تقریر جلسہ سالانہ ۱۹۴۱ء
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول
345
ہیں لیکن لبنات اماءاللہ سارے پنجاب میں نہیں بلکہ بہت تھوڑی جگہوں پر قائم ہیں۔پس اول اپنی ذہنیت
بدلو اور سمجھ لو کہ تم کو خدا نے دین کی خدمت کے لئے پیدا کیا ہے۔ہر عورت کا فرض ہے کہ ہر گاؤوں میں لجنہ قائم
کرے۔جہاں جہاں احمدی ہیں وہاں مجعدہ بنا لوگی تو خدا تعالیٰ کام کرنے کی بھی توفیق دے دیگا۔حق بات تو یہ
ہے کہ جتنی عورتوں کے ذریعے تبلیغ ہو سکتی ہے مردوں کے ذریعے نہیں ہو سکتی اگر عورتیں تبلیغ کرنے لگ جائیں
تو ملک کی کایا پلٹ جائے۔مگر بہت کم عورتیں ہیں جو اس کی طرف توجہ کرتی ہیں۔عورت کو خدا نے ایسے ہتھیار
دئے ہیں کہ مرد مقابلہ نہیں کر سکتے مگر وہ غفلت کرتی ہے اور یہ خیال کرتی ہے کہ قیامت کے دن شاید میرا
خاوند تو جنت میں چلا جائے اور میں جہنم میں چلی جاؤں۔اس کی وجہ یہی ہے کہ میں کچھ کر نہیں سکتی۔پس تم
اپنی ذمہ داریوں
کو سمجھو ہر جگہ لجنہ قائم کرو مرکز میں لکھوا کر جواب نہ آئے تو مجھے لکھو مصباح میں مضامین دو۔تعلیم یافتہ مستورات یہ کام اپنی اپنی جگہوں پر فرد فردا کریں اور ہر جگہ لجنہ قائم کریں اللہ تعالی تم کو اس کام کی
توفیق دے تا کہ تم بھی وہی انعامات حاصل کر سکو جو مومن کے لئے مقرر ہیں۔(از مصباح جنوری ۱۹۴۱ء)
تقریر حضرت خلیفہ امسیح الثانی بر موقع جلسہ سالانہ مستورات ۱۹۳۱ء
۲۷۔دسمبر ۱۹۴۱ء۔حضرت خلیفہ امسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جلسہ سالانہ میں جماعت احمدیہ کی
خواتین کے سامنے جو تقریر فرمائی وہ حسب دستور محترمہ امتہ السلام صاحبہ معلمہ نصرت گرلز سکول نے قلمبند کر کے
بھیجی جسے شکریہ کے ساتھ درج ذیل کیا جاتا ہے لیکن اس امر کا ذکر کر دینا ضروری ہے کہ محترمہ موصوفہ چونکہ
زودنویس نہیں ہیں اس لئے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ حضور کی تقریر مکمل طور پر قلمبند کی گئی ہے مگر بہر حال ان کی کوشش
قابل تعریف ہے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ انہیں اس محنت کی جزائے خیر عطا فرمائے۔(مدیره مصباح)
تشہد، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حسب ذیل آیات قرآنیہ کی
تلاوت کی:۔وَأدْ خِلَ الَّذينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جَنَّتٍ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الْانُهُرُ
خَالِدِينَ فِيهَا بإِذْنِ رَبِّهِمْ ط تَحِيَّتُهُمْ فِيهَا سَلَام أَلَمْ تَرَكَيْفَ ضَرَبَ
اللهُ مَثَلاً كَلِمَةٌ طَيِّبَةٌ كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ أَصْلُهَا ثَابِت وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ۔
346
تُؤْتِي أُكُلَهَا كُلَّ حِيْنِ بِإِذْنِ رَبِّهَاطَ وَيَضْرِبُ اللَّهُ إِلَّا مُثَالَ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمُ
تذَكَّرُونَ
اس کے بعد فرمایا:۔پہلے تو میں اس امر کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں کہ میرے خیال میں عورتوں کے جلسہ میں میری تقریر اب
کچھ زائدی چیز ہو گئی ہے اس لئے کہ پہلے عورتوں کا جال۔الگ ہوتا تھا اور مردوں کا الگ۔مگر اب جو تقریر میری
مردوں میں ہوتی ہے وہ لاؤڈ سپیکر کے ذریعے عورتیں بھی سن لیتی ہیں اس لئے عورتوں میں علیحد و تقریر کی
بظاہر کوئی خاص ضرورت نظر نہیں آتی۔بے شک بعض مسائل ایسے ہوتے ہیں جن کی طرف عورتوں کو متوجہ کرنا
ضروری ہوتا ہے مگر اس کے لئے ہر سال علیحدہ تقریر کرنے کی ضرورت نہیں۔اگر کبھی لجنہ اماء اللہ کو ایسی
ضرورت محسوس ہو تو وہ مضمون پیش کر سکتی ہے اور کہہ سکتی ہے کہ فلاں مضمون کے متعلق عورتوں کے سامنے تقریر
کر دی جائے۔اس صورت میں میں اس موضوع کے متعلق عورتوں میں تقریر کر سکتا ہوں۔لیکن موجودہ
صورت حال میں چونکہ مردوں میں جو تقریریں ہوتی ہیں وہ لاؤڈ سپیکر کے ذریعے چار سال سے یہاں پہنچ
جاتی ہیں اس لئے میرے نزدیک عورتوں کے لئے وہی کافی ہیں۔سوائے اس کے کہ تم یہ مطالبہ کرو کہ ان چار
سالوں سے پہلے مرد و تقریریں سنتے آرہے ہیں اور ہم ایک۔اب ۲۱ سال تک ہم میں بھی ایک زائد تقریر ہوتا
برابر ہو جا ئیں۔مگر میں نے ابھی اس کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ اس پر غور کیا ہے۔اگر خدا تعالیٰ نے
موقع دیا تو میں مزید غور کروں گا اور پھر جو فیصلہ ہو گا اس کے مطابق عمل کیا جائے گا۔اس کے بعد میں اُن آیات کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں جن کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے۔ان آیات
میں اللہ تعالیٰ نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کے متعلق بیان فریا ہے کہ ان سب کو جنت میں داخل کیا
جائے گا۔ایسی جنت میں جس کے نیچے نہریں چلتی ہوں گی۔یہاں سرگودہا، گجرات اور لائکپور کی مستورات
آئی ہوئی ہوں گی۔دو نئی آبادیوں میں رہنے کی وجہ سے جانتی ہیں کہ نہر کیا ہوتی ہے اور نہر کے کیا کام ہوتے
ہیں لیکن وہ نہریں جو جنت میں چلیں گی سرگودھا اور گجرات کی نہروں سے مختلف ہوں گی۔ان شہروں کی
باریاں مقرر ہوتی ہیں اور خواہ کسی کا کھیت سوکھے یا جلے پانی باری پر ہی ملتا ہے۔پھر گورنمنٹ کے بعض ملازم
شرارتیں کرتے رہتے ہیں اور بعض دفعہ نہریں کاٹ دیتے ہیں جس سے سارا علاقہ تباہ ہو جاتا ہے۔اسی طرح
347
زمیندارا گر نہر کاٹ کر پانی لیں تو سال دو سال کے لئے قید ہو جاتے ہیں یہ تو دنیا کی نہروں کا حال ہے۔لیکن
ان نہروں کے متعلق فرماتا ہے کہ وہ ان باغوں کے ساتھ ہوں گی۔یعنی وہ جنتیوں کے ہاتھ میں ہوں گی کوئی
اور اُن کا حاکم اور مالک نہیں ہو گا۔وہ جس وقت چاہیں گے پانی ان کو مل جائے گا۔خَالِدِينَ فِيهَا اور پھر
وہ اس میں بستے ہی چلے جائیں گے۔وہ لوگ جنہوں نے سرگودھا اور لائلپور بسایا وہ آج کہاں ہیں، وہ
جنہوں نے درخت لگائے بڑی بڑی مصیبتوں کے بعد زمین کی کاشت کی ، ہل چلائے اور تکلیف کا مقابلہ کیا
ان میں سے کوئی دو سال زندور ہا، کوئی چار سال زندہ رہا، اور آخر ایک ایک کر کے سب فوت ہو گئے۔وہ آب
یہ نہیں جانتے کہ ہماری زمینیں اب کہاں گئیں اور ہماری اولا د نے کیا پھل کھایا۔کئی ایسے ہیں جن کی اولادیں
آج شرا میں پی رہی ہیں، کئی ایسے ہیں جن کی اولادیں آج جو اکھیل رہی ہیں، کئی ایسے ہیں جن کی اولادیں
آج سینما میں اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں، گویا ان کی محنتیں اکارت چلی گئیں۔مگر فرمایا خلد بمن فيها جنتیوں
کی محنتیں ضائع نہیں ہوں گی بلکہ جس نے جو کچھ بویا وہی کچھ کاٹے گا اور پھر کاٹتا ہی چلا جائے گا۔پھر ایک اور فرق دنیا کی نہروں، باغوں اور زمینوں میں اور اگلے جہان کی زمینوں باغوں اور نہروں میں
یہ ہے کہ یہاں تو کئی لوگوں کے پاس حرام مال ہوتے ہیں۔چنانچہ مربعوں میں سے اکثر جانگلیوں کے تھے جو
گورنمنٹ نے زبردستی چھین لئے اور دوسرے لوگوں کو دے دیئے۔جن کی زمینیں تھیں وہ بھو کے مر گئے اور
دوسرے لوگ عیش و آرام سے رہنے لگے۔مگر فرمایا باذنِ رَبِّهَا وہ زمینیں لوگوں کی چھینی ہوئی نہیں ہوں گی بلکہ جائز مال ہوگا جو خدا کی طرف
سے ملے گا۔دنیا میں تو کتنے گھر اس لئے برباد ہو گئے کہ ماں باپ نے محنت سے مال جمع کیا مگر ان کی
اولادوں نے لغو باتوں میں اُسے ضائع کر دیا۔مگر وہاں جو کچھ ملے گا خدا کی طرف سے ملے گا اور اس کی
برکت قائم رہے گی۔تَحِيَّتُهُم فِيهَا سَلَام۔ہمارے ملک میں لوگ کہا کرتے ہیں کہ جتنی لڑائیاں ہوتی ہیں
وہ زمین ، روپیہ یا عورت کی وجہ سے ہوتی ہیں۔یہاں بھی چونکہ نہروں اور زمینوں کا ذکر تھا اس لئے قدرتی
طور پر سوال پیدا ہوتا تھا کہ کیا جنت میں بھی لڑائیاں ہوں گی ؟ اور کیا وہاں جا کر بھی یہی جگزار ہے گا کہ ایک
جنتی کہے گا میری پہیلی ہے اور دوسرا کہے گا میری ؟ اس لئے فرمایا کہ ہر آدمی جو جنت میں دوسرے سے ملے گا
کہے گا میری طرف سے تم اپنا دل صاف رکھو۔میری طرف سے تم کو کوئی تکلیف نہیں پہنچے گی اور دعا کرے گا
348
کہ تم پر خدا کی طرف سے سلامتی نازل ہو۔پھر فرمایا:۔اَلَمْ تَرَكَيْفَ ضَرَبَ اللهُ مَثَلاً كَلِمَة طَيِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ اَصْلُهَا ثَابِت وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ
تُؤْتِي أكلها كُلَّ حِينِ بِاِذْنِ رَبِّهَا وَيَضْرِبُ اللهُ إِلَّا مُثَالَ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونْ
ان آیات کے شروع میں اللہ تعالے نے بتایا تھا کہ جنت میں ایمان لانے والے اور اعمال صالحہ کرنے
والے جائیں گے۔آب کہنے کو تو سارے ہی اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں اور جس کو پوچھو وہ کہتا ہے میں
خدا کے فضل سے مسلمان ہوں۔مگر اللہ تعالے فرماتا ہے محض زبان سے اپنے آپ کو مومن کہہ لینے سے کوئی
شخص مومن نہیں ہو جاتا۔تمھیں یا درکھنا چاہئے کہ ایمان با اللہ اور اعمال صالح کی مثال اچھے درخت کی ہی ہے۔جس طرح دنیا میں پھل دار درخت توجہ چاہتے ہیں اور کوئی شجرہ طیبہ نہیں پھلتا جب تک کہ اسے پانی نہ ملے
اور جب تک اس کی نگرانی نہ کی جائے سوائے جنگلی درختوں کے۔اسی طرح صرف منہ سے ایمان اور اعمال
صالحہ کا دعوے کرنا ٹھیک نہیں ہوتا۔یہ کبھی نہیں ہوتا کہ جنگلی درختوں میں اعلیٰ قسم کے پھل لگے ہوں۔اعلے
قسم کے پھل ہمیشہ اعلے درختوں پر لگتے ہیں اور اعلیٰ درخت انسانی کوشش سے پھل لاتے ہیں۔پس ایمان
اور اعمال صالحہ کی مثال شجرہ طبیہ یعنی اصلے قسم کے درختوں کی کی ہے جنگلی درختوں کی نہیں۔اور یہ شجرہ طبیہ
اعمال صالحہ کے پانی کے بغیر پھل نہیں دیتا۔جس طرح درخت ہونے کے بعد اگر اسے پانی نہ دیا جائے تو وہ
خراب ہو جاتا ہے لیکن اگر اسے پانی ملتا ہے تو وہ عمدہ پھل دیتا ہے اور اس کی عمر بھی لمبی ہوتی ہے۔اسی طرح
خالی ایمان پر خوش نہ ہو جاؤ بلکہ سمجھ لوکہ شجر طفیہ پانی چاہتا ہے جب تک اسے اعمال صالحہ کا پانی نہ ملے گا وہ
شجر طیبہ نہ بن سکے گا۔پس صرف کلمہ پڑھ کر تمھیں خوش نہیں ہو جانا چاہئے جب تک لاإله إلا اللہ کے درخت کو اعمال صالحہ
کا پانی نہ دو گی تمھارا درخت پھل نہیں لائے گا بلکہ خشک ہو جائے گا۔حقیقت یہ ہے کہ جس طرح درخت کئی قسم کے ہوتے ہیں اسی طرح لا اله الا اللہ بھی کئی قسم کے
ہوتے ہیں۔کوئی اچھے ہوتے ہیں اور کوئی سڑے ہوئے ہوتے ہیں۔قرآن شریف میں سڑے ہوئے کلمہ کی
مثال اس طرح دی گئی ہے کہ
349
إِذَا جَاءَ كَ الْمُنْفِقُونَ قَالُوْا نَشْهَدُ إِنَّكَ لَرَسُولُ الله وَاللَّهِ يَعْلَمُ إِنَّكَ
لَرَسُولُه ط وَالله يَشْهدَ إِنَّ الْمُنَافِقِينَ لَكَذِبُونَ۔یعنی اے محمد ہے تیرے پاس منافق آتے ہیں اور کہتے ہیں نَشْهَدُ إِنَّكَ لَرَسُولُ اللَّهِ کہ یقینی اور
قطعی بات ہے کہ خدا موجود ہے اور تو اُس کا رسول ہے۔مگر اس پر بجائے اس کے خدا خوش ہو کہ آخر انہوں
نے صداقت کا اقرار کر لیا فرماتا ہے کہ اللہ تعالی جانتا ہے کہ تو اللہ کا رسول ہے۔وہ کہتے ہیں ہم بھی گواہی
دیتے ہیں کہ تو اللہ کا رسول ہے۔اب اگر اللہ تعالی کہے اور وہ نہ کہیں تو جھوٹ ہے۔مگر جب انہوں نے بھی
کہہ دیا اور اللہ تعالیٰ نے بھی گواہی دیدی کہ تو ہمارا رسول ہے تو پھر کہنا یہ چاہئے تھا کہ وہ بڑے بچے ہیں کہ
انہوں نے وہ بات کہی جو خدا نے کہی۔مگر فرماتا ہے یہ منافق بڑے جھوٹے ہیں۔باوجود اس کے کہ تو اللہ کا
رسول ہے اور باوجود اس کے کہ انہوں نے کہا کہ تو اُس کا رسول ہے پھر بھی جھوٹے ہیں اور اُن
کا کلمہ طیبہ نہیں
بلکہ کلمہ خبیثہ ہے۔کیونکہ وہ دل سے نہیں کہہ رہے بلکہ منافقت سے کہہ رہے ہیں۔پھر بعض لوگ ایسے ہوتے
ہیں جو گو کچے دل سے ایمان لاتے ہیں مگر اُن کا ایمان ناقص ہوتا ہے۔اُن کی مثال ایسی ہوتی ہے جیسے کوئی
شخص آم تو ہوئے مگر اسے پانی نہ دے اور نہ اُس کی نگرانی کر نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ ہو گا تو آم ہی مگر پھل ناقص
دے گا ، کھٹا دے گا اور تھوڑے دے گا۔ایسے درخت کے آموں کو گدھے بھی سونگھ کر پھینک دیتے ہیں اور
جب بازار میں جاتے ہیں تو ردی کی ٹوکری میں پڑے رہتے ہیں اور کوئی اُن
کو نہیں خریدتا۔اس کے مقابلہ
میں اہلے قسم کے آموں کو کاغذ کا لباس پہنایا جاتا ہے اور اوپر لکھا جاتا ہے کہ فلاں قسم کا آم اور رئیسوں کے
آرڈر پر آرڈر آتے ہیں اور بڑے بڑے امیر اُن کو خریدتے ہیں۔مگر باقص آم میلی اور گندی نوکری میں پڑے
ہوتے ہیں اور پیسے پیسے ولی کہہ کر دکاندار آواز دے رہا ہوتا ہے اور پھر بھی انہیں کوئی نہیں خریدتا۔پھر ایک آم
ایسا ہوتا ہے کہ پاس سے گزرنے پر سر سے لے کر پیر تک اُس کی خوشبو برقی رو کی طرح اثر کر جاتی ہے۔اور
ایک آم ایسا ہوتا ہے کہ اُسے دیکھنے تک کو جی نہیں چاہتا۔یہی حال دوسرے پھلوں کا ہے۔ایک وقت
خربوزے روپے روپے وٹی تک بکتے ہیں اور دوسرے وقت اُن میں کیڑے پڑے ہوئے ہوتے ہیں۔تو
فرمایا تم ہمیشہ کلمہ کلمہ پکارتے ہو تمہیں سوچنا چاہیئے کہ کیا کلمہ پڑھتے ہو۔کلمہ طیبہ تو ابو بکڑ بھی پڑھتا تھا، عمر بھی
پڑھتا تھا، عثمان بھی پڑھتا تھا پہلی بھی پڑھتا تھا۔اگر تم کہو کہ تم بھی وہی کلمہ پڑھتے ہو جو ابو بکر اور عمر پڑھتے تھے تو
350
یہ درست نہیں۔کیونکہ اُن کا کلمہ کلمہ طیبہ تھا۔اور طیبہ کے معنے عربی زبان میں خوش شکل ، خوشبو دار لذیز اور
شیریں کے ہیں۔طیبہ کے اور بھی معنے ہیں لیکن چاروں معنے خاص طور پر طیب میں پائے جاتے ہیں۔یہ
ضروری نہیں کہ جو چیز خوش شکل ہو خوشبودار بھی ہو۔انسانوں میں کئی ایسے ہوتے ہیں جن کی شکل اچھی ہوتی
ہے مگر انہیں بغل گند ہوتا ہے اور کئی لوگوں سے بد بو تو نہیں آتی نگر شکل
دیکھ کر کراہت آتی ہے۔پھر کئی ایسے
ہوتے ہیں کہ اُن کو کوئی بیماری تو نہیں ہوتی مگر وہ جاہل اور اُجڈ ہوتے ہیں اور بعض ایسے ہوتے ہیں جو
خوبصورت بھی ہوتے ہیں، خوشبو بھی اُن میں سے آتی ہے، عالم بھی ہوتے ہیں مگر شیریں نہیں ہوتے یعنی ان
کی باتوں میں مزہ نہیں آتا۔پس طیب وہ ہے جس میں چاروں باتیں پائی جائیں۔یعنی خوش شکل بھی ہو،
خوشبودار بھی ہو، خوش ذائقہ بھی ہو اور شیر میں بھی ہو۔پس کلمہ طیبہ پر ایمان لانے والے کو سوچنا چاہیئے کہ کیا اس میں یہ چاروں باتیں پائی جاتی ہیں۔طیبہ کے
پہلے معنے خوش شکل کے ہیں۔اب تم سوچو کہ کیا تمہارا ایمان خوش شکل ہے؟ تم منہ سے تو کہتی ہو کہ احمدی میں
مگر کیا ظاہر میں بھی تمہاری شکل احمد یوں والی ہے؟ کیا اگر آم کی شکل بیر جیسی ہو تو لوگ اُسے پسند کریں گے؟
اسی طرح جب تک تمہاری نمازیں احمدیوں والی نہ ہوں ، تمہارے روزے احمدیوں والے نہ ہوں ، تمہاری
ز کو ۃ احمد یوں والی نہ ہو۔تمہارا حج احمد یوں والا نہ ہو تم کس طرح کہہ سکتی ہو کہ ہم نے کلمہ طیبہ پڑھ لیا۔کتنا ہی
اچھا آم ہو لیکن اگر وہ داغدار ہو یا پچکا ہوا ہو تو لوگ اسے نہیں خریدتے۔اسی طرح اگر تم صرف اس بات پر
خوش ہو جاؤ کہ ہم نے کلمہ طیبہ کہ لیا تو ہماری نمازیں ، ہمارے روزے، ہماری زکوۃ ، ہماراحج اور ہمارے
صدقے خود بخود اچھے ہو جائیں گے تو یہ درست نہیں۔جس طرح داغدار آم کو کوئی شخص نہیں خرید تا اسی طرح
تمہاری نمازیں اور تمہارے روزے بھی قبول نہیں ہو سکتے۔صرف اسی صورت میں یہ عبادتیں قبول ہو سکتی ہیں
جب وہ انہی شرائط کے ساتھ ادا کی جائیں جن شرائط کے ساتھ ادا کرنے کا اسلام نے حکم دیا ہے۔دوسری چیز کلمہ کا خوشبودار ہوتا ہے۔جو چیز انسان خریدتا ہے اس کے متعلق یہ بھی دیکھ لیتا ہے کہ آیا اُس
کی خوشبو اچھی ہے یا نہیں۔خربوزے ہوں تو ان کی خوشبو سونگھتا ہے اور چاہتا ہے کہ خربوزہ سے اچھی خوشبو
آئے۔یہی حال باقی پچھلوں کا ہے۔آم جتنا اچھا ہو گا اُتنی ہی اس کی خوشبو اچھی ہو گی۔اسی طرح سیب ، انار ،
انگور اور کیلا وغیرہ کی لوگ شکل بھی دیکھتے ہیں اور ساتھ ہی خوشبو بھی سو نکھتے ہیں۔
351
پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب تم ایمان لائے ہو تو تمہارے ایمان کے اندر خوشبو بھی ہونی چاہیئے۔یعنی
تمہارے اردگرد کے ہمسائے تمہیں دیکھیں تو تمہاری نیکیوں کی خوشبو اُن کو آ جائے۔اور وہ کہہ اٹھیں کہ واقعی
یہ مذہب اچھا ہے۔پہلے تو لوگ شکل دیکھیں گے کہ تمہاری نمازیں مسلمانوں والی ہیں یا نہیں۔فرض کرو ایک
عورت احمدی کہلاتی ہے مگر نماز نہیں پڑھتی تو اُس کی ہمسایہ عورت کو یقین ہو جائیگا کہ ہمارا مولوی ٹھیک کہتا تھا
کہ احمدی جماعت کی عورتیں نماز نہیں پڑھتیں یا احمدی نماز کو جائز ہی نہیں سمجھتے۔کیونکہ غیر احمدی مولویوں نے
اُن کو یہی بتایا ہوتا ہے کہ احمدی کا نماز روزہ الگ ہے۔پس ایک غیر احمدی عورت نماز چھوڑ کر صرف اپنے لئے
دوزخ مول لیتی ہے لیکن ایک احمدی عورت
نماز نہ پڑھ کر صرف اپنے لئے نہیں بلکہ اُن دوسری پچاس عورتوں
کے لئے بھی دوزخ مول لیتی ہے جو اس کو دیکھتی ہیں۔تو فرمایا شجر وطنیہ بنو۔تم وہ درخت انو جو نہ صرف خوش
شکل ہو بلکہ خوشبودار بھی ہو۔تم جس محلہ میں جاؤ وہاں نمازیں پڑھو، صدقات دو، خیرات کرو اور اس قدر
نیکیوں میں حصہ لو کہ سب کہیں کہ معلوم نہیں کون آگئی ہے جو اس قدرنمازیں پڑھتی اور خیرات کرتی ہے۔پھر
جب وہ تمہارے پاس آئیں گی تو تم دیکھو گی کہ وہ اپنے مولوی کو وہاں سے سینکڑوں گالیاں دیتی ہوئی اٹھیں گی
کیونکہ تمہاری خوشبو ان کو احمدیت کے چمن کی طرف کھینچ رہی ہوگی۔پس چاہئے کہ تمہاری نماز میں ایسی
خوشبودار ہوں۔صدقہ و خیرات ایسا خوشبودار ہو کہ خود بخود دوسرے لوگ متاثر ہوتے چلے جائیں۔جب
تمہارے اندر یہ خوشبو پیدا ہو جائے گی تو نتیجہ یہ ہوگا کہ لوگ بھاگ بھاگ کر تمہاری طرف آئیں گے اور تم
لوگوں کو احمدیت کی طرف
کھینچے کاذریعہ بن جاؤ گی۔طیبہ کے تیسرے معنے خوش ذائقہ کے ہیں ایسی چیز جس کا مزا اچھا ہو اور انسان کی زبان اس سے حلاوت
محسوس کرے۔یہ چیز بھی ایسی ہے جس کا مومن میں پایا جانا ضروری ہے۔فرض کرو ایک عورت نمازیں بھی
پڑھتی ہے، روزے بھی رکھتی ہے مگر اس کے ساتھ ہی صبح شام غیبت میں مشغول رہتی ہے کہ فلاں نے یوں کیا
اور فلاں نے یوں کیا۔تو اس سے اُس کی نیکی کا اثر زائل ہو جائے گا۔یہ باتیں ایسی ہی گندی ہیں جیسے بعض
عورتیں مٹی کھانے لگ جاتی ہیں۔بے شک یہ باتیں ہیں مگر ایسی جن کی کوئی قیمت نہیں۔نہ سُننے والے کو کوئی
فائدہ ہوتا ہے اور نہ سُنانے والے کو۔لیکن اگر وہ اس قسم کی باتیں کرے کہ اے بہن رسول کریم ﷺ نے یوں
فرمایا ہے،اے بہن خدا کا یہ حکم ہے، نماز کے متعلق یہ حکم ہے ، روزوں کے یہ احکام ہیں تو سننے والے اس کا اثر
352
محسوس کریں گے اور انہیں اس کی باتوں میں لذت آئے گی۔پس پہلی بات تو یہ ہے کہ دین پر عمل کرو۔دوسری بات یہ ہے کہ اتنا اچھا عمل کرو کہ لوگوں میں شہرت ہو
جائے۔تیسرا یہ کہ ایسی باتیں کرو جن سے لوگ فائدہ اٹھائیں۔پھر طیبہ کے چوتھے معنے شیریں کے ہیں۔یعنی تمہاری باتیں ایسی ہوں جو نہ صرف لوگوں کو فائدہ بخشیں
بلکہ عملی بھی ہوں اور صرف دماغ سے تعلق نہ رکھتی ہوں بلکہ ایسی شیریں ہوں جو دل سے تعلق رکھیں اور جن
سے حلاوت ایمان نصیب ہو۔عقلی باتوں سے لذت تو آتی ہے لیکن حلاوت نصیب نہیں ہوتی۔شاعر کتنے
اچھے کہتے ہیں لیکن وہ تھے نہیں ہوتے۔پھر ایک شخص خدا کی باتیں سناتا ہے اور نہایت فصیح و بلیغ طریق پر
الفاظ لاتا ہے لیکن اس کی باتیں بھی لذیز ہوتی ہیں شیر یں نہیں ہوتیں۔اس کے مقابلہ میں ایک اور شخص ہوتا
ہے جو ایسی باتیں کرتا ہے جن میں گو لفاظی نہیں ہوتی مگر ان باتوں سے دلوں پر اثر ہوتا ہے اور تقویٰ پیدا ہوتا
ہے۔اسکی باتیں شیریں کہلائیں گی کیونکہ وہ دلوں پر اثر کرنے والی ہوں گی۔یہ چار باتیں ہیں جن کا مومن کے اندر پایا جانا ضروری ہے۔اگر تم ایسی بن جاؤ تو تم جنت کی وارث بن
سکتی ہو۔جنت کیا ہے۔جنت کے درخت مومن ہیں اور جنت کی نہریں مومنوں کے اعمال۔جب یہ سارے
وہاں اکھٹے ہو جائیں گے تو سب لوگوں
کی توجہ اپنی طرف کھینچ لیں گے۔اس دُنیا اور اگلے جہان میں یہ فرق ہے کہ یہاں مومن چھپے ہوئے ہیں اگلے جہاں میں اُن سب کو اکٹھا
کر دیا جائے گا تب دنیا حیران رہ جائے گی کہ واہ کیسے شان دار لوگ ہیں۔حضرت شاہ ولی اللہ صاحب، حضرت خواجہ باقی باللہ صاحب ، حضرت قطب الدین صاحب ، حضرت
خواجہ نظام الدین صاحب، حضرت سید احمد صاحب بریلوی اور دوسرے ہزاروں بزرگ جو امت محمدیہ میں
گزرے ہیں جب یہ سارے وہاں اکٹھے ہو جائیں گے تو لوگ ان
کو دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔دنیا میں تو
الگ الگ درخت تھے لیکن وہاں میٹھے پھلوں والے باغات کی صورت میں دکھائی دیں گے اور اُن کے عمال
اور ایمان کو دیکھ کر لوگ کہہ اُٹھیں گے کہ اس سے بڑھ کر کوئی جنت نہیں۔جس گاؤں میں جھوٹ بول کر لوگ
فتنہ ڈلواتے ہیں۔لوگوں کا مال فلنا چھین لیتے ہوں، بھو کے کا خیال نہ کرتے ہوں اور ڈاکے ڈالتے ہوں اس
کو کیسے جنت کہہ سکتے ہیں؟ اس کے مقابلہ میں اگلے جہاں کی سب سے بڑی جنت یہ ہے کہ اس میں تمام
353
الله
نیکوں
کو اکٹھا کر دیا جائے گا اور بدوں کو الگ کر دیا جائے گا۔نماز پڑھنے والی عورتیں اور نماز پڑھنے والے مرد
سچ بولنے والی عورتیں اور سچ بولنے والے مرد اور رسول کریم ﷺ پر ایمان لانے والی عورتیں اور رسول
کریم ﷺ پر ایمان والے مردہ قرآن کریم پر ایمان لانے والی عورتیں اور قرآن کریم پر ایمان لانے والے
مرد ، پہلے نبیوں پر ایمان لانے والی عورتیں اور پہلے نبیوں پر ایمان لانے والے مرد، لوگوں کی خدمت کرنے
والی عورتیں اور لوگوں کی خدمت کرنے والے مرد، جھوٹ فریب اور جھگڑے سے بچنے والی عورتیں اور جھوٹ
غریب اور جھگڑے سے بچنے والے مرد جس جگہ جمع ہوں گے وہاں رہنے کو کس کا دل نہ چاہے گا۔بے شک
وہاں باغ بھی ہوں گے لیکن اصل مطلب یہی ہے کہ وہ ایسی جگہ ہوگی جہاں تمام نیک لوگ جمع ہوں گے۔پس میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ کلمہ تو تمہیں پڑھا دیا گیا ہے اب اس کو طیبہ بنانا تمہارے اختیار میں
ہے۔لوگ بڑے بڑے نام رکھتے ہیں لیکن نام سے کچھ نہیں بنتا۔اسی طرح صرف کلمہ پڑھنے سے عزت نہیں
ملتی بلکہ طیبہ سے ملتی ہے۔جب یہ دونوں چیزیں مل جائیں تو پھر مومن جنت کا درخت بن جاتا ہے۔پس
جب تک تم کلمہ طیبہ نہ بنو گی جنت کا درخت نہیں بن سکو گی۔قرآن کریم نے تمہارے سامنے ایک موٹی مثال
درخت کی پیش کی ہے۔وہ تم کو چاند یا سورج کی طرف نہیں لے گیا ، اُس نے سکندر یا ارسطو کی کوئی مثال پیش
نہیں کی ، اس نے الجبرا کا کوئی سوال نہیں ڈالا ، اس نے تم کو کسی عمارت کے گنبدوں کی طرف نہیں لے جانا چاہا
بلکہ خدا نے وہ بات کہی ہے جو تم میں سے ہر ایک نے دیکھی اور جس کو بچہ بچہ جانتا ہے۔خدا نے کہا ہے کہ ہم تم
کو پہاڑ اور دریا کی طرف نہیں لے جاتے بلکہ ہم کہتے ہیں کہ کبھی تم نے درخت کو دیکھا ہے یا نہیں۔جس طرح
درخت کو پانی دیا جاتا ہے اسی طرح تم اپنے ایمان کو مل کا پانی دو۔اپنے اندر اچھی باتیں پیدا کر و۔جب تم ایسا
کروگی تو تم جنت کا درخت بن جاؤ گی۔پھر جس طرح اچھے درخت پر اچھی شکل اور اچھی خوشبو کے لذیذ اور
شیریں پھل پیدا ہوتے ہیں اسی طرح تم اپنے ایمان کو خوش شکل ، خوشبودار، لذیذ اور شیر میں اناؤ۔جب تم ایسا
درخت بن جاؤ گی تو اللہ تعالیٰ کے فرشتے تم جہاں بھی ہوگی وہاں سے
اٹھا کر تمہیں اللہ تعالیٰ کی جنت میں لے
جائیں گے کیونکہ خدا تعالیٰ کہے گا کہ ان درختوں کے بغیر میراباغ مکمل نہیں ہوسکتا۔لوگ اپنے باغوں کے سجانے کے لئے دُور دُور سے درخت منگواتے ہیں تا کہ اُن کا باغ خوبصورت
معلوم ہو اسی طرح خدا تعالی کے فرشتے ہر جگہ کے نیک لوگوں کو جنت میں لائیں گے تاکہ لوگ یہ نہ کہیں کہ اللہ