چار اہم نصیحتیں
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول
435
عورتیں شور مچاتی ہیں کہ ہمیں مردوں کے برابر ملازمتیں ملنی چاہئیں۔اگر ڈاکخانوں میں ،ہسپتالوں میں
وہ مردوں کے برابر کام کر سکتی ہیں تو ان کو دین کے معاملے میں بھی برابر کا کام کرنا چاہیئے۔جس طرح خدا نے
مردوں
کو پانچ نمازوں
کا حکم دیا اسی طرح عورتوں کو بھی یہی حکم ہے۔جس طرح روزے عورتوں کے لئے ہیں
اسی طرح مردوں کے لئے ہیں۔تو دین کے لئے جس طرح مردوں نے کام کرنا ہے اسی طرح عورتوں
نے۔کوئی وجہ نہیں کہ وہ دین کے میدان میں پیچھے رہیں۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ نصف دین عائشہ سے
سیکھو۔اس کا یہ مطلب ہے کہ آدھا دین مردوں کے حصہ میں ہے اور آدھا عورتوں کے حصہ میں ہے۔اس
کے یہ معنے ہیں کہ آدھا دین ایک عورت کے پاس ہے اور باقی آدھا دین تمام دنیا کے مرد و عورت کے پاس
ہے۔کوئی پہلو بھی لے لو تو عورتیں پیچھے نہیں رہ سکتیں۔پس تمھیں چاہئے کہ تم دین کی طرف توجہ کرو۔جوان
پڑھ ہیں انہیں پڑھاؤ۔اگر کسی جگہ کوئی پڑھی ہوئی نہیں اس جگہ قادیان سے ایسی بوڑھی ادھیڑ عمر کی عورتیں
منگوائی جاسکتی ہیں جن کے ساتھ مرد کے جانے کی ضرورت نہ ہو۔اور جو پانچ چھ ماہ رہ کر انہیں پڑھنا لکھنا
سکھائیں۔جب تم اپنی زبان میں لکھنا پڑھنا سیکھ لوگی تو تمھارے لئے دین کا سمجھنا آسان ہو جائے گا۔جہاں
کچھ پڑھی ہوئی اور کچھ ان پڑھ عورتیں ہوں وہ آپس میں ایک دوسری کو پڑھا ئیں۔میں تمھیں نصیحت کرتا ہوں کہ پہلے لبنات بنائی جائیں پھر تعلیم کا انتظام کیا جائے۔اپنی تنظیم کرو۔اگر تم
صحیح طور پر لکھنا پڑھنا سیکھ لوگی تو اپنے علاقہ میں آسانی سے تبلیغ کر سکوگی۔اس کے بعد تم دیکھو گی کہ جماعت
کی تعداد سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں گنے بڑھ جائے گی۔انشاء اللہ۔اس کے بعد حضور نے دعا فرمائی۔چارا ہم نصیحتیں
(۱) حماز با جماعت (۲) لجنہ اماء اللہ کا قیام (۳) سچائی (۴) محنت
کی عادت
مورخہ ۲۸۔دسمبر ۱۹۴۶ کو جلسہ سالانہ کے موقع پر حضور کی تقریر کا اقتباس)۔۔۔۔۔مردوں کو چاہیئے کہ جہاں لجنہ اماءاللہ قائم نہیں وہاں لجنہ اماءاللہ قائم کریں۔میرے پاس بہت
436
سی عورتوں نے شکایت کی ہے کہ مردان کے ساتھ تعاون نہیں کرتے۔بعض تو انہیں روکتے ہیں اور کہتے ہیں
کہ لجنہ کے جلسوں میں نہ جایا کرو اور بعض ایسے ہیں کہ اگر عورتیں لجنہ اماءاللہ قائم کرنا چاہیں تو وہ اس میں
روک بن جاتے ہیں۔یہ ایک خطر ناک بات ہے۔جب تک عورتیں بھی دین کی خدمت کے لئے مردوں کے
پہلو بہ پہلو کام نہیں کرتیں اس وقت تک ہم صحیح طور پر ترقی نہیں کر سکتے۔اسلام کی جو عمارت ہم باہر تیار کرتے
ہیں اگر اس عمارت کی تیاری میں عورت ہمارے ساتھ شریک نہیں تو وہ گھر میں اس عمارت کو تباہ کر دیتی ہے۔تم
بچے کو مجلس میں اپنے ساتھ لاؤ۔اسے وعظ و نصیحت کی باتیں سناؤ۔دین کی باتیں اس کے کان میں ڈالو لیکن
گھر جانے پر اگر تمھاری عورت میں وہ روح نہیں جو اسلام عورتوں میں پیدا کرنا چاہتا ہے تو بچے سے کہے گی
کہ بچے تمھارے باپ کی متقل ماری ہوئی ہے وہ تمھیں یونہی مسجدوں میں لئے پھرتا ہے۔تمھاری صحت اس
سے تباہ ہو جائے گی تم ایسا نہ کیا کرو۔باپ اپنے بچے کو اقتصادی زندگی بسر کرنے کی طرف ترغیب دے تو ماں
کہنے لگ جائے گی کہ بیٹا تمھارا باپ محض بخل کی وجہ سے تمھیں یہ نصیحت کر رہا ہے اور نام اس کا دین رکھ رہا ہے
ور نہ اصل وجہ یہ ہے کہ اس کا دل تمھاری ضرورت کے لئے روپیہ خرچ کرنے کو نہیں چاہتا تم بے شک اپنے دل
کے حو صلے نکال لو۔میں تمھاری مدد کے لئے تیار ہوں۔دیکھو اگر کسی گھر میں ایسا ہو تو ایک ہی وقت میں دو
تلوار میں چل رہی ہونگی ایک سامنے سے اور ایک پیچھے سے۔اور یہ لازمی بات ہے کہ جہاں دو تلوار میں چل
رہی ہونگی وہاں امن نہیں ہو سکتا۔پس اول ہماری جماعت کو نماز با جماعت کی پابندی کی عادت اپنے اندر پیدا
کرنی چاہئے۔اور دوسرے جماعت کو خصوصیت سے اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے محنت کی عادت اختیار
کرنی چاہیئے۔اور جس کام کے لئے کسی کو مقرر کیا جائے اس کے متعلق وہ اس اصول کو اپنے مد نظر رکھے کہ
مجھے اب دیکھتے نہیں ہٹنا چاہیئے خواہ میری جان چلی جائے۔جب تک اس قسم کی روح اپنے اندر پیدا نہیں کی
جائے گی جماعت پوری طرح ترقی نہیں کر سکتی۔تیسرے ہر جگہ لجنہ اماءاللہ قائم کی جائے اور عورتوں کی تعلیم اور ان کی اصلاح کا خیال رکھا جائے۔چوتھے جماعت کے اندر سچائی کو قائم کیا جائے۔جب تک کسی قوم میں سچائی قائم رہتی ہے وہ ہارا نہیں
کرتی۔میں دیکھتا ہوں کہ ہماری جماعت میں ابھی اس پہلو کے لحاظ سے بھی کمزوری پائی جاتی ہے۔مقدمات پیش ہوتے ہیں تو ان میں گواہی دیتے وقت بعض لوگ ایسی اینجا بچی سے کام لیتے ہیں کہ قاضی
437
حیران رہ جاتا ہے کہ میں اس طرح فیصلہ کروں یا اُس طرح۔حالانکہ مومنوں کے مقدمات کا بڑی آسانی سے
فیصلہ ہو جانا چاہئے۔قرآن کریم نے ہر مومن کو سچائی سے کام لینے کی تاکید فرمائی ہے بلکہ قرآن کریم نے تو
یہاں تک کہا ہے کہ تمھیں صرف سچ سے ہی نہیں بلکہ سداد سے بھی کام لینا چاہیئے۔یعنی تمھاری طرف سے جو
بات پیش ہو وہ صرف بچی ہی نہ ہو بلکہ اس میں کسی قسم کا بیچ بھی نہ ہو۔کئی باتیں بھی تو ہوتی ہیں مگر بیچ کے ساتھ
جھوٹ بنادی جاتی ہیں۔اس لئے قرآن کریم نے صدق وسداد دونوں سے کام لینے کی نصیحت فرمائی ہے۔چار صیحتیں :
صیحتیں آپ لوگوں کو کرنے کے بعد میں دعا کے ساتھ آپ سب کو رخصت کرتا ہوں۔اگر لوگ ان باتوں پر
عمل کرلیں گے تو پھر خدا تعالئے آپ لوگوں کی تبلیغ میں بھی برکت پیدا کر دے گا۔آپ کے کاموں میں بھی
برکت پیدا کر دے گا۔اور اسلام کی فتح کو قریب سے قریب ترلے آئے گا۔یہ چار دیوار میں ہیں جن پر اسلام
کی عمارت قائم ہے۔میں اب دعا کر کے آپ لوگوں کو رخصت کرتا ہوں۔دعا میں اس امر کا خیال رکھا جائے کہ جہاں اپنے
لئے اور اپنے رشتہ داروں کے لئے بھی دعائیں کی جائیں وہاں اسلام اور احمدیت کی ترقی کے لئے اور
ان مبلغین کی کامیابی کے لئے دعائیں کی جائیں جو اسلام کی خدمت کے لئے دور دراز ملکوں میں گئے
ہوئے ہیں۔ایسے ایسے ملکوں میں جہاں انہیں کسی قسم کی راحت اور آرام کے سامان میسر نہیں۔اُن کی
باتیں سننے والا کوئی نہیں۔ان کے ساتھ ہمدردی کرنے والا کوئی نہیں۔ان کے بوجھ کو ہٹانے والا کوئی نہیں
مگر پھر بھی وہ رات دن اسلام کی خدمت میں مشغول رہتے ہیں۔حکومتیں ان کی دشمن ہیں۔پبلک ان کی
مخالف ہے۔سوسائٹی ان کو اچھی نگاہ سے نہیں دیکھتی۔غرض ہر طبقہ کے لوگ ان کی مخالفت کرتے ہیں مگر وہ
اسلام اور احمدیت کی تعلیم برا برلوگوں تک پہنچاتے چلے جاتے ہیں۔پس آپ لوگوں کا فرض ہے کہ جہاں آپ اسلام کی ترقی کے لئے جو کچھ کر سکتے ہوں اس سے دریغ نہ
کریں وہاں ان زیادہ قربانی کرنے والے مبلغین کے لئے بھی دعائیں کریں۔اس اجتماع کے موقع پر مجھے دعا کے لئے بہت ہی تاریں موصول ہوئی ہیں مگر میں وہ تاریں اب سنا نہیں
سکتا۔صرف اسی قدر کہنے پر اکتفا کرتا ہوں کہ ان سب دوستوں کے لئے دعائیں کی جائیں بالخصوص مبلغین
438
کے لئے کہ وہ خاص دعاؤں کے محتاج ہیں۔بلکہ انہیں دعاؤں کا محتاج کہنا بھی درست نہیں۔درحقیقت ان
کے لئے دعا کرنا ہمارا اپنا غرض ہے کیونکہ وہ ہمارا کام کرنے کے لئے اپنے وطنوں کو چھوڑ کر گئے ہوئے
ہیں۔اور ہم پر اُن کا ایک ایسا حق قائم ہو چکا ہے جو کامل طور پر دعائیں اور التجائیں کر کے ہی ہم ادا
کر سکتے ہیں۔ان کے سوا ہمارے پاس کوئی ذریعہ نہیں۔جس سے ان کا یہ حق ادا ہو سکے۔اب میں دعا کروں گا آپ لوگوں کے لئے ، اسلام اور احمدیت کے لئے بھی۔آپ میرے لئے بھی اور
سلسلہ کے مبلغین کے لئے بھی دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کی کوششوں کو بار آور فرمائے۔پھر خاص طور پر
اس امر کے لئے دعائیں کی جائیں جو چار باتیں میں نے اس وقت بیان کی ہیں ہماری جماعت کو اس پر قائم
ہونے کی توفیق مل جائے۔یعنی نماز با جماعت کی پابندی سوائے کسی خاص مجبوری کے۔یہاں تک کہ اگر گھر
میں بھی فرض نماز پڑھی جائے تو اپنے بیوی بچوں کو شامل کر کے
نماز باجماعت ادا کی جائے۔دوسرے سچائی پر
قیام۔ایسی سچائی کہ دشمن بھی اسے دیکھ کر حیران رہ جائے۔تیسرے محنت کی عادت ایسی محنت کہ بہانہ سازی
اور عذر تراشی کی روح ہماری جماعت میں سے بالکل مٹ جائے۔اور جس کے سپر دکوئی کام کیا جائے وہی
اس کام کو پوری تن دہی سے سرانجام دے یا اس کام میں فنا ہو جائے۔چوتھے عورتوں کی اصلاح۔ہر جگہ لجنہ
اماء اللہ کا قیام اور عورتوں میں دینی تعلیم پھیلانے کی کوشش۔یہ چار چیزیں ہیں جن کے متعلق میں نے اس
وقت توجہ دلائی ہے۔آپ لوگ دعا کریں کہ اللہ تعالے آپ سب کو ان باتوں پر عمل کرنے کی توفیق
عطافرمائے تا کہ اگلے سال جب آپ جلسہ سالانہ پر آئیں تو آپ میں سے ہر شخص اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر
کہہ سکے کہ ہم نے ان باتوں پر عمل کر لیا ہے۔بلکہ دل پر ہاتھ رکھنے کا سوال ہی نہیں۔حقیقت یہ ہے کہ آپ
لوگ ان باتوں پر عمل کر لیں گے تو خود بخود ایسے تغیرات پیدا ہوں گے کہ آپ لوگوں کی کسی گواہی کی ضرورت
ہی نہیں رہے گی خدا اور اس کے فرشتے خود گواہی دیں گے کہ آپ نے ان باتوں پر عمل کیا ہے۔اب میں دعا
کرتا ہوں۔اس کے بعد حضور نے لمبی دعافرمائی اور پھر السلام علیکم کہ کر دوستوں کو رخصت کی اجازت مرحمت فرمائی۔