عورتوں کی ذینی تعلیم و تربیت کے طریق

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

375
عورتوں
کی دینی تعلیم و تربیت کے طریق
(بیان فرموده حضرت خليفة المسيح الثاني رضى الله عنه)
کچھ عرصہ ہوا حضرت خلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اپنی مجلس میں عورتوں
کی دینی تعلیم وتربیت
کے متعلق تقریر فرمائی جو مستورات کے پڑھنے اور عمل کرنے کے لئے درج ذیل کی جاتی ہے:۔فرمایا:۔تربیت کا اصل طریق تو یہی ہے کہ جو کچھ اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے اس سے عورتوں کو پوری
طرح آگاہ کر دیا جائے۔اس فرض کے لئے سب سے پہلے عورتوں کو قرآن شریف پڑھنا چاہیئے۔میں نے
دیکھا ہے جتنی تربیت علم سے ہوتی ہے اتنی کسی اور چیز سے نہیں ہوتی۔علم ہی ایک ایسی چیز ہے جس سے کئی
باتیں جو علم نہ ہونے کی صورت میں بڑی جدو جہد کے بعد بھی پیدا نہیں ہو تیں یا اگر ہوتی ہیں تو بڑی مشکل
سے نہایت آسانی اور سہولت کے ساتھ انسان کے اندر پیدا ہو جاتی ہیں۔پس میرے نزدیک عورتوں کی
تربیت میں جو چیز سب سے زیادہ مد ہو سکتی ہے وہ علم ہے اور اس سے کئی قسم کے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔چنانچہ پہلی بات تو یہ ہے کہ علم خود اپنی ذات میں انسان کی تربیت کر نیوالی چیز ہے۔علم صحیح خیالات کے پیدا
کرنے میں مددیتا ہے۔اور بتاتا ہے کہ کونسی بات اچھی ہے اور کوئی بری۔دوسرے جب انسان کو لکھنا پڑھنا
آجاتا ہے تو پھر اگر اللہ تعالیٰ کا فضل اُس کے شامل حال ہو تو اُسے ایسی کتابیں پڑھنے کی توفیق مل جاتی ہے
جن میں وہ باتیں درج ہوتی ہیں جو تربیتی نقطہ نگاہ سے ضروری ہوتی ہیں۔گویا علاوہ قرآن شریف پڑھنے کے
یا ان کتب کے پڑھنے کے جن میں رسول کریم ﷺ کی باتیں درج ہیں۔یا حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی لکھی
ہوئی کتب ہیں۔اور وہ نیک اور عالم لوگوں کی لکھی ہوئی کتابوں سے بھی فائدہ حاصل کر لیتا ہے۔پھر علم سے
اس بات کا بھی امتیاز ہو جاتا ہے کہ کیا کیا خرابیاں ہوتی ہیں اور ان خرابیوں کا کیسا عبرتناک انجام ہوتا ہے گویا
علم سے انسان کو برائیوں کے اسباب اور اُن کے انجام سے واقفیت ہو جاتی ہے۔اسی طرح نیکیوں کے
اسباب اور اُن کے حسن انجام سے بھی انسان آگاہ ہو جاتا ہے اور اسی طرح وہ کوشش کرتا ہے کہ میں بدیوں
سے بچوں
اور نیکی میں ترقی کروں۔پس تربیت کا اصل طریق یہی ہے کہ عورتوں
کو قرآن کریم اور حدیث کی تعلیم دی جائے۔

376
لڑکیوں کی دینی تعلیم کے متلعق قادیان والوں کی کوتاہی
میں نے بارہا کہا ہے مرد تو اس بات پر مجبور ہیں کہ ملازمتوں وغیرہ کے لئے انگریزی پڑھیں لیکن عورتیں
مجبور نہیں ہیں۔ان کے لئے زیادہ تر دینی تعلیم ہی ہونی چاہیئے۔مگر مجھے افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ابھی تک
اس کی طرف پوری توجہ نہیں کی گئی۔لڑکیوں کی تعلیم کے لئے دینیات کلا سر کھولی گئی ہیں مگر میں نے دیکھا ہے
ان میں ایسی ہی لڑکیاں آتی ہیں جو انٹرس میں نہیں جاسکتیں اور جن کے نمبر زیادہ نہیں ہوتے۔جب قادیان
والوں کا یہ حال ہے تو باہر کی جماعتوں کا اسی پر قیاس کیا جا سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے دینی تعلیم
کے لئے ہر قسم کی سہولتیں مہیا فرما دی ہیں۔اور عورتیں اگر چاہیں تو آسانی سے دینی معلومات حاصل
کر سکتی ہیں
مگر باوجود ہر قسم کے سامان میسر آنے کے پھر بھی قادیان کے رہنے والوں میں کوتاہی پائی جاتی ہے اور
دینیات کلاسز کی طرف زیادہ توجہ نہیں کرتے۔کام کی ذمہ داری ڈالنا
پھر بڑی چیز یہ ہے کہ عورتوں پر کام کی ذمہ داری ڈال دی جائے۔ذمہ داری کے کام پر جب کسی کو مقرر
کیا جاتا ہے تو اس میں سوچنے اور غور کرنے کا مادہ پیدا ہو جاتا ہے۔اور انسانی فطرت اللہ تعالیٰ نے بنائی ہے
کہ وہ جتنا سوچے اُتنے ہی اُسے علوم کے مخفی خزانے ملتے جاتے ہیں اسی لئے قرآن کریم کا ایک پرت
اللہ
تعالی کی طرف سے انسانی دماغ میں رکھا گیا ہے اور اسی بناء پر اسے کتاب مکنون
قرار دیا گیا ہے۔ایک قرآن
تو ظاہر ہے۔اور چھپا ہوا ہر شخص کے پاس موجود ہوتا ہے۔لیکن اللہ تعالی نے اس کے ساتھ ہی قرآن کریم کا
ایک اور ورق چھپا کر انسان کے دماغ میں رکھ دیا ہے۔جب انسان قرآن پڑھتا ہے اور اس کے احکام پر غور
و فکر شروع کرتا ہے تو اس کی فطرت اس نذیر کے نتیجہ میں بیدار ہونا شروع ہو جاتی ہے اور وہ بجھتا ہے کہ یہ وہی
باتیں ہیں جن کو میں پہلے سے مانتا ہوں۔یہی وجہ ہے کہ سچائی کو لوگ قبول کر لیتے ہیں کیونکہ ان کا اپنا دل بھی
مانتا ہے کہ یہ باتیں سچی ہیں۔مگر فطرت کو اُبھارنے اور اس کے مخفی جو ہروں کو ظاہر کرنے کے لئے ضروری ہوتا
ہے کہ انسان پر ذمہ داری ڈال دی جائے۔جس کے سپر د ذمہ داری کا کوئی کام کیا جاتا ہے وہ غور کرنے کا
عادی ہو جاتا ہے۔اور جب وہ غور کرتا ہے تو قرآن کریم کا وہ دوسرا ورق جو اس کے دماغ میں مخفی ہوتا ہے

377
اپنے خزانے اُگلنے لگ جاتا ہے تب اس کے اندر قرآن فہمی کا مادہ ترقی کرتا ہے اور اس کے ذاتی علم میں بھی
اضافہ ہو جاتا ہے۔لجنہ اماءاللہ کے قیام کی غرض
یہ ایک بہت بڑی غلطی ہے جو مسلمانوں سے ہوئی کہ انہوں نے عورتوں پر ذمہ داری نہ ڈالی۔اور اس
طرح اُن کی فطر میں بیدار نہ ہوئیں۔لجنہ اماءاللہ کا قیام میں نے اسی لئے کیا ہے کہ عورتوں میں بھی اپنی ذمہ
داری کا احساس پیدا ہو۔چنانچہ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ اب عورتوں میں سے کوئی پریذیڈنٹ ہوتی ہے کوئی سیکرٹری
ہوتی ہے۔کوئی چندہ وصول کرنے پر مقرر ہوتی ہے۔کوئی نگرانی کا کام کرتی ہے۔اسی طرح اُن کے جلسے
ہوتے ہیں جن کا انتظام عورتیں خود کرتی ہیں۔ان میں تقریریں کرتی ہیں۔پردہ کی پابندی کراتی ہیں۔لڑائی
جھگڑوں کو دُور کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔نماز با جماعت کی ادائیگی کے لئے عورتوں کو ایک جگہ جمع کرتی ہیں۔اسی طرح اور کئی قسم کے دینی کام ہیں جو ذمہ داری کے اس بوجھ کے نتیجہ میں عورتیں بڑی خوش اسلوبی سے سر
انجام دے رہی ہیں اور اس کا نتیجہ یہ ہورہا ہے کہ ذمہ داری کے ان کاموں کی وجہ سے کسی عورت میں قاضی کی
قابلیت پیدا ہو جاتی ہے۔کسی میں محتسب کی قابلیت پیدا ہو جاتی ہے۔کسی میں انتظام کی قابلیت پیدا ہو جاتی
ہے اور کسی میں معلمہ بننے کی قابلیت پیدا ہو جاتی ہے۔پس ذمہ داری کا احساس بھی عورتوں کی تربیت میں
بہت محمد ہو سکتا ہے مگر ابھی اس کی طرف بہت کم توجہ کی گئی ہے قادیان میں لجنہ اماءاللہ نے اچھا کام کیا ہے مگر
ابھی اس طرح کام نہیں کیا کہ ہر عورت اس نظام کا پُرزہ بن گئی ہو لیکن بہر حال
لجنہ اماءاللہ کے قیام سے عورتوں
میں بہت بڑی تبدیلی پیدا ہوئی ہے۔کئی عورتیں ایسی ہیں جنہیں اگر باہر جانے کا موقع ملے تو وہ تبلیغ کر سکتی
ہیں۔دوسروں کو اپنی باتیں سمجھا سکتی ہیں اور ضرورت کے موقع پر اپنے جذبات کو قابو میں رکھ کر نہایت حجرات
اور دلیری کا ثبوت دے سکتی ہیں۔احمدی عورتوں کی بہادری
گزشتہ دنوں جب دہلی میں جلسہ کے موقع پر مخالفین نے شور مچایا اور پتھر پھینکے تو اس وقت سب عورتوں
نے یہ شہادت دی کہ جس قدر غیر عورتیں جلسہ میں شامل تھی وہ گھبرا کر بولنے لگ گئیں۔مگر قادیان کی عورتوں

378
نے کسی قسم کی گھبراہٹ کا اظہار نہیں کیا اور وہ خاموش بیٹھی رہیں۔بلکہ جب غیر احمدی عورتوں میں زیادہ
گھبراہٹ پیدا ہوگئی تو قادیان کی احمدی عورتوں نے اُن کے اردگرد حفاظت کیلئے حلقہ باندھ لیا اور اپنی
بہادری کا ثبوت پیش کیا۔یہ روح جس کا مظاہرہ احمدی عورتوں نے وہاں کیا باہر کی عورتوں میں نہیں تھی۔جس
کی وجہ یہی ہے کہ یہاں کی عورتیں دین کی باتیں سنتی رہتی ہیں اور لجنہ کے ذریعہ انہیں مختلف مواقع پر دینی کام
کرنے کا موقع ملتارہتا ہے اور وہ بجھتی ہیں کہ شور یا گھبراہٹ سے کام نہیں بنتا بلکہ تنظیم سے کامیابی حاصل ہوا
کرتی ہے۔چنانچہ انہوں نے تنظیم سے کام لیا اور کسی قسم کی گھبراہٹ کا اظہار نہ کیا۔لیکن دوسری عورتوں کو
نہ تنظیم کی عادت نہ تھی اس لئے جس طرح جاہل عورتیں مصیبت کے موقع پر گھبراہٹ سے کام لیتی ہیں اور
دانائی سے اس مصیبت کو دور کرنے کی کوشش نہیں کرتیں۔اسی طرح انہوں نے گھبراہٹ کا اظہار شروع کر دیا۔اگر کسی کے گھر میں چور آ جائے تو محض گھبراہٹ کا اظہار کرنے سے کیا بنتا ہے۔ہاں اگر ایسے رنگ میں اپنے
آپ کو منظم کیا جائے کہ وہ چور پکڑا جائے تو یہ بات واقعہ میں قابل تعریف ہو سکتی ہے۔یہ چیزیں ہیں جو
عورتوں کی تربیت میں محمد ہو سکتی ہیں باقی وعظ و نصیحت کی مجالس کے ذریعہ عورتوں کی خفیہ طاقتوں کو بیدار کرنا
بھی ضروری ہوتا ہے۔بچوں کی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری
جب اس رنگ میں عورتوں کی تربیت ہو جائے تو اُن کے متعلق یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ مردوں کے باہر
جانے کے بعد وہ بچوں کی عمدگی سے نگرانی کر لیں گی۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ کلام راع وكلكم
مَسْئُول عَنْ رَعَيَّتِهِ تم میں سے ہر شخص رائی کی حیثیت رکھتا ہے اور اس سے اپنی اپنی رعیت کے بارہ
میں جس کا وہ نگران مقرر ہے سوال کیا جائے گا کہ اس کی نگہداشت اور تربیت میں اُس نے کہاں تک حصہ لیا
اور کس حد تک اپنے فرائض کو ادا کیا۔اگر خاوند اپنی بیویوں کو اس امر کا ذمہ دار قرار دیں کہ بچوں کے اخلاق اور
اُن کی تربیت اور نماز اور ان کے روزے اور اُن کی اپنی تعلیم کی ذمہ داری اُن پر ہے تو یہ لازمی بات ہے کہ
عورتیں خود بھی ان باتوں کو سیکھیں گی اور اپنے بچوں کو بھی سکھائیں گی۔اور جب اس کام کی ذمہ داری عورت
پر ڈال دی جائے گی تو لاز م وہ اس امر پر بھی غور کرے گی کہ اخلاق کس طرح درست ہو سکتے ہیں اور پھر ان
ذرائع سے کام لیکر اپنے بچوں کی اصلاح کی کوشش کرے گی جس طرح مدرسوں کو تعلیمی ٹریننگ دی جاتی ہے

379
اور بی۔اے یا ایم۔اے کے بعد بی ٹی بنایا جاتا ہے جو در حقیقت ایک ذریعہ ہوتا ہے لڑکوں کو زیادہ اعلیٰ تعلیم
دلانے کا۔اسیطرح اگر عورتوں کو بتایا جائے کہ وہ بچوں کی کس رنگ میں تربیت کر سکتی ہیں تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا
کہ عورتیں زیادہ عمدگی سے اپنے فرائض کو ادا کرسکیں گی اور وہ اپنے کام کو دلچسپی اور شوق سے سرانجام دینے کی
کوشش کریں گی۔مگر عام طور پر مردوں کی یہ حالت ہوتی ہے کہ وہ رکھتے ہیں عورت کا ذمہ دارانہ کاموں میں
کوئی دخل نہیں ہوتا۔چنانچہ عورت ذرا بھی اپنی رائے کا اظہار کرے تو وہ سختی سے اُس کو ڈانٹ دیتے ہیں اور
کہتے ہیں تمہارا اس معاملہ میں کیا واسطہ ہے۔اس طرح نہ صرف عورت کی دل شکنی ہوتی ہے بلکہ اُس کی وہ
قابلیتیں بھی مخفی رہتی ہیں جن سے وہ نمایاں طور پر تربیت کا فرض سرانجام دے سکتی ہے۔عورتوں کو اپنے جائز حقوق سے محروم رکھنے والے
پس عورت کی تربیت کا بہترین ذریعہ علم اور اس کے اندر اپنی ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا ہے مگر مجھے
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ابھی تک بعض احمدیوں میں بھی یہ نقص پایا جاتا ہے کہ وہ عورتوں کو اُن کے جائز
حقوق سے محروم رکھتے ہیں اور پھر یہ توقع کرتے ہیں کہ عورت اُن کے پہلو بہ پہلو خدمت دین میں حصہ لے
سکے حالانکہ جب تک عورت کو اس کے حقوق نہیں دئے جائیں گے اُس وقت تک وہ مرد کے لئے ہمیشہ گلے کا
ہار بنی رہے گی اور کبھی بھی خدمات دین میں دلی جوش سے حصہ نہیں لے سکے گی۔آخر یہ کتنے ظلم کی بات ہے
کہ خدا نے تو ایک عورت کے سینہ میں بھی ویسا ہی دل رکھا جیسا مرد کے سینے میں ہے، اس کو بھی ویسا دماغ دیا
جیسا مرد کو دیا ہے، اس کو بھی ویسے ہی قولی دئے جیسے مرد کو دیئے ہیں، مگر مردوں کی طرف سے عورتوں کے
ساتھ معاملہ کرنے میں ایسا طریق اختیار کیا جاتا ہے کہ گویا عورت کے سینہ میں نہ اللہ تعالیٰ نے دل رکھا ہے،
نہ اس کو دماغ عطا کیا ہے اور نہ اس کے اندر جذبات و احساسات رکھے ہیں۔عورت کے ساتھ جب بھی اس
قسم کا ظالمانہ سلوک کیا جائے گا دو صورتوں میں سے ایک صورت ضرور ظاہر ہوگی یا تو عورت ایک مردہ جسم کی
طرح بن جائے گی جس سے مرد کوئی راحت حاصل نہیں کر سکے گا اور یا پھر اس کی فطرت بغاوت کرے گی اور
کہے گی کہ مذہب مجھے میرے جائز حقوق دینے کے لئے بھی تیار نہیں۔وہ ہرگز اس قابل نہیں ہے کہ میں اس کو

380
اختیار کروں۔آخر یہ کیا بات ہے کہ خدا نے میرے سینہ میں بھی دل رکھا، میرے اندر میرے جذبات و
احساسات پیدا کئے ، مجھے بھی عقل و فہم کا مادہ عطا کیا اور میرے اندر بھی شعور کی قوت اس نے رکھی مگر باوجود
اس کے اُسنے مرد کو اختیار دیا کہ وہ جو سلوک چاہے میرے ساتھ کرے چاہے تو اچھا کرے اور چاہے تو بُرا میرا
اختیار نہیں کہ میں اُس کے کسی فعل پر اعتراض کر سکوں۔پس مردوں کے ایسے غیر منصفانہ طریق عمل کے بعد
اگر عورت بغاوت اختیار کرے تو وہ بالکل حق بجانب سمجھی جائے گی۔وہ کہے گی کہ اگر یہ تعلیم قرآن نے دی
ہے تو پھر یہ قرآن اُس خدا کی کتاب نہیں جس نے مجھے دل دیا ہے۔اگر اس تعلیم کے ماتحت مجھے کہا جاتا ہے
کہ میں اپنی قوت فکر سے کام نہ لوں تو یہ تعلیم دینے والا وہ خدا نہیں ہو سکتا جس نے مجھے قوت فکر یہ عطا کی
ہے۔گویا اُس کے اندر مذہب اور اس کی تعلیم کے خلاف جذبات پیدا ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔کبھی
اسے خیال آتا ہے کہ ممکن ہے یہ بات ہی غلط ہو اور مذہب نے یہ تعلیم نہ دی بلکہ قصور مرد کا ہی ہو لیکن کبھی
اسے یہ بھی خیال آجاتا ہے کہ ممکن ہے یہی مذہب نے تعلیم دی ہو۔اس
کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ آہستہ آہستہ بغیر
کسی ارادہ اور بغیر کسی معین خیال کے اُس کے دل میں دین سے نفرت پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہے یا کم سے
کم دین کی رغبت اس کے دل میں نہیں رہتی اور اس کی تمام ذمہ داری ان مردوں پر ہوتی ہے جو اپنے کرے
نمونہ سے عورتوں کو دین سے متنفر کرنے کا موجب بنتے ہیں۔پس عورتوں کی تربیت کا بہترین ذریعہ یہ ہے کہ
ان کو علم دین سکھایا جائے اور انہیں وہ حقوق دئے جائیں جو خدا نے مقرر کئے ہیں۔جیسا کہ قرآن کریم میں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تمہارے ذمہ عورتوں کے کچھ حقوق ہیں جیسے عورتوں پر مردوں کے کچھ حقوق ہیں۔پس
عورتوں کو اُن کے جائز حقوق دئے جائیں اور اُن کے دلوں میں یہ احساس پیدا کیا جائے کہ شریعت نے اُن
کے جو حقوق مقرر کئے ہیں مرد اُن کے دینے میں کبھی تامل سے کام نہیں لیتے۔اگر عورتوں کے ساتھ اس
رنگ میں سلوک کیا جائے تو لازماً اُن کی تربیت بھی زیادہ عمدہ ہوگی۔اُن کے اندر بیداری پیدا ہو جائے گی
اصل بیداری باہر سے نہیں آتی بلکہ اندر سے پیدا ہوتی ہے اور اندرونی طور پر قلب میں بیداری کا احساس اُس
وانت پیدا ہوتا ہے جب سوچنے اور غور و فکر سے کام لینے کا مادہ ترقی کرے۔جب تک انسان کے اندر سوچنے کا
یادہ نہ ہو۔اور جب تک اس کے اندر اپنی ذمہ داری کو محسوس کرنے کا مادہ نہ ہو وہ ترقی نہیں کر سکتا ہے۔یہی

آج 10 میں سے 10 باقی