عورتوں مردوں سے کوئی علیحدہ چیز نہیں ہیں۔ تقریر جلسہ سالانہ ۲۷؍دسمبر ۱۹۴۰ء
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول
337
فرماتا ہے۔یادرکھو! تم اُسی وقت تک مجھے پسندیدہ ہو جب تک تم ہماری باتیں مانو گی اگر تم ہماری باتیں نہ سُنو
گی تو تمہارا خدا تمہاری کوئی پرواہ نہیں کرے گا اور اس کا وبال تمہارے سر پر پڑے گا۔تم اس دنیا میں بھی ذلیل
ہوگی اور تمہاری اولا د بھی برکتوں سے محروم رہے گی۔کتنا خطر ناک وعید اور انداز ہے۔کاش تم سمجھو۔کاش تم اپنی اصلاح کرو۔کاش ! تم خدا کی باتوں کی
طرف توجہ دو۔اور کاش ! خدا تمہارے دلوں کو پاک کر دے۔اگر تمہاری اولادیں دین کی خدمت کریں گی تو
بھی اُن کی نیکیوں میں حصہ دار ہوگی۔اس دُنیا میں بھی اور اگلے جہاں میں بھی۔میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ تم کو نیک عمل کرنے کی توفیق دے اور اپنی برکتیں تمہارے گھروں پر
نازل فرمائے۔(از مصباح مارچ ۱۹۴۰ء)
عورتیں مردوں سے کوئی علیحدہ چیز نہیں ہیں !
۲۷ دسمبر ۱۹۴۰۔حضرت خلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جلسہ سالانہ میں خواتین جماعت احمدیہ کے
سامنے مندرجہ ذیل تقریر فرمائی:۔تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔عورتوں کے متعلق ایک مسئلہ ایسا ہے کہ اگر اُسے رات دن عورتوں کے کان میں ڈالا جائے اور صبح شام
اُن کو اور مردوں کو اس کی اہمیت بتائی جائے تو بھی اس زمانہ کے لحاظ سے یہ کوشش تھوڑی ہوگی۔کیونکہ یہ مرض
جس کی طرف میں اشارہ کر رہاں ہوں ہزاروں سال سے دُنیا میں چلا آتا ہے۔اور جو مرض ہزاروں سالوں
سے چلا آئے اُس کا ازالہ ایک دفعہ کہنے سے نہیں ہو سکتا۔مردوں اور عورتوں دونوں میں یہ خیال پایا جاتا ہے
کہ عورتیں مردوں سے علیحدہ چیز ہیں۔اس کا نتیجہ یہ ہے کہ بہت سی ذمہ داریاں جو ان پر عائد ہوتی ہیں اُن کی
طرف یا تو وہ توجہ نہیں دیتیں یا اُن کو وہ اہمیت نہیں دیتیں جو دینی چاہیئے۔یہ ایک ایسا معاملہ ہے کہ اس کی
اہمیت کو جتنا بھی ظاہر کیا جائے اتنا ہی اُن کے لئے فائدہ مند ہے۔میں نے دیکھا ہے یہ خیال اتنا وسیع ہو گیا
ہے کہ مرد خیال کرتے ہیں کہ عورتیں کوئی الگ چیز ہیں اور عورتیں بھی اپنے آپ کو ان سے علیحدہ چیز خیال کرتی
ہیں۔
338
عورتیں ہمیشہ آدمی کے معنے مرد لیتی ہیں۔اگر کسی مجلس میں مرد بیٹھے ہوں اور عورتوں سے پوچھا جائے کہ
وہاں کون ہیں تو جواب دیتی ہیں کہ آدمی بیٹھے ہیں۔حالانکہ آدمی کا مطلب انسانوں سے ہے۔اور جس آدم کی
اولا دمرد ہیں اسی طرح عورتیں۔پھر جب عورتیں بیٹھی ہوں تو مرد کہہ دیتے ہیں کہ کوئی آدمی اندر نہ آئے وہاں
عورتیں بیٹھی ہیں۔اس لئے معلوم ہوتا ہے کہ دو نسلیں ہیں۔ایک آدم کی دوسری شیطان کی۔جب مرد اپنے
آپ کو آدم کی اور عورتوں کو شیطان کی ذریت قرار دیں گے تو کیسے ترقی کر سکیں گی۔یہ خیال اتنا غالب آگیا
ہے کہ جب بھی پڑھی لکھی عورت خواہ وہ گریجویٹ ہو یا مولوی مردوں کا ذکر کرے گی تو آدمی کہہ کر کرے گی
حالانکہ خدا تعالیٰ نے مردوں اور عورتوں میں انسانیت کے لحاظ سے کوئی فرق نہیں رکھا۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم
میں فرماتا ہے:۔يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا
زَوَجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالاً كَثِيرٌ أَوَّنِسَاءً وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالا
رُحَامَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا
فرمایا ! اے مرد اور عورتوں ! ہم تمہیں ایک بات بتاتے ہیں اسے یادرکھو۔تم پر کئی دفعہ مصیبتیں آتی ہیں۔کبھی ایسا ہوتا ہے کہ عورت کا بچہ بہار ہوتا ہے، کبھی خاوند، کبھی قرضہ ہو جاتا ہے، کبھی محلے والے دشمن ہو جاتے
ہیں، کبھی تجارتوں میں نقصان ہو جاتا ہے، کبھی کوئی مقدمہ ہو جاتا ہے، اس وقت تمہیں بڑی گھبراہٹ ہوتی
ہے۔تم ادھر ادھر پھرتے ہو کہ کوئی پناول جائے ، کوئی دوست تلاش کرتا ہے ، کوئی وکیل تلاش کرتا ہے، کوئی
رشتہ دار کے پاس جاتا ہے۔فرماتا ہے۔اتنی تکلیف کیوں اٹھاتے ہو۔ہم تمہیں ایک آسان راستہ بناتے ہیں
- وه يه كه اتَّقُوا رَبَّكُمْ۔تم اس تکلیف کے وقت اللہ تعالیٰ کو ڈھال کیوں نہیں بنا لیتے۔چھوٹے بچے میں
سمجھ نہیں ہوتی لیکن اس پر بھی جب مصیبت آئے تو سید ھاماں کی طرف بھاگتا ہے۔مگر بڑے آدمیوں کو دیکھو
کوئی مشرق کی طرف جائے گا کوئی مغرب کی طرف کوئی جنوب کی طرف اور کوئی شمال کی طرف اور ان میں
یہ پرا گندگی پائی جائے گی۔تو فرمایا کہ اے انسان تو بچپن میں سمجھ نہیں رکھتا تھا۔تو ماں کی طرف بھاگتا تھا۔اب تو تو جوان ہو گیا ہے۔اب اُس خدا کی طرف کیوں نہیں بھاگتا جس نے تجھ کو پیدا کیا۔بچپن میں تمہیں
خدا کی سمجھ نہیں تھی اب تو تم بڑے ہو گئے ہو۔تم کیوں یہ خیال نہیں کرتے ہو کہ تمہارے ماں تو تمہاری حفاظت
کر سکتی تھی مگر خدا نہیں کرسکتا۔
339
اتَّقُوْ رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُم ان مصیبتوں کے وقت اپنے رب کو ڈھال بنا لیا کرو۔اموں نے تم سب کو
ایک جان سے پیدا کیا۔ایک جان سے مراد مرد اور عورت کا مجموعہ ہے بعض لوگ اس کے یہ معنے کرتے ہیں کہ
یہاں آدم اور کو امراد ہیں کیونکہ آدم کی پسلی سے خوا پیدا ہو گئی۔اگر آدم کی پسلی سے تو پیدا ہو گئی تھی تو عورت کو
تکلیف دینے کی کیا ضرورت تھی۔ہمیشہ مرد کی پسلی سے بچہ پیدا ہو جاتا۔تو نفس واحدہ سے مراد یہ ہے کہ مرد
اور عورت ایک ہی چیز ہیں۔اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسا کہ قرآن کریم میں آتا ہے حضرت موسیٰ علیہ
السلام کے ساتھیوں نے کہا لَنْ نَّصْبِرَ عَلَى طَعَامٍ وَاحِدٍ۔اے موسے ہم ایک کھانے پر کفایت نہیں کر
سکتے۔حالانکہ وہ من اور سلوٹی دو کھانے کھاتے تھے لیکن چونکہ دونوں کو ملا کر کھاتے تھے اس لئے انہوں نے
ایسا کہا۔ماں کو بچے سے محبت ہوتی ہے مگر وہ پہلی میں سے پیدا نہیں ہوتا۔اسی طرح ہر نر و مادہ میں محبت ہوتی
ہے۔سارس ایک جانور ہے اُن میں اس قدر محبت ہوتی ہے کہ یا مادہ مر جائے تو دوسرا بھوکا رہ کر مر جاتا
ہے۔تو محبت کا مادہ اللہ تعالیٰ نے فطرت میں رکھا ہے۔جس طرح نر اور مادہ میں اُس نے محبت رکھی ہے اسی
طرح مرد اور عورت میں رکھی ہے۔پس خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ مرد اور عورت نفس واحدہ ہیں۔وَخَلَقَ مِنْهَا
زَوْجَهَا۔اور اس کی جنس میں سے ہی جوڑا بنایا ہے۔مرد کی جنس عورت ہے اور عورت کی جنس مرد۔مِنْهَا سے
مرد مِنْ نَفْسِهَا ہے۔عورت کا زوج مرد اور مرد کا زوج عورت ہے۔مرد عورت کی قسم سے اور عورت مرد کی
قسم سے ہے۔اس آیت میں یہ بتایا کہ عورت کے زوج کا لفظ مرد کے لئے بولا جاتا ہے۔اور مرد کے زوج کا
لفظ عورت کے لئے بولا جاتا ہے۔جسے کہتے ہیں جوتی کا جوڑا۔ایک پاؤں ہو تو کہتے ہیں اس کا ر ا جوڑا
کہاں ہے وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيراً۔پھر ہر مرد اور عورت کی آگے نسل چلائی۔وَاتَّقُو اللَّهَ الَّذی تسَاءَلُونَ
یہ والا ز کام۔اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرو۔جس کے ذریعے تم سوال کرتے ہو۔اور تقویٰ اختیار کرو اُس خدا کا
جس نے تمہارے اندر محبت پیدا کی۔اور تمہاری اولاد کا سلسلہ جاری کیا۔بے شک تم اپنے ماں باپ کا بھی
خیال رکھو مگر خدا کو کبھی نہ کھولو۔کیونکہ ماں باپ نے تم کو عارضی زندگی دی لیکن خدا نے تم کو دائی زندگی دی۔اسی طرح بے شک رشتہ داروں کا بھی خیر : نو لیکن جس کا تعلق تمہارے ساتھ سب سے زیادہ ہے یعنی خدا
اُس کا بھی خیال رکھو۔إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا - جس طرح ماں بچے کی نگران ہوتی ہے اسیطرح خدا
340
تمہارا نگران ہے۔پس یہ خیال غلط ہے کہ مرد کوئی اور چیز ہے اور عورت کوئی اور چیز۔جیسے مرد انسان ہے ویسے ہی عورت
انسان ہے۔ہاں کاموں میں فرق ہے۔عورت بچہ جنتی ہے، بچے کی پرورش کرتی ہے، مرد روزی کماتا ہے اور
بچوں کا پیٹ پالتا ہے۔یہ کاموں کا جو فرق ہے اس سے میرے دل میں کبھی بھی یہ خیال نہیں آیا کہ یہ بھی کوئی
ایسی چیز ہے جو عورت کے درجہ کو کم کرنے والی ہو۔کاموں کے فرق مردوں میں بھی پائے جاتے ہیں۔میں
خلیفہ ہوں لیکن ہر مرد خلیفہ نہیں اور نہ میرے خلیفہ ہونے سے باقی احمدی مرد ہونے سے خارج ہو گئے۔قوموں کے فرق کی وجہ سے کوئی جنس بدل جاتی ہے؟
عام طور پر خاندان میں کوئی بچہ کلرک ، کوئی مدرس اور کوئی پٹواری ہوتا ہے، اور باپ کا کام اور ہوتا ہے،
بیٹے کا اور۔اور پٹواری بھی مرد کہلاتا ہے، ڈاکٹر بھی مرد کہلاتا۔تجارت کر نیوالا بھی مرد کہلاتا ہے۔اسی طرح
عورتوں میں دھوبن ، نائن ہوتی ہیں۔اب دھوبن بھی عورت ہے اور نائن بھی عورت۔یہ تو نہیں ہوتا کہ دھو بن
اور نائن ہونے سے وہ عورت نہیں رہتیں۔اسی طرح ایک نوکر ہوتا ہے اور ایک آقا۔تو کاموں کے فرق کی وجہ
سے جنس نہیں بدلتی۔مردوں کے پیشوں میں بھی فرق ہے اور عورتوں کے کاموں میں بھی فرق ہے۔وہ دونوں
آدمی ہیں صرف کام الگ الگ ہیں۔یہ مسئلہ اگر عورتیں سمجھ لیں تو وہ اپنے حقوق کی خود ہی حفاظت کرنے لگ جائیں۔اگر ان
کو یہ خیال ہو کہ
ہم بھی آدمی ہیں اور مرد بھی انہیں آدمی سمجھنے لگ جائیں تو کسی کی طرف سے ایک دوسرے کے حقوق غصب نہ
ہوں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ کاموں کے لحاظ سے مردوں اور عورتوں میں فرق ہے لیکن خدا تعالیٰ نے عقائد
میں کوئی فرق نہیں رکھا۔سب سے بڑا عقیدہ یہ ہے کہ اُعْبُدُوا اللَّهَ وَلَا تُشْرِ كُوا بِهِ شَيْئًا خدا تعالی پر
ایمان لاؤ اور اُس کا کوئی شریک نہ ٹھہراؤ۔اب کیا مردوں کو یہ حکم ہے عورتوں
کو نہیں ؟ اسی طرح ملائکہ پر ایمان
لانا ہے۔جس طرح مردوں سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے فرشتوں پر ایمان لاؤ اسی طرح عورتوں سے بھی یہ مطالبہ
کیا گیا ہے کہ فرشتوں پر ایمان لاؤ۔تیسری بات الہام یعنی اللہ تعالیٰ کی کتابوں پر ایمان لانا ہے۔نبیوں نے
کبھی یہ نہیں کہا کہ اے مردو اسی کام کرو بلکہ انہوں نے یہی کہا کہ اے مردو اور اسے عور تو ! یہ کام کرو۔پھر رسول
کریم ﷺ جب تشریف لائے تو آپ نے بھی یہی فرمایا کہ اے مرد و اور عورتو! یہ کام کرو۔بلکہ رسول
341
صلى الله
الله
کریم ﷺ کے زمانہ میں سب سے پہلے ایمان لانے والی ایک عورت ہی تھی۔چنانچہ جب آنحضرت ﷺ کو
پہلی مرتبہ الہام ہوا تو آپ بہت گھبر ائے اور اُم المومنین حضرت خدیجہ سے گھبراتے ہوئے کہا کہ میں یہ کام
کس طرح کروں گا۔مجھے تو سخت فکر لگ گیا ہے۔حضرت خدیجہ نے جواب دیا كُلًّا وَاللَّهِ لَا يُخْزِ يُكَ
الله اَبَدًا۔خدا کی قسم اللہ تعالیٰ آپ
کو کبھی ضائع نہیں کرے گا۔یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ آپ کے
سپر داتنا بڑا کام کرے اور آپ گوڑ سوا کر دے۔آپ مہمان نواز ہیں۔رشتہ داروں سے نیک سلوک کرتے ہیں
وہ ضرور آپ
کی مدد کرے گا۔تو رسول کریم نے پر سب سے پہلے ایمان لانے والی ایک عورت ہی تھی۔فرض انبیاء جب کبھی کلام الہی لے کر آتے ہیں تو ان کے مخاطب عورتیں اور مرد یکساں ہوتے ہیں۔اسی
طرح قضاء قدر کے مسائل ہیں ان میں بھی مرد اور عورت یکساں مخاطب ہوتے ہیں۔جزاء وسزا پر ایمان لانا
بھی جس طرح مردوں کے لئے ضروری ہے اسی طرح عورتوں کے لئے ضروری ہے۔غرض عقیدوں
کو دیکھ لو
ایک عقیدہ بھی ایسا نہیں جو مردوں کے لئے ہو اور عورتوں کے لئے نہ ہو۔اس کے بعد ہم عمل کی طرف آتے ہیں۔تو ہمیں عمل میں بھی کوئی فرق نظر نہیں آتا مثلا عمل میں نماز کا حکم
ہے۔نماز کا حکم جیسا مردوں کے لئے ہے ویسا ہی عورتوں کو ہے۔وہی رکھتیں مردوں کے لئے ہیں اور وہی
عورتوں کے لئے۔پھر ز کوۃ کا حکم ہے۔اس کا حکم بھی جیسا عورتوں کو دیا ویسا ہی مردوں کو۔۔۔۔روزوں کا
حکم ہے اس میں بھی کوئی فرق نہیں۔حج میں بھی سب برابر ہیں۔صدقہ و خیرات کے حکم میں بھی دونوں برابر
ہیں۔پس عقائد ایک سے ہیں اور اعمال ایک سے ہیں۔پھر اگر کوئی یہ کہے کہ عورتیں الگ جنس ہیں تو ہم کیسے
مان سکتے ہیں۔تعجب ہے کہ وہ اسلام جو اس لئے آیا تھا کہ عورت کی عزت قائم کرے آج اُسی کو ماننے والی عورتیں
اپنے آپ
کو نالائق قرار دے کر اعلے دینی خدمات سے محروم ہورہی ہیں۔اسی طرح مرد بھی اس اہم فرض سے
غافل ہیں۔گویا دونوں نسل انسانی کو ختم کر رہے ہیں اور اپنی ذلت و رسوائی کا باعث بن رہے ہیں۔قرآن
کریم میں آتا ہے وَإِذَ الْمَوْءُ وُدَةُ سُئِلَتْ۔یعنی عورت کے متعلق سوال کیا جائے گا کہ اُسے زندہ
کیوں گا ڑا گیا۔اس میں اسی طرف اشارہ ہے کہ عورت کی تباہی کی ذمہ دار صرف مردوں پر نہیں اور نہ صرف
عورتوں پر بلکہ دونوں اس کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔آج جب قریبا ہر عورت یہ خیال کر رہی ہے کہ میرے اندر
342
کام کرنے کی طاقت نہیں تو ہر ایک عورت اپنے آپ کو نہیں بلکہ ساری نسل
کو زندہ درگور کر رہی ہے جس طرح
مرد ان کو زندہ درگور کیا کرتے تھے۔یہ وہ عورتیں ہیں جن کی آنکھیں تو کھلی ہیں لیکن دیکھتی نہیں۔اور سانس تو
لے رہی ہیں مگر دل مردہ ہیں۔اس موت کے ذمہ دار سب سے پہلے ماں باپ ہیں جنہوں نے اُن کو جنا۔پھر
اُن کی موت کے ذمہ دار بڑے بھائی بہن ہیں۔پھر اُن کی موت کے ذمہ دار خاوند ہیں۔پھر اُن کی موت کے
ذمہ داران کے بیٹے ہیں۔ان سب نے مل کر انکو مار ڈالا۔اگر تمہارے اندر بیداری پیدا ہو جائے تو سمجھ لو کہ عقائد اور کاموں کے لحاظ سے مرد اور عورت میں کوئی
فرق نہیں۔صرف ایک کام ہے جس میں مرد اور عورت کا فرق ہے اور وہ جہاد ہے۔مگر اس میں عورت کو یہ
اجازت دی گئی ہے، کہ وہ پانی پلا سکتی ہے، مرہم پٹی کر سکتی ہے اور زخمیوں کی خدمت کر سکتی ہے۔چنانچہ حضرت
بلال کی بہن نے رسول کریم ہے سے جب اس بارہ میں پوچھا تو آپ نے فرمایا کہ تمہارا کام مرہم پٹی کرنا اور
کھانا وغیرہ تیار کرنا ہے۔پھر حضرت رسول کریم ﷺ مال غنیمت میں بھی عورت اور مرد کو برابر حصہ دیا ہے۔صرف عورتوں
کو لڑائی کے میدان سے الگ رکھا ہے جس میں حکمت یہ ہے کہ اُن کا پردہ قائم رہے۔اگر وہ بھی
لڑائی میں شامل ہوں تو نتیجہ یہ ہو کہ دشمن انہیں قید کر کے لے جائے۔کیونکہ جب دو ملک آپس میں لڑتے ہیں تو
لڑنے والوں میں سے کئی لوگوں کو قید کر لیا جاتا ہے۔پس خدا تعالیٰ نے ان کو جہاد سے الگ کر دیا۔اور مرہم پٹی
کا کام اُن کے سپرد کر دیا۔اگر عورتیں لڑائی میں حصہ لیتیں تو لازماً اُن کو بھی قید کیا جاتا۔پس اُن کی عزت قائم
رکھنے کے لئے انہیں لڑائی میں شامل ہونے سے روک دیا۔ورنہ دنیا میں ایسی ایسی عورتیں گزری ہیں جو بڑے
بڑے جرنیلوں سے مقابلہ کرتی رہی ہیں۔مثلاً چاند بی بی نے بہت سے کارنامے دکھائے۔حضرت ضرار کی
بہن نے بھی کئی لڑائیوں میں حصہ لیا۔ایک دفعہ عیسائی لشکر کا بہت زیادہ دباؤ پڑا اتنا کہ مسلمانوں کے قدم اکھٹر
گئے۔ضرار کی بہن نے ہندہ کو آواز دی کہ ہند و نکلو یہ مروانے کے قابل نہیں ہم لڑیں گی۔انہوں نے خیمے
اُکھاڑ کر ڈنڈے ہاتھ میں لے لئے اور اُنکے گھوڑوں کو مارنے لگیں۔ابوسفیان نے اپنے بیٹے معاویہ سے کہا"
ان عورتوں کی تلواریں عیسائیوں کی تلواروں سے زیادہ سخت ہیں۔میں مرنا پسند کروں گا لیکن پیچھے نہیں لوٹوں
گا۔چنانچہ سب کے سب میدان جنگ میں لوٹ آئے۔تو عورت لڑ بھی سکتی ہے مگر جولڑے اُس کے قید
ہونے کا بھی چونکہ احتمال ہوتا ہے اس لئے اسلام یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ مسلمان عورت غیر کے ہاں جائے۔
343
پھر جہاد کے علاوہ ایک اور بات بھی ایسی ہے جس میں یہ امتیاز پایا جاتا ہے اور یہ کہ مرد نبی ہو سکتا ہے
لیکن عورت نبی نہیں ہو سکتی۔البتہ صدیق کا درجہ جو نبوت سے اتر کر دوسرا مقام ہے عورت کو مل سکتا ہے۔تم نے
سُنا ہوگا کہ حضرت ابوبکر کو ابو بکر صدیق کہا جاتا ہے۔اسی طرح کہا جاتا ہے مریم صدیقہ۔عائشہ صدیقہ۔گویا
جو درجہ خدا تعالیٰ نے مردوں کو دیا وہی عورتوں کو دیا۔اسی طرح شہادت کا درجہ بھی عورت کو مل سکتا ہے۔کوئی
عورت اگر ز چکی کی تکلیف سے مرجائے تو شہید ہوگی۔کیونکہ وہ نسل انسانی کے چلانے کا کام کر رہی تھی۔اسی
طرح عورت صالح بھی ہو سکتی ہے صرف نبوت کا درجہ عورت کو نہیں مل سکتا۔لیکن نبی کو جو جنت میں انعام ملے
گا اس میں عورت بھی حصہ دار ہو گی۔چنانچہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں اسی حقیقت کی طرف اشارہ کرتے
ہوئے فرماتا ہے:۔الَّذِينَ يَحْمِلُونَ الْعَرْشَ وَمَنْ حَولَهُ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَيُؤْمِنُونَ بِهِ
وَيَسْتَغْفِرُونَ لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَّحَمَةٌ وَعِلْمًا فَاغْفِرُ
لِلَّذِينَ تَابُوا وَاتَّبَعُوا سَبيْلَكَ وَقِهِمْ عَذَابِ الْجَحِيمُ۔“
فر مایا خدا کا عرش اُٹھانے والے کچھ فرشتے ہیں۔وہ اپنے رب کی حمد اور تسبیح کرتے ہیں۔اور جو مومن مرد اور
مومن عورتیں ہیں اُن کے لئے دعائیں کرتے ہیں کہ اے خدا ہر بات کا تجھے علم ہے ہم تجھ سے عرض کرتے
ہیں کہ وہ جو مومن بندے ہیں جو گناہ کر کے تو بہ کر لیتے ہیں تو اُن کو دوزخ کے عذاب سے بچا۔اور اے
ہمارے رب تو ان سارے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو جنت میں داخل کر جن کا تو نے اُن سے وعدہ کیا
ہے۔اگر بڑا مقام پانے والی عورت ہے تو اُس کے خاوند کو بھی وہاں رکھ۔اور اگر بڑا مقام پانے والا کوئی مرد
ہے تو اس کی بیوی کو بھی وہاں رکھ۔اسی طرح باپ کے ساتھ اولا دکو اور اولاد کے ساتھ والدین کو رکھ۔اِنَّكَ
اَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ۔تو بڑا غالب اور بڑی حکمت والا ہے۔اب ہم کہتے ہیں کہ کیا یہ دعا قبول ہوئی یا نہیں۔اس کے لئے ہمیں قرآن کریم میں یہ آیات نظر آتی ہیں
66
جَنَّتَ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا وَ مَنْ صَلَحَ مِنْ أَبَا نِهِمْ وَأَزْواجِهِمْ وَذُرِّيَّتِهِمُ
وَالْمَمْلَكَةُ يَدْخُلُونَ عَلَيْهِمْ مِنْ كُلِّ بَابِ ، سَلَام عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرُ تُم فَنِعْمَ
عُقْبَى الدَّاره (رعد رکوع ۳)
344
یعنی مومنوں کو جنت ملے گی ہمیشہ رہنے والی۔اور فرشتوں نے دعا کی تھی وہ ہم نے سُن لی۔جو بڑے درجہ کے
لوگ ہوں گے اُن کے ساتھ ہم چھوٹے درجہ کے مومنوں کو بھی جو اُن کے رشتہ دار ہوں گے رکھیں گے۔ان
کے باپ دادے اور بیویاں سب کے سب اعلیٰ درجہ کے لوگ ہوں گے۔اور فرشتے ان خاندانوں کے پاس
ہر روز دروازے سے آئیں گے اور کہیں گے کہ تمہارے رب نے تم کو سلام کہا ہے کیونکہ دُنیا میں تم نے خدا
کے لئے تکالیف اٹھائیں۔اب مرنے کے بعد تم میری حفاظت میں آگئے ہو۔ان آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ فرشتوں کی دعا قبول ہوگی اور اللہ تعالیٰ نے فیصلہ کر دیا ہے کہ اعلیٰ درجہ
کے مومن کے ساتھ اُس کے باپ، ماں، دادا، دادی ، اولا د اور بیوی سب رکھے جائیں گے۔اور جب خدا
تعالیٰ کا فیصلہ یہ ہے تو عورت کے سب حقوق اس میں آگئے۔بے شک موسی نبی تھے اُن کی بیوی نہیں۔مگر
جنت میں جو انعام موسے علیہ السلام کو ملے گا وہی اُن کی بیوی کو ملے گا۔اسی طرح سب سے بڑے نبی رسول
کریم ﷺ تھے اور سب سے بڑا مقام بھی آپ کا ہی ہو گا مگر آپ کی گیارہ بیویاں بھی جنت میں آپ کے
ساتھ ہی ہوں گی۔غرض اعمال اور افعال کے لحاظ سے مردوں اور عورتوں میں کوئی فرق نہیں۔اور جہاں کوئی فرق ہے وہاں
صلى
الله
JU
بدلہ ان کو زیادہ دے دیا ہے۔اگر رسول کریم اے کی ایک بیوی ہوتی تو جنت میں وہ اکیلی آپ کے انعام میں
شریک ہوتی مگر آپ کی گیارہ بیویاں تھیں اور تین بیٹیاں۔اس طرح چودہ عورتیں وہی انعامات حاصل کریں
گی جو رسول کریم ﷺ کو حاصل ہوں گے۔پس یہ خیال اپنے دلوں سے نکال ڈالو کہ عورت کوئی کام نہیں کر سکتی۔میں آج کہنا چاہتا ہوں کہ اے احمدی
عورتو! تم اپنی ذہنیت کو بدل ڈالو۔آدمی کے معنے مرد کے ہیں۔تم بھی ویسی ہی آدمی ہو جیسے مرد۔خدا نے جو
عقیدے مردوں کے لئے مقرر کئے ہیں وہی عورتوں کے لئے مقرر کئے ہیں۔اور جو انعام اور افضال مردوں
کے لئے مقرر ہیں وہی عورتوں کے لئے ہیں۔پھر جب خدا نے فرق نہیں کیا تو تم نے کیوں کیا۔جب تک تم یہ
خیال اپنے دل سے نہ نکال دو گی کوئی کام نہیں کر سکو گی۔جب کوئی شخص یہ سمجھ لیتا ہے کہ میں مر گیا ہوں تو مر جاتا
ہے۔اور جب کوئی شخص یہ سمجھ لیتا ہے کہ میں کام کر سکتا ہوں تو وہ کر لیتا ہے۔جو ذمہ داریاں مردوں کی ہیں تو انہیں پورا کر رہے ہیں۔مردوں کی انجمنیں تو پنجاب میں ہر جگہ