اسلام میں فتنوں کے اصلی موجب صحابہ نہ تھے

اسلام میں اختلافات کا آغاز

دیں کہ جن سے صحابہ اور ان کے ذریعہ سے اسلام پر حرف آوے۔چونکہ اس وقت
مسلمانوں کی عینک جس سے وہ ہر ایک چیز کو دیکھتے ہیں یہی غیر مسلم مؤرخ ہو رہے ہیں اس
لئے جو کچھ انہوں نے بتایا انہوں نے قبول کر لیا۔جن لوگوں کو خود عربی تاریخیں پڑھنے کا
موقع ملا بھی انہوں نے بھی یورپ کی ہائر کریٹیسیزم (Higher Criticism) (اعلی
طریق تنقید سے ڈر کر ان بے سروپا اور جعلی روایات کو جن پر یورپین مصنفوں نے اپنی
تحقیق کی بناء رکھی تھی صحیح اور مقدم سمجھا اور دوسری روایات کو غلط قرار دیا۔اور اس طرح یہ
زمانہ ان لوگوں سے تقریباً خالی ہو گیا جنہوں نے واقعات کو ان کی اصل شکل میں دیکھنے کی
کوشش کی۔اسلام میں فتنوں کے اصلی موجب صحابہ نہ تھے
اس بات کو خوب یاد رکھو کہ یہ خیال کہ اسلام میں فتنوں کے موجب بعض بڑے
بڑے صحابہ ہی تھے بالکل غلط ہے۔ان لوگوں کے حالات پر مجموعی نظر ڈالتے ہوئے یہ
خیال بھی نہیں کیا جاسکتا کہ اپنے ذاتی اغراض یا مفاد کی خاطر انہوں نے اسلام کو تباہ و برباد
کرنے کی کوشش کی۔جن لوگوں نے صحابہ کی جماعت میں مسلمانوں میں اختلاف و شقاق
نمودار ہونے کی وجوہ تلاش کرنے کی کوشش کی ہے انہوں نے سخت غلطی کھائی ہے۔فتنہ کی
وجوہ اور جگہ پیدا ہوئی ہیں اور وہیں ان کی تلاش کرنے پر کی صحیح نتیجہ پر پہنچنے کی امید کی جا
سکتی ہے۔جو غلط روایات اس زمانہ کے متعلق مشہور کی گئی ہیں اگر ان کو صحیح تسلیم کر لیا جاوے
تو ایک صحابی بھی نہیں بچتا جو اس فتنہ میں حصہ لینے سے محفوظ رہا ہو اور ایک بھی ایسا نظر نہیں
آتا جو تقویٰ اور دیانت پر مضبوطی سے قائم رہا ہو اور یہ اسلام کی صداقت پر ایک ایسا حملہ

ہے کہ پیچ و بنیاد اس سے اکھڑ جاتی ہے۔حضرت مسیح فرماتے ہیں کہ درخت اپنے پھل سے
پہنچانا جاتا ہے۔اور ان روایات کے بموجب اسلام کے درخت کے پھل ایسے کڑوے
ثابت ہوتے ہیں کہ کہ کچھ خرچ کرنا تو الگ رہا مفت بھی اس کے لینے کے لئے کوئی تیار نہ
ہوگا۔مگر کیا کوئی شخص جس نے رسول کریم کی قوت قدسیہ کا ذرا بھی مطالعہ کیا ہو۔اس امر کے
تسلیم کرنے کے لئے تیار ہو سکتا ہے؟ ہر گز نہیں۔یہ خیال کرنا بھی بعید از عقل ہے کہ جن
لوگوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت پائی آپ کے جلیل القدر اور جاں نثار صحابہ
تھے اور آپ سے نہایت قریبی رشتے اور تعلق رکھتے تھے وہ بھی اور ان کے علاوہ تمام دیگر
صحابہؓ بھی بلا استثناء چند ہی سال میں ایسے بگڑ گئے کہ صرف ذاتی اغراض کے لئے نہ کہ کسی
مذہبی اختلاف کی بناء پر ایسے اختلافات میں پڑ گئے کہ اس کے صدمہ سے اسلام کی جڑ ہل
گئی۔مگر افسوس ہے کہ گو مسلمان لفظا تو نہیں کہتے کہ صحابہ نے اسلام کو تباہ و برباد کرنے کے
لئے فتنے کھڑے کئے۔لیکن انہوں نے ایسے لوگوں کی روایتوں کو سچا سمجھ کر جنہوں نے
اسلام اچھی طرح قبول نہیں کیا تھا اور صرف زبانی اقرار اسلام کیا تھا اور پھر ایسے لوگوں کی
تحقیقات پر اعتبار کر کے جو اسلام کے سخت دشمن اور اس کے مثانے کے درپے ہیں ایسی باتوں کو
تسلیم کر رکھا ہے جن کے تسلیم کرنے سے لازمی نتیجہ نکلتا ہے کہ صحابہ کی جماعت نعوذ باللہ تقویٰ
اور دیانت سے بالکل خالی تھی۔اے
میں اپنے بیان میں اس امر کا لحاظ رکھوں گا کہ تاریخیں وغیرہ نہ آویں تا کہ سمجھنے میں
دقت نہ ہو اور مضمون پیچ دار نہ ہو جائے۔کیونکہ میرے اس لیکچر کی اصل غرض ابتدائے
اسلام کے بعض اہم واقعات سے کالجوں کے طلباء کو واقف کرنا ہے۔اور اسی وجہ سے ہی
6

آج 10 میں سے 10 باقی