پیش لفظ
اسلام میں اختلافات کا آغاز
بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
پیش لفظ
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمد احمد مصلح الموعود علینہ اسی الائی نے ۲۶ فروری
۱۹۱۹ء کو مارٹن ہسٹار یکل سوسائٹی اسلامیہ کالج لاہور کے ایک اجلاس میں تاریخ اسلام کے اُس
زمانہ کے بارے میں خطاب فرمایا جس میں مسلمانوں میں اختلافات کا آغاز ہوا اور جو
مسلمانوں کے لئے ایک پیچیدہ مسئلہ ہے۔یعنی اسلام میں جو تفرقہ کی بنیاد رسول پاک صلی اللہ
علیہ وسلم کے وصال کے پندرہ سال بعد پڑی اس کی وجوہات اور اس کی حقیقت پر۔حضرت مصلح موعودؓ نے اپنے اس لیکچر میں اسلامی تاریخ کے اس پیچیدہ حصہ کو
بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ مدلل تاریخی حوالہ جات سے حل کرتے ہوئے حاضرین جلسہ
کے سامنے اس فتنہ کے وجوہات کو عمدہ طریق پر واضح کیا ہے۔حضرت مصلح موعودؓ نے اس تقریر کی تمہید میں یہ بیان فرمایا ہے کہ آباء واجداد
کے حالات کی واقفیت بہت سے اعلیٰ مقاصد کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔۔۔۔۔۔اور ان کو
معلوم ہوگا کہ ہم کیسے آباء کی اولا د ہیں اور ان کی ذریت اور قائمقام ہونے کی حیثیت سے
ہم پر کیا فرائض عائد ہیں۔یا درکھنا چاہئے کہ اسلام کی ترقی کا انحصار اور اس کے غلبہ کا دارو مدار ، اللہ تعالیٰ کی
قدرت ثانیہ خلافت کا بابرکت روحانی نظام ہے۔اور خلافت کے قیام کا وعدہ اللہ تعالیٰ
نے ان لوگوں سے فرمایا ہے جو ایمان اور اعمال صالحہ میں اعلیٰ نمونہ پیش کرتے ہیں۔
امت مسلمہ اپنی کوتاہی اور کمزوری کے نتیجہ میں اس نعمت عظمی سے چودہ سو سال
کے طویل عرصہ تک محروم رہی ہے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدہ کے مطابق حضرت اقدس مسیح
موعود علیہ السلام کے بعد ایک بار پھر امت کو خلافت علی منھاج النبوۃ کی نعمت سے نوازا
ہے۔اللہ تعالیٰ ہم کو بھی اور ہماری آئندہ نسلوں کو بھی خلافت کے ساتھ وابستہ رکھے اور اس
کے فیوض و برکات سے تاقیامت مستفیض ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
اللہ تعالیٰ کا بے حد فضل واحسان ہے کہ اس کی توفیق سے خلافت خامسہ کے
بابرکت دور میں نظارت نشر و اشاعت قادیان سید نا حضرت
امیر المومنین خلیفه لمسیح الخامس
ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اجازت و منظوری سے اس کتاب کو کمپوز کر کے پہلی بار شائع کر
رہی ہے۔الحمد للہ علی ذلک
اللہ تعالیٰ ہم سب کو خلافت احمدیہ کے ساتھ اخلاص و وفا، اطاعت وفرمانبرداری،
پیار و محبت میں اعلیٰ نمونہ پیش کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
خاكسار
حافظ مخدوم شریف
ناظر نشر واشاعت قادیان