تقریر جلسہ سالانہ ۱۹۴۲ء

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

354
تعالیٰ کے باغ میں فلاں درخت نہیں۔یہ کیا ہی اچھا سودا ہے جو مومن اپنے رب سے کرتا ہے مگر افسوس کہ لوگوں کو اس سودے کی طرف بہت کم
توجہ ہے۔آپ میں دُعا کرتا ہوں کہ خدا تعالی تم کو توفیق دے کہ تم اپنے آپ کو جنت کا پودا بناؤ۔اپنے کلمہ کوکلمہ طیبہ
بناؤ اور اس کے فضل سے
شجرہ طیبہ کی مانند ہو جاؤ۔وا خرد عو نا ان الحمد لله رب العلمين۔( از مصباح فروری ۱۹۴۲، )
تقریب حضرت خلیفه استحاشانی بر موقع جلس سالانه مستورات ۱۹۳۲ء
اپنی عملی زندگی میں اصلاح
کرو اور ہر جگہ بجنہ اماءاللہ قائم کرنیکی کوشش کرو!
۲۶۔دسمبر ۱۹۴۲ء۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جلسہ سالانہ میں جماعت احمدیہ کی
خواتین کے سامنے جو تقریرفرمائی وہ درج ذیل کی جاتی ہے:۔تشہد ،تعوذ اور سُورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فر مایا:۔میں نے ابھی موٹر پر آتے ہوئے دیکھا ہے کہ تمام سڑکیں اور بازار مردوں سے بھرے ہوئے ہیں اور
جلسہ گاہ قریباً خالی پڑا ہوا ہے۔میں دیکھ رہاں ہوں کہ اس وقت تمہاری بھی یہی حالت ہے۔قادیان کا جلسہ
ایک مذہبی فریضہ ہے یہ دین سیکھنے کی جگہ ہے کھیل کود کی جگہ نہیں ، میلا نہیں کہ جس کی روٹیاں تم کھانے آتی
ہو۔۳۶۵ دنوں میں سے ۳۶۲ دن تم اپنے کاموں کے لئے خرچ کر دیتی ہو صرف 3 دن کے لئے تم قادیان
میں آتی ہو وہ بھی ادھر ادھر خرچ کر دیتی ہو اور بجھتی ہو کہ تم نے خدا تعالی کا حق پو را کر دیا۔درحقیقت میرے
قلب کی حالت اس وقت ایسی ہے کہ میرا دل اس وقت کوئی تقریر کرنے کو نہیں چاہتا اور جو کچھ میں اس وقت
کہوں گا اپنے نفس پر جبر کر کے کہوں گا۔دیکھومنہ سے باتیں کرنا کسی کام نہیں آتا۔دنیا میں کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی خواہ وہ دینی ہو یا دنیاوی

355
الله
جب تک اس کا عمل اس کے قول کے مطابق نہ ہو۔صحابہ کام زیادہ کرتے تھے اور باتیں کم۔قرآن کریم میں
آتا ہے کہ منافق رسول
کریم ﷺ کے متعلق زیادہ باتیں کیا کرتے تھے۔منافق رسول کریم ﷺ کی مجلس میں
آکر کہا کرتے کہ ہم خدا کی قسم کھا کر کہتے ہیں کہ تو اللہ کا رسول ہے۔مومن تو بغیر قسمیں کھائے کہتے تھے۔مومنوں کے متعلق کہیں ذکر نہیں آتا کہ اُنہوں نے قسمیں کھائی ہوں لیکن منافقوں کے متعلق قرآن کریم میں
آتا ہے کہ وہ قسمیں کھا کھا کر کہتے تھے کہ واللہ کا رسول ہے حالانکہ وہ جھوٹے ہوتے تھے۔عورتوں کے لئے ایک بہت بڑے تغیر کی ضرورت ہے۔تمہاری حالت تو بالکل مُردوں کی سی ہے۔نہ
تمہارے دماغوں میں اتنی روشنی ہے کہ مفہوم کو عدگی کے ساتھ سمجھ سکو، نہ تمہاری زبانوں میں اتنی طاقت ہے کہ
مافی الضمیر کوادا کر سکو۔کئی عورتیں آتی ہیں کہ جی ہم مصیبت زدہ ہیں ہماری بات سن لیجیے۔وہ مجھے کئی ضروری
کاموں سے روک لیتی ہیں۔مرد ایسے دوسو میں سے دس ہوتے ہیں مگر عورتیں سو میں سے نوے ہوتی ہیں۔میں سو کام چھوڑ کر اُس کی بات سنتا ہوں کہ احمدی جماعت میں سے ہے، مصیبت زدہ ہے ، ہمدردی کروں،
لیکن وہ میرا اوقت ضائع کر دیتی ہے۔عورتیں بہت لمبی چوڑی باتیں شروع کر دیتی ہیں۔مثلا میں فلاں کے گھر
اس کے جنوبی دروازہ سے اُس کے صحن میں داخل ہوئی۔اُس کا صحن بس یہی کوئی تین چار چار پائیوں کا ہوگا۔صحن سے گزر کر میں برآمدہ میں داخل ہوئی پھر میں اندر گئی۔یہ طریق گفتگو بتاتا ہے کہ کام ہے ہی نہیں۔سب
سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ تم اپنے لئے کام تجویز کرو۔زمیندار عورتیں گھروں میں کام کرتی ہیں۔انہیں محنت
کی عادت ہوتی ہے۔لیکن شہری عورتوں کو سوائے باتوں کے اور کچھ آتا ہی نہیں۔امراء کی عورتیں نوکروں کو
گالیاں دیتی رہتی ہیں۔سارا دن جھک جھک کرنے میں گزر جاتا ہے۔وہ پانچ منٹ نوکر کو صرف اس لئے
جھاڑتی ہے کہ تو نے پیالی کیوں صاف نہیں کی حالانکہ اگر وہ خود کرے تو ایک منٹ میں پیالی صاف ہو سکتی ہے
بعض لوگ قطب مینار پر صرف دو منٹ کے لئے چڑھتے ہیں لیکن اس پر اپنا نام لکھ جاتے ہیں کہ فلاں بن
فلاں اس جگہ فلاں دن آیا تھا۔وہ گوارا نہیں کرتے کہ صرف دو منٹ کے لئے بھی آکر یونہی واپس چلے
جائیں بلکہ اپنی نشانی چھوڑ جاتے ہیں۔مینارہ مسیح ایک مقدس جگہ ہے بعض نادان اس پر چڑھ کر اپنا نام لکھ
جاتے ہیں۔تم خدا کی اس دنیا میں پچاس ساٹھ سال رو کر جاتی ہو لیکن اتنا بھی نشان چھوڑ کر نہیں جاتی ہو۔کیا
تم کہہ سکتی ہو کہ تمھاری ماں تمھاری دادی، تمھاری نانی وغیرہ تمھارے لئے کوئی نشان چھوڑ کر گئی ہیں۔بائبیل

356
میں آتا ہے کہ آدم تیرے گناہ کی یہ سزا ہے کہ تیری بیٹی تجھے نہیں بلکہ اپنے خاوند کو چاہے گی اور تیرا بیٹا تجھے نہیں
بلکہ اپنی بیوی کو چاہے گا۔ایک شخص آتا ہے کہتا ہے اباجان خط آیا ہے بچہ بیمار ہے میں جاؤں تو باپ اُس کے
احساسات کو مد نظر رکھ کر اجازت دیدیتا ہے کہ جاؤ۔حالانکہ اگر وہ احسان شناس ہوتا احساس رکھتا تو ماں کو نہ
چھوڑ تا باپ کو نہ چھوڑتا بلکہ اپنے بیوی بچوں کو چھوڑ دیتا وہ کہتا کہ سارے مر جائیں میں اپنے ماں باپ کو نہ
چھوڑوں گا۔تو دنیا میں جن چیزوں کو تم نشان بجھتی ہو وہ نشان نہیں بلکہ نشان مٹانے والے ہیں۔ایک ہی چیز
ہے جو باقی رہنے والی ہے اور وہ ہے الباقیات الصالحات۔وہ کام جو خدا کے لئے کروگی باقی رہے گا۔آج
ابو ہریرہ کی اولا د کہاں ہے ، مکان کہاں ہیں لیکن ہم جنہوں نے نہ اولا د دیکھی نہ مکان دیکھے نہ جائداد دیکھی
ہم جب ان کا نام لیتے ہیں تو کہتے ہیں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ۔چند دن ہوئے ایک عرب آیا اُس نے
کہا کہ میں بلال کی اولاد میں سے ہوں۔اُس نے معلوم نہیں سچ کہا یا جھوٹ مگر میرا دل اس وقت چاہتا تھا کہ
میں اس سے چھٹ جاؤں کہ یہ اس شخص کی اولاد میں سے ہے جس نے محمد رسول اللہ اللہ کی مسجد میں اذان
دی تھی۔آج بلال کی اولاد کہاں ہے، اسکے مکان کہاں ہیں ، اس کی جائداد کہاں ہے ؟ مگر وہ جو اس نے
محمد رسول اللہ ﷺ کی مسجد میں اذان دی تھی وہ اب تک باقی ہے اور باقی رہے گی۔پس سب چیزیں فنا ہو جاتی
ہیں لیکن انسان کا عمل فنانہیں ہوتا اور تم اس طرف توجہ نہیں دیتی ہو۔خدا تعالے فرماتا ہے کہ ہر شخص کا پرندہ ہم
نے اس کی گردن پر باندھ رکھا ہے۔اور وہ پرندہ کیا ہے؟ اس کا عمل۔اگر وہ نیک ہوگا تو اس کا پرندہ بھی نیک
ہوگا۔اگر وہ بد ہوگا تو وہ بھی ہو۔پس عملی زندگی میں اصلاح کی کوشش کر و سینکڑوں ایسی ہوں گی جو دس سال
سے آتی ہوں گی مگر انہوں نے ہر سال جلسہ پر آ کر کیا فائدہ اٹھایا؟
عمل دو قسم کے ہوتے ہیں (۱) انفرادی (۴) اجتماعی۔جب تک یہ دونوں قسم کے عمل مکمل نہ ہوں تمھاری
زندگی سدھر نہیں سکتی۔نہ اللہ تعالے خوش ہوتا ہے۔انفرادی اعمال نماز ، روزہ ، حج ، زکوۃ ، چندے دینا اور بچ
بولنا۔اس میں کوئی ضرورت نہیں کہ بیس پچیس اور عورتیں ہوں جو تمھارے ساتھ مل کر یہ کام کریں۔یہ انفرادی
اعمال ہیں جو ایک آدمی سے تعلق رکھتے ہیں کسی جتھے کی ضرورت نہیں یہ کام ایسے ہیں کہ ان کے متعلق یہ نہیں
کہ سکتیں کہ چونکہ ہمارے ساتھ اور عورتیں شامل نہ تھیں اس لئے میں نے نماز نہیں پڑھی۔یا اس لئے روزہ
نہیں رکھا کہ اور روزہ رکھنے والے نہ تھے۔خدا تعالے قیامت کے دن اس آدمی کو نہیں چھوڑے گا جو کہے گا

357
کہ میں نے نماز اس لئے نہیں پڑھی کہ جماعت نہ تھی یا روزہ اس لئے نہیں رکھا کہ اور جماعت نہ تھی ، زکو و اس
لئے نہیں دی کہ جماعت نہ تھی ، قیامت کے دن تم ہرگز یہ نہیں کہہ سکتیں کہ چونکہ جماعت ساتھ نہ تھی اس لئے
ہم یہ کام نہ کرسکیں ، اس لئے نماز چھٹ گئی ، حج چھٹ گیا، یہ انفرادی کام ہیں ان کو ایک آدمی اپنے طور پر
کر سکتا ہے خواہ اس کے ساتھ اور کوئی لوگ ہوں یا نہ ہوں۔دوسرے اعمال اجتماعی اعمال ہیں۔وہ ایسے کام ہیں جو مل کر کئے جاتے ہیں۔جب تک جماعت ساتھ
نہ ہو وہ کام مکمل نہیں ہو سکتے۔مثلاً با جماعت نماز مردوں کے لئے ہے عورتوں کے لئے نہیں گو پسندیدہ ہے
فیکن مرد اگر با جماعت نماز نہیں پڑھے گا تو باوجود اس کے کہ وہ نمازیں پڑھتا ہو گا وہ قیامت کے دن مجرم
ہوگا۔اگر تم با جماعت نماز نہیں پڑھوگی تو اللہ تعالے یہ نہیں کہے گا کہ تم مجرم ہو۔اگر تم نماز باجماعت پڑھو گی
تو مردوں سے اچھی ہوگی وہ دوسروں سے تمھیں زیادہ ثواب دے گا۔لیکن مرداگر باجماعت نماز نہ پڑھے گا تو
باوجود اس کے کہ وہ وقت خرچ کرے گا ، دعا کرے گا خدا کے حضور اسے کہا جائیگا کہ تمھاری نماز ناقص رہ گئی
میں یہ نہیں کہتا کہ وہ جہنم میں جائے گا۔ہو سکتا ہے کہ اس کی دوسری نیکیاں اس قدر ہوں کہ وہ اس گناہ کو
ڈھانپ لیں۔اللہ تعالے کے ہاں تول ہوتا ہے نیکیوں کا مقابلہ ہوتا ہے۔بعض بدیان ایسی ہیں کہ وہ اکیلی جہنم
میں لے جاتی ہیں۔مثلاً شرک ، اللہ کا انکار ، اس کے فرشتوں کا انکار ،حشر نشر کا انکار ، رسول پر ایمان نہ
لا نا خدا کی کتابوں کا انکار، یہ ایسی بدیاں ہیں جو کیلی جہنم میں لے جاتی ہیں۔یہ بڑے بڑے پہاڑ ہیں۔ان
کے مقابلہ میں تمھاری نیکیاں چھٹانک کی رو جاتی ہیں۔ان کے علاوہ کچھ اور بدیاں ہیں جن کا نیکیوں سے مقابلہ کیا جائے گا ، وزن کیا جائے گا، ستی سے نماز
پڑھنا، چغلی ،غیبت وغیرہ۔یہ ایسی بدیاں ہیں جن کا مقابلہ کیا جائے گا۔کسی نیکی کے زیادہ ہو جانے سے
انسان جنت میں جاسکتا ہے لیکن اگر رسول کا انکار کرے تو پھر جنت میں نہیں جاسکتا۔خدا تعالیٰ رحیم ہے اگر
چا ہے تو سب گنہ گاروں کو معاف کر دے۔باقی قانون یہی ہے۔تو ایک گناہ وہ ہیں جن کا پلڑا بھاری رہے گا
دوسرے وہ جن کا نیکیوں سے مقابلہ کیا جائے گا۔اگر نیکیوں کی روح بڑھی ہوئی ہو تو خدا تعالیٰ جنت میں لے
جائے گا۔اگر بدیوں کی روح بڑھی ہوئی ہو تو خدا تعالے جہنم میں لے جائے گا۔باجماعت نماز مردوں کے
لئے فرض ہے اگر مرد نہیں پڑھتے تو اس کا گناہ لکھا جائے گا اور اُس کا نمبر کٹ جائے گا۔لیکن اگر تم جماعت

358
کے ساتھ نماز نہیں پڑھتیں تو گناہ نہیں ہو گا لیکن با جماعت نماز پڑھو گی تو ثواب ہوگا۔اگر تم کہو کہ با جماعت
نماز پڑھنے کو دل تو بہت چاہتا ہے لیکن چونکہ ہمارے ہاں کوئی جماعت نہیں اس لئے ہم با جماعت نماز نہیں
پڑھ سکتیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ جو کام جماعت کے ساتھ ہوتے ہیں اگر تم ان کی نیت کر لو گی تو تمہیں اُتنا
ہی ثواب ملے گا۔کیونکہ تمہارا دل تو چاہتا ہو گا۔تمہاری خطا تو نہ ہوگی سامانوں کی خطا ہوگی۔خدا کہے گا کہ اس
کی نیت نیک تھی قصور مال میسر نہ ہونے کا ہے۔خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ بندہ کسی بندے کے ساتھ جیسا سلوک کرتا ہے گویا وہ میرے ساتھ کرتا ہے۔اگر اُس نے میرے بندوں کو روٹی کھلائی تو گویا اُس نے مجھے کھلائی، اگر اس کے لئے مکان بنایا ہے تو خدا
کہے گا اُس نے میرے لئے مکان بنایا ہے اس لئے اس کا اس سے بہتر مکان جنت میں بناؤ۔اسی طرح اولاد
کی تربیت ہے۔یہ اجتماعی کام ہے۔نہیں بڑا شوق ہے کہ تمہارا بچہ بھی ہولے۔تم رات دن اُسے کہتی ہو کہ بچہ
بیچ بول بچہ بیچ بول لیکن تم اکیلے اُسے کس طرح سکھا سکتی ہو۔تمہارا بچہ باہر کھیلنے جاتا ہے تو دوسرے کو کہتا ہے
کہ بھائی ابا کو نہ بتانا کہ میں سکول نہیں گیا۔تم گھر میں کہتی ہو کہ بچہ سچ بول۔تم اس کشمکش کے بعد کبھی تو تمہاری
تعلیم اثر کرتی ہے کبھی بھائی کی۔اگر اس بھائی کی ماں اُسے کہنے والی ہوتی تو سچ بولا کر تو وہ فورا تمہارے بچہ کو
کہہ دیتا کہ میں جھوٹ نہیں بول سکتا میری ماں نے منع کیا ہوا ہے تو تربیت اولا د بھی اجتماع کے بغیر نہیں ہو
سکتی۔عورتوں کو چاہیئے کہ وہ چل کر بیٹھیں اور سوچیں کہ ہمارے بچوں میں کیا کیا خرابیاں ہیں۔عورتیں تدابیر
کریں اور عہد کریں کہ وہ ان کمزوریوں کو دُور کریں گی اس میں تعاون کی ضرورت ہے۔اگر ساری عورتیں
اپنے بچوں کو سچ بولنے کی ترغیب دیں گی تو کوئی بچہ جھوٹ بولنے والا نہیں ہوگا۔اگر پندرہ بچے کھیلنے والے
ہوں گے اور ان میں سے ایک جھوٹ بولنے والا ہو گا تو پندرہ دوسرے کہیں گے کہ ہم نے جھوٹ نہیں بولنا
ہماری اماں نے منع کیا ہوا ہے تو تمہارا بچہ بھی سچ بولنے لگ جائے گا۔غرض یہ اجتماعی نیکیاں ہیں جو مل کر
کرنے کے بغیر نہیں ہوسکتیں۔اسی طرح بہادری ہے اگر ہمارے بچے کمزور ہوں گے تو انہوں نے اپنی کیا اصلاح کرنی ہے اور جماعت
کی کیا کرتی ہے۔انہوں نے ملک کی کیا خدمت کرنی ہے اور قوم کی کیا خدمت کرنی ہے۔بہادر آدمی کو لوگ
گیند کی طرح اچھال اچھال کر پھینکتے ہیں لیکن وہ اپنے کاموں سے باز نہیں آتا۔

359
حضرت ابوذرغفاری نے سنا کہ ملکہ میں ایک شخص نے دعوی نبوت کیا ہے۔انہوں نے اپنے بھائی کو تحقیقات
کے لئے بھیجا لیکن اُس نے واپس جا کر کوئی تسلی بخش جواب نہ دیا۔پھر وہ خود مکہ گئے۔لوگوں سے دریافت کیا
کفار نے آنحضرت ﷺ تک نہ پہنچنے دیا۔یہی کہا کہ ایک شخص ہے جو اپنی سحر بیانی سے بھائی کو بھائی سے بیوی
کو خاوند سے جدا کرتا چلا جاتا ہے لیکن یہ چُپ چاپ گلیوں میں چکر لگایا کرتے۔حضرت علیؓ نے انہیں ایک
دن دیکھا ، دوسرے دن دیکھا، تیسرے دن دیکھا تو پوچھا کیا بات ہے آپ چکر لگایا کرتے ہیں؟ انہوں نے
جواب دیا شاید تم بھی مجھے ٹھیک ٹھیک نہ بتا سکو میں ایک کام کے لئے آیا ہوں حالانکہ حضرت علی تو حضرت محمد
رسول اللہ ﷺ کے ماننے والوں میں سے تھے۔حضرت علیؓ نے پوچھا اور اصرار کیا تو انہوں نے بتادیا۔وہ
آنحضرت ﷺ کے پاس لے گئے۔وہ مسلمان ہو گئے۔دشمن اسلام بڑے دھڑلے سے خانہ کعبہ میں گالیاں
دیا کرتے تھے۔وہ ایک دن گالیاں دے رہے تھے تو یہ وہاں گئے۔انہوں نے کہا تم گالیاں دے رہے ہو۔سُنو! أَشْهَد أَنْ لَّا إِلَهَ الله وَ اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدَ اعْبُدُه وَرَسُولُه کفار نے پکڑ کر خوب پیٹا۔پیٹنے کے بعد پھر پوچھا۔تو چونکہ دل بہادر تھا پھر کہا اَشْهَد اَنْ لا اله اللَّهِ وَ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدَ اعْبُدُه
و رسوله - تو یہ اُن کی جرات اور بہادری تھی۔اتنے میں حضرت عباس آپہنچے۔یہ اس وقت مسلمان تھے
ان سے کسی نے پوچھا کہ آپ بڑے ہیں یا محمد کے بڑے ہیں ؟ حضرت عباس نے جواب دیا کہ درجے میں
محمد کے بڑے ہیں پیدا پہلے میں ہوا تھا۔تو جب یہ وہاں آئے تب حضرت ابوذر کو ان کے ہاتھوں چھڑایا۔تو
جب دل میں ایمان پیدا ہو جاتا ہے تو جو شخص بہادر ہوتا ہے وہ ہر جگہ اٹھ کھڑا ہوتا ہے۔دین کے لئے بہادری
کی ضرورت ہے اور دنیوی کاموں کے لئے بھی بہادری کی ضرورت ہے۔بُزدلی ہر صورت میں بُری ہے اور
بہادری ہر لحاظ سے اچھی ہے۔اگر جاپانی ٹھس آئیں تو کیا تمہار دل یہ چاہتاہے
کہ تمہارا بیٹا کھیت میں کس
جائے اور وہ گھروں کولوٹ لے جائیں یا تمہارا دل یہ چاہتا ہے کہ تمہارا بیٹا دروازے میں کھڑا ہو کر بہادری
سے مقابلہ کرے اور لوگ کہیں واہ ب حسی نوجوان مرتو گیا لیکن اپنی عورتوں کی جان بچائی۔یا تمہیں یہی اچھا
لگتا ہے کہ اُس وقت تمہارا بیٹا گھر میں گھس جائے اور دشمن عورتوں کی چوٹیاں پکڑ کر گھسٹتے پھریں ؟ تم کو تو وہی
بچہ اچھا لگے گا جو گھر کی حفاظت میں اپنی جان تک دیدے گا۔ایک کا ڈر دوسرے کو بھی ڈرا دیتا ہے۔ڈرائیسی
چیز ہے جو ایک سے دوسرے کی طرف منتقل ہو جاتی ہے۔اگر تم نے اپنے نیچے کے دل میں ڈر پیدا کیا ہے تو وہ

360
بہادری کس طرح دکھائے گا۔اور اگر تم صرف اُس کو بہادری کی تعلیم دیتی ہو اور وہ دوسرے بچوں کو ڈرتے
دیکھتا ہو تو خود ڈرنے لگتا ہے۔رسول کریم نے جنگ حسین میں گئے۔غزوہ حنین میں نئے نئے مسلمان شامل تھے۔ذرا تیر پڑے تو وہ
بھاگے۔جب وہ بھاگے تو سارا لشکر اسلامی بھاگ پڑا یہاں تک کہ صرف بارہ آدمی رسول کریم اے کے
پاس رہ گئے۔دوسری طرف چار ہزار آدمی تیر برسانے والے تھے وہ اپنی ذات میں ڈرپوک نہیں تھے۔بزدل
نہیں تھے بلکہ بزدلوں کو دیکھ کر بزدل بن گئے تھے۔کوئی عورت اپنے بچے کا دل مضبور نہیں کر سکتی جب تک کہ
سارے گاؤں کی عورتیں اپنے بچوں کے دل مضبوط نہ کریں۔اسی طرح تعلیم کو دیکھ لو امیر سے امیر آدمی بھی اکیلا سکول کو نہیں چلا سکتا لیکن مل کر غریب سے غریب
آدمی بھی شان دار کالج تیار کر سکتے ہیں۔یہاں سکول کا ۲۵ ۲۶ ہزار خرچ ہے۔یہ کوئی اکیلا امیر آدمی خرچ
نہیں کر رہا بلکہ تم میں سے ہی وہ مرد ہیں جن کی چار روپے آمد ہے اور وہ پیسہ پیسہ دے رہے ہیں۔اکٹھے
کاموں کے لئے ضرورت ہوا کرتی ہے جماعت کی اس کے لئے یہ قانون ہم نے بنایا ہے کہ جہاں کہیں بھی
احمدی عورتیں ہیں وہاں لجنہ اماءاللہ بنالیں۔لجنہ اماءاللہ کے معنے ہیں اللہ کی نیک بندیوں کی انجمن‘ لیکن
افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ابھی تک ہر جگہ انجمنیں قائم نہیں ہوئیں۔جہان لجند قائم ہو وہاں کی ہر عورت نمبر
ہوگی اور ہر عورت یہ اقرار کرے کہ خدا کے دین کو پھیلانے کے لئے میں مرجاؤں گی سر دے دوں گی لیکن
پیچھے نہیں ہٹوں گی۔ہفتہ میں ایک یا دو دن وقف کر دے بجائے اس کے کہ ہمسایہ کی غیبت کرو دین کی باتیں
کرو۔آپس میں نیک مشورے کرو۔میں نے بار ہا توجہ دلائی ہے کہ تم اپنے قومی کام کیسے کر سکتی ہو جب تمھارے پاس ہتھیار نہیں۔لجنہ اماء
اللہ تمھارے لئے ہتھیار ہے۔اجتماعی کام تم کس طرح کر سکتی ہو جب تک تم مل کر کام نہیں کرتیں۔کوشش تو یہ
کرنی چاہیئے کہ پانچ نمازوں میں سے ایک نماز باجماعت ادا کرو۔اگر تم با جماعت نماز پڑھوگی تو بہت ممکن
ہے کہ تمھارا یہی ثواب تمھیں جنت میں لے جانے کا موجب ہو جائے۔اسی طرح تم اقرار کرو کہ ہم اپنے
بچوں کو کہیں گی کہ تم دلیر ہوں، انہیں بیچ بولنا سکھائیں گی ، نماز سکھائیں گی۔یا اسی طرح مثلا یہ نیکیاں کہ ان
کے متعلق فیصلہ کرو۔تعلیم کے لئے کوئی استاد رکھو کہ وہ دین سکھائے۔یہ سارے کام ایسے ہیں جو تم مل کر کر سکتی

آج 10 میں سے 10 باقی