرنیل کیسے بنیں گی اور دنیا میں امن قائم نہیں کر سکتیں۔لیکن تم
اسلام میں رہ کر یہ نہیں کہ سکتیں۔بے شک تم عیسائی قوم کو اس کا جواب نہیں دے سکتیں لیکن اسلام نے تو
تمہارا یہ اعتراض دُور کر دیا ہے۔اسلام کہتا ہے کہ اگر تمہارا بیٹا جرنیل بنے گا اور وزارت کے کام کر کے دُنیا
میں امن قائم کرے گا تو اس کا ثواب بھی تم کو ملے گا کیونکہ یہ تم ہی تھیں جس نے ایسا بیٹا بنایا جس نے دنیا میں
کا رہائے نمایاں کئے۔غرض جس جنت کا تمہارا بیٹا وارث ہو گا اُسی جنت کی اسلام نے تم کو حقدار ٹھہرایا ہے۔پس تمہاری تمام تر کامیابی کا انحصار تمہاری اولاد کی تربیت پر ہی تھی۔تم نماز و روزہ اور صدقہ و خیرات کی پابند
رہو۔اگر تم ان باتوں پر کار بند نہ ہو گی تو تمہاری اولادیں کس طرح احکام شریعت کی پابند ہوں گی۔تم اپنے
نیک نمونہ سے ہی ایک حد تک اپنی اولاد کی تربیت کر سکتی ہو کیونکہ یہ قاعدہ ہے کہ انسان جو نمونہ دکھاتا ہے
اردگرد کے لوگ اس کا نمونہ قبول کرتے ہیں اور بچہ میں تو نقل کا مادہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔اگر مائیں اپنی
اولادوں کے لئے نیک نمونہ نہیں بنتیں تو یقیناً اُن کی اولادوں کی تربیت اچھی طرح ہونا ناممکن ہے۔پھر قر آن کریم میں اللہ تعالیٰ نے علم کی شرط مرد اور عورت کے لئے برابر رکھی ہے۔وہ تعلیم جو دُنیا کی
اغراض کے لئے حاصل کی جاتی ہے اُس کا ثواب نہیں ملتا۔خدا تعالیٰ اُن نیکیوں کا بدلہ دیتا ہے جن کا بدلہ اس
دُنیا میں نہیں ملتا۔مرد بیشک اکثر دنیا کی اغراض کے لئے تعلیم حاصل کرتے ہیں مگر ایسی تعلیم کا اُن کو کوئی ثواب
نہیں ملتا۔ہاں عورتوں کے لئے تعلیم مکمل کر کے ثواب حاصل کرنے کا زریں موقع ہے کیونکہ عورتوں کو تعلیم
حاصل کرنے میں دنیاوی غرض کوئی نہیں ہوتی بلکہ تعلیم کی غرض محض تعلیم ہی ہے اس لئے عور تمیں تعلیم حاصل
کر کے ثواب حاصل کر سکتی ہیں۔جیسا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے تم روزہ رکھتے ہو، تم نمازیں پڑھتے ہولیکن اس
دُنیا میں
تمہیں اس کا بدلہ نہیں ملتا اس لئے میں آخر میں تم کو اس کا بدلہ دوں گا۔تم اپنے لڑکوں کو تعلیم دلواتے ہو،
وہ پڑھ کرنوکر ہوتے ہیں تمہیں کھلاتے ہیں، پہناتے ہیں تو تم نے اُن کو تعلیم دلوانے کا بدلہ پالیا۔لیکن جولڑ کی
کی تعلیم پر تم خرچ کرتی ہو اس کا ثواب تمہیں اس دُنیا میں نہیں ملتا۔اس کے لئے رسول کریم ﷺ نے فرمایا
ہے کہ جس شخص کی دولڑکیاں ہوں وہ اُن
کو اعلی تعلیم دلواتا ہے اور اُن کی اچھی تربیت کرتا ہے تو وہ جنت
میں جائے گا۔تو لڑکیوں کی تعلیم کے لئے جنت کا وعدہ ہے مگر لڑکوں کے لئے نہیں۔یہ تربیت کا کام معمولی
نہیں۔تمہیں خود علم ہو گا تو دوسروں کو علم سکھاؤ گی اس لئے تم پہلے خود تعلیم حاصل کر دتا اپنی اولادوں کی صحیح

324
معنوں میں تربیت کر سکو۔تم لوگوں کا فرض ہے کہ جس قدر جلدی ہو سکے اپنی تعلیم و تربیت کا خیال کرو۔اگر
اپنی تعلیم کی طرف توجہ نہ کرو گی تو قوم درست نہیں ہوگی اور یقینا سلسلہ کی جو خدمت تمہارے ذریعہ ہوسکتی ہے
اور جو معمولی خدمت نہیں وہ تم سے بالکل نہیں ہو سکے گی۔یہ اچھی طرح یاد رکھو کہ اسلام اور سلسلہ کی جو خدمت تم اپنی اولاد کی صحیح تربیت کر کے کر سکتی ہو وہ اور کوئی
نہیں کر سکتا۔تم کوشش کر کے اُن کی بچپن سے ہی اس رنگ میں تربیت کرو تا ان کی جانیں سلسلہ کی خدمت
کے لئے تیار ہوں۔تم اُن کو بچپن ہی سے یہ تعلیم دو کہ سچائی پر عامل ہوئی ، وہ جھوٹ نہ بولیں کیونکہ اگر تمہارا بچہ
جھوٹ بولتا ہے تو وہ تم کو بھی بدنام کرتا ہے اور خدا کو بھی ناراض کرتا ہے۔تم ان
کو یہ تعلیم دو کہ تمہاری جانیں
سلسلہ کے لئے ہیں کیونکہ جانی قربانی کرتے وقت سب سے پہلے جو اُن کے دل میں جذبہ پیدا ہوتا ہے وہ
یہی ہے کہ ہمارے پیچھے ہماری ماؤں کا اور ہماری بیویوں کا کیا حال ہوگا۔اگر تم ہی اُن کو یہ کہہ دو کہ ہم تب ہی
خوش ہوں گی جب تم یا تو فتح پا کر آؤ یا وہاں ہی مارے جاؤ تو پھر اُن کے بوجھ ہلکے ہو جائیں گے اور قربانیاں
کرنے کے میدان میں وہ دلیر اور چست گام ہو جائیں گے وہ اپنی زندگیاں قربان کرنے میں ذرہ بھی لرزہ نہ
کھائیں گے۔صحابہ نے فتوحات پر فتوحات حاصل کیں لیکن کیوں؟ اس لئے کہ وہ جانتے تھے کہ ہماری
موت ہماری ماؤں کو کوئی صدمہ نہیں پہنچائے گی ، وہ جانتے تھے کہ ہماری موت ہماری بیوی کو کوئی صدمہ نہیں
پہنچائے گی بلکہ اُن کے لئے فرحت و خوشی کا موجب ہوگی اس لئے وہ نڈر ہو کر نکلتے تھے اور فتح حاصل کر کے
آتے تھے۔جنگِ اُحد کے موقع پر ایک عورت نے اپنی قوت ایمان کا وہ مظاہرہ کیا کہ دُنیا اُس کی مثال پیش کرنے
سے قاصر ہے۔اس جنگ کے موقع پر مشہور ہو گیا کہ رسول کریم وہ شہید ہو گئے ہیں عورتیں بیتاب ہو کر
میدان جنگ کی طرف بھاگ نکلیں۔ایک عورت نے آگے بڑھ کر پوچھا تو ایک سپاہی نے جواب دیا۔اے
عورت تیرا خاوند شہید ہو گیا۔لیکن اُس عورت نے کہا میں رسول اللہ اللہ سے متعلق پوچھتی ہوں تم مجھے ان کا
حال بتاؤ۔لیکن پھر اُس آدمی نے کہا کہ تمہارا باپ مارا گیا۔اُس عورت نے پھر بھی پروانہ کی اور پوچھا کہ مجھے
رسول کریم ﷺ کے متعلق خبر دو۔لیکن اس سپاہی نے اس کے کرب و بیقراری
کا صحیح علم نہ رکھتے ہوئے اُس
کے بھائی کے متعلق کہا کہ وہ بھی مارا گیا۔لیکن پھر اُس عورت نے غصہ کے ساتھ بڑے زور سے پوچھا کہ

325
میں تو رسول اللہ ﷺ کا حال تم سے پوچھ رہی ہوں اپنے باپ یا بھائی یا خاوند کا نہیں پوچھ رہی۔تو پھر سپاہی
نے جواب دیا کہ رسول اللہ یہ تو خیریت سے ہیں۔یہ خبر پا کر اُس عورت کے دل میں خوشی اور اطمینان کی
لہر دوڑ گئی اور بے اختیار کہنے لگی۔الحمد للہ اللہ تعالیٰ کا رسول خیریت سے ہے دوسرے مارے گئے تو کوئی پروا
نہیں۔پس سوچو کہ اُس عورت کے بھائی ، باپ اور خاند کیوں میدانِ جنگ میں گئے اس لئے کہ اُس کا خاوند
جانتا تھا کہ اگر میں مارا گیا تو میری بیوی کو میری وفات کا کوئی صدمہ نہ ہوگا اُس کے بھائی یہ سمجھتے تھے کہ ہماری
بہن ہماری شکست پر زندہ درگور ہوگی مگر تمہارے بچوں کے دل کیوں ڈرتے ہیں؟ اس لئے کہ وہ دیکھتے ہیں
کہ ہماری ماں جاتے وقت روتی ہے۔اس طرح دو یہ دل ہو جاتے ہیں۔پس تم اسلام کی ایک عظیم الشان خدمت کر سکتی ہو۔اگر تم اپنے بیٹوں کو ابو بکڑ یا عمر بنا دو گی اور یقیناً جو
مقام تمہارے بیٹے کو ملے گا وہی تمہیں ملے گا۔اس کے بعد میں تحریک جدید کی طرف عورتوں کو خاص طور پر توجہ دلاتا ہوں۔اس میں جو بات عورتوں
کے ساتھ خاص طور پر تعلق رکھتی ہے وہ سادہ زندگی ہے۔یعنی لباس ، زیور اور کھانے پینے میں سادگی۔اس
وقت ہندوستانیوں کی حالت نہایت گری ہوئی ہے سارے ملکوں کی دولت یورپ میں جا رہی ہے۔مسلمان
بھی نہایت ذلت کی حالت میں ہیں۔ایک ہندوستانی کی ایک ادنیٰ سے ادنی انگریز کے سامنے کوئی ہستی ہی
نہیں۔ایک انگریز چوہڑا ہی اگر ہندوستان میں آجائے تو وہ عزت والا ہوتا ہے مگر ہندوستانی کوکوئی پوچھتا بھی
نہیں۔یہ اس لئے کہ انگریز حاکم ہے اور ہندوستانی محکوم۔اسی وجہ سے ہمارا ملک روز بروز کمزور ہورہا ہے۔اور
عجیب بات یہ ہے کہ ہمارے ملک کے لوگ بھی اپنی حالت کو آپ خراب کر رہے ہیں وہ اپنے زیور اور مال
و دولت سے ہی اپنے ملک کو کمزور کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔زمیندار لوگوں میں بے شک سادگی ہے مگر وہ
اپنے بیا ہوں شادیوں پر ضرورت سے زیادہ خرچ کرتے ہیں اور ساری عمر اس کے سود سے نجات نہیں پاسکتے۔ہمارے سامنے اس قسم کی زندہ مثال فیروز پور کے ایک شخص کی ہے جس نے شروع میں پچاس روپے قرض
لئے مگر اس قرضے کے سُود در سُود کے نتیجہ میں وہ لاکھوں کا مقروض ہو گیا۔اسی طرح شہری لوگ بھی حد سے
زیادہ اسراف کرتے ہیں۔میں نے کئی مرتبہ جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے اور آج پھر تمہاری توجہ
اس طرف مبذول کرتا ہوں کہ بجائے قرضہ اُٹھانے کے تم کیوں نہیں یہ کرتیں کہ پہلے بچا لیا کر دتا تمہیں قرضہ

326
لینے کی ضرورت ہی پیش نہ آئے۔تم کہہ سکتی ہو کہ ہمارے پاس بچانے کے لئے کچھ نہیں۔لیکن کیا جب
تمہارے پاس کھانا کھانے کو چند پیسے نہیں ہوتے تو تم فاقہ کرتی ہو نہیں بلکہ قرضہ لیتی ہو اور کھانے کا سامان
کرتی ہو۔میں تمہیں کہتا ہوں کہ تم فاقے کرو تا آئندہ تمہاری اولا دین تمہارے لئے دعا کریں۔ہر شخص اپنی
حیثیت کے مطابق کچھ نہ کچھ ضرور جمع کر سکتا ہے۔اگر تم بھی کچھ نہ کچھ پس انداز کرتی جاؤ گی تو تمہارا خاوند
بنٹے کے پاس نہیں جائیگا۔آخر خود ہی سوچو کہ تم کس لئے اپنی اولادوں کو مقروض بناتی ہو چار پانچ روپے کے
لئے ؟ اور اس معمولی سی رقم کی وجہ سے تمہاری اولادیں اپنی ساری عمر غلامی میں بسر کرتی ہیں اور کہتی رہتی ہیں
کہ خدارحم کرے ہمارے دادا پر کہ اُس نے دس ہزار روپیہ ہمارے سر چڑھا دیا اور ساری عمر کے لئے بننے کا
غلام بنا دیا۔اگر اُن کی مائیں تھوڑا تھوڑا بھی جمع کرتی رہتیں اور اپنے نفس کو قابو میں رکھتیں اور قرضہ نہ لیتیں تو
غلامی سے نجات ہو جاتی۔کفایت شعاری کسی قوم کے افراد کا پہلا اور اہم فرض ہے۔اور کفایت شعاری ہی وہ اصل ہے جس پر
عمل کر کے کوئی قوم ترقی کر سکتی ہے۔تم اپنے خاوندوں کو اسراف سے روکو اور اپنے بچوں کو غلامی سے بچاؤ۔پس کچھ نہ کچھ پس انداز کرتے رہنا چاہیئے اور کھانے اور پینے میں سادگی اختیار کرنی چاہیئے۔ایک کھانا کھانے سے ایک فائدہ تو یہ ہوگا کہ امیر اور غریب آپس میں مل بیٹھیں گے اور امارت و غربت کا
امتیاز مٹ جائے گا۔دوسرا اس کا فائدہ ہے کہ ایک کھانا کھانے سے انسان کی صحت اچھی رہتی ہے۔زیادہ
کھانا کھانے سے ایک نقصان یہ ہوتا ہے کہ معدے کمزور ہو جاتے ہیں۔پیچش اور کسل کی شکایت رہتی ہے۔ایسے لوگ نہ تو نماز پڑھ سکتے ہیں نہ روزہ رکھ سکتے ہیں۔کھانوں کے شوقین نمازوں میں بھی مرغن کباب اور
متنجن کے خواب دیکھتے رہتے ہیں۔مگر اس کے مقابلہ میں سادہ زندگی میں ایسی لذت ہے کہ عبادتوں میں بھی
ایک لذت محسوس ہوتی ہے۔ایک صوفی صاحب سے جب پوچھا گیا کہ خدا کس طرح مل سکتا ہے؟ تو اس نے جواب دیا کہ کم کھانے
ہم سونے اور کم بولنے سے یہ تین چیزیں خدا سے ملاتی ہیں۔پس تحریک جدید جو ہے وہ کم خوردن پر زور دیتی
ہے۔سادہ زندگی اختیار کرنے سے تم شور بہ پکاؤ گی تو تم آسانی سے دو اور غریبوں کو اپنے ساتھ کھانا کھلا سکو
گی۔اس طرح تمہارا دل بھی خوش ہو جائے گا اور غریب کا دل خوش کرنے سے تو خدا تعالیٰ بھی خوش ہو جاتا

آج 10 میں سے 10 باقی