لجنہ اماء اللّہ کے جلسہ میں حضورؓ کی تقریر

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

371
لجنہ اماءاللہ کے جلسہ میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی تقریر
مرتب سیده مریم صدیقہ صاحبہ حرم حضرت خلیفتہ مسیح الثانی رضی اللہ عن)
حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ نے ۲۰۔ماہ ہجرت ۱۳۲۳ ہش لجنہ اماءاللہ کے جلسہ میں جو
تقریر فرمائی وہ درج ذیل کی جاتی ہے۔سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فر مایا:۔دُنیا میں انسان کے لئے سب سے قیمتی جو ہر سنجیدگی ہے۔قرآن کریم نے اس کا نام اخلاص اور ایمان
رکھا ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ویل" للمُصَلِّینَ۔ایک طرف تو فرماتا ہے کہ نمازیں پڑھو
مگر دوسری طرف نماز پڑھنے والوں کے لئے ہلاکت کا لفظ کہا ہے۔اس سے مراد وہی نماز ہے جس میں
اخلاص نہ ہو۔نماز انسان اور خدا کے درمیان ملاقات کا ذریعہ ہے۔اخلاص نہ ہونے کی وجہ سے نماز خدا کے
حضور حقیقی نماز نہیں کہلا سکتی۔روزہ حقیقی روزہ نہیں کہلا سکتا اگر اخلاص نہ ہو۔اگر اخلاص ہے تو حج بھی ہے۔زکوۃ اور صدقہ بھی ہے۔اگر اخلاص نہیں تو کچھ بھی نہیں۔ایک ایکٹر بادشاہ بنتا ہے تو لوگ اس سے نہیں ڈرتے۔لیکن ایک پندرہ ہیں گھماؤں کا چودھری آتا ہے تو
لوگ اُس کی عزت کرتے ہیں کیونکہ اس میں اصلیت ہے۔ایک ایکڑ بڑا چور بنتا ہے تو لوگ اس سے نہیں
ڈرتے کیونکہ اس کا چور ہونا ایک تماشہ ہوتا ہے لیکن ایک شخص معمولی چوری کرنے والا ہوتا ہے جو دو آنے چرا
لیتا ہے تو لوگ اس کے آنے پر ڈرنے لگ جاتے ہیں کہ دیکھو چور آ گیا ہے ہوشیار رہنا لوگ تھیٹر میں جاتے
ہیں اور وہاں ایک درزی دیکھتے ہیں جس کے پاس بڑے بڑے لارڈ وغیرہ کپڑے لے کے جاتے ہیں۔مگر
دوسرے دن وہ اس کے پاس اپنا کپڑا نہیں لے جاتے بلکہ اپنے معمولی درزی کے پاس جس کی سلائی چار
آنے ہوتی ہے اپنا کپڑ ا سلانے کے لئے لے جاتے ہیں۔کیونکہ وہ سچا درزی ہے اور اوّل الذکر جھوٹا۔اسی
طرح ڈاکٹر کے بیٹے کے پاس لوگ نہیں جاتے حالانکہ بعض دفعہ وہ غرفاً ڈاکٹر کہلاتا ہے کیونکہ حقیقت میں
ڈاکٹر نہیں۔اسی طرح لوگ معمولی عطار کے پاس جا کر علاج کرا لیتے ہیں مگر نا تک کے ڈاکٹر کے پاس نہیں
جاتے۔پس جب تم دنیاوی کاموں میں اتنی احتیاط کرتے ہو تو کیا تم کھتے ہو کہ خدا اپنے کاموں میں احتیاط

372
نہیں کرتا۔اگر تم سو فی صدی احتیاط کرتے ہو تو خدا تعالیٰ دوسو فیصدی کرتا ہے۔اور جب تم اپنے آپ کو اس
قدر عقلمند سمجھتے ہو تو کیا خدا تعالیٰ نعوذ بالله من ذالك اتنا بیوقوف ہے کہ وہ تمہاری بغیر اخلاص کے نماز
قبول کرلے تمہارے کھوٹے سے کھوٹے روپے کو صدقہ کے طور پر قبول کر لے۔اصل چیز اخلاص ہے جب
تک اخلاص پیدا نہ ہو جائے تب تک ترقی ممکن نہیں۔بڑی وقت یہی ہے کہ لوگ اخلاص سے بہت دُور ہیں۔عورتیں بالعموم لفاظی کو قبول کر لیتی ہیں۔عورتیں احمدی کہلاتی ہیں لیکن سب بُرائیاں ان میں پائی جاتی ہیں حا
لانکہ عمل اور اخلاص کی ضرورت ہے جس کے بغیر ترقی ناممکن ہے۔موجودہ حالت میں مردوں کے پاس اس
کے سوا کیا چارہ ہے کہ یا تو احمدی عورتیں اخلاص پیدا کریں یا پھر وہ ان کو چھوڑ دیں۔اس وقت تک ایک بھی
مثال ہمارے پاس ایسی نہیں کہ مرد مرتد ہو اہوا اور عورت بچ گئی ہو۔مردوں کے ساتھ عورتیں بھی مرتد ہو جاتی
ہیں۔جس کے یہ معنے ہیں کہ عورت کا اپنا کوئی ایمان نہیں۔اس کا ایمان اس کے خاوند کا ایمان تھا۔دس بیس
میں سے کوئی ایک عورت تو ایسی ہوتی جس کے متعلق ہم کہہ سکتے کہ اس کا اپنا ایمان تھا۔ان کے ایمان اپنے
ایمان نہیں بلکہ خاوندوں اور باپوں اور بیٹوں کے ایمان تھے۔دیگ ایک چاول سے پہچانی جاتی ہے یہ ایک
نمونہ ہمارے سامنے ہے۔شاید خدا تعالیٰ نے بھی اسی لئے یہ ارتداد دو کھایا کہ عورتوں کے ایمان کا پتہ لگ
جائے۔جب عبدالرحمن مصری مرتد ہوا تو میرا خیال تھا کہ اس کی بیوی شاید اس کے ساتھ مرتد نہ ہو۔میرے
استاد کی وہ بنی تھی۔بڑے پختہ ایمان کی عورت معلوم ہوتی تھی لیکن آخر خاوند کے ساتھ وہ بھی مرتد ہوئی۔تو یہ
باتیں بتاتی ہیں کہ جو اخلاص اور ایمان چاہیئے وہ ہماری عورتوں میں نہیں ہے اور اس کے بغیر ترقی ناممکن ہے۔میں خصوصاًلجنہ کو خطاب کرتا ہوں۔ہر محلہ کی لجنہ اپنے آپ کو منظم کرے اور ایک ہفتہ کے اندر اندر سب
جوان، بوڑھی عورتوں کو جمع کرکے ان کی تعداد معلوم کرے اور جبراً اُن کو لجنہ میں داخل کرے اور جو داخل نہ ہو
اُس کے متعلق سمجھ لو کہ وہ احمدی نہیں ہے۔پہلے لجنہ کا ایک ہی اجلاس ہوتا تھا جس میں سب ممبرات شامل ہوتی تھیں۔مگر ستی طاری ہوتی گئی اور
محلہ وار کام شروع ہوا۔اب صرف چندہ لینے تک کام محدود رہ گیا۔کئی سال سے کوئی رپورٹ میرے پاس
نہیں آئی اس لئے میں یہ نتیجہ نکالنے پر مجبور ہوں کہ کام ہوتا ہی نہیں۔میں نے اس لئے آج تم کو جمع کیا ہے کہ

373
اصولی ہدایات تم کو دوں۔ایک ہفتہ کے اندراندرا اپنے آپکو منظم کر لو اور ہر احمدی عورت کو لجنہ میں شامل کرو اور
پھر جمع ہو کر اپنے لئے کام متعین کرو۔بہت سی عور تیں صحیح پر دو نہیں کرتیں۔غیر احمد ہوں ، بد معاشوں کے اڈے یہاں بن چکے ہیں جن کی وجہ
سے بہت بدنامی ہورہی ہے۔ایسی آوارہ عورتوں کا جس گھر میں جانا ہوگا وہ ایک غیر مرد کے آنے کے برابر
ہے۔پھر عورت کا اپنے مرد کے بغیر سفر پر جانا خلاف شریعت ہے مگر مجھے معلوم ہوا ہے کہ بعض عورتیں بغیر
اپنے مرد کے بٹالہ یا امرتسر کا سفر کرتی ہیں۔پھر سینمادیکھنے سے ہم نے روکا ہوا ہے مگر محلوں کے لڑکے بعض ریلوے گارڈوں سے دوستانہ کر کے بغیر
ٹکٹ سفر کرتے ہیں اور بٹالہ جا کر سینما دیکھتے ہیں۔آخر سینما والے انہیں مفت کیوں تماشہ دکھاتے ہیں۔ظاہر ہے کہ اُن سے اُن کے دوستانہ ہوتے ہیں اور ہر دوستانہ جو جُرم میں مد ہوتا ہے خود بھی ایک جرم ہے۔اگر
اُن کی مائیں اُن
کی نگرانی کریں تو وہ کبھی نہ جاسکیں۔پھر قادیان میں بیسیوں ریڈ یو لگے ہوئے ہیں اور گانے سُنے جاتے ہیں۔ریڈ یو خبروں کے لئے علمی و
ادبی مضامین کے لئے ہیں۔اگر اس دن کے بعد کوئی رپورٹ میرے پاس آئی کہ کسی نے گا نائنا ہے خواہ تم کہو
کہ نعت سنی ہے تو اس کا مقاطعہ کر دیا جائے گا۔علمی وادبی تقاریر اور خبروں کے ملنے کے لئے ریڈ یو مفید ہے یا
کوئی ادبی مضمون یا ڈرامہ جس میں گانا نہ ہو۔باقی قوالی نعت وغیرہ سب نا جائز ہے۔بچہ بھی آ آکرتا ہے اور
ننگا پھرتا ہے۔قوالی گانے والے بھی آ آ کر تے ہیں۔اگر گانے والے آ آکریں تو تم شوق سے سنو اور اگر وہ
نگے آ کھڑے ہوں تو تم اُن سے دُور بھاگتی ہو۔تو گانے میں وہی حرکت جو بچے کرتے ہیں وہی گانے والے
بھی کرتے ہیں۔یہ ساری باتیں گندی ذہنیت کو ظاہر کرتی ہیں اور وقار کو تباہ کرنے والی ہیں۔یہ لجنہ کا فرض ہے کہ وہ ان کی
اصلاح کرے۔مجھے جو سیا الہام ہوا ہے کہ اگر تم پچاس فی صد عورتوں کی اصلاح کر لو تو اسلام کو ترقی حاصل ہو
جائے گی۔پچاس فی صد سے یہی مراد ہے کہ پچاس فی صد کی اصلاح بھی بہت بڑی بات ہے۔تم میں اور غیر احمدی عورتوں میں اس کے سوا کیا فرق ہے کہ تم اپنے پیسے چندے میں دے دیتی ہو اور وہ

374
سینما میں دے دیتی ہیں۔حقیقی روح ایمان کی ابھی تم کو بھی حاصل نہیں ہوئی۔تم میں سے کوئی عورت علمی بات
کرنے کے قابل نہیں۔کسی مجلس میں بول نہیں سکتی۔تم گھر کے کاموں سے فارغ ہو کر اپنے بچے ہوئے
اوقات کو جو تم خدا کو دے سکتی تھیں جب خدا کو دینے کی بجائے ریڈ یونکر میراثیوں اور کچلیوں کو دے دیئے تو
خدا کے گھر میں تمہارے لئے کیا حصہ ہو گا۔تمہاری نسلیں کس طرح اصلاح پذیر ہوں گی۔آئندہ نسلوں کی
اصلاح کا کون ذمہ دار ہوگا۔رسول کریم ﷺ تو فرماتے ہیں کہ تم شادیاں
کرو تا تمہاری نسل بڑھے اور اسلام
ترقی کرے۔مگر ایسی نسل سے کیا فائدہ جو اسلام کے سپاہی نہ ہوں۔پھر تعلیم جو تم پاتی ہو اس سے تمہارا مقصد
نوکری کرنا ہوتا ہے۔اگر نوکری کروگی تو بچوں کو کون سنبھالے گا ؟ خود تعلیم انگریزی بُری نہیں لیکن نیت بد ہوتی
ہے۔اور اگر نیت بد ہے تو نتیجہ بھی بد ہو گا۔اگر غلط راستے پر چلو گی تو غلط نتیجے ہی پیدا ہوں گے۔جب لڑکیاں
زیادہ پڑھ جاتی ہیں تو پھر اُن کے لئے رشتے ملنے مشکل ہو جاتے ہیں۔ہاں اگر لڑکیاں نوکریاں نہ کریں اور
پڑھائی کو صرف پڑھائی کے لئے حاصل کریں۔اگر ایک لڑکی میٹرک پاس ہے اور پرائمری پاس لڑکے سے
شادی کر لیتی ہے تو ہم قائل ہو جائیں گے کہ اُس نے دیانتداری سے تعلیم حاصل کی ہے۔یہ ساری باتیں لجنہ سے تعلق رکھتی ہیں جن کی وہ اصلاح کرے۔مرکزی لجنہ کی سیکرٹری تمام محلہ جات سے
رپورٹ لے کر مجھے دکھائے۔اور میں یہ قانون بنا تا ہوں کہ مہینے میں کم از کم ایک دفعہ پافی الحال دو ماہ میں
ایک دفعہ قادیان کی سب عورتیں اکٹھی ہوں۔اور اُن کو غور کرنا چاہیئے کہ ہمارے محلہ میں کون کون سے نقائص
ہیں اور ان کو کیسے دُور کیا جاسکتا ہے۔محلہ کی پریزیڈنٹ اور سیکرٹری کا فرض ہوگا کہ وہ سب عورتوں کو جلسہ میں
شریک کرے۔اگر تم صرف پچاس فیصدی عورتوں کو جلسہ میں لاؤ گی تو باقی پچاس فیصدی عورتوں
کو تم مار رہی
ہوگی۔کیونکہ وہ اپنے اخلاص میں کم ہوتی جائیں گی۔پندرہ روزہ جلسہ محلہ کا ہوا اور پندرہ روز و مرکز کا۔ایک
جمعہ یا ہفتہ کو حملہ کا جلسہ ہو اور ایک ہفتہ مرکز کا۔کام کو باقاعدگی سے کرنے سے ہی فائدہ ہوگا۔تھوڑا کام کرو اور
اس کی عادت ڈالو۔پھر اس کو اور بڑھاؤ اور بڑھاؤ۔ہر عورت سے عہد لیا جائے کہ وہ لجنہ کے جلسہ میں شامل ہونے کے لئے گھر سے نکلتے وقت کسی اور کے
گھر نہ جائے اور اپنے کام کو پورا کرے تا کوئی مرد یہ نہ کہہ سکے کہ بعد کے جلسہ کے بہانے سے عورتیں بے
فائدہ دوسرے گھروں میں پھرتی ہیں۔( از اخبار الفضل ۲۴ مئی ۱۹۴۴، نمبر ۱۲۰ جلد۳۲)

آج 10 میں سے 10 باقی