تقریر جلسہ سالانہ ۱۹۴۳ء
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول
361
ہو۔اسی طرح قرآن کریم کا ترجمہ ہے۔اکٹھی ہوئیں ایک رکوع با تر جمہ سنا دیا۔عورتوں کے فائدے کے
لئے اخبار مصباح جاری ہے۔چندہ اکٹھا کر کے منگواؤ اور جلسوں میں پڑھ کر سنا دیا کرو۔اسی طرح چندہ اکٹھا
کر کے کبھی بخاری منگوالی یا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کوئی کتاب منگوالی - تا تمھاری تبلیغ وسیع ہو جائے
تمھاری تعلیم وسیع ہو جائے اور اچھی اچھی باتیں دوسروں کو سنانے کا موقع مل جائے۔اسی طرح اخبار الفضل
منگوالیا تا قادیان کے حالات تمھیں معلوم ہوتے رہیں۔خدا تعالیٰ نے تمھیں جماعت دی ہے جماعت
سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنی چاہئے۔پس اگلے سال تک کوئی جماعت ایسی نہ رہ جائے جہاں لجنہ کا قیام
نہ ہو۔لجنہ کے لئے کام یہ ہے:۔اول : تھوڑا تھوڑا ہر ایک اپنی توفیق کے مطابق چندہ دے اور چندہ جمع کر کے مصباح منگوا ئیں۔دوئم : کم از کم ایک نماز با جماعت ادا کریں۔اس کے بعد دو چار آنتیوں کا تر جمعہ سنا دیا۔سوئم : لجنہ رجسٹر کرالو اور مرکز سے قواعد منگوالو۔اس سال خصوصیت کے ساتھ یہ عملی تجاویز پیش کرتا ہوں۔(اس کے بعد حضور نے دعا فرمائی)
تقریر حضرت خلیفہ اسی الثانی بر موقع جلسه سالانه مستورات ۱۹۴۳ء
تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے سورۃ الکوثر کی تلاوت فرمائی اور پھر فرمایا:۔جیسا کہ جماعت کے بھائی بہن اخبارات کے ذریعہ واقف ہیں گزشتہ مئی سے میری طبیعت بہت
خراب چلی آتی ہے۔کھانسی اور گلے کی خرابی کی وجہ سے میں اچھی طرح بول نہیں سکتا اس وجہ سے آج میں
مستورات کے جلسہ میں صرف تھوڑی دیر بولنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔اسی طرح مردوں میں جو تقریر ہوگی وہ بھی
گزشتہ سالوں کی نسبت مختصر کرنی پڑے گی۔چونکہ مردوں کے جلسہ کی تقریر آب لاؤڈ سپیکر کے ذریعہ عورتیں
بھی سن سکتی ہیں اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ اس تیسری تقریر کی کوئی خاص ضرورت نہیں۔مگر چونکہ فطری طور پر
362
اللہ تعالیٰ نے مردوں اور عورتوں میں مقابلہ کی روح پیدا کی ہے اس لئے ان کے احساسات کا خیال رکھتے
ہوئے چند منٹ بولنے کے لئے یہاں آ گیا ہوں۔پیشتر اس کے کہ میں سورۃ کے متعلق کچھ بیان کروں ناظمات جلسہ کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ میرے
پاس شکایت آئی ہے کہ سٹیج پر بیٹھنے والی عورتوں میں چائے تقسیم ہوتی ہے جس پر دوسری عورتیں برا مناتی ہیں
میرے نزدیک پیج پر بیٹھنے والی بہنوں کو اپنی دوسری بہنوں کے احساسات کا خیال رکھنا چاہئے اور آ کند وایسی
غلطی نہیں ہونی چاہیئے۔اگر پہلے اس قسم کی کوئی غلطی ہوتی رہی ہے تو آئندہ اس سے اجتناب کیا جائے۔بھوک اور پیاس ایسی چیزیں ہیں کہ سٹیج پر بیٹھنے والیوں کو ویسی ہی بھوک اور پیاس لگتی ہے جیسی کہ نیچے بیٹھنے
والیوں کو۔وہ عورتیں جو نیچے بیٹھی ہوئی ہیں جب وہ باوجو دتنگ اور سمٹ کر بیٹھنے کے اور دھوپ میں ہونے کے
بھوک اور پیاس کو روک سکتی ہیں تو کیا وجہ ہے کہ مسیح والی روک نہیں سکتیں ؟ ہاں بیمار اس سے مستنی ہے۔اکا دکا
بیمار ہوتی رہتی ہیں مگر یہ خیال کرنا کہ سب یہاں بیمار بیٹھی ہیں غلط ہے۔شاذ و نادر ہی کوئی بیمار ہے۔مثال اس کا
دل کمزور ہے تو اس پر رقم کرنا چاہیئے نہ کہ اعتراض۔بہر حال مستورات کے سٹیج سے متعلق موجود و نظام درست
نہیں۔اس سلسلہ میں میں یہ نصیحت کرتا ہوں
کہ شینج کا نظام قابل اصلاح ہے۔مردوں کے
سٹیج پر کسی کو اس لئے
جگہ نہیں دی جاتی کہ وہ مال دار ہے۔یا کسی اونچے طبقے سے تعلق رکھتا ہے۔وہاں صرف ان کو جگہ دی جاتی ہے
کہ جو بیرونی جماعتوں کے پریذیڈنٹ یا سیکرٹری ہیں اور ان سے امید کی جاتی ہے کہ جب وہ اپنے گھروں کو
واپس جائیں گے تو جماعتوں کو یہاں کے حالات سنائیں گے سوائے اُن کے جو غیر احمدی ہوتے ہیں یا بیمار یا
اونچا سننے والے کہ وہ اس سے مستثنی ہیں۔میں سمجھتا ہوں مستورات میں بھی ایسا ہی نظام ہونا چاہیے
مختلف انجمنوں کی پریزیڈینٹ اور سیکرٹریوں
کو بیٹھنے کا موقع دیا جائے یا مرکزی انتظام جن کے سپر د ہو وہ بیٹھ
سکتی ہیں یا غیر احمدی جو باہر سے آتے ہیں وہ اتنی تکلیف برداشت کر سکتی ہیں اور یا پھر وہ بیٹھ سکتی ہیں جو معذور
ہوں جو زمین پر زیادہ دیر نہ بیٹھ سکتی ہوں۔اسی طرح جلسہ گاہ کے آخر میں بیج لگا دئے جائیں تا کہ بیمار اور
معذور عورتیں بیٹھ سکیں میں امید کرتا ہوں کہ لجنہ اس بات کو نوٹ کر لے گی اور آئندہ سال اس قانون پر عمل
کیا جائے گا۔صرف لجنات کی پریذیڈنٹ سیکرٹری یا بیمار یا پھر غیر احمدی عورتوں اور منتظلمات کو ہی سٹیج پر جگہ دی جائے
363۔جن کو ان قواعد کے ماتحت بیٹھنے کا موقع نہ مل سکتا ہو آئندہ وہ نیچے بیٹھا کریں۔اس موقع پر افسر صاحب جلسہ سالانہ کی طرف سے رقعہ پیش کیا گیا کہ کل اور آج سیج پر کھانا نہیں
کھایا گیا اور نہ ہی چائے تقسیم ہوئی ہے)
حضور نے فرمایا :۔یہ خوشی کی بات ہے کہ اس دفعہ کھانا نہیں کھایا گیا۔مگر اس قسم کی کوئی ضرورت نہیں
ہوتی۔جو کام انسان خدا کی خاطر کرتا ہے اس پر جو اعتراض کئے جائیں وہ انسان کو بخوشی برداشت کرنے
چاہئیں۔اللہ تعالے کی خاطر کام کرنے والا اعتراضوں پر خوش ہوتا ہے نہ کہ ناراض۔پس اعتراض ایک کان
سے سننے چاہئیں دوسرے کان سے نکال دینے چاہئیں۔دین میں خدا کی خاطر گالیاں سننے سے بڑھ کر اور
کیا خوشی ہوسکتی ہے۔سچا احمدی تو وہی ہے جو خدا کی خاطر اعتر انسوں کو برداشت کرتا ہے۔حضرت خلیفہ اول کے زمانہ میں کسی دوست نے ایک نیک تحریک جاری کی۔کچھ عرصہ کے بعد اُن سے
پو چھا گیا کہ کام کیسا ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ اچھا کام نظر نہیں آتا۔معلوم ہوتا ہے کہ خدا کو پسند نہیں
کیونکہ نہ کسی نے گالی دی اور نہ اعتراض کیا۔تو خدا کی خاطر جو تحریک ہوتی ہے اس پر ضرور اعتراض ہوتے
ہیں۔اُن پر یہ انہیں منانا چاہیئے۔پھر کچھ عرصہ کے بعد وہ کہنے لگے مبارک ہو یہ تحریک مبارک ہے۔گالیوں
سے بھرا ہوا ایک خط آیا ہے۔تو خدا کی خاطر اعتراضات کو برداشت کرنا حقیقی قومی ترقی کی رُوح ہے۔اعتراضات کا فورا جواب دینا تھڑا دلی کی علامت ہے۔مولوی بُرہان الدین صاحب سلسلہ کے بزرگوں میں سے تھے۔۱۹۰۳ء کا واقعہ ہے کہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام سیالکوٹ تشریف لے گئے۔بڑاشان وار استقبال ہوا۔لیکن وہاں دشمنوں نے گالیاں بھی دیں۔جب حضور واپس آنے لگے تو لوگ پتھر مارنے لگے۔پتھروں کی کثرت کی وجہ سے گاڑی کی کھڑکیاں بند کر
دی گئیں۔مولوی صاحب بیچارے بوڑھے آدمی تھے۔وہ ان لوگوں کے قابو چڑھ گئے۔کبھی ڈاڑھی کھینچتے ،
کبھی ملتے مارتے، کبھی دھکے دیتے، وہ چلتے جائیں اور کہتے جائیں" سبحان
اللہ ساڈیاں ایسیاں قسمتاں
کتھوں“۔آخر لوگوں نے پکڑ کر اُن کے منہ میں گوبر ڈال دیا تو کہنے لگے۔”سبحان اللہ ساڈی قسمت وچ
ایہ نعمتاں کتھوں۔تو مومن پر دین کی وجہ سے جو اعتراض کیا جاتا ہے وہ اُس کی نجات کا موجب ہوتا ہے
اس سے اُسے گھبرانا نہیں چاہیئے۔
364
حضرت ابوطلحہ رسول کریم اللہ کے عزیز صحابی تھے۔جنگ اُحد میں جب حضور چند دوستوں کے ساتھ
اکیلے رہ گئے تو حضرت طلحہ حضور کے سامنے کھڑے ہو گئے اور حضور کے منہ کے سامنے اپنا ہاتھ رکھ دیا۔دشمن
نے اس قدر تیر پھینکے کہ اُن
کا ہاتھ شل ہو گیا۔کئی سال کے بعد کسی نے اُن کا ہاتھ دیکھا تو کہا۔ٹھنڈا۔حضرت
الله
ابوطلحہ نے کہا میرے لئے ساری برکتوں کا موجب یہ ہاتھ ہے جنگ اُحد میں جب رسول کریم ہے پر دشمن
نے وار کیا تو میں نے یہ ہاتھ حضور کے منہ کے آگے رکھ دیا۔وار ہوا تو میرا ہاتھ چھلنی ہو گیا۔کسی سے پوچھا
آپ کو درد نہیں ہوا تھا؟ کہنے لگے اُس وقت تو میرے منہ سے سی تک نہیں نکلی۔درد تو ہوتا تھا مگر میں اس ڈر
کے مارے کہ کہیں میرا ہاتھ نہ بہل جائے رسول کریم نے کو کوئی تکلیف نہ پہنچ جائے کسی تک نہیں کرتا تھا۔تو اللہ
تعالیٰ کی راہ میں گالیاں کھانا ، ماریں کھانا اور بے عزتی برداشت کر نا رتبہ کو حاصل کرنا ہے۔اب میں اختصار کے ساتھ اس سورۃ کے متعلق جو میں نے ابھی پڑھی ہے کچھ باتیں کہنی چاہتا ہوں اللہ
تعالے اس سورۃ میں فرماتا ہے کہ اے رسول اِنا اَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَر ہم نے
تجھ کو کوثر عطا فرمائی۔کوثر کے معنے
میں کثرت بھلائی اور ایسا شخص جو بہت صدقہ و خیرات کرنے والا ہو۔پس اس کے معنے یہ ہوں گے کہ اے
محمد ہے ہم نے آپ کو کوثر عطا فرمائی ہے۔یعنی ہر وہ چیز جو دنیا کی نعمت ہو سکتی ہے آپ کو دی ہے۔ہم دیکھتے
ہیں کہ یہ سورۃ ایسے وقت میں نازل ہوئی جبکہ رسول اللہ نے کے ساتھ بہت کم لوگ تھے۔آپکے ملنے جلنے
والے ،رشته دار ، عزیز سب مخالف تھے۔دشمنوں کی تعداد بہت زیادہ تھی۔دشمن اتنے طاقتور تھے کہ کوئی خیال
بھی نہیں کر سکتا تھا کہ اللہ تعالے آپ کو ترقی دے گا۔اس وقت اور ایسی حالت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِناً
أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَر۔ہم نے تجھ کو ہر نعمت بڑی تعداد میں دی ہے۔یہ اس وقت کا الہام ہے جبکہ مسلمان بہت
تھوڑی تعداد میں تھے۔ان کے لئے گلیوں میں چلنا پھرنا بھی مشکل تھا۔خدا تعالیٰ نے اس وقت رسول کریم
سے وعدہ کیا کہ ہم تجھے بہتات دیں گے اور ترقی دیں گے۔حضرت عمر اس وقت تک ایمان نہیں لائے
تھے۔ایک دن وہ گھر سے اس امر کا ارادہ کر کے نکلے کہ میں نعوذ بااللہ رسول اللہ ﷺ کو قتل کر دوں گا راستے
میں کسی نے پوچھا عمر یہ تلوار لگائے کہاں جارہے ہو؟ کہنے لگے محمد (ﷺ) کو مارنے جارہا ہوں۔اس نے
کہا تمھارے بہن اور بہنوئی مسلمان ہو چکے ہیں پہلے ان کو قتل کرو۔حضرت عمر نے کہا ہیں یہ بات ہے
! حضرت عمر لوٹے اور اپنی بہن کے گھر کی طرف پہلے۔ان کا دروازہ بند تھا۔وہ کسی سے قرآن سن رہے
صلى
الله
365
تھے۔انہوں نے جاتے ہی دروازہ کھٹکھٹایا۔انہوں نے جواب دیا ٹھہر وکھولتے ہیں اول تو گھر کا دروازہ بند
ہونا ہی بہت بڑی بات تھی پھر ان
کا یہ کہنا کہ ٹھہر کھولتے ہیں حضرت عمر کا شبہ بہت بڑھ گیا۔پوچھا کہ دروازہ
کیوں بند کیا تھا۔کہنے لگے یونہی۔حضرت عمر نے کہا تمھاری آوازیں آ رہی تھیں اور آگے بڑھ کر بہنوئی کو
مارنا شروع کر دیا۔ان کی بیوی خاوند کی محبت کی وجہ سے برداشت نہ کر سکیں آگے آ کر کھڑی ہو گئیں۔کہنے
لگیں کہ مارنا ہے تو مجھے مارو میں تمھاری بہن ہوں ان کو کیوں مارتے ہو۔حضرت عمرؓ نے مارنے کے لئے
ہاتھ اٹھایا ہوا تھا اور وہ آگے کی طرف حرکت کر رہا تھا رک نہ سکا اور پورے زور کے ساتھ ان کی بہن کے منہ پر
لگا اور ناک سے خون بہنے لگا۔ایک بہادر آدمی کے لئے یہ چیز پریشان کر دینے والی تھی۔بہن کا خون
دیکھ کر
ان کا غصہ اتر گیا اور کہنے لگے بہن معاف کرنا غلطی ہو گئی۔جب دیکھا کہ بہن کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوتا تو کہنے
گئے اچھا وہ جو سن رہے تھے مجھے بھی دکھاؤ بہنوئی تو کچھ ڈرے مگر وہ صحابی جو سنارہے تھے جوش سے باہر نکلے
که عمر جیسا انسان قرآن شریف سننے کے لئے تیار ہے۔حضرت عمرؓ نے ورق کو ہاتھ لگایا ہی تھا کہ ان کی بہن
نے ورق ہاتھ سے چھین لیا اور کہا کہ نا پاک ہاتھ نہ لگاؤ پہلے قبل کرو اور پھر اس پاک کلام کو ہاتھ لگاؤ۔ندامت
اور شرمندگی تھی۔نہائے۔اس کے بعد آیت پڑھی تو دل نرم ہوا، دوسری پڑھی اور نرم ہوا، تیسری پڑھی تو اور
حالت ہوئی ، چوتھی پڑھی تو اور ، پانچویں پڑھی تو دل کی حالت اور ہوئی ، چھٹی پڑھی تو بے اختیار آنکھوں سے
آنسو جاری ہو گئے۔سورۃ ختم ہوئی تو خاموشی سے اٹھے اور رسول کریم والے کے پاس پہنچے۔ان کا بھی دروازہ
بند تھا دستک دی۔کسی نے پوچھا کون ہے؟ جواب دیا عمر بن الخطاب۔عمر مکہ کے بہادر اور لڑا کے آدمی تھے۔صحابہ نے آواز سنتے ہی عرض کیا یا رسول اللہ سمراڑا کا آدمی ہے دروازہ نہ کھولنا چاہیئے۔رسول کریم والے نے
فرمایا کھول دو۔رسول کریم نے کے چا حضرت حمزہ بہت بہادر سپاہی تھے انہوں نے کہا درواز کھول دو میں دیکھوں گا
عمر کس طرح گستاخی کا معاملہ کرتا ہے۔عمر مجرموں کی طرح داخل ہوئے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔عمرکس
طرح آئے ہو؟ کہنے لگے یا رسول اللہ ! آپ کا غلام ہونے آیا ہوں۔صحابہ نے سنتے ہی اس قدر زور سے
تکبیر کا نعرہ بلند کیا کہ مکہ گونج اٹھا۔تو مسلمان اتنے تنگ تھے کہ کھلے بندوں
نماز نہیں پڑھ سکتے تھے۔اس
وقت خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔اے
محمد میں تجھے ہر چیز کی کثرت دوں گا۔اتنی قوتیں تیرے مذہب میں داخل
366
ہوں گی کہ گئی نہ جاسکیں گی۔یہ غریب اور کنگال لوگ اتنے مالدار ہو جائیں گے کہ ان کے مال کا کوئی حساب نہ
ہو سکے گا۔وہ بات کس رنگ میں پوری ہوئی۔فتح مکہ کے موقع
پر
رسول کریم نے دس ہزار قد دسیوں سمیت مکہ میں داخل ہوئے۔ابو سفیان نے دور سے لشکر دیکھا اور دیکھ کر
کہا کہ یہ کونسا لشکر ہے ؟ اس کے ساتھیوں نے کہا فلاں قبیلہ کا ہے۔اس نے کہاں نہیں ان کے پاس اس قدر
لشکر کہاں۔اس کے ساتھیوں نے تمام بڑے بڑے قبائل کا نام لیا۔اس نے کہا کسی کے پاس بھی اتنا لشکر نہیں
صلى الله
پھر انہوں نے کہا محمد (ﷺ ہوں گے۔ابوسفیان نے جواب دیا میں ابھی ان
کو مدینہ چھوڑ کر آیا ہوں۔یہ
محمد(ﷺ) کیسے ہو سکتے ہیں۔تو آپ کے پاس اتنابد الشکر تھا کہ عرب کی کسی قوم کے پاس اتنا بڑ الشکر نہیں
تھا۔ایک وہ وقت تھا کہ آپ ایک دوست کے ساتھ مکہ سے تن تنہا نکلنے کے لئے تیار ہوئے اس وقت
خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ تجھے غریب و کنگال کہتے ہیں ہر چیز کی تجھے اتنی کثرت ملے گی کہ اس کا شمار نہ ہو
گا۔اِنا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَر ہم نے تجھے کثرت دی اور برکت دی اعلے سے اعلے چیزیں عطا کیں۔خیر کثیر
میں قرآن کریم بھی شامل ہے جس کے مقابلہ میں دنیا کی سب کتابیں بیچ ہیں۔ہزاروں لاکھوں کتابیں دنیا میں تصنیف کی گئی ہیں۔ہندوستان اور بیسیوں ملکوں میں کتب موجود ہیں۔ہندوستان ایک غریب ملک ہے اور پنجاب ایک غریب صوبہ ہے مگر صرف اسی کے کتب خانوں میں لاکھوں
کتابیں موجود ہیں۔اسی طرح دنیا میں ہزاروں لائبریریاں ہیں اور ان میں لاکھوں کتابیں موجود ہیں اور اس
سے پہلے کروڑوں کتابیں لکھی گئیں اور تباہ ہو گئیں۔بعض کتا ہمیں ایسی ہیں کہ ان کی سوسو جلد میں ہیں مگران
صلى الله
سب کتابوں کے مقابلہ میں رسول کریم نے کو ایک چھوٹی سی کتاب ملی جسے لوگ حفظ بھی کر لیتے ہیں مگر اس
کے نو راور اس کے عرفان
کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔اس کا ایک ایک لفظ اپنے اندر وسیع معانی و مفہوم رکھتا ہے۔اس کی ایک آیت کے مقابلہ میں بڑی سے بڑی کتاب بیچ ہے۔زبان اتنی شیریں ہے کہ بڑے سے بڑا ماہر
اس کو سن کر دنگ رہ جاتا ہے۔عرب میں سات بڑے شاعر ہوئے جن کے قصیدے سونے کے حروف سے لکھ
کر خانہ کعبہ کے دروازوں پر لٹکائے گئے۔ان میں سے ایک شاعر لبید مسلمان ہو گئے۔حضرت عمرؓ نے ایک
دفعہ انہیں بلایا اور کہا کوئی اچھا سا شعر سنا ئیں۔انہوں نے الم ذَلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ فِيهِ پڑھ کر سنانا
شروع کر دیا۔حضرت عمرؓ نے کہا آپ اچھے شاعر ہیں! انہوں نے کہا اے خلیفہ الرسول! کیا قرآن کے ہوتے
367
ہوئے کسی شعر کی ضرورت باقی رہ جاتی ہے؟ اسکے مقابلہ میں تو دنیا کی ساری شاعری ختم ہوگئی۔عرب کا ایک دہر یہ شاعر تھا۔بادشاہ بھی دہریہ تھا۔اس نے کہا کہ تمھاری ہمیشہ مسلمانوں سے بحث ہوتی
رہتی ہے تم کیوں کوئی ایسی آیت نہیں لکھ دیتے جو مسلمانوں کے قرآن کے مقابلہ میں پیش کر دیں۔شاعر نے
کیا ہم لوگ کھانے پینے کے محتاج ہیں۔لوگوں کی تعریف کرتے ہیں۔اگر آپ کھانے پینے کا سامان کر دیں تو
پھر لکھوں۔بادشاہ نے کہا کیا چاہیئے۔اس نے کہا ایک باغ ہو ،لونڈیاں ہوں ، ہر قسم کا سامان موجود ہو اور چھ
مہینے کی مہلت دی جائے۔چھ مہینے بادشاہ اس خوشی میں بیٹھا رہا کہ اب مسلمانوں کے مقابلہ کی سورۃ تیار
ہو جائے گی۔جب چھ مہینے گزر گئے۔پوچھا تیار ہو گئی ؟ کہنے لگا۔نہیں۔بادشاہ کو سخت غصہ آیا کہ لاکھوں
روپیہ اس نے کھا لیا پھر کہتا ہے کہ نہیں تیار ہوئی۔وہ کہنے لگا اے بادشاہ میں نے اپنی کوشش میں کمی نہیں کی۔اس بات کا ثبوت آپ اندر جا کر دیکھ سکتے ہیں۔بادشاہ نے دیکھا کہ کاغذوں کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔وہ کہنے لگا
قرآن کی مثال جب میں لکھنے لگتا تھا تو میری قلم رک جاتی تھی مجھے تو ہر قدم پر شرمندگی اور ذلت اٹھانی پڑی
ہے۔تو قرآن اتنی اعلیٰ درجہ کی کتاب ہے کہ تمام انسانی ضرورتوں کا علاج اور ہر قسم کی ہدایات اس میں موجود
ہیں۔غرض اللہ تعالیٰ نے قرآن ایسی نعمت بنائی ہے کہ اس میں تمام انسانی ضرورتوں کا بیان ہے۔اِنا أَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَر ہم نے تجھے ہر چیز کی کثرت دی ہے۔ہم بچے تھے تو ایک قصہ پڑھا کرتے تھے کہ عمر عیار کے پاس ایک زنبیل تھی جس میں سے سب کچھ نکل
آتا تھا۔کھانا ہوتا تو اس میں سے اعلیٰ قسم کے کھانے نکل آتے۔مقابلہ کے لئے لشکر، ہاتھی گھوڑے سب نکل
آتا۔وہ تو ایک کہانی تھی مگر اس میں کوئی شبہ نہیں کہ قرآن کریم ایسی زنبیل رسول کریم ﷺ کو دی گئی کہ دنیا کی
کوئی حاجت، کوئی سوال عقلی اور نقلی ایسا نہیں جس کا کامل جواب اس میں موجود نہ ہو۔اچھی باتوں کی تعریف ، بری باتوں کا رد عورت اور مرد کے تعلقات مصلح اور جنگ کے احکام شادی بیاہ
،تجارت اور اقتصاد کے احکام ، لین دین کے معاملات ، غرض کوئی ایسی چیز نہیں کہ اس کے متعلق سوال
کیا جائے اور اس کا جواب اس میں موجود نہ ہو۔محمد رسول اللہ ﷺ کو ایسی چیز ملی کہ اس کے مقابلہ میں دنیا کی
کوئی چیز نہیں ٹھہر سکتی۔
368
میں نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کا تجربہ کیا ہے میں کہتا ہوں
کہ کوئی شخص ایسی بات پیش کرے جس
کا جواب قرآن کریم میں موجود نہ ہو مگر آج تک کوئی ایسی بات پیش نہیں کر سکا۔ایک دفعہ کوئی غیر احمدی
مولوی آیا اور کہنے لگا مرزا صاحب کی سچائی قرآن کی آیت سے بتائیں۔میں نے کہا مرزا صاحب کی سچائی
ہر آیت سے ثابت ہو سکتی ہے۔وہ کہنے لگا اچھا اس آیت سے ثابت کریں وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ آمَنَّا
بِاللهِ وَبِالْيَومِ الْآخِرِ وَمَاهُمُ بِمُو مِنِینَ۔میں نے کہا یہ آیت ہمیشہ کے لئے ہے یا صرف اس زمانہ کے
لئے ؟ کہنے لگے ہمیشہ کے لئے۔میں نے کہا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کا یہ کتنا بڑا
ثبوت ہے۔اللہ تعالے صاف فرماتا ہے کہ قرآن کی موجودگی میں بھی ایسے لوگ ہوں گے جو منہ سے تو کہیں
گے کہ ہم قرآن پر یقین رکھتے ہیں مگر وہ مسلمان نہیں ہوں گے۔اگر اُمت محمدیہ میں سب نیک لوگ ہی پیدا
ہوتے تو پھر نبی کی کوئی ضرورت تھی۔چنانچہ اس آیت میں اللہ تعالے یہی بتاتا ہے کہ ہمیشہ ایسے لوگ پیدا
ہوتے رہیں گے جو منافق ہونگے جو منہ سے تو کہیں گے کہ ہم مسلمان ہیں مگر دل سے نہیں ہوں گے۔تو
ضروری ہے کہ کوئی ایسا شخص ہو جو ان کو حقیقت میں محمد رسول اللہ ﷺ کی امت بنائے۔تو بعض دفعہ ایسا خدائی
تصرف ہوتا ہے کہ اللہ تعالے دشمنوں کے منہ سے بھی تائید کر دیتا ہے۔ایک دفعہ ایک پادری حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس آیا۔اس بات پر بحث ہو رہی تھی کہ عربی زبان مختصر ہے کہ انگریزی۔آپ
نے فرمایا اچھا ”میرا پانی اس کی انگریزی کیا ہے؟ کہنے لگا ”مائی واٹر (My Water) حضرت صاحب
نے فرمایا عربی میں صرف ”مائی" کا لفظ کہنا کافی ہے۔اس پر وہ شرمندہ ہو گیا۔تو یہ خدائی تصرف تھا کہ خدا
نے آپ کے منہ سے ایسا ہی لفظ نکلوا دیا جو عربی میں اپنے اندر اختصار رکھتا تھا۔تو محمد رسول اللہ ﷺ کوخدا تعالے نے کوثر دی۔کیا بلحاظ اس زمانہ کے کہ آپ کے مانے والے ساری
دنیا میں پیدا ہو گئے۔یہ خدائی طاقت ہے کہ اس نے آپ کے ماننے والے ساری دنیا میں پھیلا دئے۔ہم
اتنے عرصہ کے بعد بھی یہاں بیٹھے محمد رسول اللہ ﷺ پر درود بھیج رہے ہیں۔تیسرے معنے اس زمانہ کے متعلق ہیں یعنی میں تم کو ایسا آدمی دینے والا ہوں جو بہت بڑا سخی ہوگا اور
صلى الله
کثرت سے صدقہ و خیرات کر نیوالا ہوگا۔رسول کریم ﷺ اس زمانہ کے متعلق فرماتے ہیں کہ مسیح موعودلوگوں
میں رو پے تقسیم کر یگا مگر لوگ رڈ کر دیں گے۔لوگ غلطی سے اس کے معنے سونے چاندی کے لیتے ہیں حالانکہ
369
سونے چاندی کوکوئی رہ نہیں کیا کرتا۔ایک دفعہ ایک شخص نے کسی کو رات کے وقت صدقہ دیا۔وہ چور تھا جسے
اس نے صدقہ دیا۔چور نے ایک اور آدمی کے ہاتھ پر رکھ کر کہا کہ کوئی بیوقوف مجھے خود ہی روپیہ دے گیا ہے
صبح کو اُس نے اس کی ہنسی اُڑائی کہ ایک چور کو صدقہ دیا گیا۔دوسرے دن اُس نے پھر صدقہ دیا وہ کوئی
فاحشہ عورت تھی۔لوگوں نے اس کی ہنسی اڑائی کہ ایسی عورت کو صدقہ دیا جس کا رو یہ شخص اور بدکاری میں
صرف ہوتا ہے۔تیسرے دن اُس نے پھر ایک اور آدمی کے ہاتھ پر سو پچاس روپیہ رکھ دیا۔وہ کوئی امیر کبیر
آدمی تھا۔تو صبح کو شور پڑ گیا کہ ایک امیر کبیر آدمی کو صدقہ دیا گیا بھلا اسے کیا ضرورت تھی۔تو سب نے روپیہ
قبول کر لیا۔سونے چاندی کو تو کوئی چھوڑ نہیں سکتا۔اصل بات یہ ہے کہ حدیثوں میں جو آتا ہے کہ مسیح خزانے تقسیم کرے گا ایسے مسلمانوں کو جو محمد رسول
اللہ
کے ماننے والے ہیں مسیح موعود اُن کے آگے قرآن کے خزانے رکھے گا مگر وہ اسے اٹھا اٹھا کر پھینک
دیں گے اور قبول نہیں کریں گے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِنَّا أَعْطَيْنَكَ الْكُوتَرَاے محمد ﷺ ہم تیری
اولاد میں سے ایک روحانی بیٹا پیدا کریں گے جو علوم روحانی میں بڑی برکت والا ہوگا۔وہ ان روحانی خزانوں
کو دنیا کے چاروں طرف تقسیم کرے گا مگر بد قسمت لوگ ان خزانوں کو ر ڈ کر دیں گے۔فَضَلَّ لِرَبِّكَ وَانْخَرُ جب کسی کو غیر ملے تو وہ بہت قربانیاں کرے اور بہت عبادت بجا لائے۔تم
میں سے
کئی ہوں گی جن کے دل میں خیال آتا ہوگا کہ ہماری بھی کیا قسمت ہے۔ہماری اولاد نہیں ہے یا ہماری
جائداد نہیں ہے یا ہمارے خاوند کا رتبہ بڑا نہیں ہے یا ہمارے پاس دُنیا کے علوم نہیں۔مگر تم کو وہ چیز ملی ہے جو
دُنیا کے بادشاہوں
کو نہیں ملی۔سینکڑوں بادشاہ اس خزانے سے محروم ہیں۔اُن کی اولادیں ، اُن کے رشتہ دار،
اُن کی عزتیں سب کی سب اس دُنیا میں موت سے پہلے ختم ہو جائیں گی ، فرشتے آئیں گے تو انہیں کوڑے
لگائیں گے کہ نکالو اپنی جانیں۔وہ لوگ اسی دنیا میں اپنی چیزیں چھوڑ کر چلے جائیں گے مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے
ذریعہ جو چیز تم کو ملی وہ آخرت میں بھی تمہارے ساتھ جائے گی۔خدا تعالیٰ نے عزت کے وہ خزانے تمہیں
دئے ہیں کہ جو کبھی ختم نہ ہوں گے۔وہ لوگ جو سردار کہلاتے ہیں ، آقا کہلاتے ہیں، حاکم کہلاتے ہیں دوزخ
میں ہاتھ پھیلا پھیلا کر کہیں گے کہ ہمیں ایک قطرہ پانی دے دو مگر مومن کہیں گے ہمیں خدا نے اجازت نہیں دی۔
370
پس ہر وہ شخص جس کو خدا کی طرف سے خیر کثیر ملی ہے اُس کا فرض ہے کہ زیادہ سے زیادہ عبادت میں
مصروف رہے۔وَانْحَرُ اور زیادہ سے زیادہ قربانیاں کرنے والا ہو۔خدا نے تم کو خیر کثیر دی ہے جس کے
مقابلہ کی دُنیا میں اور کوئی چیز نہیں ہے۔دو چیزیں ہیں جن کا خدا تعالیٰ مطالبہ کرتا ہے۔نماز سے اُس کا شکر ادا کر و یعنی قدردان اور شکر گزار بنو۔اور پھر وہ انسان جن کو اس خیر کثیر سے حصہ نہیں ملا اُن کو دینے کی کوشش کرو۔بنی نوع انسان کی اصلاح کی
کوشش کرو۔اُن کی حالت کو سدھارنے کے لئے اپنے اوپر مشقتیں برداشت کرو۔جو شخص دین کی خدمت کرتا ہے وہ مال دار ہے۔اُسی کے پاس سونا ہے اُسی کے پاس چاندی ہے جس
کے پاس یہ نہیں وہ کنگال اور بھوکا ہے۔وہ ایک لمبا عذاب مرنے کے بعد اٹھانے والا ہے۔پس تم اپنی زندگی میں ایک تبدیلی پیدا کرو۔عورتیں نماز میں بہت سستی کرتی ہیں۔عبادت تو خدا اور
بندے کے درمیاں تعلق پیدا کرنے کا ذریعہ ہے۔تم اپنے خاوندوں کے متعلق شکایت کرتی ہو کہ وہ باہر رہتے
ہیں باتیں کرنے کا موقع نہیں ملتا۔مگر خدا خود کہتا ہے کہ آؤ میرے ساتھ باتیں کر یں۔وہ محسن اور حسین ہے۔کیا تمہارا خاوند اتنی محبت کر سکتا ہے جتنی کہ خدا کر نیوالا ہے؟ جس مومن کو کوثر مل جائے اور اس کے احکام پر
عمل کرنے کا اُسے موقع مل جائے اس سے بڑھ کر اور کون خوش قسمت ہوسکتا ہے۔پھر فرماتا ہے إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْابْتَرُ۔اے محمد رسول اللہ ﷺ س خیر کثر کا نتیجہ یہ ہوگا کہ تیرا دشن جو
تیرے مقابلہ میں کھڑا ہوگا وہ ناکام و نامراد ہوگا۔جب تم اس مقام پر پہنچ جاؤ تو پھر تمہیں دشمن کی کوئی پروا نہیں ہو سکتی تم کامیاب ہو جاؤ گی تمہارے
دشمنوں کی جڑیں کاٹ دی جائیں گی اور سب لوگ تمہارے مقابلے میں شکست کھا جائیں گے۔کوثر والا مومن
بڑی شان والا ہو گا اور بادشاہوں کا بادشاہ ہو جائے گا۔اس کا ہر دشمن ذلیل وخوار ہوگا رسول کریم منہ کو ایک
دفعہ گرفتار کرنے کے لئے ایران کے بادشاہ نے سپاہی بھیجے۔قاصدوں نے کہا کہ آپ کو ایران کے بادشاہ
نے نکلا یا ہے۔آپ چپ چاپ ہمارے ساتھ چلیں۔آپ نے فرمایا تین دن کے بعد جواب دوں گا۔آپ
تین دن دُعا میں لگے رہے۔تین دن کے بعد فرمایا جاؤ اپنے بادشاہ سے کہہ دو میرے خدا نے تمہارے خدا کو
مار دیا۔