جذبات صحیحہ کو بیدار کرو اور دین کی طرف توجہ دو

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

433
جب تک تم یہ عزم نہیں کرتیں اس وقت تک تم احمدیت کے لئے مفید وجود ثابت نہیں ہوسکتیں۔تم پر جو
ذمہ داریاں ہیں ان کو پورا کرنے کی کوشش کرو تا کہ تم اللہ تعالے کے سامنے ایک کامیاب خادم کی حیثیت میں
کھڑی ہو۔اور اس کے لئے ضروری ہے کہ تم اپنے اندر ایک عظیم الشان تبدیلی پیدا کرو جس کو تم بھی اور
تمھارے ہمسائے بھی اور باقی دنیا بھی محسوس کرے کہ اب تم میں ایک نئی روح پھونکی گئی ہے۔تم خود بھی دین
سیکھو اور اپنی اولا دوں کو بھی دین سکھاؤ۔اگر تم خود دین نہیں سیکھوگی تو دوسری عورتوں
کو تبلیغ کس طرح کرو
گی۔تمھیں تبلیغ کا اس قدر شوق ہونا چاہئے۔اگر تمھیں ایک مکان میں رہتے رہتے ایک دو سال گزر جائیں
اور تمھاری تبلیغ وہاں مؤثر ثابت نہ ہو تو تمھیں چاہیئے کہ اپنے بھائی یا اپنے خاوند سے کہو کہ اب کسی اور محلہ میں
مکان ہوتا کہ ہم کسی دوسری جگہ چل کر احمد بیت کو پھیلائیں۔گی۔پس میں امید کرتا ہوں کہ وقت نکلنے سے پہلے تم اپنے نفسوں کی اصلاح کروگی اور اپنی آخرت
کی فکر کرو
میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ تمھارے دلوں کی اصلاح کرے اور تمھاری جہالتوں اور بے
ایمانیوں کو دور کرے تاکہ تم پکی مومن بن جاؤ۔اور ہمارے لئے بھی عزت کا موجب بنو۔اس کے بعد میں
دعا کروں گا تم بھی میرے ساتھ شامل ہو جاؤ تاکہ تمھارے دلوں کے زنگ دور ہوں اور تم اللہ تعالیٰ کے
سامنے سرخرو ہوکر پیش ہوسکو۔آمین
جذبات صحیحہ کو بیدار کرو اور دین کی طرف توجہ دو
مورخہ ۲۷ دسمبر ۱۹۴۶ کو خواتین کے جلسہ سالانہ میں حضور نے جو تقریر فرمائی اس کا خلاصہ اپنے الفاظ
میں درج کیا جاتا ہے:۔حضور نے فرمایا۔لاؤڈ سپیکر کی موجودگی میں گو اس امر کی ضرورت نہیں کہ عورتوں میں الگ تقریر کی
جائے لیکن ثانوی حیثیت کے لحاظ سے ضروری ہے کہ عورتوں میں بھی تقریر ہو جائے۔مردوں کا عورتوں میں
رقم ہو جانے کا سوال اسلام نے رد کر دیا ہے۔ابظاہر یہ دو وجود نظر آتے ہیں مگر در حقیقت ایک ہیں۔مرد
عورت کا رشتہ قانون کا نہیں محبت کا ہے۔ماں کو بچہ سے جو محبت ہوتی ہے وہ کسی سے سیکھتی نہیں۔اس کے لئے

434
کوئی قانون نہیں ہے۔فطرت نے جو مادہ اس کے اندر رکھ دیا ہے اس کے ماتحت وہ اپنے بچہ سے سلوک کرتی
ہے۔در حقیقت یہ رشتے قانون اور قاعدے کے نہیں ہوتے۔اگر مردعورت کے تعلقات کی بنیاد محبت پر ہو تو
کوئی الجھن پیدا نہیں ہوتی۔لوگ اپنے لڑکے لڑکیوں کے رشتے کرتے ہیں تو شرائط لکھواتے ہیں۔میں نے
اکثر دیکھا ہے جو لوگ شرائط لکھواتے ہیں وہی زیادہ مقدمات بھی کرتے پھرتے ہیں۔اس قسم کے شرائط
ہمیشہ فتنہ وفساد پیدا کرتے ہیں۔اگر مرد و عورت کے تعلقات جذبات شریفہ پر قائم رہیں تو ان کی گاڑی اچھی
چلتی چلی جائے گی۔جب جذبات شریفہ نہیں رہیں گے تو فتنہ وفساد بڑھتے چلے جائیں گے۔شرائط اور قواعد تو
حالات کے بدلنے کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں۔ہاں اگر بنیاد محبت پر قائم ہو تو کوئی شرائط قائم نہیں رہ
سکتیں۔اور اگر شرائط قائم رہیں تو محبت قائم نہیں رہتی۔دونوں میں سے ایک چیز ضرور نو نے گی۔جب
خدا تعالیٰ نے مرد کی اہمیت عورت کے لئے اور عورت کی اہمیت مرد کے لئے قائم کر دی۔تو عورت اپنے
جذبات کے ماتحت یہ محسوس کرتی ہے کہ مرد کے بغیر گزارہ نہیں۔مرد محسوس کرتا ہے کہ عورت کے بغیر گزارہ
نہیں۔یہ جذبات بتلا رہے ہیں کہ ایسے شرائط طے کرنے والے احمق ہوتے ہیں۔جذبات کے لئے قانون
بنانا ایک حماقت ہے۔اس کا قانون تو اس وقت بنا دیا گیا تھا جب آدم کا خمیر بن رہا تھا۔ہمارا کام صرف یہ
ہے کہ ہم جذبات صحیحہ اور جذبات شریفہ کو بیدار کرتے رہیں۔ماں اپنے بچے کی اچھی طرح نگہداشت اور
تربیت کرنا جانتی ہے۔اب اگر اس کے بچے کے لئے قانون بنادیا جائے کہ پانچ گھنٹے کے بعد اس کا بستر بدلا
جائے تو وہ بچہ جسے اسہال کی بیماری ہے کس طرح پانچ گھنٹے ایک بستر میں رہ سکتا ہے۔خدا تعالے نے ماں کی
فطرت میں یہ رکھ دیا ہے وہ سب کچھ خود کر سکتی ہے۔بے وقت ہونے والی چیز کے لئے جب بھی قانون بنا دیا
جائے گا وہ ہمیشہ انسان کو خراب کرے گا۔پس انسانی زندگی سے متعلق قانون بنانے کی ضرورت نہیں۔اسی طرح بعض مخصوص قسم کی تعلیمات کی
عورتوں میں ضرورت ہے۔اس لحاظ سے بعض لیکچر عورتوں میں مفید ہوتے ہیں۔مخصوص تعلیم کے لحاظ سے
گزشتہ سے پیوستہ سال میں نے تحریک کی کہ لجنہ اماءاللہ قائم کی جائیں۔اس وقت چالیس پچاس لجنات
تھیں اس وقت سوا دو سو قائم ہو چکی ہیں۔مردوں کی جماعتیں ہزار کے قریب ہیں۔اگر مساوات کا قانون
عورتوں کے لئے ہے تو اس کے برابر لبنات ہونی چاہئیں۔اگر آدھا ہو تو پھر بھی پانچ سو ہونی چاہئیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی