زیوارات اور جائیدادمیں سے چندوں کی ادائیگی
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول
441
ناجائز استعمال کرے تو عورت کو عدالت کی رُو سے اپنے حقوق لینے کی اجازت ہے۔پس میں مردوں
خصوصاً نو جوانوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ عدل قائم کریں اور اسلام کے رستے میں دیوار حائل نہ کریں۔الفضل ۳ فروری ۱۹۴۷ ص ۴)
زیورات اور جائداد میں سے چندوں کی ادائیگی
(۱۱ اپریل ۱۹۴۷ بمقام قادیان)
زیورات اور جائداد میں سے چندوں کی ادائیگی۔۔۔ہم اکثر عورتوں کو دیکھتے ہیں کہ وہ کچھ نہ کچھ زیور ضرور رکھتی ہیں۔عورتوں کو زیور پہننے کا
شوق ہوتا ہے خواہ ایک دو روپے کی چیز ہی کیوں نہ پہنیں۔اور غریب سے غریب عورت بھی آٹھ آنے کی بالی
ضرور پہنتی ہے۔ہر شخص جو دیتا ہے اس کے مطابق ہی ثواب ملتا ہے۔۔۔۔۔۔تو ایک اٹھنی کی بالی پہنچنے والی ایک پائی دے کر اس کے برابر ثواب حاصل کر لیتی ہے اور وہ دونوں
ثواب میں ایک جیسے شریک ہیں۔میں بیان کر رہا تھا کہ اکثر عورتوں کے پاس کچھ نہ کچھ زیور ضرور ہوتا ہے۔اگر ہم سمجھیں کہ ہماری جماعت میں ہیں ہزار عورتیں ہیں اور ہم اوسط قیمت ہر ایک کے زیور کی پچاس روپے
رکھیں تو دس لاکھ روپیہ بنتا ہے اور اس طرح دس ہزار روپیہ چندہ آ سکتا ہے۔۔۔۔۔مجھے عورتوں نے لکھا ہے
کہ ہم اپنے زیور بیچ کر بھی یہ رقم پوری کرنے کو تیار ہیں میں نے ان کو جواب دیا ہے کہ تم بھی اپنے حصہ کے
مطابق قربانی کرو لیکن عام رقم کے پورا کرنے کے لئے یہ ہو جو تم پرنہیں ڈالا جا سکتا مرد پہلے ہیں۔اور تم بعد
میں ہو۔پہلا قدم مردوں کے لئے ہے اور دوسرا قدم تمہارے لئے چونکہ مردوں کو دہری جائداد ملتی ہے اس
لئے دہری قربانی کا بار بھی ان پر پڑنا چاہیئے۔باپ کے ورثہ میں دو روپے بھائی کو اور ایک روپیہ بہن کو
ملتا ہے۔اس لئے چندے کے وقت بھی بھائی کو آگے آنا چاہئے نہ کہ بہن کو۔انگلستان میں یہ رواج ہے کہ وہ
عزت کے ہر کام میں عورتوں کو آگے رکھتے ہیں۔ہر عزت کے موقع پر وہ کہیں گے (
(first) بیگمات پہلے چلیں۔اگر کمرے میں داخل ہونا ہو تو کہیں گے لیڈیز فرسٹ کھانے پر بیٹھیں گے تو
کہیں گے لیڈیز فرسٹ۔غرض ہر کام میں وہ عورتوں کا بہت احترام کرتے ہیں۔۔۔۔۔خدا تعالیٰ کے فضل
Ladies
442
سے ہمارے مرد ایسے نہیں کہ وہ خود پیچھے بیٹھ ر ہیں اور عورتوں سے کہیں کہ تم آگے بڑھو۔غیر معمولی حالات میں عورتوں کی ذمہ داری
کوئی ایسا وقت بھی آ سکتا ہے کہ جب مرد تمام کے تمام مارے جائیں۔اس وقت عورتوں کا کام ہے کہ
وہ دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہادیں اور ایمان کا تقاضا بھی یہی ہے۔لیکن
جب تک مرد موجود ہیں ہماری جماعت کا یہ طریق نہیں کہ وہ عورتوں سے بھی نعرے لگوائیں۔ہاں جب مرد
فنا ہو جائیں تو پھر بے شک عورتیں آگے آئیں اور دین کے جھنڈے کو بلند رکھنے کے لئے اپنے خون کا
آخری قطرہ تک بہادیں لیکن عام حالات میں ان کا یہ کام نہیں۔کیونکہ ان کے ساتھ حاملہ ہونے اور
حائضہ ہونے کے جو عوارض ہیں وہ بتاتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں گھر بیٹھنے کے لئے بنایا ہے۔پس جب تک ایک مرد بھی زندہ ہے اس کا کام ہے کہ وہ عورتوں کی حفاظت کے لئے جان دیدے اس
کے بعد عورتیں بے شک میدان میں آئیں۔کیونکہ وہ بھی خدا کی بندیاں ہیں اور دین کے جھنڈے کو بلند رکھنا
ان کا بھی فرض ہے۔اس لئے وہ لڑتی ہوئی میدان جنگ میں ہی جان دیدیں لیکن دین کے جھنڈے کو سرنگوں
نہ ہونے دیں۔بہر حال اس وقت مخاطب دونوں ہی ہیں۔مرد بھی میرے مخاطب ہیں اور عورتیں بھی میری
مخاطب ہیں۔۔۔عورتوں میں سے بھی جو صاحب جائداد ہوں ان کو چاہیئے کہ وہ اپنی جائداد کا ایک فیصدی
دیں اور جن کو خاوند کچھ رقم بطور جیب خرچ دیتے ہیں وہ اس کے برابر دیں۔اور جن کی جائداد آمد سے زیادہ
ہے وہ جائداد کا حصہ دیں کیونکہ مومن قربانی کی زیادتی کو پسند کرتا ہے کمی کی طرف مائل نہیں ہوتا۔۔۔یہ وقت
جماعت کے امتحان کا ہے۔ہر فرد کو کوشش کرنی چاہئے کہ وہ اس امتحان میں کامیاب ہو۔ڈیڑھ ماہ کے اندر
وقف کرنے والے بھی واقفین کی صف اول میں کھڑے ہوں گے۔۔۔۔پھر میں نے توجہ دلائی تھی کہ زیادہ
سے زیادہ وقتیتیں کرو اور کوئی مرد اور عورت ایسا نہ رہے جو موصی نہ ہو۔اپنے ایمان اور اخلاص میں ترقی کرو
نیکی میں ایک دوسرے سے بڑھنے کی کوشش کرو۔میں یہ بھی بیان کر دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ اس تحریک
کے چندے کا دوسرے چندوں پر اثر نہیں پڑنا چاہیئے۔ایسا نہ ہو کہ ماہوار چندوں یا وصیت کے چندوں یا
تحریک جدید کے چندوں میں کمی واقع ہو جائے۔اللہ تعالے کا ایک حق دبا کر دوسرا حق ادا کرنا کبھی بھی
مائندے کا موجب نہیں ہوتا۔اس طرح ثواب کم ہو جاتا ہے۔۔۔۔(الفضل ۱۶۔اپریل ۹۴۷اص ا تا۶ )