تربیت اولاد اور احمدی خواتین ۱۹۴۶ء

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

404
تربیت اولا د اور احمد کی خواتین
فرموده ۲۵ جنوری ۱۹۴۶
میرے نزدیک نوجوانوں میں محنت سے کام کرنے کی عادت کی ذمہ داری استادوں اور والدین پر
عائد ہوتی ہے کیونکہ انہوں نے بچوں کو محنت اور مشقت کرنے کا عادی نہیں بنایا۔ہمارا مقابلہ تو اُن قوموں
سے ہے جن سے نو جوانوں نے چالیس چالیس سال تک شادی نہیں کی اور اپنی عمریں لیبارٹریوں میں
گزار دیں اور کام کرتے کرتے میز پر ہی مر گئے اور جاتے ہوئے بعض نہایت مفید ایجادیں اپنی قوم کو دے
گئے۔مقابلہ تو ایسے لوگوں سے ہے کہ جن کے پاس گولہ بارود اور دوسرے لڑائی کے ہتھیار نہ رہے تو انہوں
نے امریکہ سے روی شدہ بندوقیں منگوا ئیں اور انہی سے اپنے دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہو گئے۔انگلستان والوں نے کہا کہ بے شک جرمن آ جائے ہم اس سے سمندر میں لڑیں گے۔اگر سمندر میں لڑنے
کے قابل نہ رہے تو پھر اس سے سمندر کے کناروں پر لڑیں گے اور اگر سمندر کے کناروں پر لڑنے کے قابل
نہ رہے تو ہم اس سے شہروں کی گلیوں میں لڑیں گے اور اگر گلیوں میں لڑنے کے قابل نہ رہے تو ہم گھروں
کے دروازوں تک مقابلہ کریں گے اور اگر پھر بھی مقابلہ نہ کر سکے تو کشتیوں میں بیٹھ کر امریکہ چلے جائیں
گے مگر اس سے جنگ کرنا ترک نہیں کریں گے۔ہمارا مقابلہ تو ایسے لوگوں سے ہے اور ہمیں اُن کا مقابلہ
کرنے کے لئے ایسے نو جوان دئے جاتے ہیں جو کہتے تو یہ ہیں کہ ہم بھوکے رہیں گے ، کہتے تو یہ ہیں کہ ہم
جنگلوں اور پہاڑوں اور ویرانوں میں جائیں گے، کہتے تو یہ ہیں کہ ہم وطن سے بے وطن ہوں گے ، کہتے تو
یہ ہیں کہ ہم اپنی ہر ایک عزیز چیز کو قربان کرنے کے لئے تیاررہیں گے لیکن جب اُن
کو کام پر لگایا جاتا ہے تو
کوئی کہ دیتا ہے کہ میرا چالیس روپیہ میں گزارہ نہیں ہو سکتا تھا اس لئے بھاگ آیا ہوں۔کوئی کہہ دیتا ہے کہ
میر ا وہاں دل نہیں لگتا تھا اس لئے میں کام چھوڑنے پر مجبور ہوا اور ساتھ ہی لکھ دیتا ہے کہ سلسلہ میرے اس
فعل پر بُرا نہ منائے اور میرا وقف قائم رکھا جائے۔جاتا تو وہ اپنے ماں باپ یا بیوی کی معیت میں وقت
گزارنے کے لئے ہے کیونکہ وہ اُداس ہو گیا تھا لیکن ساتھ ساتھ یہ بھی کہتا جاتا ہے کہ میر اوقف قائم رکھا
جائے۔ایسے نو جوان ہیں جو ہمیں دئے جاتے ہیں ان سے کسی نے کام کیا لینا ہے۔ہمیں تو ایسے آدمیوں کی

405
ضرورت ہے کہ جہاں اُن کو کھڑا کیا جائے وہ وہاں سے ایک قدم بھی نہ ہمیں سوائے اس کے کہ اُن کی لاش
ایک فٹ ہماری طرف گرے تو گرے لیکن زندہ انسان کا قدم ایک فٹ آگے پڑے پیچھے نہ آئے۔ہمیں تو
ایسے آدمیوں کی ضرورت ہے۔اور یہی لوگ ہیں جو قوموں کی بنیاد کا کام کر دیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ رسول
کریم ﷺ کے صحابہ کے متعلق فرماتا ہے کہ ان میں سے ہر آدمی کفن بردوش ہے منهم من قضى
نحبه ومنهم من ينتظر کہ ان میں سے کچھ لوگوں نے اسلام کی راہ میں اپنی جانیں دے دی ہیں اور
کچھا نتظار کر رہے ہیں یہ وقف ہے جودنیا میں تغیر پیدا کیا کرتا ہے۔پس اساتذہ اور والدین کا فرض ہے کہ
وہ بچوں کی پورے طور پر نگرانی کریں اور انہیں محنت کا عادی بنا ئیں۔نماز ، روزہ اور دیگر اسلامی احکام کا اُن
کو پابند کریں۔دین کے حکموں کے متعلق انکے اندر دلچسپی پیدا کریں۔اساتذہ طالب علموں کے ماں باپ
کو انگیٹ کریں کہ وہ اپنے بچوں
کی تعلیم کا پورا پورا خیال رکھیں۔اور حقیقت یہ ہے کہ مائیں ہی آئندہ اچھے
یا برے مستقبل کی ذمہ دار ہوتی ہیں کیونکہ بچہ اکثر اخلاق چھوٹی عمر میں سیکھتا ہے۔اگر مائیں کڑی نگرانی
کریں اور اُن کے اندر کوئی بری بات نہ پیدا ہونے دیں تو وہ بڑے ہو کر بہت حد تک بُری عادات سے
محفوظ رہتے ہیں۔لیکن اگر بچپن میں ہی بچے کو چوری کی یا جھوٹ بولنے کی یا کوئی اور بری عادت سے باز نہ
رکھیں تو وہ بڑا ہو کر اس عادت کو نہیں چھوڑ سکتا۔ہمارے ملک میں مشہور ہے کہتے ہیں کہ کوئی ماں تھی اُس
کالڑ کا چور ہو گیا، پھر چور سے ڈاکو بنا۔ایک دفعہ ڈا کہ میں اس سے قتل ہو گیا۔اس قتل کی وجہ سے اسے پھانسی
کی سزا ملی جب اُسے پھانسی دینے لگے تو اُس نے کہا کہ مجھے اجازت دی جائے کہ اپنی ماں سے ایک بات
کرلوں۔اس پر ماں کو بلایا گیا۔جب وہ آئی تو اُس نے کہا میں اس سے کان میں بات کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا اس طرح کر لو۔اُس نے اپنی ماں کے قریب ہو کر زور سے اس کے کلے کو کاٹا۔ماں چیچنیں
مارتی ہوئی پیچھے کو بھاگی لوگوں نے اس کو لعنت ملامت کی کہ تم بڑے بدکردار آدمی ہو۔تمہیں پھانسی مل رہی
ہے اور پھر بھی تم نے اس سے عبرت حاصل نہیں کی۔اور تمھارا دل نرم نہیں ہوا۔اب تم نے ماں کے گلے پر
کاٹ کھایا ہے۔اس نے کہا آپ لوگوں کو علم نہیں کہ مجھ کو یہ پھانسی ماں کی وجہ سے مل رہی ہے میرا کلہ کا نا
پھانسی کے مقابلہ میں کچھ بھی حقیقت نہیں رکھتا۔اصل بات یہ ہے کہ میری ماں کو میری جگہ پھانسی مالنی چاہیئے
تھی۔پھر اس نے بتایا کہ میں چھوٹا بچہ تھا لیکن آوارہ پھرا کرتا تھا۔اگر کوئی شخص میری ماں سے میرے متعلق

406
کوئی شکایت کرتا تو میری ماں اُس سے لڑتی تھی کہ میرا بچہ تو ایسا نہیں یہ لوگ دشمنی سے ایسا کہتے ہیں۔پتہ
نہیں کیوں ان کو میرے بچے سے دشمنی ہوگئی ہے۔میرا بچہ تو نالائق نہیں۔میں مدرسہ سے پنسل ، کاغذ قلم
، دوات وغیرہ چڑا کر لاتا تو میری ماں مجھے کہتی یہاں نہ رکھو کوئی دیکھ لے گا وہاں رکھو۔اگر کوئی شخص میری
چوری کے متعلق شکایت کرتا تو میری ماں اسے گالیاں دیتی کہ ناحق میرے بچے کو بد نام کر رکھا ہے۔ابن
باتوں سے میں چور بنا اور پھر چور سے ڈا کو بنا، پھر ڈا کہ میں مجھ سے یہ قتل ہو ا جس کی وجہ سے مجھے پھانسی پر
لٹکایا جا رہا ہے۔اس قتل کی ساری ذمہ داری میری ماں پر ہے۔اس لئے اس کا کالہ کا ٹا جانے کی بجائے
در حقیقت پھانسی کی سزا اسے ملنی چاہئے تھی نہ کہ مجھے۔اسی طرح بعض لڑکے اپنے آپ کو وقف کرنا چاہتے
ہیں اور ماں باپ رو سکتے ہیں کہ زندگی وقف نہ کرو بلکہ کسی دوسری جگہ ملازمت کرلو چندہ سے دین کی خدمت
کرتے رہنا۔حالانکہ جہاں آدمیوں کی ضرورت ہوتی ہے وہاں چندہ سے کام نہیں بنتا۔میرے نزدیک
اس کی ایک حد تک ذمہ داری لجنہ اماءاللہ پر بھی ہے۔اگر لجنہ اماءاللہ دین کی ضرورتوں اور وقف کی اہمیت کو
اچھی طرح عورتوں کے ذہن نشین کرا دے تو سال کے اندر اندر جس طرح کہتے ہیں کہ زمین نے اپنا کلیجہ
نکال کر باہر رکھ دیا اسی طرح عورتیں بھی اپنا کلیجہ نکال کر باہر رکھ دیں۔عورتوں کا کلیجہ اولاد ہوتی ہے۔اگر
مائیں اپنے لڑکوں کو زندگی وقف کرنے اور دوسرے کاموں میں حصہ لینے کی تحریک کریں تو میں سمجھتا ہوں
کہ بہت زیادہ نوجوان اپنے آپ کو وقف کرنے لگ جائیں۔اسلامی تاریخ میں ایک واقعہ آتا ہے کہ اسلامی لشکر کو ایک جگہ شکست ہوئی۔حضرت عمر نے تمام آدمی جو
مہیا کئے جاسکتے تھے۔اس لشکر کی مدد کے لئے بھیج دئے۔مگر لشکر پھر بھی کم تھا۔ایرانی لشکر کی تعداد میں ہزارتھی۔اور جس مقام پر یہ جنگ ہو رہی تھی اس مقام کے درمیان اور مدینہ کے درمیان کوئی روک نہ تھی۔اسلامی
جرنیل نے اس وقت ایک تقریر کی کہ تم آج اسلام کے احیاء اور بقا کے ذمہ دار ہو۔اگر تم آج شکست کھا گئے
تو تمھارے اور مدینہ کے درمیان کوئی فوج نہیں جو اس لشکر کو روک سکے۔اگر دشمن یہاں سے نکل گیا تو سیدھا
مدینہ پر جا کر حملہ کرے گا اس وقت خنساء نامی ایک مشہور شاعرہ عورت نے اپنے تین لڑکوں کو بلایا اور کہا تمھارا
باپ بد کار تھا۔میں اپنے بھائی سے قرض لا لا کر اُسے دیتی رہی آخر وہ مر گیا اور تم چھوٹے چھوٹے رہ گئے میں
نے محنت مزدوری کر کے تمھیں پالا اور اپنی ساری زندگی پاکیزگی اور پاکدامنی سے گزاری اور تم ان تمام

407
باتوں کے گواہ ہو، انہوں نے کہا ہاں۔پھر خنساء نے کہا تمھیں معلوم ہے کہ میں نے تمھیں بہت محنت مشقت
سے پالا ہے اور اس کے بدلہ میں میں نے تم سے کوئی خدمت نہیں لی۔انہوں نے کہا ہاں ٹھیک ہے۔پھر ماں
نے کہا تم میرے تین بچے ہو اور تمھارے بغیر میرا دنیا میں کوئی نہیں اور میری محبت تمھاری خدمت سے ظاہر
ہے۔دیکھو آج اسلام پر ایسا وقت ہے کہ اسے لڑائی کے لئے آدمیوں کی ضرورت ہے اس لئے تم لڑائی میں
جاؤ۔اگر شام میں فتح پا کر لوٹے تو زندہ لوٹنا نہیں تو تمھاری لاشیں میدان جنگ میں پڑی ہوئی نظر آئیں۔اگر تم نے میرا یہ حکم نہ مانا تو میں قیامت کے دن تمھیں دودھ نہیں بخشوں گی۔لڑکوں نے کہا ہاں اماں ہمیں
منظور ہے۔یہ کہہ کر وہ روانہ ہو گئے۔سب سے بڑی مصیبت جو مسلمانوں کو اس جنگ میں پیش آئی وہ یہ تھی
کہ ایرانی این جنگ میں لڑائی کے سدھائے ہوئے ہاتھی مقابلہ پر لے آئے تھے۔جب کوئی گھوڑا یا اونٹ
ہاتھیوں کے سامنے آتا تھا تو بھاگ جاتا تھا۔ایک مسلمان جرنیل آیا اور اس نے ان تینوں میں سے دو
بھائیوں کو کہا کہ تم میرے ساتھ مل کر چلو۔ہم سامنے سے ہاتھیوں پر حملہ کر دیں گے۔کوموت یقینی ہے لیکن
امید ہے کہ اس طرح باقی مسلمان بچ جائیں گے۔انہوں نے کہا ہمیں منظور ہے۔ہاتھی پر سامنے سے حملہ کرنا
بہت مشکل ہوتا ہے۔کیونکہ جولڑائی کے سدھائے ہوئے ہاتھی ہوتے ہیں وہ آدمی کو سونڈ ھ میں لپیٹ کر زمین
سے اٹھا کر دے مارتے ہیں۔انہوں نے جاتے ہی سردار لشکر کے ہاتھی پر حملہ کر دیا۔دونوں بھائیوں میں سے
ایک ہاتھی کے دائیں طرف ہو گیا اور دوسرا بائیں طرف ، اور وہ جرنیل خود سامنے کھڑا ہو گیا جب سامنے سے
جرنیل حملہ کرتا تو ہاتھی دائیں بائیں منہ پھیر تا۔جب ہاتھی دائیں منہ کرتا تو دائیں طرف والا اس کی سونڈھ پر
تلوار مارنے کی کوشش کرتا۔ہاتھی اسے اپنی سونڈھ سے اٹھا کر زمین پر دے مارتا۔پھر جب ہاتھی بائیں طرف
منہ کرتا تو دوسرا بھائی اس کی سوندھے پر تلوار مارنے کی کوشش کرتا ہا تھی اسے بھی اپنی سونڈھ سے اٹھا کر زمین پر
دے مارتا لیکن وہ دونوں بھائی اس کے پہلوؤں سے نہ ہٹے بخشی کہ انہوں نے اسے بری طرح زخمی کر دیا
آخر ہاتھی گھبرا کر پیچھے بھاگا۔اس ہاتھی کا بھا گنا تھا کہ دوسرے اس کے ساتھ کے ہاتھی بھی بھاگ نکلے۔اور
ہاتھیوں کے بھاگنے سے دوسرے لشکر میں کھلبلی مچ گئی اور سارا ایرانی لشکر بھاگ نکلا اور اسلامی لشکر نے فتح
پائی۔پس یہ بھی مور نہیں تھیں جنہوں نے اپنے بچوں کا میدان جنگ میں شہید ہونا پسند کیا اور ناکامی کی صورت
میں اُن کا منہ دیکھنا پسند نہ کیا۔اور آج وہ عورتیں ہیں کہ بچوں کو زندگی قربان کرنے کی تعلیم دینا تو الگ رہا
-

408
انہیں زندگی وقف کرنے سے روکتی ہیں۔اصل بات یہ ہے کہ عورتوں میں جذباتی رنگ بہت غالب ہوتا ہے۔اگر اُن کے جذبات سے اپیل کی
جائے تو وہ نیکی میں کہیں کی کہیں نکل جاتی ہیں۔ایک جنگ میں حضرت سعد ممانڈ رتھے۔اُن کو ایک نو
مسلم سپاہی کے متعلق شکایت پہنچی کہ اس نے شراب پیا ہے۔حضرت سعد نے اسے قید کر دیا۔حضرت سعد
کے سرین پر گھمبیر تھا اس لئے سواری پر نہ بیٹھ سکتے تھے۔آخر عرشہ بنوایا گیا اور عرشہ پر نیم دراز ہو کر حضرت
سعد ا حکام فرماتے رہے۔جہاں حضرت سعد کا خیمہ تھا اس کے پاس ہی وہ سپاہی قید تھا۔جس وقت لڑائی کے
نعرے بلند ہوتے یا لڑائی کے میدان سے کوئی افسوسناک آواز آئی تو یہ نومسلم غصے کی وجہ سے زنجیر کو کھینچتا اور
کہتا اے کاش ! میں آج جنگ میں شریک ہوتا۔کوئی مسلمان ایسا ہے جو مجھے آزاد کردے۔گو
میں گنہگار تو ہوں لیکن اسلام کا در دمیرے سینے میں دوسروں سے کم نہیں۔مگر مسلمان سپاہی اُس کو آزاد کرنے
کی جرات نہیں کرتے تھے کیونکہ وہ حضرت سعد کی ناراضگی سے ڈرتے تھے۔آخر ان کی بیوی نے کہا کہ خواہ
کچھ ہو جائے میں اس کی زنجیر کھول دیتی ہوں مجھ سے اس کی یہ حالت دیکھی نہیں جاتی۔انہوں نے اس کی
زنجیر کھول دی اور اسے آزاد کر دیا۔وہ منہ پر نقاب ڈال کر مسلمانوں میں شامل ہو گیا۔مسلمان لشکر کے ساتھ
مل کر وہ جس جگہ حملہ کرنا باقی لشکر کے دل بھی بڑھ جاتے تھے۔جب شام کو لڑائی بند ہوئی تو وہ بھاگ کر اپنی
جگہ پر آ گیا اور حضرت سعد کی بیوی نے اس کو پھر ز بیر لگادی۔حضرت سعد کو شک پڑتا تھا کہ آج حملہ کے
وقت فلاں آدمی معلوم ہوتا تھا۔کیونکہ حملہ تو اسی طرح کرتا تھا۔پھر کہتے ہیں وہ تو قید ہے۔وہ نہیں کوئی اور ہوگا۔اگلے دن پھر جب لڑائی شروع ہوئی تو حضرت سعد کی بیوی نے پھر اسے کھول دیا اور وہ پھر مسلمان لشکر
میں حاملا اور نہایت شجاعت اور بہادری سے دشمن کے لشکر پر حملہ کرتارہا۔آخر شام کو جب سلمانوں کو فتح ہوئی
اور حضرت سعد کو شک پڑ گیا کہ حملہ کے وقت مجھے وہی سپاہی معلوم ہوتا تھا جسے میں نے قید کیا ہوا ہے۔بیوی
سے کیا تمھاری شرارت معلوم ہوتی ہے۔معلوم ہوتا ہے تم نے اسے کھولا تھا میں تمھیں قانون شکنی کی سزا
دوں گا۔بیوی نے کہا آپ جو سزا چاہیں مجھے دیں۔لیکن میری غیرت نے یہ برداشت نہ کیا کہ میرا خاوند تو
محض لڑائی کا نظارہ دیکھتار ہے اور جس شخص کو اسلام کا اس قدر درد ہو کہ وہ لڑائی کی آواز پر زنجیر کوتوڑنے کی
کوشش کرے اُسے اس طرح قید رکھا جائے۔بیوی کی یہ دلیرانہ بات سن کر حضرت سعد کا غصہ جاتا رہا اور

4096
انہوں نے اس نو مسلم کو معاف کر دیا۔پس عورتوں میں جذباتی رنگ غالب ہوتا ہے۔لجنہ اماءاللہ کا فرض تھا کہ
وہ عورتوں کے سامنے بیان کرتی کہ آج اسلام کو ان کے نوجوان لڑکوں کی ضرورت ہے ، آج اسلام کو اُن کے
خاوندوں کی ضرورت ہے، آج اسلام کو مالوں کی ضرورت ہے اور اُن کا فرض ہے کہ وہ ہر چیز بلا دریغ پیش کر
دیں۔اگر یہ طریق اختیار کیا جاتا تو مجھے یقین ہے کہ وہ لوگ جو ایمان میں کمزور تھے وہ بھی اسے اخلاص کا
نمونہ پیش کرتے۔ایک شخص نے مجھے بتایا کہ مجھے تو میری بیوی نے پختہ احمدی بنایا ہے۔جب میں تنخواہ لے
کر آتا تو وہ مجھے کہتی کہ کیا آپ چندہ دے آئے ہیں۔میں کہتا کل دیدوں گا تو وہ کہتی اس مال سے کھانا
نہیں پکاؤں گی۔اس پر بسا اوقات مجھے آدھی آدھی رات کو جا کر چندہ دینا پڑا۔اور جب میں رسید دکھا تا تب
وہ کھانا پکاتی نہیں تو کہہ دیتی کہ میں حرام روپیہ سے کھانا نہیں پکاؤں گی۔پس اگر عور تیں ہمارا ساتھ دیں اور وہ
بچوں سے کہیں کہ اگر تم وقف نہ کرو گے ، اگر تم اپنے اندر دینداری پیدا نہ کرو گے تو میں تمھیں اپنا دودھ نہیں
بخشوں گی اور میں خدا سے کہوں گی کہ اس نے میرا حق ادا نہیں کیا۔میرا بیٹا میرا سا ہے اس نے میرا کہنا نہیں
مانا تو تھوڑے ہی عرصہ میں کایا پلٹ سکتی ہے۔اگر مائیں یہ طریق اختیار کریں تو نانوے فیصدی لڑکوں کی
اصلاح ہو جائے اور نانوے فیصدی لڑکے تعلیم میں تیز ہو جائیں اور ان کے اندر بیداری اور قربانی کی رُوح
پیدا ہو جائے۔میں اس موقع پر جماعت کی عورتوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے لڑکوں کو تحریک کریں کہ وہ دین
کے لئے اپنی زندگی وقف کریں۔اور جن لڑکوں کو سلسلہ قبول نہیں کرتا ان کو تحریک کریں کہ اپنے خرچ سے
بچا ہوا رو پنیا اسلام اور احمدیت کی اشاعت کے لئے دیں۔اگر ان کے لڑکے اس کام کے لئے تیار نہ ہوں تو ہر
ماں کا فرض ہے کہ وہ اپنے بیٹے سے کہہ دے کہ تم نے میرا حق ادا نہیں کیا اور میں قیامت کے دن خدا کے
سامنے تمھارے متعلق کہہ دوں گی کہ یہ میرا نا فرمان بیٹا ہے اس نے میرا کہا نہیں مانا۔میں دیکھتا ہوں کہ
سلسلہ کے کاموں
کو عظیم الشان طور پر چلانے کا وقت آ گیا ہے لیکن ہم اس مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے
جب تک عورتیں ہمارے ساتھ تعاون نہ کریں۔جس دن عورتیں یہ طریق اختیار کرلیں گی تم سمجھ لو کہ لڑکوں کی
اصلاح کرنا بہت آسان ہو جائے گا اور وہ زندگی کے ہر شعبہ میں بیداری سے کام کرنے لگیں گے۔پس تعلیم
کی ترقی ہماری جماعت کے لئے از حد ضروری ہے۔تعلیم انسان
کو صحیح راستہ تلاش کرنے اور حقیقت کے سمجھنے
میں بہت مدد دیتی ہے۔اور جو کام بھی انسان کرے اس کے لئے اس میں آسانیاں پیدا کرتی ہے۔ایک

آج 10 میں سے 10 باقی