اسلام کا شاندار ماضی
اسلام میں اختلافات کا آغاز
تاریخ کے کسی حصہ پر لیکچر دینے کے لئے کہا گیا تو میں نے نہایت خوشی سے اپنی روانگی
ملتوی کر کے اس موقع پر آپ لوگوں کے سامنے بعض تاریخی مضامین پر اپنی تحقیقات کا بیان
کرنا منظور کرلیا۔مضمون کی اہمیت
مجھ سے کہا گیا تھا کہ میں بعض اسلامی تاریخی مسائل پر کچھ بیان کروں اور گو اسلامی
تاریخ میں سب سے اہم وہ زمانہ ہے جس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا تعالیٰ
کے حکم کے ماتحت دنیا میں اسلام کا اعلان کیا اور تمیش سالہ محنت شاقہ سے لاکھوں آدمیوں
کے دلوں میں اس کا نقش ثبت کیا اور ہزاروں آدمیوں کی ایک ایسی جماعت پیدا کر دی جس
کا فکر ، قول اور فعل اسلام ہی ہو گیا۔مگر چونکہ اسلام میں تفرقہ کی بنیا د رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی وفات کے پندرہ سال بعد پڑی ہے۔اور اس وقت کے بعد مسلمانوں میں شقاق کا
شگاف وسیع ہی ہوتا چلا گیا ہے اور اسی زمانہ کی تاریخ نہایت تاریک پردوں میں چھپی ہوئی
ہے اور اسلام کے دشمنوں کے نزدیک اسلام پر ایک بدنما دھبہ ہے اور اس کے دوستوں کے
لئے بھی ایک سر چکرا دینے والا سوال ہے اور بہت کم ہیں جنہوں نے اس زمانہ کی تاریخ کی
دلدل سے صحیح وسلامت پار ٹکنا چاہا ہو اور وہ اپنے مدعا میں کامیاب ہو سکے ہوں۔اس لئے
میں نے یہی پسند کیا کہ آج آپ لوگوں کے سامنے اسی کے متعلق کچھ بیان کروں۔اسلام کا شاندار ماضی
آپ لوگ جانتے ہوں گے کہ جو کام اللہ تعالیٰ نے میرے سپرد کیا ہوا ہے ( یعنی
جماعت احمدیہ کی تربیت اور اس کی ضروریات کا انصرام اور اس کی ترقی کی فکر ) وہ اپنی
2
نوعیت میں بہت سی شقوں پر حاوی ہے۔پس اس کے انصرام کے لئے ان خاص تاریخی
مضامین کا جو زمانہ خلافت سے متعلق ہیں علم رکھنا میرے لئے ایک نہایت ضروری امر ہے
اور اس لئے باوجود کم فرصتی کے مجھے اس زمانہ کی تاریخ کوزیر مطالعہ رکھنا پڑتا ہے۔اور گو
ہمارا اصل کام مذہب کی تحقیق و تدقیق ہے مگر اس مطالعہ کے باعث ابتدائے اسلام کی تاریخ
کے بعض ایسے پوشیدہ امر مجھ پر خدا تعالیٰ کے فضل سے ظاہر ہوئے ہیں جن سے اس زمانہ
کے اکثر لوگ ناواقف ہیں۔اور اس ناواقفیت کے باعث بعض مسلمان تو اپنے مذہب سے
بیزار ہورہے ہیں اور ان کو اپنا ماضی ایسا بھیا نک نظر آرہا ہے کہ اس کی موجودگی میں وہ کسی
شاندار مستقبل کی امید نہیں رکھ سکتے۔مگر ان کی یہ مایوسی غلط اور ان کے ایسے خیالات
نا درست ہیں اور صرف اس امر کا نتیجہ ہیں کہ ان
کو صحیح اسلامی تاریخ کا علم نہیں ورنہ اسلام کا
ماضی ایسا شاندار اور بے عیب ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحبت یافتہ سب کے
سب ایسے اعلیٰ درجہ کے با اخلاق لوگ ہیں کہ ان کی نظیر دنیا کی کسی قوم میں نہیں ملتی خواہ وہ
کسی نبی کے صحبت یافتہ کیوں نہ ہوں۔اور صرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحبت
یافتہ لوگ ہی ہیں جن کی نسبت کہا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنے استاد اور آقا کے نقش قدم پر
چل کر ایسی روحانیت پیدا کر لی تھی کہ سیاسیات کی خطرناک الجھن میں پڑ کر بھی انہوں نے
تقویٰ اور دیانت کو ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔اور سلطنت کے بار کے نیچے بھی ان کی کمر ایسی
ہی ایستادہ رہی جیسی کہ اس وقت جب ” قوت لایموت“ کے وہ محتاج تھے اور ان کا فرش
مسجد نبوی کی بے فرش زمین تھی اور ان کا تکیہ ان
کا اپنا ہاتھ ، ان کا شغل رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کا کلام مبارک سننا تھا اور ان کی تفریح خدائے واحد کی عبادت
تھی۔3