جلسہ خلافت جوبلی کے موقع پر خواتین سے خطاب۔ ۲۷؍دسمبر ۱۹۳۹ء

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

327
ہے۔اسی طرح اگر تم کھانوں میں کمی کروگی تو تمہاری دعوتیں وسیع ہو جائیں گی اور روپیہ بھی کم خرچ ہوگا۔جو
روپیہ بچے گا تم اپنے بچوں
کی تعلیم پر خرچ کر سکو گی۔اور تم چندے بھی دے سکو گی اور دوسرے دینی مشاغل میں
بھی وہ بچایا ہوا رو پیہ صرف کر سکو گی اگر امیر عورتیں ایسی عادت ڈالیں تو وہ اپنے خاوندوں کو بھی سدھار سکتی
ہیں۔اور میں نے کئی ایسی مثالیں دیکھی ہیں جہاں عورتوں نے مردوں کو سدھارا۔اور انہوں نے اپنے
خاوندوں کو بھی تقلص بنا دیا۔وہ چونکہ خود سادہ زندگی بسر کرتی تھیں اس لئے انہوں نے اپنے خاوندوں کو بھی
ایسا بنا دیا۔پس تحریک جدید میں عورتوں کا بہت بڑا دخل ہے۔تم اقتصادی طور پر اپنے خاوندوں کی مدد کرو سادہ
خوراک اور سادہ کھانے کی عادات ڈالو۔جو عورت زیور سے خوش ہو جاتی ہے وہ بڑے کام نہیں کرسکتی۔پس
سادہ کھانا کھاؤ سادہ کپڑے پہنو اور مساوات قائم کرو ورنہ خدا تعالیٰ خود تمہارے اندر مساوات قائم کر دے گا۔آج کل خدا تعالیٰ ایک نئی بادشاہت قائم کرنا چاہتا ہے۔نئی بادشاہت میں امیر غریب ہو جائیں گے اور غریب
امیر۔جو مصیبت امیر اپنے اوپر عائد کریں گے اس کا کوئی دوسرا ذمہ دار نہ ہو گا بلکہ وہی خود زمہ دار ہوں
گے۔اگر تم دنیا میں سکھ حاصل کرنا چاہتی ہو اور خدا کو بھی خوش کرنا چاہتی ہو تو اپنے مالوں میں سے غریبوں کو
بھی حصہ دو۔اگر تم ایسا نہیں کرو گی تو وہ دن نزدیک ہیں کہ خدا اس کا انتظام کرے۔تم اُن دنوں کا انتظارمت
کرو بلکہ خود ہی ثواب اٹھاؤ۔میں امید کرتا ہوں کہ تم اپنی اولادوں کی تربیت کی طرف خاص توجہ کروگی اور دنیا
کے لئے اپنے آپکو ایک نمونہ بناؤ گی۔از مصباح ۱/۱۵ جنوری ۱۹۳۹ء )
جلسی خلافت جو بلی کی مبارک تقریب کے موقع پر
حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کا خواتین جماعت سے خطاب
لجنہ اماءاللہ قادیان کے ایڈریس کا جواب اور عورتوں کو ضروری نصائح
۲۷۔دسمبر ۱۹۳۹ء کو جلسہ خلافت جو بلی کی مبارک تقریب پر حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے
حضور سیدہ ام طاہر احمد صاحبہ مرحومہ جنرل سیکرٹری لجنہ اماءاللہ قادیان نے تہنیت نامہ پیش کیا جس میں حضور

328
کے ان گراں مایہ احسانات کا ذکر کیا گیا جو حضور نے طبقہ نسواں پر فرمائے ہیں۔حضور نے تشہد اور سورۃ فاتحہ
کی تلاوت کے بعد ایڈریس کے جواب میں مندرجہ ذیل تقریر فرمائی:۔لجنہ اماءاللہ قادیان کی طرف سے جو ایڈریس اس وقت پڑھا گیا ہے میں پہلے تو اس کے متعلق انہیں
جزاكم الله احسن الجزاء کہتا ہوں پھر انہیں یقین دلاتا ہوں کہ طبقہ نسواں کی اصلاح کا کام ہرگز
کسی شخص کا احسان نہیں بلکہ یہ ایک فرض ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اُس کے رسولوں اور اُن کے جانشینوں
کے کندھوں پر عائد کیا جاتا ہے۔پس جو فرض میں خدا تعالیٰ کے حکم کی وجہ سے ادا کرتا ہوں وہ کوئی احسان
نہیں بلکہ اپنی عاقبت کے لئے میں ایک ذخیرہ جمع کرتا ہوں۔قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ عورتیں اور مرد سب کے سب ایک ہی مقصد کے لئے پیدا کئے گئے ہیں
اور وہ مقصد خدا تعالیٰ کے قرب کا حصول ہے۔اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ سب مرد اور عورتیں مل کر اُس کے حضور
پاک دل اور نیک ارادہ لے کر آئیں اور خدا تعالیٰ کے قرب میں وہ اعلے اسے اعلے اور جے حاصل کریں۔سارا قرآن اسی سے بھرا پڑا ہے۔چنانچہ جہاں جنت کا ذکر ہے وہاں مردوں اور عورتوں کو اکٹھا شامل کر لیا گیا
ہے۔گو احکام میں مردوں اور عورتوں کا اکٹھا کر نہیں بلکہ مردوں کے ذکر میں ہی عورتوں کو شامل کر لیا گیا ہے
اور در حقیقت قرآن حکیم ہی وہ واحد اور کامل کتاب ہے جس نے عورتوں کے حقوق قائم کئے۔اس سے پہلے نہ
موسیٰ کی کتاب میں ان تمام حقوق کا ذکر تھا، نہ میسی کی تعلیمات میں یہ تمام باتیں پائی جاتی تھیں ، نہ حضرت
نوح، حضرت ابراھیم اور دیگر انبیاء نے ان امور کا تفصیل کے ساتھ ذکر کیا۔صرف قرآن کریم ہی ہے جس
نے دنیا کو بتلایا کہ عورت بھی ویسی ہی ترقی کی تڑپ اپنے اندر رکھتی ہے جس طرح مرد اور ویسی ہی اُمنگیں،
ویسے ہی جذبات اور ویسی ہی قربانی کی روح اور ارادے رکھتی ہے جس طرح مر در کھتے ہیں۔وہ قرآن کریم
ہی ہے جس کے ذریعہ پہلی دفعہ دُنیا میں یہ آواز بلند ہوئی کہ وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْهِنَّ اے مردو! جو
عورتوں کے حقوق تلف کرتے آئے ہو اب ہم اعلان کرتے ہیں کہ جس طرح تمہارے بعض حقوق عورتوں پر
ہیں اسی طرح عورتوں کے بعض حقوق تم پر ہیں۔ویسے ہی اختیارات حاصل ہیں جس طرح مردوں کو تو آج
دنیا اس تعلیم سے بے بہرہ نہ رہتی اور نہ ذلت میں پھنستی۔اس کی ذمہ داری تم پر ہے اگر تم نے اپنے بیٹوں کو یہ
تعلیم دی ہوتی کہ عورتوں کے حقوق شریعت اسلامیہ نے قائم کئے ہوئے ہیں جنہیں تو ڑنا شدید ترین گناہ ہے

329
تو تم کبھی غلامی کی زنجیروں میں نہ جکڑی جاتیں۔پس یہ قرآنی تعلیم ہے اور اس پر عمل کرنا اور دوسروں سے
کرانا ہر مومن کا فرض ہے کسی کا احسان نہیں۔اور میں تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ اس معاملہ میں ہماری طرف
سے کوئی کوتا ہی نہیں ہو سکتی۔اور جب تک کوئی خدا تعالیٰ کو ماننے والا ہے عورتوں کی ترقی و تنظیم کے لئے اس کی
طرف سے ضرور کوششیں جاری رہیں گی کیونکہ اگر وہ کوتاہی کرے تو وہ تمہارا گنہگار نہیں بلکہ خدا کا گنہگار ہوگا۔لیکن اس وقت عورتوں کا ایک حصہ بعض ایسے حقوق طلب کرنے لگ گیا ہے جو قرآن کے خلاف ہیں۔مثلا یہ
کہ عورتیں پارلیمنٹ کی ممبر بنیں ، گھوڑے کی سواری کریں، ظاہر ہے کہ ایسی عورت بچوں کی تربیت نہیں کر سکتی
یہی وجہ ہے کہ یورپ میں ماں کی گود تربیت کا موجب نہیں ہے بلکہ اس کے لئے نرسنگ ہوم مقرر میں جہاں
بچے بھیج دئے جاتے ہیں۔دائیاں دودھ پلاتی اور کھلاتی ہیں۔جب بچے بڑے ہوتے ہیں تو بورڈنگ میں
داخل کر دیئے جاتے ہیں کیونکہ مائیں ناچ گانے میں لگی رہتی ہیں۔حالانکہ خدا تعالیٰ نے انسانی زندگی کو دو
حصوں میں تقسیم کیا ہے۔جس طرح ڈاکٹر اور وکیل دونوں اپنی اپنی جگہ مفید کام کرتے ہیں اسی طرح عورتیں
اپنی جگہ کام کر رہی ہیں اور مرد اپنی جگہ۔اور مرد اور عورت دونوں کے کاموں کے دائرے الگ الگ ہیں۔لیکن اگر یہ اصول رائج کیا جائے کہ سب لوگوں کو وکیل ہونا چاہیئے یا ساری دنیاڈاکٹر ہونی چاہیئے یا سارے ہی
لو ہار یا ترکھان ہونے چاہئیں تو دنیا کا کارخانہ تباہ ہو جائے۔برابری کے یہ معنے نہیں کہ عورت اور مرد دونوں
ایک کام کریں بلکہ یہ ہیں کہ قومی طور پر دونوں پر یکساں طور پر ذمہ داریاں عائد ہیں۔چنانچہ دیکھ لو اللہ تعالیٰ
نے عورت پر یہ کتنی بڑی ذمہ داری عائد کی ہوئی ہے کہ ایک طرف وہ لڑکے کی تربیت کرتی ہے اور دوسری
طرف لڑکی کی۔گویا ایک طرح سارے زمانہ کو اُس کی غلامی میں دیدیا جاتا ہے۔اسی حقیقت کو رسول کریم
نے اس حدیث میں فرمایا ہے کہ عورت کے قدموں کے نیچے جنت ہے۔اسی طرح مرد کو کہا گیا کہ فلاں
بات تم عورت سے منوا سکتے ہو اور فلاں نہیں۔مثلاً اپنے مال میں وہ بالکل آزاد ہے۔عجیب بات ہے کہ
یورپ جو آج شور مچا رہا ہے کہ اس نے عورت کی عزت اور آزادی قائم کی وہاں بھی عورت کے حقوق صرف
بیس سال سے رائج ہوئے لیکن اسلام نے ساڑھے تیرہ سو سال سے عورت کے حقوق کو قائم کیا ہوا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ عورتیں نہ تو یورپ کی آزادی اختیار کریں اور نہ جہالت میں گرفتار ہیں۔مثلاً بعض
عورتیں کہہ دیا کرتی ہیں کہ مذہب خدا کی مرضی کا نام ہے۔اور جب خدا کی مرضی سمجھ میں آجائے تو خاوند کی

330
مرضی اُس کے متعلق ضروری ہوتی ہے۔حالانکہ یہ بالکل غلط ہے کہ خاوند کو یا بھائی کو یا باپ کو مذہب کے
معاملہ میں عورت پر کسی قسم کا تصرف حاصل ہے۔ہر عورت کو حق ہے کہ جب دین کی کوئی بات سمجھ میں آجائے
تو اس پر عمل کرے خواہ سب اس کے مخالف ہوں۔وہ یہ عذر نہیں کر سکتی کہ میرے باپ یا بھائی یا خاوند نے
اجازت نہیں دی۔خدا کہے گا کہ صداقت کے معاملہ میں میں نے تجھے کسی کے ماتحت نہیں رکھا تھا۔یہی وجہ
ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایمان کا تعلق دماغ سے رکھا ہے اور دماغ میں جو کچھ ہوتا
ہے اُس کا دوسرے کو علم نہیں
ہوتا۔اب تم اتنی عورتیں یہاں بیٹھی ہو ممکن ہے کسی عورت کا بچہ شور مچارہا ہو اور تم اپنے دل میں یہ کہہ رہی ہو کہ
کیسی نالائق ہے اس نے لیکچر خراب کر دیا مگر وہ تمہارے ان خیالات سے بالکل ناواقف ہوگی۔تو دماغ کو
اللہ تعالیٰ نے ایک مخفی خزانہ کی صورت میں بنایا ہے جس کے اوپر نہ بادشاہ کوحکومت حاصل ہے نہ باپ یا بیٹے یا
استاد کو۔گو یا خدا تعالیٰ نے تمہیں یہ ایک ایسا صندوق دیا ہے جس میں تم اپنے ضروری راز رکھ سکتی ہو۔اگر تم
کسی کو دس سال بھی اپنے پاس رکھو تو اس کو پتہ نہیں لگے گا کہ تمہارے اس صندوق میں کیا ہے جب تک تم خود
شد بتلاؤ کہ میرے دماغ میں کیا ہے۔وہ تمہارا ذاتی ٹرتک ہے۔اگر تم کوئی راز کسی کو جتلانا چاہتی ہوتو کنجی لگا کر
کھول لیتی ہو اور جو نہیں بتلانا چاہتی کنجی نہیں لگاتیں۔پس خدا تعالیٰ نے ہر ایک کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ اس
خزانہ کو محفوظ رکھے یہ ہر ایک کا ذاتی ٹرنک ہے جس میں کسی کو اگر کوئی شریک کرنا چاہتا ہے تو اس کا دروازہ
کھول دیتا ہے اور اگر شریک نہیں کرنا چاہتا تو اس کو نہیں کھولتا۔پس اللہ تعالی نے دماغ کی کبھی تمہارے ہاتھ
میں دی ہے اور سچائی کے معاملے میں نہ تو مرد کو اس پر حق حاصل ہے نہ بھائی کو۔ہزار ہا عورتیں ایسی ہیں جو
سچائی کے کھلنے پر بھی نہیں مانتیں اور ایمان کو محض باپ یا ماں یا خاوند وغیرہ کے ڈر کی وجہ سے حاصل نہیں کر
سکتیں۔آنحضرت ﷺ کے پاس ایک دفعہ ایک عورت آئی اور اُس نے کہا یا رسول اللہ! میرا خاوند صدقہ دینے
سے منع کرتا ہے کیا میں پوشیدہ طور پر صدقہ دیدیا کروں؟ آپ نے فرمایا۔ہاں۔گویا ان معاملات میں عورت
کو حق دیا گیا ہے کہ وہ خاوند کے مال سے بغیر دریافت کئے خرچ کر سکتی ہے۔پس ان حقوق کو جو خدا تعالیٰ نے
تمہیں دئے ہیں۔یادرکھو اور اس کے احسانات کی قدر کرو تا کہ تمہاری ترقی ہو۔الله
اب میں ایڈریس کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔اس میں ایک غلطی کی گئی ہے۔اور وہ یہ کہ صرف قادیان
کی لجنہ کا حق نہیں تھا کہ وہ انفرادی رنگ میں اپنی طرف سے ایڈریس پیش کر دیتی بلکہ باہر کی لجنات کا بھی حق

331
تھا اور کوئی وجہ نہ تھی کہ اُن کو شامل نہ کیا جاتا۔قادیان کی لجنہ کو اس لئے خصوصیت حاصل نہیں کہ وہ ایک ممتاز
لجنہ ہے بلکہ اس لئے فوقیت حاصل ہے کہ وہ مرکزی لجنہ ہے۔اگر وہ اپنے نام کے ساتھ صرف قادیان کا نام نہ
لکھتیں تو دوسروں کے حوصلے وسیع ہو جاتے اور رتمام لجنات کی طرف سے مشترکہ ایڈریس ہو جاتا۔اس کے بعد میں جماعت کی مستورات کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ انہیں اپنے اپنے مقام پر
بنات قائم کرنی چاہئیں اور کام کرنے والی عورتیں اس میں داخل کرنی چاہئیں۔جس طرح دماغ بات نہیں کر
سکتا اسی طرح جب تک ہاتھ نہ ہوں انسان کوئی کام نہیں کر سکتا۔اگر کسی جگہ آگ لگ جائے اور ایک لنگڑا
آدمی وہاں ہو تو اُس کا دماغ فورا یہ فیصلہ کر دے گا کہ بھاگ جا۔لیکن اس کے پاؤں جواب دے رہے ہوں
گے اور باوجود دماغ کے فیصلہ کے وہ بھاگ نہیں سکے گا۔اسی طرح اگر ایک عورت کا بچہ گڑھے میں گر جائے تو
باوجود اس کے کہ عورت کا دماغ کہے گا کہ اسے نکال۔اگر اُس کے ہاتھ نہیں تو وہ نکال نہیں سکے گی۔بجنات
بھی نظام سلسلہ میں بازو کی حیثیت رکھتی ہیں اور ضروری ہے کہ تمام مقامات پر ان کا قیام کیا جائے۔پس اپنی
اپنی جگہ لبنات قائم کرو اور اپنی اخلاقی تعلیمی اور دینی تربیت کا سامان کرو۔اس وقت تک صرف ۲۵ لبنات
قائم ہیں حالانکہ مردوں کی ساڑھے سات سو انجمنیں ہیں۔تمہیں چاہیئے کہ اس ستی کو دور کر واور ہر جگہ لجنہ اماء
اللہ قائم کرنے کی کوشش کرو۔ایک انگریز نومسلم خاتون کا تہنیت نامہ
حضور کی تقریر بھی جاری تھی کہ انگلستان کی احمدی خواتین کی نمائندہ انگریز نومسلم خاتون محترمہ سلیمہ
صاحبہ تشریف لائیں۔حضور نے از راہ کرم اپنی تقریر کو بند کرتے ہوئے انہیں اپنا ایڈریس پیش کرنے کا موقع
دیا۔چنانچہ خاتون موصوفہ نے اپنا ایڈریس انگریزی زبان میں حضور کی خدمت میں پیش کیا اور حضور نے
انگریزی ہی میں اُس کا موزوں جواب دیا۔بعد ازاں
فرمایا :۔یہ ہماری نومسلمہ بہن ہے جس کا نام سلیمہ ہے۔انگلستان کی رہنے والی ہیں۔ان کی تار مجھے صبح ملی تھی کہ
وہ آرہی ہیں اور انہیں اپنا ایڈریس سنانا ہے۔دس بجے آنے کا خیال تھا لیکن وقت پر نہ پہنچ سکیں۔تم نے دیکھا ہے کہ کس خوبصورتی کے ساتھ انہوں نے بسم اللہ پڑھی ہے۔تم میں سے بہت کم ہونگی جو اس
رنگ میں صحیح بسم اللہ پڑھ سکتی ہوں۔انگریز لوگ عربی نہیں پڑھ سکتے۔پھر یہ کیسے افسوس کی بات ہے کہ عیسائی

332
عورت تو اس خوبصورتی سے پڑھے اور تم اس ملک کی ہو کر بسم اللہ صبح نہ پڑھ سکو۔یہ چند باتیں بطور نصیحت میں نے مختصر بیان کر دی ہیں۔کیونکہ آج اس قسم کی مصروفیت ہے کہ میرے
لئے لمبی تقریر کرنا مشکل ہے۔دوسرے مردوں میں جو تقریر ہوتی ہے وہ بھی چونکہ لاؤڈ سپیکر کے ذریعہ عورتیں
سُن سکتی ہیں اس لئے بظاہر کسی علیحدہ تقریر کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن چونکہ رسول کریم نے کبھی کبھی عورتوں
میں تقریر فرمایا کرتے تھے اس لئے باجود لاؤڈ سپیکر کے میں نے اس سلسلہ کو جاری رکھا۔اسی سنت کے
ماتحت میں آج بھی ایک مختصر سی تقریر کر دینا چاہتا ہوں۔اس کے بعد حضور نے مستقل تقریرفرمائی جو درج ذیل کی جاتی ہے۔تشہد تعوذ کے بعد حضور نے حسب ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت کی :۔وَالَّذِيْنَ لَا يَشْهَدُونَ الرُّوْرَ وَإِذَ مَرُّوْ ابِاللَّغْوِ مَرُّوا كِرَاماً ، وَالَّذِينَ
إِذَا ذُكِّرُوا بِايَتِ رَبِّهِمْ لَمْ يَخِرُّوا عَلَيْهَا صُمَّا وَعُمْيَانًا وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا
هَبْ لَنَاسِنُ أَزْوَجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًاهُ أَوْلَئِكَ
يُجْزَوْنَ الْغُرْفَةُ بِمَا صَبَرُوا وَيُلْقُونَ فِيهَا تَحَيَّةٌ وَسَلَمًا هِ خَلِدِينَ فِيهَا ط
حَسُنَتْ مُسْتَقَرٌّ أَو مُقَاماً ه قُلْ مَا يَعْبَوابِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ ج فَقَدْ
كَذَّبْتُمْ فَسَوْفَ يَكُونَ لِزَامًاه (الفرقان ۶ ع٤)
اس کے بعد فر مایا:۔بعض مرضیں بعض قوموں میں زیادہ ہوتی ہیں۔مثلاً ہمارے ملک میں سینکڑوں خون ہر سال ہو جاتے
ہیں ذرا غصہ آیا مرد نے گنڈاسا اُٹھایا اور دوسرے کا سرکاٹ دیا۔کسی جگہ زمین کا جھگڑا ہوگیا یا شادی بیاہ یالین
دین کے معاملہ میں اختلاف ہو گیا تو قتل کر دیا۔یہ بات عورتوں میں بہت کم ہے۔اگر سارے سال
میں سینکڑوں مرد پھانسی پاتے ہیں تو اس کے مقابلہ میں عورت صرف ایک ہوگئی۔مگر بعض ایسی باتیں ہیں جو
عورتوں میں زیادہ ہوتی ہیں۔جس طرح مردوں میں قتل و خونریزی زیادہ ہے اسی طرح عورتوں میں جھوٹ
زیادہ ہے اور جہاں مرد گنڈ ا سالئے پھرتا ہے وہاں عورت زبان سے قتل عام کرتی پھرتی ہے اس لئے رسول
کریم نے بیعت لیتے وقت عورتوں سے یہ عہد لیا کرتے تھے کہ ہم جھوٹے اتہام نہیں باندھیں گی۔معلوم ہوتا
ہے عرب عورتوں میں اتہام لگانے کی عام عادت تھی پھر جھوٹ بولنے کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بچوں کو بھی اس کی

333
عادت پڑ جاتی ہے۔وہ مجھتے ہیں کہ جب ہماری ماں جھوٹ بولتی ہے تو ہم اس سے زیادہ کیوں نہ بولیں۔ایک
قصہ مشہور ہے کہتے ہیں دو دوستوں نے آپس میں کہا کہ اپنے اپنے خاندان کی کوئی بات سُناؤ۔اس پر ایک
کہنے لگا کہ اب تو وہ بات نہیں رہی ہم تو بڑے رئیس ہوا کرتے تھے۔چنانچہ ہمارے نانا کا اتنا بڑا طویلہ تھا کہ
جب قحط پڑا کرتا تو سارے شہر کے جانور اس کے ایک کونے میں سما جاتے۔دوسرا کہنے لگا ہمارے نانا جان
کے پاس ایک ایسا بانس تھا کہ کبھی بارش نہ ہوتی تو وہ بانس سے بادلوں کو چھید کر بارش برسا لیتے۔دوسرے کو
غصہ آگیا کہنے لگا تمہارے نانا جان یہ بانس رکھا کہاں کرتے تھے۔وہ کہنے لگا تمہارے نانا جان کے طویلہ
میں۔اب دیکھو یہ کتنا بڑا جھوٹ ہے جو ان دونوں نے بولا۔تھوڑے ہی دن ہوئے میں نے ایک اور قصہ
پڑھا ہے کہ ایک رنگریز کی لڑکی سکول میں داخل ہوئی۔اُدھر سے ایک حلوائی کی لڑکی بھی داخل ہوئی۔اُس نے
اُس سے پوچھا کہ تم کون ہو تو حلوائی کی لڑکی کہنے لگی کہ میرے لیا ڈپٹی ہیں۔دوسری کہنے لگی کہ میرے لیا
بڑے بینکر ہیں۔ساہوکارہ کا کام ہے اور بیسیوں ہمارے مکان ہیں۔ایک دفعہ اُس نے اپنی سہیلی کی دعوت کر
دی۔اب
بینکر کی لڑکی کے ہاں نوکر تو تھے نہیں اُسنے اپنے بھائی بہنوں
کو نوکر بنایا، پیسٹری رکھی جلیبیاں
منگوائیں ، بازار سے چائے کے برتن منگوائے اور جب ڈپٹی کی لڑکی آئی تو دونوں طرف سے باتیں ہونے
لگیں۔ابھی یہ باتیں ہو ہی رہی تھیں کہ ایک ہمسائی آئی۔جب اُس کی نظر دوسری لڑکی پر پڑی تو کہنے لگی یہ تو
ہمارے رنگریز بھائی کی لڑکی ہے۔حلوائی کی لڑکی کہنے لگی یہ تو بینکر کی لڑکی ہے وہ کہنے لگی ٹینکر کی بیٹی ہے، یہ
تو ہمارے محلہ کے فلاں رنگریز کی لڑکی ہے۔تو یہ پاکھنڈ محض اس لئے بنایا کہ وہ اس کو امیر سمجھے اور یہ اُس کو۔تو
اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے وَالَّذِينَ لَا يَشْهَدُونَ النُّور۔مومن جھوٹ سے الگ رہتا ہے۔اگر
اُسے پتہ لگے کہ فلاں نے جھوٹ بولا ہے تو اُس کی دوستی چھوڑ دیتا ہے اور وہ کسی جھوٹے سے
تعلق نہیں رکھتا۔اور گو اس تعلیم کے مرد بھی مخاطب ہیں مگر عورتیں اس کی زیادہ مخاطب ہیں۔اسی وجہ سے بیعت کی شرطوں میں
آپ جھوٹ سے بچنے کے عہد کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔پہلے بیعت کے الفاظ یہ تھے کہ میں دین کو دنیا پر مقدم
رکھو گی مگر اب اس کے ساتھ یہ زیادہ کر دیا گیا ہے کہ میں جھوٹ نہیں بولوں گی۔پس تم اپنے دلوں میں یہ قرار
کرو کہ جھوٹ نہیں بولوں گی۔جھوٹ کے یہ معنے نہیں کہ تم ہر ایک کو اپنی بات بتلاؤ۔مثلا اگر کسی چور کی بیوی
تمہارے پاس راز لینے آتی ہے تو تم اس سے کہہ سکتی ہو کہ میں نہیں بتاتی جاؤ نکل جاؤ۔یہ جھوٹ نہیں ہوگا۔

334
لیکن یہ ضرور جھوٹ ہو گا کہ تم اُسے اصل جگہ چُھپا کر دوسری جگہ بتاؤ۔پس آج تمام احمدی عورتیں کان کھول کر
سُن لیں کہ عورت کی بیعت میں یہ عہد شامل ہے۔اور جو جھوٹ بولے گی وہ خود اپنی بیعت کی شرط کوتوڑنے
والی قرار پائے گی۔وَإِذَ امَرُّ وَبِاللَّغْوِ مَرُّوا كِرَامًا پھر مومن کی یہ علامت بتلائی کہ جب وہ کوئی لغو بات دیکھتا ہے تو اُس
کے پاس سے گزر جاتا ہے۔لیکن یہ بات نہایت ہی افسوس ناک ہے کہ عورت ہمیشہ لغویات کی طرف متوجہ ہوتی
ہے۔مثلاً بلا وجہ دوسری سے پوچھتی رہتی ہے کہ یہ کپڑا کتنے کالیا، یہ زیور کہاں سے بنوایا اور جب تک اس کی
ساری ہسٹری معلوم نہ کر لے اُسے چین نہیں آتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام سُنایا کرتے تھے کہ ایک عورت
نے انگوٹھی بنائی لیکن کسی نے اس کی طرف توجہ نہ کی۔اُس نے تنگ آکر اپنے گھر کو آگ لگا دی۔لوگوں نے
پوچھا کچھ بچا بھی ؟ اس نے کیا سوائے اس انگوٹھی کے کچھ نہیں بچا۔ایک عورت نے کہا تم نے یہ انگوٹھی کب
بنوائی تھی ؟ یہ تو بہت خوبصورت ہے۔وہ کہنے لگی اگر یہی بات تم پہلے ہو چھولیتیں تو میرا گھر کیوں جاتا۔یہ عادت
عورتوں سے ہی مخصوص نہیں بلکہ مردوں میں بھی ہے۔السلام علیکم کے بعد پوچھنے لگ جاتے ہیں کہاں سے آئے
ہو؟ کہاں جاؤ گے؟ کیا کام ہے؟ آمدنی کیا ہے؟ بھلا دوسرے کو اس معاملہ میں پڑنے کی کیا ضرورت ہے؟
انگریزوں میں یہ بھی نہیں ہوتا کہ وہ ایک دوسرے سے پوچھیں کہ تو کہاں ملازم ہے؟ تعلیم کتنی ہے ؟ تنخواہ کیا ملتی
ہے؟ وہ کبھی کریدنے کا خیال نہیں کرتے۔غرض عورتوں میں یہ لغویت انتہاء درجہ کی ہے مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مومن لغو کام نہیں کرتا جن لوگوں کو
بڑی باتوں کا خیال ہوتا ہے اُن کو چھوٹی چھوٹی باتوں کی طرف توجہ کرنے کی بھلا فرصت ہی کب ہو سکتی ہے۔اگر تمہیں دین کا فکر ہو اور تمہیں معلوم ہو کہ اسلام ایک خطر ناک مصیبت میں گھرا ہوا ہے تو تم کو دوسری طرف
توجہ ہوہی نہیں سکتی۔تمہارے گھر میں آگ لگی ہوئی ہو تو تم کسی طرح چھین لے سکتی ہو۔اسی طرح آج جبکہ
مسلمانوں کے گھروں میں آگ لگی ہوئی ہے تم کس طرح یہ برداشت کر سکتی ہو کہ گوٹہ کناری میں مشغول
رہو۔کیوں نہیں تم وہ وقت اللہ تعالیٰ کے دین کے لئے وقف کر دیتیں اور کیوں تم وہی وقت دینی تعلیم کے لیے
وقف نہیں کر دیتیں ؟ تمہارے دل مردہ ہیں جبھی تو خدا کے دین کی مصیبت تمہیں نہیں زلاتی اور تم لغو باتوں کی
طرف متوجہ رہتی ہو۔

335
وَالَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُو ابايتِ رَبِّهِمْ لَمْ يَخِرُّوا عَلَيْهَا صُمًا وَّعُمْيَانًا۔پھر مومن مرد اور مومن عورتیں ایسی ہوتی ہیں کہ جب اُن کے سامنے خدا کی باتیں بیان کی جاتی ہیں تو وہ
بہرے اور اندھے ہو کر نہیں گزر جاتے۔یعنی جب ان کے سامنے خدا کی باتیں بیان کی جائیں تو یہ نہیں کہ عمل
نہ کریں بلکہ فورا عمل پر آمادہ ہو جاتے ہیں اور خدا تعالیٰ کی باتوں کو توجہ سے سنتے ہیں۔میں نے مردوں میں
دیکھا ہے کہ مرد گھنٹوں بیٹھے رہتے ہیں اور آواز تک نہیں نکالتے مگر عورتیں برداشت نہیں کر سکتیں اور تھوڑی
تھوڑی دیر کے بعد باتیں کرنے لگ جاتی ہیں۔گویا اُن کی توجہ دین کی باتوں کی طرف ہوتی ہی نہیں۔ہمارے ملک میں قصہ مشہور ہے کہ ایک بزرگ مسجد میں نماز پڑھنے گئے۔امام کے خیالات پریشان تھے اسے
نماز میں پندرہ روپوں کا خیال آ گیا۔ادھر مقتدیوں کا خیال تھا کہ امام صاحب سورہ فاتحہ پڑھ رہے ہیں۔مگر
اُسے خیال تھا کہ پندرہ روپوں سے دلی سے فلاں فلاں چیزیں خریدوں گا۔اسی طرح ہوتے ہوتے پانچ ہزار
ہو گئے۔رکوع میں خیال آیا کہ جب پانچ ہزار ہو جائیں گے تو بخارا جاؤں گا وہاں سے گھوڑے خریدوں گا اور
اس طرح ہیں ہزار ہو جائیں گے پھر واپس دنی آکر میں سے چالیس ہزار بنالوں گا۔اُدھر اللہ تعالی نے اُس
بزرگ کو کشف میں یہ تمام باتیں بتا دیں اور وہ نماز توڑ کر الگ ہو گئے۔سلام پھیر کر امام نے کہا تم کافر ہو۔مسلمان ہوتے تو ہمارے ساتھ نماز کیوں نہ پڑھتے۔وہ کہنے لگے میں کمزور ہوں زیادہ چل پھر نہیں سکتا۔آپ
تو دتی گئے پھر بخارا گئے وہاں سے گھوڑے لے کر پھر دتی آئے مجھ سے یہ سفر نہ ہو سکا اور میں آپ سے علیحدہ
ہو گیا۔وہ شرمندہ ہو کر معافی مانگنے لگا اور کہنے لگا آپ بزرگ معلوم ہوتے ہیں۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ذکر
الہی کے موقع پر مومن پوری طرح متوجہ رہتے ہیں مگر تم میں سے بعضوں کی یہ حالت ہوتی ہے کہ ادھر نماز میں
مصروف ہوئیں اور اُدھر تمہارا دماغ شامی کباب
کا نسخہ تیار کرنے لگایا کسی اور دنیاوی کام کو سوچنے میں مصروف
ہو گیا۔غرض بہت سی عورتوں میں یہ مرض ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام نے ایک دفعہ عورتوں
میں روزانہ لیکچر دینے شروع کئے۔ایک دن کسی نے عرض کیا کہ حضور پوچھئے تو سہی یہ بھی کیا ہے۔آپ نے
ایک عورت
کو بلا کر پو چھاوہ برابر پندرہ روز سے لیکچر سن رہی تھی مگر کہنے لگی یہی نماز روزہ کی باتیں ہوئی ہوں
گی۔یہ منکر آپ نے لیکچر ہی بند کر دئے۔تو عورتیں بہت کم توجہ سے سنتی ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ایمان
کی علامت یہ ہے کہ تم تو جہ سے خدا تعالی کی باتیں سنو۔

336
پھر فرمایا۔مومن کی علامت یہ ہے کہ وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا
قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ اِمَامًا - ہر انسان کی فطرت میں اللہ تعالیٰ نے یہ بات رکھی ہے وہ بڑائی
چاہتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہم تمہاری اس فطرت سے آگاہ ہیں اور ہم بھی چاہتے ہیں کہ تمہیں بڑائی مل
جائے مگر اس کے حصول کا ذریعہ یہ ہے کہ تم اپنے لئے امام بننے کی دعا کرتے رہا کرو۔اس میں بتایا کہ مومن
کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر راضی نہیں رہنا چاہئے بلکہ لیڈر اور امام بنے کی خواہش کرنی چاہیئے۔مگر کس کا امام؟
متقیوں کا امام غیر متقیوں
کا نہیں۔ممکن ہے تمہیں خیال پیدا ہو کہ ہر شخص کس طرح لیڈر اور امام بن سکتا ہے۔سو میں بتاتا ہوں کہ اس سے مرد اور عورتیں دونوں حصہ لے سکتے ہیں۔مرد اگر کوشش کرے کہ میری بیوی
سمجھدار ہو، اسکو اعلیٰ ترقیات حاصل ہو جائیں، تو جب وہ تمہارے تابع چلے گی تو تم امام ہو گے اور بیوی ماموم
اسی طرح اگر بیوی اپنی اولاد کی اعلیٰ تربیت کرے تو وہ امام ہو گی اور اولاد ماموم اور اولاد کے نیک کام بھی
تمہاری طرف منسوب کئے جائیں گے۔تم قبر میں سورہی ہوگی مگر جب تمہارے بچے صبح کی نماز پڑھیں گے تو
فرشتے لکھ رہے ہوں گے کہ اس بی بی نے صبح کی نماز پڑھی۔تم قبر میں سورہی ہوگی اور فرشتے لکھ رہے ہوں
گے کہ اس بی بی نے ظہر کی نماز پڑھی۔تم قبر میں سورہی ہوگی اور فرشتے لکھ رہے ہو تجھے کہ اس بیا بی نے عصر
کی نماز پڑھی۔چاروں طرف خاموشی ہوگی۔تارے جگہ گار ہے ہوں گے۔لوگ سورہے ہوں گے۔لیکن تم
نے اپنی اولا د کو تہجد کی عادت ڈالی ہوگی تو فرشتے لکھ رہے ہوں گے کہ اس نے تہجد کی نماز پڑھی۔کتنی عظیم
الشان ترقی ہے جو تم حاصل کر سکتی ہو
اولئِكَ يُجْزَوْنَ الْغُرُفَةً بِمَا صَبَرُوا - جو لوگ خدا تعالیٰ کے لئے اس قسم کے نیک کام کریں
گے۔کوشش کریں گے کہ ان کے بچے نیک ہو جائیں۔فرمایا قیامت کے دن ہم ان کو اعلیٰ سے اعلی جگہ دیں
گے۔جس طرح
دنیا میں انہوں نے بچوں کو چوری سے ، جھوٹ سے، فریب سے اور اسی طرح اور بدیوں سے
بچایا۔اور جس طرح انہوں نے دنیا میں سلامتی پھیلائی اسی طرح جب وہ جنت میں جائیں گے تو اللہ تعالیٰ
فرمائے گا یہ وہ بندے ہیں جن سے میرے بندے امن میں رہے۔جاؤ آج اُن کو سلامتی دو اور انہیں
دار السلام میں داخل کر دو۔خَالِدینَ فِيْهَا ، اس کے بدلہ میں وہ ہمیشہ ہمیش جنت میں رہیں گے۔قُلْ مَا يَعْبَوابِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ فَقَد كُل يَتُمْ فَسَوْفَ يَكون براما -

آج 10 میں سے 10 باقی