خلافت اسلامیہ ایک مذہبی انتظام تھا

اسلام میں اختلافات کا آغاز

دوم: حکومت دنیاوی کو چونکہ نیابت عامہ کے طور پر اختیارات ملتے ہیں اس لئے
عوام کی رائے کا احترام اس کے لئے ضروری ہے اور لازم ہے کہ وہ لوگ اس کے کاموں
کے انصرام میں خاص دخل رکھتے ہوں جو عوام کے خیالات کے ترجمان ہوں۔مگر دینی
سلسلہ میں معاملہ اس کے بالکل برعکس ہے وہاں ایک مقررہ قانون کی پابندی سب اصول
سے مقدم اصل ہوتا ہے اور اپنے خیالات کا دخل سوائے ایسی فروعات کے جن سے شریعت
نے خود خاموشی اختیار کی ہو قطعاً ممنوع ہے۔دوم دینی سلسلوں کو اختیارات خدا تعالیٰ کی
طرف سے ملتے ہیں اور اس کی زمام انتظام جن لوگوں کے ہاتھوں میں ہوتی ہے ان کا فرض
ہوتا ہے کہ امور دینیہ میں وہ لوگوں کو راستہ سے ادھر ادھر نہ ہونے دیں۔اور بجائے اس کے
کہ وہ لوگوں کے خیالات کی ترجمانی کریں ان پر واجب ہوتا ہے کہ وہ لوگوں کے خیالات کو
اس سانچہ میں ڈھالیں جو کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے اس زمانہ کی ضروریات کے مطابق تیار
ہوا ہے۔خلافت اسلامیہ ایک مذہبی انتظام تھا
غرض اسلام کی حقیقت کو نہ سمجھنے کی وجہ سے یہ اعتراضات ان لوگوں کے دلوں میں
پیدا ہوتے تھے۔وہ نہ سوچتے تھے کہ خلافت اسلامیہ کوئی دنیاوی حکومت نہ تھی نہ صحابہ عام
امرائے دولت۔بلکہ خلافت اسلامیہ ایک مذہبی انتظام تھا اور قرآن کریم کے خاص احکام
مندرجہ سورہ نور کے مطابق قائم کیا گیا تھا۔اور صحابہ وہ ارکان دین تھے کہ جن کی اتباع
روحانی مدارج کے حصول کے لئے خدا تعالیٰ نے فرض کی تھی۔صحابہ نے اپنے کاروبار کو
ترک کر کے، ہر قسم کی مسکنت اور غربت کو اختیار کر کے، اپنی جانوں کو خطرہ میں ڈال کر،
12

اپنے عزیز و اقرباء کی صحبت و محبت کو چھوڑ کر اپنے وطنوں کو خیر باد کہہ کر، اپنے خیالات و
جذبات کو قربان کر کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت و محبت کو اختیار کیا تھا اور بعض نے
قریباً ایک چوتھائی صدی آپ کی شاگردی اختیار کر کے اسلام کو سبقاً سبقاً پڑھا تھا۔اور اس
پر عمل کر کے اسکا عملی پہلو مضبوط کیا تھا۔وہ جانتے تھے کہ اسلام سے کیا مطلب ہے۔اس کی
کیا غرض ہے۔اس کی کیا حقیقت ہے۔اس
کی تعلیم پر کس طرح عمل کرنا چاہئے۔اور اس پر
عمل کر کے کیا فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔پس وہ کسی دنیاوی حکومت کے بادشاہ اور اس کے
ارکان نہ تھے۔وہ سب سے آخری دین اور خاتم النبین کی لائی ہوئی شریعت کے معلم
تھے۔اور ان پر فرض کیا گیا تھا کہ اپنے عمل سے، اپنے قول سے، اپنی حرکات سے، اپنی
سکنات سے اسلام کی ترجمانی کریں اور اس کی تعلیم لوگوں کے دلوں میں نقش کریں اور ان
کے جوارح پر اس کو جاری کریں۔وہ استبداد کے حامی نہ تھے بلکہ شریعت غراء کے حامی
تھے۔وہ دنیا سے متنفر تھے۔اور اگر ان کا بس ہوتا تو دنیا کو ترک کر کے گوشہ ہائے تنہائی میں
جا بیٹھتے اور ذکر خدا سے اپنے دلوں کو راحت پہنچاتے۔مگر وہ اس ذمہ داری سے مجبور تھے
جس کا بوجھ خدا اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے کندھوں پر رکھا تھا۔سلے پس وہ
جو کچھ کرتے تھے اپنی خواہش سے نہیں کرتے تھے بلکہ خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت اور اس
کے رسول کی ہدایات کے مطابق کرتے تھے۔اور ان پر حسد کرنا یا بدگمانی کرنا ایک
خطر ناک غلطی تھی۔باقی رہا یہ اعتراض کہ صحابہ کو خاص طور پر اموال کیوں دیئے جاتے
تھے یہ بھی ایک وسوسہ تھا۔کیونکہ صحابہ کو جو کچھ ملتا تھا ان کے حقوق کے مطابق ملتا تھا۔وہ
دوسرے لوگوں کے حقوق دبا کر نہیں لیتے تھے۔بلکہ ہر ایک شخص خواہ وہ کل کا مسلمان ہوا اپنا
حق اسی طرح پاتا تھا جس طرح ایک سابق بالایمان۔ہاں صحابہ کا کام اور ان کی محنت اور
13

قربانی دوسرے لوگوں سے بڑھی ہوئی تھی اور ان کی پرانی خدمات اس پر مستزاد تھیں۔پس
وہ ظلماً نہیں بلکہ انصافاً دوسرے لوگوں کی نسبت زیادہ حق دار تھے۔اس لئے دوسرے
لوگوں کی نسبت زیادہ بدلہ پاتے تھے۔انہوں نے اپنے حصے خود نہ مقرر کئے تھے بلکہ خدا
اور اس کے رسول نے ان کے حصے مقرر کئے تھے۔اگر ان لوگوں کے ساتھ خاص معاملہ نہ
کیا جا تا تو وہ پیشگوئیاں کیونکر پوری ہوتیں۔جو قر آن کریم اور احادیث رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم میں ان لوگوں کی ترقی اور ان کے اقبال اور ان کی رفاہت اور ان کے غناء کی نسبت
کی گئی تھیں۔اگر حضرت
عمر کسریٰ کی حکومت کے زوال اور اس کے خزانوں کی فتح پر کسری
کے کڑے سراقہ بن مالک کو نہ دیتے اور نہ پہناتے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ بات
کیونکر پوری ہوتی کہ میں سراقہ کے ہاتھ میں کسری کے کڑے دیکھتا ہوں۔مگر میں یہ بھی
کہوں گا کہ صحابہ کو جو کچھ ملتا تھا دوسروں کا حق مار کر نہ ملتا تھا بلکہ ہر ایک شخص جو ذرا بھی
حکومت کا کام کرتا تھا اس کو اس کا حق دیا جاتا تھا۔اور خلفاء اس بارے میں نہایت محتاط
تھے۔صحابہ کو صرف انکا حق دیا جاتا تھا۔اور وہ انکے کام اور ان کی سابقہ خدمات کے لحاظ
سے بے شک دوسروں سے زیادہ ہوتا تھا۔اور پھر ان میں سے ایک حصہ موجودہ جنگوں میں
بھی حصہ لیتا تھا اور اس خدمت کے صلہ میں بھی وہ ویسے ہی بدلہ کا مستحق ہوتا جیسے کہ اور
لوگ۔مگر یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ تاریخ سے ثابت ہوتا ہے کہ صحابہ ان اموال کو جمع
کرنے یا ان کو اپنے نفسوں پر خرچ کرنے کے عادی نہ تھے بلکہ وہ اپنا حصہ صرف خدا اور
رسول کے کلام کو سچا کرنے کے لئے لیتے تھے ورنہ ان میں سے ہر ایک اپنی سخاوت اور اپنی
عطا میں اپنی نظیر آپ تھا اور ان کے اموال صرف غرباء کی کفالت اور ان کی خبر گیری میں
صرف ہوتے تھے۔14

آج 10 میں سے 10 باقی