قادیان کی احمدی خواتین کے کام کی تعریف اور اظہار خوشنودی
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول
410
دوست نے ذکر کیا کہ میرا دادا احمدی تھا لیکن باپ غیر احمدی۔میں نے خیال کیا کہ میرا دادا بزرگ آدمی تھاوہ
ناحق پر نہیں ہو سکتا۔کوئی صداقت ضرور ہوگی جس کی وجہ سے اُس نے احمدیت کو قبول کیا۔چنانچہ میں نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کا مطالعہ کرنا شروع کر دیا اور میں احمدی ہو گیا۔اب یہ نتیجہ اس
کی تعلیم کا نکلا۔اگر غیر تعلیم یافتہ ہوتا تو خیال بھی نہ آتا۔خیال آتا تو ان پڑھ ہونے کے سبب سے کتب نہ
پڑھ سکتا۔پس جماعت کو اس وقت سینکڑوں نہیں ہزاروں تعلیم یافتہ آدمیوں کی ضرورت ہے۔صدر انجمن
احمدیہ کے لئے بہت سے کارکنوں کی ضرورت ہے۔تحریک جدید کے لئے بہت سے کارکنوں کی ضرورت ہے
علاوہ ان کے پانچ ہزارہ واقفین تجارت کی ضرورت ہے۔اور ہماری یہ ضرورت پوری نہیں ہو سکتی جب تک
جماعت تعلیم کو زیادہ سے زیادہ مضبوط نہ کرے۔ہماری جماعت میں اس قدر بی۔اے اور اہم۔اے ہونے
چاہئیں کہ ہم پہلے اپنی ضرورت کو پورا کریں اور جو ہماری ضرورت سے بچیں وہ ہم گورنمنٹ کو دے سکیں۔میں دیکھتا ہوں کہ بہت سُرعت کے ساتھ جماعت کی ترقی کے دروازے کھل رہے ہیں۔اور وہ چیز
جو ہمیں ڈور نظر آتی تھی بہت جلد آنے والی ہے۔جس رنگ میں لوگوں میں بیداری اور توجہ پیدا ہورہی ہے وہ
بتاتی ہے کہ یوسف گم گشتہ کی خوشبو آب آرہی ہے۔یہ ہماری ہی کو تا ہی اور غفلت ہوگی کہ ہم قافلہ نہ لے
جائیں اور وہاں سے یوسف کو اپنے گھر نہ لے آئیں۔(مصباح فروری ۱۹۴۶ ص ۳ تا ۱۰)
قادیان کی احمدی خواتین کے کام کی تعریف اور اظہار خوشنودی
ایک خطبہ میں حضور نے فرمایا:۔فرموده ۱۵- فروری ۱۹۴۶
مردوں کے مقابلہ میں عورتوں نے قربانی کا نہایت اعلیٰ نمونہ پیش کیا ہے۔گو حساب نہ جاننے کی وجہ
سے ان سے بعض غلطیاں ہو میں لیکن اُن کا مجھے وقت پر پتہ لگ گیا اور میں نے ان غلطیوں کو دور کرنے کے
متعلق ہدایات دیدیں جن کے مطابق انہوں نے نہایت تندہی اور محنت سے کام کیا۔میں سمجھتا ہوں کہ جو
رُوح ہماری عورتوں نے دکھائی ہے اگر وہی روح ہمارے مردوں کے اندر کام کرنے لگ جائے تو ہمارا غلبہ
411
سو سال پہلے آجائے۔اگر مردوں میں بھی وہی دیوانگی اور وہی جنون پیدا ہو جائے جس کا عورتوں نے اس
موقع پر مظاہرہ کیا ہے تو ہماری فتح کا دن بہت قریب آ جائے۔عورتوں نے اس دیوانگی سے کام کیا ہے کہ اُن
میں سے بعض کی شکلیں تک پہچانی نہیں جاتیں۔اُنہوں نے کھانے کی پرواہ نہیں کی۔انہوں نے آرام کی
پرواہ نہیں کی اور ایسی محنت سے کام کیا ہے کہ میں سمجھتا ہوں اُن میں سے کسی کا تین سیر کسی کا چار سیر کسی کا
پانچ سیر وزن کم ہو گیا ہے مگر مردوں نے عورتوں کے مقابلہ پر بہت کم کام کیا ہے۔جو قربانی عورتوں نے کی اس کا بھی دیکھنے والوں اور فریق مخالف کے نمائندوں اور پولنگ آفیسر پر بہت
ہی گہرا اثر پڑا ہے۔جو عور تیں پولنگ آفیسر کی امداد کے لئے گورنمنٹ کی طرف سے آئی تھیں وہ اس قدر متاثر
ہوئیں کہ ان کے یہ الفاظ تھے کہ ہم نہیں سمجھ سکتیں کہ یہ جماعت کیسی ہے اور اس میں قربانی کی یہ روح کیسے
پیدا ہوگئی ہے۔بعض عورتیں ایسی حالت میں ووٹ دینے کے لئے آئیں کہ ان کو بچہ ہونے والا تھا اور در روزہ
شروع تھا۔بعض ایسی تکلیف کی حالت میں آئیں کہ ووٹ دیتے ہی وہ بیہوش ہو گئیں۔بعض ایسی تھیں کہ ان
کو بچہ ہوئے صرف بارہ گھنٹے گزرے تھے کہ وہ اس حالت میں سٹر پچر پر لیٹ کر ووٹ دینے کے لئے آگئیں
،ایک واقعہ ہو تو انسان اسے نظر انداز کر سکتا ہے مگر یہاں تو ایک درجن سے زائد ایسی عورتیں تھیں کہ بعض کو
در دوزه لگی ہوئی تھی اور وہ ووٹ دینے کے لئے آگئیں اور بعض ایسی تھیں کہ ان کو بچہ ہوئے چند گھنٹے گزرے
تھے اور وہ ووٹ دینے کے لئے آ گئیں۔اور بعض عورتیں ایسی حالت میں ووٹ دینے کے لئے آئیں کہ وہ
بیٹھ ہی نہ سکتی تھیں اُن کو ڈولی میں لایا گیا۔اور ایک رشتہ دار نے دائیں طرف سے اور دوسرے نے بائیں
طرف نے اُن کو پکڑا ہو ا تھا کہ کہیں گر نہ پڑیں۔ایک درجن سے زیادہ مثالیں اس قربانی کی موجود ہیں۔اور
اس قربانی کا اس قدر اثر تھا کہ وہ عورتیں جو مخالف پارٹی کی طرف سے بطور ایجنٹ کے تھیں وہ بھی عورتوں کی
اس قربانی پر حیرت کا اظہار کر رہی تھیں۔عورتوں نے الیکشن میں قربانی کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اس بات
کی مستحق ہیں کہ اُن کے اس ذکر کو ہمیشہ تازہ رکھا جائے اور بار بار اس واقعہ کو جماعت کے سامنے لایا جائے۔انہوں نے بے نظیر قربانیوں اور نہایت اعلیٰ درجہ کی جاشاری کا ثبوت دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ مردوں
سے قومی کاموں میں آگے نکل گئی ہیں۔مردوں کو میں دیکھتا ہوں کہ وہ قومی کاموں میں ست ہیں اور وہ قومی
قربانی کے مفہوم کو پوری طرح نہیں سمجھتے۔دین کے لئے قربانی کا ذکر آئے تو اس کے لئے تیار نظر آتے ہیں